معروف شاعرہ ارشاد عرشی ملک کے شوہر راحت نسیم ملک کا انتقال

inna

اسلام آباد میں مقیم گوشہ نشین مگر معروف شاعرہ ارشاد عرشی ملک کے شوہر راحت نسیم ملک انتقال فرما گئے ہیں

انا اللہ وانا الیہ راجعون

راحت نسیم ملک خود بھی خوبصورت شعر کہنے والے شعرا میں شمار ہوتے تھے اور ستر کے عشرے میں اسلام آباد اور بعد ازاں کراچی کی ادبی محفلوں کی جان سمجھے جاتے تھے

عالمی اخبار کے مدیر اعلیٰٰ صفدر ھمدانی۔نائب مدیر اعلیٰ ڈاکٹر نگہت نسیم اور ادارتی عملے کے دیگر ارکان کے علاوہ قلم کاروں اور قارئین نے ارشاد عرشی ملک سے اظہار تعزیت کیا ہے اور مرحوم کی مغفرت کی دعا کی ہے۔

ارشاد عرشی ملک گاہے بگاہے عالمی اخبار کے ادنی شعبے اور بلاگ میں اپنی تخلیقات پیش کرتی رہتی ہیں

اپنے شوہر کی وفات کی اطلاع انہوں نے اس طرح ارسال کی ہے

arshi

12 thoughts on “معروف شاعرہ ارشاد عرشی ملک کے شوہر راحت نسیم ملک کا انتقال”

  1. انا اللہ وانا الیہ راجعون
    عرشی آپا آپ سوچ نہیں سکتیں اس خبر سے کتنا دکھ ہوا ہے ۔ آپ کی پریشانی کا اندازہ ہے مجھے ۔ اللہ کریم سے دعا ہے کہ وہ آپ کے ساتھ ہمیشہ مہربانی کرے اور آپ کو صبر عطا فرمائے ۔ آمین

  2. اناللہ وانا الیہ رٰجعون
    یا اللہ تو مرحوم راحت نسیم ملک کی مغفرت فرما، ان کی سیئات کو حسنات سے بدل دے، ان کی قبر کو منور فرما، ان کو جنت الفردوس میں اعلی مقام عطا فرما اور ان کے جملہ پس ماندگان کو صبر جمیل عطا فرما۔ آمین ثمہ امین

    عرشی آپا مجھے آپکے سے تعزیت کرنے کےلیے مناسب الفاظ ھی نیہن مل رھے ھیں ، مرحوم راحت صاحب کی رحلت آپکے لیے ایک ناقابل تلافی نقصان ھے ، صبر کریں کہ اللہ تعالی صبر کرنے والے انسانوں کو دوست رکھتا ھے ،

  3. خالق و مالک موت وحیات مرحوم راحت نسیم ملک کو اپنی جوار رحمت میں جگہ دے اور انکی منزل آخرت کو آسان بنائے. ارشاد عرشی اور بچوں کے علاوہ دیگر اہل خاندان کو صبر جمیل عطا کرے.الہی آمین

  4. انا اللہ وانا الیہ راجعون

    تعزیت کرنے کےلیے مناسب الفاظ ھی نیہن اس خبر سے کتنا دکھ ہوا ہے ۔مرحوم راحت صاحب کی رحلت آپکے لیے ایک ناقابل تلافی نقصان ھے ۔ اللہ کریم سے دعا ہے کہ وہ آپ کے ساتھ ہمیشہ مہربانی کرے اور آپ کو صبر عطا فرمائے ۔ آمین

  5. اناللہ وانا الیہ راجعون
    اللہ تعالی سے دُعا ہے کہ مرحوم کو اپنے جوار رحمت میں جگہ دے اور لواحقین کو صبر جمیل عطا کرے آمین

  6. اناللہ وانا الیہ راجعون
    اللہ کریم
    سے
    دُعا ہے کہ
    وہ مرحوم کو
    اپنے جوار رحمت
    میں
    جگہ عطا فرمائے
    اور
    لواحقین کو صبر جمیل عطا کرے
    آمین

  7. اسلام علیکم
    اللہ تعالی مرحوم کو اپنے جوار رحمت میں جگہ عطا فرمائے ۔اور ان کے درجات بلند کرے ۔
    لواحقین کو صبر جمیل عطا فرمائے آمین

    عالم آرا

  8. یہ خبر پڑھ کر بہت افسوس ہوا .مجھے یاد ہے ہم نے راحت نسیم صاحب کے لیئے دل سے اُن کی صحت یابی کی دعائیں کی تھیں .مگر وہی ہوا جو منظور ِ خدا تھا .
    آج بس دعائیہ لفظوںمیں فرق یہ ہوا کہ پہلے صحت وتندرستی کی دعائیں تھیں .آج ان کی مغفرت کے لیئے ہاتھ اُٹھاتی ہوں اللہ تعالیٰ مرحوم کو اپنے جوار ِ رحمت میں جگہ دے .اور اُن کے تمام اپنوں کو صبر و جمیل عطا فرمائے.آمین
    فرخندہ رضوی

  9. بہن عرشی صاحبہ،بے شک ، شوہر کا وجود عورت کے سر پر آسمان کی مانند ہوتا ہئے ،اور اس کا دنیا سے چلے جانا مثل آسمان کے چھن جانے کے ہوتا ہئے پرور دگارعالم مرحوم و مغفور کو اپنے جوار رحمت میں جگہ دے

    میری دعاء ہئے کہ زندگی کی اس مشکل گھڑی میں اللہ تعالٰی آپ کو صبرو استقامت عطا کرے اور آپ کے محترم وجود کا سائہ بچّیوں کے سر پر قائم و دائم ر کھّے آمین ،

    تعزیت کنندہ آپکی

    زائرہ بجّو

  10. اللہ محترمہ ارشاد عرشی ملک صاحبہ کے شوہر راحت نسیم ملک مرحوم کی مغفرت کرے اور ان کو اور تمام لواحقین اور پس ماندگان کو اس عظیم صدمہ کو برداشت کرنےکی طاقت عطا فرمائے :آمین
    بے شک ہم سب اللہ کی طرف سے آئے ہیں اور بالاخر اسی کی طرف واپس جائینگے :

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *