دنیا کی کم عمر پاکستانی بچی آئی ٹی ماہرارفع کریم انتقال کرگئی

71_lکم عمری میں ہی مائیکروسافٹ سرٹیفائڈ پروفیشنل کی ڈگری حاصل کرکے کمپیوٹرکی دنیا میں تہلکہ مچانے والی پاکستانی طالبہ ارفع کریم رندھاوا ہفتے کی رات اسپتال میں دوران علاج انتقال کرگئی۔
ارفع کریم دل کا دورہ پڑنے کے بعد گزشتہ 26 روز سے کومے کی حالت میں تھیں اور انہیں انتہائی نگہداشت کے وارڈ میں مصنوعی سانس دی جارہی تھی۔
مائیکرو سافٹ کے بانی بل گیٹس نے ارفع کریم کے والد کو آج ہی علاج کے لیے دبئی منتقل کرنے کو کہا تھا۔
مزید پڑھنے کے لیئے یہاں کلک کریں

27 thoughts on “دنیا کی کم عمر پاکستانی بچی آئی ٹی ماہرارفع کریم انتقال کرگئی”

  1. انااللہ وانا الیہ راجعون۔ اے مالک موت وحیات اس نو خیز کلی کو گلستان جنت کے پھولوں میں شمار کرنا۔ اپنے وطن میں تو پہلے ہی ذہین لوگوں کی ایسی کمی ہے کہ الامان اور تو نے ہم سے یہ تحفہ بھی لے لیا۔ تیری حکمت تو ہی جانے۔

  2. میں ابھی گھر پہنچا ہوں اور ٹی وی کے زریعے اس افسوسناک خبر کے بارے میں معلوم ہوا۔
    میری توجہ عمومااً خبروں کو سننے سے زیادہ پٹی کو پڑھنے پر رہتی ہے۔ اس وقت کوئی سیاستدان ایسا نہیں ہوگا جسکا نام افسوس کرنے والوں کی فہرست میں پٹی پر نہ چلا ہوگا۔
    مجھے سمجھ نہیں آتی کہ افسوس کرنے میں آگے آگے ہونے والے قیمتی جانیں بچانے کی استعداد رکھتے ہوئے بھی مدد کے وقت بلوں میں کیوں گھسے رہتے ہیں۔

  3. اللہ کی چیز تھی اس نے واپس لے لی ۔
    اللہ لواحقین کو صبر جمیل عطا فرمائے ۔قومی نقصان ہوا ۔قابل فخر بیٹی تھی ۔اس کا بدل نہ جانے کب ملے گا ؟
    اللہ ماں باپ کو صبر جمیل عطا کرے آمین

    عالم آرا

  4. رُخ موڑ کر حیات سے ارفع چلی گئی
    لمحے میں کائنات سے ارفع چلی گئی
    ایسی ذہین جس پہ ذہانت کو ناز تھا
    دنیائے بے ثبات سے ارفع چلی گئی
    صفدر ھمدانی

  5. اسکا جینا جس طرح تفہیم تھا افہام تھا
    یہ ذہانت اس پہ اللہ کا فقط انعام تھا
    اک کرم تھا خاص اس پر بابِ شہر علم کا
    نام بھی ارفع تھا اسکا ارفع اسکا کام تھا
    صفدر ھمدانی

  6. وہ گلشن حیات میں خوشبو گلاب کی
    تاریکیوں میں جیسے کرن آفتاب کی
    ارفع تھا اسکا نام تو ارفع مقام تھا
    تفسیر تھی وہ جیسے تفکر کے باب کی
    صفدر ھمدانی

  7. اسکا جینا جس طرح تفہیم تھا افہام تھا
    یہ ذہانت اس پہ اللہ کا فقط انعام تھا
    اک کرم تھا خاص اس پر بابِ شہر علم کا
    نام بھی ارفع تھا اسکا ارفع اسکا کام تھا
    صفدر ھمدانی

    انا للہ وا انا الیہ راجعون …. انتہائی دکھ میں ہوں .. 16 برس کی ارفع اپنے حصے کی شمع جلا کر جا بھی چکی .. آہ ! پاکستان کا ایک اور روشن اور مثبت چہرہ چلا گیا

    رُخ موڑ کر حیات سے ارفع چلی گئی
    لمحے میں کائنات سے ارفع چلی گئی
    ایسی ذہین جس پہ ذہانت کو ناز تھا
    دنیائے بے ثبات سے ارفع چلی گئی
    صفدر ھمدانی

    ارفع سے جڑے ہر فرد کو اللہ کریم اپنے حبیب کے صدقے صبر عطا فرمائے ..آمین

  8. آپ اندازہ کیجئے کہ بچی کا نام ارفع ہے جسے ٹی وی اینکر بھی درست بول رہی ہے لیکن ایوان صدر میں ہونے والی تقریب میں ارفع کو متعارف کروانے والے صاحب مسلسل اسے عارفہ کہہ رہے ہیں. چراغ تلے اندھیرا

  9. میں رو رہی ہوں ۔۔۔سمجھ نہیں آتا آخر پاکستان کو کوئی قابل فخر انسان راس کیوں نہیں آتا ۔۔ کیا واقعی ہم قدردانوں میں سے نہیں ہیں جو اللہ کریم ہمیں اس قابل ہی نہیں سمجھتا کہ ایسے نایاب ہیروں کی قدر کر سکیں ۔۔انہیں سنبھال کر رکھ سکیں ۔۔ انہیں بروقت اپنی محبت کا یقین دلا سکیں ۔۔انہیں ہر مشکل تکلی دکھ سے بچا سکیں ۔۔ ان کی بیماری میں شفا ڈھونڈ لانے کا جتن کر سکیں ۔۔ آہ ہم اس ننھی پری کی جانے سے نہیں روک سکے جو ہمیں بہت سارے تحفے دے کر چلی گئی ۔

  10. ارفع کریم نہیں رہی ، میں نہیں جانتا مجھے کیا کہنا چاہیے ، کسی بھی فرد کے جانے پر افسوس ہوتا ہے اور ایسی جوان موت کا افسوس تو ہر کسی کو ہو گا ، اور موت بھی کس کی کہ جو پاکستان کا فخر تھی ، ہمارے ہاں ایسی مثالیں بہت ہیں اور پھر ان کو اگنور کرنا بھی ہے ، ابھی پچھلے ہی ہفتے کی بات ہے ہم ملالہ جیسی بچی کو ہر چینل پر دیکھ رہے تھے اور اب وہ بھی فیڈ آؤٹ ہو رہی ہے ،اور کیا میں اس بچے کو بھول جاؤں جسنے دنیا بھر میں سب سے زیادہ “اے” لینے کا ورلڈ ریکارڈ بنایا
    ارفع کا انٹرویو دیکھیں جس میں وہ کہتی ہے کہ وہ ڈی جی کون ویلی بنانا چاہتی ہے جو کہ “منافع” کمانے والی کمپنی نہ ہو بلکہ جس میں صرف پاکستان میں ترقی کے کام کیے جانیں ، اب ایسی باتیں ہم سے کہاں “ہضم” ہوتیں ہیں
    مجھے یاد ہے کچھ عرصہ پہلے اسی بلاگ پر بابا نے پاکستان کے قابل فخر سپوتوں کو متعارف کروایا تھا ، تو میں نے نوید زبیری کا ذکر کیا تھا جو اس وقت پاکستان کا فخر تھا ، پتہ نہیں ہم کیوں بھول جاتے ہیں
    ارفع کو ایک پرائیوئٹ فرم میں ایک آفس دیا گیا تھا ، کیا گورنمنٹ کے پاس اس بچی کے لیے کچھ نہیں ؟ ارفع کو جانا تھا سو وہ چلی گئی ، کیا ملالہ یوسفزئی تو ابھی زندہ ہے اس کو کیوں نہیں ہم آگے لاتے ، مگر وہ اکیلے ہی جو کرنا ہے کرے گی
    میں اس بچے کا ذکر کرنا بھی ضروری سمجھتا ہوں جسنے مشرف کے سامنے کلمہ حق کہا تھا ، کیا آپ جانتے ہیں وہ کہاں ہے ؟ ارفع کا خاندان ایک امیر خاندان ہے ، او لیول والے بھی امیر ہیں ، مگر ملالہ تو ایک مڈل کلاس کی ہے . .
    ہم تو اپنے فخر کو خود توڑتے ہیں . . . .
    مجھے ارفع کا افسوس نہیں ہے ، دکھ نہیں ہے . . . بلکہ ایک درد ہے . . .. وہ درد جو ہمیشہ رہے گا ، مجھے یاد ہے میں نے نوید زبیری کے بارے میں لکھا تو تو شاید کسی کو وہ درد محسوس ہوا ہو . . . . آج ارفع کے جانے نے وہ درد پھر جگا دیا ہے . . . شاید یہ درد اب . . . . بڑھتا ہی رہے گا . . .

  11. انا اللہ وانا الیہ راجعون سال نو کی سب سے تکیلف دہ خبر ارفع کریم کی رحلت ۔اللہ مغفرت فرماۓ آمین ثمہ آمین
    کل رات سے پوری قوم کی طرح میں بھی انتہائ صدمے میں ھوں ۔ ارفع کریم ایک ایسا نام ھے جس نے صرف اور صرف 9 سال کی عمر میں دینا کی سب سے کم عمر مايئکرو سافٹ سرٹیفائڈ پروفشینل کی سند پائ ، اور دینا بھر سے اپنے غیرمعمولی کارناموں پر داد و تحسین حاصل کی

    دینا بھر میں پاکستان کا نام روشن کرنے والی مایہ ناز بچی ارفع کریم فیصل آباد کے ایک گاوں چک

    رام دیوالی میں 2 فروری 1995

    کو پیدا ھويئں

    غیر معولی ذھانت کی حامل اور پڑھنے لکھنے سے جنون کی حد تک پیار کرنے والی

    قوم کی قابل فخر ارفع کریم نے 3 سال کی عمر سے اسکول جانا شروع کیا

    وہ انتہائ ذھین اور غیر معمولی خدادا صلاحیتوں کی مالک تھی

    بہت کم عمری سے اسکی قوت مشاھدہ کا یہ عالم تھا کہ ایک بار جو آواز سن لیتی

    اسکو یاد رکھتی اور اسکی ھو بہو نقل کرکے سب کو حیران کرڈالتی

    اس کی آواز بھی بہت دلکش تھی

    اس کو فنون لطیفہ کے دوسرے

    شعبوں سے بھی بہت دل چسپی تھی وہ انگریزی میں بہترین شاعری کرتی

    غیرمعمولی ذھانت کی مالک ارفع کریم کا علم سے عشق کا یہ عالم تھا کہ

    وہ صبح 9 بجے سے شام 5 بجے تک اپنے اساتذہ کی زیر نگرانی تحقیق کام کرتی

    اس نے اپنی دادی کی گود میں کلمہ طیبہ حفظ کیا تھا

    یہ اسی دینی تعلیم کا اعجاز تھا

    اور اسکے گھرانے کی تریبت اور دعاوں کی بدولت اس نے تعلمیی

    میدان میں صرف 9 سال کی عمر میں

    MEPs

    15 جنوری 2005

    کو

    دینا کی سب سے

    کم عمر مايکرو سافٹ سرٹیفائیڈ

    اپیلی کیشن ڈیولیپر وصول کرکے ساری قوم کا سر فخر سے بلند کرنے والی ارفع کریم

    نے اپنی عمر کی پہلی دھائ مکمل ھونے سے قبل ھی یہ اغزاز حاصل کرکے ساری دینا کو پاکستان کا مثبت چہرہ دکھانے والی مايہ ناز پاکستان کی بیٹی

    نے ناقابل فراموش اور ناقابل یقین کارنامہ انجام دیا

    ھمارے مللک میں 7 ملین بچے تعلیم سے محروم ھیں

    ارفع کریم ایک بہت عمدہ مثال تھی ۔ وہ پاکستان میں ایک غیر معمولی تبدیلی کی خواھاں تھی

    یرمعمولی کارکردگی دکھانے والی

    سائنس اور ٹیکنا لوجی میں بہت کم سنی میں دنیا سے اپنے آپ کو منوانے والی ارفع کریم

    نے اگست 2005

    میں فاطمہ جناح ایوارڈ حاصل کیا

    بل گیٹس کے لیے ایک بہت خوبصورت نظم لکھنے والی ارفع کریم کو شاعری ادب سے بھی بہت لگاو تھا

    اس کو پرائڈ آف پرفارمنس بھی ملا اور دینا بھر سے اعزازات و ایوارڈ بھی ملے

    اتنی چھوٹی سی عمر میں وہ ایسے کارنامے سرانجام دے کر گی ھے کہ ھر کوئ اس کا نام لینے میں فخر و افتخار محسوس کرتا ھے اور کرتا رھے گا

    ارفع کریم کو 22 دسمبر کو اچانک مرگی کادورہ پڑا

    اس فخر قوم کی بحالی صحت کے لیے پوری قوم نے دعايئں مانگی

    میں بھی سب کی طرح دعاوں کے چراغ جلا کر اس کی زندگی کے لیے صحت وتندرستی اور

    اس کو نظر بد سے محفوظ رکھنے کی دعا کرتی ،

    26 دن موت وزندگی کی کشمکش میں مبتلا رھنے والی ارفع کریم اگر زندہ رھتی تو کیسے کیسے کارنامے سر انجام دیتی

    مگر مجھے یقعن ھے کہ پاکستان کا کوئ بھی بچہ اتنی ھی محنت کرکے اس کام کو جاری رکھے گا

    پاکستان میں غیر معمولی ذھانت والے بہت سارے بچے ھیں

    وہ ضرور اس کا کو پوری تندھی سے سر انجام دینگے

    یہ ارفع کریم کا مقصد بھی تھا

    اس غیر معمولی بچی کے لیے گھر گھر دعايئں مانگی گیئں

    اس معصوم اور فرشتوں جیسی شکل وصورت والی بہت پیاری بچی کو دعاوں نے تھوڑے دن زندہ رکھا

    13جنوری

    2012

    کو اس کی طبعیت تھوڑی سی بہتر ھو‏ ئ تھی

    مگر 15 جنوری

    2012 کو شب 9 بجکر 50منٹ پر اس کے انتقال کی خبر سن کر سب سکتے میں آگیے

    آسماں تیری لحد پر شبنم افشانی کرے

    وہ گلشن حیات میں خوشبو گلاب کی
    تاریکیوں میں جیسے کرن آفتاب کی
    ارفع تھا اسکا نام تو ارفع مقام تھا
    تفسیر تھی وہ جیسے تفکر کے باب کی
    صفدر ھمدانی

  12. White Rose
    سفید گلاب

    ارفع کریم کی ایک خوبصورت نظم

    In the storm
    Stands the white rose
    tumultuous waves
    of destruction abound her

    Yet tall is the white rose
    strong in the face
    Of the sensed doom around her
    And she does not bow down

    Pure is the white rose
    In the compost earth
    growing eternal strength
    in the nights that so hurt

    I see not the white rose
    She is so far away
    But I long to protect her
    But only the words can I say

    So I send her my words
    And my poets heart
    To help her when
    there is hope to see her through

    Be Strong little flower
    Your heart will guide true
    And as long as you want
    I will always talk to you

    وہ کتنے دل کش لہجے میں سفید گلاب سے باتیں کرتی تھی
    وہ جوشبو اور پھولوں سے پیار کرتی تھی ، اس کو اپنے لیپ ٹاپ سے بھی بہت پیار تھا ۔اور اس نے اس میں کمال کرکے دکھایا

  13. کل خبر تھی کہ ارفع میں زندگی کے آثار نظر آئے ہیں
    لیکن بس وہی امید
    اور
    امید کی موت کے بیچ کی کیفیت
    جو
    ہمیشہ سے ہے
    اور
    ہمیشہ رہے گی
    دل اس وقت ہی دھڑکا تھا
    کہ
    چراغ بجھنے سے پہلے آخری بار بھڑکا ہے
    اور
    وہی ہوا
    جیسے مالک کائنات کا کوئی ہرکارہ
    میرے دل کے کسی منفی سے کونے
    میں موجود خیال کی تاک میں بیٹھا تھا
    اور
    اس نے میرے اندیشے کو حقیقت میں بدل دیا
    اگر
    ایسا ہی کوئی فارمولا ہے
    تو
    میرے مالک رب کائنات، وزارت قانون،وزات داخلہ
    اور
    وزرائے اعلی اور صدر و وزیر اعظم کے قلمدانوں کی سیاہی کب سوکھے گی ؟۔
    کب ہمیں ان سے نجات ملے گی ؟
    جس سے کچھ فیض تھا
    اس کو تو توُ نے اپنے پاس بلالیا
    یقینا اس میں تیری ہوگی کوئی مصلحت
    میں بندہ ناچیز اس سے اختلاف نہیں کرسکتا
    کہ
    یہی تقاضائے عبدیت ہے
    یہی تیری مشیعت ہے
    مگر
    اے میرے رب
    تو
    ان سیاسی قصائوں پر بھی یہی فارمولا اپلائی کیوں نہیں کرتا
    کیوں
    انہیں اتنی ڈھیل دی ہوئی ہے
    کیوں
    ان کی رسی اتنی دراز کی ہوئی ہے
    اے میر رب ک
    مالک ارض و سما
    کیوں
    ملک الموت
    اور اس کے ساتھی
    ہر امید اور ہر روشنی کی کرن بجھاتے چلے جارہے ہیں
    انہیں کیوں زندہ رہہنے دیتے ہیں
    جن کی زندگی شرمندگی
    اور ذلت و رسوائی کا باعث ہے
    جو تیری دھرتی پر سوائے گناہ کے بوجھ اور کچھ نہیں
    کیا واقعی ان کا اس دنیا میں جینا ضروری ہے
    اور ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔
    اور۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔
    ارفع کا جانا ناگزیر ؟؟
    کیوں میرے رب ان سب کی عمریں
    ارفع کو نہ لگ سکیں
    اے میرے رب
    جن کی عمریں ہماری بددعاؤں کی وجہ سے کم ہوجانی چاہئں تھیں
    لیکن کیا کہوں کہ
    یہی میرے رب کی مرضی تھی
    لیکن کیا کروں کہ ذہن بھٹک جاتا ہے
    انااللہ وانا الیہ راجعون
    یہ درست ہے کہ ہر ایک کو جانا ہے
    مگر ہر ایک وہ کیوں نہیں جاتا جس کو جانا چاہئے
    اور
    وہ کیوں چلا جاتا ہے جس کی ہمیں ضرورت ہوتی ہے
    شاید یہی رب کی مرضی اور مشیعت ہے
    اور ہمارا تقاضائے عبدیت ہے
    ہمیں اسی پر راضی رہنا ہے

  14. اچھے بھآ‏ئ محمد احمد ترازی سلامت رھو۔ ارفع کریم کی رحلت کی خبر سن کر دل کچھہ غم و غصے سے کچھہ مایوسی سے ، بھرا ھوا ھے ، ،ھم سے اس کا صرف ایک رشتہ تھا انسانیت کا پاکستانی ھونہار اور غیر معمولی ذھین بچی تھی ،اس حوالے سے ھم اس سے قلبی تعلق محسوس کرکے آج اس کے موت کی خبر پڑھ کر ھم آپ سارے دوست احباب اور پوری قوم غم زدہ ھے

    میں ابھی ان نظموں کو پڑھ رھی تھی جو اس نے اپنی ماں کے لے بہن کے لیے ، بھائ کے لیے والد کے لیے بل گیٹس کے لیے لکھی ھیں

    ھم سب تو ایک آدھ دن اس کو یاد کرینگے اور پھر صبر کا مرھم ھمارے زخموں کو بھر دے گا ، میں تو صرف اس ماں کے بارے میں سوچ رھی تھی جس نے اتنی خوبصورت ،دنیا بھر سے اپنی ذھانت و جینیس ھونے کا اعتراف کروایا۔اور دینا بھر سے اعلی اعزازات حاصل کیے، 15جنوری 2005
    کو جب وہ بل گیٹس سے ملاقات کے لیے جارھی تھی تو ارفع کریم نے بل گیٹس کے لیے ایک نظم لکھی تھی
    مگر میں وہ نظم یہاں لکھہ جو ارفع نے اپنی ماں کے لیے لکھی تھی

    My mom

    My mom is very sweet and always caring.
    She worries about me when I am in school.
    She makes sure that I get where I am going
    On time so that I don’t feel like a fool.
    She cares whenever I pick on my younger brother.
    She cares whenever he or I get hurt.
    She cares whenever I score a goal in soccer.
    She cares about the buttons on my shirt.

    But best of all, my mom loves all of us
    Who live with her, both when we’re good and bad.
    She makes me happy with a hug and kiss
    And holds my hand whenever I am sad.

    اس بہت پیار کرنے والی کے دل کو کیسے صبر آۓ گا

    اب وہ تاعمر اپنی قابل فخر بیٹی کو یاد کرکے روتی رھے گی

    اس کی کامیابی سے خوش ھونے والی ماں
    اجب وہ اسکول جاتی تو ماں اس کی سلامتی اور بحفاظت گھر واپسی کی دعا کرتی

    اب تو وہ ایک سفر پر چلی گی ھے جہاں سے کوئ واپس نیہن آتا ھے، وھاں صرف ماں کی دعا ھی کام آتی ھیں

    یقینا اس کو جنت کی حوریں لینے آيئں ھونگی ، وہ خود بھی تو ایک فرشتہ صفت بچی تھی جو کام وہ 16 سال کی

    عمر میں کرگی وہ لوگ صدیوں میں نیہن کرپاتے ،اس نے 9 سال کی عمر میں ساری دینا کو دنگ کردیا تھا

    جب ارفع اپنے چھوٹے بھائ کو گود میں لیتی تھی تو ماں اس خوف سے کیہں گر نہ جاۓ اس کے لیے پریشان ھوجاتی تھی
    جب وہ کوئ کامیابی حاصل کرتی تو ماں خوش ھوتی تھی اور گلے لگا کر اس کو دعا دیتی ھوگی اور اس کو پیارکرتیں
    اور اگر ارفع پریشا ن ھوتی تو اس کا ھاتھہ تھام کر حوصلہ بحال کرتیں ۔

    بہت سادے سے لفظوں کی مالا بنا ئ اور ماں کے گلے میں ڈالی ، اس کے کمرے میں ڈھیروں اغزازت اور ایوارڈ بھرے ھوۓ
    ماں کیسے اپنے آپ کو سنبھالے گی ، کیسے صبر کرے گی ، اتنی ھونہار اور دینا کی ذھین ترین بیٹی کو کھونا کتنا بڑا نقصان ھے

    مگر یہاں صبر کرنا پڑتا ھے ، کیونکہ اللہ صبر کرنے والوں کے ساتھہ ھے

    اسکا جینا جس طرح تفہیم تھا افہام تھا
    یہ ذہانت اس پہ اللہ کا فقط انعام تھا
    اک کرم تھا خاص اس پر بابِ شہر علم کا
    نام بھی ارفع تھا اسکا ارفع اسکا کام تھا
    صفدر ھمدانی

    انا للہ وا انا الیہ راجعون

    اللہ پاک ارفع کریم کی قبر کو نور سے بھر دے ، اسکی مغفرت فرماۓ آمین ثمہ آمین

  15. میری تحریر میں نظر آنے والی غلطیوں کو نظر انداز کردیجیے گا ، ارفع کریم کی رحلت ناقابل تلافی نقصان ھے آپ سب کی طرح مجھے بھی بہت افسوس ھے ھاتھوں میں ، کاش جن ھونہار بچون کا ذکر بھائ اظہر الحق نے اپنے تبصرے میں کیا ھے ، انھی کی حوصلہ افزائ کریں اور پر جوش تحریک کے ذریعے قابل طالب علموں کے لیے ارفع کریم کے خواب کی تعبیر ڈیجی کوم ویلی کا قیام جلد سے جلد شروع کرنے کی دعا کریں ، تاکہ جس کام کی ارفع کریم نےابتداء کی تھی ۔اس کو سبکی کوششوں سے پایہ تکمیل تک پہنچایا جاۓ .

  16. نو برس کی عمر میں وہ دنیا کی کم عمر ترین مائیکرو سافٹ پروفیشنل بن گئی۔دس برس کی عمر میں دوبئی کے فلائنگ کلب سے فرسٹ فلائنگ سرٹیفکیٹ حاصل کیا۔ وہ بل گیٹس ، دنیا بھر کے آئی ٹی پروفیشنلز ، پاکستانی حکمرانوں اور عام لوگوں کی آنکھوں کا تارا تھی، سولہ برس کی عمر میں خدا کی آنکھوں کا تارا بن گئی۔

    ارفع کریم نے ایک انٹرویو میں کہا تھا،

    اگر آپ زندگی میں کچھ بڑا کرنا چاہتے ہیں تو پھر ذہن سے جھجھک کو جھٹکنا ہوگا۔اگر آپ جھجھکتے رہیں گے تو پھر ہر کام میں جھجھکیں گے۔اگر آپ پر اعتماد ہوں گے تو پھر ہر کام بااعتماد ہوگا۔لہذا جھجھک کو کبھی اپنے زہن پر قبضہ نہ کرنے دیں۔

    ارفع کریم شاعرہ تھی۔اس کی انیس انگریزی نظمیں اس وقت انٹرنیٹ پر موجود ہیں۔ان میں سے ایک نظم ہے سفید گلاب ۔

    سفید گلاب کھڑا رہتا ہے طوفانوں کے درمیاں

    قیامت خیز لہروں کے درمیاں

    مگر ثابت قدم رہتا ہے سفید گلاب

    قیامت اردگرد ناچتی ہے

    پر وہ نہیں جھکتا

    کتنا پاکیزہ ہے سفید گلاب

    زمیں سے جڑا رہتا ہے تب بھی

    جب سیاہ راتیں اسے ڈراتی ہیں

    اے سفید گلاب تو میری آنکھوں سے دور سہی

    پر میں تیری حفاظت کرنا چاہتی ہوں

    مگر میرے پاس فقط لفظ ہیں

    میں یہ لفظ اور شاعر کا دل تجھے بھیج رہی ہوں

    تب تک قائم رہنا جب تک تجھے دیکھنے کی امید باقی ہے

    اے ننھے گلاب مضبوطی سے جمے رہنا

    تمہارا دل تو سچائی سے معمور ہے

    جب تک چاہو گے

    تم سے محوِ گفتگو رہوں گی۔

  17. انا للہ وا انا الیہ راجعون
    اے میرے پروردگار ارفع کریم کو اپنی بہترین جوار رحمت میں جگہ عطا فرما آمین اور بچی کے والدین اور لواحقین کو صبر جمیل عطا فرما آمین

  18. ایک ارفع کی موت سے ہی نہیں ہر موت سے ایک ہی سبق ملتا ہےمگر انسان اسے بھولا رہتا ہے جب تک موت کو دیکھ نہیں لیتا ہے؟ جو اس آیت میں پوشیدہ ہے “ انا للہ وا انا الیہ راجعون “ اور ایک دوسری آیت میں اللہ سبحانہ تعالیٰ مزید سمجھانے کے لیئے فرماتا ہے ۔ تم دیکھتے ہیں نہیں ہم روز نیند کی شکل میں تم پر موت طاری کرے ہیں اور پھر جس کو چا ہیں جلا دیتے ہیں جس کی نہ چاہیں نہیں
    روز جاتی ہے جہاںسانس پلٹ آتی ہے
    شفع دینا نہ دینا! یہ فعل فقط ذاتی ہے
    اس کی دنیا کو ہی منزل بنانے والوں؟
    اس حماقت پہ اسے روز ہنسی آتی ہے

  19. اے پاکستا ن کی صد افتخار بیٹی ،ارفع کریم

    آسماں تیری لحد پر شبنم افشانی کرے ،

    ارفع کریم کے غمذ دہ خاندان کو خداوند کریم صبر جمیل عطا کرے ،آمین

    میری دلی تعزیت ان کی خد مت میں پہنچے

  20. انااللہ وانا الیہ راجعون !

    کس قدر دل اداس ہے ارفع کے لئے یقینا بیان نہیں کیا جا سکتا ۔ بے شمار افراد کے پاتھ اس بچی کے لئے دُعا میں اُٹھے لیکن ہونی کو کون ٹال سکتا ہے ۔ ایک نایاب گوہر اور زمین کی سرد گود میں دفن ہو گیا ۔ جس قدر افسوس کیا جائے کم ہے ۔

    ارفع کے لئے ہمیشہ دلوں اور دعاؤن میں ہمیشہ جگہ رہے گی ۔ اور اس کلی کو جس کو ابھی کھلنا تھا اور پھول بننا تھا ایسا پھول جس سے ہمارا یہ گلشن بے مثال خوشبو سے مہکنا ۔ ہم س رُخصت ہو جانے پر ہم ہمیشہ یاد رکھیں گے ۔

    اللہ پاک اس کے اہل خانہ کو ہمت و صبر عطا کرے تاکہ اس عطیم دُکھ کو بوجھ اُٹھا سکیں ۔
    اللہ ارفع کے درجات بُلند کرے اور اسے اپنے جوار رحمت میں بُلند ترین مقام عطا کرے الہی آمین ۔

  21. م ڈھونڈو گے اگر ملکوں ملکوں،
    ملنے کے نہیں نایاب ہیں ہم .

  22. سب کی طرح میں نے بھی اُس معصوم کلی کے کی مغفرت کے لئے ہاتھ اُٹھائے ہیں .مگر کیا ہم بہت دنوں تک اسے یاد رکھ پائیں گے ؟ ایک ارفع کو تو کھو چکے ہیں ان کے پیچھے کتنی اور ارفع ہوں گی .کیا حکومت اس ارفع کا خواب پورا کر پائی گئی ..اگر حکومت نے ہاتھ بڑھایا تو کئی اور ارفع ہمارے ملک کی خوشحالی کے لیے قدم بڑھانے کے لئے کوشاں ہوں گی .
    اللہ تعالی ہماری اس ارفع کو جنت الفردوس میں جگہ دے .پوری دنیا کے اُٹھے ہاتھوں میں قبولیت کی ایک گھڑی بھی نصیب نہیں ہوئی.شاید اس میں بھی کوئی مصلحت تھی.وہ پاک پروردَگا ہی سب جانتا ہے .ہمارے بہت پیارے بھائی صفدر نے سچ کہا ہے
    وہ گلشن حیات میں خوشبو گلاب کی
    تاریکیوں میں جیسے کرن آفتاب کی
    ارفع تھا اسکا نام تو ارفع مقام تھا
    تفسیر تھی وہ جیسے تفکر کے باب کی
    اس دعاکے ساتھ پلکوں سے اُترے آنسو گالوں پر ٹھہر سے گے ہیں یہی حقیقت ہے.

  23. ہمارے جانے کے بعد ذمانے میں قصعے ہمارے ہی بیاں ہوں گے۔
    لوگ ہم کو ڈھونڈیں گے جانے ہم کہاں ہوں گے۔

  24. ارفع کی افسوس ناک خبر سے دلی تکلیف ہوئی ہے – یہ صدمہ مجھ سو برداشت نہیں ہو رہا – سوچتی ہوں اس کی ماں کی کیا حالت ہو گی .سوچ سوچ کے اور بھی پریشانی ہو رہی ہے، ذہین ، معصوم کو کیوں اتنی کم عمر یئ میں ،کیوں الله نے اپنے پاسس جلد بلا لیا یہ اس میں کیا حکمت ، ہے، یا الله اس کے والدین کو صبر دے ، اس پھول کو جنت علی مقام دے امین. عا بد ہ سویڈن

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *