ربیع الاول کا مہینہ ، محبتِ رسول کے عروج کے لمحے.حصہ دوئم

بmeeladلاگ فیملی کے احباب کی خدمت میں عرض ہے کہ اس عنوان کے بلاگ میں زیادہ تحریریں جمع ہونے کی وجہ سے کچھ احباب نے درخواست کی ہے کہ صفحہ دیر سے کھل رہا ہے. اس لیئے اسی موضوع پر بلاگ کا دوسرا حصہ شروع کر رہے ہیں. آپ اسی عنوان سے اس بلاگ میں تحریر کیجئے. اللہ کے حبیب کی شان و توصیف میں فقط لکھنا ہی کار ثواب و رحمت نہیں بلکہ کسی کے لکھے کو دوسرے تک پہنچانا اور خود بھی اسے پڑھنا باعث خیروبرکت ہے. اس حصہ دوئم کی ابتدا امریکہ سے برادرم امین ترمذی کی تحریر سے کرتے ہیں جو پہلے حصے میں سب سے آخری تحریر ہے
امین ترمذی نے کہا ہے:
January 26, 2012 بوقت 11:01 pm ایڈٹ

ہُوا ہے اِفشا یہ راز مُجھ پر، سبب ہے کیا دِل کی بے کلی کا
نہ جانے کِس دِن مِلیگا موقع جوارِ رحمت میں حاضری کا

اُنہیِںؐ کی نِسبت سے ہو رہا ہے یہ در بھی وا عِلم و آگہی کا
حیات جِن کی ہے درسِ اُلفت، سبق ہے ایِثار و بندگی کا

غرور ہے جِس کو مال و زر پر، وہ جِس کو ہے زعم خُسروی کا
کبھی تو اُنؐ کی گلی میں جائے، مزہ تو چکھّے گداگری کا

رموزِ حق کے وہیؐ ہیں محرم، پیامِ حق ہیں وہیؐ مُجسّم
وہیؐ مُکرّم، وہیؐ مُعظّم، ہے اُن پہ ایِماں ہر اُمّتی کا

کمالِ خلّاق ذات اُنؐ کی، رضاۓ رزّاق بات اُنؐ کی
ہر اِک جِہت سے حیات اُنؐ کی نِصابِ کامِل ہے مُتّقی کا

صبا سے کوئی تو آج کہہ دے، نویدِ شہرِ جمیِل لا دے
وگرنہ گُلزارِ دِل میں اب تو ہر ایک گُل کا ہے رنگ پھیِکا

کلامِ تفریقِ حقّ و باطِل، کیٔا جہاں نے اُنہیِںؐ سے حاصِل
ہیں جب وہیؐ رہنُماۓ منزِل تو پھر کِسے خوف گُمرہی کا؟

حُضورِؐ والا کی شانِ اقدس کا تذکرہ گر نہیں تو ‘ناداںؔ’
نہ گُفتگو کا ہے کوئی مطلب، نہ کوئی مقصد ہے شاعری کا
عالمی اخبار کے ساتھیوں نے یہ شاندار نعت شریف پڑھی .یہاں اس شاندار نعت خوبصورت الفاظ اور جزبہء عقیدت کے اظہار کرنے والے شاعر کا ذکر ضروری ہے پہلی بات تو یہ کہ اس کا خالق ہندو ہے دوسری اہم بات یہ کہ گذشتہ چھبیس سال سے امریکہ میں مقیم ہیں جہاں انہیں ہر روز اردو بولنے کا موقع نہیں ملتا .ان کی معاشی زبان تیلگو ہے اور آج تک یہ گھر میں صرف تیلگو بولتے ہیں ان کی معاشی زبان انگریزی ہے جب کہ ان کی اختیاری زبان اردو ہے جو وہ گذشتہ بیس سال سے انتہائی دلجمعی بلکہ جنون سے سیکھ رہے ہیں اور اب اس پر ایسی شاندار گیرائی ہے کہ وہ مجھے ٹوک دیتے ہیں مثلا` انہوں نے نعت کا مطلع پڑھا .ہوا ہے اِفشا یہ راز مجھ پر. میں نے کہا راجیو لفظ اَفشا ہے نہ کہ اِفشا تو انہون نے مجھے درست کیا کہ لفظ تو دراصل اِفشا ہی ہے. ان کا تخلص ناداں ہے امید ہے قارئین نہ صرف نعت سے بلکہ انکی اردو دوستی سے بھی متاثر ہوں گے .یہاں تحریر کی ہوئی نعت ان اپنی ٹائپ کی ہوئی ہے. جو ان کی ویب سائٹ سے پیسٹ کی گئی ہے. آئندہ ان کی غزلیں بھی تحریر کروں گا جو اردو دوستوں کے لئے باعث طمانیت ہو گا. اپ یہ دیکھئے کہ جہاں جہاں نبی صلعم کا نام یا اشارہ بھی آیا ہے وہاں انہوں نے صلعم کا “ص” بھی لگایا ہے. آپ سب کی محبتوں کا امین

94 thoughts on “ربیع الاول کا مہینہ ، محبتِ رسول کے عروج کے لمحے.حصہ دوئم”

  1. مولانا ڈاکٹر ابوالکلام شیخ اپنے مضمون پیغمبر انقلاب ﷺ میں لکھتے ہیں

    ”وہی (اللہ) ہے جس نے ناخواندہ لوگوں ہی میں سے ایک رسول بھیجا جو انہیں اس کی آیات پڑھ کر سناتا ہے اور ان کو پاک کرتا ہے اور انہیں کتاب و حکمت سکھاتا ہے۔ یقینا یہ اس سے پہلے کھلی گمراہی میں تھے۔“(الجمعة:2) قرآن کے اولین مخاطب یہی اُمیین تھے، ان ناخواندہ لوگوں میں آپ کی بعثت، اللہ کا عظیم احسان ہے۔ فرمایا: ”بے شک مسلمانوں پر اللہ تعالیٰ کا بڑا احسان ہے کہ انہی میں سے ایک رسول ان میں بھیجا جو انہیں اس کی آیات پڑھ کر سناتا ہے اور انہیں پاک کرتا ہے اور انہیں کتاب و حکمت کی تعلیم دیتا ہے۔ یقینا یہ سب اس سے پہلے کھلی گمراہی میں تھے“۔ (آل عمران: 164)
    انسانوں کے رشد و ہدایت اور ان کے ظاہر و باطن کی اصلاح کے لیے انہی میں سے ایک فردِ بشر ہی کو اب بھی یہ ذمہ داری سپرد کی گئی، جیسا کہ پہلے بھی تمام انبیا، ورسل بشر ہی آئے تھے، تاکہ قوم کو ان کی زبان اور لب ولہجے میں بآسانی اللہ تعالیٰ کا پیغام پہنچے اور وہ بلاتکلف سمجھ لیں۔
    فرمانِ کبریا ہے: ”(اے حبیب) آپ کہہ دیں! کہ اگر زمین پر فرشتے چلتے پھرتے اور رہتے بستے ہوتے تو ہم بھی ان کے پاس کسی آسمانی فرشتے ہی کو رسول بناکر بھیجتے“۔ (اسرا: 95)
    مذکورہ دونوں آیاتِ مبارکہ میں اس رہبراعظم، ہادی امم، نبی مکرم صلی اللہ علیہ وسلم کی بعثت کے تین بنیادی مقاصد ذکر ہوئے ہیں:
    (1) آیات اللہ کی تلاوت
    (2) نفوسِ بشر کا تزکیہ
    اور
    (3) کتاب و حکمت کی تعلیم۔
    (1) تعلیم کتاب و حکمت اور تزکیہ سے پہلے تلاوتِ قرآن مجید کو ذکر کیا گیا کہ یہی تعلیم و تزکیہ کا ذریعہ و سبب ہے۔ بغیر تلاوت کے نہ تعلیم ممکن ہے نہ تزکیہ نفوس۔ اور ساتھ ہی یہ بتانا بھی مقصود ہے کہ تلاوت کرنے والا اس کا مفہوم سمجھے یا نہ سمجھے، کسی بھی حال میں ثواب سے محروم نہیں، اسی لیے تو رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے تلاوت کے اجر و ثواب کو بیان کرتے ہوئے فرمایا: ”ایک حرف پر دس نیکیاں ملتی ہیں اور الف لام میم ایک حرف نہیں بلکہ تین حروف ہیں، ان کی تلاوت پر تیس نیکیاں لکھی جائیں گی۔ بطور مثال قرآن کے جن کلمات کا آپ نے انتخاب فرمایا وہ ”حروفِ مقطعات“ ہیں۔ اس سے واضح ہوا کہ معانی و مطالب سمجھ کر پڑھنے اور ان پر عمل کرنے کا درجہ و ثواب تو بے حد و بے شمار ہے۔ یہ فضیلت صرف تلاوت کی ہے۔
    (2) تزکیہ یعنی انسانوں کو اعمال و عقائد کی نجاستوں سے پاک کرنا۔
    جب آپ کی بعثت ہوئی اُس وقت پوری دنیا عموماً اور سرزمینِ حجاز میں خصوصاً شرک و کفر، قتل و غارت گری، قمار بازی و شراب نوشی، زنا کاری و بت پرستی جیسے تمام برے کام بطور فخر ان میں رائج تھے۔ 23 سال کے مختصر عرصہ میں آپ نے ایسا انقلاب بپا کردیا کہ تاریخ اس کی مثال پیش کرنے سے قاصر ہے۔ وہ لوگ جو مشرک تھے وہ موحد بن گئے، کافر تھے وہ مومن بن گئے، چور ڈاکو تھے وہ محافظ و امین بن گئے، قاتل تھے وہ امن و آشتی کے علم بردار بن گئے، زانی تھے وہ عزت و عصمت کے رکھوالے بن گئے، بات بات لڑ مرنے والے تھے وہ پیکر صبر و حلم بن گئے، ایک دوسرے کے جانی دشمن تھے وہ اخوت و محبت کے اعلیٰ معیار بن گئے، خودغرض تھے وہ ایثار و قربانی کی مثال بن گئے۔
    عقل محوِ حیرت ہے اور دنیا محوِ تماشا کہ عرب کے بدووں کو آپ نے کیسا مہذب انسان بنادیا۔ قرآن کریم کی زبان میں دعوتِ امن و سلامتی سنائی:
    ”ایمان والو! دینِ اسلام (جو سراپا سلامتی کا ضامن ہے) میں ہمہ تن داخل ہوجاو اور شیطان کے نقش قدم پر نہ چلو، وہ تمہارا کھلا دشمن ہے“۔ (البقرہ: 208)
    آپ کی دعوت کو دل و جان سے قبول کرنے والے اس قدر پاکیزہ اور مقدس بن گئے انبیاء کرام کے بعد روئے زمین پر اس گروہ سے زیادہ قدر و منزلت والے نہ پیدا ہوئے نہ ہوسکتے ہیں۔ ان میں اللہ اور اس کے رسول کی سچی عقیدت و محبت رچ بس گئی تھی۔
    (3) کتاب و حکمت کی تعلیم: کتاب سے قرآن مجید فرقانِ حمید مراد ہے اور حکمت سے آپ کے اقوال و افعال مراد ہیں۔
    زبانِ نبوت سے صادر ہونے والے تمام ارشادات اللہ کے فرامین جیسے ہیں: ”اور نہ وہ اپنی خواہش سے کوئی بات کہتے ہیں، وہ تو صرف وحی ہے جو اتاری جاتی ہے۔“ (النجم: 4، 3)”اس رسول کی جو اطاعت کرے اس نے اللہ تعالیٰ کی فرمانبرداری کی، اور جو منہ پھیر لے تو ہم نے آپ کو کچھ ان پر نگہبان بناکر نہیں بھیجا“ (النسا: 80)
    اور ارشاد ربانی ہے:
    ”جسے حکمت دی گئی اسے خیر کثیر دی گئی، اور نصیحت تو صرف عقلمند ہی حاصل کرتے ہیں“۔ (البقرہ: 269)

  2. حضور اقدس حضرت محمد صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی شخصیت کے بارے میں غیر مسلم مشاہیر کے خیالات

    مغربی مصنف مائیکل ہارٹ نے اپنی مشہورِ زمانہ کتاب The Hundred میں دنیا کے ان سو عظیم ترین آدمیوں کا ذکر کیا ہے جنہوں نے دنیا کی تشکیل میں بڑا کردار ادا کیا۔ اس نے حضور صلی اللہ علیہ و آلہ و سلم کو سب سے پہلے شمار پر رکھا ہے۔ مصنف ایک عیسائی ہوکر بھی اپنے دلائل سے یہ ثابت کرتاہے کہ حضرت محمد صلی اللہ علیہ و آلہ و سلم پورے نسل انسانی میں سیّدالبشرکہنے کے لائق ہیں۔

    1۔تھامس کارلائیل نے 1840ء کے مشہور دروس (لیکچرز) میں کہا کہ ”میں محمد سے محبت کرتاہوں اور یقین رکھتا ہوں کہ ان کی طبیعت میں نام ونمود اور ریا کا شائبہ تک نہ تھا ۔ ہم انہی صفات کے بدلے میں آپ کی خدمت میں ہدیہً اخلاص پیش کرتے ہیں “۔

    2۔ فرانس کا شہنشاہ نپولین بوناپارٹ کہتاہے ” محمد دراصل سروراعظم تھے ۔15سال کے قلیل عرصے میں لوگوں کی کثیر تعداد نے جھوٹے دیوتاﺅں کی پرستش سے توبہ کرڈالی۔ مٹی کی بنی دیویاں مٹی میں ملا دی گئیں ۔ یہ حیرت انگیز کارنامہ تھا آنحضرت کی تعلیم کا “۔

    3۔ جارج برناڈشا لکھتا ہے ” موجودہ انسانی مصائب سے نجات ملنے کی واحد صورت یہی ہے کہ محمد اس دنیا کے رہنما بنیں “۔

    4۔ جرمنی کا مشہور ادیب شاعر اور ڈرامہ نگار ”گوئٹے “ حضور کا مداح اور عاشق تھا ۔اپنی تخلیق ”دیوانِ مغربی“میں گوئٹے نے حضور اقدس کی بارگاہ میں جگہ جگہ عشق محمد کا اظہار کیا ہے اور ان کے قدموں میں عقیدت کے پھول نچھاور کئے ہیں ۔

    5۔ فرانس کے محقق ڈی لمرٹائن نے اپنی کتاب ”تاریخِ ترکی“ میں انسانی عظمت کے لئے جو معیار قائم کیا اس ضمن میں فاضل تاریخ دان لکھتاہے ” اگر انسانی عظمت کو ناپنے کے لئے تین شرائط اہم ہیں جن میں (۱) ۔ مقصد کی بلندی ، (۲) ۔ وسائل کی کمی، (۳)۔حیرت انگیر نتائج ۔ تو اس معیار پر جدید تاریخ کی کو ن سی شخصیت محمد سے ہمسری کا دعویٰ کرسکتی ہے “۔

    6۔ فرانسیسی مصنف دی لمرتین لکھتاہے ” فلسفی ، مبلغ ، پیغمبر ، قانون سا ز ، سپاہ سالار، ذہنو ں کا فاتح ، دانائی کے عقائد برپا کرنے والا ، بت پرستی سے پاک معاشرہ تشکیل دینے والا ۔ بیسیوں ریاستوں کو ایک روحانی سلطنت میں متحد کرنے والا….وہ محمد ہیں ….جہاں تک انسانی عظمت کے معیار کا تعلق ہے ہم پوچھ سکتے ہیں کہ ان معیاروں پر پورا اُترنے والا محمد سے بھی کوئی برتر ہوسکتا ہے “۔؟

    7۔ گاندھی لکھتا ہے کہ ” بانی اسلام نے اعلیٰ اخلاق کی تعلیم دی جس نے انسان کو سچائی کا راستہ دکھایا اور برابری کی تعلیم دی ۔ میں اسلام کا جتنا مطالعہ کرتاہوں اتنا مجھے یقین راسخ ہوجاتاہے کہ یہ مذہب تلوار سے نہیں پھیلا “۔

    8۔ ڈاکٹر شیلے پیغمبر آخرالزماں کی ابدیت اور لاثانیت کا اقرار کرتے ہوئے لکھتے ہیں ” محمد گزشتہ اور موجودہ لوگوں میں سب سے اکمل اور افضل تھے اور آئندہ ان کا مثال پیدا ہونا محال اور قطعاً غیر ممکن ہے“۔

  3. ہمدانی صاحب اسلام علیکم کل اتوار کی رات کو میرا ریڈیو پروگرام بسلسلہ نعت شریف دو گھنٹے جاری رہا اور آئندہ اتوار کو بھی یہ پروگرام دو گھٹے کا ہوگا انشااللہ. میں نے اپنے پرگرام میں عالمی اخبار اور اس بلاگ کا ذکر خاص طور پر کیا بلکہ کئی بار کیا اور سامعین کو اخبار کا برقی ڈاک کا پتہ بھی لکھوایا اور سامعین کو بتایا کہ آج کے پروگرام میں ہم نے اس بلاگ سے استفادہ کیا ہے. تلمیذ فاطمہ حسب معمول پروگرام میں ساتھ تھیں … لیجئے حنیف اخگر صاحب کی ایک نعت حاضر ہے
    تصوّرِ درِ کعبہ میں وہ مزا ہے کہ بس
    وہ لطفِ سجدہ مدینے میں آگیا ہے کہ بس
    نظر میں ہے کوئی عالم نہ کوئی منظر اور
    مدینہ آنکھوں میں ایسا بسا ہوا ہے کہ بس
    نبی کے در پہ مسرّت کے آنسؤں کے سوا
    وہ سیلِ اشکِ ندامت کا سلسلہ ہے کہ بس
    نفس نفس ہے پئے نعتِ مصطفےٰ یارو
    درود ایسا مجھے راس آگیا ہے کہ بس
    نبیِ امّی کی اُمت کا فرد ہوں میں بھی
    کرم خدا نے یہ اتنا بڑا کیا ہے کہ بس
    شہیدِ صبر و رضا بے شمار ہیں لیکن
    کمال آلِ محمد نے وہ کیا ہے کہ بس
    ہمارا دین تو اسلام ہے مگر اخگر
    نبیِ ختمِ رُسل بھی تو وہ ملا ہے کہ بس

  4. امین ترمذی بھائی. ممنون احسان بھی ہوں اور دعا گو بھی.اسکا اجر اللہ کا حبیب آپکو دے گا کہ جس کی شان میں سب سے عظیم نعت خود قرآن مجید ہے. میرا ایک شعر ہے
    معراج تو رسول کے قدموں کی دھول ہے
    قرآں خدا کے لہجے میں نعتِ رسول ہے

  5. حنیف اخگر صاحب کی ایک نعت پیرزادہ قاسم کی غزل کے مصرعِ طرح پر.
    دل مرا بے بساط تھا ایک دیا بجھا ہوا .. نعت سنی تو جل اُٹھا ایک دیا بجھا ہوا
    شہرِ نبی سے رخصت اور روح کا جسم میں قیام. طاق میں جیسے رہ گیا ایک دیا بجھا ہوا.
    آئینہِ رسول میں خود کو جو دیکھنے گیا. نور کا عکس بن گیا ایک دیا بجھا ہوا.
    جب یکے بعد دیگرے سارے چراغ بجھ گئے. نام سے اُن کے جل اُٹھا ایک دیا بجھا ہوا.
    آپ کے دم سے دفعتآ سارے چراغ جل اُٹھے .. اور کہیں نہیں رہا کوئی دیا بجھا ہوا.
    آپ کی کیا مثال دوں آپ تو بے مثال ہیں . اور مری مثال کیا ایک دیا بجھا ہوا.
    میں نے تو دل کو بخش دی اپنی نظر کی روشنی .. مجھ میں بہر نفس جلا ایک دیا بجھا ہوا.
    خاک میں خاک ہو کے بھی اخگر اک آگ سی رہی . جل بجھا بجھ کے جل گیا ایک دیا بجھا ہوا.

  6. دو شعراء حضرات کے نعتیہ اشعار ایک ایک شعر ہی پوری نعت کا سرور عطا کرتی ہے
    طارق سبزواری ..کراچی…. …. کاش یہ دعا میری معجزے میں ڈھل جائے… سامنے مدینہ ہو اور دم نکل جائے.
    ہمارے شہر ڈیلس کے اقبال حیدر صاحب.. میں نے جن آنکھوں سے دیکھی ہیں سنہری جالیاں. آئینے میں اب وہ آنکھیں دیکھتا رہتا ہوں میں

  7. سردار احمد قادری صاحب کی ایک خوبصورت تحریر

    آقا…

    انسان اپنے تحفظ کے لئے مشکل کے وقت کسی مدد، کسی سہارے کا محتاج ہوتا ہے۔ ہر انسان کی زندگی میں کبھی نہ کبھی ایسا وقت ضرور آتا ہے جب اسے کسی کے تعاون کی ضرورت پڑتی ہے۔ کوئی بھی انسان دوسرے انسان کے تعاون ،مدد سے کبھی بھی بے نیاز نہیں ہوسکتا۔ مطلب یہ ہے کہ مشکل کے اوقات میں جو کسی کی مدد کرتا ہے۔ انسان زندگی بھر اس کا احسان مند اور شکر گزار رہتا ہے۔ بے شک اللہ تعالیٰ ہی تمام جہانوں کا نگہبان مالک اور رازق ہے۔ وہ ”مسبب الاسباب“ ہے اور اس نے اپنے حبیب کریم رؤف الرحیم آقا مولا سیدنا محمد رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کو رحمت اللعالمین بنا کر معبوث فرمایا ہے اور قیامت تک بلکہ روز قیامت بھی آپ ہی ہمارے لئے وسیلہ اور اللہ تعالیٰ کی طرف سے عطا ہونے والی مدد، رحمت اور شفاعت کا ذریعہ ہیں۔ کیونکہ اللہ تعالیٰ انسانوں کی مدد اپنی مخلوق کے ذریعے کرتا ہے اور اس کی تمام ترمخلوقات میں اعلیٰ، ارفع اور ممتاز ترین ہمارے آقا ومولا ﷺکی ذات اقدس ہے۔ اس لئے دنیا میں جب بھی کہیں کوئی آپ سے قلبی روحانی رابطہ اور تعلق فراہم کرتا ہے آپ مدد فرماتے ہیں اور پریشانی اور غم سے نجات دلاتے ہیں۔ 1899ء میں لاہور کے ایک اعلیٰ تعلیم یافتہ اور خوشحال ہند و خاندان میں ایک لڑکا پیدا ہوا جس کا نام کنہیا لال رکھا گیا۔ یہ ”گابا“ خاندان میں پیدا ہوا تھا اس لئے اس کا پورا نام کنہیا لال گابا تھا جسے مخفف الفاظ میں کے ایل گابا کے نام سے یاد کیا جاتا ہے۔ کے ایل گابا کا والد پنجاب کی برٹش راج کی حکومت کا وزیر تھا۔ اس نے اپنے بیٹے کو اعلیٰ تعلیم کے لئے انگلستان بھیجا ،نوجوان کے ایل گابا بیرسٹری کی سند لیکر واپس آیا۔ 34 سال کی عمر میں کے ایل گابا کی زندگی میں ایک انقلابی موڑ آیا اس نے اپنے مطالعہ کے ذوق و شوق کے تحت آقائے دو جہاں صلے اللہ علیہ وسلم کی سیرت طیبہ کا مطالعہ شروع کیا اور جوں جوں وہ سیرت کے باب پڑھتا جاتا تھا اس کے دل کے بند تالے کھلتے جاتے تھے بلآخر وہ غلامی رسول میں آگیا اور اپنے مسلمان ہونے کا اعلان کردیا۔ اس کے اعلان سے معاشرہ میں ایک ارتعاش پیدا ہوا بالخصوص ہندو کمیونٹی اور اس کے اپنے گھرانے پر تو ایک قیامت گزر گئی۔ متعصب ہندؤں نے ایک طوفان بدتمیزی برپا کردیا، اس نے زہر میں بجھے ہوئے تمام سوالوں کا جواب دینے کے لئے اور اپنے مسلمان ہونے کی وجہ بیان کرنے اور اپنے آقا و مولا ﷺسے اپنی قلبی عقیدت و محبت ظاہر کرنے کے لئے انگریزی میں ایک سیرت طیبہ کے موضوع پر ایک شاہکار کتاب لکھی ”پیغمبر صحرا“ (PROPHET OF THE DESERT) اس کتاب کے شائع ہوتے ہی اس کے خلاف سازشوں کا ایک نیا سلسلہ شروع ہوگیا۔ کے ایل گابا جو اب بھی کے ایل گابا ہی تھا کیونکہ اس نے اپنا نام خالد لطیف گابا رکھا تھا ایک سازش کے تحت ایک غلط مقدمے میں پھنسا دیا گیا اور اسے جیل ہوگئی۔ لاہور ہائیکورٹ کے جج نے اس کی ضمانت کے لئے ڈیڑھ لاکھ روپیہ کی رقم تجویز کی یہ اس زمانے میں بہت بڑی رقم تھی، یہ آج کے کئی کروڑ روپے بنتے ہیں مسلمانوں کی حالت اتنی مضبوط نہیں تھی کہ وہ یہ رقم ادا کرتے مسلمان اخبار ”زمیندار“ نے مسلمانوں سے چندے کی اپیل کی لیکن رقم اکھٹی نہ ہوسکی۔ اس دوران ایک رات سیالکوٹ کا ایک مسلمان تاجر حاجی سردار علی سویا ہوا تھا کہ اس کی قسمت جاگ اٹھی، آقائے دو جہاں صلی اللہ علیہ وسلم اس کے خواب میں تشریف لائے اور ارشاد فرمایا کہ کے ایل گابا کی ضمانت کیلئے رقم مہیا کرو اور اسے بتاؤ کہ اس نے میرے متعلق انگریزی زبان میں جو کتاب لکھی ہے مجھے پسند آئی۔ چوہدری سردار علی نے اپنی جائیداد رہن رکھ کر رقم کا انتظام کیا اور لاہور پہنچ گیا۔ جیل پہنچ کر اس نے کے ایل گابا کو جب یہ بتایا کہ وہ اس کی ضمانت کا انتظام کرانے آیا ہے تو اس نے پوچھا تم مجھے کیسے جانتے ہو؟ سیالکوٹ کے اس تاجر نے بتایا کہ میں تو تمہیں نہیں جانتا لیکن آقا علیہ السلام تمہیں اچھی طرح جانتے ہیں اور تمہاری کتاب کو پسند بھی فرماتے ہیں۔ آپ صلی اللہ علیہ وسلم کے حکم کے تحت میں یہاں آیا ہوں اور تمہاری ضمانت کا انتظام کرا رہا ہوں ، خالد لطیف گابا کا ایمان اور مستحکم ہوگیا اس کو یقین ہوگیا کہ اسلام میں خالق کائنات جب کسی کی مدد کرتا ہے تو اس کا وسیلہ اور ذریعہ آقا کریم علیہ الصلوة والسلام کی ذات اقدس ہوتی ہے احساس تشکر سے اس کی آنکھیں خوشی کے آنسوؤں سے لبریز ہوگئیں۔
    بندہ مٹ جائے نہ آقا پر وہ بندہ کیا ہے
    بے خبر ہو جو غلاموں سے وہ آقا کیا ہے

  8. امین بھائی آپ کی آمد انتہائی خوشگوار ہے ۔ ہم سب کی طرف سے تلمیذ بہن کو بھی بہت بہت سلام پہنچا دیجئے ۔ آپ کا بے حد شکریہ جو اپنے پروگرام میں ہماری اخبار اور بلاگ کا زکر کیا ۔ اللہ کریم اپنے حبیب کے صدقے آپ کو اپنے حفظ و اماں میں رکھے ۔ آمین

