(الْمَالُ وَالْبَنُونَ زِینَةُ الْحَیَاةِ الدُّنْیَا

سورہ الکہف کی آیت نمبر 46
مال و اولاد دیناوی زندگي کی زینت ھیں
مال دنیا کی زینت ھے
اولاد دنیا کی زینت ھے
اس آیت میں مال کا ذکر اولاد سے پہلے کیا گیا ھے
زمینی حقائق بتا تے ھیں کہ عورتوں کو مال و دولت فضہ وذھب سے زیادہ پیار ھوتا ھے
مرد مال و دولت اور عورتوں کا عاشق
شیطان انھی آرائشی ابواب سے داخل ھوکر فتنہ وفساد پھیلاتا ھے
اور عیش و طرب کے دلدادہ بشر غافل پر ایک ایسا وقت بھی آتا ھے جہاں نہ مال کام آتا ھے نہ اولاد
ھاں اولاد اگر نیک اور صالح ھے تو آخرت میں اجرکریم اور دا‏یمی خوشی وراحت ملے گی
اس دعا کے ساتھہ کہ اللہ پاک آپ سب کو مال ودولت کے ساتھہ اللہ پاک نیک اور صالح اولاد عطا فرماۓ ،جو دارین میں آپ کے خوشی ومسرت کا باعث ھو ،

10 thoughts on “(الْمَالُ وَالْبَنُونَ زِینَةُ الْحَیَاةِ الدُّنْیَا”

  1. بنون

    جو ابن یعنی اولاد نرینہ کی جمع ھے اور ھر باپ پہلوٹی کی اولاد یعنی بیٹے کی خواھش کرتا ھے دراصل اولاد بڑھاپے ضعیفی کا سہارا ھوتی ھے ۔ یہی صورتحال دینا میں ھر جگہ ھے ھر آدمی ظلمت شب میں ایک جگنو کا متلاشی ھوتا ھے

    کم زور لمحہ میں کسی مضبوط سہارے کی خواھش
    بیماری میں کسی تیمار دار کا ساتھہ
    دکھہ و پریشانی میں کسی مشفق کی تلاش

    دھوّ پ میں چھاوں کی حسرت
    صحراۓ حیات میں دشت و دمن کی چاہ

    اللہ تعالی نے اولاد کی خواھش ھر مخلوق کے دل میں ڈالی ھے

    اور خاص کر ممتا کا خاص اور انوکھا جذبہ ھرذی روح میں رکھا ھے

    اس بلاگ کو لکھنے کا محرک ایک واقعہ ھے

    دو روز قبل میری ملاقات ایک خاتون سی ھوئ ۔ میرے نام سے واقف تھیں کہنے لگیں کہ میری کہانی سن لیں اور اھل دل سے پوچیھں کیا یہ ظلم نیہن ھے ، انکا فرضی نام عروج سمجھہ لیں
    عروج کی شادی گھر والوں نے بہت تاخیر سے کی ، وہ بہت کم عمری سے ملازمت کرتی تھی ، جب عمر زیادہ ھوگی اور رشتے آنے بند ھوگۓ تو گھر والوں نے ایک کافی عمر رسیدہ شخص سے انکی شادی کردی جس کے دو جوان بیٹے ھیں ۔ بہرحال عروج اپنے شوھر سے بہت چھوٹی ھے اور اولاد کی شدید خواھش بھی ھے ، مگر اس کے شوھر کا کہنا ھے کہ جوان بچے ھیں تو وہ دوسری بیوی سے اولاد نیہن چاھتا ھے

    کہانی تو عام سی ھے مگر عروج ساری زندگی اکیلی رھی ھے شادی کے بعد تو ھر ایک کو اولاد کی خواھش ھوتی ھے، مگر اولاد تو باھمی رضامندی ھی سے دینا میں آتی ھے ۔ میں نے اس سے کہا کہ ھم سب دعا کرینگے کہ تمھارے گھر میں بھی روشنی اور اولاد کی نعمت سے چراغاں ھو، اور ساتھہ صبر وتسلیم و رضا کی بھی درخواست کی ۔
    اولاد کی خواھش سے دست برداری کیسے ممکن ھے؟

  2. نیک فرزند جنت کے پھولوں میں سے ایک پھول ہے۔ حضرت محمد مصطفٰے صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم

    دولت وہی اچھی ہے، جو عزت کی محافظ ہو۔ سیدالشہداء امام حسین علیہ السلام

    بیٹیاں نیکی ہیں، جنکے لیئے جزا دی جائیگی اور بیٹے نعمت ہیں جنکے بارے میں سوال کیا جائیگا. امام جعفر صادق علیہ السلام

    تمہارا رنج و ملال اس پیسے پر ہونا چاہیے، جسے صحیح جگہ پر خرچ کئے بغیر چھوڑ رہے ہو. امام المتقین علی ابن ابی طالب علیہ السلام

    میں نے اللہ سے خوبصورت بچے کی دعا نہیں کی. بلکہ ایسے بچے مانگے کو خدا کے اطاعت گزار ہوں. ایسے بچے نورالعین ہوتے ہیں. امام علی علیہ السلام

    وارثانَ قرآن نے کیا خوب روشنی ڈال کر سمجھا دیا کہ دنیا کی زینت کو بھی اخروی زینت میں کیونکر ڈھالا جاسکتا ہے. واہ.

  3. اسّلام علیکم ،محترم ہم نشنوں ،
    شاہین بیٹی تم نے اس بلاگ کے زریعے پاکستانی معاشرے کے ایک بہت ہی اہم پہلو کی جانب نشان دہی کی ہئے ،،سب سے پہلے میں یہ بتا نا چاہون گی کہ اولاد کی خواہش پوری نا ہونے میں کسی بھی قسم کی مشکلات درپیش ہیں تو سب سے پہلے کسی صاحب علم سے استخارہ کروا کر دیکھ لیا جائے کہ اولاد قسمت میں ہئے کہ نہیں ہئے ،،استخارہ خود بھی کیا جا سکتا ہئے اب اگر تقدیر میں تو اولاد لکھی ہئے لیکن دنیاوی مشکلات درپیش ہیں تو ان مشکلات کو دور کرنے کے بھی ہر
    مسلک میں جائزروحانی طریقے موجود ہیں
    ان محترمہ کا جو مسئلہ ہئے کہ یہ اولاد چاہتی ہیں اور شوہر نہیں چاہتے ہیں اس کے لئے پہلے استخارہ ہو گا پھر یہ محترمہ چالیس روز تک سورہ قیا مت پڑھ کر اپنے شوہر کے قلب کا تصوّر کر کے دم کر یں گی اس سورے کی برکت سے ان کادل نرمی کی جانب مائل ہو کر ان کی خواہش کا احترام کرے گا انشاللہ ،دوسرا کام یہ ہوگا کہ اسی دورا ن رات کو سوتے وقت تین تسبیحیں،،لمانع،،ع کو پیش کی آواز کے ساتھ گیارہ گیارہ مرتبہ درود پاک کے ساتھ پڑھ کر اپنے شوہر کے چہرے اور قلب کو زہن میں لاکر دم کرنا ہوگا اس اسم کی برکت سے شوہر اور بیوی کے مابین ہم خیالی آتی ہئے ،،
    اور یہ میری اپنے معاشرے کی ماؤں سے گزارش ہئے کہ بیٹی ہو یا بیٹا ان کی شادی میں
    بلا سبب تاخیر سے کا م نا لیں ،،لڑکا بھی اگر کمانے کے قابل ہو گیا ہئے تو اس کا گھر بھی بغیر کسی پس پیش کے بسا دیں

  4. لڑکوں کی شادی میں تاخیر کی کرشمہ سازیاں ،جو میری نظروں کے سامنے وقوع پذیر ہوئیں ،
    لڑکا چوبیس پچّیس برس کا خوبرو جوان رعنا ہئے اس کے پڑوس میں کرائے دار آتے ہیں شوہر بیوی ان کا نو برس کا بیٹا بہت معصوم اور پیا را ،لڑکی اور اس کے شوہر کے درمیان خوب لڑائیاں ہوتی ہیں ،اور ایک دن وہ خوبرو لڑکا بیچ بچاؤ کے لئے پہنچ جاتا ہئے ،

    بس یہاں سے کہانی کا منظر نامہ تبدیل ہوجاتا ہئے اور لڑکی خلع کادعویٰ کورٹ میں کر دیتی ہئے ،لڑ کے کے گھر میں بھی خوب ہنگا مے ہوتے ہیں لڑکی مجھ سے پوچھتی ہئے کیا کرنا چاہئے میں نے اس اقدام کی شدید مخالفت کی تھی جس کی بناء پر لڑکی نے مجھ سے قطع تعلّق بھی کرلیا تھا ،بہر حال خلع کے بعد عدّت گزار کر اس لڑکی کا نکاح اس نوجوان سے ہوجاتا ہئے جبکہ ان محترمہ کی پہلی

    شادی بھی محبّت کی ہی تھی ،وہ معصوم فرشتہ نانی کے پاس پلنے کے لئے بھیج دیا جاتا ہئے ،پھر چوبیس برس تک مجھے نہیں معلوم کہ کہا نی محبّت کی کیسے چلی لیکن یہاں آنے کے بعد پچھلے برس مجھے معلوم ہوا کہ محترمہ کو دوسرے شوہر نے طلاق دے کر چھوٹی عمر کی لڑکی سے شادی کر لی ہئے ،یہ انجام ہئے اس گھرانے کا جہان لڑکا خوب کمارہا تھا لیکن اس کی شادی کی کسی کو

    فکر نہیں تھی،میں نے اس لڑکے کی ماں سے بھی کہا تھا اب اس کا رشتہ تو کم از کم کر دیں اور میری بات لڑکے کی ماں نے ان سنی کر دی تھی مجھے یہ بھی معلوم ہوا کہ وہ بچّہ جو نانی کے پاس بھیجا گیا تھا جلد ہی نانی کے انتقال کے بعد پھر سوتیلے باپ کی زیر سرپرستی ہی آیا تھا

  5. قرآنی آثار تفسیر نمونہ جلد 12۔۔۔۔علامہ صفدر حسین نجفی جنت مکانی

    زندگی کی ابتداء و انتہا کے لئے ایک مثال

    ارشاد ہوتا ہے: حیاتِ دنیا کے لیے ان سے آسمان سے برسنے والے بارش کے قطروں کی مثال بیان کر (وَاضْرِبْ لَھُمْ مَثَلَ الْحَیَاةِ الدُّنْیَا کَمَاءٍ اٴَنزَلْنَاہُ مِنَ السَّمَاءِ) ۔
    بارش کے یہ حیات بخش قطرے پہاڑوں،صحراوٴں او رمیدانوں میں گرتے ہیں ۔ زمین کے اندر موجودہ دانے جن میں صلاحیت ہوتی ہے ان میں ان قطروں سے جان پڑجاتی ہے اور وہ اپنی زندگی کا ارتفائی سفر شروع کردیتے ہیں ۔
    دانے اگرچہ سخت ہوتے ہیں ان کی جلد مضبوط ہوتی ہے لیکن وہ بارش کی نرمی کے ساتھ نرم ہو جاتے ہیں ۔ ان میں سے پودے پھوٹتے ہیں اور آخر کار شاخیں مٹی سے نکالتی ہیں ۔ سورج چمکتا ہے، بادِ نسیم چلتی ہے، زمین میں مواد بھی مدد کرتا ہے اور یہ نورس شاخیں ان تمام عوامِل حیات سے قوت پاکر رشد و نمو کا سفر جاری رکھتی ہیں ۔ اس طرح سے ”کچھ مدت بعد پودے ایک دوسرے سے مِل جُل جاتے ہیں ایسے کہ جیسے گلے مل رہے ہوں“ (فَاخْتَلَطَ بِہِ نَبَاتُ الْاٴَرْضِ) ۔
    کوہ و صحرا میں زندگی لہلہانے لگتی ہے ۔ پھول اور پھل شاخوں کو زینت بخشے ہیں تو ہر طرف خوشیاں اور مسرتیں بکھر جاتی ہیں ۔ لیکن یہ دلربا منظر زیادہ دیر نہیں رہتا ۔ پھر بادِ خزاں چلنے لگتی ہے ۔ موت کی گرد اُن کے سروں پر آپڑتی ہے ۔ ہوا خنک ہوجاتی ہے اور پانی کم ہوجاتا ہے ”زیادہ دیر نہیں گزرتی کہ وہ مسکراتے ہوئے سر سبز و شاداب پودے پژمردہ اور بے فروغ شاخوں اور پتوں میں بدل جاتے ہیں“(اٴَصْبَحَ ھَشِیمًا) ۔(۱)
    وہ پتے کہ جنھیں فصلِ بہار کی تیز ہوائیں بھی جدا نہیں کرسکتی تھیں آج اس قدر بے جان ہوگئے ہیں کہ ”ہوا کے جھونکے انھیں جدا کرکے اِدھر اُدھر لیے پھرتے ہیں“(تَذْرُوہُ الرِّیَاحُ) ۔(۲)
    جی ہاں! خدا ہر چیز پر قادر تھا اور قادر ہے (وَکَانَ اللهُ عَلیٰ کُلِّ شَیْءٍ مُقْتَدِرًا) ۔
    مال و ثروت ارو افرادی قوت کہ جو دنیاوی زندگی کے دو اصلی رکن ہیں، ان کے بعد اگلی آیت میں فرمایا گیا ہے: مال و اولاد حیاتِ دنیا کی زینت ہیں (الْمَالُ وَالْبَنُونَ زِینَةُ الْحَیَاةِ الدُّنْیَا) ۔
    یہ حیات دنیا کے شجر کی شاخوں کے پھول ہیں جن کی عمر بہت کم ہے ۔ راہِ خدا میں رنگِ جاوداں نہ پالیں تو یہ بہت بے اعتبار ہیں ۔
    در حقیقت اس آیت میں دنیاوی زندگی کے سرمائے کے و اہم ترین حصوں کی نشاندہی کی گئی ہے ۔ دنیاوی زندگی کی باقی چیزیں انہی دو سے وابستہ ہیں ۔ ایک اقتصادی قوت ہے اور دوسری افرادی قوت۔ ہر مادی مقصد تک پہنچنے کے لیے حتماً ان دو قوتوں کو جمع کرنے کی کوشش کرتے ہیں ۔ خصوصاً گزشتہ زمانے میں جس شخص کے زیادہ بیٹے ہوتے تھے وہ اپنے آپ کو زیادہ قوی محسوس کرتا تھا ۔ گزشتہ آیات میں بھی جس بے ایمان دولت مند کا ذکر کیا گیا ہے وہ اپنے مال اور افرادی قوت کا ذکر دوسروں کے سامنے بڑے غرور سے کرتا تھا اور کہتا تھا:
    ”انا اکثر منک مالاً و اعز نفراً“
    ”میرے پاس تجھ سے زیادہ مال اور زیادہ آدمی ہیں“۔
    پہلے ”بنون“ کا لفظ استعمال کیا گیا ہے جو ”ابن“کی جمع ہے جس کا معنی ہے بیٹا ۔ کیونکہ وہ بیٹیوں کو انسانی سرمایہ اور فعال قوت سمجھتے تھے نہ کہ بیٹیوں کو ۔
    بہر حال جیسا کہ ہم نے دیکھا ہے باغات، کھیتیاں اور پانی کے چشمے چند لمحوں میں نابود ہوگئے جو ظاہراً بہت مستحکم دولت تھی ۔ اولاد کی زندگی اور سلامتی بھی ہمیشہ خطرے میں ہونے کے علاوہ بعض اوقات وہ دشمن ہوجاتی ہے اور مددگار ہونے کی بجائے تکلیف رساں ہوجاتی ہے ۔
    اس کے بعد مزید فرمایا گیا ہے: باقیاتِ صالحات (پائیدار اور شائستہ کاموں اور نیکیوں کا)ثواب تیرے پروردگار کے ہاں بہتر اور زیادہ امید بخش ہے

    (وَالْبَاقِیَاتُ الصَّالِحَاتُ خَیْرٌ عِنْدَ رَبِّکَ ثَوَابًا وَخَیْرٌ اٴَمَلًا) ۔
    بعض مفسرین نے ”باقیات الصالحات“کا بالکل محدود مفہوم بیان کیا ہے ۔ مثلاً بعض نے کہا ہے کہ اس سے مراد نمازِ پنجگانہ ہے ۔کچھ نے کہا ہے کہ اس سے یہ ذکر مراد ہے:
    ”سبحان اللّٰہ و الحمد للّٰہ ولا الٰہ الا اللّٰہ و اللّٰہ اکبر“
    اسی طرح بعض لوگوں نے دیگر محدود مفاہیم بیان کیے ہیں لیکن واضح ہے کہ اس تعبیر کا مفہوم اس قدر وسیع ہے کہ ہر صالح اور اچھا عقیدہ، نظریہ، گفتار اور کردار شامل ہے کہ جو باقی رہ جاتا ہے اور جس کے اثرات و برکات لوگوں پر اور معاشرے پر مرتب ہوتے ہیں ۔
    یہ جو ہم دیکھتے ہیں کہ بعض روایات میں اس سے نمازِ تہجد یا موٴدتِ اہلِ بیت مراد لی گئی ہے یہ بلاشبہ واضح مصادیق کا بیان ہے اور ان روایات سے یہ مراد نہیں کہ باقیات الصالحات کا مفہوم ان امور میں منحصر ہے خصوصاً ان روایات میں لفظ ”مِن“ استعمال ہوا ہے جو اِن کے ایک مفہوم کے ایک پہلو پر دلالت کرتا ہے ۔ مثلاً ایک روایت میں امام صادق علیہ السلام سے منقول ہے کہ آپ(ع) نے فرمایا:
    ”لا تستصغر مودتنا فانھا من الباقیات الصالحات“
    ”ہماری محبت و مودت کو کم تر نہ سمجھو کہ یہ بھی باقیات الصالحات میں سے ہے“۔
    ایک اور حدیث میں پیغمبرِ اکرم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم سے منقول ہے کہ آپ نے فرمایا:
    تسبیحاتِ اربعہ پڑھنے میں تنگدلی نہ دکھاؤ کیونکہ یہ باقیات الصالحات میں سے ہے ۔
    یہاں تک کہ وہ نا پائیدار اموال اور اولاد کہ جو کبھی فتنے اور آزمائش کا باعث ہوتے ہیں اللہ کی راہ میں ہوں تو وہ بھی باقیات الصالحات کے رنگ میں رنگ جاتے ہیں کیونکہ خدا کی پاک ذات جاوداں ہے اور جو چیز اس کے لیے اور اس کی راہ میں ہو وہ جاوداں ہوجاتی ہے ۔

  6. دوستان عزيز سلامت رھیں
    قمر بھائ
    اچھے بھائ سلامت بعافیت رھیں

    کس قدر خوبصورت مثالوں سے اس موضوع کو ایک نہایت اچھے رخ پر لاۓ ھیں اور جن نورانی اور باعث خلق کائنات ھستیوں کا ذکر کیا ھے اور انکے ارشادات سے اس بلاگ کو مزین کیا ھے ، دل سے آپ کے` بہت دعایئں نکلیں ۔ خوش رھیں اللہ پاک دارین کی ھر نعمت سے اپ کا دامن مراد بھر دے آلہی امین ثمہ امین ۔مجھے آپکی راہ نمائ کی ضرورت رھے گی جزاک اللہ
    میری بہت اچھی زائرہ بجو آداب وتسلیمات۔

    اپنی بے پناہ مصروفیات کی بناء پردو دن بلاگ میں حاضر نہ ھو سکی تھی ۔ آپ کی ھر تجویز کو عروج تک پہنچا دیا ھے
    اولاد دینا کی سب سے خوبصورت نعمت ھوتی ھے میں بھی اپنی بہت عزيز اور دیرنیہ دوست کی اکلوتی بیٹی سارہ حسن کی شادی کے سلسلے میں ھونے` والی تقاریب میں مصروف تھیں شادی تو مئ میں ھے مگر سارہ 9 مارچ کو پاکستان چلی جاۓ گی جہاں مئی میں یاسر سے اس کی شادی ھوگی ۔اس لیے کویت میں جو دوست احباب تھے ان کے لیے ڈھولکی کا اھتمام کیا گیا تھا ، ڈھولکی کا بہت شاندار کارڈ معروف خطاط اور ذاکر وشاعر اھل بیت سید اکمل صاحب قبلہ نے بنا یا تھا ۔میں بس خاموشی سے سارہ کی والدہ سلمی حسن کو دیکھہ رھی تھی ۔ ھر تھوڑی دیر ے بعد انکی آنکھہ میں کچھہ پڑ جاتا جس کی وجہ سے انکی انکیھں لال ھوجایتں ، واقعی اولاد سے بڑھ کر راحت کوئ نیہن اور خاص کر بیٹی کو والدین کس قدر محنت ومشقت سے بہترین تربیت سے آراستہ کرتے ھیں تاکہ اپنے سسرال میں وہ ھر چھوٹی بڑی بات کو نظر انداز کرکے صبر و تحمل سے اپنا ایک پیار بھرےسدا بہار گلشن کی بنیاد رکھہ سکے لڑکیاں سسرال میں خوش ھوتی ھیں تو اس بچی کے والدین خوش و خرم و اطمینان سے ھوتے ھیں اللہ پاک ھر بچی کو اپنے گھر میں شا د و آباد رکھنا ، نیک و صالح اولاد عطا فرمانا ۔ خاص کر سارہ کو دینا کی ھر خوشی اور مسرت و سکھہ چین عطا فرمانا ۔ سارہ بہت نفیس اور بہت مومن بچی ھے
    کویت میں اس سے بہتر سوز سلام پڑھنے والے بہت کم ھیں ، ماشا اللہ 5 سال سے ھر سال اربیعن یا عاشورہ یہ لوگ شام میں کرتے ھیں
    جہاں سارہ کے سوز وسلام نوحہ و مرثیہ کی وجہ سےسب اس بچی کو بہت دعا دیتے ھیں ۔ میں عالمی اخبار کے محترم دوستوں سے ملتمس ھوں کہ ساری بچیوں کی ازدواجی زندگی کے لیے دعا کیجے گا اور خاص کر سارہ حسن کے لیے ، سمیر حسن کے لیے لیلی مونس رضا کے لیے سوسن زین کے لیے سمیرہ کے لیے ۔ فاطمہ فدسیہ کے لیے منال جعفری کے لیے اسد مونس رضا کے لیے اور دینا بھر میں ھر والدین اپنی اولاد کا سکھہ دیکیھں آمین ثمہ آمیں

    سب کو اولاد کا سکھہ چین دکھانا مولا

  7. بلند حوصلہ بلند اوصاف بہت مشفق و محبی محترم المقام جناب صفدر ھمدانی صاحب ،بلاگ میں بیش قیمت اضافے کے لیے آپ کی ممنون ھوں ، آپکی تحریر کردہ سطور نے بلاگ کی اھمیت بڑھائ جزاک اللہ

    مال اور اولاد تو دنیا کی زندگی کی رونق ہیں اور تیرے رب کے ہاں باقی رہنے والی نیکیاں ثواب اور آخرت کی امید کے لحاظ سے بہتر ہیں

    اولاد کی خواھش ھر بنی نوع انسان کا اولین خواب ۔اور اس کے ساتھہ مال و دولت کی ھرس بھی
    ان دونوں کے حصول کے لیے انسان کیا کیا نیہن کرتا والدین بجوں کی تعلیم وتربیت کے لیے ھر کوشش کرتے ھیں تاکہ وہ تعلیم و ھنر سے اراستہ ھوکر جب انسانیت کی فلاح وبہبود کےلیے کام کرتے ھیں تو اللہ پاک ان کو بےشمار اجر عطا کرتے ھیں

  8. السلام علیکم
    شادی کے فورا بعد اللہ نے مجھے عباس عطا کیا تھا ، عباس مجھے دنیا کی ہر شے سے پیارا ہے مگر اللہ نے جب سے عائشہ میری جھولی میں ڈالی ہے مجھے عائشہ سے بڑھ کر کچھ بھی عزیز نہیں ۔
    آصف احمد بھٹی

  9. اصف میرے اچھے بھائ سلامت رھو ، اللہ پاک تمھارے بچوں کو دین و دینا کی ھر نعمت سے نوازے آمین ۔ثم آمین
    تم کو دیکھے ھوۓ بہت دن ھوگیۓ اکر مل جاو بھا‏ ئ

    اولاد سے بڑھ کر کوئ دولت نیہن ھے
    اولاد دل کا چین اور آنکھوں کا نور ھے
    اولاد ھر بشر کا خواب ھے
    اولاد دیناوی زندگی کی زینت اور اگر وہ صالح اور نیک ھو تو آخرت میں بھی باعث نجات ھے

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *