مہمانو ں سے ایسا برتاؤ کریں جس طرح کا آپ اپنے لیے چاہتے ہیں –
ھمارے کلچر کی اچھی روایتوں میں ایک روایت مہمان نوازی بھی ہے- سکول کے سٹاف روم میں ایک دوست کو اداس دیکھ کر یہ اس لیے لکھ رہی ہوں کہ آپ دوستوں سے اس مو ضو ع پر تباد لہ خیال کر سکوں – وہ اپنی ایسی دوست کے گھر پہلی بار گئی جس کو وہ اپنے گھر کافی بار مدعو کر چکی تھی ، اس کے ٹھنڈے رویے نے اسے اتنا مایوس کیا ، کہ وہ مجھے بتاۓ بغیر نہ رہ سکی – کہنے لگی ، ” دیکھیں کس طرح کے لوگ ہیں . مہینے اس کی خا طرو توا ضع میں آج تک کمی نہیں کی ، اس کی پسند کو مد نظر رکھتے ہوے ہمیشہ اس کا خیال رکھا – آج اس نے اس طرح کا گھر بلا کرٹھنڈا ا رویہ رکھا کہ جیسے ، مجبوری سے” خانہ پر ی” کر رہی ہو – آپ بتایں ، کیا انسان کے رویہ سے یہ ثابت نہیں ہو جاتا کہ وہ دل سے عزت کر رہا ہے یا بس مجبوری سے جلدی میں جان چھڑا رہا ہے – بعض لوگ سمجھتے ہیں دوسرے صرف بیوقوف ہیں ، کیا فرق پڑتا ہے – اور میرے جیسے لوگ شرافت میں مارے جاتے ہیں – ” اپنی دوست کی بات تو میری سمجھ میں آگئی. کیا یورپ کے لوگوں کی طرح ہم یہ سمجھ لیتے ہیں کہ asian لوگ تو عادی ہیں مہمان نوازی کے، ،،،،،، ہمارا فرض نہیں ہے ، کہ ان کے ساتھ گرم جوشی سے اخلاقی طور پہ اس طرح مہمان نوازی کریں جس طرح کی وہ خود کرواتی رہی ہے، یا کرواتے رہے ہیں-
ضروری تو نہیں زیادہ پکوان تیار کرے – بہت سے طریقے ہوتے ہیں جس سے مہمان کا خیال رکھا جا سکتا ہے ، میری امی جان (خدا انہیں کروٹ کروٹ جنت نصیب کرے امین)کہا کرتی تھیں ، جس انسان کا کچن” تنگ” ہو ، الله کی نظر میں، دنیا کی نظر میں اس سے غریب کوئی ہے ہی نہیں – دل کھلا رکھیں الله اتنا زیادہ دیتا ہے ” پاکستان میں بہت عرصہ پہلے رواج ہوتا تھا، بغیر فون یا اطلاع کیے ، دروازے پی گھنٹی بجاۓ ، مہمان آجاتے تھے ، امی جان نے کھانے کے وقت کھانا ، چاۓ، کے وقت پر تکلف چاۓ وغیرہ پلا کے رخصت کرنا ایسی . خندہ پیشانی سے کہ دل خوش ہو جاۓ – —
آجکل بڑے شہروں کے لوگوں کی جان پر بن آتی ہے ، کچھ یورپین روایتوں کا اثر یا مہمان نوازی کی عادت نہیں ہے – لوگوں کا رویہ معلوم ہو جاتا ہے – کہ اس بندے کی کیا حیثیت ہے افسر ہے مہنگی کاریا پیسے ،والا ہے کوٹھی کا مالک ہے اس کو اسی شان سے رخصت کیا جاتا ہے ، پچھلے ہی ہفتے کسی محفل میں جانے کا اتفاق ہوا – کسی ملک کے سفیر اپنی بیگم اور سالی صاحبہ کے ساتھ کافی لیٹ پنچے ان کو فوری طور کھانا دیا گیا ، ساتھ بیٹھی ہوئی یا بیٹھے ہوئے افراد کوکافی دیر بعد کہا گیا آپ بھی لے لیں …..

اللہ کے نبی کا بھی یہی فرمان ہے کہ جو اپنے لیئے پسند کرؤ وہ ہی دوسرے کے لیئے. اب اگر اسی ایک فرمودہ رسول پر عمل ہو جائے تو ذرا سوچیں کہ یہ دنیا کیا سے کیا بن جائے.
٭جو اللہ تعالی اور آخرت کے دن پر ایمان رکھتاہےوہ(دستور کیساتھ)اپنے مہمان کی عزت کرے۔صحابہ کرام رضی اللہ عنہما نے پوچھا دستور کیا ہے؟آپﷺنے فرمایا”ایک دن اور ایک رات تو پرتکلف دعوت دے اور ضیافت تین دن کےلیے اس کے بعدصدقہ وخیرات ہے”(بخاری)
٭مہمان جب رخصت ہوتوگھر کے دروازے تک اس کو چھوڑنا چاہیے۔(ابن ماجہ)
عابدہ بہت ہی اچھا موضوع ہے ۔ اس طرح کی صورتحال اب ہر جگہ ہی درپیش ہے ۔ آپ کی ایک بات بہت ہی اچھی لگی کہ ” بہت سے طریقے ہوتے ہیں جس سے مہمان کا خیال رکھا جا سکتا ہے” ۔ بے شک سچ کہا کہ اس کے لئے ضروری نہیں کہ طرح طرح کے پکوان ہی تیار کئے جائیں ۔ اصل مہمان نوازی ہے محبت اور خندہ پیشانی سے ملنا ۔ جو حاضر توفیق ہو ان کی تواضح کرنا اور ان کے دکھ درد ، خوشی میں شریک رہنا ۔ اصل میں مادہ پرستی نے انسانوں سے اس کی پہچان ہی چھین لی ہے ۔
ڈیئر عابدہ مظفر کیسی ھو، جہاں رھو خوش رھو آمین
مہمان نوازی اور مہمان داری تو ایک طرح ھر مسلمان کا فریضہ ھے ،دنیا میں ایسے لوگوں کی بڑی تعداد ھے جو مہمانوں کا احترام کرتے ھیں اور اپنی چادر سے بڑھ کر مہمان کی خاطر تواضع کرتے ھیں ،اور بعض ایسے بھی لوگ جن کا ذکر عابدہ نے اپنے بلاگ میں کیا ھے
جو کچھ بھی پک رہا ہے تو پورا اسی میں ہو
دیکھو نہ فرق آئے کوئی اعتدال میں
بیگم! ہمارے گھر میں تو مہمان آ گئے
جلدی سے پانی ڈال دو تم اور دال میں
سال بھر گھر میں جو اب کے رھا سسرال میرا
ڈوب کے رہ گیا قرضے میں ھر ایک بال میرا
مرغیاں اپنی پڑوسن کی پکا لیں میں نے
رد کیا قرضے کا ظالم نے جب سوال میرا
ہم نے شاہین کی میزبانی کا تجربہ کیا ہے.اب اگر اسکی تفصیل لکھی تو ایک دفتر درکار ہوگا. ایسی میزبان کہ مہمان ہونے پر فخر ہو. مہمان کتنا بھی قدآور ہو ایسے میزبان کے سامنے کوتاہ قد ہو جاتا ہے.
میزبان ہماری عابدہ مظفر بھی رہی ہیں اور ڈاکٹر نگہت بھی اور ان سب کا مہمان ہونا عزت ہے اور عزت ہے اور عزت ہے
اسّلام علیکم ، محترم ہم نشینوں ،
نہائت سادہ لیکن دعوت فکر سے بھرپور ایک پیغام ہئے ،کہ مہمان کی عزّت کے لئے ایک میزبان کا برتاؤ یکساں ہونا چائے ،اب مادیّت پرستی کا دور ہے اس لئے مہمان کی عزّت کے پیمانے بھی مقرّر ہو گئے ہیں ،
کون کتنا مقتدر ہے اسی حساب سے عزّت دینی ہے ،اگر آنے والا کم حیثیت دکھائ دے رہا ہے تو اس طرح سے اس سے آنکھیں بچانی ہیں کہ آئندہ آتے ہوئے سو بار سوچنے پر مجبور ہو گا کہ جاؤں کہ نا جاؤں
بات یہ ہے کہ انسان جیسے جیسے اللہ سے دور ہوتا جاتا ہے اس کے اوپر دنیا اسی حساب سے مسلّط ہوتی جاتی ہے اور ایسے میں خدائ احکامات بھی اس کے نزدیک بے وقعت ہوتے جاتے ہیں
اللہ کا حکم ہے مہمان کی عزّت کرو اور جو کچھ تمھارے پاس ہے اس سے اس کی توا ضع کرو
جیسا کہ قران پاک میں مہمان کی عزّت کا ایک نمونہ ہمیں یہ بھی ملتا ہے کہ جب حضرت ابراہیم علیہ اسّلام کے پاس فرشتے بصورت بشر آئے تو اس وقت گھر میں ان کی تواضع کے لئے سوائے ایک بھیڑ کے کچھ نا تھا اور حضرت ابراہیم علیہ السّلام نے اسی کو زبح
کر کے بھون لیا تاکہ مہمان کے آگے کھا نا رکھا جاسکے
اسلام علیکم
جی ہاں بجو میں آپ کی بات سے بالکل متفق ہوں نہائت سادہ لیکن دعوت فکر سے بھرپور ایک پیغام ہئے ،کہ مہمان کی عزّت کے لئے ایک میزبان کا برتاؤ یکساں ہونا چائے ،اب مادیّت پرستی کا دور ہے اس لئے مہمان کی عزّت کے پیمانے بھی مقرّر ہو گئے ہیں ،
کون کتنا مقتدر ہے اسی حساب سے عزّت دینی ہے ،اگر آنے والا کم حیثیت دکھائ دے رہا ہے تو اس طرح سے اس سے آنکھیں بچانی ہیں کہ آئندہ آتے ہوئے سو بار سوچنے پر مجبور ہو گا کہ جاؤں کہ نا جاؤں
بات یہ ہے کہ انسان جیسے جیسے اللہ سے دور ہوتا جاتا ہے اس کے اوپر دنیا اسی حساب سے مسلّط ہوتی جاتی ہے اور ایسے میں خدائ احکامات بھی اس کے نزدیک بے وقعت ہوتے جاتے ہیں
اللہ کا حکم ہے مہمان کی عزّت کرو اور جو کچھ تمھارے پاس ہے اس سے اس کی توا ضع کرو )
کہتے ہیں کہ مہمان خوش قسمتوں کے گھر آتے ہیں ۔اور اپنا رزق اور برکت ساتھ لاتے ہیں ۔
بس سوچنے کی بات ہے ۔
اللہ ہمیں اچھا مہمان نواز بناۓ
عالم آرا