  9. موسم بہاراں ھے جشن وخوشی کا مہینہ ھے ۔امین ترمزی بھائ کی آمد بھی اچھی لگی ، اللہ کرے عاملی اخبار کا شہرہ عالم میں ھو، آمیں ثمہ آمین ،

    جب ہم عشق و محبت کے سمندر میں غوطہ زن ہوکر دیکھتے ہیں تو وجدان پکار پکار کر کہتا ہے اگر حضور صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی ولادت محرم، رجب، ذوالقعدہ، ذوالحجہ کے مہینوں میں ہوتی ہے تو آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی عظمتوں میں دو چند اضافہ ہوجاتا۔ اگر آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی ولادت کے لئے رمضان المبارک کا انتخاب کیا جاتا تو عظمت مصطفیٰ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کو چار چاندلگ جاتے۔ لیکن وجدان کی گہرائیوں سے اٹھنے والی اس صدائے دل نواز کے جواب میں ہاتف غیبی کی مسحور کن آواز گونج اٹھی ہے کہ تمہیں کیا معلوم خدائے بزرگ و برتر نے اپنے آخری رسول صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی ولادت کے لئے حرمت والے مہینوں اور رمضان جیسے عظیم الشان مہینے کی بجائے ربیع الاول کا انتخاب کس حکمت کے پیش نظر کیا ہے۔ آؤ ذرا اس حکمت کو بھی دیکھو، اگر اس نبی اُمی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی ولادت محرم میں ہوتی تو چونکہ حرمت والا مہینہ ہے تو لوگ اس سے گمان کرتے کہ حرمت والے مہینے میں پیدائش کی وجہ سے حضور نبی اکرم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی عظمت دوبالا ہوگئی ہے اگر آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی ولادت رجب، ذوالقعدہ، ذی الحجہ میں ہوتی تو دنیا شاید یہی رائے قائم کرتی کہ آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کو عظمتیں اس لئے ملیں کہ آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم عظمتوں والے مہینوں میں پیدا ہوئے۔ اگر آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی ولادت کے لئے رمضان کو منتخب کرلیا جاتا تو لوگ یہی سمجھتے کہ رمضان کا مہینہ چونکہ تمام مہینوں کا سردار ہے اس لئے اس مہینے میں پیدا ہونے کی وجہ سے آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم تمام نبیوں کے سردار بن گئے۔ گویا حرمت و عظمت والے مہینوں سے نسبت کی وجہ سے آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے مقام و مرتبے کو پہچانا جاتا، خداوند کریم نے تمام حرمت والے مہینوں کو چھوڑ کر ماہ مبارک ربیع الاول کا انتخاب اس حکمت کے پیش نظر کیا کہ آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم سے منسوب ہونے والی چیزوں کو بھی عظمت مل جائے۔ محرم، رجب، ذوالقعدہ، ذی الحجہ کو تو پہلے عظمت حاصل تھی۔ آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم جب اس ماہ مبارک میں پیدا ہوئے تو آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی ولادت باسعادت کی نسبت سے ربیع کا مہینہ بھی باعظمت بن گیا۔ اس حکمت کے پیش نظر آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی ولادت کے لئے جمعۃ المبارک کی بجائے پیر کے دن کا انتخاب کیا تاکہ پیر کا دن بھی باعظمت بن جائے۔ آج اگر ربیع الاول اور پیر کو امتیازی شان حاصل ہے تو وہ نسبت مصطفیٰ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے سبب سے ہے تو پھر میں کیوں نہ کہوں کہ ہمارے نبی قدرت کا وہ عظیم شاہکار ہیں کہ جس مہینے کی نسبت آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم سے ہوئی وہ مہینہ ممتاز ہوگیا جس شہر کی نسبت آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم سے ہوئی وہ شہر اعلیٰ بن گیا۔ جس قبیلے کی نسبت آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم سے ہوئی وہ قبیلہ باعظمت ہوگیا جس زمانے کی نسبت آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم سے ہوئی وہ زمانہ ممتاز ہوگیا۔ یہاں تک کہ خاکِ عرب کے جن ذرات کی نسبت آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے قدموں سے ہوئی وہ ذرے آفتاب ہوگئے۔

    قدم بوسی کی دولت مل گئی تھی چند ذروں کو
    ابھی تک چمکتے ہیں ستاروں کی جبیں بن کر

    جس طرح شب تاریک کی ظلمت سید عالم کی آمد کا مژدہ اپنے اندر پنہاں رکھتی ہے اس طرح طغیان و عصیاں کی فراوانی اور فواحش و عصیاں کی کثرت دریائے رحمت الہٰی کے جوش میں آنے اور کسی ایسے نفس قدسی کے دنیا میں جلوہ گر ہونے کی بشارت دیتی ہے جو ایک اشارہ چشم و ابرو سے عظیم الشان سلطنتوں کے تختے الٹ دیتا ہے جس کی زبان حقیقت ترجمان سے نکلا ہوا ایک ایک لفظ کفرو طاغوت کی رگ گردن کے لئے تیرو نشتر کا حکم رکھتا ہے اور جو چشم زدن میں کار گاہ حیات کا نقشہ بدل دیتا ہے۔ خاکدان گیتی کا ہر گوشہ اور ہر چپہ ان چشمہ ہائے ہدایت کے نور سے سیر ہوا تا آنکہ 571ء میں جب ابنائے آدم تذلل و تسفل کی انتہائی گہرائیوں میں گرچکے تھے جب ان بندوں کی گردنیں اصنام و اوثان کے سامنے سجدہ ریز ہونے کے لئے وقف ہوگئی تھیں جب حریت نفس اور آزادی ضمیر کا خاتمہ ہوچکا تھا۔ جب اللہ کے بندے فسق و فجور میں مبتلا تھے اور خدا کے احکام سے غافل ہوگئے تھے۔ جب انسانیت کبریٰ پر بہیمیت و نفسانیت پورے طور پر غالب آگئی تھی اور جب اس خطہ ارض پر جہالت و ضلالت کی تاریکی پورے طور سے مسلط ہوچکی تھی۔ تب دنیا کا سب سے بڑا ہادی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم اور سب سے برگزیدہ انسان مبعوث ہوا۔

    ہوئی ان کی آمد آمد تو برائے خیر مقدم
    کہیں کھل گئے گلستان کہیں ہوگیا چراغاں

    جس کی جبین تابناک سے نور حقیقت کی شعاعیں نکل رہی تھیں جس کے جاہ و جلال کو دیکھ کر قیصر و کسریٰ کے تخت لرز گئے۔ جس کے فیضان نے ظلمت زدہ اراضی کو بُقعہ نور بنادیا۔ جس کے قدم رکھتے ہی استعمار کی زنجیریں کٹ گئیں۔ تمیز رنگ و نسل مٹ گئی۔ انسانیت کا کھویا ہوا وقار قائم ہوگیا۔ معبودان باطلہ کا خاتمہ ہوگیا اور جس نے چار سوئے گیتی میں یہ اعلان کردیا کہ شاہی و خسروی وجہ افتخار و امتیاز نہیں بلکہ خدا کے نزدیک اسی کا رتبہ ہے جو تقویٰ میں سب سے افضل ہو۔

    عام اس سے کہ وہ افریقہ کے کسی تپتے صحرا کا حبشی ہو یا یورپ کے برفانی خطہ کا سفید فام انسان یہود اسے دیکھ کر بے ساختہ پکار اٹھے کہ ابراہیم علیہ السلام و موسیٰ علیہ السلام کی دعائیں مقبول ہوکر اس کی شکل میں جلوہ گر ہوئیں۔ نصاریٰ نے کہا کہ حضرت عیسیٰ علیہ السلام کی بشارت مجسم ہوکر سالکان مسالک شرک و ضلالت کو سرمنزل ہدایت و سعادت کی طرف رہنمائی کرنے کے لئے جلوہ گر ہوگئی۔ اہل دنیا جو صراط مستقیم کو چھوڑ کر پریشان ہورہے تھے۔ اس کی طرف دوڑے، بندوں کو وہ عہد یاد آگیا جو انہوں نے معبود حقیقی سے باندھا تھا اور دنیا کے درو بام اس نور ممثل کی روشنی سے جگمگا اٹھے۔

    بارہ ربیع الاول کا دن اس فصل مجسم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے دنیا میں آنے کا دن ہے جس کی شان رحمۃ اللعالمین نے سپیدو سیاہ امور اصغر و اکبر کو اپنی آغوش میں پناہ دی، جس کے نور ہدایت سے دنیا کا ہر چھوٹا اور بڑا رہتی دنیا تک فیضیاب ہوتا رہے گا۔ حضور صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فاران کی چوٹی پر کھڑے ہوکر ایک پیغام دیا جن روحوں نے اس پیغام پر لبیک کہا انہیں خلافت الہیٰہ عطا ہوئی۔ قیصر و کسریٰ کے تاج ان کے قدموں پر نثار ہوئے اور جب تک آفتاب مشرق سے طلوع اور مغرب میں غروب ہوتا رہے گا دنیا اس درّ یتیم کے اس اعجاز کو نہ بھولے گی۔

    گوگل سرچ

  10. سلام اس پر

    سلام اس (صلی اللہ علیہ والہ وسلم) پر
    جو ظلمتوں میں منارہ روشنی ہوا ہے
    وہ ایسا سورج ہے جس کی کرنیں ازل ، ابد کے تمام گوشوں
    میں نور بن کر سما چکی ہیں
    ہر ایک ذرکے کا ماہ تاباں بنا چکی ہے
    سلام اس (صلی اللہ علیہ والہ وسلم) پر
    سلام اس ( صلی اللہ علیہ والہ وسلم ) پر
    جو حرف حق ہے
    وہ حرف حق جو سماعتوں اور خدائے برتر کے درمیاں ایک واسطہ ہے
    جو خاک مردہ میں جان ڈالے وہ کیمیا ہے
    سلام اس (صلی اللہ علیہ والہ وسلم) پر
    سلام اس ( صلی اللہ علیہ والہ وسلم ) پر
    جو خیر اعلی ہے
    اورسب کو بلندیوں پر بلا رہا ہے
    بلا رہا ہے کہ۔۔۔ ۔
    رفعتوں کا سفیر ہے وہ
    بشیر ہے وہ ، نذیر ہے وہ
    سلام اس پر ، درود اس پر
    سلام اس ( صلی اللہ علیہ والہ وسلم ) پر
    جو نے نواوں کا آسرا ہے
    جو سارے عالم کی ابتدا ہے
    جو سب زمانوں کی انتہا ہے
    سلام اس ( صلی اللہ علیہ والہ وسلم ) پر
    جو راہ حق پر بلا رہا ہے کہ رہنما ہے
    جو سب کو حق سے ملا رہا ہے کہ حق نما ہے

  11. نعت
    مصحف اقبال توصیفی

    اونٹنی پر
    حلیمہ چلی
    تو روشن ہوئی شہرِ مکّہ کی اک ایک گلی
    خیاباں خیاباں
    کھجوروں کے پیڑوں میں سروِ چراغاں جگاتی ہوئی
    ٹوٹ کر گر پڑے سارے بت
    سارے لات و منات
    سب نے دیکھا
    حلیمہ کی چادر سے
    عجب نور چھنتا ہوا
    اور اس پر لکھا
    ایک نامِ جلی
    ۔۔۔ ۔۔
    ایک نامِ جلی
    دشت میں
    کوہ پر
    اوج میں، خاک میں
    ابر میں، باد پر
    ایک نامِ جلی
    محمّد۔۔۔ ۔
    محمّد۔۔۔ ۔۔۔
    محمّد۔۔۔ ۔۔۔
    ۔۔۔ ۔۔۔
    محمّد کو لے کر
    اونٹنی پر
    حلیمہ چلی
    تو روشن ہوئی شہرِ مکّہ کی اک ایک گلی

  12. وہ کمال حسن حضور ہے کہ گمان نقص جہاں نہیں
    یہی پھول خار سے دور ہے یہی شمع ہے کہ دھواں نہیں
    دو جہاں کی بہتریاں نہیں کہ امانی ٴ دل و جاں نہیں
    کہو کیا ہے وہ جو یہاں نہیں مگر اک نہیں کہ وہ ہاں نہیں
    میں نثار تیرے کلام پر ملی یوں تو کس کو زباں نہیں
    وہ سخن ہے جس میں سخن نہ ہو وہ بیاں ہے جس کا بیاں نہیں
    بخدا خدا کا یہی در ہے نہیں اور کوئی مفر مقر
    جو وہاں سے ہو یہی آ کے ہو جو یہاں نہیں تو وہاں نہیں
    کرے مصطفی کی اہانتیں کھلے بندوں اس پہ یہ جراتیں
    کہ میں کیا نہیں ہوں محمدی ارے ہاں نہیں ارے ہاں نہیں
    ترے آگے یوں ہیں دبے لچے فصحا عرب کے بڑے بڑے
    کوئی جانے منہ میں زباں نہیں نہیں بلکہ جسم میں جاں نہیں
    وہ شرف کہ قطع ہیں نسبتیں وہ کرم کہ سب سے قریب ہیں
    کوئی کہہ دو یاس و امید سے وہ کہیں نہیں وہ کہاں نہیں
    یہ نہیں کہ خلد نہ ہو وہ نکو وہ نکوئی کی بھی ہے آبرو
    مگر اے مدینہ کی آرزو جسے چاہے تو وہ سماں نہیں
    ہے انہیں کے نور سے سب عیاں ہے انہیں کے جلوہ میں سب نہاں
    بنے صبح تابش مہر سے رہے پیش مہر یہ جاں نہیں
    وہی نور حق وہی ظل رب ہے انہیں سے سب ہے انہیں کا سب
    نہیں ان کی ملک میں آسماں کہ زمیں نہیں کہ زماں نہیں
    وہی لامکاں کے مکیں ہوئے سر عرش تخت نشیں ہوئے
    وہ نبی ہے جس کے ہیں یہ مکاں وہ خدا ہے جس کا مکاں نہیں
    سر عرش پر ہے تری گزر دل فرش پر ہے تری نظر
    ملکوت و ملک میں کوئی شے نہیں وہ جو تجھ پہ عیاں نہیں
    کروں تیرے نام پہ جاں فدا نہ بس ایک جاں دو جہاں فدا
    دو جہاں سے بھی نہیں جی بھرا کروں کیا کروڑوں جہاں نہیں
    ترا قد تو نادر دہر ہے کوئی مثل ہوتو مثال دے
    نہیں گل کے پودوں میں ڈالیاں کہ چمن میں سرو چماں نہیں
    نہیں جس کے رنگ کا دوسرا نہ تو ہو کوئی نہ کبھی ہوا
    کہو اس کو گل کہے کیا کوئی کہ گلوں کا ڈھیر کہاں نہیں
    کروں مدح اہل دول رضا پڑے اس بلا میں میری بلا
    میں گدا ہوں اپنے کریم کا میرا دین پارہٴ ناں نہیں

    حضرت احمد رضا خان ۔رح

  13. لقب ان کا خیر الانام اللہ اللہ
    نہیں اس میں کوئی کلام اللہ اللہ
    بیاں کیا کروں وہ مقام اللہ اللہ
    ہوئے انبیاء کے امام اللہ اللہ
    زباں پہ ہو جس کی مدام اللہ اللہ
    ہوئی اس پہ دوزخ حرام اللہ اللہ
    لیا جب مصیبت میں نام اللہ اللہ
    ہوئیں مشکلیں سب تمام اللہ اللہ
    پلا ساقیا ایسا جام اللہ اللہ
    رہوں میں نہ پھر تشنہ کام اللہ اللہ
    مدینے کا کیا اہتمام اللہ اللہ
    حسیں دلنشیں صبح و شام اللہ اللہ
    وہیں کی فضاوں سے مہکا ہے عالم
    معطر ہوئے خاص و عام اللہ اللہ
    چلائی وہ تحریک خیرالبشر نے
    اجاگر کیا حق کا انام اللہ اللہ
    نکالا ہمیں کفر کی ظلمتوں سے
    دیا عافیت کا پیام اللہ اللہ
    نہ عرب و عجم میں تھی تفریق چھوڑی
    کیا باہمی ربط ِ عام اللہ اللہ
    انہیں کے لئے دونوں عالم بنائے
    کیا کس قدر اہتمام اللہ اللہ
    بلایا انہیں حق نے عرش بریں پر
    ہوئے آپٖ سے ہمکلام اللہ اللہ
    غزل آوْ بھیجیں درود ان پہ مل کر
    خدا جن پہ بھیجے سلام اللہ اللہ

  14. خدائے پاک ربّ العالمیں ہیں
    محمد ﷺ رحمت اللّعالمیں ہیں
    محمد ﷺ خوبرو اعلی تریں ہیں
    محمد ﷺ سب حسینوں سے حسیں ہیں
    محمدﷺ کے ثنا خواں حور و غلماں
    محمد ﷺکے فرشتے تابعیں ہیں
    محمدﷺ امت عاصی کے شافع
    محمد ﷺ ہی شفیع المذنبیں ہیں
    محمدﷺ کا مقام اللہ اکبر
    محمد ﷺ حق تعالی کے قریں ہیں
    محمدﷺ ہی خدا کے رازداں ہیں
    محمد ﷺ ہی خدا کے ہمنشیں ہیں
    محمدﷺ دونوں عالم کے نگہباں
    محمدﷺ ہی تو نور ِاولیں ہیں
    محمد ﷺ کے لیے ساری خدائی
    محمد ﷺ ہی خدائی کے امیں ہیں
    محمدﷺ سارے نبیوں کے ہیں رہبر
    محمد ﷺ ہی تو ختم المرسلیں ہیں
    محمد ﷺ ہر طرف جلوہ نما ہیں
    محمد ﷺہر طرف جلوہ نشیں ہیں
    محمد ﷺ ہی متاع ِدوجہاں ہیں
    محمد ﷺ واقف ِاسرار ِدیں ہیں
    محمد ﷺ ہی کا پرتو ہر طرف ہے
    محمدﷺ ہی تو اک ماہ ِمبیں ہیں
    محمدﷺ کی ضیاء شمس و قمر میں
    محمدﷺ کی ادائیں بر زمیں ہیں
    محمدﷺ حکراں ہیں بحر و بر کے
    محمد ﷺ حاکم ِ دنیا و دیں ہیں
    محمد ﷺ ساقیء تسنیم و کوثر
    محمدﷺ مالک ِخلد ِ بریں ہیں
    محمدﷺ باعث ِ لطف و کرم ہیں
    محمد ﷺ راحت ِقلبِ حزیں ہیں
    محمد ﷺ ہی سے مہکے گلشن و گل
    محمد ﷺ ہی تو بوئے عنبریں ہیں
    محمدﷺ ہی ہیں محشر کے نگہباں
    محمد ﷺ ہی نبی ء آخریں ہیں
    غزل تم نعت ان کی کیا لکھو گی
    تری مدحت سے وہ بالا نشیں ہیں

  15. خدائے پاک ربّ العالمیں ہیں
    محمد ﷺ رحمت اللّعالمیں ہیں
    محمد ﷺ خوبرو اعلی تریں ہیں
    محمد ﷺ سب حسینوں سے حسیں ہیں
    محمدﷺ کے ثنا خواں حور و غلماں
    محمد ﷺکے فرشتے تابعیں ہیں
    محمدﷺ امت عاصی کے شافع
    محمد ﷺ ہی شفیع المذنبیں ہیں
    محمدﷺ کا مقام اللہ اکبر
    محمد ﷺ حق تعالی کے قریں ہیں
    محمدﷺ ہی خدا کے رازداں ہیں
    محمد ﷺ ہی خدا کے ہمنشیں ہیں
    محمدﷺ دونوں عالم کے نگہباں
    محمدﷺ ہی تو نور ِاولیں ہیں
    محمد ﷺ کے لیے ساری خدائی
    محمد ﷺ ہی خدائی کے امیں ہیں
    محمدﷺ سارے نبیوں کے ہیں رہبر
    محمد ﷺ ہی تو ختم المرسلیں ہیں
    محمد ﷺ ہر طرف جلوہ نما ہیں
    محمد ﷺہر طرف جلوہ نشیں ہیں
    محمد ﷺ ہی متاع ِدوجہاں ہیں
    محمد ﷺ واقف ِاسرار ِدیں ہیں
    محمد ﷺ ہی کا پرتو ہر طرف ہے
    محمدﷺ ہی تو اک ماہ ِمبیں ہیں
    محمدﷺ کی ضیاء شمس و قمر میں
    محمدﷺ کی ادائیں بر زمیں ہیں
    محمدﷺ حکراں ہیں بحر و بر کے
    محمد ﷺ حاکم ِ دنیا و دیں ہیں
    محمد ﷺ ساقیء تسنیم و کوثر
    محمدﷺ مالک ِخلد ِ بریں ہیں
    محمدﷺ باعث ِ لطف و کرم ہیں
    محمد ﷺ راحت ِقلبِ حزیں ہیں
    محمد ﷺ ہی سے مہکے گلشن و گل
    محمد ﷺ ہی تو بوئے عنبریں ہیں
    محمدﷺ ہی ہیں محشر کے نگہباں
    محمد ﷺ ہی نبی ء آخریں ہیں
    غزل تم نعت ان کی کیا لکھو گی
    تری مدحت سے وہ بالا نشیں ہیں

  16. سیر گلشن کون دیکھے دشتِ طیبہ چھوڑ کر۔۔

    ۔۔سُوئے جنت کون جائے در تمہارا چھوڑ کر

    سر گزشت غم کہوں کس سے ترے ہوتے ہوئے۔۔

    ۔۔۔کس کے در پر جاؤں تیرا آستانہ چھوڑ کر

    بے لقائے یار ان کو چین آ جاتا اگر۔۔

    ۔۔۔۔۔بار بار آتے نہ یوں جبریل سدرہ چھوڑ کر

    مر ہی جاؤں میں اگراُس در سے جاؤں دو قدم۔۔۔۔

    ۔۔۔۔کیا بچے بیمارِ غم قربِ مسیحا چھوڑ کر

    بخشوانا مجھ سے عاصی کا روا ہو گا کسے۔۔۔۔۔۔

    ۔۔۔۔۔۔۔۔کس کے دامن میں چھپوں دامن تمہارا چھوڑ کر

    ایسے جلوے پر کروں میں لاکھ حوروں کو نثار۔۔۔۔۔،

    ۔۔۔۔۔۔۔کیا غرض کیوں جاؤں جنت کو مدینہ چھوڑ کر

    حشر میں اک اک کا منہ تکتے پھرتے ہیں عدو۔۔۔۔۔

    ۔۔۔۔۔۔آفتوں میں پھنس گئے ان کا سہارا چھوڑ کر

    مر کے جیتے ہیں جو اُن کے در پہ جاتے ہیں حسن۔۔۔۔۔

    ۔۔۔۔۔جی کے مرتے ہیں جو آتے ہیں مدینہ چھوڑ کر

  17. کوئی سلیقہ ہے آرزو کا نہ بندگی میری بندگی ہے
    یہ سب تمہارا کرم ہے آقا کہ بات اب تک بنی ہوئی ہے

    عطا کیا مجھ کو درد الفت کہاں تھی پر خطا کی قسمت
    میں اس کرم کے کہاں تھا قابل حضور کی بندہ پروری ہے

    عمل کی میرے اساس کیا ہو ہے بجز ندامت کے پاس کیا ہے
    رہے سلامت بس ان کی نسبت مرا تو اک آسرا ہے

    انہی کے در سے خدا ملا ہے انہی سے اس کا پتہ چلا ہے
    وہ آئینہ جو خدا نما ہے جمال حسن حضور ہی ہے

    تجلیوں کے کفیل تم ہو مراد قلب خلیل تم ہو

    خدا کی روشن دلیل تم ہو یہ سب تمہاری یہ روشنی ہے

    بشیر کہیے نزیر کہیے انہیں دراج منیر کہیے
    جو سر سر ہے کلام ربی وہ میرے آقا کی زندگی ہے

    یہی ہے خالد اساس رحمت یہی ہے خالد بنائے رحمت
    بنی کا عرفان زندگی ہے نبی کا عرفان بندگی ہے

  18. جیسے میرے سرکار ہیں ایسا نہیں کوئی

    جیسے میرے سرکار ہیں ایسا نہیں کوئی
    جیسے میرے سرکار ہیں ایسا نہیں کوئی

    تم سا تو حسیں آنکھ نے دیکھا نہیں کوئی
    یہ شان لطافت ہے کہ سایہ نہیں کوئی

    یہ طور سے کہتی ہے ابھی تک شب معراج
    سرکار کا جلوہ ہے تماشا نہیں کوئی

    ہوتا ہے جہاں ذکر محمد کے کرم کا
    اس بزم میں محروم تمنا نہیں کوئی

    اعزاز یہ حاصل ہے تو حاصل ہے زمیں کو
    افلاک پہ تو گنبد خضرا نہیں کوئی

    سرکار کی رحمت نے مگر خوب نوازا
    یہ سچ ہے کہ خالد سا نکما نہیں کوئی

  19. سب سے اولٰی و اعلٰی ہمارا نبی۔۔۔

    ۔۔۔سب سے بالا و والا ہمارا نبی۔۔۔

    ۔۔۔اپنے مولا کا پیارا ہمارا نبی۔۔۔۔

    ۔۔دونوں عالم کا دولہا ہمارا نبی
    جس کو شایاں ہے عرشِ خدا پر جلوس۔۔

    ہے وہ سلطانِ والا ہمارا نبی۔۔

    بجھ گئی جس کے آگے سب ہی مشعلیں۔

    ۔شمع وہ لے کر آیا ہمارا نبی

    جن کے تلووں کا دھوون ہے آب حیات۔

    ۔ہے وہ جان مسیحا ہمارا نبی۔

    ۔سارے اچھوں سے اچھا سمجھئے جسے۔۔

    ہے اس اچھے سے اچھا ہمارا نبی
    سارے اونچوں میں اونچا سمجھئے جسے۔

    ہے اس اونچے سے اونچا ہمارا نبی۔

    جس نے ٹکڑے کئےہیں قمر کے وہ ہے۔

    نور وحدت کا ٹکڑا ہمارا نبی
    خلق سے اولیا اولیا سے رسل۔۔۔۔

    اور رسولوں سے اعلی ہمارا نبی۔۔۔۔

    جس کی دو بوند ہیں کوثر و سلسبیل۔۔۔۔

    ہے وہ رحمت کا دریا ہمارا نبی
    کون دیتا ہے دینے کو منہ چاہئے۔۔۔۔

    دینے والا ہے سچا ہمارا نبی۔۔۔۔

    کیا خبر کتنے تارے کھلے چھپ گئے۔۔۔۔۔

    پر نہ ڈوبے نہ ڈوبا ہمارا نبی
    جس نے مردہ دلوں کو دی عمر ابد۔۔

    ہے وہ جان مسیحا ہمارا نبی۔۔

    غمزدوں کو رضا مژدہ دیجئے کہ ہے۔۔

    بے کسوں کا سہارا ہمارا نبی
    صلی اللہ تعالی علیہ و آلہ وسلم

  20. یا رحمتہ العالمیں
    الہام جامہ ہے تیرا
    قرآں عمامہ ہے تیرا
    منبر تیرا عرشِ بریں
    یا رحتمہ العالمیں

    آئینہء رحمت بدن
    سانسیں چراغِ علم و فن
    قربِ الٰہی تیرا گھر
    الفقر و فخری تیرا دھن
    خوشبو تیری جوئے کرم
    آنکھیں تیری بابِ حرم
    نُورِ ازل تیری جبیں
    یا رحمتہ العالمیں

    تیری خموشی بھی اذاں
    نیندیں بھی تیری رتجگے
    تیری حیاتِ پاک کا
    ہر لمحہ پیغمبر لگے
    خیرالبشر رُتبہ تیرا
    آوازِ حق خطبہ تیرا
    آفاق تیرے سامعیں
    یا رحمتہ العالمیں

    قبضہ تیری پرچھائیں کا
    بینائی پر ادراک پر
    قدموں کی جنبش خاک پر
    اور آہٹیں افلاک پر
    گردِ سفر تاروں کی ضَو
    مرقب براقِ تیز رَو
    سائیس جبرئیلِ امیں
    یا رحمتہ العالمیں

    تو آفتابِ غار بھی
    تو پرچم ِ یلغار بھی
    عجز و وفا بھی ، پیار بھی
    شہ زور بھی سالار بھی
    تیری زرہ فتح و ظفر
    صدق و وفا تیری سپر
    تیغ و تبر صبر و یقیں
    یا رحمۃ للعالمیں

    پھر گڈریوں کو لعل دے
    جاں پتھروں میں ڈال دے
    حاوی ہوں مستقبل پہ ہم
    ماضی سا ہم کو حال دے
    دعویٰ ہے تیری چاہ کا
    اس امتِ گُم راہ کا
    تیرے سوا کوئی نہیں
    یا رحمتہ العالمیں

    شاعر: مظفر وارثی

  21. جشن آمد رسول اللہ ہی اللہ!!
    بی بی آمنہ کے پھول اللہ ہی اللہ!!

    جب کہ سرکار تشریف لانے لگے!
    حور و غلما بھی خوشیاں منانے لگے!!
    ہر طرف نور کی روشنی چھا گئی!
    مصطفٰے کیا ملے زندگی مل گئی!!
    اے حلیمہ تیری گود میں آ گئے!
    دونوں عالم کے رسول اللہ ہی اللہ!!

    چہرہء مصطفٰے جبکہ دیکھا گیا!
    چھپ گئے تارے اور چاند شرما گیا!!
    آمنہ دیکھ کر مسکرانے لگیں!
    حرا مریم بھی خوشیاں منانے لگیں!!
    آمنہ بی بی سب سے یہ کہنے لگیں!
    دعاء ہو گئی قبول اللہ ہی اللہ!!

    شادیانے خوشی کے بجائے گئے!
    شاد کے نغمے سب کو سنائے گئے!!
    ہر طرف شور صل علٰی ہوگیا!
    آج پیدا حبیب خدا ہو گیا!!
    پھر تو جبریل نے بھی یہ اعلان کیا!
    یہ خدا کے ہیں رسول اللہ ہی اللہ!!

    ان کا سایہ زمیں پر نہ پایا گیا!
    نور سے نور دیکھو جدا نہ ہوا!!
    ہم کو عابد نبی پر بڑا ناز ہے!
    کیا بھلا میرے آقا کا انداز ہے!!
    جس نے رخ پر ملی وہ شفاء پا گیا!
    خاکِ طیبہ تیری دھول اللہ ہی اللہ

  22. بن کے خیرالورٰی آ گئے مصطفٰی ہم گنہگاروں کی بہتری کیلئے
    اک طرف بخششیں اک طرف جنتیں کیسے انعام ہیں امتی کیلئے

    چاند دو ہو گیا جونہی انگلی اٹھی سوئے سورج نے بھی آنکھ تھی کھول دی
    کھوٹی قسمت میری وہ جو کر دیں کھری کیا یہ مشکل ہے میرے نبی کیلئے

    چار سو رحمتوں کی ہوائیں چلیں ہو گئی جس سے ساری فضا دل نشیں
    مسکراؤ سبھی آگئے ہیں نبی غم کے مارو تمہاری خوشی کیلئے

    ہلکے ہلکے جو دل میں سرور آئے ہیں بزم میں میرے آقا ضرور آئے ہیں
    ہاتھ پھیلاؤ کشکول لے کر سبھی بٹ رہے ہیں کرم ہر کسی کے لئے

    داتا ہجویری لاثانی مہر علی خواجہ ہندلونی میرے غوث جلی
    کیسے کیسے دئیے میرے سرکار نے یہ نگینے ہمیں روشنی کے لئے

    چین سے زندگانی گزر جائے گی بے کسی خود ہی موت اپنی مر جائے گی
    اے شفیع امم اپنا دے دیں جو غم ہے یہ کافی مری زندگی کے لئے

    جن کے لب پر رہا امتی امتی یاد ان کی نہ بھولو نیازی کبھی
    وہ کہیں امتی تو بھی کہہ یانبی میں ہوں حاضر تری چاکری کے لئے

  23. صبا مد ینے اگر ہو جا نا نبی سے میر ا سلام کہنا
    نہ اپنے دل سے مجھے بھلانا نبی سے میرا سلام کہنا

    فلک ہے دشمن ،زمیں ہے دشمن ،مکا ں ہے دشمن ،مکیں ہے دشمن
    ہوا ہے دشمن سارا زمانہ ،نبی سے میر ا سلام کہنا

    مجھے ہے رنج والم نے گھیرا جہا ں میں ہر سو ہوا اند ھیر ا
    نہیں ہے میرا کو ئی ٹھکا نہ ،نبی سے میر ا سلام کہنا

    ستا ر ہی ہے حضو ر دوری ہو کا ش حا صل مجھے حضو ری
    یہی ہو لب پہ میر ے فساد نبی سے میر ا سلام کہنا

    صبا مد ینے اگر ہو جا نا نبی سے میر ا سلام کہنا
    نہ اپنے دل سے مجھے بھلانا نبی سے میرا سلام کہنا

  24. مير ا د ل تڑ پ ر ہا ہے مير ا جل ر ہا ہے سينہ

    کہ د و ا و ہيں ملے گئے مجھے لے چلو مد ينہ

    ميرا دل تڑپ رہا ہے ميرا جل رہا ہے سينہ

    ديدار مصطفی صلی اللہ عليہ وسلم کو آنکھيں ترس رہی ہيں

    دشوار ہو گيا ہے ان کے بغير جينا

    ميرا دل تڑپ رہا ہے ميرا جل رہا ہے سينہ

    تصوير مصطفی صلی اللہ عليہ وسلم جو نظر آ رہی ہے دل ميں

    تصوير مصطفی صلی اللہ عليہ وسلم جو نظر آ رہی ہے دل ميں

    ميں يہ سوچتا ہوں دل ميں ميرا دل ہے يا مدينہ مدينہ

    ميرا دل تڑپ رہا ہے ميرا جل رہا ہے سينہ

    شب روز بڑھ رہا ہے ميری تسشنگی کا عالم

    شب روز بڑھ رہا ہے ميری تسشنگی کا عالم

    ميری پياس کب بجھے گی ميرے ساتھ يہ مدينہ

    ميرا دل تڑپ رہا ہے ميرا جل رہا ہے سينہ

    نہيں مال و زر تو کيا ہے ميں غريب ہوں يہی نہ

    ميرے عشق مجھ کو لے چل تو ہی جانب ِ مدينہ

    ميرا دل تڑپ رہا ہے ميرا جل رہا ہے سينہ

    مجھے گردشو نہ چھڑو ميرا ہے کوئی جہاں ميں

    ميں ابھی پکار لوں گا نہيں دور ہے مدينہ

    ميرا دل تڑپ رہا ہے ميرا جل رہا ہے سينہ

    اقبال ناتواں کی بس يہ اک التجا ہے

    رہے زندگی سلامت ميں بھی ديکھ لوں مدينہ

    ميرا دل تڑپ رہا ہے ميرا جل رہا ہے سينہ

    کہ د و ا و ہيں ملے گئے مجھے لے چلو مد ينہ

  25. خد ا کا ذ کر کر ے ،ذکر مصطفٰی نہ کرے
    ہما رے منہ میں ہو ایسی زبا ں خد ا نہ کر ے
    در رسو ل پہ ایسا کبھی نہیں دیکھا
    کو ئی سو ال کر ے اور وہ عطا نہ کر ے

    کہا خد ا نے ،شفا عت کی با ت محشر میں
    پہل حبیب کر ے ، کو ئی دو سرا نہ کر ے

    مد ینے جا کے نکلنا نہ شہر سے با ہر
    خد ا نخو استہ یہ زند گی وفا نہ کر ے

    اسیر جس کو بنا کر رکھیں مد ینے میں
    تمام عمر رہا ئی کی وہ دعا نہ کر ے

    نبی کے قد موں پہ جس دم غلام کا سر ہو
    قضا سے کہہ دو کہ اک لمحہ بھی قضا نہ کرے

    شعور نعت بھی ہو اور زباں بھی ہو ادیب
    وہ آدمی نہیں جو ان کا حق ادا نہ کرے

  26. خوشی سب ہی مناتے ہیں میرے سرکار آتے ہیں
    دیوانے جھوم جاتے ہیں میرے سکار آتے ہیں

    ولادت کی گھڑی آئی بہار اب جھوم کر چھائی !
    وہ دیکھو آگئے آقا دیوانے دھوم مچاتے ہیں

    خوشی ہے آمنہ کے گھر وہ آئے نور کے پیکر !
    جو پیدا ہو کے سجدے میں سر انور کو جھکاتے ہیں

    فرشتوں کی یہ سنت ہے کہ آقا کی محبت ہے
    مینارو اور مکانوں پر جو جھنڈے ہم لہراتے ہیں

    دہن بھی نور نور ہے، بدن بھی نور نور ہے !
    نظر بھی نور نور ہے وہ نور حق کہلاتے ہیں

    چراغاں کیا کریں گے تارے آ کے ان کی محفل میں
    یہ تارے روشنی جن سے پاتے ہیں وہ آتے ہیں

  27. یا صاحب الجمال و یا سیدالبشر
    اے حسن والے اور اے انسانوں کے سردار
    من وجھک المنیر لقد نورالقمر

    آپکے رخ روشن سے چاند چمک اٹھا
    لایمکن الثنا کما کان حقۂ
    کوئ آپکی شایان شان تعریف وتوصیف کا حق نہ ادا کرسکا

    بعد از خدا بزرگ توئ قصہ مختصر
    قصہ مختصر کہ پوری کائنات میں بعد از خدا بس آپ ھی سب سے بلند تر ھیں

    ھماری جانیں آپ پر ھزار بار قربان یا رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم

  28. یا رسول اللہ حبیب خالق یکتا توئ
    برگزیدہ ذوالجلال پاک بے ہمتا توئ
    نازنین حضرت حق ،صدر بزم کائنات
    نورچشم الانبیاء ،چشم وچراغ ماتوئ
    در شب معراج بودے جبريئل اندر رکاب
    پانہادہ برسر یر گنبد خضری توئ
    یارسول اللہ تو دانی امتانت عاجزند
    عاجزاں را،رھنما و پیشواۓ ماتوئ
    شمس تبریزی چہ داند ،نعمت پیغمبر زند
    مصطفی و مجتبی و سید اعلی توئ

    شمس تبریزی

  29. بارہ ربیع الاول کے حوالے سے محترم المقام جناب صفدر ہمدانی کے کالم ” اے نوید مسیحا تیری قوم کا حال موسیٰ کی بھیڑوں سے ابتر ہوا” سے چند اقتباسات

    ” مسلم معاشروں میں اب لگ بھگ ہر چیز جیسے روایت اور دکھاوا بن گیاہے۔ اللہ کے آخری نبی، وارث ختم نبوت، خِلق اول،خَلقِ اول، مزمل،مدثر،صادق،امین،یاسین،طہٰ اور ایسے ہی نورانی ناموں کے حامل نبی کا یوم ولادت بھی بس جیسے اب ایک روایت بن کے رہ گیا ہے جسکا کا عمل یا اس دن کی روح سے کوئی تعلق نظر نہیں آتا۔وہ ہستی جسے خالق کون و مکاں نے اپنا حبیب کہا اور جس کے لیئے عالمین خلق کیئے اور جسے عالمین کے لیئے رحمت بنایا اس ہستی کا یوم ولادت مسلمان ملکوں اور مسلمانوں کی اکثریت کے ہاں بس ایک چھٹی کا دن بن گیا ہے یا پھر نعت کی چند محفلیں اور نیاز لنگر کی تقسیم، سرکاری درباری تقریبات میں اللہ اور اسکے آخری نبی کے فرمودات کی حکم عدولی کرنے والوں کی شرکت اورمیلاد نبی کے جلسوں کی صدارت علمائے حقہ کا لباس پہنے ہوئے علمائے سو کرتے نظر آتے ہیں۔ جلوسوں کے سامنے پھولوں کے ہار پہنے میلاد کی ریلیوں کی قیادت ایسے ایسے لوگ کر رہے ہوتے ہیں جنکی زندگیوں میں کہیں بھی ایمان اور دین رسول کی ایک جھلک نظر نہیں آتی۔”

    پھر لکھتے ہیں ۔۔۔
    ” آج اللہ کے اس حبیب کی امت کا حال کیا ہےِ حفیظ تائب کا یہ مصرعہ اس کا سچا عکاس ہے۔۔۔۔اے نوید مسیحا تیری قوم کا حال موسیٰ کی بھیڑوں سے ابتر ہوا۔۔۔مسلمان جو کام سب سے آسانی سے اور بے خوف ہو کر کر رہا ہے وہ دوسرے مسلمان کو کافر قرار دینا ہے۔ ایک مسلمان اسلام کے نام پر ہی دوسرے مسلمان کا گلا کاٹ رہا ہے،مسجد ومنبر نوے فیصد تجارت بن گیا ہے اور جہالت کے نمائیندے مسجد ومحراب و منبر کو اپنے ذاتی مقاصد اور مالی منفعت کے لیئے استعمال کر رہے ہیں، علمائے دین کے لباس میں دین فروش سر عام معصوم اور بے علم مسلمان کو بے وقوف بنا رہا ہے، منبروں پر کھلی آنکھوں اور بے خوفی سے جھوٹ بولا جاتا ہے، عبادات میں دکھاوا ہی دکھاوا ہے،حج جیسے فیشن بن گیا ہے، زکوات خمس اور صدقات کے پیسے سے نام نہاد دینی قائدین حصص کی منڈی میں شیئرز خریدتے ہیں۔ مدرسوں میں دینی تعلیم کے لیئے آنے والے بچوں کے ساتھ کیسا گھناؤنا سلوک کیا جاتا ہے، حرام راستے سے مال کمانے پر شب قدر کی نمازیں اللہ کے گھر میں ادا کرتے ہیں، محرم کے جلوسوں میں شامل افراد کو کافر کہہ کر بم سے اڑایا جاتا ہے، امت فرقوں میں تقسیم ہو چکی ہے اوراس تقسیم پر یہ کہہ کر خوش ہوتی ہے کہ انہوں نے اللہ کے رسول کی حدیث پر عمل کیا ہے، بے حیائی کو حیا کانام دیا جاتا ہے۔ منبروں پر اداکاری ہوتی ہے، اللہ کے دین کو خوب خوب بیچا جاتا ہے، اپنے مقاصد کے لیئے جھوٹی حدیثیں گھڑی جا تی ہیں، خوف خدا جیسے قصہ پارینہ بن چکا ہے، نظام اسلام کا شور مچانے والے خود پر اس نظام کو لاگو کرنے سے عاری ہیں ، عزتوں کے جیسے جنازے نکل گئے ہیں، اہل علم گھروں میں مقید ہیں اور جاہل و بے عمل ان پر حکمران ہیں،دین کی قیادت بے عمل کے ہاتھ میں ہے۔ اور اس پر بھی انکو یہ زعم ہے کہ روز محشر اللہ کے حبیب انکی شفاعت کریں گے۔ ”

    آخر میں لکھتے ہیں

    ” اللہ بے شک غفور الرحیم ہے لیکن مسلمان شاید اللہ کی رحمت اور غفاریت کا امتحان لینا چاہتا ہے۔

    ہمارے گناہوں کی فہرست ایسی طویل اور گھناؤنی ہے کہ جہنم بھی ہمارے لیئے انعام ہو گا سزا نہیں۔ ہم نے کلمہ پڑھ کر کلمہ گو کو قتل کیا ہے، ہم نے اسلام کے چہرے کو مسخ کیا ہے۔ہم نے حضور کو بھی ایک شخصیت سمجھ کر پوجا ہے انکے کردار کو اپنی روح میں نہیں اتارا۔”

    میں سوچ رہی ہوں کہ بابا نے کتنا سچ لکھا کہ ” ” ہم نے کلمہ پڑھ کر کلمہ گو کو قتل کیا ہے” ۔۔ آہ ! بے شک سچ کہا ایسے مسلمانوں کی سزا جہنم بھی کم ہے ۔۔

    میرے مالک آج کے با برکت دن کے صدقے ہم مسلمانوں کو ہماری تما کوتاہیاں معاف فرما دے ۔۔آمین

  30. کربلا کے میدان میں کھڑا سوچ رہا تھا اسلام
    کیا فائدہ ہوا کافر کو مسلمان کر کے
    علامہ اقبال رح

  31. آج رحمت اللعالمین حضرت محمد مصطفی‘ احمد مجتبیٰ صلی اللہ علیہ وسلم کی ولادت مسعود کا جشن منایا جارہا ہے۔ حضور اکرم حضرت محمد مصطفی صلی اللہ علیہ وسلم خاتم الانبیا بن کر پوری انسانیت کے لیے خدا کا آخری پیغام لے کر آئے تھی‘ یہ پیغام کسی دور یا عصر‘ یا کسی قوم یا نسل‘ علاقے یا کسی خاص زبان بولنے والوں کے لیے نہیں بلکہ ساری انسانیت کے لیے ہے۔ رسول اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کی بعثت کے بعد اب کوئی نبی آنے والا نہیں ہے اس لیے قیامت تک آنے والے تمام انسانوں کے لیے حضور اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے پیغام کو محفوظ کرنے کی ضمانت اللہ رب العزت نے لے لی ہے۔ اللہ کی آخری کتاب قرآن مجید اور رسول اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کی سنت اور حیاتِ طیبہ کی صورت اللہ کا پیغام محفوظ کردیا گیا ہے۔ اس پیغام کی وارث امت مسلمہ قرار دی گئی ہے اور امت مسلمہ کو روئے ارض پر امت وسط بناکر کل انسانیت کے سامنے اللہ کے دین کی شہادت کا فرض ادا کرنا ہے اور دنیا کے تمام انسانوں کو بندگی رب کا پیغام پہنچانا ہے کہ اس کے بغیر نہ دنیا کی نجات ممکن ہے اور نہ آخرت کی۔ حضور اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے دنیا سے رخصت ہونے سے قبل حجتہ الوداع کے عظیم اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے فرمایا تھا کہ جو حاضر ہیں وہ اس پیغام کو ان لوگوں تک پہنچادیں جو بعد میں آنے والے ہیں۔ حضور اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کا انسانیت کے نام خدا کا پیغام یہی ہے کہ اللہ کی بندگی اور اس کے دین کی اطاعت قبول کرلو اور خدا کے دشمنوں اور باغیوں کی غلامی‘ حکومت اور اطاعت کا قلادہ اتار کر پھینک دو تو فلاح و کامیابی اور نجات تمہارا مقدر ہوگا۔ حضور صلی اللہ علیہ وسلم نے بشارت دی کلمہ طیبہ لاالٰہ الااللہ کی شہادت تمہیں دنیا کا امام بنادے گی۔ یہی وجہ ہے کہ ڈیڑھ ہزار برس کی امت مسلمہ کی تاریخ کا تجزیہ کرتے ہوئے علامہ اقبال نے دو مصرعوں میں عروج و زوال کی حقیقت بیان کردی تھی۔ وہ یہ ہے کہ:
    کی محمد سے وفا تو نے تو ہم تیرے ہیں
    یہ جہاں چیز ہے کیا‘ لوح و قلم تیرے ہیں
    امت مسلمہ کا ہر صاحب شعور مسلمان اس تصور پر یقین و ایمان رکھتا ہے کہ مسلمانوں کے اور انسانیت کے تمام مسائل کا حل حضور اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے بنائے ہوئے راستے پر چلنے اور آپ کی ذاتِ گرامی کو اپنے لیے نمونہ بنانے میں ہے۔ یہی وجہ ہے کہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کی غیر معمولی عظمت و رفعت کا احساس آپ کی ذات سے گہری محبت اور عقیدت کا جذبہ پیدا کرتا ہے۔ یہ احساس ہر مسلمان کے دل میں رہتا ہی‘ لیکن ہر سال ربیع الاوّل کی آمد مسلمانوں کے قلب و دماغ میں عجیب و غریب سرشاری پیدا کرتی ہے۔ دورِ زوال میںالمیہ یہ پیدا ہوا ہے کہ ہم محض آپ کی ذات سے اظہار محبت کو کافی سمجھنے لگے ہیں۔ اس وقت رسول اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کی امت کی جو صورت حال ہے وہ انفرادی اور اجتماعی طور پر ہمیں ایک بار پھر غور و فکر کی دعوت دیتی ہے۔ حضور اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے سارے جھوٹے خداوں کی خدائی کا انکار کرکے خدائے واحد کی بندگی کی بنیاد پر نوع انسانی کی ازسرنو شیرازہ بندی کی تھی۔ یثرب کو مدینتہ النبی کا خطاب صرف اس لیے ملا تھا کہ اللہ کے دین کی بنیاد پر نظام حکومت قائم ہوگیا تھا جس نے وقت کے تمام ابوجہلوں کے سر کچل دیے تھی‘ قیصر و کسریٰ کی ہلاکت کی خبر دے کر انسانوں پر انسانوں کی غلامی کے خاتمے کی بشارت دی تھی‘ لیکن آج ڈیڑھ ارب کلمہ گو مسلمانوں اور 57 آزاد مسلمان مملکتوں کے باوجود کوئی ایک ملک بھی ایسا نہیں ہے جسے مدینہ کی اسلامی ریاست کے مطابق قرار دیا جاسکے۔ آج اللہ کی کتاب اور حکومت ایک دوسرے سے علیحدہ ہوچکے ہیں‘ پوری روئے ارضی اور دنیا کے ہر ملک پر ظلم اور فساد کا دور دورہ ہے۔ دنیا کے مرکزی جغرافیی‘ بری و بحری تجارتی شاہراہوں‘ زرعی و معدنی دولت کے باوجود رسول اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کی امت کے زوال وادبار کا حال یہ ہے کہ اہل کفر ٹوٹ پڑے ہیں۔ اس صورت حال کی خبر بھی مخبر صادق صلی اللہ علیہ وسلم نے دے دی تھی اور خبردار کردیا تھا کہ وہ وقت بھی آئے گا جب کفر کی طاقتیں تم پر اس طرح ٹوٹیں گی جس طرح بھوکے دسترخوان پر ٹوٹتے ہیں۔ یہ صورت حال آچکی ہی‘ کفر کی طاقتیں متحد ہوکر عالم اسلام پر حملہ آور ہیں۔ ان کا اصل ہدف اللہ کے آخری رسول صلی اللہ علیہ وسلم کا دین ہی‘ عالم کفر عالم اسلام کے تمام معدنی‘ زرعی‘ اقتصادی وسائل پر حملہ آور ہی‘ مسلمانوں کا خون حلال کرلیا گیا ہی‘ رسول اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کی تعلیمات پر لفظاً اور معناً عمل کرنے کو تنگ نظری‘ انتہا پسندی قرار دے دیا گیا ہی‘ تصور جہاد کو دہشت گردی کہا جاتا ہے۔ اسلام کی ہر علامت‘ پردہ‘ اذان‘ مسجد کے مینار کو خطرہ بتایا جارہا ہی‘ یہاں تک کہ حرمت رسول صلی اللہ علیہ وسلم کو پامال کرنے کی آزادی طلب کی جارہی ہے۔ ہر مسلمان کی نجات صرف رسول اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کی محبت میں ہے۔ حب رسول صلی اللہ علیہ وسلم کا تقاضا یہ ہے کہ انفرادی‘ سماجی‘ معاشرتی اور حکومتی و ریاستی زندگی میں مکمل طور پر اتباع رسول صلی اللہ علیہ وسلم کے مطابق عمل کیا جائے۔ آج مسلمان صرف زبان سے حب رسول صلی اللہ علیہ وسلم کا اعلان کررہا ہی‘ اگر ایسا نہ ہوتا تو بدعنوانی‘ رشوت خوری‘ مالِ حرام مسلمانوں کی پہچان نہ ہوتی۔ آج مسلمانوں کے پست اخلاق اور بدعنوان افراد حکومت پر مسلط ہیں حالانکہ رسول اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے تقویٰ کو معیار فضیلت اور حکمرانی بتایا تھا۔ سیرت مصطفی صلی اللہ علیہ وسلم کا حقیقی پیغام یہی ہے۔ مسلمان نہ اپنوں کی ملوکیت کو قبول کرتا ہے نہ غیروں کی غلامی کو‘ آج سرمایہ دارانہ اور تہذیب مغرب کی کفر کی غلامی میں مسلمان صرف اس لیے جکڑا ہوا ہے کہ وہ سیرتِ مصطفی صلی اللہ علیہ وسلم کا پیغام بھول گیا ہے۔ 12 ربیع الاوّل کا اصل پیغام اور حب رسول صلی اللہ علیہ وسلم کا تقاضا یہ ہے کہ اس کش مکش میں اپنا کردار ادا کیا جائے جو اللہ کے رسول صلی اللہ علیہ وسلم کے دین کو مٹانے کے لیے عالم کفر اپنی پوری طاقت سے کررہا ہے۔

  32. ماہِ ربیع الاوّل کا نام آتے ہی ذہن نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کے یوم پیدائش کی طرف جاتا ہے۔ شہر کو برقی قمقموں سے سجایا جاتا ہی‘ ہر گلی کوچے میں سبز جھنڈے اور جھنڈیوں کی بہار نظر آتی ہی‘ نعتوں کی آوازوں سے سماں بندھا ہوتا ہے۔ مگر دل تو ویسے ہی پژمردہ اور چہرے بے رونق ہی نہیں مضمحل بھی…. درودیوار آہ و فغاں کرتے ہوئی‘ انسانیت سسکتی ہوئی‘ بلکتی ہوئی۔ آدمی آدمی سے ملتا ہی‘ دل مگر کم کسی سے ملتا ہے۔ مسائل کا انبار ہی‘ حل کسی کے پاس نہیں۔ عوام الناس کی اکثریت بنیادی ضروریات کی محرومی کا شکوہ کرتی ہے تو ایک طبقہ ایسا بھی ہے جو عیش و عشرت‘ لہوو لعب اور اللوں تللوں میں مگن ہے۔ یہ سب اس لیے کہ ہم بھول گئے کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کی دعوت پر ایمان لانے والوں اور آپ صلی اللہ علیہ وسلم کے جھنڈے تلے کھڑے ہونے والوں نے کلمے کو محض ایک ورد یا نعرہ نہیں بنالیا تھا بلکہ اس کلمے سے انھوں نے اپنی زندگیوں کا پورا نقشہ بدل ڈالا تھا۔ ان کے سوچنے کے انداز‘ پسند ناپسند کے معیار بدل گئے‘ ان کے مشاغل اور دوستیاں بدل گئیں۔ بت پرستی چھوڑ دی‘ اپنے نفس کی خواہشات کی غلامی چھوڑ دی‘ لذات اور تعیشات سے پوری طرح اجتناب برتنے لگے۔ جن چیزوں کو اللہ اور رسول کی طرف سے لازم قرار دیا گیا ان کو سچے دل سے اختیار کیا‘ اور پھر کبھی روگردانی نہ کی‘ اور جن چیزوں کو ناجائز ٹھیرایا گیا اُن سے کنارہ کش ہوگئے۔ یہ وہ ہستیاں تھیں جو نہ کسی کے دبانے سے دبیں اور نہ بکیں۔ بحیثیت عاشقِ رسول ہماری زندگیوں کے رنگ ڈھنگ تو وہی ہونے چاہیے تھے جو قرآن حکیم میں بتائے گئی‘ مگر صد افسوس:
    میں تیرے مزار کی جالیوں ہی کی مدحتوں میں مگن رہا
    تیرے دشمنوں نے میرے چمن میں خزاں کا رنگ جما دیا
    خزاں رسیدہ اس چمن کو بہار سے ہم آہنگ کرنے کے لیے تجدیدِ ایمان و یقین کی ضرورت ہے۔ ایسے ایمان کی ضرورت ہے کہ جیسے آگ میں ہاتھ ڈالیں گے تو ہاتھ جل جائے گا‘ پر ہے۔ ایسا یقین ہی ہمارے اعمال کو بدلے گا۔ بقول اقبال:
    یقیں افراد کا سرمایہ تعمیر ملت ہے
    یہی قوت ہے جو صورت گرِ تقدیر ملت ہے

  33. اسوہ ٴرسول کی پیروی کا عہد کریں!

    پوری ملت اسلامیہ آج رسالت مآب خاتم النبییّن حضرت محمد مصطفی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کا یوم ولادت پورے مذہبی جوش و جذبہ اور انتہائی عقیدت و احترام سے منا رہی ہے ۔ دنیا بھر کے مسلمان ہر سال اس مقدس اور مبارک دن کے موقع نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم سے عقیدت اور محبت کا اظہار کرتے ہیں اس لئے کہ آپ کی ولادت باسعادت کے ساتھ ہی انبیاء و مرسلین کی آمد کا سلسلہ اپنے اختتام کو پہنچا اور آسمانی صحیفوں کا نزول بھی انجام پذیر ہو گیا ۔ آپ کے خاتم النبیّین ہونے کی حیثیت سے قرآن حکیم بھی وہ آخری کتاب قرار پائی جس میں نوع انسانی کے لئے قیامت تک پیش آنے والے تمام مسائل و مصائب کا جامع حل موجود ہے ۔ جس عہد جہالت میں آنجناب کی دنیا میں تشریف آوری ہوئی اس وقت پوری انسانیت رشد و ہدایت کے راستوں سے بے خبر، ضلالت و گمراہی، معاشرے کے ظالم و جابر انسانوں اور حکمرانوں کے انسانیت سوز مظالم کا شکار اور زندگی کے ہر پہلو سے محرومیوں اور مایوسیوں کا شکار تھی یہاں تک کہ زمین پر اولین عبادت گاہ بیت اللہ شریف میں بتوں کا ایک انبار تھا جنہیں قریش اپنا خالق و مالک قرار دیتے ہوئے ان کی پرستش کرتے تھے ۔مختلف قبائل کے درمیان صدیوں پر محیط تصادم اور محاذ آرائی نے بھی عام آدمی کا جینا دوبھر کر دیا تھا۔ بقول مولانا الطاف حسین حالی #
    بنی بکر اور تغلب کی باہم لڑائی

    صدی جس میں آدھی انہوں نے گنوائی
    قبیلوں کی کر دی تھی جس نے صفائی

    تھی آگ ایک ہر سُو عرب میں لگائی
    نہ جھگڑا کسی مال و دولت کا تھا وہ

    کرشمہ اک ان کی جہالت کا تھا وہ
    کہیں پہلے گھوڑا بڑھانے پہ جھگڑا

    کہیں پانی پینے پلانے پہ جھگڑا
    یونہی روز ہوتی تھی تکرار ان میں

    یونہی چلتی رہتی تھی تلوار ان میں

    مولانا حالی کے ان اشعار کی روشنی میں عرب معاشرے کے خدو خال کا اندازہ لگانا مشکل نہیں لیکن جب آپ نے سب سے پہلے اہل مکہ کے سامنے دین اسلام کی تعلیمات پیش کیں تو آپ کو انتہائی مخالفت کا سامنا کرنا پڑا یہاں تک کہ قریش مکہ نے آپ کو ،آپ کے اہل خانہ اور اسلام قبول کرنے والوں کو شعب ابی طالب میں محصور کر دیا ۔ یہ سلسلہ چلتا رہا یہاں تک کہ جب آپ اہل طائف کو اسلام کی دعوت دینے کے لئے تشریف لے گئے تو ظالموں نے آپ کو بے پناہ تشدد کا نشانہ بنایا ، آپ پر پتھروں کی بارش کردی۔ مکہ معظمہ میں قرآن حکیم کی جن سورتوں کا نزول ہوا ان میں صرف اسلام کی دعوت دی گئی دیگر اسلامی تعلیمات جن کا تعلق عبادات، معاشیات، اقتصادیات اور مختلف طبقوں کے درمیان تعلقات اور زندگی کے دوسرے مسائل سے ہے ان کا نزول مدینہ منورہ میں ہوا جب آپ کی ہجرت کے بعد وہاں باقاعدہ ایک اسلامی ریاست کی بنیاد رکھ دی گئی اور اس کے قوانین کا نفاذ بھی عمل میں آیا۔ آپ کی تعلیمات تاقیامت انسانوں کی رہنمائی کرتی رہیں گی یہی ختم نبوت کا سب سے بڑا ثبوت ہے ۔

    آپ نے اللہ تعالیٰ کے احکامات کے مطابق دین اسلام کو پوری انسانیت تک پہنچانے کا فریضہ ادا کیا اور حجة الوداع کے موقع پر کم و بیش ایک لاکھ 24ہزار کے لگ بھگ صحابہ کرام کی موجودگی میں آپ نے اپنے خطبے میں فرمایا کہ اے لوگو! کیا میں نے تعلیمات خداوندی یعنی دین الٰہی کو آپ تک پہنچا نہیں دیا تو اس پر تمام حاضرین نے یک زبان ہو کر کہا کہ ہاں اے اللہ کے نبی آپ نے اپنا فرض ادا کرتے ہوئے تمام اسلامی تعلیمات کو ہم تک پہنچا دیا ہے۔ اس پر رسالت مآب نے آسمان کی طرف اشارہ کرتے ہوئے فرمایا کہ اے اللہ گواہ رہنا کہ میں نے آپ کا دین عوام تک پہنچا دیا۔ دشمنوں کے ساتھ بھی آپ کے حسن سلوک کا یہ عالم تھا کہ جن سردارانِ قریش کے مظالم سے تنگ آ کر آپ ہجرت مدینہ پر مجبور ہو گئے تھے فتح مکہ کے موقع پر آپ نے کمال عفو و درگزر کا مظاہرہ کرتے ہوئے انہیں نہ صرف معاف کر دیا بلکہ حکم دیا کہ جو بھی شخص بیت اللہ یا ابو سفیان کے گھر میں پناہ لے اسے کچھ نہ کہا جائے۔ رحم و کرم، محبت و شفقت اور بدترین دشمنوں کو بھی معاف کر دینا اور اپنے اوپر روزانہ کوڑا پھینکنے والی عورت کے بیمار ہونے پر اس کی بیمار پرسی کرنا آپ کے حسن اخلاق کا وہ بلند ترین نمونہ تھا جس نے اسلام کے بدترین دشمنوں اور مخالفین کو بھی اسلام قبول کرنے پر مجبور کر دیا۔ آپ کے اس مثالی کردار کی بنا پر ہی آپ کے بدترین دشمنوں نے بھی آپ کی عالی ظرفی کا اعتراف کیا اور اللہ تعالیٰ نے آپ کو اعلیٰ ترین حسن سلوک اور بلند ترین کردار کی بنیاد پر ہی رحمة للعالمین قرار دیا۔

    آپ نے نبی آخر الزماں ہونے کے حوالے سے نوع انسانی کو وہ منشور عطا کیا جس کی مثال انسانی تاریخ میں نہیں ملتی۔ آج امت مسلمہ جن دنیاوی مصائب و مسائل سے دوچار ہے اس کا تقاضا یہی ہے کہ سرور کائنات صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے بتائے ہوئے راستے پر عمل کیا جائے کیونکہ اسی میں ہی ان تمام مسائل کا حل اور انسانیت کی بھلائی ہے۔ مسلم ممالک کے درمیان تصادم ، محاذ آرائی اور اختلافات کا خاتمہ بھی حیات طیبہ کے مطابق قرآن اور دین کی تعلیمات پر عملدرآمد سے ہی ممکن ہے۔ ہم جہاں اس مسعود و مبارک موقع پر اپنے ہم وطن بھائیوں کو دل کی گہرائیوں سے مبارکباد پیش کرتے ہیں وہیں پاکستان کے سیاسی و مذہبی اکابرین سے یہ توقع کرتے ہیں کہ وہ حضور نبی کریم ﷺ کے یوم ولادت کے موقع پر ختمی مرتبت کے اسوئہ حسنہ پر عمل پیرا رہنے کے عہد کو تازہ کرتے ہوئے لوگوں کے مابین اسلامی اخوت و اتحاد کے جذبے کو بیدار کریں اور اپنی سیاست اور سیادت کو مسلمانوں کے مابین فروعی اختلافات کے خاتمے کے لئے وقف کر دیں تاکہ ہمارا ملک درپیش مسائل و مشکلات پر قابو پا سکے اور ہماری قوم ترقی اور خوشحالی کی راہ پر گامزن ہو سکے

  34. پاکستان کے سیاسی و مذہبی اکابرین سے یہ توقع کرتے ہیں کہ وہ حضور نبی کریم ﷺ کے یوم ولادت کے موقع پر ختمی مرتبت کے اسوئہ حسنہ پر عمل پیرا رہنے کے عہد کو تازہ کرتے ہوئے لوگوں کے مابین اسلامی اخوت و اتحاد کے جذبے کو بیدار کریں اور اپنی سیاست اور سیادت کو مسلمانوں کے مابین فروعی اختلافات کے خاتمے کے لئے وقف کر دیں تاکہ ہمارا ملک درپیش مسائل و مشکلات پر قابو پا سکے اور ہماری قوم ترقی اور خوشحالی کی راہ پر گامزن ہو سکے

    اچھے بھائ محمد احمد ترازی جزاک اللہ
    اللہ پاک اول الذکر کی آخر الذکر کے حق میں مانگی ھو‏ئ دعا کو قبول فرماۓ آمین ثمہ آمین
    اللہ ھمارے سیاست دانوں کو بھی حق و صداقت کی راہ پر چلنے کی تو فیق عطا فرماۓ آمین ثمہ آمین

  35. مصطفےٰ جان رحمت پہ لاکھوں سلام، شمع بزم ہدایت پہ لاکھوں سلام

    جب ہوا ضوفگن دین و دنیا کا چاند ، آیا خلوت سے جلوت میں اسریٰ کا چاند
    نکلا جس وقت مسعودِ بطحيٰ کا چاند ، جس سہانی گھڑی چمکا طیبہٰ کا چاند
    اس دل افروز ساعت پہ لاکھوں سلام

    جس کے چہرے پہ جلووُں کا پہرا رہا ، نجم و طٰہٰ کے جھرمٹ میں چہرا رہا
    حسن جس کا ہر اک چَھب میں گہرا رہا ، جس کے ماتھے شفاعت کا سہرا رہا
    اس جبینِ سعادت پہ لاکھوں سلام

    لامکاں کی جبیں بہرِ سجدہ جھکی ، رفعت منزلِ عرش اعلےٰ جھکی
    عظمتِ قبلہ و دین و دنیا جھکی ، جن کے سجدے کو محرابِ کعبہ جھکی
    ان بھوؤں کی لطافت پہ لاکھوں سلام

    جس کے جلوے زمانے میں چھانے لگے ، جس کی ضو سے اندھیرے ٹھکانے لگے
    جس سے ظلمت کدے نور پانے لگے ، جس سے تاریک دل جگمگانے لگے
    اس چمک والی رنگت پہ لاکھوں سلام

    پڑ گئی جس پہ محشر میں بخشا گیا ، دیکھا جس سمت ابرِ کرم چھا گیا
    رخ جدھر ہو گیا زندگی پا گیا ، جس طرف اٹھ گئی دم میں دم آ گیا
    اس نگاہِ عنایت پہ لاکھوں سلام

    جس کے قدموں پہ سجدہ کریں جانور ، منہ سے بولیں شجر دیں گواہی حجر
    وہ ہیں محبوبِ رب مالک بحر و بر ، صاحبِ رجعتِ شمس وشق’ القمر
    نائبِ دستِ قدرت پہ لاکھوں سلام

    رحمتِ حق کی ہونے لگیں بارشیں ، دین و دنیا کی لٹنے لگیں دولتیں
    کھول دیں جس نے اللہ کی حکمتیں ، وہ زبان جس کو سب کن کی کنجی کہیں
    اس کی نافذ حکومت پہ لاکھوں سلام

    ڈوبا سورج کسی نے بھی پھیرا نہیں ، کوئی مثل یداللہ بھی دیکھا نہیں
    جس کی طاقت کا کوئی ٹھکانا نہیں ، جس کو بار دو عالم کی پرواہ نہیں
    ایسے بازو کی قوت پہ لاکھوں سلام

    آسماں ملک اور جو کی روٹی غذا ، لامکاں ملک اور جو کی روٹی غذا
    کن فکاں ملک اور جو کی روٹی غذا ، کل جہاں ملک اور جو کی روٹی غذا
    اس شکم کی قناعت پہ لاکھوں سلام

    جس کے محتاج ہوں سارے شاہ و گدا ، جس کے ٹکڑوں سے پلتی ہو خلق خدا
    اور پھر اس پہ عالم ہو یہ زہد کا ، کل جہاں ملک اور جو کی روٹی غذا
    اس شکم کی قناعت پہ لاکھوں سلام

    اوج وہ زانوؤں کا ہے نزدیک و دور ، یہ جہاں کیا دو زانو ہے دنیائے نور
    یہ ملک یہ فرشتے یہ غلماں یہ حور ، انبیاء تہ کریں زانو ان کے حضور
    زانوؤں کی وجاہت پہ لاکھوں سلام

    جس کے زیرنگیں ہیں سماک و سمک ، جس کے حلقے میں ہیں چاند سورج فلک
    جس کا سکہ رواں فرش سے عرش تک ، جس کے گھیرے میں ہیں انبیاء و ملک
    اس جہانگیرِ بعثت پہ لاکھوں سلام

    فرق مطلوب و طالب کا دیکھے کوئی ، قصہُ طور و معراج سمجھے کوئی
    کوئی بےہوش جلوؤں میں گم ہے کوئی ، کس کو دیکھا یہ موسیٰ سے پوچھے کوئی
    آنکھ والوں کی ہمت پہ لاکھوں سلام

    ابرِ جود و کرم کس پہ برسا نہیں ، تیرا لطف و کرم کس پہ دیکھا نہیں
    کس جگہ اور کہاں تیرا قبضہ نہیں ، ایک میرا ہی رحمت پہ دعوی ٰ نہیں
    شاہ کی ساری امت پہ لاکھوں سلام

    جس کی عظمت پہ صدقے وقارِ حرم ، جس کی ذولفوں پہ قرباں بہارِ حرم
    نوشہء بزم پروردگارِ حرم ، شہر یارِ ارم تاجدارِ حرم
    نو بہارِ شفاعت پہ لاکھوں سلام

    میرے آقا و مولا پہ دائم درود ، سب کے ملجا و ماویٰ پہ دائم درود
    نورِ عرشِ معلیٰ پہ دائم درود ، شبِ اسرایٰ کے دولہا پہ دائم درود
    نوشہُ بزمِ جنت پہ لاکھوں سلام

    رہبرِ دین و دنیا پہ بے حد درود ، شافعُ روزِ عقبیٰ پہ بے حد درود
    ہم ضعیفوں کے ملجا پہ بے حد درود ، ہم غریبوں کے آقا پہ بے حد درور
    ہم فقیروں کی ثروت پہ لاکھوں سلام

    جس کی خوشبو سے رستے مہکنے لگیں ، جس پہ جی جان کونین صدقے کریں
    عطر کی جا، جس کا عرق حوریں ملیں ، جس کے جلوے سے مرجھا ئی کلیاں کھلیں
    اس گلِ پاکِ منبت پہ لاکھوں سلام

    جس کی عظمت کے آگے فرشتے جھکیں ، جس پہ گلہائے خوبی کے سہرے سجیں
    جس کو اشجار و حیواں سجدے کریں ، جس کے آگے سر سروراں خم رہیں
    اس سرِ تاج رفعت پہ لاکھوں سلام

    عرشیوں کی پہنچتی ہے جن تک اذان ، جن کی سمع مبارک ہے معجز نشان
    سب کی فریاد سے باخبر ہو ہرآن ، دور و نزدیک کے سننے والے وہ کان
    کان لعلِ کرامت پہ لاکھوں سلام

    جس کے جلوے سے عالم منور ہوا ، جس کی کونین میں ہے درخشاں ضیا
    جس کو معراج کا تاج عزت ملا ، جس کے ماتھے شفاعت کا سہرا رہا
    اس جبینِ سعادت پہ لاکھوں سلام

    کفر میں جس نے چمکائے حق کے دئیے ، جس سے دنیا و دین سارے روشن ہوئے
    جس کے چاند اور سورج نے صدقے لئے ، جس سے تاریک دل جگمگانے لگے
    اس چمک والی رنگت پہ لاکھوں سلام

    جن کی نزہت پہ قربان جان جناں ، جن سے شرمندہ لعل ِیمن بے گماں
    جن پہ ہر وقت وحی الہیٰ رواں ، پتلی پتلی گلِ قدس کی پتیاں
    ان لبوں کی لطافت پہ لاکھوں سلام

    جس کے عالی مقالات وحی خدا ، جس کے غیبی اشارات وحی خدا
    جس کے الفاظ آیات وحی خدا ، وہ دہن جس کی ہربات وحی خدا
    چشمہُ علم’ و حکمت پہ لاکھوں سلام

    جس سے حکمت کے چشمے ہمیشہ بہیں ، جس سے پوشیدہ اسرارِ عالم کھلیں
    جس کی حق گوئی کا غیر بھی دم بھریں ، وہ زبان جس کو سب کن کی کنجی کہیں
    اس کی نافذ حکومت پہ لاکھوں سلام

    اوجِ شانِ فصاحت پہ لاکھوں درود ، حسنِ جانِ بلاغت پہ لاکھوں درود
    گفتگو کی حلاوت پہ لاکھوں درود ، اس کی باتوں کی لذت پہ لاکھوں درود
    اس کے خطبہ کی ہیبت پہ لاکھوں سلام

    جس کے تابع ہیں مقبولیت کے اصول ، منحصر جس پہ ہے رحمتوں کا نزول
    وہ دعا جس پہ صدقے درودوں کے پھول ، وہ دعا جس کا جوبن بہارِ قبول
    اس نسیمِ اجابت پہ لاکھوں سلام

    دین و دنیا دیئے مال اور زر دیا ، حور و غِلماں دیئے خلدوکوثر دیا
    دامنِ مقصدِ زندگی بھر دیا ، ہاتھ جس سمت اٹھا غنی کر دیا
    موج بحرِ سماحت پہ لاکھوں سلام

    ہیں وہ قاسم اگرچہ ہے معطی خدا ، جس کو جو کچھ ملا وہ انہیں سے ملا
    جوش پر ان کا ہر دم ہے جود و عطا ، ہاتھ جس سمت اٹھا غنی کر دیا
    موج بحر سماحت پہ لاکھوں سلام

    جن کی برکت سے لاکھوں کی پیاسیں بجھیں ، جن کا دم سلسبیل اور کوثر بھریں
    چاند سورج اشاروں پہ جن کے چلیں ، نور کے چشمے لہرائیں دریا بہیں
    انگلیوں کی کرامت پہ لاکھوں سلام

    عاصیوں کی بھلائی کے چمکے ہلال ، قیدِ غم سے رہائی کے چمکے ہلال
    جلوہُ مصطفائی کے چمکے ہلال ، عیدِ مشکل کشائی کے چمکے ہلال
    ناخنوں کی بشارت پہ لاکھوں سلام

    عقل حیراں ہے ادراک کو ہے جنوں ، کیف ہے سر بہ سجدہ خرد سرنگوں
    کون پہنچا ہے تاحدِ سر دروں ، دل سمجھ سے ورا ہے مگر یوں کہوں
    غنچہُ رازِ وحدت پہ لاکھوں سلام

    بے بسوں کی قیادت پہ کھنچ کر بندھی ، بے کسوں کی رفاقت پہ کھنچ کر بندھی
    عاصیوں کی اعانت پہ کھنچ کر بندھی ، جو کہ عزمِ شفاعت پہ کھنچ کر بندھی
    اس کمر کی حمایت پہ لاکھوں سلام

    جو کی پیش خدا سب سے اول جھکی ، اور جو روزِ جزا سب کی حامی بنی
    جس کو ہر حال میں فکر امت رہی ، جو کی عزمِ شفاعت پہ کھنچ کر بندھی
    اس کمر کی حمایت پہ لاکھوں سلام

    کعبہُ دین و دل یعنی نقش قدم ، جن کی عظمت نہیں عرشِ اعظم سے کم
    ہر بلندی کا سر ہو گیا جس پہ خم ، کھائی قرآں نے خاکِ گزر کی قسم
    اس کفِ پاء کی حرمت پہ لاکھوں سلام

    افتخارِ دو عالم ہے ان کا وجود ، وہ سراپا کرم ہیں بربِ ودود
    ان پہ ہوتا ابد رحمتوں کا ورود ، پہلے سجدے پہ روز ِ ازل سے درود
    یاد گاریٔ امت پہ لاکھوں سلام

    مثلِ مادر حلیمہ پہ احساں کریں ، ان کی بخشش کا طفلی میں ساماں کریں
    پاس حقِ رضاعت کا ہر آں کریں ، بھائیوں کے لیے ترکِ پستاں کریں
    دودھ پیتوں کی نصفت پہ لاکھوں سلام

    دلکش و دلربا پیاری پیاری پھبن ، خود پھبن نے بھی دیکھی نہ ایسی پھبن
    جس پہ قرباں اچھی سے اچھی پھبن ، اللہ اللہ وہ بچپنے کی پھبن
    اس خدا بھاتی صورت پہ لاکھوں سلام

    خود سروں کی تنی گردنیں جھک گئیں ، سرکشوں کی اٹھی گردنیں جھک گئیں
    تھیں جو اونچی وہی گردنیں جھک گئیں ، جس کے آگے کھنچی گردنیں جھک گئیں
    اس خدادادِ شوکت پہ لاکھوں سلام

    ان کے پاکیزہ گیسو پہ لاکھوں درود ، ان کی عنبر فشاں بو پہ لاکھوں درود
    ان کے آئینہ رو پہ لاکھوں درود ، الغرض ان کے ہر مو پہ لاکھوں درود
    ان کی ہر خو و خصلت پہ لاکھوں سلام

    وہ رِدا جس کی تطہیر اللہ رے ، آسماں کی نظر بھی نہ جس پر پڑے
    جس کا دامن نہ سہواً ہوا چھو سکے ، جس کا آنچل نہ دیکھا مہ و مہر نے
    اس ردائے نزاہت پہ لاکھوں سلام

    صادِقہ صالحہ صائمہ صابرہ ، صاف دل نیک خو پارسا شاکرہ
    عابدہ زاہدہ ساجدہ ذاکرہ ، سیدہ زاہرہ طیبہ طاہرہ
    جانِ احمد کی راحت پہ لاکھوں سلام

    جن کا نام مبارک ہے بی فاطمہ ، جو خواتین عالم میں ہیں عالیہ
    عابدہ زاہدہ ساجدہ صالحہ ، سیدہ زاہرہ طیبہ طاہرہ
    جانِ احمد کی راحت پہ لاکھوں سلام

    وہ نساءِ نبی طیبات و خلیق ، جن کے پاکیزہ تر سارے طور و طریق
    جو بہرحال نورِ خدا کی رفیق ، اہل اسلام کی مادرانِ شفیق
    بانوانِ طہارت پہ لاکھوں سلام

    شمع تابانِ عرش آستانِ نبی ، غم گسار نبی طبع دانِ نبی
    راحتِ قلب و روح روانِ نبی ، بنتِ صدیق آرام و جانِ نبی
    اس حریمِ برأُت پہ لاکھوں سلام

    عظمتِ حسن معمور جن کی گواہ ، عفتِ ذاتِ مستور جن کی گواہ
    شانِ رب ، چشم بد دور جن کی گواہ ، یعنی ہے “سورۂ نور” جن کی گواہ
    ان کی پر نور صورت پہ لاکھوں سلام

    رفعت و افضلیت کا مژدہ ملا ، خاص عزو و جاہت کا مژدہ ملا
    رحمت کل سے رحمت کا مژدہ ملا ، وہ دسوں جن کو جنت کا مژدہ ملا
    اس مبارک جماعت پہ لاکھوں سلام

    اس نظر کا مقدر ہے کس اوج پر ، اس کی تقدیر ہے کس قدر بخت ور
    اس نظر پر فدا تابِ چشم و سحر ، جس مسلماں نے دیکھا انہیں اک نظر
    اس نظر کی بصارت پہ لاکھوں سلام

    کون ہے دل سے ان کا جو شیدہ نہیں ، کس کے وردِ زباں ان کا کلمہ نہیں
    حشر میں کس کو ان کا سہارا نہیں ، ایک میرا ہی رحمت پہ دعوی ٰ نہیں
    شاہ کی ساری امت پہ لاکھوں سلام

    آفتاب قیامت کے بدلے ہوں طور ، جب کہ ہو ہر طرف نفسی نفسی کا شور
    جب کسی کا کسی پر نہ چلتا ہو زور ، کاش محشر میں جب ان کی آمد ہو اور
    بھیجیں سب ان کی شوکت پہ لاکھوں سلام

    کاش برپا ہو جس وقت روزِ جزا ، اور دولہا بنیں وہ شفیع الوریٰ
    ہو کسی کی یہ پوری حبیب التجا ، جب کہ خدمت کے قدسی کہیں ہا ں رضا
    مصطفےٰ جان رحمت پہ لاکھوں سلام

    ذات یکتا کے ان پر کروڑوں درود ، رب کعبہُ کے ان پر کروڑوں درود
    حق تعالی کے ان پر کروڑوں درود ، ان کے مولیٰ کے ان پر کروڑوں درود
    ان کے اصحاب و عطرت پہ لاکھوں سلام

    مرشدی شاہ احمد رضا خان رضا ، فیضیاب ِ کمالاتِ حساں رضا
    ساتھ اختر بھی ہو زمزمہ خواں رضا ، جب کہ خدمت کے قدسی کہیں ہا ں رضا
    مصطفےٰ جان رحمت پہ لاکھوں سلام
    شمع بزم ہدایت پہ لاکھوں سلام

  36. مفتی صاحب اسلام علیک قربانی کاایک مسلہ درپیش ہے برا،ے مہربانی جواب دے شکر ے پانچ آدمی صاحب نصاب ہیں اور دو آدمی صاحب نصاب نہیں ثواب کی نیا ت سے قربا نی کر تا ہیں ایک حضرت محمد صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم کے لءے کر تا ہے ہی صا حب نصا ب کے ساتہ ہو سکتاہیں یعنی دو نفلی ہیں اور پانچ فرض ہیں اس فرضی ونفلی میں فرق تو نہیں ہو تا کوچ مشکل تو نہں ہیں ؟؟؟؟

  37. برائے مہربانی مجھے یہ نعت کہیں سے نہیں مل رہی سارا گوگل یوٹوب ڈیلی موشن دیکھ لیا کہیں نہیں ملی۔۔۔
    درختوں پر ثمر آیا محمدع جب ہوے پیدا۔۔۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *