السلام علیکم
جیسا کہ آپ سب جانتے ہیں آج وفافی بجٹ پیش کر دیا جائے گا۔ بجٹ کے ذریعے عوام پر نت نئے ٹیکس لگائے جائیں گے او ر خواص کو مراعات دی جائیں گی۔ بجٹ میں ٹیکس لگانے کے لیے کسی نظریہ ضرورت کو تراشنا نہیں پڑے گا۔ کیونکہ ہماری معیشت کے تمام تخمینے اور میزانیے خسارے میں ہیں اس لیے عوام کو قربانی دینی ہوگی۔
عوام بھی آخر کب تک قربانی دیگی
کیوں نہ اس بار حکومت سے پچاس وفاقی وزارتوں کی قربانی مانگ لی جائے
اس قربانی کو سہل بنانے کے لیے آپ سب کو سوچ بچار کی زحمت دے رہی ہوں
یہ بتائیے کہ
حکومت کونسی پچاس وزارتوں کی قربانی کرے
اور باقی بچنے والی وزارتوں کے قلمدان کن خواتین و حضرات کے سپرد کرے
والسلام
زرقا
و

ایک اہم موضوع ہے۔ امید ہے سب اپنے اپنے خیالات پیش کریں گے۔ بلکہ وقت کی مناسبت سے ہماری قوم کو ان مساءل پر غور کرنا چاہئے۔
میرے خیال میں جو وزارتیں اس وقت کوئی کام انجام نہیں دے رہیں ان کو ختم کردیا جانا چاہئے۔ لیکن اس پہلو سے غور کیا تو سب سے پہلی ناقص وزارت، وزارت ِ عظمیٰ نظر آتی ہے۔ پھر وزارت ِ داخلہ ہے، پھر خارجہ ہے۔۔۔۔عملی طور پریہ اہم ترین وزارتیں ہیں لیکن ہمارے یہاں ناکام ترین وزارتیں۔
بہر حال اگر سنجیدگی سے دیکھیں تو مندرج ذیل وزارتوں کے ماسوا باقی سب کو ایک دوسری کے ساتھ مدغم کیا جا سکتا ہے:
داخلہ، خارجہ ، خزانہ، دفاع،تعلیم، تجارت، پلاننگ اینڈ ڈیولپمنٹ، ریلوے، توانائی، کمیونیکیشن۔ وزارت صحت۔ وزارت قانون
اب نجانے پاکستان میں کتنی وزارتیں قائم ہیں، لیکن مندرجہ ذیل کو بطور ذیلی شعبہ دوسری وزارتوں میں مدغم کیا جا سکتا ہے۔
مذھبی امور کو داخلہ کے ساتھ، حج کو خارجہ کے امیگریشن سیکشن کے ساتھ، زکوٰہ و عشر کو خزانہ کے ساتھ، آمد و رفت(ٹرانسپورٹ) کو ریلوے کے ساتھ، ٹیکنالوجی کو تعلیم کے ساتھ، اطلاعات و نشریات کو داخلہ کے ساتھ، امور نو جوانان، فلاح کو ایک وزارت بنایا جا سکتا ہے۔ اسی طرح پارلیمانی امور وزارت قانون کے ماتحت آ سکتے ہیں۔ وغیرہ وغیرہ۔ ورنہ اگر محمکے الگ بننے لگیں تو ایک دور میں وٹو صاحب نے وزارت صحت کو دیہی اور شہری دو الگ حصوں میں بھی بانٹ دیا تھا۔
زیادہ بہتر طریقے سے شاید شعیب صفدر صاحب خیال پیش کر سکیں کہ وہ قانونی نقطہ نظر سے زیادہ بہتر طور پر بات کر سکتے ہیں۔
نا چیز
زرقا جی اور برادر معظم مصباح حسین۔ یہ اپنے بلاگر بہن بھائی تو ادب میں شاعری سے باہر آنے کو تیار ہی نہیں اور وہ بھی سر پھٹول کے ساتھ۔ کہہ کہہ کر تھک گیا ہوں کہ دنیا کے اور بھی بہت سے موضوعات ہیں۔ اب دیکھ لیں اس بجٹ کے عفریت کی طرف کسی کا دھیان ہی نہیں۔لیکن قافیہ ردیف ہے کہ جان ہی نہیں چھوڑ رہا
زرقا جی بہت اہم موضوع ہے ۔ یہ بجٹ جسے ہر حکومت عوام دوست قرار دیتی ہے دراصل عوام کش ہوتا ہے۔عوام کو اسقدر نچوڑا جا چکا ہے کہ اب سوائے ھڈیوں کے اور کچھ بھی نہیں۔ اور اب اپنی نشری تقریر میں صدر صاحب نے سوات میں فوجی چھاونی کی جو بات کی ہے وہ پیسے بھی تو عوام کی کمائی سے جائیں گے نہ کہ زرداری صاحب کے اکاؤنٹ سے۔ لا حول ولا۔ عوام تو قربانی کے بکرے سے بھی بدتر ہیں۔
السلام علیمکم!!
زرقا جی حقیقت میں آپ نے بہت ہی اہم موضوع پر بلاگ بنایا ہے ۔
پاکستان میں بجٹ فقط ایک تماشہ ہے ۔پاکستانی عوام پر ہر کچھ عرصہ بعد ایک مہنگائی کی پہاڑی گرائی جاتی ہے ۔ مگر سال میں ایک دفعہ بجٹ کا پہاڑ گرتا ہے۔ ہماری پاکستانی عوام دوسری چیزوں کی طرح ان پہاڑیوں اور پہاڑ کی عادی ہو گئی ہے ۔میں اس پر بس اتنا ہی کہہ سکتی ہوں کے جو قوم خود اپنے آپ سے مخلص نا ہو اسکا کچھ نہیں بن سکتا ۔
رہی بات وزارتوں کی تو یہاں میں اپنا ذاتی تجربہ بھی بتا دیتی ہوں جو کے میں نے خود پاکستان میں دیکھا ۔
ہماری حکومتوں میں نوازنے کا رجہان اسقدر ہے کے جب میں پاکستان گئی اپنی شادی پر تو میرے شوہر کے کچھ دوست ہیں کراچی میں جنہوں نے شادی کے بعد ہم لوگوں کی دعوتیں بھی کیں ۔انکی گاڑیاں اور انکی گرین کلر کی نمبر پلیٹس دیکھیں تو میں نے دریافت کیا کے یہ کیا کوئی حکومتی عہدے پر فائز ہیں یا کوئی وزیر مشیر ہیں تو پتہ چلا کے انکے دوستوں کے والد سندھ حکومت میں وزیر اعلی کے مشیرہیں ۔جب مجھے یہ پتا چلا تو مجھ سے رہا نہیں گیا اور میں نے سرسری سی معلومات حاصل کیں تو یہ راز کھلا کے علی کے 2 دوستوں کے والد وزیر اعلی کے ایسے مشیر ہیں جنکو فقط نوازا گیا ہے مشیر بنا کر اور انکے ٹھاٹ باٹ اس قسم کے ہیں کے نئے ماڈل کی انکو گاڑیاں دی گئی ہیں جو کے سی این جی نہیں پیٹروول پر چلتی ہیں جو کے حکومت کی طرف سے بلکل مفت ہے ۔ انکی گاڑیوں کے ساتھ پولیس موبائل چلتی ہے جو کے بے مصرف ہے بس لوگوں کو یہ دکھایا جاتا ہے کے یہ وزیر اعلی کے مشیر کی گاڑیاں ہیں ۔
ساتھ ہی ساتھ جب علی سے میں نے مزیر معلوم کیا تو ان لوگوں کو اسقدر سہولیات حاصل ہیں کے اگر حکومت کوئی اسکیم نکالتی ہے تو انکو پہلے سے انکا کوٹا ملتا ہے بعد میں وہ اسکیم برائے نام عوام میں لائی جاتی ہے ۔
اور انکے والد جو کے برائے نام مشیر ہیں ان سے کبھی وزیر اعلی مشورے تک نہیں کرتے بس انکو انکی جماعت کو خوش کرنے کے لیے اسقدر مراعات دی جاتی ہیں کے شاید وہ کم کر دی جائیں تو ہی ہماری حکومت لاکھوں روپیہ ماہانا بچاسکتی ہے ۔اگر آپ لوگ ان لوگوں کے ٹھاٹ باٹ دیکھیں تو آپ بھی دنگ رہ جائیں گے کے جو ملک بیرونی امداد پر پل رہا ہے وہاں کے ایک بے مصرف مشیر کی اسقدر عیاشی ہے کے کیا کہنے ؟
باقی وزارتیں تو ہماری موجودہ حکومت اسطرح بانٹتی ہے اور ایسے ایسے لوگوں کو بانٹتی ہے کے انکی قابلیت اگر دیکھی جائے تو انہوں نے ذندگی میں کبھی اپنے تعلیمی دور میں بھی ایسا کچھ نا کیا ہوگا جس پر انکو 5000 پر بھی ملازم رکھا جائے مگر وہ آج کے بڑے بڑے سیاست دان اور وزیر بنے بیٹھے ہیں۔
اسی طرح میرا واسطہ ایک دفعہ سندھ کی ڈپٹی اسپیکر شہلا رضا صاحبہ سے بھی پڑا ۔ جب انکے بارے میں دریافت کیا تو میں یہاں بیان نہیں کر سکتی۔
وہ پہلے ایک کرائے کے فلیٹ میں رہتی تھیں مگر اب انکے ٹھاٹ دیکھ کر آنکھیں دنگ رہ جاتی ہیں کے انکو حکومت کیا تنخواہ دیتی ہے اور اب انکے کیا ٹھاٹ ہیں سبحان اللہ ۔اپنی آنکھوں پر یقین نہیں آتا ۔
پاکستان میں اگر کوئی اسوقت سکھی ہے تو وہ ہمارے سیاست دان ہیں جنکو طرح طرح کے راستوں سے بے انتہا رقوم ملتی رہتی ہیں ۔اگر کوئی دکھی ہے تو وہ ہماری پاکستانی عوام ہے جو کے ہماری حکومت اور وہاں کے سیاست دانوں کو اپنے ٹیکسوں سے پال رہی ہے ۔ اور جتنی وزارتیں بڑھ رہی ہیں اسکا بوجھ ہماری عوام پر ہی پڑ رہا ہے ۔اور ہماری عوام سر جھکائے سہے جا رہی ہے ۔
السلام علیکم
مصباح بھائی پاکستان میں ساٹھ وزیر کام کر رہے ہیں
آپ سے درخواست ہے
ایسی دس یا پندرہ وزارتیں تجویز کریں جو ضروری ہیں اور اُن کے لیے قابل اور ایماندار وزرا کے نام بھی تجویز کریں
نامزد وزرا کا تعلق حکومتی پا رٹی سے ہونا ضروری نہیں
والسلام
زرقا
محترم ھمدانی صاحب
السلام علیکم
آپ نے بجا فرمایا انٹرنیٹ استعمال کرنے والے اکثر حقیقی مسائل میں اُلجھنا یا اُن کے حل تلاش کرنے میں دلچسپی نہیں رکھتے
ہمارے ہاں ہر پڑھا لکھا شخص پاکستان میں موجود خرابیوں کو منظرِ عام پر لانا اپنا فرض سمجھتا ہے
لیکن ان خرابیوں کو دور کرنے کے لیے اپنا حصے کی محنت سے کتراتا ہے
اللہ سے دُعا ہے کہ ہمیں اجتماعی شعور عطا کرے
والسلام
زرقا
ماریہ جی
السلام علیکم
آپ کے خط کے لیے شکریہ
ہمارے ہمسایہ ملک ایران میں درج ذیل وزارتیں کام کر رہی ہیں
وزارتِ خارجہ
وزارتِ زراعت
وزارتِ ثقافت و تعلیم
وزارتِ معدنیات
وزارتِ مواصلات
وزارتِ سائنس و ٹیکنالو جی و تحقیق
وزارتِ برائے اسلامی راہنمائی
دُنیا کی واحد سپپر پاور میں پندرہ وزارتیں کام کر رہی ہیں
امریکہ
وزارتِ خارجہ
وزارتِ زراعت
وزارتِ تجارت
وزارتِ دفاع
وزارتِ تعلیم
وزارتِ توانائی
وزارتِ داخلہ
وزارتِ صحت
وزارتِ انصاف
وزارتِ خزانہ
وزارتِ مواصلات
وزارتِ شہری ترقی و تعمیرات
وزارتِ ہوم لینڈ سیکیورٹی
وزارتِ محنت
وزارتِ برائے ویٹرن امور
پاکستان ایران یا امریکہ سے زیادہ دولت مند نہیں ہے
تو پھر اتنی وزارتوں کی کیا ضرورت ہے؟
کیا ہم امریکہ کی طرح پندرہ وزارتوں کے ذریعے کارِحکومت انجام نہیں دے سکتے
والسلام
زرقا
زرقا آپ نے بلکل درست فرمایا
ہمارا پاکستان اسوقت امداد اور قرضوں پر پل رہا ہے جب یہ حال ہے پاکستانی حکمرانوں کا۔ اگر پاکستان معاشی طور پر مظبوط ملک ہوتا تو سوچیں کتنی اور وزارتیں ہوتیں؟اور کیا ٹھاٹھ ہوتے ہمارے حکمرانوں کے ؟
اگر آج امریکہ اور دیگر ممالک مشروط امداد دے رہے ہیں تو اسکی وجہ بھی یہی ہے کے ان ممالک نے ہمارے سیاست دانوں کی عیاشیاں دیکھی ہیں جب ہی انہوں نے اپنی شرائط کے ساتھ قرضہ اور امداد دینے کی بات کی ہے ۔ اس پر بھی امریکہ میں پاکستانی سفیر حقانی صاحب اور دیگر حکومتی اہلکاروں کو یہ بات برداشت نہیں کے اپنی امداد پر شرائط اور چوکیدار کیوں بٹھاے جا رہے ہیں –
پاکستانی عوام ہر ایرے غیرے کے لئیے سڑکوں پر تو آ جاتی ہے مگر اپنے حقوق کے اور مہنگائی اور حکومتی عیاشیوں کے خلاف کبھی سڑکوں پر کیوں نہیں آتی ؟
بجٹ میں نے دیکھے ہیں سارے تیرے
انوکھے انوکھے خسارے تیرے
محترم دوستو!
جس طرح پاکستان کی پولیس ، عدالتیں ۔ سیاست دان ۔اور دیگر محکمے کرپٹ ہو چکے ہیں ۔ اس طرح پاکستان کے ٹیکس کا محکمہ بھی
Federal Board of Revenue
(Federal Budget)
بھی اتنا ہی کرپٹ ہوچکا ہے ۔ جس میں لاکھو ں کے نہیں کروڑوں کے گھپلے ہورہے ہیں ۔صرف اور صرف اگر پاکستان کا انکم ٹیکس کا یہ ہی ادارہ ایماندار اور اصول پرست ہو تویہ سارے منسٹر اور سیاست دان کبھی بھی اس طرح ٹھاٹھ بھاٹھ سے نہ رہ سکیں ۔ پھراس محکمے کےساتھ ساتھ کرپٹ جج عدالتیں بھی ان کے ساتھ ساتھ ہیں ۔جب یہ دو بڑے محکمے ہی کرپٹ ہیں تو ان بے حس اور کرپٹ سیاست دانوں اور منسٹروں کو کون ہاتھ ڈالے ؟؟
۔ دنیا میں کریڈٹ کرنچ کا اثر پاکستان کی اکنامکس پر بھی اتنا ہی اثر پڑا ہے جتنا کہ دنیا کے دوسرے ملکوں پر پڑا ہے ۔اور مزید پڑ رہا ہے ۔
طالبان ااور شدت پسندوں سے جنگ ہر روز دھماکوں سے پاکستان کی مصنوعات اور اکنامکس پر اور بھی برا اثر پڑ رہا ہے ۔ اس وقت حال یہ ہے کہ پاکستان کا محبِ وطن تاجر پاکستان میں سرمایہ کاری کرنے کو تیار نہیں ۔ جیسے کہ نواز شریف نے اٹیمی دھماکے کے بعد لاکھوں محب وطن پاکستانیوں کے غیر ملکی کرنسی کےاکاونٹس جو کہ پاکستانی بنکوں میںپاکستان میں موجود تھے منجمد کردئیے اور نواز شریف نے موقع کا فائدہ اٹھاتے ہوئے ذاتی طور پر سارا غیر ملکی سرمایہ پاکستان کے بنکوں سے زبردستی خرید کر ان کو پاکستانی کرنسی لینے پر مجبور کیا گیا ۔ جس سے غیر دیار محب وطن پاکستانیوں کے دل سے پاکستان کے بنکوں اور حکمرانوں کا اعتمعاد ختم ہوگیا ۔
پاکستان کے اخرا جات ۔دس سال پہلے سے دس گنا زیادہ ہوچکے ہیں ۔ آمدنی کے زرائع دن بدن نہایت تیزی سے کم ہورہے ہیں بلکہ نہ ہونے کے برابر ہیں ۔ دنیا کی مارکیٹ میں ہندستان ۔ چائینا کا مال اور اس کی مصنوعات ہر جگہ سستی اور پائدار دستیاب ہے ۔
یہ سارے حالات ہماری اپنی بے حس حکمرانوں ۔حماقتوں ۔ بد اعمالیوں ۔ بد کردار۔ کرپٹ حکمتوں کی وجہ سے نصیب ہو رہے ہیں ۔
جس میں غریب عوام ہی پس رہی ہے ۔اس دکھ اور تکیلف ےسے نکلنے کا کوئی راستہ نظر نہیں آرہا ۔
ہمدانی صاحب نے درست لکھا ہے ۔
یہ اپنے بلاگر بہن بھائی تو ادب میں شاعری سے باہر آنے کو تیار ہی نہیں اور وہ بھی سر پھٹول کے ساتھ۔ کہہ کہہ کر تھک گیا ہوں ۔ کہ دنیا کے اور بھی بہت سے موضوعات ہیں۔( ماشاللہ )
وسلام
آویز ۔ برمنگھم
اسلام علیکم زرقا مفتی جی !
کافی معلوماتی اور منفرد بلاگ لگایا آپ نے، ویسے یہ سب پڑھنے کا کبھی اتفاق نہیں ھوا اور نہ ھی کبھی دلچسپی لی پر آپ کا بلاگ پڑھ کے اپنے ملک کی حکومت کی وفاقی وزارتوں کا پتا چلا ایسے معلوماتی بلاگ لکھتی رہیں۔
جزاک اللہ
آویز بھائی آپ نے بلکل درست فرمایا ہے ۔
آج ھی کی عالمی اخبار کی خبر دیکھیں فرانس میں مزدور اور طلبا نے مظاہرہ کیا ہے مہنگائی اور بیروزگاری کے خلاف ۔
کیا فرانس پاکستان جیسا ملک ہے ؟
کیا فرانس کی عوام کو مراعات نہیں ملتیں حکومت کی طرف سے ؟
مگر پھر بھی وہاں کی عوام بیدار ہے ۔
ہماری پاکستانی عوام کو تو مفت میں ایک سر درد کی گولی بھی نہیں ملتی ۔( مگر ہاں بندوق کی گولی ضرور مل جتی ہے ) پھر بھی ہماری پاکستانی عوام بیدار نہیں ہے ۔
اس بجٹ کو اگر آپ غور سے دیکھیں تو عوام کا مذید خون چوس کر تجوریاں اپنی ہی بھری جائیں گی ۔صدر کے امور خانہ داری کے حصہ میں جو رقوم آئی ہیں وہ آپ دیکھیں ذرا ۔وزیر اعظم صاحب اور دیگر وزیر مشیروں کے اخراجات دیکھیں اور ایک غریب گھر میں کھانا کیا پکتا ہے وہ دیکھیں ۔
سب سے بڑا قصور پاکستانی عوام کا ہے ہماری عوام بیدار نہیں ہے ۔ اگر ہماری عوام بیدار ہو جاے تو راتوں رات پاکستان کی معیشت بھی ترقی کر سکتی ہے اور پاکستان کے حالات بھی قابو میں آ سکتے ہیں
مگر ہماری عوام بندرکی طرح اشاروں پر تو ناچ سکتی ہے مگر اپنے حقوق کے لئیے ۔ اپنے اوپر ہونے والے مظالم کے لئیے کبھی سڑکوں پر آ کر احتجاج نہیں کر سکتی ۔
وہ ملک کبھی ترقی نہیں کر سکتا بھائی جہاں کی عوام ھی نشہ آور گولیاں کھا کر بندوق کی گولیوں کا نشانہ بننے کے لئیے تیار ہو مگر اپنا سینہ تان کر اپنے حق کے لئیے ایک جھڑکی کھانے کی ہمت نا ہو۔
جی زرقاء بہن۔ دو دن کہیں مصروفیت کے سبب یہاں نہ آ سکا۔ بہر حال مجھے یہ دیکھ کر حیرانی بھی ہوئی کہ یہاں ہم اس بلاگ پر دانشوروں کہ ایک بڑی کی توجہ حاصل نہ کر سکے۔ بابا نے ٹھیک ہی کہا ہے کہ ردیف قافئیے سے جان چھوٹے تو بات بنے۔
بہر کیف پاکستان کی کابینہ تشکیل دینا جہاں مشکل کام ہے، وہاں ساتھ ہی کسی کو وزیر نامزد کر کے اپنی خوش فہمیوں کا پردہ چاک کرنے کے مترادف ہے۔ میری نظر میں مندرجہ ذیل وزارتیں کام کر سکتی ہیں۔ اس میں چند نئے نام بھی سامنے آ ئیں گے، جن کی تعلیمی قابلیت سے میں خود آگاہ ہوں اور ان سے متاثر بھی ہوں۔ تاہم زیادہ آزمائے ہوئے چہرے ہیں، لیکن میں نے کوشش کی ہے کہ سبھی صوبوں کو بھی نمائندگی ملے اور ساتھ ساتھ علمی و عملی قابلیت کو بھی مد نظر رکھا جائے۔ یہ کابینہ ایک ٹیکنو کریٹ قسم کی قومی حکومت میں ہی قائم ہو سکتی ہے۔
صدر؛ ڈاکٹر عشرت العباد
وزیر اعظم؛- میر ظفر اللہ جمالی
نائب وزیر اعظم؛ محمد میاں سومرو
وزیر داخلہ-۔ مذھبی و اقلیتی امور، سراغ رسانی؛ میاں شہباز شریف
خزانہ،، فنانس، معاشیات اور پلاننگ؛ وسیم اے جعفری ( سابقہ گورنر سٹیٹ بینک)
وزیر خارجہ، تجارت، حج اینڈ ٹورزم؛ ڈاکٹر ظفر اقبال چیمہ( چیرمین ڈیپارٹمنٹ آف سٹریٹجک سٹڈیز، قائد اعظم یونیورسٹی)۔
وزیر تعلیم، ٹیکنالوجی ؛ ڈاکٹر عطا الرحمان
وزیر دفاع؛ بریگیڈیئر ریٹارڈ سپمسن سائمن جولیئیس ( سائمن صاحب وار کالج کے علاوہ قائد اعظم یونیورسٹی کے گریجویٹ ہیں اور اپنی غیر معمولی قابلیت کے سبب فوج میں نا پسندیدہ افسر تھے، کہ کھری کھری بات انکی مجبوری تھی۔ انکو زبردستی فارغ کیا گیا تھا۔ بعد از ریٹار منٹ یو ان کے ساتھ جنوبی پنجاب میں پانی کی فراہمی کے منصوبوں میں مصروف تھے۔ آج کل معلوم نہیں کہاں ہیں )۔
توانائی، قدرتی وسائل، معدنیات؛ نواب ذوالفقار علی مگسی۔
ایگریکلچر اینڈ لائیو سٹاک + وائلڈ لائف؛ عابدہ حسین۔
صحت، ماحولیات،، مزدور حقوق اور ہاؤسنگ؛ فہمیدہ مرزا۔
ایوی ایشن، پی آئی اے، ریلوے، رسل رسائل، ٹرانسپورٹ اینڈ روڈز؛ مواصلات ؛ شمس الملک
اطلاعات و نشریات، کھیل، ثقافت، سماجی امور، (امور خواتین اور نوجوانان)؛ اعتزاز احسن
قانون ، عدل و انصاف، پارلیمانی امور؛ جسٹس رانا بھگوان داس
سچ یہی ہے کہ اس امتحان میں فدوی تو نا کام ہی رہا ہے۔ کیونکہ آزمائے ہوئے کو آزمانا کہاں کی عقلمندی ہے۔ تا ہم یکدم قومی دھارے کو توڑا بھی نہیں جا سکتا، جب تک انقلاب کہ کوئی انقلاب برپا نہ ہو۔ آپ کے اس بلاگ کے بعد اندازہ ہوا ہے کہ ہماری جیب میں تو ہیں ہی کھوٹے سکے۔ ہم خود بھی کسی انقلاب کے لئے تیار ہی نہیں ہیں، کیونکہ ہماری سوچ میں بھی فی الحال کوئی مجوزہ انقلابی قیادت کا وجود نہیں ہے۔ اس کے لئے مفکرین کی جماعت کو اپنا قدم آگے بڑھانا ہوگا۔ اہل دانش کو ردیف قافیئے کی بندشوں سے نکل کر فکر و شعور کی راہیں ہموار کرنا ہونگی۔
نا چیز۔
زرقا میری بہن تم نے تو میری عقل کو ھی دوڑا دیا ۔۔ سچ میں تو عالمی اخبار کی کابینہ ھی کا سوچتی رھ جاتی جو اس قدر معلوماتی بلاگ نہ لگتا ۔ اس پر ماریہ کا اپنا ذاتی مشاھدہ اور تجربہ دو آتشہ رھا ۔ پر مجھے مصباح بھائی کی تشکیل کردا کابینہ بہت دل کو لگی ۔۔ اس ضمن میں مجھے کابینہ کے پوشیدہ وزیروں کی کمی بھی ھو رھی ھے جو ھمارے پاکستان میں کسی نئی حکومت کے جہیز میں اپنے آپ چلے آتے ھیں ۔
اس وقت کی حکومت میں بھی وزیرِاعظم، وفاقی وزراء، وزرائے مملکت، وفاقی مشیروں اور وزیرِاعظم کے معاونین سمیت مخلوط پاکستانی کابینہ اس وقت بیاسی اراکین پر مشتمل ہے۔ ان میں سے چالیس وزراء اور اٹھارہ وزرائے مملکت کو تو باقاعدہ کابینہ معہ محکمے کے ملے ھیں ۔ اور سب ہی ماہرین ان وزراء اور وزرائے مملکت کو ان کے محکموں سمیت جانتے ہیں لیکن اٹھارہ افراد ایسے بھی ہیں جنہیں زیادہ تر لوگ وفاقی وزراء یا وزرائے مملکت کی حیثیت سے نہیں بلکہ دیگر حیثیتوں کے سبب جانتے ہیں۔لیکن ان کی مراعات اور حچیت کسی وفاقی وزیر سے کم نہیں ۔
مثال کے طور پر عوامی نیشنل پارٹی کے سربراہ اسفند یار ولی کے بارے میں کتنے لوگ جانتے ہیں کہ انہیں وفاقی وزیر کا درجہ بھی حاصل ہے۔ اگرچہ ان کے پاس کوئی سرکاری محکمہ نہیں ہے۔ اسی طرح جمیعت علمائے اسلام کے سربراہ مولانا فضل الرحمان کے بھائی مولانا عطا الرحمان وفاقی وزیرِ سیاحت ہیں لیکن خود مولانا فضل الرحمان جو قومی اسمبلی کی اسٹینڈنگ کمیٹی برائے کشمیر کے سربراہ ہیں انہیں بھی وفاقی وزیر کا درجہ اور پروٹوکول حاصل ہے۔
اسی طرح رحمان ملک پارلیمنٹ کے رکن نہیں ہیں۔ اسی تکنیکی دشواری کے سبب انہیں وزیرِاعظم کا مشیرِ داخلہ بنایا گیا۔ انہیں بھی وفاقی وزیر کا درجہ حاصل ہے۔ ڈاکٹر عاصم حسین وزارتِ پٹرولیم کے وفاقی مشیر اور قومی تعمیرِ نو بیورو کے اعزازی چیئرمین کی حیثیت میں وفاقی وزیر کے درجے پر فائز کیے گئے ہیں۔ شوکت ترین وزیرِاعظم کے مشیرِ خزانہ کے طور پر وفاقی وزیر کے برابر قرار دیے گئے ہیں۔
اس کے بعد بھی ایک لمبی فہرست ھے جو “پوشیدہ وزیروں” کی ھے ۔۔ زرقا اگر صرف یہ پوشیدہ وزیر ھی ختم ھو جایئں تو کابینہ کی کچھ شکل نکل آئے ۔
شکریہ مصباح بھائی
آپ نے بہت اچھی کوشش کی
اور شکر ہے کوئی ایک لسٹ تو سامنے آئی
نگہت جی آپ بھی اپنی پسند کے وزرا کے نام دیجئے
ثنا آپ بھی دیجئے
شعیب صفدر صاحب بھی اگر تشریف لائیں تو اچھا ہے
آویز صاحب ما ریہ جی طہور بھائی اس طرف بھی توجہ دیں
والسلام
زرقا
.
. United States Cabinet – a board to advise the President; members are the secretaries of executive departments; the United States constitution does not provide for the cabinet
US Cabinet
Attorney General of the United States, Attorney General – the position of the head of the Justice Department and the chief law enforcement officer of the United States; “the post of Attorney General was created in 1789”
Agriculture Secretary, Secretary of Agriculture – the position of the head of the Department of Agriculture; “the post of Secretary of Agriculture was established in 1889”
Commerce Secretary, Secretary of Commerce – the position of the head of the Department of Commerce; “the position of Commerce Secretary was created in 1913”
Defense Secretary, Secretary of Defense – the position of the head of the Department of Defense; “the position of Defense Secretary was created in 1947”
Education Secretary, Secretary of Education – the position of the head of the Education Department; “the post of Education Secretary was created in 1979”
Energy Secretary, Secretary of Energy – the position of the head of the Department of Energy; “the post of Energy Secretary was created in 1977”
Secretary of Health and Human Services – the position of the head of the Department of Health and Human Services; “the post of Secretary of Health and Human Services was created by Congress in 1979”
Secretary of Housing and Urban Development – the position of the head of the Department of Housing and Urban Development; “the position of Secretary of Housing and Urban Development was created in 1966”
Labor Secretary, Secretary of Labor – the position of the head of the Department of Labor; “the post of Labor Secretary was created in 1913”
Secretary of State – the position of the head of the State Department; “the position of Secretary of State was established in 1789”
Secretary of the Interior, Interior Secretary – the position of the head of the Department of the Interior; “the position of Interior Secretary was created in 1849”
Secretary of the Treasury, Treasury Secretary – the position of the head of the Treasury Department; “the position of Treasury Secretary was created in 1789”
Secretary of Transportation, Transportation Secretary – the position of the head of the Department of Transportation; “the post of Transportation Secretary was created in 1966”
Secretary of Veterans Affairs – the position of the head of the Department of Veterans Affairs; “the post of Secretary of Veterans Affairs was created in 1989”
cabinet – persons appointed by a head of state to head executive departments of government and act as official advisers
Based on WordNet 3.0, Farlex clipart collection. © 2003-2008 Princeton University, Farlex Inc.
امریکہ کی مندرجہ بال وزارتوں کی فہرست میں امریکہ کی ہوم لینڈر سیکورٹی ( حفاظت وطن ) کی وزارت جو ستمبر 2001 .کے بعد قائم ہوئی اسکو شامل کرلیں تو کل پندرہ وزارتیں ہیں۔
قائد اعظم کی حکومت میں کتنے وزیر تھے؟
شوکت عزیز کی حکومت میں کتنےتھے؟
اور اب کتنے ہیں ؟
مال ِ مفت دلِ بے رحم ۔
حلوائی کی دوکان ( پاکستان ) کی مٹھائی اپنوں میں تقسیم کرنا شاید پاکستانیی حکام کی عادت بن گئی ہے۔
۔۔۔۔۔
بہر حال :
پاکستان پائندہ باد
منظور قاضی از جرمنی
بھئی باقی احباب بھی اس ضمن میں کچھ پیشرفت فرماتے!
ویسے وطن عزیز میں دستور یہ رہا ہے جو جس کام میں بدنام ہو، اسی کا وزیر بنتا ہے، جیسے پولیس کو مطلوب فیصل صالح حیات صاحب داخلہ کے وزیر رہے ہیں۔ اسی طرح ماحول خراب کرنے والے کو ماحولیات کا وزیر بنایا جانا قرین عقل ہے۔ اسی حساب سے دنگہ فساد کی وزارت عمران خان صاحب کو دی جا سکتی ہے۔۔۔۔۔۔بات کو سنجیدگی سے ہٹانے پر پیشگی معذرت خواہ ہوں، لیکن مدعا احباب کی فکر کو اسطرف راغب کرنا ہی ہے۔
🙂