اللہ پاک ہماری عزيز بہن ڈاکٹر نگہت نسیم کوھر امحتان میں کامیابی و کامرانی دے۔الہی آمین

چلو دعاؤں کی سبز چادر کے سائے میں ہم
فلک کی جانب اٹھا کے ہاتھوں کو
قلبِ مضطر کی دھڑکنوں کو گواہ بنا کے
لبوں پہ آیات کو سجا کے
خدائے واحد سے گڑگڑا کر دعا یہ مانگیں
کہ جو بھی کوئی
جہاں بھی جیسے،کسی بھی طرح کے امتحاں کے حصار میں ہے
اسے خدایا تو اپنے ہر اک نبی کے صدقے میں
کچھ اس طرح کامیاب کر دے
کہ جس طرح نارِ نمرود گلستاں بنی تھی
کہ جس طرح چاہِ یوسف سے تھی رہائی کی خبر آئی
یا شارک مچھلی کے پیٹ سے جس طرح سے یونس نکل تھے آئے
اسی طرح سے
اسی طرح سے خدایا اپنے عزیز بندوں کے امتحان کو قبول کر لے
نوید مل جائے کامیابی کی عاصیوں کو
یقیں کی دولت عطا ہو دل کی حسین بستی کے باسیوں کو

محترم المقام جناب صفدر ھمدانی کی دعايئہ نظم ڈاکٹر نگہت نسیم کے لیے

22 thoughts on “اللہ پاک ہماری عزيز بہن ڈاکٹر نگہت نسیم کوھر امحتان میں کامیابی و کامرانی دے۔الہی آمین”

  1. ساری تعریفیں اس ذات سے مخصوص ھیں جو ازلی بھی ھے اور ابدی بھی۔
    اللہ سبحان وتعالی نے کائنات کی سب سے مقدس کتاب کا آغاز لفظ اقراء سے کیا پڑھو

    علم حاصل کرو چاھے اس کے لیے چین جانا پڑے ، خاتم البنین کا فرمان ھے

    علم نور ھے علم جہالت اور ظلمات میں روشنی کی طرح ھے
    علم کی اھمیت وافادیت سے کون بشر منکرھوگا ۔
    علم کائنات کے خزانے کی کنجی ھے
    علم کی جستجو کرنے والوں پر اللہ کی خاص رحمت ھوتی ھے
    اللہ علم کے طالب علموں پر اتنا خاص کرم کرتاھے
    علم سے دولت خریدی جاسکتی ھے مگر دولت سے علم و نالج نیہن خریدی جاسکتی ھے

  2. اول ما خلق اللہ القلم

    ھم مسلمان قلم ھی سے رشتہ انسیت نہ استوار رکھہ سکے صد حیف
    اللہ پاک ھم کو دینی اور دیناوی علوم کی طرف راغب فرماء امین ثم آمین

  3. ھمشیرہ عزيز ہ

    ڈاکٹر نگہت نسیم صاحبہ

    اللہ تبارک وتعالی کی بارگاہ میں بدست دعا ھیں کہ آپ کو 7 تاریخ کو ھونے والے امتحان میں بھرپور کامیابی عطا فرماۓ آمین
    اور آپ تو ڈاکٹر ھیں آپ کامیاب ھوکر انسانینت کی خدمت کرینگیں ھمشیہ کی طرح
    شاھین باجی سے آپکی انسان دوست طبعیت کی وجہ سے مجھے بھی آپ سے اتنی ھی عقیدت و اپنائینت محسوس ھوتی ھے جیسے میری بہن آپ کی عزت ومحبت کرتیں ھیں

    اس وقت تو دلشاد باجی کی وجہ سے بھی ٹیھک طرح سے پڑھائ کی طرف متوجہ نیہن ھونگی
    مگر اللہ تعالی آپ کا اخلاص اپنے پراۓ سب کے لیے آپکی نیت کو دیکھہ کر ھی اس کا اجر عظیم عطا فرماۓ گا

    ھم سب بارگاہ رب العالمین میں آپکی کامیابی کی دعا کررھے ھیں
    الہی آپ کو امتحان میں کامرانی و کامیابی عطا فرماۓ امین
    علم وقلم سے پیار کرنے والا آپکا بھائ
    شاھین باجی کا صفی

  4. ہمارا کام صرف نیک نیتی سے محنت اور جدو جہد کرنا ہے اور اسکا صلہ اسکے ہاتھ میں ہے جو شکم مادر میں بھی گوشت کے لوتھڑے کو رزق مہیا کرتا ہے۔ امام جعفر صادق علیہ السلام نے فرمایا کہ تمہاری جو دعا پوری نہ ہو اس پر دلبرداشتہ نہ ہونا کیونکہ یہ بھی اس رحیم و کریم کا کرم خاص ہے کہ وہ تمہاری ہر دعا کو قبول نہیں کرتا کیونکہ یہ وہ ہی جانتا ہے کہ تمہارے لیئے کیا سودمند ہے اور کیا نقصان دہ۔وہ پاک ذات صرف تماری نیت اور یقین دیکھتی ہے اور اسکا عدل ہر کس وناکس کے لیئے ہے ، اس کے لیئے بھی جو اسکی ذات مانتا ہی نہیں ہے

  5. اَوَّلُ مَا خَلَقَ اللّٰہُ نُوْرِیْ سب سے پہلے اللہ نے جو چیز پیدا کی وہ میرا نور ہے۔
    سب سے پہلے اللہ تعالی نے نور محمدی سے کاينات کو زینت بخشی ۔
    اور ھم نے عقل سے اللہ کو جانا اور دین اسلام کو دین فطرت کو سب سے بہترین دین پایا
    عقل اور علم معاشرے کی اساس ھیں آج علم کی دوری نے ھم کو کہاں پہنچادیا ۔ جن ملکوں میں علم وعالم کی عزت کی جاتی ھے وہ خوب پھل پھول رھے ھیں ۔

    طبیب یا ڈاکٹر کو مسیحاء کہہ کر مخاطب کیا جاتا ھے

    حضرت عیسی علیہ اسلام بھی اللہ تعالی کے حکم سے مریضوں کو شفا دیتے تھے

    ایک زمانہ تھا کہ ساری دینا میں مسلمان اطباء کا شہرہ تھا

    سنتے ھیں کہ تاریخ اپنے آپ کودھراتی ھے ، انشا اللہ طب اور حکمت و دانش کے حوالے سے ھماری بہت عزيز اور بہت پیاری بہن ڈاکٹر نگہت نسیم کا شمار بھی دینا کے بہترین اطباء ومحقیقن میں ھوگا ، مالک و معبود و خالق اللہ پاک ڈاکٹرن گہت نسیم کو امتحان میں شاندار کامیابی عطا فرماۓ آمین

  6. خدا سے دُعا ہے کہ آپی کو اُن کے ہر امتحان میں کامیابی عطا کرے ۔ الہی آمین ۔

  7. اسلام علیکم
    اللہ سے دعا ہے کہ وہ ہماری پیاری بہن نگہت کو کامیابی سے سر فراز کرے ۔ آمین

    عالم آرا

  8. آپ سب کی دعاؤں سے آج میرا پہلا امتحان اچھا ہو گیا ۔ مجھے آپ سب کی دعاؤں پر پورا بھروسہ ہے کہ میرے حق میں ضرور کامیاب ہونگی ۔ اب انشاللہ میرا دوسرا امتحان جمعہ کو ہو گا ۔ مجھے آپ سب کی دعاؤں کی بے حد ضرورت ہے بلکہ پہلے سے کہیں زیادہ ضرورت ہے ۔ اللہ کریم مجھے آپ سب کی دعاؤں کے صدقے کامیاب کرے ۔الہی آمین

  9. شاہین میری دلاری بہن جگ جگ جیو ۔۔ تمہیں کوئی تکلیف نہ آئے ۔ دنیا کے ہر غم سے آزاد رہو ۔ تمہاری محبت تمہاری بے لوث دعائیں ہر وقت میرا سہارا رہتی ہیں ۔ مجھے اتنی عزت دیتی ہو کہ کبھی کبھی سوچتی ہوں کہ اللہ کریم نے تمہیں کتنی عزت دی ہو گی ۔ کتنا چاہتا ہوگا تمہیں ۔ میرا ماننا ہے کہ جس کے پاس جو ہوتا ہے یعنی اللہ کریم سے عطا ہوتا ہے وہ وہی بانٹتا ہے ۔ اللہ کریم تمہیں اپنے حبیب پاک کے صدقے ہر پل محبتوں سے ہرا بھرا رکھے اور تم انہی محبتوں سے سب کے دامن بھرتی رہو ۔ لہی آمین

  10. میں اکثر سوچتی ہوں کہ اگر محترم المقام جناب صفدر ہمدانی کی شفقت اور سرپرستی نہ ہوتی تو میں ان مشکلوں سے کیسے نکل پاتی ۔ بابا ہر موقع پر کوئی دعا تو کبھی کوئی تسلی ہاتھ میں اتنے یقین سے پکڑا دیتے ہیں کہ ہر مشکل آسان ہونے لگتی ہے ۔ اللہ کریم سے ہر پل دعا کرتی ہوں کہ آپ اور آپ کا جہان آباد و شاد رہے ۔ آپ کے گھرانے کو کبھی نظر نہ لگے۔ الہی آمین

  11. میرے عزیز بھائی صفدر جگ جگ جیو ۔ سلامت رہو ۔ آپنے گھر آباد و شاد رہو ۔ اتنے پیار سے اتنی عزت سے مجھے شاہین کے ساتھ رکھتے ہو کہ دل سے صرف دعا ہی نکلتی ہے ۔ میں کتنی خوش نصیب ہوں کہ مجھ سے ایک بھائی لیتا ہے تو دوسرا عطا کر دیتا ہے ۔ الہی میرا دامن ایسی خوشیوں سے بھرا رکھنا ۔ میرا مان میرا بھائی سلامت رکھنا ۔ تم سب کے پیار کے آگے مجھے اپنی محنت بہت کم لگ رہی ہے ۔ اللہ کریم مجھے کامیابی عطا فرمائے کہ وہ پیارا خدا تو سب کی دعاؤں کا مان رکھتا ہے ۔ انشاللہ ضرور ہم سب کی دعاؤں کی لاج رکھے گا ۔ اپنا بہت بہت خیال رکھنا ۔

  12. آپا عالم آرا آپ کی دعائیں تو میرا سرمایہ ہیں ۔ آپ کی ہر دوسرے دن ای میل جب آتی ہے تو مجھے احساس ہوتا ہے کہ میں اکیلی نہیں ہوں ۔ میرے دکھ سکھ میں آپ شامل ہیں ۔ میرے لئے دعاؤں کے انمول تحفے مجھے بھیجتی ہیں ۔ اتنے انمول تحفوں کے لئے آپ کی بہن کے پاس سوائے دعاؤں کے اور کچھ نہیں ہے ۔ سلامت رہیں آپا ۔ مجھے اور میرے گھر والوں کو آئیندہ بھی اپنی دعاؤں میں ضرور یاد رکھئے گا ۔

  13. پیاری ثمرین خوش رہو ۔ مجھے تمہارا ای میل مل گیا تھا ۔ تمہاری محبت میری سر آنکھوں پر ۔ جیتی رہو ۔ خوش رہو ۔ میرا فون نمبر وہی ہے جب چاہے بات کر لینا ۔ اللہ کریم سے دعا ہے کہ تمہیں کبھی کوئی غم نہ آئے ۔ اللہ کریم عزت سلامتی عطا فرمائے ۔ تمہاری تسلی سے بہت حوصلہ ملا ۔ خوش رہو گڑیا ۔

  14. چلو دعاؤں کی سبز چادر کے سائے میں ہم
    فلک کی جانب اٹھا کے ہاتھوں کو
    قلبِ مضطر کی دھڑکنوں کو گواہ بنا کے
    لبوں پہ آیات کو سجا کے
    خدائے واحد سے گڑگڑا کر دعا یہ مانگیں
    کہ جو بھی کوئی
    جہاں بھی جیسے،کسی بھی طرح کے امتحاں کے حصار میں ہے
    اسے خدایا تو اپنے ہر اک نبی کے صدقے میں
    کچھ اس طرح کامیاب کر دے
    کہ جس طرح نارِ نمرود گلستاں بنی تھی
    کہ جس طرح چاہِ یوسف سے تھی رہائی کی خبر آئی
    یا شارک مچھلی کے پیٹ سے جس طرح سے یونس نکل تھے آئے
    اسی طرح سے
    اسی طرح سے خدایا اپنے عزیز بندوں کے امتحان کو قبول کر لے
    نوید مل جائے کامیابی کی عاصیوں کو
    یقیں کی دولت عطا ہو دل کی حسین بستی کے باسیوں کو

    الہی آمین

  15. وہی پرانی مگر آیات قرآن کی طرح کی بات کا اصرار کہ ہمارا کام محنت کرنا ہے پورے یقین اور ایمان کے ساتھ. نتیجہ اس قادر مطلق کے ہاتھ ہیں ہے اور وہ رحیم و کریم و رزاق کی طرح عادل بھی ہے.

  16. اللہ کریم
    ہماری
    باجی
    کو
    دینوی
    اور
    دنیاوی
    ہر
    امتحان
    میں
    کامیابی
    اور
    کامرانی
    عطا فرمائے
    آمین
    اور
    وہ
    ہر مرحلہ زندگی
    میں
    ہمیشہ
    کامیاب و کامران
    ٹہریں
    آمین

  17. بہن نگہت معافی چاہتا ہوں میں ہمیشہ بلاگ نہ جانے کیوں لیٹ پہونچتا ہوں۔ اس مرتبہ بھی ایسا ہی ہوا؟ آج جب ادھرآیا تو یہ کالم دیکھا ؟آپ کے یہاں تو 7 مارچ گزر گئی مگر ہمارے یہاں صبح کے دس بجے ہیں یہ جان کر خوشی ہوئی کہ پرچہ اچھا ہوا۔اور اب اللہ سبحانی تعالٰی سے دعا گو ہوں کہ وہ آپ کا جمعہ والا پرچہ بھی اچھا کرا ئے۔اور آپ کو کامیاب کرے آمین۔ میں اپنی دعا ؤ میں ہمیشہ آ پ کو یاد رکھتا ہوں اس لیئے کہ آپ عملی طور صفدر بھائی کا دستِ راست ہیں اور ان کے بعد ہمارے مشن اتحاد بین مسلمین کا بہت بڑا ستون ہیں آپ انتھک کام کر رہی ہیں۔انشا اللہ اس کی یہاں اور وہاں آپ کو ضرور اللہ سبحانہ تعالیٰ جزا دے گا

  18. اسّلام علیکم تمام ہم نشینوں ،

    شمس بھیّا کی طرح میں بھی دیر میں حاضر ہو سکی ہوں ،میری دعائیں صرف اپنی بیٹی کے لئے ہی نہیں بلکہ آفتاب میاں کو بھی میں دل و جان سے دعائیں دیتی ہو ں ،ایک ورکنگ عورت کو دیگر کام کرنے کی سہولت اور آزادی تب ہی مل پا تی ہے جب کہ اس کا شوہر اس کے ساتھ بھرپور تعاون کرتا ہے
    ،
    یقین محکم ،عمل پیہم ، محبّت فاتح عالم ،کے زرّیں اصول پر چلنے والی اس بیٹی کو تو صرف ہم آپ نہیں پنجتن پاک چہاردہ معصومین کی بارگاہ سے بھی دعاؤں کے انعامات ملتے ہیں جب ہی تو اتنی اتنی پیاری پیاری تحریریں ان کی قلبی کیفیت کی آیئنہ دار بن کر عالمی اخبار کی زینت بنتی ہیں
    حرف آخر ،یہ دعاء ہے میری تم سدا شاد رہو،
    دعاگو
    زائرہ بجّو

  19. اللہ سے دعا ہے کہ وہ ہماری پیاری نگہت کو دینوی اوردنیاوی ہرامتحان میں کامیابی اورکامرانی کامیابی سے سر فراز کرے ۔ آمین

  20. لیجئے جی میرے امتحانات اختتام کوپہنچے ۔۔ زائرہ بجو آپ بہت بہت پیاری ہیں ۔ بلکل سچ کہا کہ میں آفتاب کے تعاون کے بغیر کچھ نہیں کر سکتی تھی ۔ اللہ کریم کا خاص کرم ہے مجھ پر جو ان کا ساتھ مقدر کیا اور آپ سب کی دعاؤں کے قابل بھی بنایا ۔ الحمدوللہ میں خود پر جتنا ناز کروں کم ہے کہ اسی ذات پاک کی مہربانی سےقلم میں روانی رہتی ہے اور اللہ کریم ہی کی مہربانی مجھ جیسی کم علم سے بھی کچھ لکھوا لیتی ہے ۔ یہ صرف اور صرف اس پاک ذات کا مجھ پر کرم اور اور اس کے حبیب پاک اور اس کی پاک آل کا صدقہ ہے ۔

    یہ امتحان مجھ پر بہت بہت طرح سے امتحان کی شکل میں اترا ۔ اپنی پیاری بہن کی غمگساری ، اس کے بچوں کی دلداری ، ماں باپ کو تسلی اور بہن بھائیوں کو حوصلہ دیتے دیتے کئی بار خود ہی ٹوٹ گئی ۔ اور ہر رات بس یونہی روتے ہوئے گزر جاتی ہے ۔ یہی سوچتی ہوں کہ باری تعالی تیری مصلحتیں ہمیں اگر سمجھ آ جائیں تو شائد ہم شکر گزاروں میں ہو جائیں ورنہ ہر وقت شکوہ کہ آخر میں ہی کیوں ؟ ۔۔۔۔ نہیں جانتی کہ میں اپنی بہن کو کتنا جینا سیکھا سکونگی ۔۔۔یقین جانئے اپنی کتابیں پڑھتے ہوئے ہر لفظ لگ رہا تھا جیسے بول رہا ہو ۔۔ مجھ سے سوال کر رہا ہو کہ یہ صرف لفظ ہی بنائے رہوگی یاپھر کسی کے کام بھی لاؤ گی ۔۔ دلداری ہی ڈاکٹر کی زمیداری ہے ۔۔۔

    یقین جانئے اس امتحان نے مجھے بہت بردبار اور تفکر کرنے والا بنا دیا ہے ۔ میں ڈر گئی ہوں ۔۔ میں سوچ میں ہوں کہ یہ زندگی کتنی ناپائیدار ہے اور ہماری تمنائیں انتہائی بیتاب اور کبھی نہ ختم ہونے والی ۔۔ اللہ مجھے معاف فرمائے اور اپنی ازلی مہربانی سے میرے گناہ کبیرہ اورصغیرہ کو بخش دے اور میرے حال پر رحم فرمائے ۔۔ الہی آمین

  21. واہ باجی یہ کیا بات ہوئی “اس امتحان نے مجھے بہت بردبار اور تفکر کرنے والا بنا دیا ہے”
    یعنی آپ پہلے ہی سائیں کالو جی تھیں اب متفکر بھی بن رہیں ہیں
    میرے خیال میں اب آپ کی ایک پکچراب علامہ اقبال جیسی آئے گی . .. ہے نا

    خیر یہ تو مذاق تھا
    اللہ آپ کو ہر امتحان میں کامیاب کرے ، اور ہمیشہ خوشیاں دے آپ کو اور آفتاب بھائی کو ہمیشہ ہنستا مسکراتا رکھے
    آمین

  22. میرے اچھے بھائ اظہر الحق سلامت بعافیت رھو، اللہ پاک تم سب کے لیے ھر آزمائش ھر دکھہ بیماری کو اسائش آسودگی میں چین و سکون و تندرستی میں میں تبیدیل فرماۓ آمین ثم امین
    ھم سب پاک پروردگار کے انتہائ شکرگذار ھیں کہ انھوں نے ھم سب کی عزیز تر بہن ڈاکٹر نگہت نسیم کو امتحانوں کے لیے اتنی شدید آزمائش میں بھی ھمت عطا کی ،کیونکہ علم خود عبادت ھے ۔ اور ماشا اللہ ڈاکٹر نگہت نسیم نہ صرف گائناکولجسٹ ھیں بلکہ ماھر نفسیات کے جنرل فزیشن بھی ھیں ،

    ابھی ھم انکی بہت ساری کسبی اور وھبی صلاحیتوں سے واقف نیہن ھیں اور ماشا اللہ سے جاب کے ساتھہ ریڈیو اور ٹی وی کے ساتھہ عالمی اخبار کی ذمرداری گھر اور ھسپتال کی فل ٹائم نوکری کے ساتھہ اورماشا اللہ انسانیت کی خدمت پیش پیش رھتی ھیں اور یہ آپ سے اور مجھہ سے زیادہ کون جانتا ھے ،

    میری پیاری عزيز تر بہن ڈاکٹر نگہت نسیم انشا اللہ تم طب کے مختلف شعبوں میں اپنا اپنے کنبے کا اپنے وطن اول کا نام رشن کرکے گینز بک آف ریکارڑ میں شامل ھوگی انشا اللہ تعالی ، انشا اللہ تمھارے ساتھہ دعاوں کا حصار ھے
    ھم سب کی طرف سے بھی دلشاد کے لیے بہت ساری دعا يئں اور صبر کی استدعا

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *