درود شریف پر مشتمل سو سال پرانی کتاب

یہ چند تصاویر سو سال پرانی ایک کتاب کی ہیں ، جو میری امی کے دادا نے لکھی تھی ، وہ ایک عالم بھی تھے ، انکا یہ درود شریف بہت حسین ہیں ، پوری کتاب درود شریف پر مشتمل ہے ، چند صفحات آپ سب کی نزر رہا ہوں تا کہ سب دوست اس سے مستفید ہو سکیں ، میں جلد یہ پوری کتاب سکین کر دوں گا
ربیع الاول کی مناسبت سے ابھی کے لیے یہ چندصفحات کی سعادت ہے
طالب دعا
اظہر الحق
drod1

drod5
drod6

Published by

اظہر الحق

I am Azhar!

14 thoughts on “درود شریف پر مشتمل سو سال پرانی کتاب”

  1. بھائی اظہر جزاک اللہ ۔۔سبحان اللہ ۔۔ بھائی نے یہ بھی بتایا ہے کہ ” یہ ایک نایاب درود پاک ، یہ درود پاک ایک مکمل کتاب کی صورت میں ہے ، جسے میری والدہ کے دادا جو ایک بڑے عالم تھے نے لکھا ہے ، اس کتاب کو فارسی میں لکھا گیا ہے ، میں کوشش کروں گا کہ اسکا مکمل اسکین ورژن پیش کر سکوں ، اور انکی ایک اور کتاب جو انکے سفر حج پر ہے وہ بھی فارسی میں لکھی گئی ہے ، اسے بھی پیش کرنے کی کوشش کروں گا، دادا ظہیر ، راولپنڈی کے کہوٹہ کے علاقے میں رہتے تھے ، اور انکے مزار کے بارے میں کوئی یقینی جگہ میرے علم میں نہیں ۔۔ ۔ اس درود پاک کی خصوصیت یہ بھی ہے ، کہ اس میں لفظ محمد(ص) کو عرق زر میں لکھا گیا ہے ، اور کچھ حصے میں زعفران سے بھی لکھا گیا ہے جسکی مہک ایک صدی بعد بھی موجود ہے ، یہ اس نام کی برکت ہے ۔ ۔ ۔۔

    بے شک یہ اسی نام محمد صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی برکت ہے ۔ جزاک اللہ

  2. نعت رسول مقبول

    ولائے رحمت اللعالمیں ہے
    عطائے رحمت اللعالمیں ہے

    جسے کہتے ہیں سب قرآن دراصل
    ثنائے رحمت اللعالمیں ہے

    بنادینا ہر اک بے زر کو بوذر
    ادائے رحمت اللعالمیں ہے

    ابوطالب سے بڑھ کر کون آخر
    فدائے رحمت اللعالمیں ہے

    عجب گھر ہے کہ جس کا ایک ایک فرد
    ضیائے رحمت اللعالمیں ہے

    ثنا و مدح اہل بیت اطہر
    رضائے رحمت اللعالمیں ہے

    مجھے دیکھا تو یہ بولے نکیرین
    گدائے رحمت اللعالمیں ہے

    بروز حشر میرا آسرا کون
    سوائے رحمت اللعالمیں ہے

    خدا سے کیوں نہ ہو امید بخشش
    خدائے رحمت اللعالمیں ہے

    کہاں ہم اور کہاں توفیق مدحت
    عطائے رحمت اللعالمیں ہے

    سنا ہے نعت کا انعام ہم نے
    ردائے رحمت اللعالمیں ہے

    ابوطالب کے بیٹوں کی ہر اک سانس
    برائے رحمت اللعالمیں ہے

    عزاداری فقط ورثہ نہیں ہے
    بقائے رحمت اللعالمیں ہے

    عقیل عباس جعفری

  3. انسان اپنی چالیں چلتے ہیں اور اللہ اپنی چال چلتا ہے اور بے شک غالب تو اللہ ہی کی چال ہے۔چند آیات ملاحظہ ہوں:

    سورة آل عمران ( 3 )
    وَمَكَرُواْ وَمَكَرَ اللهُ وَاللهُ خَيْرُ الْمَاكِرِينَ {54}
    اور انھوں نے چالیں چلیں۔ جواب میں اللہ نے بھی اپنی چال چلی اور ایسی تدبیروں میں اللہ سب سے بڑھ کر ہے۔

    سورة فاطر ( 35 )
    ۔۔۔ وَمَكْرَ السَّيِّئِ وَلَا يَحِيقُ الْمَكْرُ السَّيِّئُ إِلَّا بِأَهْلِهِ ۔۔۔ {43}
    اور بری برُی چالیں چلنے لگے ، حالانکہ بُری چالیں اپنے چلنے والوں ہی کو لے بیٹھتی ہیں۔

    سورة الأنعام ( 6 )
    وَكَذَلِكَ جَعَلْنَا فِي كُلِّ قَرْيَةٍ أَكَابِرَ مُجَرِمِيهَا لِيَمْكُرُواْ فِيهَا وَمَا يَمْكُرُونَ إِلاَّ بِأَنفُسِهِمْ وَمَا يَشْعُرُونَ {123}
    اور اسی طرح ہم نے ہر بستی میں اس کے بڑے بڑے مجرموں کو لگا دیا ہے کہ وہاں اپنے مکرو فریب کا جال پھیلائیں۔ دراصل وہ اپنے فریب کے جال میں آپ پھنستے ہیں، مگر انھیں اس کا شعور نہیں ہے۔

  4. فرعون بنی اسرائیل کے بچوں کو قتل کرواتا تھا تاکہ موسی علیہ السلام سے بچ سکے لیکن اللہ نے موسی علیہ السلام کو اس کے گھر میں پرورش کروایا اور آخر وہی ہو کر رہا جو اللہ کی سکیم میں طے تھا اور فرعون اسے ہونے سے ٹال نہ سکا اور کچھ نہ کر سکا۔ وہ جس سے ٹکرانے کی اُس دور میں کسی میں ہمت نہ تھی اپنی ساری فوجوں کو لے کر نکلا کہ موسی علیہ السلام اور ان کی قوم کو تہس نہس کر دے۔ مگر کیا ہوا؟ کیا اُس کا ساتھ دینے والے مفاد پرستوں نے وہ انجام سوچا تھا جو سامنے آیا؟جنہوں نے فرعون کا ساتھ دیا وہ دنیا میں بھی غرق ہوئے اور آخرت میں بھی اپنا سب کچھ برباد کر لیا اور اب وہ فاسق لوگ قرآن کے مطابق صبح شام آگ کے سامنے پیش کیے جاتے ہیں۔

    یوسف علیہ السلام کو ان کے بھائیوں نے کنویں میں ڈال دیا، قافلے والوں نے کائنات کے حسن کو چند روپوں میں فروخت کر دیا، کیسے جھوٹے الزامات لگا کر آپ کو جیل بھیج دیا گیا لیکن کیا ہوا؟ اللہ نے ان کے خلاف کیے گئے تمام اقدامات کو ہی ان کی سربلندی اور رفعت کا ذریعہ بنا دیا اور آپ کے مخالفوں کے حصے میں ندامت اور شرمندگی کے سوا کچھ نہ آیا۔ اور جو رفعتیں اللہ نے آپ کے مقدر میں لکھی تھیں آپ کو مل کر رہیں۔

    جناب ہمارے رسول صلی اللہ علیہ و صلم کو جب مکے سے ہجرت پر مجبور کر دیا گیا اور آپ کو قتل کرنے کے ناپاک منصوبے بنائے گئے۔ غار ثور میں پناہ لینے والے مہاجر صلی اللہ علیہ و صلم کو تصور میں لائیے۔ اس وقت کس نے سوچا ہو گا کہ آپ صلی اللہ علیہ و صلم تھوڑے ہی عرصے میں فاتح مکہ کی حیثیت میں مکہ میں داخل ہوں گے اور چند ہی سالوں میں آپ صلی اللہ علیہ و صلم کی دعوت صرف عرب میں نہیں بلکہ دنیا کے دور دراز علاقوں تک پہنچ جائے گی۔ روم اور ایران زیر نگیں ہو جائیں گے۔۔۔۔۔۔۔؟

  5. نگہت باجی اور بابا
    آپ کا بہت شکریہ ،
    آپ کی دعاؤں کا طلب گار ہوں

  6. بھائی اظہرجزاک اللہ.ایسا نایاب تحفہ ہمارے لیئے نعمت سے کم نہیں .

  7. بیٹے اظہر الحق ،جزاک اللہ ،

    مجھے نہیں معلوم کہ کافی برس پہلے مجھ کو کس اللہ کے نیک بندے یا بندی نے اس پاک و مقدّس درود کی کتاب دی تھی میں نے اس میں سے درود تاج کو زبانی یاد کر کرلیا تھا ،لیکن ایک دن ایسا ہوا کہ جون کی تپتی دوپہر تھی اور مجھے باورچی خانے میں کافی

    لوگوں کا کھا نا پکا نا تھا اور اس درود کے نا پڑھے جانے پرمیرا دل کچھ پرملال سا ہو رہا تھا ،بس ایک دم اللہ تعالٰی میرے دل میں خیال لایا کہ باورچی خانے کا کام کرتے ہوئے ہی پڑھ لو اور میں نے درود کی کتاب اپنے سامنے لا کر اس طرح رکھّی کہ کام بھی

    کرتی جاؤں اور پڑھتی بھی جاؤں ،جب تک کام کرتی رہی بار بار پڑ ھتی رہی اور جب کام ختم ہوا تو مجھے ایسا لگا کی میں گرم باورچی خانے میں نہیں بلکہ ائر کنڈ یشنڈ کمرے سے باہر آئ ہوں ،تب مجھے احساس ہوا کہ درود پاک کی برکت نے میرے لئے گرمی میں ٹھنڈک پیدا کر دی تھی

    زائرہ بجّو

  8. اسلام علیکم
    بہت خوب بھائی ا‎ظہرالحق
    جزاک اللہ خیر
    اللہ ہم سب کی کاوشوں کو قبول فرماۓ ۔
    اللہ پیا رے نبی صلی اللہ علیہ وسلم کے صدقے ہمیں سنت رسول پر عمل کرنے کی توفیق عطا فرماۓ ۔
    اور ہم اپنے پیارے نبی محترم کی ان تعلیمات پر عمل کرنے کی سعی کریں جو ہمیں دین و دنیا کی بھلائی عطا کرے۔
    لاکھوں درود اور لاکھوں سلام ہمارے پیارے نبی رحمتاللعالمین پر۔
    عالم آرا

  9. درود شریف پر مشتمل سو سال پرانی کتاب کی خوشبو سے دل وجاں کو معطر کرتے ھوۓ اللہ پاک کی بارگاہ میں التجاء کرتی ھوں کہ صاحب کتاب کی قبر کو ھمیشہ منور رکھنا اور بھائ اظہر الحق کو اس نیکی کا ھزاروں بار اجر عظیم عطا کرنا ، بار بار اس کتاب کو دیکھہ رھی ھوں اور صاحب کتاب اور صاحب بلاگ دونوں کے لیے دعايئں انگنت دعايئں اللہ پاک آپ کو صحت وتندرستی اور عمر طویل عطا فرماۓ آمین ثمہ آمین اور صاحب کتاب کو جنت الفردوس میں جگہ عطا فرماۓ آمین ثمہ آمین

    بھائ اظہر الحق جزاک اللہ خیر ،
    نام محمد صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم تو انکھوں کا سرمہ ھے ، اللہ پاک ھم کو قولی فعلی شاکرین کی صف میں شامل کردے آمین ثمہ آمین

  10. ارے واہ۔ اتنا حسین تحفہ!
    یہ تو مبارک کا مقام ہے۔ خدا آپکی توفیقات میں اضافہ فرمائے۔ آمین۔

  11. محترم ہم نشینوں ،

    میں تم سب کی دعاؤں پر آمین ،ثمّہ آمین کہتی ہوں

  12. محترم باجی نگہت یہ درود شریف کی پوری کتاب کیسے پڑھی یا ڈاؤن لوڈ ہو سکتی ہے؟

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *