صنعتی شاعری کے موضوع پر ڈاکٹر پنہاں صاحبہ نے ایک بلاگ شروع کیا تھا جسے وہ مجبوریا ت کے باعث ادھورا چھوڑ کر بند کر گئیں اس لیے قاریین کو شاید اس موضوع کے بارے میں تشنگی سی ہوگی ۔ اس لیے اس نئے بلاگ کو میں ڈاکٹر پنہاں صاحبہ کی ان تحاریر کےاقتباسات سے شروع کررہا ہوں جن میں انہوں نے صنعتی شاعری پر اپنے خیالات ظاہر کیے اور اسکی مثالیں اپنے کلام کو پیش کرکے دیں۔
پنہاں صاحبہ نے اپنے بلاگ میں بہت ہی عام فہم انداز میں اس موضوع کی وضاحت کی اور اپنے مزید کلام کو بھی پیش کیا ۔ ابھی وہ اور بھی اس موضوع پر لکھنا چاہتی تھیں اس لیے ( جاری ) کے لفظ کے ساتھ اپنا بلاگ ختم کیا مگر ہمارے تجسس کو اور بڑھا دیا ۔
یہ انتہای سنجیدہ موضوع ہے اور سب دانشوروں اور سخنوروں کی توجہ چاہتا ہے ۔ اس میں وہی دانشور اور سخنور حصہ لے سکتے ہیں جن کو صنعتی شاعری کا علم ہو اور وہ مثالوں کے ذریعہ اس کی تشریح کرسکتے ہوں۔
صنعتی شاعری ۔ ۔ ۔ از ۔ ۔ ۔ ڈاکٹر پنہاں
اک صنعتی غزل ۔ ۔ ۔ پنہاں
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
دل جو کہے وہ صورتِ فرمان مان
اے جانِ عشق، عشق کو ایمان مان
۔
دنیا کی سیر خوب ھے دنیا کی سیر
ھستی کو اپنی تختِ سلیمان مان
۔
ھے دوسروں سے جیسے رویے کی چاہ
ایسا ھی دوسروں کو ھے ارمان مان
۔
ضدی بنا لیا ھے سو ھے اعتراف
بیکار دل کی بات ھر اک مان مان
۔
یہ زندگی پڑھاتی ھے انسانیات
بس عاقبت کا ھے یہی سامان مان
۔
پنہاں ترے سخن میں ترا کربِ ذات
یعنی تری غزل میں ھے رومان مان
——————————————————————————–
55 تبصرے برائے “صنعتی شاعری ۔ ۔ ۔ از ۔ ۔ ۔ ڈاکٹر پنہاں”
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
میں کوشش کرونگا کہ ان تبصروں میں سے ڈاکٹر پنہاں صاحبہ کے تبصروں سے اقتباسات پیش کروں۔
میں کمپیوٹر کی سافٹ ویر کے معاملے میں کمزور ہوں اس لیے ان اقتباسات کو یہا ں پر چسپاں کرنے میں دیر لگے گی۔

ڈاکٹر پنہاں نے کہا:
May 23, 2009 بوقت 2:35 pm
“صنعتی شاعری”
“صنعتی شاعری ” کو بہت کم لوگ بہت زیادہ جانتے ھیں ۔ شعرا کی اکثریت بھی ناواقف ھے۔ اور وہ یوں کہ اس قسم کی شاعری کا رواج قدیم شاعری میں زیادہ تھا، جو آہستہ آہستہ ختم ہوتے ہوتے اب تقریبا” بالکل ھی ختم ھو گیا ھے ۔ جسے آج کے مصروف ترین دور میں ختم ھو ھی جانا تھا وہ یوں کہ اس نوع کی شاعری بھت زیادہ وقت اور توانائی مانگتی ھے۔ اس لئے اسے نظر انداز کرتے ھوئے آگے نکل جانا ھی مناسب لگتا ھے۔مگر دوسری طرف اس حقیقت کو بھی یکسر نظر انداز نیہں کیا جاسکتاکہ یہ ھماری قدیم اردو شاعری کی ایک شاندار روایت ھے ۔اور اگر اس کے احیا کی کوشش نہ کی گئی تو یہ بالکل ھی ختم ھو جائے گی ۔ ( جاری )
کوئی اور اس موضوع پرلکھنا چاھے تو بصد شوق بسم اللہ،میری مدد ھو جائے گی۔
2009 ,June 14
صنعتی شاعری ۔ ۔ ۔ از ۔ ۔ ۔ ڈاکٹر پنہاں
اک صنعتی غزل ۔ ۔ ۔ پنہاں
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
دل جو کہے وہ صورتِ فرمان مان
اے جانِ عشق، عشق کو ایمان مان
۔
دنیا کی سیر خوب ھے دنیا کی سیر
ھستی کو اپنی تختِ سلیمان مان
۔
ھے دوسروں سے جیسے رویے کی چاہ
ایسا ھی دوسروں کو ھے ارمان مان
۔
ضدی بنا لیا ھے سو ھے اعتراف
بیکار دل کی بات ھر اک مان مان
۔
یہ زندگی پڑھاتی ھے انسانیات
بس عاقبت کا ھے یہی سامان مان
۔
پنہاں ترے سخن میں ترا کربِ ذات
یعنی تری غزل میں ھے رومان مان
——————————————————————————–
55 تبصرے برائے “صنعتی شاعری ۔ ۔ ۔ از ۔ ۔ ۔ ڈاکٹر پنہاں”
صفدر ھمٰدانی نے کہا ہے:
May 22, 2009 بوقت 12:08 am
محترمہ ومعظمہ ڈاکٹر پہناں صاحبہ۔ یہ آپکی عنایت اور ادب نوازی ہے کہ آپ اپنا کلام عالمی اخبار کے بلاگ کے لیئے مرحمت فرماتی ہیں۔ مجھے یقین ہے کہ جس محبت سے آپ یہ کلام مرحمت فرماتی ہیں احباب بھی اسی محبت سے آپ کے کلام سے محظوظ بھی ہوں گے اور اس پر گفتگو بھی کریں گے۔مطلع یوں تو جانِ غزل ہوتا ہی ہے لیکن اس چھوٹی بحر کی غزل میں یہ مطلع مکمل غزل کے مزاج اور توضیح کا آئینہ دار ہے۔دل ہی تو ذات کا سلطان ہوتا ہے اور مملکت عشق میں اسی دل کا فرمان چلتا ہے اور اگر انسان ایمان سے عشق کر لے اور اسی عشق کو ایمان مان لے تو کبھی سوچیں کہ زندگی کے کتنے جھمیلے پیدا ہی نہ ہوں۔ رہی غزل میں رومان کی بات تو ڈاکٹر صاحبہ ایک بار کیا تین بار مان ، مان ، مان لیا
Dr.Pinhaan نے کہا ہے:
May 22, 2009 بوقت 12:58 am
ذرہ نوازی کے لئے ممنون ھوں ۔ خدا عالمی اخبار کو نظرِ بد سے محفوظ رکھے۔ ۔ ۔ ۔ مخلص ۔ ۔ ۔ پنہاں
شعیب صفدر نے کہا ہے:
May 22, 2009 بوقت 1:46 am
ھے دوسروں سے جیسے رویے کی چاہ
ایسا ھی دوسروں کو ھے ارمان مان
خوب!
وحید اختر واحد نے کہا ہے:
May 22, 2009 بوقت 5:31 am
پہناں صاحبہ، چھوٹی بحر میں لکھنا مشکل کام ہے مگر آپ نے تو ہرشعر میں پورے پورے مضمون باندھ دئے ہیں۔ ماشااللہ اشعار پر آپ کی گرفت بہت مضبوط ہے۔ اس غزل کا مطلع ہی اتنا جاندار ہے کہ قاری کو اپنی طرف کینچ لیتا ہے اور قاری کے لئے ممکن نہیں رہتا کہ وہ غزل پڑھے بغیر چھوڑ دے۔
نگھت نسیم نے کہا ہے:
May 22, 2009 بوقت 6:33 am
بھئی بہت ھی عمدہ ۔۔ سبحان اللہ
ضیاالحسن ضیا نے کہا ہے:
May 22, 2009 بوقت 2:11 pm
پہناں صاحبہ، واہ، بہت خوبصورت اشعار ہیں۔ اتنی مشکل بہر میں اتنے اچّھے اشعار۔ بہت خوب۔
اگر آپکی اجازت ہو تو اس زمین میں کچھ اشعار کہنے کی کوشش کروں۔ شکریہ
Dr.Pinhaan نے کہا ہے:
May 22, 2009 بوقت 3:46 pm
شکریہ بھت بھت، شعیب صفدر صاحب ، وحیداختر واحد صاحب، نگھت نسیم صاحبہ، اور جناب ضیاالحسن ضیا صاحب۔
۔
ضیا صاحب خوشامدید اور بسم الللہ،بصد شوق۔یہ آپ کی سعادت مندی ھے کہ آپ اجازت طلب کررھے ھیں،ورنہ آپ میری اجازت کے بغیر بھی طبع آزمائی کا حق رکھتے ھیں۔ اور آپ کی اس جرائت پر مجھے زیادہ حیرت نھیں آپ کہہ سکتے ھیں۔
۔
جناب منظور قاضی صاحب آپ کے تاثرات کا انتظار ھے۔
۔
پنہاںؔ
Dr.Pinhaan نے کہا ہے:
May 22, 2009 بوقت 4:27 pm
جناب سید مصباح حسین صاحب کا انتظار ھے۔ ۔ ۔ پنہاںؔ
عبدالمناف نے کہا ہے:
May 22, 2009 بوقت 5:14 pm
دل جو کہے وہ صورتِ فرمان مان
اے جانِ عشق، عشق کو ایمان مان
ماشاء اللہ
منظور قا ضی نے کہا ہے:
May 22, 2009 بوقت 8:17 pm
میں تو پنہاں صاحبہ کے شعر پر عمل کرتا ہوا ” اپنی جنت کے کچھ خواب لیے ۔ اپنی دوزخ میں” جی رہا تھا ۔ مگر پنہاں صاحبہ نے یہ کہکر کہ ” جناب منظور قاضی صاحب آپ کے تاثرات کا انتظار ہے ” مجھے پھر سے جنت کے خواب میں واپس پہنچا دیا ۔ شکریہ
مجھ میں انکی اتنی مکمل اور مرصع غزل جس کو وہ ” صنعتی غزل ” کہتی ہیں پر اپنے تاثرات کے ا ظہار کی صلا حیت نہیں
صرف یہ پوچھنے کی اجازت چاہتا ہوں کہ آپ نے اسے ” صنعتی غزل ” کیوں کہا۔ میں یہ اس لیے پوچھ رہا ہوں کہ میں اس اصطلاح سے واقف نہیں ہوں ۔ اگر آپ کی یہ غزل ” صنعتی ” غزل کی مثال کے طور پر پیش کی جاسکتی ہے تو غیر صنعتی ( فطری ) غزل کیسی ہوتی ہے ؟ کیا اساتذہ کی غزلیں فطری غزل کے زمرہ میں آتی ہیں اور آپ کی یہ فطری غزل صنعتی غزل کی عکاسی کرتی ہے؟
مجھے آپ کی غزل کے تمام اشعار دل سے پسند ہیں
یہ شعر میرے لیے ایک سبق کا درجہ رکھتا ہے : :
ہے دوسروں سے جیسے رویے کی چاہ
ایساہی دوسروں کو ہے ارمان مان
کاش کہ تمام افراد اس نصیحت کو اپنے ذہن میں رکھیں اور اس سے سبق سیکھیں۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
میں بھی زندگی کے ” تخت سلیمان ” پر بیٹھ کر ” دنیا کی خوب سیر کرچکا ” اب رخش عمر ( جس کی باگ میرے ہاتھ میں نہیں ) ، پتہ نہیں کہا ں ٹھیرنے والا ہے ۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
عالمی اخبار کو اور اسکے قارئین کو آپ کی شدید ضرورت ہے ۔ ان کا خیال رکھتے ہوئے آپ اسی طرح اپنی ” فطری ” اور ” صنعتی ” غزلوں سے اس عالمی اخبار کی زینت اور رونق میں اضافہ کرتی جائیے۔
جزاک اللہ
فقط :
پنہاںصاحبہ کی شاعری کا دلدادہ
منظور قاضی ۔ میونخ کے ایک قریبی گاوں سے
Dr.Pinhaan نے کہا ہے:
May 23, 2009 بوقت 12:33 am
شکریہ عبدالمناف صاحب،منظور قاضی صاحب
“صنعتی شاعری ” پر لکھنا تو چاھتی ھوں مگر ھاتھوں میں اتنا دم نہیں ھے۔ ھر بار یھی سوچتی ھوں یہ آخری ایک دو تبصرے اور بس۔
۔
ضیا الحسن ضیا صاحب ، اس زمین میں آپ کے اشعار کا انتظار ھے۔
۔
پنہاںؔ
Dr.Pinhaan نے کہا ہے:
May 23, 2009 بوقت 2:35 pm
“صنعتی شاعری”
“صنعتی شاعری ” کو بہت کم لوگ بہت زیادہ جانتے ھیں ۔ شعرا کی اکثریت بھی ناواقف ھے۔ اور وہ یوں کہ اس قسم کی شاعری کا رواج قدیم شاعری میں زیادہ تھا، جو آہستہ آہستہ ختم ہوتے ہوتے اب تقریبا” بالکل ھی ختم ھو گیا ھے ۔ جسے آج کے مصروف ترین دور میں ختم ھو ھی جانا تھا وہ یوں کہ اس نوع کی شاعری بھت زیادہ وقت اور توانائی مانگتی ھے۔ اس لئے اسے نظر انداز کرتے ھوئے آگے نکل جانا ھی مناسب لگتا ھے۔مگر دوسری طرف اس حقیقت کو بھی یکسر نظر انداز نیہں کیا جاسکتاکہ یہ ھماری قدیم اردو شاعری کی ایک شاندار روایت ھے ۔اور اگر اس کے احیا کی کوشش نہ کی گئی تو یہ بالکل ھی ختم ھو جائے گی ۔ ( جاری )
کوئی اور اس موضوع پرلکھنا چاھے تو بصد شوق بسم اللہ،میری مدد ھو جائے گی۔
منظور قا ضی نے کہا ہے:
May 24, 2009 بوقت 5:38 am
پنہاں صاحبہ کی اجازت مانگتے ہوے ، ” صنعتی شاعری” کا ایک شعر انکی غزل کی زمین میں پیش کررہا ہوں:
تردید نہ کر رحمتِ یزداں کی مسلسل
تو منفعتِ سور تِ رحمٰن ، مان
۔۔۔۔
شاید یہ شعر وزن میں نہیں پھر بھی پیش کرنے کی جسارت کر چکا ہوں۔
۔۔۔
فقط:
منظور قاضی از جرمنی
منظور قا ضی نے کہا ہے:
May 24, 2009 بوقت 5:41 am
میرے خیال میں میرے اوپر کے تبصرہ کی شعر میں سورہ ء رحمٰن لکھنا بہتر ہوگا ۔ ۔
فقط :
منظور قاضی از جرمنی
منظور قاضی نے کہا ہے:
May 24, 2009 بوقت 4:36 pm
ایک صنعتی شعر پنہاں صاحبہ کی غزل کی زمین میں ( جو میرے لیے بے حد مشکل ہے ) یہ دو اشعار :
شائد بحر بدل گئی ہے :
میں تجھ پہ ہوں قربان ، مری جان ، مان
یہ سچ ہے مری جان ! مری جان ، مان
اس سےپہلے میں ایک دوسرے رنگ میں شعر لکھ چکا ہوں:
تردید نہ کر رحمتِ یزداں کی مسلسل
تو منفعتِ سورہ ء رحمٰن ، مان
اگر پنہاں صاحبہ عروض اور افاعیل کی روشنی میں اپنےاس شعر کی تقطیع کردیں تو ضرور مجھ جیسے افراد کےلیے ایک پیمانہ کا کام دیگی :
پنہاں صاحبہ کا شعر:
دل جو کہے وہ صورتِ فرمان مان
اے جانِ عشق ، عشق کو ایمان مان
شاید صنعتی غزلیں ایسی ہی مشکل ہوا کرتی ہیں۔
فقط :
علم کا طلبگار
منظور قاضی از جرمنی
Dr.Pinhaan نے کہا ہے:
May 25, 2009 بوقت 1:04 pm
“صنعتی شاعری”۔
” صنعتی شاعری ” کیاھے؟ “صنعتی شاعری ” کس قسم کی شاعری کو کہتے ھیں ؟ شاعری کے صنعتی ھونے سے مراد کیا ھے؟ ان معصوم سوالوں کا اک سادہ اور مختصر سا جواب تو یہی ھے کہ ” وہ شاعری جس میں صنعت و حرفت کا استعمال کیا جائے”۔ مگر حقیقت یہ ھے کہ یہ جواب “صنعتی شاعری” کی حقیقت کو سمجھنے کے لیے بہت ناکافی ھے۔ کیوں کہ یہاں ذہن مطمئن ھونے کے بجائے اور سوالات پیدا کرتا ھے۔ مثلا” کیسی صنعت ؟ صنعت سے یھاں کیا مراد ھے ؟ اسے شاعری میں کیسے استمال کیا جاتا ھے؟۔ وغیرہ وغیرہ۔ تو چلئے ” صنعتی شاعری ” کو مثالوں کے ذریعے سمجھنے کی کوشش کرتے ھیں۔( جاری )
۔
پنہاںؔ
میں کمپوٹر کے علم کی کم فہمی کے باعث اوپر کےتبصروں میں غیر ضروری تبصرے حذف نہ کرسکا اور وہ بھی اس میں شامل ہوگئے ۔
میر ی عالمی اخبار کی انتظامیہ سے درخواست ہے کہ وہ صرف اور صرف پنہاں صاحبہ کی تشریحات کو ہی اس بلاگ میں شامل رکھکر بقیہ کو حذف کردے۔
غزل ۔ ۔ ۔ پنہاںؔ
۔
کیوں زندگی ھے موت سے انجان جان
انسانیت کے علم کو ایمان مان
۔
ھے منفرد قبیلئہ ساداتِ عشق
قلبِ حزیں و طبعِ پریشان شان
۔
چاھاکہ آئے اور کبھی لائے پھول
لیکن وہ کر گیا مجھے گلدان دان
۔
پھر دو دلوں پہ آج یہ مشکل عجیب
ڈالے پڑا ھے در پہ ھی دربان بان
۔
میں در نہیں پہنتی کہ ھے بات صاف
لگتے ھیں مجھ کو موتی کی دوکان کان
۔
مجھ سے جو زندگی میں رھا دوردور
کیوں پڑھ رھا ھے لاش پہ قرآن آن
۔
پنہاںؔ پسِ وجود وھی اور کون
اپنے اسی یقین کو ایمان مان
May 27, 2009 بوقت 2:00 am
” صنعتی شاعری” کے بارے میں میں نے یہ لکھا ھے کہ یہ بہت مشکل شاعری ھے بلکہ لوھے کا چناھے ، مگر اس کایہ ہرگز مطلب نیہں کہ ہر مشکل شاعری ،صنعتی شاعری ھے ۔ مثلا” اگر یہ کہا جائے کہ شیروانی کی سلائی بڑی مشکل ھوتی ھے تو اسکا مطلب یہ نہیں کہ غرارہ بھی شیروانی ھی ھھ کیوں کہ اس کی سلائی بھی بہت مشکل ھوتی ھے۔جبکہ حقیقت یہ ھے کہ غرارہ ، غرارہ ھے اور شیروانی ، شیروانی ۔یعنی مشکل شاعری ، مشکل شاعری ھے یا ادق شاعری ھے اور “صنعتی شاعری”، صنعتی شاعری ھے ۔ یاد رکھئے صرف وہ شاعری “صنعتی شاعری ” ھوتی ھے جس میں کسی “صنعت شعری” کو استعمال کیا گیا ھو۔ پھر یہ بھی ضروری نہیں کہ صنعتی شاعری پڑھنے یا سنّے میں بھی مشکل ھو ۔عین ممکن ھے پڑھنے یا سنّے میں بھت آسان ھو اور کسی کو یہ احساس بھی نہ ھو کہ یہ صنعتی شاعری ھے اور یوں بھی شاعری کے صنعتی ھو نے کا علم تو صرف اسی کو ھو سکے گا جو خود اس صنعت کا علم رکھتا ھوگا۔
۔
پنہاںؔ
۔
(جاری)
نہیں کہ صنعتی شاعری پڑھنے یا سنّے میں بھی مشکل ھو ۔عین ممکن ھے پڑھنے یا سنّے میں بھت آسان ھو اور کسی کو یہ احساس بھی نہ ھو کہ یہ صنعتی شاعری ھے اور یوں بھی شاعری کے صنعتی ھو نے کا علم تو صرف اسی کو ھو سکے گا جو خود اس صنعت کا علم رکھتا ھوگا۔
۔
پنہاںؔ
۔
(جاری)
Dr.Pinhaan نے کہا ہے:
May 27, 2009 بوقت 3:39 pm
قاضی صاحب ، میری تحریریں بہت سست رفتار جبکہ آپ کے سوالات ھوا کے گھوڑے پر سوار۔
۔
آپ یہ فیصلہ کیجئے اور مجھے بتائے کہ پہلے میں اپنا بیان جو جاری ھے اسے جاری رکھوں یا پہلے آپ کے سوالوں کا جواب دوں۔اپنی پچھلی تحریر میں میں نے یہی کیا کہ آپ کی گھبراہٹ اور بیچینی کے پیش نظر سوچا کہ تر جیحی بنیادوں پر آپ کے سوالوں کا جواب دےدوں مگر آپ کو اپنے جوابات بھی صبر و سکون سے سنے کا یارا نہیں ھے۔ پہلے میں اپ کے سوالوں کو نظر انداز کر کے اپنا بیاں جاری رکھنا چاہتی تھی اس یقین کے ساتھ کہ میرے بیان کے اختیتام تک آپ کے تمام سوالوں کا جواب میرے بیان سے ھی مل چکا ھو گا ۔مگر آپکو میرے بیان کے مکمل ھونے سے کوئی دلچسپی نہیں ھے۔ آپ مجھ سے ھی سمجھنا بھی چاھتے ھیں ،میری سننا بھی نہیں چاھتے صبر وسکون سے، اور میں اپنا جو بیان بڑی مشکل سے آپ تک پہنچاپاتی ھوں اسے آپ بھت سرسری لیتے ھیں ،لگتا ھے غور سے نہیں پڑھتے۔ھر بیاں کے نیچے موجود لفظ ” جاری ” کو بھی نظر انداز کر دیتے ھیں ۔ اور صنعتی شاعری کو پوری طرح سمجھے بغیر صنعتی شاعری تخلیق کرنے لگ جاتے ھیں ۔ آپ ایسا بھی کر سکتے تھے لیکن صرف اس صورت میں کہ جب آپ یہ کہ رہے ھوتے کہ آپاچھی ظرح جانتے ھیں یا جان چکے ھیں کہ صنعتی شاعری کیا ھے۔مگر آپ تو خود کہ رھے ھیں کہ ابھی تک کچھ آپ کی سمجھ میں نہیں آیا ھے اور یہی آپ کے سوالوں سے ظاھر ھے۔ غیر ضروری سوالوں سے بچنے ،اور وقت کے بے جا زیاں سے بچنے ،اور درست سوالات کر نے کے لائق ذہن کو تیار کرنے کے لئے بھی اصل موضوع پر جاری بیان کو صبر وسکون سے سننااور پھر اس کو پوری توجہ سے غور کر کے سمجھنا ضروری ھوتا ھے ۔(کاش اتنی دیر تک میں نے نفسِ مضمون پر لکھا ھوتا )
۔
قاضی صاحب آپ کے لئے ایک موم ورک ھے ۔آپ اب تک کی میری تمام تحریروں کو غور سے پڑھیں اور سمجھنے کی کوشش کریں ۔ایسا بار بار کریں پھر آپ اپنے کچھ سوالوں کو خود ھی رد کر دیں گے۔ پچھلا سبق ھی ذھن نشیں نہ ھوا ھو تو اگلا سبق سر کے اوپر سے گزر جاتا ھے ۔ آپ کے کچھ سوالوں کا جواب میری اب تک کی تحریروں میں موجود ھے ۔ اسے تلاش کیجئے ، حاصل کیجئے اور مجھے بتائے۔
۔
ایک بات اور ، میں آپ کا یہ سوال نہیں سمجھ سکی کہ ۔ ۔ ۔ ” توپھر کیا آپ کی اس بلاگ کے شروع مین لکھی ھوئی غزل ھی کو اک مثال سمجھ کر اس طرح کے اشعار کہے جائیں ؟ ۔”
۔
مگر میں نے تو صنعتی شاعری کی کوئی دعوت دی ھی نہیں ھے، اور نہ ھی یہ کہا ھے کہ یہ بہت آساں ھے آ پ کوشش کیجئے کامیاب ھوجائیں گے بلکہ پوری طرح سمجھے بغیر بھی صنعتی شاعری کی جاسکتی ھے۔ میں نے کب ایسا کچھ کہا ؟ میں نے تو اسے لوھے کا چنا کہا ھے ۔میں آپ کو لوھے کے چنوں کی دعوت کیوں دوں گی۔ ۔ ۔ پنہاںؔ
Dr.Pinhaan نے کہا ہے:
May 28, 2009 بوقت 1:56 pm
قاضی صاحب
میں نے گذارش کی تھی کہ جن سوالوں کاجواب میری تحریروں میں موجود ھے وہ اگر غور کرنے سے آپکو مل جائے تو مجھے بتا دیجئے۔تاکہ پھر مجھے صرف بقیہ سوالوں کے ھی جواب دینے پڑیں ۔خیر ، ویسے بھی یہ بلاک بہت پیجھے جاچکا ھے۔تاھم آپ کے سوالوں کے جوابات قرض ھیں۔
آپ نے جو کلام صنعتی شاعری کے نام پر پیش کیا وہ ساری محنت عجلت کی وجہ سےصائع گئی۔ جسکا مجھے بہت افسوس ھے ۔اور یہی افسوس میرے لہجے سے ظاھر تھا۔ساتھ ھی ساتھ اپنے ھاتھ کی تکلیف کے باعث زیادہ سے زیادہ نہ لکھ پانے کی مجبوری کا احساس دوسری طرف موضوع کی وسعت۔خیر
۔
سوال۔کیاصنعتی شاعری اساتذہ نے کی ؟
جواب۔ جی ھاں۔ (اسکا جواب میری تحریر میں موجود ھے )۔
سوال ۔آپ کے ساتھی شعرا،( جو انکمٹیکس میں اپ کےساتھ کام کرتے تھے )۔ ۔ ۔جاری
منظور قاضی نے کہا ہے:
May 28, 2009 بوقت 9:01 pm
پنہاں صاحبہ نے اپنا تبصرہ ( جاری) کے لفظ پر ختم کیا ہے اس لیے میں انکے آنےوالے تبصرو ں کا انتظار کررہا ہوں۔
پنہاں صاحبہ نے کہا ہے کی انکے جو جوابات مل گئے ہیں انہیں پڑھکر انہیں بتادوں تاکہ وہ میرے بقیہ سوالات پر توجہ دےسکیں۔
انکے سابقہ تبصروں میں میرے چند سوالات کے جوابات موجود ہیں صرف اساتذہ کی صنعتی شاعری کی مثالیں موجود نہیں ہیں۔
اسکے علاوہ اساتذہ کے جو اشعار میں نے لکھےہیں ان میں سے کونسے اشعار صنعتی شاعری کے زمرے میں آتے ہیں ۔ ان پر تبصرہ کی ضرورت ہے
چونکہ اس بلاگ میں اس موضوع پر تمام تبصرےموجود ہیں اس لیے میں اس بلاگ پر ہی توجہ دے رہا ہوں۔
باقی ، پنہاں صاحبہ کے آنے والے تبصرو ں کے بعد کچھ کہ سکونگا۔
Dr.Pinhaan نے کہا ہے:
May 29, 2009 بوقت 1:24 am
( گذشتہ سے پیوستہ )
سوال ۔ کیاعبدالعزیز خالد ، جمیل الدین عالی اور حمایت علی کی شاعری صنعتی شاعری ھے؟
جواب۔ جی نہیں (میری گزشتہ تحریروں کی روشنی میں ) ویسے یہ سوال ہی بہت عجیب سا ھے۔
سوال۔ کیا ثلاثی ، صنعتی شاعری ھے؟
جواب۔جی نہیں (میری گذشتہ تحریروں کی روشنی میں) دوسری بات یہ کہ ثلاثی کسی صنعت کا نہیں صنف کا نام ھے۔( یہ بھی بہت عجیب سا سوال ھے۔اس قسم کے سوالات ہمیں صنعتی شاعری کے قریب لے جانے کے بجائے اور دور دور بھٹکارھے ھیں)۔
سوال۔کیا یہ صنف اردو کے علاوہ کسی اور زبان میںکی گئی ھے ؟ ( یہ کسی صنف کا نام نہیں )
جواب۔ جی ھاں ۔ فارسی میں ۔ اور غالبا” عربی میں بھی ۔باقی اور مجھے نہیں معلوم۔( مگر آپ صنف اور صنعت کو گڈ مڈ کر رھے ھیں ۔ یہ کوئ صنف نہیں ھے،لفظوں کی بازی گری ھے جو کسی بھی صنف میں دکھائی جاتی رھی ھے۔(گزشتہ تحریروں کی روشنی میں )۔۔ ۔ ۔ جاری
Dr.Pinhaan نے کہا ہے:
May 29, 2009 بوقت 7:23 am
گزشتہ سے پیوستہ
آپ کے اکثر سوالات ثانوی نوعیت کے سوالات ھیں ، بہتر ھوتا کہ ایسے ادھر ادھر کے سوالات بعد میں کیئے جاتے ۔یعنی یہ سمجھ لینے کے بعد کہ صنعتی شاعری ھے کیا۔پھر شاید ان غیر اھم سوالوں کی ضرورت بھی نہ رہ جاتی۔اور بنیادی سوال (صنعتی شاعری کیا ھے؟) کی طرف سے توجہ بھی ادھر ادھر نہ بھٹک رہی ھوتی۔ خیر، آپکے سوالوں کے جواب حاضر ھیں۔
1۔ جی نہیں ، صنعتی شاعری کی بنیاد غالب نے نہیں ڈالی ھے ، نہ یہ شعر کہہ کے نہ وہ شعر کہہ کے (آپ کے نقل کردہ) پہلے سے موجود تھی۔
۔
2۔ جی نہیں ۔آپ کے نقل کردہ اشعار، صنعتی شاعری نہیں۔( مگر یہاں میں آپ سے یہ معلوم کرنا چاہتی ھوں کہ آخر آپ کو ان اشعار میں کیا صنعت نظر آئی جس سے آپ کو یہ لگا کہ شاید یہ صنعتی شاعری ھے۔)صنعتی شاعری میں کوئی صنعت استعمال ھوتی ھے (میری گزشتہ تحریر )
۔
3۔سوال۔ اس دور کے شعراء میں کن کن شعراءکو یا ان کے اشعار کو پنہاں صاحبہ صنعتی شاعری کہتی ھیں ؟
جواب۔پنہاں نے تو اپنی ابتدائی تحریروں میں یہ لکھا ھے کہ اس دور میں یہ شاعری تقریبا” معدوم ھو چکی ھے۔پھر اس سوال کا کیا جواز ھے۔ اسی لئے میں نے کہا تھا کہ میری تحریروں کو غور سے پڑھیں ،انہی میںاپ کے بہت سے سوالوں کے جواب موجود ھیں۔
۔
4۔صنعتی شاعری کی ساری مشکلات اس کے تخلیقی مراحل میں ھوتی ھیں مگر لطف اندوزی کے مراحل میںنہیں۔ یعنی یہ شاعری صرف شاعر کو مشکل میں ڈالتی ھے ۔اپنےقاری یا سامع کو نہیں۔
۔
آپ نے اس شاعری کے لئے مستقبل کا صیغہ “گی” استعمال کیا ھے جبکہ میں نے اسے ماضی کی اک روایت بتا یا ھے۔
۔
ڈاکٹر پنہاں نے کہا :
شکریہ قاضی صاحب
۔
یہ بلاگ شروع تو میں نے کیا تھا مگر یہ اب تک صرف آپ کے دم سے چل رھا ھے ۔آپ نے اگر اتنی دلچسپی نہ لی ھوتی تو یہ کب کا بند ھو چکا ھوتا۔میں آپ کی علم دوستی اور اس تجسس کو قدر کی نگاہ سے دیکھتی ھوں۔
۔
میرے اشعار میں موجود الفاظ “بان” اور ” آن” کے با لکل درست معانی تک آپ پہنچ ھی گئے اور ان دو اشعار میں سے دوسرے شعر کابالکل وھی مطلب ھے جو آپ نے تحریر کیا ھے۔ پہلے شعر یعنی “بان” والے شعر کا مطلب بس یہی ھے کہ آج دربان گیٹ پر ھی چارپائی بچھائے اس پر موجود ھے اس لئے چھپ چھپا کے ملنے والوں کو اس عجیب مشکل کا سامنا ھے کہ اب وہ کیا کریں۔
۔
اقبال کے ان اشعار میں (جو آپ نے اوپر نقل کئے ھیں ) مجھے تو کوئی صنعت نظر نہیں آرھی ھے۔ لیکن آپ کے سوال کا جواز یہاں ضرور موجود ھے۔یعنی آپ کا یہ شک بے وجہ نہیں تھا۔
۔
اس بلاگ کو ختم کرنے سے پہلے میں یہ ضرور بتانا چاھوں گی کہ میں نے اپنی ان دو غزلوں میں کیا صنعتیں استعمال کی ھیں۔اسکے علاوہ چند اور باتیں۔
۔
پنہاںؔ
پنہاں صاحبہ نے کہا ہے:
June 2, 2009 بوقت 7:30 am
شکریہ منظور قاضی صاحب
۔
اقبال کے یہاں صنعتی شاعری کی تلاش بیکار ھے۔اقبال بیسویں صدی کے شاعر ہیں اور بیسویں صدی کے آتے آتے صنعتی شاعری کی بہار دم توڑ چکی تھی۔ حالی کے یہاں اردو شاعری نے جو کروٹ لی اس کے نتیجے میں شاعروں کی توجہ شعری پیکر کے ظاہرسے ھٹ کے باطن کی طرف زیادہ مرکوز ھوگئی۔یعنی اب الفاظ کے طمطراق اور بنائو سنگھار کی اہمیت کم اور مطلب، مفہوم اور مدعا کے اظہار کی اہمیت زیادہ ھو چکی تھی ، بر صغیر کے مخصوص و متغیر حالات اور سر سید کی تحریک کے زیر اثر۔ ان حالات میں صنعتی شاعری کی کوئی گنجائش باقی نہیں رہی تھی۔ اور پھر اقبال کا مزاج بھی فکری اور ان کا رجحان بھی حالات کے مطابق انقلابی تھا۔مدعا یہ کہ ان سے صنعتی شاعری کی توقع کرنا بے سود ھے۔
۔
دوسری بات یہ کہ صنعتی شاعری کی تلاش کا یہ طریقہ ویسے بھی درست نہیں کہ اک اک شاعر کہ پکڑ کر اس کی تلاشی لی جائے اس امید پر کہ شاید اسکے پاس سے کوئی صنعتی شعر نکل آئے۔جب میں آپ کو یہ محنت و مشقت کرتے دیکھتی ھوں تو میرے اعصاب تھکنے لگتے ھیں۔
۔
صنعتی شاعری کی تلاش کا بہتر اور مناسب اور آسان طریقہ بس یہی ھے کہ اپنے دماغ کے کمپیوٹر کو یہ بتادیا جائے کہ صنعتی شاعری کیا ھے اور بس۔اسکے بعد اگر کبھی کہیں اتفاق سے کسی صنعتی شاعری کا گزر ھوگا تو آپ کا ذہن فورا” اس طرف خود آپ کو متوجہ کر دے گا۔اور آپ اس سے لطف اندوز ھوسکیں گے۔یا پھر دوسرا طریقہ یہ ھےکہ زندگی کی باقی تمام مصروفیات کو الوداع کہہ کے خود کو کتب خانوں کے حوالے کردیا جائے،جو کہ ممکن نہیں ھے ۔ ۔ ۔ جاری
۔
پنہاںؔ
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
مندرجہ بالا تبصرے کے ساتھ پنہاں صاحبہ اس بلاگ کو بند کرگئیں۔
اگر وہ مہربانی کرکے اس بلاگ کے آخری باب کو بھی تحیریر کردیں تو تشنگی دور ہوگی ۔
اور اگر کوئی سخنور اور دانشور اس موضوع پر کچھ اور تحریر کریں تو سب کے علم میں اضافہ ہوگا۔ شرط یہ ہے کہ وہ جو کچھ لکھیں ان میں پنہاں صاحبہ کی تحریروں پر ہی تنقید اور تبصرے نہ ہوں بلکہ نئی نئی معلومات شامل ہوں تاکہ اس موضوع کو مزید مثالوں کے ذریعہ سب سمجھ سکیں۔
۔۔۔۔
علم کا خوہا ں
منظور قاضی از جرمنی
قارئین سے گذارش ہے کہ وہ ان تبصروں کےآخر میں ڈاکٹر پنہاں کے نام والے تبصروں پر نظر رکھیں ۔
شروع میں ” منظور قاضی ” نے کہا والے الفاظ ( جوغلطی سے میری کمپوٹر سے نا واقفیت کے باعث وجہ سے تھے ) کو ذہن سے حذف کردیجیے
شکریہ
پتہ نہیں اس نہایت ہی اہم موضوع کو دانشوروں نے اپنی توجہ کا مرکز کیوں نہیں بنا یا !!
کاش کہ زرقا مفتی صاحبہ ، سرور عالم راز سرور صاحب ، طارق ہاشمی صاحب اور محمد وارث صاحب ۔ محمد محمود مغل ( ناطقہ ) صاحب اس بلاگ میں اپنے اپنے خیالات پیش کریں۔ ( میرے اندازے کے مطابق ان سخنوروں کے لیے یہ کوئی نیا موضوع نہیں ہے اور وہ اس علم سے بخوبی واقف ہیں ) ۔
انکے علاوہ دوسرے او ر دانشور اور سخنور جو صنعتی شاعری کے صنعت سے واقیت رکھتے ہیں ، وہ بھی اپنے اپنے تبصرے اس بلاگ میں شامل کرسکتے ہیں۔
اگر وہ حصہ نہیں لے رہے ہیں تو کم از کم اپنی اس موضوع سے لا علمی کا اظہا ر ہی کردیں ۔ اور اپنے تبصرے میں یہ لکھدیں کہ وہ اس موضوع سے واقف نہیں۔
انکی اطلاع کے لیے عرض ہے کہ انکا اس بلاگ میں حصہ لینا اس موضوع کی اہمیت کی خاطر ہے ۔ نہ کہ میری خاطر اسلیے کہ وہ حصہ لیں یا نہ لیں میں تو وہی ” خاک نشین ” رہونگا جو کہ پہلے تھا۔
فقط :
منظور قاضی از جرمنی
قبلہ منظور صاحب۔
سلام مسنون۔
آپ کو معلوم ہے کہ مجھ جیسا انسان شعر سُن کر، سر تو دُھن لیتا ہے، مگر اسکی اصناف و صنائع پر کچھ کہنا میری اوقات سے ذرا باہر کام ہے۔ اس لئے کچھ لا یعنی کہنے سے خاموشی بھلی۔ امید ہے اہل خرد اس بلاگ کے توسل سے ہمیں کچھ ضرور عطا فرمائیں گے۔ انشا ء اللہ۔
سید مصباح حسین صاحب نے اہل خرد سے وہی اپیل کی ہے جس کی التجا میں بھی کررہا ہوں۔
شکریہ : مصباح حسین صاحب :
ہوسکتا ہے کہ میری نہیں تو سید مصباح حسین صاحب کی اپیل کو ہی وہ تمام دانشور جو اس غیر معمولی نوعیت کے موضوع سے واقفیت رکھتے ہیں، قبول کرلیں ۔
کیا اردو شاعری میں ایم اے اور پی ایچ ڈی کرنے والے طلبا اور طالبات اس مو ضوع پر کوئی تحقیقی مضمون یا تبصرہ لکھ سکتے ہیں؟
کاش کہ میرے قریب کوئی اردو کا دارالمطالعہ ہوتا جس میں میں اس موضوع پر مزید تحقیق کرسکتا ۔
ڈاکٹر پنہاں صاحبہ نے تو بنیادی باتیں سب کہدی ہیں ۔ اس صنعت کے ماضی کا بھی علم ہوگیا ہے ، اب اسکے حال اور مستقبل کے بارے میں بھی کوئی باتیںلکھی جائیں تو سب کے علم میں اضافہ ہی ہوگا کمی نہیں۔
فقط :
علم کا خواہاں
منظور قاضی از جرمنی
افسوس کہ میری متعدد درخواستو ں کے باوجود اس بلاگ کو آگے بڑھا نے کےلیے کسی دانشور نے پہل نہیں کی ۔
میں نام بہ نام امین ترمذی صاحب اور ڈاکٹر خواجہ اکرام صاحب سے عر ض کرتا ہوں کہ وہ اس موضوع پر سیر حاصل تبصرے کرک اس بلاگ کی افادیت کو بڑھائیں۔