ادبی اور تخلیقی دینا میں نظم کا ایک معتبر نام سڈنی کی ڈاکٹر نگہت نسیم

ملنا چاہتی ہوں
میں تم سے ملنا چاہتی ہوں
تم تک پہنچنا چاہتی ہوں
پیروں میں میرے
وقت نے جتنے بھی
گھنگھروں باندھ رکھے ہیں
وہ سارے اب کھولنا چاہتی ہوں
میں
اب بس
صرف تم سے ملنا چاہتی ہوں
نگہت نسیم

کہانی شعر جملہ لفظ جذب و احساس و تاثرات بسا اوقات ایک چھوٹی سی نظم میں سمٹ کر آجاتا ھے اس مختصر نظم کی خوبصورتی ملاحظہ فرمايئۓ اور اپنی قیمتی راۓ سے نوازيئے

27 thoughts on “ادبی اور تخلیقی دینا میں نظم کا ایک معتبر نام سڈنی کی ڈاکٹر نگہت نسیم”

  1. عشق کا تقدس اور ھوتا ھے
    محبت کی سحرانگیزی اور ھوتی ھے

    چاھت کی دل کشی اور ھوتی ھے
    اپنائيت کی خوشبو اور ھوتی ھے

    ایثار کی دمک اور ھوتی ھے
    اعتبار کی جمک اور ھوتی ھے
    عاشق ومحبوب کی لگن اور ھوتی ھے
    حب و حکایت اور ھوتی ھے
    احترام و بندگی اور ھوتی ھے
    حیرت و حسرت کی مسافت اور ھوتی ھے
    انسیت و قربت کا احساس اور ھوتا ھے
    اشتیاق و تجسس اور ھوتا ھے
    شدت احساس سے لفظوں مین روح پھونکا اور ھوتا ھے
    انتہائ نزاکت اور مشتاقی سے محبت کو مائل گفتگو کرنا اور ھوتا ھے

    بات کو مختصر کرنا یا طوالت دینا اور ھوتا ھے
    بات کو شعری سانچے میں ڈھالنا اور ھوتا ھے
    جذب واحساس کی نمو پاکر
    نگہت نسیم کی طرح نظموں میں کسی پاکیزہ احساس کو ریشمی گرہ میں بندھنا اور ھوتا ھے

  2. ہمارے کراچی کے دوست نصیر ترابی کا ایک خوبصورت شعر ہے شاہین رضوی صاحبہ
    ملنے کی طرح مجھ سے وہ پل بھر نہیں ملتا
    دل اس سے ملا جس سے مقدر نہیں ملتا

  3. طبیعت کی ناسازی دو تین روز سے حاوی ہے مُجھ پر .موسم کی لپیٹ میں ہوں .پھر بھی ایک آدھ بار عالمی اخبار سے گزر ضرور ہوتا ہے .ایسے حاضری ہوتی ہے جیسے وہاں کوئی نہ کوئی میرا منتظر ہو گا .آج تو واقعِی اتنی پیاری سی ایک نظم میری راہ دیکھ رہی تھی (ایسا میں سوچ رہی ہوں )
    نگہت جی آپ تو ایسی منزل کی مسافر ہیں جن کی سِمتوں کا اندازہ رات کی تاریکوں میں بھی مَشعلےراہ بنا رہتا ہے.نظم گوئی میں ایک کمال ہے آ پ کو .کم لفظوں میں لمبی کہانی کا ایک نقشہ کھینچنے کی مہارت رکھتے ہوئے ایک لمبی چھلانگ لگا کر تھوڑی پسپائی بھی اختیار کرنی پڑے پھر بھی ایک تازہ تر توانائی کے ساتھ کھائی کو عبور کرتے ہوئے کامیابی کا کنارہ تمھارا منتظر ہوتا ہے .ابھی تو بہت آگے کی خوبصورت منزلیں آپکی منتظر ہیں .
    ہم تو کہتے ہیں گَر ملِناچاہو
    چلی آؤ
    لوگ تو وقت ،حالات کی بیڑیاں سچے جذبوں سے توڑ لیا کرتے ہیں .پھر تُم توچاھت کی دِل کشی اور
    اپنائيت کی خوشبو ہو
    تُم سے دُور رہنا بَھلاکس کوگوار ہو گا .

  4. اسلام علیکم ساتھیو
    بہن شاھین حیدر رضوی اور بہن فرخندہ رضوی میں آپ دونوں کی بات سے بالکل متفق ہوں ۔
    نگہت نسیم کے اشعار کی سچائی اور ان کی حقیقت سے مطابقت کا کوئی انکار کر ہی نہیں سکتا ،ان کے اشعار میں دل کی کیفیت اس سچائی سے عیاں ہوتی ہے کہ تھوڑی دیر کو مبہوت سا کر دیتی ہے ۔

    ملنا چاہتی ہوں
    میں تم سے ملنا چاہتی ہوں
    تم تک پہنچنا چاہتی ہوں
    پیروں میں میرے
    وقت نے جتنے بھی
    گھنگھروں باندھ رکھے ہیں
    وہ سارے اب کھولنا چاہتی ہوں
    میں
    اب بس
    صرف تم سے ملنا چاہتی ہوں

    بہت خوب بہن نگہت اللہ تمہارے قلم کو اور رواں کرے آمین

    عالم آرا

  5. شاہین میری دوست تمہاری محبت کا کوئی جواب ہے ہی نہیں .. دن رات اللہ کریم سے دعا کرتی ہوں کہ میری عزت تمہاری نظر میں بنائے رکھے .آمین

  6. شاہین تمہارے قلم کی بہاریں دیکھ رہی ہوں .. اللہ نظر بد سے بچائے اور یہ سدا روں دواں رہے .. سنو وہ لڈو والا کالم کیا ہوا .. اچھا چلا محفلیں اور ڈھولکیاں اٹینڈ کر کے ضرور پورا کر لینا .. اچھا ؛..

  7. بابا آپ کے داد ہمیشہ سے انوکھی ہوتی ہے .. سلامت رہئے .. الہی آمین

  8. فرخندہ میری پیاری دوست اتنی پیار بھری داد .. سچ لندن کی ٹکٹ کٹواتے کٹواتے بچی ہوں .. صحت و سلامتی عطا ہو .. تم سب میرا تعارف ہو زندگی میں بھی اور مرنے کے بعد بھی .. خوش رہو

  9. عالم آرا آپا امید ہے کہ آپ اب مکمل شفا یاب ہونگی .. آپ کی دعائیں میرا سرمایہ ہیں .. سلامت رہیں

  10. عالمی آخبار کے دوستوں ۔بہت عزيز دوستوں ،بلاگ میں آمد کی شکرگذاری کے ساتھہ میں بلاگ کے دوسرے ساتھیوں کو بھی آواز دے رھی ھوں ۔ یہاں آّ پ ڈاکٹر نگہت نسیم کی تخلیقات کے ساتھہ اپنا بھی کلام ۔ افسانہ کوئ خوبصورت بات کوئ ادبی لطیفہ بھی پوسٹ کر سکتے ھیں ،اور ھاں اتنی خاموشی ۔ میرے خوش لحن وخوش آواز و خوش افکار دوستو، مجھے آپ سبکی آواز سننی ھے۔
    فرخندہ رضوی دوستان عزيز ،خوش رھو، اور تمھاری مکلمل صحت یابی کی دعا کے ساتھہ اس بات پر بہت سارا پیار کہ اپنی دوست کی اتنی خوبصورت نظم کو سہرانے چلیں آیئں ۔

    سچ پوچھو تو اچھا دوست دوا اور گرمیوں کی حبس زدہ شام میں بارش کی طرح ھوتا ھے، آپکے تخلیقی عمل کو بغیر ادبی تعصب کی عینک کے دیکھتا ھے

    اور اسکی ھر خوشی میں خوش اور دکھہ میں رنجیدہ ھوجاتا ھے

    تم لندن میں ھو دوست کسی اور خطے میں مگر تم اسکی پرمژدگی کو زائل کرکے خوشگوار یت کی طرف راغب کرسکتی ھو،

    ایک چھوٹا سا تعریف کا کرشماتی جملہ جسم وجاں کی ساری تھکن اتار دیتا ھے سو دوستوں دل بڑھانے کا مان بڑھانے کا شکریہ

    اچھی بہن عالم آراء کی صحت وتندرستی کی دعا کے ساتھہ
    اچھے دوست دراصل جادو گر ھوتے ھیں لمحہ بھر دل کا موسم بدلنے والے ،
    ، میری دوست اور ھم سب کی بہت ھی عزيز بہن ڈاکٹر نگہت نسیم جو ایک ایسے خانوادے سے تعلق رکھتی ھیں جہاں انسان کی تعظیم کی جاتی ھے ، جہاں ادب ،احترام و پیار انسانیت تعلیم و خدمت کا سبق ھر بچے کی گھٹی میں دیا جاتا ھے
    اپنی ھستی کا اگر حسن نمایاں ھوجاۓ
    آدمی کثرت انوار سے حیراں ھوجاۓ

  11. اپنا خیال رکھنا

    اداس صحن میں انگور کی بیلوں میں چھپا
    جو چاند مجھے روز دیکھائی دیتا ھے
    جانتی ھوں
    وہ تمھاری چوکھٹ سے روز مل کر آتا ھے
    اور
    وہ
    چاندنی جو روز تمہارے آنگن میں اترتی ھے
    سنو
    وہ میرے ہجر کی گواہی ھے
    کیا
    اُس نے تمہیں کبھی نہیں بتایا
    کہ
    میری کچھ سانسیں تمھارے پاس پڑی ھیں
    انہیں سنبھال رکھنا
    اپنا خیال رکھنا

    ڈاکٹر نگہت نسیم

    آپ سب کے لیے ایک بہت خوبصورت اور بہترین دن کی دعا ،اور بریک فاسٹ سرپرائز کے طور پر ڈاکٹر نگہت نسیم کی نظم ،‘

  12. ہاہاہاہاہا شاہین تمہارے تبصرے سے مجھے پاکستان میں شام کے وقت گھروں کے سامنے سے ٹھیلے گزرنے والے کی آواز یاد آگئی جو بڑی دردمندی سے آواز لگایا کرتا ہے کہ کریلے بھی تازہ ہیں اور گوبھی بھی زائقہ دار ہے ۔ آخر میں تھک ہار کر جب کوئی بھی دروازہ نہیں کھولتا تو وہ غریب دھنیاپودینہ کے اوصاف تک گنوا دیتا ہے ۔۔۔ بلکل تم ایسے ہی بلاگ فیملی کو پکار رہی ہو کہ ” میری دوست اور ھم سب کی بہت ھی عزيز بہن ڈاکٹر نگہت نسیم جو ایک ایسے خانوادے سے تعلق رکھتی ھیں جہاں انسان کی تعظیم کی جاتی ھے ، جہاں ادب ،احترام و پیار انسانیت تعلیم و خدمت کا سبق ھر بچے کی گھٹی میں دیا جاتا ھے ” ہاہاہاہاہاہاہا ۔۔ اور کوئی درواز کھولنا تو دور کی بات تمہاری سن بھی نہیں رہا ۔ ہاہاہاہاہاہا۔۔

    میری دوست میری بہن تم محبت میں یہ بھول جاتی ہو کہ یہ صرف تمہاری محبت ہے جس سے دوسروں کو نہ تو کوئی غرض ہے اور نہ سروکار ۔۔ نہ اس کی اہمیت جاننے کا شوق ۔۔ میری جان میری دلاری بہن کیوں خود کو ہلکان کرتی ہو ۔۔ سکون سے کوئی اور کام کیا کرو ۔۔ چلو جلدی سے کوئی نیا بلاگ لگاؤ ۔۔ شاباش

  13. میری چاند شہزادی جیسی دوست اور بہت عزيز بہن ڈاکٹر نگہت نسیم ، جیو ھزاروں سال اور تمھارے اخلاص اور محبت کی خوشپو گوشے گوشے میں پھیلی گی ، اور پھیل رھی ھے ، تم کو کیا پتہ میں تم سے کتنا سیکھتی ھوں ۔ اللہ پاک میرے سب عزيز دوستوں کو ھمشیہ خوش وخرم و آباد و کامیاب فرماۓ ، باد صبا مجھے دور سے اپنے بہت سارے ساتھیوں کے آنے کا سندیسہ ملا ھے ، بات میری شاعری کی ھوتی تو کو‏ئ نہ آتا ، مگر یہ بلاگ خاص طور پر میری گڑیا میری عزيز تر بہن ڈاکٹر نگہت نسیم کی شاعری پر مشتمل ھے اور اچھی شاعری ھر ادب نوآز دوست سے داد وصول کرتی ھے

    ابھی سارہ کا کارڈ دنیے جارھی ھوں پرنٹ ھوکر آگيا ھے اور بہت بہت بہت خوبصورت لگ رھا ھے سید اکمل بھائ محترم المقام جناب صفدر ھمدانی صاحب قبلہ اور میری چاند تمھارا بہت بہت بہت بہت بہت شکریہ ، ساری دینا کے لوگوں کو خوشیاں فراھم کرنے والوں کا کیسے نہ کوئ شکریہ ادا کرے ، سلامت رھیۓ آپ سب ، یہ دیکھے یہ میری انکھں جو جھلملا رھی ھیں تشکر کے آنسووں سے ، اللہ پاک آپ سب کو سلامت بعافیت رکھے ، آمین ثمہ آمین

  14. میری سوئیٹ دوست ڈاکٹر نگہت نسیم ، شہزادی میں بھی ایک خوش نظر ادبی ٹھلیے پر بہت سارے نظم وغزل کے بہت دلکش خوشبو دار پھول دینے نکلی ھوں

    انکی روح پرور مہک سے سارے دوست خوش ھونگے ، مجھے پھولوں کے اس کاروبار میں بہت زیادہ منافع ملے گا دعاوں کی صورت ۔ھمارے میر کارواں کہاں ھیں آغا جی تسی تو تشریف لاو جی

  15. میں تو یہیں ہوں سبکی دلاری۔ مگر میں آپ سرکار کو نظر نہیں آ رہا۔رہی بات میر کاروان کی تو کونسا کارواں اور کیسا کارواں۔دوسری بات یہ آپ مشاعروں،ڈھولک اور تقریبات میں ایسی مصروف ہیں کہ آغائی کا حال پوچھنے کا بھی وقت نہیں

  16. اسلام علیکم
    اتنی پیاری پیاری باتیں پڑھ کر کون خود کو روک سکتا ہے ۔ جہاں محبتوں کے ایسے جھرنے بہہ رہے ہوں ، اس پر تو آتے ہی روح تک سر شار ہو جاتی ہے ۔
    میں اپنی بہنوں کے ٹھیلے سے ہر چیز خربدنا چاہتی ہوں ۔اور قیمت میں دعاؤں کے انبار دینا چاہتی ہوں ۔ اللہ تم سب کو ہمیشہ خوش رکہے ۔آمین
    میرے ساتھ اکثر ایسا ہوتا ہے کہ صرف پڑھنے کو دل چاہتا ہے ۔
    دوسرے جب آپ لوگ لکھ رہے ہوتے ہو تو ہم خواب خرگوش کے مزے لے رہے ہوتے ہیں اور جب ہم لکھ رہے ہوتے ہیں تو آپ سارے خراٹے لے رہے ہوتے ہو ۔بس اس لئے کچھ آگے پیچھے ہو جاتا ہے ۔
    اللہ عالمی اخبار کی رونقوںبحال رکھے ۔
    بہن شاھین رضوی اب میں ٹھیک ہوں آپ کی دعا سے جزاک اللہ خیر
    مجھے ایک شعر بہت پسند ہے آپ بھی پڑھیں

    ایسے رہو جہاں میں کریں لوگ آرزو
    ایسا چلن چلو کہ زمانہ مثا ل دے

    اللہ ہم سب کے دلوں کو جوڑے رکھے آمین
    عالم آرا

  17. اچھی بہن عالم آراء اسلام عیکم ، خوش رھیں خوش حال رھیں صحت و تندرستی سے رھیں اللہ پاک آپ کو طویل العمری کے ساتھہ رزق وعلم میں بر کت عطا فرماۓ آمین

    میرے ٹھیلے سے ساری سبزیاں خریدنے کا شکریہ ، معاف کیجیے گا پھول خریدنے کا شکریہ اور ادھار کے بجاۓ نقد ی میں دعاوں کا بھی بہت شکریہ ، کہ یہ بہت نایاب نقدی ھے ۔

    کتنی دلکش ،خوبصورت ،دلربا ھے زندگی
    بوۓ گل ،آھنگ نے موج صبا ھے زندگی

  18. اسلام علیکم ساتھیو
    جیتی رہئے بہن شاھین رضوی ۔
    اتنی پیاری دعاؤں کے لئۓ جزاک اللہ خیر ،اللہ آپ کے ہر دن کو خوشیوں سے بھر دے ۔ اور سب کو صحت اور تندرستی کی نعمت سے نوازے آمین
    اللہ ہماری ایک دوسرے کے لئے دعاؤں کو شرف قبولیت بخشے ،آمین
    عالم آرا

  19. میرے ساحر
    تیرے خیال نے
    جس دن
    میرے احساس پر اپنے لبوں سے پیار لکھا تھا
    یوں لگا تھا
    جیسے
    میری خواہشوں کے پر وں پہ تم نے انتظار لکھا تھا
    اُس دن سے
    میں
    ھر پل تمھارے حصار میں رھتی ھوں
    اپنے ھی خیال کی بستی میں بستی ھوں
    جیسے
    بابٍ تمنا میں
    رات دن تیرا انتظار لکھتی ھوں
    اپنے گماں اور یقین کے اٍس سفر میں
    اکثر یہی سوچتی ھوں
    دیکھنے میں جتنی سلجھی تمہیں دکھتی ھوں
    خود سے اُتنی ھی الجھی رھتی ھوں
    سمٹے رھنے کے جتن میں اپنے اندر اُتنی ھی بکھری رھتی ھوں
    کیا بتاؤں
    پھر بھی
    خود کو کتنا خوش نصیب سمجھتی ھوں
    کہ
    تنہائی میں بھی تنہا نہیں رھتی ھوں

    ڈاکٹر نگہت نسیم کی اس خوبصورت نظم کو آپکی بارگاہ فکر میں پیش کررھی ھوں ۔

    ——————————————————————————–

  20. میری پیاری بہن شاھین رضوی خوش رہیں ہمیشہ سکھی رہیں ۔
    بہت پیاری نظم ہے میں نے ان کی کتاب میں بھی پڑھی ہے ۔ شابد
    آپ نے مجھے کہاں پہنچا دیا ۔ میں اس قا بل کہاں ۔۔۔
    نگہت کی شاعری دل میں اتر جانے والی ہے ان کا ہر شعر خود ہماری ہی حالت کا غماز لگتا ہے ، اور یوں لگتا ہے جیسے ہماری ہی بات کہہ دی اسی لئے شاید ان کی شاعری دل میں اتر جاتی ہے ۔
    اللہ انہیں ہمیشہ کامیابی عطا کرے ۔ آمین
    عالم آرا

  21. واہ شاہین کیا اچھی اچھی شاعری پڑھنے کا موقع دے رہی ہیں .

    خوش رہئیے آباد رہئیے.

    نگہت آپی کی شاعری تو دل کی آواز ہے جو دل میں اتر جاتی ہے.

    خوش رہیں نگہت آپی.

  22. میری صبح درخشاں کی طرح جگمگاتی دوستوں ، خوش رھو، بہن عالم آراء اسلام علیکم ، آپ بھی دل میں اترنے کے سارے ھنر سے واقف ھیں ،

    میں شہر محبت کے درو بام سجانا چاھتی ھوں
    اسکی ھر پاکیزہ گلی میں

    دوستی کی سدا بہار
    خوشبو بسانا چاھتی ھوں

    میں اس شہر سے دکھوں کو دربدر کرونگی
    خوشی کو ھر گھر میں داخلے کی اجازت ھوگی
    میں ھر ایک قطرے کو دریا بنا کر

    کرن کو ماھتاب بھی بنا کر
    صدف کو موتی میں ڈھال کر
    پھر ایک کنگن محبتوں کا
    تمھیں پہنا کر
    تمھارا دل بھی میں جیت لونگی
    عالم آراء اور سا‏ئرہ بتول جیسی پیاری دوستوں کے نام

  23. پیاری سکھیوں ۔۔ میں اب کیسے آپ سب کا شکریہ ادا کروں ۔۔ دل میں تو آپ سب اتر جاتے ہیں ۔۔ میں کہاں میری نظمیں کہاں یہ ہنر جانتی ہیں ۔ اصل ہنر تو آپ سب کا ہے جو مجھ سے اتناپیار کرتے ہیں کہ میرے ٹوٹے پھوٹے سے لفظ بھی معنی لے آتے ہیں ۔۔ آپ کی محبتیں میرا سرمایہ ہیں ۔۔ میری آخرت کی گواہیاں ہیں ۔ کاش میں آپ کی محبتوں ک احق ادا کر سکتیں ۔

  24. اپنی پیاری دوست راج دلاری شاہین رضوی نے کویت سے 29-01-11 کو کچھ اشعار کا تحفہ مجھے بھیجا جو آج میں آپ سب سے شئیر کرنا چاتی ہوں

    خاک سرسبز زمینوں کی کبھی
    بانجھہ مٹی کو کھلائی جاۓ

    تتلیاں پھول زندگی کی امنگ
    میرے کمرے میں سجائی جاۓ

    اور اس خوش یقین لمحہ کی
    اک تصویر بنائی جاۓ

    اپنی منظوم کہانی بھی کبھی
    دوستوں کو بھی سنائی جاۓ

    زخم بھر دے جو نارسائ کا
    وہ دوا مجھ سےنہ کھائی جاۓ

    اے میری پیاری نگہت تیری مہک
    روح میں کیسے بسائی جاۓ

    جگ جگ جیو دلاری ۔۔ ہمیں کسی کی نظر نہ لگے اور ہماری دوستی یونہی آخری سانس تک مہکتی رہے ۔۔الہی آمین

  25. میری شہزادی براۓ کرم یہاں شاھین رضوی کا بیکار کلام شا‏یع کرنے سے گریز کریں یہ بلاگ میری بہت پیاری دوستوں کے لیے ھے ۔ اور یہاں ھم اپنی عزيز تر دوست کو خراج تحسین پیش کررھے ھیں ، دوست ڈھارس اور ڈھال ھوتے ھیں ۔ دوست آسراء ھوتے ھیں ، زمانہ بدل رھا ھے لوگ بدل رھے ھیں مگر دوستی کی قدر کرنے والے آج بھی ساری دینا میں موجود ھیں اور رھینگے ،

  26. اسلام علیکم
    دوستی بڑی نعمیت ہے اور جب اس مین خلوص بھی شامل ہو تو دو آتشہ ہو جاتی ہے ۔
    مجھے اس صفحے پر بس محبت ہی محبت نظر آرہی ہے ، جس کا کوئی مول ہے نہ بدل ، اللہ ہم سب کو اسی طرح ایک دوسرے کے دل میں جا گزیں رکھے ، اللہ میری سب بہنوں کو سلامت اور ہنستا کھیلتا رکھے ۔آمین
    بہت خوبصورت نظمیں ہیں ، اللہ کرے زور بیاں اور زیادہ ۔
    دعاؤں کی طالب
    عالم آرا

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *