میں عالمی اخبار کی انتطامیہ کی طرف سے ایک اہم فیصلے کا اعلان کر رہا ہوں جس پر فوری طور پر عمل درآمد شروع کر دیا گیا ہے۔ امریکہ کے شہر ڈیلس کی ادبی مخاصمت اور مقامی چپقلشوں اور ادبی مسائل کے حوالے سے نہ تو کوئی بلاگ اور نہ ہی کوئی تبصرہ شائع کیا جائے گا۔ ہم نے نہایت ایمانداری سے کوشش کی کہ احباب اس صورت حال کو سمجھیں لیکن ہمیں اس اعتراف میں کوئی عذر نہیں کہ ہم ناکام رہے اور اس سارے شاخسانے میں ہمارے کئی مہربان اور قابل قدر ساتھیوں نے ہمیں خیر باد کہہ دیا جو ہمارے لیئے نہایت تکلیف دہ امر ہے۔ آپ احباب برائے کرم شاعری سے باہر نکلیں اور دیگر ہزارہا موضوعات میں سے بھی کسی پر لکھیں۔ ہمیں یقین ہے کہ آپ اس اخبار اور بلاگ کے معیار کو قائم رکھنے میں ہماری مدد کریں گے۔
