ساری دینا میں 8 مارچ خواتین کا عالمی دن کے طور پر مناتی ھے
1908 میں نیویارک میں چند باھمت محنت کش خواتین نے اپنے حقوق کے لیے آواز اٹھائی
وہ بہتر اجرت معقول اور مناسب اوقات عمل اور ووٹ ڈالنے کا حق مانگنے کے لیے سڑکوں پر احتجاجا نکل آئ تھیں
آج اتنے برسوں بعد بھی خواتین کی سیاسی سماجی اور گھریلو حالت میں زیادہ فرق نہیں آیا
آج بھی اخبارات خواتین پر بے پناہ تشدد کے واقعات سے بھرے ھوۓ تھے
آج بھی خواتین پر تیزاب پھیکنے والے آزاد پھرتے ھیں
آج بھی خواتین پر زمانہ جاھلت کے ھر ستم توڑے جاتے ھیں
آج بھی خواتین کو دولت جائداد سے محروم رکھنے کے لیے انکی شادی قرآن پاک سے کردی جاتی ھے
آچ بھی کاری کے نام پر خواتین کو ناکردہ جرم کی سزا میں زندگی سے محروم ھونا پڑتا ھے،
آج بھی خواتین اپنے حقوق کی جنگ لڑ رھی ھیں
کب کوئ بڑي تبدیلی آۓ گی
غربت اور افلاس کی گرداب میں دھنسی ھوئ عورت کو امان کب ملے گی ؟
اور سر پر اینٹیں اٹھانے والی عورت کو بھی کھبی کوئ حقوق و رعایت ملے گی ؟

سنا ھے وجود زن سے ھے تصویر کائنات میں رنگ
میں ان دلکش و دلفریب رنگوں کی تلاش میں قریہ قریہ گھومی
شہروں ملکوں کسی مطمعن چہرے کی تلاش میں دربدر پھرتی رھی
مجھے سب سے زیادہ تکیلف اندرون سندھ میں ھوئ جہاں میں نے عورت
کے بے رنگ چہرے دیکھے
گہری چوٹوں کے نشاں
جسم وجاں لہو لہان
نہ انکھوں میں ستارے
نہ مانگ میں ستارے
نہ عارض پر گلابوں کی لالی
نہ دمکتا ھوا روپ
نہ کوئ ھمدرد نہ کوئ ھم نوا
گرد وغبار میں اٹی ھوئ
اپنے سارے خوابوں سے دست بردار
ساری خواھشوں سے بے نیاز
بس گھریلو تشدد کا شکار
پاکستان کی آبادی کا 52٪
غیر اھم ۔ غیر مامون
جس کو دنیا میں کیہں کوئ مضبوط پناہ گاہ نیہن ملتی
مشرق کی عورت کے دکھہ درد مغرب کی عورت سے مختلف ھونے کے باوجود بہت کچھہ مشترک ھے
مشرق میں جنم لینے والی محنت کش عورت
چاھے وہ کھیتوں میں کام کررھی ھے یا ملک کی وزیر خارجہ ھے
دونوں کی کیفت ایک ھے ممتا کے حوالے سے
میزان محبت ومشقت و محنت کی کھری کسوٹی پر پورا اترنے والی عورت
عورت جو ماں بھی ھے
بیٹی بھی ھے
بہن بھی ھے
بیوی بھی ھے
محبوبہ بھی ھے
مردار تاجروں کے لیے عورتوں کو فروخت کرنے سے زیادہ منافع بخش کاروبار کوئ نیہن ھے
بھارت بنگلہ دیش اور پاکستان سے 10لاکھہ عورتوں کو اغوا کرکے ان کی زندگی کو جہنم بنا دیا جاتا ھے
میں نے ابھی ایک ٹی وی انٹرویو میں عالمی یوم خواتین کے حوالے سے ایک بات کہی ہے کہ…..اسلام نے عورت کو عزت دی تھی لیکن مسلمان نے عورت کی عزت لوٹ لی..اسمیں قصور اسلام کا نہیں بے عمل مسلمان کا ہے کو صرف آیات پڑھتا ہے انکو سمجھتا اور غور نہیں کرتا.وہ اس لیئے کہ غور کرے گا تو عمل کرنا پڑے گا.
میرے مطالعے کے دوران الشیخ حسین بن عبد العزیز آل الشیخ کا ایک مضمون اسی موضوع پر سامنے آیا ہے جسکا ایک پیراگراف رزق ذہن کے لیئے پیش کرتا ہوں۔
عالم انسانیت نے آج تک کوئی دین یا تھذیب ایسی نہیں دیکھی جس نے عورت کے معاملہ میں اتنی دلچسپی لی اور اہتمام کیا ھو جتنا کہ دین اسلام نے کیا ہے ۔ اسلام نے عورت کے بارے میں تفصیلی گفتگو کی ہے اور اسکا مقام و مرتبہ بیان کیا ہے ۔ اسے سر بلند کیا ہے ، عالی مقام دیا ہے اور اسکی قدر و منزلت بڑھائی ہے ۔ عورت کا اسلام میں بڑا بلند مقام ہے ۔ اسے ایک قابل احترام شخصیت قرار دیا گیا ہے اسکے حقوق متعین کۓ گۓ ہیں اور اسکے فرائض و واجبات طے کۓ گۓ ہیں ۔
مرد و زن میں یکسانیت : اسلام میں عورت کو مرد کی ھم جنس ھم نسل قرار دیا ہے کہ وہ دونوں ایک ہی اصل سے پیدا کۓ گۓ ہیں تاکہ دونوں اس دنیا میں ایک دوسرے سے انس و محبت پائییں اور خیر و صلاح کے ساتھ سعادت و خوشی سے سرفراز ھوں ۔ نبی اکرم صلی اللہ علیہ و سلم کا ارشاد گرامی ہے : { عورتیں مردوں کی ھم جنس و ھم نسل ہیں }
( مسند احمد ۔ صحیح الجامع = 1983 )
اسلامی تعلیمات کی رو سے شرعی احکام میں عورت بھی مرد کی طرح ہے ، جو مطالبہ مردوں سے ہے وہی عورت سے اور جن افعال کے کرنے یا نہ کرنے پر جو مرد کو ہے وہی عورت کو بھی ہے ۔ چنانچہ ارشاد الہی ہے :
{اور جو نیک کام کرے گا ، مرد ھو یا عورت ، اور وہ صاحب ایمان بھی ھو گا تو ایسے لوگ جنت میں داخل ھونگے ، اور انکی تل برابر بھی حق تلفی نہیں کی جاۓ گی } ( النساء : 144 )
ارشاد الہی ہے :
{ ھم نے بنی آدم کو عزت بخشی اور انھیں خشکی و تری میں سواری دی اور پاکیزہ روزی عطا کی } ( بنی اسرائییل : 70 )
ارشاد الہی ہے :
{ آسمانوں اور زمین کی تمام بادشاہی صرف اللہ تعالی کے لۓ ھے وہ جو چاہے پیدا کرتا ہے ، جسے چاہتا ہے ، بچیاں عطا کرتا ہے اور جسے چاہتا بیٹوں ( اولاد نرینہ ) سے نوازتا ہے اور کسی کو نرینہ و مادینہ دونوں طرح کی ملی جلی اولاد عطا فرماتا ہے ، اور جسے چاہتا ہے بانجھ بنا دیتا ہے ۔ }
( الشوری : 50 )
ارشاد نبوی ہے :
{جس نے دو بچیوں کی پرورش کی یہاں تک کہ بلوغت کو پہونچ جائییں ، وہ قیامت کے دن یوں میرے ساتھ ( جنت میں ) ھو گا اور آپ صلی اللہ علیہ و سلم نے اپنی دو انگلیوں کو جوڑ کر اشارہ کیا } ( صحیح مسلم )
اور صحیح مسلم میں ہی ایک اور حدیث میں ہے ، کہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ و سلم نے فرمایا :
{ جس کی تین بیٹیاں ھوں اور وہ انکے معاملہ میں صبر کرے اور اپنی کمائی سے انھیں کپڑا پہناۓ ( کھلاۓ پلاۓ ) وہ اس کے لۓ جہنم کی راہ میں دیوار بن جائییں گی } ( صحیح مسلم
اسلام میں ماں کا مقام و مرتبہ :
ارشاد الہی ہے :
{ تیرے رب کا یہ فیصلہ صادر ھو چکا ہے کہ تم لوگ اسکے سوا کسی کی عبادت ہرگز نہ کرو اور ماں باپ کے ساتھ حسن سلوک سے پیش آؤ } ( بنی اسرائییل : 23 )
اسلام میں بیوی کا درجہ :
اسلام نے عورت کے بیوی ھونے کی حیثیت سے بھی بڑے حقوق بیان کۓ ہیں اور شوہر پر انکی آدائییگی کو ضروری قرار دیا ہے جن میں سے ہی اس کے ساتھ اچھے طریق ، حسن سلوک ، نرمی اور عزت و احترام سے پیش آنا بھی ہے ۔ چنانچہ صحیح بخاری و مسلم میں نبی اکرم صلی اللہ علیہ و سلم کا ارشاد ہے :
{ خبردار عورتوں سے حسن سلوک اور اچھا برتاؤ کرو ۔ وہ ( اللہ کی طرف سے ) تمھارے زیردست کنیزیں ہیں } ( متفق علیہ )
زیادہ کامل الایمان وہ ہے جو سب سے زیادہ حسن اخلاق والا ہے اور تم میں سے سب سے اچھا وہ ہے جو اپنے گھرکی عورتوں کے لۓ اچھا ہے ۔ } ( ابوداؤد ، ترمذی ، مسند احمد )
اسلام علیکم
اسلام نے عورت کو جتنا احترام اور ہق دیا وہ شاید کسی اور دین نے نہبں دیا ،اسے برابری کا درجہ عطا کیا اس کی اہمیت کو جتایا گیا ۔یہاں تک کہ ماں بنا کر اللہ نے اسے اپنی رحمت سے تخلیق کے عمل میں بھی شامل کیا ۔اور اس کا درجہ اس حد تک بڑھایا کہ پیارے نبی نے اس کے قدموں تلے جنت کی بشارت بھی دے دی ۔اور یہ حسن سلوک کا سب سے بڑا درجہ ہے جو ایک عورت کو عطا کیا گیا ۔
لیکن ہمارا معاشرہ ان تمام تعلیمات سے بے بہرہ ہے ، کیونکہ ہم حسن خلق کو تعلیم کا حصہ بناتے ہی نہیں ۔
میں جناب صفدر ھمدانی کی تحریر کو دہراؤنگی
{ تیرے رب کا یہ فیصلہ صادر ھو چکا ہے کہ تم لوگ اسکے سوا کسی کی عبادت ہرگز نہ کرو اور ماں باپ کے ساتھ حسن سلوک سے پیش آؤ } ( بنی اسرائییل : 23 )
اسلام میں بیوی کا درجہ :
اسلام نے عورت کے بیوی ھونے کی حیثیت سے بھی بڑے حقوق بیان کۓ ہیں اور شوہر پر انکی آدائییگی کو ضروری قرار دیا ہے جن میں سے ہی اس کے ساتھ اچھے طریق ، حسن سلوک ، نرمی اور عزت و احترام سے پیش آنا بھی ہے ۔ چنانچہ صحیح بخاری و مسلم میں نبی اکرم صلی اللہ علیہ و سلم کا ارشاد ہے :
{ خبردار عورتوں سے حسن سلوک اور اچھا برتاؤ کرو ۔ وہ ( اللہ کی طرف سے ) تمھارے زیردست کنیزیں ہیں } ( متفق علیہ )
زیادہ کامل الایمان وہ ہے جو سب سے زیادہ حسن اخلاق والا ہے اور تم میں سے سب سے اچھا وہ ہے جو اپنے گھرکی عورتوں کے لۓ اچھا ہے ۔ } ( ابوداؤد ، ترمذی ، مسند احمد)
ہم معاشرے پر زمے داری تو ڈالتے ہیں لیکن اپنی زمے داری سے نظریں چراتے ہیں ہم میں سے کتنی مائیں ہیں جو اپنے بیٹوں کو اس بات کی تربیت دیتی ہین کہ وہ اپنی بیوی کے ساتھ حسن سلوک سے رہے ۔اس کی عزت کرے ،اس کا خیال رکھے ،ماں ایک تربیت گاہ کا نام ہے اور وہ بھی عورت ہی کی زمے داری ہے ،جہاں مردوں پر زمے داری ہے وہیں عورتوں پر بھی مرد کے احترام اور اس کے حقوق کو ادا کرنے کی زمے داری ہے ،عورت کی حدود بھی مقرر ہیں ۔
وہ ہی معاشرے سرخرو ہوتے ہیں جو اپنے دین کی تعلیمات سے واقف ہوتے ہیں اور ان پر عمل کرنے کی کوشش بھی کرتے ہیں ۔
ہم جس طرح اپنی اقدار ،روابات اور تعلیمات سے دور ہو رہے ہیں وہ ایک لمحہ فکریہ ہے ۔جس پر سب کو توجہ دینی چاہئے ۔کیونکہ یہ ترقی کی راہ نہیں تنزلی کا پیش خیمہ ہے ۔
اللہ ہمارے علم میں اضافہ فرمائے آمین
عالم آرا
میں نے اس پر ٹاک ژو کیا ہے عام خواتین کو لے کر جب یو ٹیوب پر +گیا تو پوسٹ کر ئوں گی ۔
دوستان عزيز آسلام علیکم ۔
بلاگ میں شرکت اور اس میں آپ کے مفصل تبصرے کے لیے ممنون ومتشکر ھوں ۔
سو باتوں کی ایک بات جو محترم المقام جناب صفدر ھمدانی صاحب نے تحریر کی ھے
…..اسلام نے عورت کو عزت دی تھی لیکن مسلمان نے عورت کی عزت لوٹ لی..اسمیں قصور اسلام کا نہیں بے عمل مسلمان کا ہے کو صرف آیات پڑھتا ہے انکو سمجھتا اور غور نہیں کرتا.وہ اس لیئے کہ غور کرے گا تو عمل کرنا پڑے گا.
اللہ پاک ھم کو فرآن پڑھنے کے ساتھہ اس کو سمجھنے کی اور عمل کرنے کی توفیق عطا فرماۓ آمین ثم آمین
اچھی بہن عالم آراء سلامت بعافیت رھیں ۔بلاگ میں آپکی آمد اورمفید تبصرے کے لیے آپ کا شکریہ ادا کرتی ھوں
دو دن بلاگ سے دور رھی ، کچھہ مصروفیت اور کچھہ پڑھائ
جمعہ والے دن ایک بہت اچھی ادبی محفل میں شرکت کا موقعہ ملا۔ کویت میں پاکستان کے سابق سفیر اور معروف قلم کار شاعر وادیب کرامت اللہ غوری اس ادبی نشت کے مہمان خصوصی تھے ،اور کویت میں پاکستان کے سفیر محترم افتخار عزيز عباسی بھی اس محفل میں مو جود تھے میں اپنی مصروفیات کے با عث اپنی ڈايری ھی بھول گی ، اور مجھے اپنا لکھا تھوڑ ا بہت تو یاد رھتا ھے مگر کوئ مکمل غزل یا نظم بہت کم یاد رھتی ھے
تو میں نے اپنی باری پر نثر ھی سے استفادہ کیا
8 مارچ کے حوالے سے باتیں کیں ،
اللہ کا شکرھے کہ ابھی ھمارے معاشرے میں عورت کی تعظیم وتکریم باقی ھے عورت بہت حوالوں سے محترم ھے