مومن اور منافق میں وہی فرق ہوتا ہے جو رات اور دِن میں ہوتا ہے ۔ ۔ ۔
منافق کا صرف دِن روشن ہوتا ہے اور رات تاریک ۔ ۔ ۔بلکہ تاریک تر۔ ۔ ۔
مومن کا دِن تو روشن ہوتا ہی مگر رات روشن تر ہوتی ہے ۔ ۔۔
منافق کا قول ۔ ۔ ۔ دِن کی روشنی میں داد پاتا ہے ۔ ۔اِسی لیے اِسے اچھے قول اور اچھے عمل کے لیے صرف دِن کی ضرورت ہوتی ہے ۔ ۔ رات کا گواہ صرف خدائے واحد ہوتا ہے ۔ ۔ ۔اور منافق کا خدائے واحد کے ساتھ تعلق لاشریک نہیں ہوتا ۔ ۔اِسی لیے وہ رات کو خدا اور اُس کے قول کی جانب پشت کر کے سو جاتا ہے ۔ اگر وہ جاگ بھی رہا ہو تو اُس کے نصیب سو رہے ہوتے ہیں کیونکہ وہ جاگتے میں اندھیری رات میں اندھیر ہی مچاتا ہے ۔
دراصل منافق خود کو خالق کے بجائے مخلوق کے سامنے جوابدہ سمجھتا ہے ۔ ۔ اِسی لیے جب مخلوق سو جاتی ہے تو اِسکا عمل بھی خاموش ہو جاتا ہے
دوسری طرف مومن مخلوق کی داد کو نیکی کے راستے میں ایک حجاب سمجھتا ہے اِس لیے وہ حق اور قولِ حق کی طرف رجوع کرنے کے لیے رات کا انتظار کرتا ہے تاکہ مخلوق اُس سے محجوب ہو جائے اور وہ خدا سے بے حجاب ۔ ۔ محوِ رازونیاز ہونا ۔ ۔ ۔ بے حجاب ہونا ہے
منافق کی نیکی چونکہ مخلوق کی داد اور پھر دادو دہش کی محتاج ہوتی ہے ۔ ۔اِسی لیے وہ اِس نیکی کو ترک کر دیتا ہے جو اِسے معاشرے میں عزت نہ دے سکے ۔ ۔ منافق ملامت سے یوں بھاگتا ہے جیسے شیطان لاحول سے ۔ ۔
دراصل ملامت کا بوجھ وہی اُٹھا سکتا ہے جِس نے بارِ محبت اُٹھا رکھا ہو ۔ جس طرح محب اپنے محبوب کے ساتھ غیر مشروط طور پر اخلاص کی حالت میں ہوتا ہے ۔ ۔ ۔اِسی طرح بندہِ مومن اپنے رب کے ساتھ غیر مشروط طور پر بندگی کی حالت میں ہوتا ہے۔

میرے عزیز ترین بھائ سی صفدر رضا رضوی نے مجھے یہ برقی مکتوب بھیجا تھا ، اپنے عنوان اور وسیع تر معنی کے ساتہھ مجھے مندرجہ بالا تحریر نے متاثر کیا اپنے بھائ کے لیے دل سے بہت ساری دعايئں نکلیں اللہ پاک سید صفدر رضا رضوی کو ھمشیہ اپنے حفظ وامان میں رکھنا صحت وتندرستی کے ساتھہ طول العمر علم ورزق میں برکت عطا فرماۓ آمین ثمہ آمین
” پیغمبر اکرم نے فرمایا کہ اے علی مومن تم سے محبت اور دوستی رکھے گا اور منافق تم سے بغض و عداوت رکھے گا.
آپ صلی اللہ علیہ والہ وسلم کا ارشاد مبارک ہے کہ مومن کا گریہ اس کے قلب سے اور منافق کا رونا دھونا اس کے دماغ سے ہوتا ہے۔منافق کے لیے یہ ضروری نہیں کہ وہ صرف جھوٹ ہی بولے بلکہ خطرناک اور کامیاب منافق وہی ہوتا ہے جس کی باتوں میں کچھ نہ کچھ سچ کی آمیزش بھی ہو۔نہج البلاغہ کے خطبہ ۱۹۲ میں امیر المومنین ؑفرماتے ہیں کہ”اے خدا کے بندو!میں اللہ سے ڈرتے رہنے کی تمہیں وصیت کرتا ہوں اور منافقوں سے بھی چوکنا کئے دیتا ہوں کیونکہ وہ گمراہ کرنے والے اور گمراہی پر لگانے والے ہیں”۔اس کے بعد امیرالمومنین ؑ نے منافق کی عادات و اطوار کا نقشہ کھینچتے ہوئے بیان فرماتے ہیں کہ منافقین ہر بات میں جداگانہ پینترا بدلتے ہیں اور{تمہیں اپنا ہم خیال بنانے کے لیے }ہر قسم کے مکرو فریب کی اڑانوں کا دیتے ہیں اور ہر گھات کی جگہ میں تمہاری گھات لگائے بیٹھے ہیں ۔ان کے دل {نفاق کے}روگ میں مبتلا ہیں اور چہرے {بظاہر کدورتوں سے}پاک وصاف ہیں۔وہ اندر ہی اندر چالیں چلتے ہیں اور{بہکانےکے لیے}اس طرح رینگتے ہوئے بڑھتے ہیں جس طرح مر ض چپکے سے سرایت کرتا ہے ۔ کچھ آگے چل کر امیرالمومنین ؑفرماتے ہیں کہ ہر دل میں گھر کرنے کے لیے منافقین کے پاس کوئی نہ کوئی وسیلہ ہوتا ہے اور ہر غم کے لیے ان کی آنکھوں میں {مگر مچھ}کے آنسو ہیں۔امیرالمومنینؑ فرماتے ہیں کہ منافقین غلط بات کو صحیح بات کے انداز میں کہتے ہیں اور باطل کو حق کا رنگ دے کر پیش کرتے ہیں۔انہوں نے اپنے لیے تو راستے آسان بنا رکھے ہیں اور دوسروں کے لیے پیچیدگیاں ڈال دی ہیں۔وہ شیطان کا گروہ اور آگ کا شعلہ ہے۔جانے رہو کہ شیطان کا گروہ ہی گھاٹا کھانے والا ہے۔اگر ہم حضور اکرمؐ کی مذکورہ بالا حدیث اور امیر المومنین ؑ کے مندرجہ بالا فرامین کو مشعل راہ بنا لیں تو پھر ہم منافقین کو دور ہی سے ان کی علامات و خصائل سے پہچاننے میں کامیاب ہو سکتے ہیں۔تاریخ عالم شاہد ہے کہ جن لوگوں نے بھی اپنے ارد گرد موجودہ منافقن کو پہچان لیااور منافقین کے خلاف انہوں نے موثر حکمت عملی سے کام لیا صرف وہی لوگ اپنے مشن میں کامیاب ہوئے ہیں۔
گو گل سرچ
سبحان اللھ زورقلم اور ذیادھ
سب سے پہلے تو خوش آمدید کہہ لوں اپنے بھائی صفدر رضا رضوی کو جن کی وجہ سے آغائی صفدر ہمدانی آج تک شاہین کے ہاتھوں ” صفدر رضا ہمدانی ” بنے رہے ۔ مزے کی بات یہ ہے کہ آغائی جی نے کئی بار شاہین کو درست کروایا کہ وہ صرف صفدر ہمدانی ہیں لیکن شاہین کو کبھی یاد نہیں رہتا جو اس کی آپ سے والہانہ محبت کا منہ بولتا ثبوت ہے ۔ ایک دن تو آغائی جی نے کہا کہ چلو آج سے میرا نام صفدر رضا ہمدانی ہی ہے ۔ ہاہاہاہاہا او مائی گوڈ ہماری بہن شاہین دلاری
ُخواھر عزيز اور بہت ھی سویئٹ اور کیوٹ دوست ڈاکٹر نگہت نسیم آف سڈنی
سلام مسنون خوش رھو، شاد وآباد رھو ،
برادر گرامی قدر محبی مکرم کرم گستر بھائ صفی کو بلاگ میں دیکھہ کر مجھے بھی بہت خوشی ھورھی ھے، اللہ پاک دینا کی ھر بہن کے بھايئوں کو سلامت رکھنا، سارے بچون کو سلامت رکھنا ، ساری بہنوں کو ماوں کو والدین کو سلامت رکھنا آمین ثمہ آمین صفدر رضوی پر جتنا بھی لکھوں کم ھے ، میں نے باوجود اس کے بڑی بہن ھوں ، مگر صفدر سے بہت کچھہ سیکھا ھے، ماشا اللہ اتنے لوگوں کی مدد کرتا ھے ، خاص کر یتیم بجیوں کی شادی میں مدد کرتا ھے ، ھر ایک کی مدد کرتاھے ، پچھلے برس جب جون میں امی کو صفدر نے عمرے پر بیھجوایا تھا تو ھم دونوں ماں بیٹی 4 دن حرم میں سب کے لیے دعاگو تھے اللہ پاک میرے بجے کو اپنے حفظ وامان میں رکھے امین ثمہ آمین ۔بھائ کے محاسن پر بلاگ انشا اللہ پھر کبھی لکھونگی ۔ تمھارے اتنے پیار بھرے خیر مقدم پر میں تمھاری مشکور ھوں سلامت رھو میری چاند
درست بات.
السلام علیکم
اب تو صفدر رضا رضوی بھائی سے ملنے کا اشتیاق حد سے بڑھ گیا ہے ۔
آصف احمد بھٹی