پاکستانی کرکٹ ٹیم کی شاندار اور تاریخی فتح سبکو مبارک

pakteam cricket trophyدبئی میں پاکستانی کرکٹ ٹیم نے 2003 کے بعد اور انگلینڈ جیسی دنیا کی نمبر ایک ٹیم کو سیریز میں تین صفر سے ہرا کر کرکٹ کی اصطلاح میں وائٹ واش کیا ہے. ہاہاہا گوروں کے خلاف وائٹ واش کیسا عجیب لگتا ہے. پاکستان کی سیاست میں آئے دن بری اور تکلیف دہ خبروں کےدرمیان یہ ایک اچھی خبر ہے .ایسی خبر جس پر ہم سب کو خوش ہونا چاہیئے اور کرکٹ ٹیم قابل مبارکباد اور قابل تعریف ہے.

17 thoughts on “پاکستانی کرکٹ ٹیم کی شاندار اور تاریخی فتح سبکو مبارک”

  1. اسلام علیکم
    سب کو ہی بہت بہت مبارک ۔اللہ پاکستان کو اور اس کے معصوم عوام کو خوشیون سے نوازتا رہے ۔
    سب سے خوشی کی بات یہ بھی ہے کہ 1907 کے بعد کسی ٹیم نے پہلی اننگز کے اتنے کم اسکور کے باوجود کامیابی حاصل کی ۔
    ہم اپنی ٹیم اور سارے ہم وطنوں کو مبارک باد پیش کرتے ہیں ۔
    اللہ ہم سب کی دعاؤں کو قبول فرماۓ ۔اور ہم سب کو آپسمیں متحد رکھے آمین

    عالم آرا

  2. ملک کا نام اونچا ہو تو خود کو بھی فخر ہوتا ہے.
    ٹیم اپنی کارکردگی پر شاباشی کے لائق ہے.

  3. مبارکاں جی مبارکاں ۔۔ کہی سے تو خوشی کی خبر آئی ۔۔ شکر اللہ کا ۔

  4. مبارکاں جی مبارکاں ۔۔ کہی سے تو خوشی کی خبر آئی ۔۔ شکر اللہ کا ۔

    مبارکاں جی مبارکاں ۔۔ کہی سے تو خوشی کی خبر آئی ۔۔ شکر اللہ کا ۔

    مبارکاں جی مبارکاں ۔۔ کہی سے تو خوشی کی خبر آئی ۔۔ شکر اللہ کا ۔

    چن جی آپکے منہ میں گھی شکر

    اللہ کا شکر ھے سخت حبس میں ٹھنڈی ھوا کا لطیف جھونکا پاکستان کی غیر متوقع فتح کی شکل میں دینا کے سب سے غریب کرکٹ کھلاڑیوں نے ایک مرتبہ پھر پاکستان کا سر فخر سے بلند کیا

    اکستان نے ٹیسٹ کرکٹ کی عالمی نمبر ایک انگلستان کے خلاف ٹیسٹ سیریز جیت کر ان تمام ناقدین کے منہ بند کر دیے ہیں جو
    پاکستان کو کسی میدان میں آگے بڑھتے نیہن دیکھہ سکتے تنازعات داخلی اور بیرونی سازشیں نا اھل انتظامیہ ، کے باوجود انگلستان کو پاکستان نے شکست دی ، واہ جی دل خوش ھوگیا ، پاکستان زندہ باد اور پاکستان کی کرکٹ ٹیم مبارک باد کی مستحق ھے سب سےبڑی خوشی کی خبر ھے کہ
    پاکستان کے گیند بازوں نے ایک ناقابل فراموش اور ناقابل یقین کارکردگی پیش کی اور ایک ایسے میچ میں دنیا کے بہترین بلے بازوں کو دھول چٹائی کہ جس میں شروع سے لے کر آخر تک زيادہ تر وقت انگلستانی ٹیم کا پلڑا بھاری رہا تھا۔
    اللہ کرے آنے والے سارے سالوں میں ھمارے بلے باز اور گیند باز اسی ھی کارکردگی دکھا کر ھمارے دلوں سے نالائق حکمرانوں کے لگاۓ ھوۓ زخم بھر سکیں اور پھر سے عالمی ریکارڈ قائم کریں اور دینا میں پاکستان کا نام روشن کریں اسی طرح کا بہترین کیھل پیش کرکے ،

    محترم المقام جناب صفدر ھمدانی صاحب سے درخواست ھے کہ خوشی کے اس مبارک موقع پر ھم سب کا منہ ایک ایک من کے لڈو سے میٹھا کریں

  5. ویل ڈن پاک کرکٹ ٹیم
    تم جیو ھزاروںسال اسی ھی ناقابل یقین کامیابوں کے ساتھہ
    پاکستان زندہ باد ۔جگ جگ جیوے میرا پیارا وطن

  6. خوشی میں شوگر فری لڈو لکھنا بھول گی تھی ، اللہ کرے ھميں غمون سے پاکستان دشمن حکمرانوں سے نجات دے اور ھماری خوشیاں دا‏ئمی ھوں ھم کو تعمیر و ترقی کی شاھراہ پر گامزن کردے ساری دنیا میں اسلام کا پاکستان کا بول بالا ھو، سب سے اونچا ھمارا پرچم ھو آمین ثمہ آمین

    میرے پیارے وطن
    میرے پیار ے وطن
    پرچم سبز رنگ
    سر پہ سايہ فگن
    میرے پیار ے وطن
    میرے پیارے وطن
    تیرے دشت ودمن
    مثل باغ عدن

    میرے پیارے وطن
    میرے پیارے وطن

  7. زبردست شاہین رضوی۔ ویسے لگتا ہے کہ بلاگ فیملی میں سب کو شاید خوشی نہیں ہوئی یا پھر خوشی میں ایسے مست ہیں کہ ادھر کا رخ ہی نہیں کیا
    اب مسلہ ہے ایک ایک من کے لڈو کا۔ ایسے بیماری پھیلانے والے لڈو سے بہتر اپنے من کا لڈو نہیں کیا؟

    من کا لڈو
    تن کا لڈو
    سب سے اچھا
    زن کا لڈو

  8. محترم المقام جناب صفدر ھمدانی صاحب کتنی اچھی اورجشن منانے والی خبر ھے ، ھم جو صرف ناکامی کی کرپشن کی قتل و غارت گری کی خبروں کے عادی ھوچکے ھیں ھم تو اب دل کھول کر ھنستے ھوۓ بھی ڈرتے ھیں ،کہ ھنسی راس نیہن آتی ھے ، مگر یہ تو عالمی اور قومی سطح کی خوش خبری ھے جس نے پوری قوم کو خوش کردیا ھے، اسی لیے میں نے اپنے وزن کی طرح ھلکے پھلکے من بھر کے خیالی لڈو کی خواھش کردی تھی ، اور یہ بات طے شدہ ھے کہ خوشی کے پکوان سے لڈو سے بیماری کم ھوتی ھے ، کتہے ھیں ناں لوھے کو لوھا کاٹتا ھے، اسی طرح شوگر کا علاج بھی شکرھے ، اور شکر بھی براۓ مہربانی شکر اور شکر میں زیر زبر کا آضافہ اپنی سہولت سے کرلیں ۔

    پاکستان ھمیشہ قائم ودايم رھے آمین ثمہ آمین

  9. اس وقت پاکستان کی غیرمتوقع کامیابی اور شاندار فتح نے ھماری مردہ رگوں میں تازہ لہو جیسی تاثیر پیدا کردی ھے، ورنہ جو کچھہ پاکستانی ٹیم کے ساتھہ ھورھا تھا اور اس عالی شان ٹیم کو جس طرح دیوار سے لگا دیا گیا تھا اس سے تو یہی مایوسی کی خبر پھیل رھی تھی کہ اب دیگر صحت مند میدانون کے ساتھہ کرکٹ بھی ھمارے ھاتھوں سے نکل گی ۔ مگر اللہ کا شکر ھے کہ ھماری ٹیم نے برسوں کے بعد اپنی شاندار کارکردگی سے ایک بار پھر ٹاپ ٹین میں آگی ھے اللہ کا احسان ھے

  10. انگلستان کے خلاف تاریخی فتح میں جہاں پاکستانی ٹیم کے ہر رکن نے حصہ ڈالا ہے، وہیں بلاشبہ سب سے عمدہ کارکردگی اسپنرز کی رہی ہے، جنہوں نے دبئی میں کھیلے گئے پہلے ٹیسٹ کے پہلے روز سے انگلستان پر ایسا دباؤ قائم کیا کہ وہ اسی میدان میں کھیلے گئے آخری ٹیسٹ کے اختتام تک ان کے سحر سے نہیں نکل پایا۔ عمدہ کارکردگی کا اندازہ اس بات سے لگائیے کہ پاکستان کی اسپن مثلث سعید اجمل، عبد الرحمن اور محمد حفیظ نے سیریز میں اسپنرز کی سب سے زیادہ وکٹوں کا نیا قومی ریکارڈ بنا ڈالا ہے۔ پاکستانی اسپنرز نے سیریز کے تین ٹیسٹ مقابلوں میں 1930 گیندیں پھینکیں اور 751 رنز دے کر ریکارڈ 48 وکٹیں حاصل کیں۔ انفرادی طور پر اننگز میں بہترین باؤلنگ 55 رنز دے کر 7 وکٹیں اور میچ میں بہترین باؤلنگ 97 رنز دے کر 10 وکٹیں حاصل کرنا رہی، یہ دونوں کارنامے سعیداجمل نے انجام دیے۔
    سعید اجمل اور عبد الرحمن، جن کی عمدہ کارکردگی کی بدولت 23 سال بعد پہلا موقع آیا ہے کہ عالمی درجہ بندی میں پاکستان کے دو اسپنر سرفہرست 10 باؤلرز میں شامل ہیں
    سعید اجمل اور عبد الرحمن، جن کی عمدہ کارکردگی کی بدولت 23 سال بعد پہلا موقع آیا ہے کہ عالمی درجہ بندی میں پاکستان کے دو اسپنر سرفہرست 10 باؤلرز میں شامل ہیں
    سب سے زیادہ وکٹیں ‘مین آف دی سیریز’ قرار پانے والے سعید اجمل کو ملیں جنہوں نے مجموعی طور پر 353 رنز دے کر 24 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا اور پہلے مقابلے میں مرد میدان بھی قرار پائے تھے۔ ان کی بہترین باؤلنگ 55 رنز دے کر 7 وکٹیں رہی جبکہ اوسط صرف 14.70 رہا۔ دوسرے میچ کے ہیرو عبد الرحمن نے 16.73 کے اوسط سے 318 رنز دے کر 19 حریف بلے بازوں کو شکار بنایا۔ انہوں نے دوسرے ٹیسٹ میں 25 رنز دے کر 6 انگلش کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا اور پاکستان کو ایک حیران کن فتح سے نوازا۔ اگر کہا جائے کہ اس سیریز کی سب سے عمدہ انفرادی کارکردگی کون سی تھی تو بلاشبہ وہ دوسرے ٹیسٹ میں عبد الرحمن کی 6 وکٹیں تھیں جس کی بدولت پاکستان نے ناممکن کو ممکن کر دکھایا اور سیریز میں فتح حاصل کی۔ گو کہ اس کے علاوہ پاکستان کے تیسرے اسپنر محمد حفیظ جز وقتی ہیں لیکن انہیں جب بھی موقع ملا انہوں نے اپنی اہلیت ثابت کی۔ حفیظ نے 16.00 کے اوسط سے 80 رنز د ے کر 5 وکٹیں حاصل کیں جن میں بہترین باؤلنگ 54 رنز دے کر 3 وکٹیں رہی۔

    اس سے قبل پاکستانی اسپنرز نے کسی سیریز میں سب سے زیادہ وکٹیں حاصل کرنے کا ریکارڈ 1987ء میں انگلستان کے دورۂ پاکستان میں بنایا تھا جب عبد القادر اور اقبال قاسم کی جوڑی کی شاندار کارکردگی کی بدولت پاکستان نے سیریز 1-0 سے جیتی تھی۔ مذکورہ سیریز میں عبد القادر نے 14.56 کے اوسط سے 30 وکٹیں حاصل کی تھیں جن میں ایک اننگز میں 56 رنز دے کر 9 وکٹیں حاصل کرنے کی ریکارڈ کارکردگی بھی شامل ہے۔ لاہور میں کھیلے گئے پہلے ٹیسٹ میں اگر توصیف احمد انگلش بلے باز ڈیوڈ کیپل کو آؤٹ نہ کرتے تو کرکٹ کی تاریخ میں دوسرا موقع آتا کہ کسی باؤلر نے تمام 10 وکٹیں اپنے نام کی ہوں۔ ان سے قبل یہ اعزاز صرف انگلستان کے جم لیکر کو حاصل تھا اور بعد ازاں بھارت کے انیل کمبلے نے بھی یہ کارنامہ انجام دیا۔ اسی کارکردگی کی بدولت پاکستان لاہور ٹیسٹ اننگز اور 87 رنز کے واضح مارجن سے جیتنے میں کامیاب ہوا جو سیریز کا واحد فیصلہ کن معرکہ تھا۔

    گوگل سرچ سے استفادہ کیا

  11. کھیلوں کے حوالے سے پاکستان کی تاریخ کہیں کامیابیوں کا شاخسانہ ہے تو کہیں ناکامیوں کا فسانہ۔۔مگر خوش قسمتی سے ہمار ا شمار ان اقوام میں ہوتا ہے جہاں لوگ کھیلوں کے شائق ہیں جو دہشت گردی کی عفریت کا سامنا کرتے ان مشکل ترین حالات میں بھی سپورٹس مین سپرٹ کے جذبے کے مغلوب اور مصائب کے خلاف سینہ سپر ہیں۔ پاکستانی کھلاڑی عالمی سطح پر متعددبار ملک کا معتبر تعارف بنے ۔ 64 برس کی تاریخ میں وطن عزیز سکواش ، ہاکی ، اسنوکر اور کرکٹ کا عالمی چیمپئن رہا ۔ علاوہ ازیں یہاں پر کبڈی اور کئی مزید روایتی کھیل ابھی بھی زندہ ہیں جن کے مقابلے بڑے پیمانے پر منعقد ہوتے ہیں۔ پاکستان سپورٹس بورڈ کا قیام 1962 ءمیں عمل میںآیا تھا جس کو وزارت تعلیم نے قائم کیا تھا۔اس بورڈ کو قائم کرنے کا مقصد پاکستان میں کھیلوں کے صحت مند رحجان کو بڑھانے ، شہریوںمیں سپورٹس مین سپرٹ پیدا کرنے اور ان کو سپورٹس سے متعلق عالمی سطح کی ٹریننگ دینا مقصود تھا۔وقت گزرنے کے ساتھ ساتھ پاکستان میں کھیلوں کے حوالے سے سرگرمیاں بڑھتی گئیں :

    پاکستان کا مقبول ترین کھیل کرکٹ ہے جس کو لوگ دیوانگی کی حد تک چاہتے ہیں جبکہ دوسری جانب قومی کرکٹ ٹیم عالمی سطح پر کئی دفعہ اپنی صلاحیتیوں کا لوہا منوا چکی ہے ۔ اگر عالمی مقابلوں کا ذکر کیا جائے تو پاکستان کرکٹ ٹیم نے 1992ءکا کرکٹ ورلڈکپ اور 2009ءکا ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ جیت رکھا ہے جبکہ وہ 1999ءکے ورلڈ کپ اور 2007ءکے ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں رنر اپ رہ چکے ہےں ۔ اگر تاریخ کے اوراق مزید پلٹے جائیں تو ہمیں پتہ چلتا ہے کہ قومی کرکٹ ٹیم نے اپنا پہلا بین الاقوامی میچ 1952ءمیں بھارت کے خلاف ہندوستان میں جاکر کھیلا تھا۔پانچ ٹیسٹوں کی اس سیریز میں پاکستانی ٹیم نے اچھے کھیل کا مظاہرہ کیا جس میں فضل محمود کی کارکردگی قابل ذکر ہیں جنہوںنے دو اننگز میں 52-5 اور 42-7دے کردوسرا ٹیسٹ میچ پاکستان کر جتوا یا تھا۔

    پاکستان کی تاریخ میں کرکٹ کے چند اہم ریکار ڈ ہولڈرز یہ رہے :

    ٭ اس میں پہلا نام سعید انور کا آتا ہے جنہوںنے 1997ءمیں بھارت کے خلاف چنائی میں کھیلتے ہوئے ون ڈے کرکٹ کی تاریخ کا سب سے زیادہ سکور(194) بنایا۔ ان کا یہ عظیم ریکارڈ گیارہ برس تک قائم رہا۔

    ٭ باولنگ میں پاکستان کے فاسٹ باولر شعیب اختر نے انگلینڈ کے خلاف کھیلتے ہوئے کرکٹ کی تاریخ کی تیز ترین گیند پھینکی جس کی رفتار 100.2میل فی گھنٹہ ریکارڈ کی گئی۔

    ٭قومی ٹیم کے سابق کپتان شاہد خان آفریدی کے پاس ایک روزہ کرکٹ کی تاریخ میں تیز رفتار ترین سنچری کرنے کا ریکارڈ موجود ہے ۔ انہوںنے یہ ریکارڈ 1996ءمیں سری لنکا کے خلاف کھیلتے ہوئے قائم کیا۔

    ٭کرکٹ کی تاریخ کے ایک اور عظیم فاسٹ باولر وسیم اکرم جب ریٹائر ہوئے تو ان کے پاس ایک روزہ کرکٹ میں سب سے زیادہ وکٹیں (502) حاصل کرنے کا اعزاز تھا۔

    ٭پاکستانی بلے باز محمد یوسف نے ایک کیلنڈر ائیر میں سب سے زیادہ ٹیسٹ رنز (1788) بنانے کا ریکارڈ 2006ءمیں قائم کیا۔

    پاکستان کی تاریخ کے عظیم ترین کھلاڑیوں کا ذکر کیا جائے تو ان میں جاوید میانداد ، عمران خان ، ظہیر عباس ، محمد برادران ، انضمام الحق ، وسیم اکرم ، وقار یونس، عاقب جاوید ، رمیز راجہ اور فضل محمود وغیرہ شامل ہیں۔اس کے علاوہ میچ فکسنگ سکینڈل کی وجہ سے آج کل قومی کرکٹ آج کل کئی مسائل سے دوچار ہے جس کے نتیجے میں اس کے تین کھلاڑیوں پر پابندی لگ چکی ہے ۔علاوہ ازیں 2009ء میں لاہور میں سری لنکن کرکٹ ٹیم پر ہونے والے حملے کے نتیجے میں گذشتہ تین برس سے پاکستان میں کوئی بین الاقوامی کرکٹ مقابلہ نہیںمنعقد ہوسکا۔

    گوگل سرچ

  12. عالمی نمبر ایک انگلستان کے خلاف سیریز میں پاکستان کلین سویپ کرے گا؟ یہ بھلا کس نے سوچا ہوگا۔ لیکن اتنے عظیم کارنامے کے باوجود اس فتح کا سب سے افسوسناک پہلو یہ ہے کہ پاکستان کو عالمی درجہ بندی میں کوئی ترقی نہیں ملی اور نہ ہی انگلستان کی ٹیم سرفہرست پوزیشن سے نیچے آئی ہے۔

    سعید اجمل کی ‘بلند پروازی’ جاری، عالمی درجہ بندی میں دوسرے نمبر پر (تصویر: Getty Images)
    دراصل عالمی درجہ بندی میں پاکستان کے ترقی پانے کا انحصار بھارت اور آسٹریلیا کی سیریز پر تھا، جہاں بھارت کی فتح آسٹریلیا کے پوائنٹس میں مزید کمی کا باعث بنتی اور یوں پاکستان انگلستان کو زیر کر کے با آسانی چوتھی پوزیشن پر پہنچ سکتا تھا۔ لیکن ’پڑوسی‘ وہاں 4-0 سے ہار کر پاکستان کا کام مشکل کر گئے کیونکہ آسٹریلیا کو اس شاندار فتح کے باعث کافی پوائنٹس ملے اور وہ 111 پوائنٹس کے ساتھ اس وقت بدستور چوتھی پوزیشن پر موجود ہے جبکہ بھارت بھی اتنے ہی پوائنٹس کے ساتھ معمولی برتری کے باعث تیسرے نمبر پر ہے۔ لیکن پاکستان 9 پوائنٹس ملنے کے باوجود بدستور پانچویں پوزیشن پر ہے۔ یہ 2007ء کے بعد پہلا موقع ہے کہ پاکستان درجہ بندی میں 108 پوائنٹس لینے میں کامیاب ہوا ہے۔

    ویسے مسلسل دو کلین سویپ سیریز، بھارت-آسٹریلیا اور پاکستان-انگلستان، کے بعد اب سرفہرست پانچ ٹیموں کے درمیان درجہ بندی میں مقابلہ مزید سخت ہو گیا ہے۔ اب تیسرے اور چوتھے نمبر پر براجمان بھارت اور آسٹریلیا سے پاکستان کا فاصلہ محض تین پوائنٹس کا رہ گیا ہے جبکہ دوسرے نمبر پر موجود جنوبی افریقہ اور پاکستان میں پوائنٹس کا فاصلہ صرف 8 پوائنٹس کا ہے۔

    دوسری جانب انگلستان، گو کہ بدستور پہلی پوزیشن پر موجود ہے، لیکن اسے پوائنٹس میں زبردست خسارے کا سامنا کرنا پڑا ہے۔ عالمی درجہ بندی میں خود سے نیچے موجود ٹیم پاکستان سے کلین سویپ کی ہزیمت اٹھانے کے باعث اس کے پوائنٹس 125 سے گر کر 118 پر آ گئے ہیں اور یوں دوسرے نمبر پر موجود جنوبی افریقہ اور اس کے درمیان صرف ایک پوائنٹ کا فاصلہ رہ گیا ہے۔ یوں جنوبی افریقہ نیوزی لینڈ کو کلین سویپ کر کے انگلستان کو سرفہرست پوزیشن سے محروم کر سکتا ہے۔

    کرک نامہ کو بین الاقوامی کرکٹ کونسل کی جانب سے موصول ہونے والے اعلامیے کے مطابق یہ 2008-09ء میں ویسٹ انڈیز کے خلاف ہارنے کے بعد انگلستان کی پہلی سیریز شکست ہے یعنی کہ کوچ اینڈی فلاور کی زیر نگرانی پہلی مرتبہ ہار۔ اس کے علاوہ یہ 2006-07ء ایشیز کے بعد پہلا موقع ہے کہ انگلستان کو کسی سیریز میں کلین سویپ کا سامنا کرنا پڑا۔ دوسری جانب پاکستان کے لیے یہ ایک تاریخی موقع ہے کیونکہ اس نے پہلی بار انگلستان کو کسی سیریز میں وائٹ واش کیا ہے۔

    دبئی کے سنچورین یونس خان ایک مرتبہ پھر بلے بازوں میں پانچویں پوزیشن پر آ گئے ہیں (تصویر: Getty Images)
    پاکستان کی اگلی سیریز اب مئی-جون میں سری لنکا کے ساتھ طے ہے جہاں فتح اسے عالمی درجہ بندی میں ترقی دے سکتی ہے۔

    دوسری جانب اگر انفرادی درجہ بندی کا جائزہ لیا جائے تو بلے بازوں میں یونس خان کی پانچویں درجے پر واپسی اور اظہر علی کی پہلی بار سرفہرست 10 میں شمولیت اس کی اہم جھلکیاں ہیں۔ یونس خان آخری ٹیسٹ میں سنچری اننگز کے باعث 797 پوائنٹس کے ساتھ پانچویں نمبر پر آ گئے ہیں جبکہ اظہر علی کو کیریئر بیسٹ 157 رنز کی اننگز 10 ویں نمبر پر لے آئی ہے۔ تاہم کپتان مصباح الحق آخری ٹیسٹ میں ناقص کارکردگی کے باعث سرفہرست 10 سے باہر ہو چکے ہیں ۔ اس وقت سری لنکا کے کمار سنگاکارا بدستور پہلے نمبر پر موجود ہیں جن کے پوائنٹس کی تعداد 850 ہے جبکہ جنوبی افریقہ کے ژاک کیلس 846 پوائنٹس کے ساتھ دوسری پوزیشن پر براجمان ہیں۔

    گیند بازوں میں پاکستان کے سعید اجمل بدستور دوسرے نمبر پر ہیں جبکہ عبد الرحمن ترقی پا کر ساتویں نمبر پر آ گئے ہیں۔ مین آف دی سیریز قرار پانے والے سعید اجمل اس وقت دنیا کے بہترین اسپنر ہیں جبکہ ان کے حریف گریم سوان ایک ناقص سیریز کے بعد درجہ بندی میں چھٹے نمبر پر چلے گئے ہیں۔ جنہیں ابوظہبی ٹیسٹ کے ہیرو عبد الرحمن پر صرف ایک پوائنٹ کی برتری حاصل ہے۔

    گوگل سرچ

  13. پروردگارعالم ہمارے ہیارے پاکستان کو زندگی کے ہر ہر شعبے میں اسی طرح کامرانیا ں عطا کرتا رہے آمین

  14. میں بھی پاکستان کی کرکٹ ٹیم کی کامیابی پر خوش ہوں اور تمام پاکستانیوں کو مبارکباد پیش کر تا ہوں:
    خدا کا شکر ہے کہ پاکستان کی اس کرکٹ ٹیم نے پاکستان کا سر کرکٹ کی دنیا میں پھر سے بلند کیا اور پاکستان کو دنیا میں سرخرو کردیا:
    میں اوپر لکھےگئے تمام تبصروں کی تائید کرتا ہوں اور محترمہ سیدہ زائرہ عابدی صاحبہ کی دعا پر آمین ثمہ آمین کہتا ہوں

  15. بھئی آپ لوگوں کو زرا موقع ملتا نہیں کہ شاعری پر اتر آتے ہیں ۔۔ اب کوئی آغا جی سے پوچھے کہ یہ کیا کہہ دیا “ زن کا لڈو “ ۔۔ یعنی لڈو اتنی “ زن “ سے گزرے کہ آپ اپنا سر بچائیں یا دھڑ یہ گولے نما لڈو پر منحصر ہے ۔۔ آغا جی اللہ کے واسطے اتنی گولا بارود والی شاعری نہ کیا کریں ۔۔ ویسے ہی کہہ دیں کہ میری دلاری کو لڈو نہیں لے کر دیں گے ۔۔۔ آؤ دلاری ہم دونوں کھاتے ہیں ۔۔ شکر کے ساتھ شکر ۔۔

  16. ارے سنو دلاری تم بھی نہ اتنا لکھا کرو کہ پڑھنے میں 4 دن نہ لگا کریں ۔۔ جان من اگر اتنا لکھنا ہوتا ہے تو کوئی کالم کیوں نہیں لکھ کر بھیجتی ہو ۔۔ قسم سے جتنی تفصیل سے تم نے مختلف بلاگز میں لکھا ہے اگر اس سے آدھا بھی کالم کے لئے لکھا ہوتا تو آج تم کالم کی کتاب کی رونمائی پر مجھے بلا رہی ہوتیں ۔۔۔ اتنی تمہید اس لئے تھی کہ جلدی سے کوئی کالم لکھ کر بھیج دو ۔۔ چلو شاباش بہن نہیں میری ۔۔

  17. منظور بھائی آپ کی طرح میں بھی زائرہ بجو کی دعا پر آمین کہتی ہوں

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *