زیارت اربعین ۔ چہلم امام حسین علیہ السلام

ماہ صفر کی بیسویں تاریخ کو حضرت امام حسین علیہ السلام کے چالیسویں کی مناسبت سے یہ زیارت پڑھی جاتی ھے.۔۔ آیئے ہم سب بھی اسے پڑھ کر اپنی دنیا و آخرت کو سنوار لیں ۔۔
بسم اللہ الرحمن الرحيم
السلام علیک یا ابا عبد اﷲ
(سلام ھو آپ پے اے ابا عبداللہ)
اَلسَّلامُ عَلَيْكَ يَا بْنَ رَسُولِ اللہِ
(سلام ھو آپ پے اے رسول اللہ کے فرزند)
اَلسَّلامُ عَلَيْكَ يَا بْنَ اَميرِ الْمُؤْمِنينَ وَابْنَ سَيِّدِ الْوَصِيّينَ،
اَلسَّلامُ عَلَيْكَ يَا بْنَ فاطِمَہ سَيِّدَہ نِساءِ الْعالَمينَ،
اَلسَّلامُ عَلَى الْحُسَيْنِ
وَعَلى عَلِيِّ بْنِ الْحُسَيْنِ
وَعَلى اَوْلادِ الْحُسَيْنِ
وَعَلى اَصْحابِ الْحُسَيْنِ،
اَللّـہمَّ الْعَنْ اَوَّلَ ظالِم ظَلَمَ حَقَّ مُحَمَّد وَآلِ مُحَمَّد
اَللّـہُمَّ لَكَ الْحَمْدُ حَمْدَ الشّاكِرينَ
اَللّـہہمَّ ارْزُقْني شَفاعَتَ الْحُسَيْنِ يَوْمَ الْوُرُودِ
السلام علیک و رحمت اﷲ و برکاتہ
یا خدا ہم امام حسین علیہ السلام کے مقدس خون کا واسطہ دے کر تجھ سے دعا کرتے ہیں کہ آئمہ، اھل بیت علیہم السلام کے بارے میں ہماری معرفت اور آگاہی میں اضافہ فرما اور ہمارے دلوں کو نور ولایت سے منور فرما اور ہماری نسل اور اولاد میں سے کسی کو دشمن اہل بیت علیہم السلام قرار نہ دے۔
آمین ثم آمین

6 thoughts on “زیارت اربعین ۔ چہلم امام حسین علیہ السلام”

  1. 20 صفر 61 ھ – ایک صحرا میں بکھری ہوئی چند گمنام قبریں جن پر کچھ عورتیں اور بچے گریہ کناں ہیں۔ایک نحیف جوان، جس نے یہ قبریں بنائیں، وارثین کے لیئے قبروں کی نشاندہی کررہا ہے۔

    20 صفر 1433 ھ۔ وہ ریگزار، کربلائے معلٰی بن چکا ہے اور وہ گمنام قبریں سونے، چاندی اور ہیرے جواہرات کے دمکتے ہوئے محل بن گئی ہیں جن پر ڈیڑھ کروڑ عزاداران گریہ کرنے جمع ہیں۔ صرف کربلا ہی نہیں اس وقت دنیا کے چپے چپے پر حسین کا ماتم ہورہا ہے اور اس ماتم میں زمین و آسمان کا زرہ زرہ شامل ہے۔

    اسے کہتے ہیں زینب کا انتقام۔۔۔۔۔

    ارے یہ تو ابتدائے عشق ہے۔ منتظر رہو اور دیکھو جب ۔۔۔۔
    ہر قوم پکارے کی ہمارے ہیں حسین !!!!

    سلام یا حسین!

  2. میری مسیحا بیٹی اللہ تم کو دنیا وآخرت کے خزانے عطا کرے ،آمین اللہ پاک کا کروڑوں مرتبہ شکر ہے کہ میرے وطن میں چہلم امام مظلوم علیہالسّلام بخیرو عافیت گزر گزر گیا، خان پور کے سانحے کے بارے میں بھی بتایا جا رہا ہے کہ علم پاک ہائ ٹینشن وائر سے متّصل ہو گیا جس سے یہ حادثہ پیش آیا

    ،البتّہ کربلا جانے والے کئ مسافربم بلاسٹ میں راہ مولا کی شہادت کے مرتبے پر فائز ہو گئے پروردگار عالم شہیدوں کو اپنے جوار رحمت میں جگہ دے اور زخمیوں کو جلد از جلد صحتیاب کرے آمین

    میں چہلم اما م پاک علیہالسّلام اور شہدائے کربلا کے موقع پر اپنے وطن کے ان تمام سرکردہ حکومتی افراد کا شکریہ ادا کرنا چاہتی ہوں جنہوں نے اس نازک اہم وقت میں اہل تشیع کے اتنے اہم اور غمناک دن کی پر سکون طریقے سے عبادت گزاری کا موقع فراہم کیا

    اور آج میری یہ دعاء ہے کہ وہ تمام افراد جنہوں نے شیعہ نا ہوتے ہوئے بھی شیعان علی کی عبادت کی حفاظت و پاسداری کی پروردگارعالم کی بارگاہ سے ان کی اور انکی نسلوں کی حفاظت تا قیامت ہو آمین الہی آمین

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *