سلام علیکم
بسم اللہ الرحمن الرحیم
اللھم صل علی محمد وآل محمد
الحمدللہ رب العلمین ۔ الرحمن الرحیم۔ ملک یوم الدین۔ ایّاک نعبد وایّاک نستعین۔ اھدنا الصراط المستقیم۔ الصراط الذین انعمت علیھم غیر المغضوب علیھم والضآلین۔ آمین
قل ھواللہ احد، اللہ الصمد، لم یلد و لم یولد، ولم یکن لہ کفواً احد۔
اے میرے مالک ھم سب تیری بارگاہ میں دست دعا دراز کرتے ھیں کہ والدہ ڈاکٹر نگہت نسیم کو صحت کامل عطا فرماء آمین ثم آمین

اللہ پاک سورہ الحمد جو پورے فرآن کا قلب ھے ، اس کو پڑھ کر ھر مریض کی شفا یابی کی دعا کرتے ھیں اور خاص کر والدہ ڈاکٹر نگہت نسیم کی امی جان کو عمر دراز اور مکمل تندرستی عطا فرماءآمین ثم آمین
بسم اللہ الرحمن الرحیم
قال سبجان وتعالی
أَمَّن يُجِيبُ الْمُضْطَرَّ إِذَا دَعَاهُ وَيَكْشِفُ السُّوءَ وَيَجْعَلُكُمْ خُلَفَاء الْأَرْضِ أَإِلَهٌ مَّعَ اللَّهِ قَلِيلاً مَّا تَذَكَّرُونَ
، قال اللہ سبحان و تعالی
بسم اللہ الرحمن الرحیم
وَلِلَّهِ الأسماء الحُسْنَى فَادْعُوهُ بِهَا ( الأعراف:180) .
الرحمن اپنا کرم فرماء
، الرحيم اپنا فضل فرماء
، الغفورسب کو شفا عطا فرماء
الکریم ،ھم تیری بارگاہ میں تجھہ سے دعا کرتے ھیں کہ والدہ ڈاکٹرن گہت نسیم کو جلد از جلد شفاۓ کلی عطا فرماء آمین ثم آمین
اے اللہ مجھ غریب فقیر گنہگار کے سہارے اپنے حبیب اور اپنے حبیب کے اہل بیت کے صدقے بنائے رکھ ۔الہی آمین
أسأل الله ان يتقبل دعائي ودعائكم
اللہ پاک سے دعا کرتے ھیں کہ ھم سب کی دعاوں کو اپنی بارگاہ میں شرف قبولیت عطا فرماء آمین ثم آمین
اعوذ باللہ من الشیطان الرجیم”
بسم اللہ الرحمن الرحیم
وَإِذَا سَأَلَكَ عِبَادِي عَنِّي فَإِنِّي قَرِيبٌ أُجِيبُ دَعْوَةَ الدَّاعِ إِذَا دَعَانِ فَلْيَسْتَجِيبُواْ لِي وَلْيُؤْمِنُواْ بِي لَعَلَّهُمْ يَرْشُدُونَ
اعوذ باللہ من الشیطان الرجیم”
بسم اللہ الرحمن الرحیم
الحمدللہ رب العلمین ۔ الرحمن الرحیم۔ ملک یوم الدین۔ ایّاک نعبد وایّاک نستعین۔ اھدنا الصراط المستقیم۔ الصراط الذین انعمت علیھم غیر المغضوب علیھم والضآلین۔
حمد و ساری تعریف ھی اللہ پاک کو زیبا ھیں اے مالک ارض سماء ھم تجھہ سے مدد مانگتے ھیں تیری بارگاہ میں دست دعا بلند کرتے ھیں ڈاکٹر نگہت نسیم کے والدین کا سایہ ان کے سروں پر قائم رھے آمین ثم آمین
اے مالک کرم فرماء رحم فرماء ڈاکٹر نگہت نسیم کی والدہ ماجدہ کو شفا یابی عطا فرماء آمین
اللہ پاک اس سورہ الحمد کے اعجاز سے والدہ ڈاکٹر نگہت نسیم کو اور ھر مریض کو شفا یابی عطا فرماء آمین ثم آمیں
:اعوذ باللہ من الشیطان الرجیم”
بسم اللہ الرحمن الرحیم
{اللهم رب الناس اذهب الباس واشف انت الشافي لا شفاء الا شفاؤک شفاء لا يغادر سقما} مریض کے پاس بار بار یہ دعا پڑھیں
(اے اللہ لوگوں کے رب تکلیف دور کردے اور شفایابی سے نواز تو ہی شفا دینے والا ہے تیری شفا کے علاوہ کوئی شفا نہیں ایسی شفا نصیب فرما کہ جو کسی قسم کی بیماری نہ چھوڑے)
اللہ کریم نے اپنے حبیب پاک اور شہزادی کونین بی بی سیدہ فاطمہ زہرا سلام اللہ علہیا کے صدقے میری امی جی میں نئی زندگی پھونگ دی ہے ۔ انہیں ہوش آگیا ہے ۔ اے اللہ میری امی جی کو صحت کے سلامتی عطا فر ما ۔ الہی آمین
اللہ پاک کا لاکھہ لاکھہ شکر ھے ، کہ تمھاری والدہ ماجدہ کی طبعیت بہتر ھوئ ، اللہ پاک ان کو شفا کامل عطا فرماء انکا سایہ تادیر تم سب کے سروں پر قائم رھے آمین ثم آمین ،
شاہین انہوں نے خالد کا بہت صدمہ کیا ہے ۔ اتنا کہ وہ اپنا غم کسی سے نہیں کہا ۔ بس مجھ سے کچھ دن پہلے کہا تھا کہ تمہاری ماں کتنی بدنصیب ماں ہے کہ اپنے بچوں کے غم میں بھی ساتھ نہیں دے سکی ۔ کاش میں دلشاد کے پاس جا سکتی ، اسے غم سے بچا سکتی ۔ اسے کہتی کہ میں اس کے ساتھ ہوں ۔ میں نے انہیں بہت تسلی دہ تھی لیکن وہ چپ رہیں اور بس اتنا کہا کہ تم میری جگہ ہو سب کا خیال رکھنا ، دلشاد کے سر پر ہاتھ رکھنا اس کا عمر بھر ساتھ دینا ۔ میں نے انہی کی خاطر پاکستان کی ٹکٹ بک کراوئیں اور انہیں تسلی دی کہ میں دلشاد کے ساتھ ہوں بس میرے لئے دعا کریں کہ میں اپنا وعدہ نبھاہ سکوں ۔
شاہین یوں تو ساری مائیں بہت ہی اسپیشل ہوتی ہیں پر میری ماں بہت صابر ہے اور انہوں نے اپنا مقام صبر سے بنایا ہے ۔ اس کے بعد ہمارے ہاں گڑیا صابر ہے ۔ میں تو بہت جلدی رونے بیٹھ جاتی ہوں ، ہمت پتہ نہیں کہاں رکھ آتی ہوں ۔ بس میرا دل کرتا ہے سب خوش رہیں اور امن سے رہیں ۔ میری ماں مجھے بہت سمجھاتی ہیں کہ ایسا ممکن نہیں ہے لیکن مجھے کبھی سمجھ نہیں آئی ۔ میری ماں میری کتاب ہے جسے میں دن رات پڑھتی ہوں ۔ اور ان سے ڈھیروں دکھ سکھ کرتی ہوں اور کبھی کھبار شیلف پر رکھ کر بھول بھی جاتی ہوں ۔ پر میں اپنی کتاب جب بھی اٹھاتی ہوں وہ اسی طرح سے میرا دل بہلاتی ہے اور مجھے کوئی نئی سی بات سمجھا دیتی ہے ۔۔ کوئی نیا سا درس دے جاتی ہے ۔۔۔ اے اللہ میری کتاب کو میرے پاس ہی رکھنا ۔ اسے ویسا ہی تازہ اور شاداب رکھنا ۔ الہی آمین
جزاک اللہ شاہین ! تم نے جو کیا دل سے کیا اس لئے برکت ہوئی ۔ اللہ نے میری ماں میں نئی روح پھونکی ہے
۔ میں تمہاری دعاؤں کا احسان مرتے دم تک نہیں اتار سکتی ۔ مجھے ناز ہے تم پر ۔سلامت رہو میری پیاری بہن ۔ اللہ کریم تمہاری جھولی خوشیوں سے بھری رکھے ۔آمین
– Show quoted text –
اللہ پاک کا شکر ھے کہ وہ اب بہتر ھیں اور انشا اللہ بہت جلد اللہ پاک ان کو مکمل شفا یابی عطا فرماۓ گا آمین ثم آمین
انشا اللہ ماں جیسی ھستی کا سايہ تمھارے سروں پر تادیر قائم رھے گا۔ ماں تو دینا کی سب سے بڑي نعمت ھوتی ھے
ماں ھے تو سارا سکھہ چین ھے ‘
ماں راضی ھے تو رب راضی ھے
انشا اللہ تم سب کو اللہ پاک ان تمام نیکیوں کا اجر عطا فرماۓ گا آمین ثم آمین
اللہ پاک دلشاد کو بھی صبر جمیل عطا فرماۓ آمین ثم آمین
اور تم سب ایک دوسرے کے لیے دوا بنو
چھاوں بنو
ڈھال اور ڈھارس بنو
اللہ پاک ماں جی کو سلامت بعافیت رکھے آمین ثم آمین
– یااللہ تیرا شکر ہے. الحمد اللہ، ثم الحمد اللہ، ثم الحمد اللہ
– یااللہ تیرا شکر ہے. الحمد اللہ، ثم الحمد اللہ، ثم الحمد اللہ
– یااللہ تیرا شکر ہے. الحمد اللہ، ثم الحمد اللہ، ثم الحمد اللہ
– یااللہ تیرا شکر ہے. الحمد اللہ، ثم الحمد اللہ، ثم الحمد اللہ
– یااللہ تیرا شکر ہے. الحمد اللہ، ثم الحمد اللہ، ثم الحمد اللہ
– یااللہ تیرا شکر ہے. الحمد اللہ، ثم الحمد اللہ، ثم الحمد اللہ
– یااللہ تیرا شکر ہے. الحمد اللہ، ثم الحمد اللہ، ثم الحمد اللہ
– یااللہ تیرا شکر ہے. الحمد اللہ، ثم الحمد اللہ، ثم الحمد اللہ
– یااللہ تیرا شکر ہے. الحمد اللہ، ثم الحمد اللہ، ثم الحمد اللہ
– یااللہ تیرا شکر ہے. الحمد اللہ، ثم الحمد اللہ، ثم الحمد اللہ
اللہ پاک تیرا شکر ھے
مالک ارض وسماء تیرا شکر ھے کہ ڈاکٹر نگہت نسیم کی والدہ ماجدہ کی طبعیت اب بہتر ھے ، ساری ماوں کا سایہ انکی اولاد کے سروں پر قائم رکھنا میرے مولا میرے مالک
ھماری دعاوں میں اثر پیدا کر
اللہ پاک ھماری دعاوں میں اثر پیدا کر
اللہ تعالی ھماری بہت پیاری بہن ڈاکٹر نگہت نسیم کی والدہ کو شفا کاملہ عطا فرماۓ انکو عمر طویل عطا فرماء آمین ثم آمین
شاہین اللہ پاک کا شکر ہے کہ اس نے ہم گنہگاروں پر اپنا فضل فرمایا ۔ ابھی ابھی امی جی نے میرے بھائی شاہد اور افضال سے کچھ باتیں بھی کی ہیں ۔ ابھی ابھی پتہ چلا ہے ۔ میرے خدا میں تیرے قربان ہو جاؤں بس توں میری ماں کو صحت سلامتی عطا فرما دے ۔وہ خیر خیریت سے ہم سب میں واپس لوٹ آئیں ۔ الہی آمین
الحمدللہ رب العالمین۔
بیشک وہی بہترین کرنے والا ہے۔
الحمدللہ رب العالمین۔
بیشک وہی بہترین کرنے والا ہے۔
الحمدللہ رب العالمین۔
بیشک وہی بہترین کرنے والا ہے۔
الحمدللہ رب العالمین۔
بیشک وہی بہترین کرنے والا ہے۔
الحمدللہ رب العالمین۔
بیشک وہی بہترین کرنے والا ہے۔
باجی بہت ہی افسوسناک خبر ہے
ابھی آپ اپنے بھائی کی ناگہانی جدائی سے سنبھلے بھی نہ پائیں تھیں اور اس نئے امتحان میں مبتلا ہوگئیں
نہ جانے رب کی مصلحت اور مشیعت کیا ہے
وہ کیوں اپنے بندوں کو امتحان در امتحان میں مبتلا فرماتا ہے
یا الہی اپنے پیاروں کے صدقے ہماری باجی کی والدہ محترمہ کو صحت کاملہ عاجلہ عطا فرمائے اور انہیں ہر دکھ تکلیف فکر و غم سے دور رکھ
آمین
محمداعظم عظیم اعظم و پروفیسر ڈاکٹرشبیراحمد خورشید کراچی
ابھی ابھی ہمارے متحرم دوست اوربھائی قابلِ احترام سینئر کالم نگار اور محقق محمداحمدترازی بھائی نے بتایاکہ ڈاکٹرنگہت نسیم باجی کی والدہ کی طبیعت اِن دنوں شدیدخراب ہےاور باجی نے اپنےتمام ساتھیوں سے دعا کی درخواست کی ہے تویہ سُن کر ہم سے رہانہ گیااور ہمارے ہاتھ بے ساختہ اپنے اللہ کے سامنے اِس دعاکے ساتھ اُٹھ گئےکہ’’ ہماری اپنے پیارے اللہ تعالی سے اِس کے انتہائ محبوب بندے حضرت محمدمصطفی صلی اللہ علیہ وسلیم اور اہلِ بیت کے صدقے میں دعاہے کہ ہم سب کاربِ کائنات ڈاکٹرنگہت نسیم باجی کی والدہ ماجدہ کو جلدازجلدصحتیابی عطافرمائےاور اِن کی عمردراز کرے اور اِن کا سایہ تاحیات ہماری باجی متحرمہ ڈاکٹرنگہت نسیم اور اِن کے تمام بہن اور بھائیوں پر قائم و دائم رکھے آمین۔‘‘
اسلام علیکم
بہن نگہت اللہ آپ کی والدہ کا سایہ آپ کے سر پر سلامت رکھے ۔ اللہ انہیں صحت عطا کرے۔آمین
مائیں ایسی ٹھنڈی چھاؤں ہوتی ہیں کہ انہیں کچھ ہو جائے تو کڑی دھوپ کا احساس ہوتا ہے ۔وہ ہمارے لئے ایسی دعا ئیں ہیں جن کا سلسلہ ٹوٹتا ہی نہیں چاہے ہم انہیں بھولیں یا یاد رکھیں ۔
وہ ہمیشہ ہماری محافظ بنی رہتی ہیں ۔اپنے غم چھپائے ہمیں دلاسے دیتی رہتی ہیں ۔
اللہ سے دعا ہے کہ وہ جلد صحت یاب ہوںاآمین
لحمدللہ رب العالمین۔
بیشک وہی بہترین کرنے والا ہے۔
الحمدللہ رب العالمین۔
بیشک وہی بہترین کرنے والا ہے۔
،آمین
بے شک ہر مشکل میں وہی ایک اور سچا سہارا ہے،اسکے بعد اسکے حبیب پاک اور پھر انکی اہلبیت اور پھر باوفا اصحاب. اللہ آپکی آواز سنتا ہے اور اتنی جلدی آواز دیتا ہے کہ انسان سوچ نہیں سکتا. بس اس پر یقین کامل کی ضرورت ہے. انشااللہ ڈاکٹر صاحبہ کی والدہ شفا پائیں گے بتصدق معصومین. الہی آمین.
بِسمِ اللهِ الرَّحمنِ الرَِّحیم
” اَمَّن یُّجیبُ المُضطَرَّ اِذا دَعاهُ وَ یَکشِفُ السُّوءَ وَ یَجعَلُکُم خُلَفاءَ الاَرضِ ءَاِلهٌ مَّعَ اللهِ قَلیلاً مَا تَذَکَّرُونَ ”
سورہ نمل . آیه 62»
بِسمِ اللهِ الرَّحمنِ الرَِّحیم
” اَمَّن یُّجیبُ المُضطَرَّ اِذا دَعاهُ وَ یَکشِفُ السُّوءَ وَ یَجعَلُکُم خُلَفاءَ الاَرضِ ءَاِلهٌ مَّعَ اللهِ قَلیلاً مَا تَذَکَّرُونَ ”
سورہ نمل . آیه 62»
پروردگار عالم بحقِ محمد و آلِ محمد(ص) اور خصوصا بی بی فاطمہ سلام اللہ علیہٰ ھماری پیار بہن نگہت نسیم کی والدہ محترمہ کو صحت و سلامتی عطا فرما اور اپنی رحمتوں اور برکتوں کے ذریعے ان کی بزرگی کا سایہ ھم پر قائم و دائم رکھہ ، آمین ثمہ آمین
پیارے عزیز بہن بھائیو میری امی جی نے ابھی ابھی مجھ سے بات کی ہے . مجھے دعائیں دی ہے . وہ ہم میں واپس لوٹ آئیں ہیں . انشاللہ آپ سب کی دعاؤں سے اللہ پاک کا فضل مجھ گنہگار پر ہو گیا . آپ سوچ نہیں سکتے کہ میری حالت کیا ہے . یہ دنیا ماں کے بغیر کتنی خالی ہو گئی تھی اور صرف ان کی نحیف سی آواز سے ہی چاروں طرف روشنی پھیل رہی ہے . اے ہمارے مالک ہمارے گناہ کبیرہ اور صغیرا کو معاف فرما دے اور ہمارے والدین کو صحت وسلامتی عطا فرما . ہمارے سہارے ہماری دعاؤں کے سائیبان کو ہمارے سروں پر قائم و دائم رکھ .الہی آمین
اے کریم ورحیم پروردگار ،ا ئے ستّر ماؤں سے بڑھ کر چاہنے والے کردگار تو ہم سب کی عزیز بیٹی و بہن کی والدہ محترمہ کو عمر دراز مع صحت کاملہ کے بتصّدق چہاردہ معصومین علیہم السّلام عطا کر آمین ثمّہ آ مین
دعاگو
زائرہ بجّو
دوستو ! جب میں نے اپنی امی کی آواز نہیں سنی تو مجھے لگا تھا جیسے سارا جہاں گونگا بہرا ہو گیا تھا ۔ مجھے لگاجیسے میں بھکارن ہو گئی تھی جس کے پاس نہ کھانے کو رہا نہ سر چھپانے کا آسرا ۔۔ مجھے یوں لگا تھا جیسے میری یوینورسٹی بند ہو گئی ہوں اور مجھے کوئی لفظ نہ یاد رہ رہا ہو ۔۔ مجھے یوں لگا تھا جیسے میری مسیحا چلی گئی ہو اور مجھے اب کبھی ٹھینک نہ رہنا ہو ۔۔ مجھے احساس ہوا میرا وجود میری ماں کے دم سے قائم ہے ورنہ میرے قدم زمین پر نہیں تھے ۔۔۔ میں لڑکھڑا کر منہ کےبل گر گئی تھی اور مجھے کوئی اٹھانے والا نہ تھا ۔۔۔
میری امی جی کی خواہش تھی کہ میں ڈاکٹر بنوں جبکہ مجھے “ قدیر خان “ کی طرح سائینسداں بننے کا شوق تھا لیکن میں ان کی خاطر ڈاکٹر بنی ۔ مجھے یاد ہے وہ میرے ساتھ جاگا کرتی تھیں کہ کہیں میں پڑھتے پڑتھے تھک نہ جاؤں ۔ میرے بالوں میں تیل ڈالنا۔ کنگھی کرنا ، میری پسند کے کھانے بنانا ، مجھے ہر وقت کے پڑھنے پر ڈانٹنا مجھے زندہ رکھتا ۔
میرا یونیورس میری ماں ہے اور میں جانے انجانے اسی محور کے گرد چکر لگاتی رہتی ہوں ۔
میری برسوں سے روٹین ہے کہ ہر سال امی ابا جی کی زیارت کو لندن جاتی ہوں اور ہر روز انہیں فون کرتی ہوں ۔ کہیں بھی جاؤں توبتاکر جاتی ہوں کہ اتنے دن تک بات نہیں ہو سکے گی ۔ بس بروز ہفتہ 17 مارچ کو میری بات امی جی سے نہیں ہو سکی کہ گڑیا میری چھوٹی بہن لاہور سے لندن پہنچی تھی ۔ اور اس دن میں بھی ہسپتال میں جاب پر تھی ۔ پر یہ کوئی اتنی بڑی بات نہپیں کہ میں ان سے اور ابا جی سے زیادہ تر ہسپتال ہی سے بات کرتی ہوں کہ کہیں گھر کے ہنگاموں میں دیر نہ کر دوں اور انہیں انتظار کی تکلیف سے نہ گزرنا پڑے ۔
امی جی کی شوگر کا حساب ، ان کا بلڈ پریشر ۔ ان کی سانسوں کی ترتیب سب مجھے پتہ ہونا چاہیئے ۔۔ امی جی بھی اس بہانے ہر چیز اپ ڈیٹ رکھتی ہیں کہ نگہت نے نہ صرف پوچھنا ہے بلکہ خفا بھی ہو جانا ہے ۔ پر ہفتہ کو میری ان سے بات نہ ہو سکی تھی ۔ دیکھئے صرف ایک دن کی کوتاہی میری زندگی کو ایک خلش میں بدلنے والی تھی ۔
کل میں نے رو رو کر اپنے خدا سے صرف مہلت مانگی کہ مجھے اپنی ماں سے معافی مانگنے کی اجازت دے دے ۔۔ مجھے ایک بار بس ایک بار انہیں دیکھ لینے دے ۔۔ مجھے ایک بار بس ان کی آواز سنا دے ، میں ان سے پوچھنا چاہتی تھی کہ انہوں نے مجھے کیوں نہیں بتایا ۔کہ انہیں کیا تکلیف ہے ۔۔۔
امی جی 3 تین سے کچھ کھا نہیں رہی تھیں ۔ گھر والوں نےبہت ضد بھی کی پر ان کی طبعیت مائل نہ ہو سکی ۔۔۔مجھے کسی نے نہیں بتایا کہ میں پریشان ہو جاؤںگی ۔ اور یہ بھی کہ ان کا بلڈ پریشر نارمل اور ان کی شوگر معمول کے مطابق ہی تھی ۔ خالد ( میری بہنوئی ) کی جوان وفات پر ان کی سخت ڈپریشن اور شوگر کی آپس کی ان بن سے وہ کہاں جا پہنچی ۔۔۔ اوہ میرے خدا یہ سوچتے ہی میرے رونگھٹے کھڑے ہو گئے ہیں ۔۔۔
دوستو میں آپ سب کو فردا فردا شکریہ کہنا چاہتی ہوں جو میرے اتنے مشکل وقت میں میری ڈھارس بنے رہے ۔۔ بس آپ سب میری کمیاں، میری کوتاہیاں ، میری خامیاں نظر انداز کر کے مجھے اپنی کشادہ دلی سے معاف کر دیجئے ۔۔ اور آج ہی سے اس چند روزہ زندگی کو اپنی محبت اور مہربانی سے اپنی زندگی سجا لیجئےاور دوسروں کی سجا دیجئے ۔
اللہ کریم آپ سب کو دنیا کے ہر غم سے بچائے ۔ الہی آمین
اللہ نگہبان
میری بہت پیاری بہن ،عزیز چشم دوست ۔ ڈاکٹرنگہت نسیم ،سلامت بعافیت رھو۔اللہ پاک ھم سب کے سروں پر ھماری جنت کا ھماری ماں کا سايہ قايم رکھے آمین ثم آمین
میری امی جی کی خواہش تھی کہ میں ڈاکٹر بنوں جبکہ مجھے “ قدیر خان “ کی طرح سائینسداں بننے کا شوق تھا لیکن میں ان کی خاطر ڈاکٹر بنی ۔وہ میرے ساتھ جاگا کرتی تھیں کہ کہیں میں پڑھتے پڑتھے تھک نہ جاؤں ۔ ،یرے بالوں میں تیل ڈالنا۔ کنگھی کرنا ، میری پسند کے کھانے بنانا ، مجھے ہر وقت کے پڑھنے پر ڈانٹنا مجھے زندہ رکھتا ہے ۔ میرا یونیورس میری ماں ہے اور میں جانے انجانے اسی محور کے گرد چکر لگاتی رہتی ہوں ۔
اللہ پاک تمھاری کائنات کو تمھارے آسمان کو تمھاری جنت کو تمھاری ماں کو سلامت رکھے تم سب کے سروں پر تمھارے والدین کا سایہ تادیر قايم رھے آمین ثم آمین ۔
ماں سے محبت تو تمھاری ھر تحریر سے نمایاں ھے ، اللہ پاک تمھاری والدہ ماجدہ کو شفاۓ کلی عطا فرماۓ آمین ثم آمین
تمھاری تحریر پڑھ کر مجھے بہت رونا آیا مگر انسووں کے سمندر کو ضبط کے ساحل پر بنی آھنی دیواروں نے روک دیا ،آنسو بہہ جايئں تو اجھا لگتا ھے ،ورنہ پھر آدمی کسی بے کنار سمندر کی طرح بصورت تلاطم ادھر ادھر سر مارتا رھتا ھے ،اور کیہں اماں نیہن ملتی ۔بس سکون ملتا ھے تو ماں کی آغوش میں ، ماں ھر عمر کے بچوں کی مضبوط پناہ گاہ ھوتی ھے، ھر ماں کے لیے ھر اپنا بچہ بہت خاص ھوتا ھے ، ماں کا مطلب ھی ایثار و قربانی ھوتا ھے ،کاش دینا بھر کےبچے ماں کا مرتبہ اور مقام پہچان لیں تو دینا کے آدھے دکھہ کم ھوجايئں ،میری والدہ کیہتں ھیں کہ ماں 8- 10 بچون کو پال لیتی ھے مگر 10-8 بچے مل کربھی ایک ماں کو نیہن پال سکتے ، اس کا حق ادا نیہن کرسکتے ،اس کی ناز برداری نیہن کرسکتے ، ۔اللہ پاک ھم کو ھماری ماوں کی خدمت کرنے کی توفیق ادا فرماۓ آمین ثم آمین
ایک دفعہ خواجہ بایزید بسطامی رحمہ اللہ سے کسی نے پوچھا کہ یہ مرتبہ آپ کو کیونکہ حاصل ہوا تو آپ نے فرمایا: ”ماں کی دعا سے“۔ اس سلسلے میں آپ نے ایک واقعہ بیان کیا:
ایک مرتبہ موسم سرما میں آدھی رات کے وقت میری ماں نے پانی مانگا میں پانی سے بھرا ہوا کوزہ ہاتھ میں لے کر حاضر ہوا لیکن والدہ سو گئیں میں نے نہ جگایا چنانچہ جب رات کے آخری حصے میں بیدار ہوئیں تو مجھے کوزہ لےے کھڑا دیکھا تو مجھ سے کوزہ لیا تو سردی کے مارے میرا ہاتھ کوزے سے چپکا ہوا تھا اور اس کے ساتھ ہی میرے ہاتھ کی کھال اکھڑ گئی۔
ماں نے ترس کھا کر میرا سر بغل میں لیا اور چھاتی سے لگا کر بوسہ دیا، پھر کہا: ”اے جان ِ پدر! تو نے بڑی تکلیف اٹھائی “ ۔ یہ کہہ کر میرے حق میں دعا فرمائی : ”اللہ تعالیٰ تجھے بخشے“۔ میری ماں کی دعا قبول ہوئی اور یہ سب دولت اسی دعا کی بدولت نصیب ہوئی۔
مائیں تو تقریباً سبھی اچھی ہوتی ہیں۔
دوسرا کوئی شخص بچوں کو مارے یا ڈانٹے تو بچے اس سے دور ہوجاتے ہیں۔مگر ماں کے ہاتھ سے پٹتے بھی ہیں اور ڈانٹ بھی سنتے ہیں، پھر پلٹ کر ماں ہی کے پاس جاتے ہیں۔
بچوں کا پہلا مدرسہ ماں کی آغوش ہی کو کہا جاتا ہے۔ مگر یہ ضروری نہیں ہوتا کہ ہر ماں کی آغوش اس کے بچوں کا مدرسہ ہو۔ خوش نصیب ہوتے ہیں وہ بچے جن کی مائیں ان کی پہلی مدرس ثابت ہوں۔ سیکھنے کو توآدمی کہیں سے بھی کوئی بھی بات سیکھ لے۔ مگر ہر سیکھی ہوئی بات مفید اور سبق نہیں ہوا کرتی اور ہر سکھانے والا استاذ اور مربی نہیں ہوتا۔سڑکوں پر کھیلنے والے بچے بازاری ماحول میں گالیاں بھی سیکھتے ہیں۔ کوئی تو انہیں گالیاں سکھاتا ہے۔ تو کیا گالیاں سکھانے والے کو استاذ کا درجہ دیا جاسکتا ہے؟
اسی طرح ہر ماں کی آغوش مدرسہ نہیں بن جاتی اور نہ ہر ماں استاذ کا مرتبہ پاتی ہے۔ نئے طرز تعلیم میں تو استاذبن جانا بہت سہل ہوگیا۔ چند سال منظم تعلیم اور اس کی تصدیق کے لئے چند حرفی سند اس کام کے لئے کافی سمجھی جاتی ہے۔ لیکن قدیم اسلامی طرز تعلیم میں استاذ کو پہلے وہ سب کچھ خود بننا پڑتا تھا جو وہ اپنے شاگردوں کو بنا دیکھنا چاہتا تھا۔
یہ کام مشکل ہے۔
بہت مشکل ہے۔
اسی لئے پرانے زمانہ میںجہاں طالب علم کو استاذ کی تلاش میں کالے کوس کاٹنے پڑتے تھے وہاں ہر استاذ ہر ایک کو اپنی شاگردی میں قبول بھی نہیں کرلیتا تھا۔اس کے لئے طالب علم کوکڑے امتحانوں سے گزرنا پڑتا تھا۔ یہ کوئی آٹھویں یا چودھویں صدی کی بات نہیں، ابھی انیسویں اور بیسویں صدی تک بھی ایسی مثالیں مل جاتی تھیں۔ اب بھی مل جائیں تو کیا عجب۔مگر اب نسلوں میں وہ پہلاسا اَخلاق اور اِخلاص، وہ پہلی سی سادہ اور متوکلانہ زندگی، وہ پہلی سی علم کی طلب،تلاش اور جستجو، وہ پہلا سا بڑوں بزرگوں اور استادوں کا احترام، وہ پہلاسا حفظ مراتب باقی نہیں رہا اور اس لئے باقی نہیں رہا کہ جو لوگ استاذ کے منصب پر ہیں یہ خوبیاں خود ان میں مفقود نظر آتی ہیں۔ اورگمان یہی ہے کہ ان سے پہلے یہ خوبیاں ان کی ماؤں کی زندگوہں اور کرداروں میں نہیں پائی جاتی تھیں۔
تو سچے معنوں میں ماں کا حق وہی عورت ادا کرتی ہے جو اپنے بچوں کو عملاًوہ سب کچھ بن کردکھادے جو وہ خود اپنے بچوں کو بنادیکھنا چاہتی ہے۔اس کا مطلب یہ نہیں کہ ایک ماں اپنے بچے کو ڈاکٹر یا پروفیسر بنانا چاہتی ہے تو پہلے خود ڈاکٹر یا پروفیسر بنے، بلکہ مراد ہے اس اخلاقی کردار سے جوایک ڈاکٹر کو رحمدل معالج اورایک پروفیسر کو جوانوں میںعلم کی طلب پیدا کردینے والا مخلص استاذ بناتا ہے۔ جو مائیں زندگی کے اس گر سے واقف ہوتی ہیں وہ منفرد مائیں ہوتی ہیں۔ہر زمانہ میںایسی بے شمارمائیں ہوئی ہیں اورہمیشہ ہوتی رہیں گی۔جب ایسی مائیں نہ رہیں گی تو انسانیت پر سے انسان اور فرشتوں کا اعتبار اٹھ جائے گا۔
گوگۂ سرچ سے استفادہ کیا
ماں
ماں
ماں
کسی بھی بچے کے لیے یہ لفظ اکیسر ھے، روتا ھوا بچہ صرف ماں کی آغوش میں ھی سکون پاتا ھے کے لیۓ دیگر الفاظ ؛ اماں ، امی ، ممی ، ماما اور مادر وغیرہ کے آتے ہیں ، جن سے معلوم ہوتا ہے کہ ماں کا لفظ دنیا کی متعدد زبانوں میں خاصا یکسانیت رکھنے والا کلمہ ہے، اور اس کی منطقی وجہ یہ بیان کی جاتی ہے کہ ماں کے لیۓ اختیار کیۓ جانے والے الفاظ کی اصل الکلمہ ایک کائناتی حیثیت کی حامل ہے اور اسے دنیا کی متعدد زبانوں میں ، اس دنیا میں آنے کے بعد انسان کے منہ سے ادا ہونے والی چند ابتدائی آوازوں سے اخذ کیا گیا ہے۔ جب بچہ رونے اور چلانے کی آوازوں کی حدود توڑ کر کوئی مخصوص قسم کی آواز نکالنے کے قابل ہوتا ہے اور بولنا سکھتا ہے تو عام طور پر وہ اُم اُم / ما ما / مم مم / مما مما (پا پا) وغیرہ جیسی سادہ آوازیں نکالتا ہے اور محبت اور پیار کے جذبے سے سرشار والدین نے ان ابتدائی آوازوں کو اپنی جانب رجوع کر لیا جس سے ماں کے لیۓ ایسی آوازوں کا انتخاب ہوا کہ جو نسبتاً نرم سی ہوتی ہیں یعنی میم سے ابتدا کرنے والی اور باپ کے لیۓ عموماً پے سے ابتدا کرنے والی آوازیں دنیا کی متعدد زبانوں میں پائی جاتی ہیں۔
ماں کو عربی زبان میں اُم کہتے ہیں، اُم قرآن مجید میں 84 مرتبہ آیا ہے ، اس کی جمع اُمھات ہے ، یہ لفظ قرآن مجید میں گیارہ مرتبہ آیا ہے ، صاحب محیط نے کہا ہے کہ لفظ اُم جامد ہے اور بچہ کی اس آواز سے مشتق ہے جب وہ بولنا سیکھتا ہے تو آغاز میں اُم اُم وغیرہ کہتا ہے اس سے اس کے اولین معنی ماں کے ہوگئے ، ویسے اُم کے معنی ہوتے ہیں کسی چیز کی اصل ، اُم حقیقت میں یہ تین حرف ہیں(ا+م+م ) یہ لفظ حقیقی ماںپر بولا جاتا ہے اور بعید ماں پہ بھی ۔ بعید ماں سے مراد نانی، دادی وغیرہ یہی وجہ ہے کہ حضرت حوا رضی اللہ عنہا کو امنا ( ہماری ماں) کہا جاتا ہے ۔
جاپانی میں یہ معاملہ الٹ معلوم پڑتا ہے ، آج کل کی جدید جاپانی میں ماں کے لیۓ اوکا کا لفظ اختیار کیا جاتا ہے جسے مہذب انداز میں اوکاساں کہتے ہیں (جیسے اردو میں امی سے امی جان) جبکہ ماں کے لیۓ جاپانی میں ایک اور لفظ آج بھی مستعمل ہے وہ ہے —- ہاہا —- کا ، یہ قدیم جاپانی میں پاپا تھا جو کہ ہاہا میں تبدیل ہوا۔ یعنی اسے سے بھی یہ بات سامنے آتی ہے کہ گویا معاملہ الٹ ہے کہ پے سے شروع ہونے والا لفظ ماں کے لیۓ اختیار کیا گیا لیکن بنیادی طور پر ماخذ ، بچے کی ابتدائی آوازوں سے ہی نکلا ہے، جاپانی میں مم یا مما وغیرہ جیسے آواز کو ماں کے بجاۓ بچے کی غذا یا دودھ مانگے کی جانب سمجھا گیا کیونکہ عام طور پر بچہ دودھ پیتے یا چوسنے سے قبل اس قسم کی آوازیں بھی نکالتا ہے۔
گوگل سرچ سے استفادہ کیا ھے
خلیل نحوی کا قول ہے ۔۔ ہر وہ چیز جس کے اندر اس کے جملہ متعلقات سما جائیںوہ ان کی اُم کہلاتی ہے ۔ جیسے لوح محفوظ کو اُم الکتاب کہا گیا کیونکہ وہ تمام علوم کا منبع ہے ، مکہ مکرمہ کو اُم القری کہتے ہیں کیونکہ وہ خطہ عرب کا مرکز ہے ، کہکشاں کو اُم النجوم کہتے ہیں کیونکہ اس میں بہت سے ستارے سمائے ہوتے ہیں ، جو بہت مہمانوں کو جمع کرے اُسے اُم الضیاف کہتے ہیں ، سالار لشکر کو اُم الجیش کہتے ہیں ۔ ابن فارس نے کہا ہے کہ اُم کے چار معنی ہیں
تخلیق کے کرب ناک‘ دردناک عمل سے گزر کر، درد کی انتہاوں کو چھوکر ایک عام سی عورت جب ایک نئی ننھی منی زندگی کو جنم دیتی ہے تو اس لمحے بہت خاص‘ بہت بلند مرتبہ حاصل کرلیتی ہی…. ایک ”ماں“ کا مرتبہ، ایک تخلیق کار کا مرتبہ۔ وہ ماں جو درد کی شدت میں موت کی دہلیز کو چھو آتی ہے مگر گود میں ہمکتی معصوم سی جان دیکھ کر پل بھر میں سب تکلیف، دکھ یکسر فراموش کردیتی ہے۔ ہونٹوں پر ملکوتی مسکان بکھر جاتی ہے اور وہ مسکان اسے دنیا کی سب سے حسین ترین عورت کا درجہ دیتی ہے جس پر ربِ کائنات نے بھی اپنی مہر ثبت کردی ہی، ماں بننے کی تکلیف کو برداشت کرنے کے انعام میں اپنی جنت ماں کے قدموں تلے بکھیر دی ہے۔
گوگل سرچ
خدا کا لاکھ لاکھ شکر ہے کہ اس نے امی جی کو صحت عطا فرمائی اور جلد ہی وہ اپنی روزمرہ کی مصروفیات کی طرف لوٹ آئیں گی ۔ انشأ اللہ۔
کتنی خوبصورت بات کی ہے آپی آپ نے ۔۔
”میرا یونیورس میری ماں ہے اور میں جانے انجانے اسی محور کے گرد چکر لگاتی رہتی ہوں“
آپی میں آپ کی تصدیق ایسے کروں گا کہ ماں ہے ہی یونیورس ، دنیا کی ہر شے اسی محور کے گرد چکر لگا رہی ہے
اگر تھوڑا سا لوجیکلی سمجھیں تو ھماری سمجھ میں آجائے گا ایسا کیوں ہے ؟؟
ماں کے لیۓ دیگر الفاظ ؛ اماں ، امی ، ممی ، ماما اور مادر وغیرہ کے آتے ہیں ، جن سے معلوم ہوتا ہے کہ ماں کا لفظ دنیا کی متعدد زبانوں میں خاصا یکسانیت رکھنے والا کلمہ ہے، اور اس کی منطقی وجہ یہ بیان کی جاتی ہے کہ ماں کے لیۓ اختیار کیۓ جانے والے الفاظ کی اصل الکلمہ ایک کائناتی حیثیت کی حامل ہے اور اسے دنیا کی متعدد زبانوں میں ، اس دنیا میں آنے کے بعد انسان کے منہ سے ادا ہونے والی چند ابتدائی آوازوں سے اخذ کیا گیا ہے۔ جب بچہ رونے اور چلانے کی آوازوں کی حدود توڑ کر کوئی مخصوص قسم کی آواز نکالنے کے قابل ہوتا ہے اور بولنا سکھتا ہے تو عام طور پر وہ اُم اُم یا مم مم یا مما مما وغیرہ جیسی سادہ آوازیں نکالتا ہے اور محبت اور پیار کے جذبے سے سرشار والدین نے ان ابتدائی آوازوں کو اپنی جانب رجوع کر لیا جس سے ماں کے لیۓ ایسی آوازوں کا انتخاب ہوا کہ جو نسبتاً نرم سی ہوتی ہیں یعنی میم سے ابتدا کرنے والی اور باپ کے لیۓ عموماً پے سے ابتدا کرنے والی آوازیں دنیا کی متعدد زبانوں میں پائی جاتی ہیں۔
اس سے یہ ثابت ہوتا ہے کہ ھم اس دنیا میں آنے کے بعد سب سے بہلے لفظ ماں سے مانوس ہوتے ہے اور ماں کی تربیت جو شیرِ مادر کے ساتھ ھمارے جسم میں سرایئت کرتا ہے تو ھم اسی محور کے گرد پہلا چکر لگاتے ہیں اس وقت ھم غیر ارادی طور پر ماں کے حصار میں ہوتے ہیں
ماں کو عربی زبان میں اُم کہتے ہیں، اُم قرآن مجید میں 84 مرتبہ آیا ہے ، اس کی جمع اُمھات ہے ، یہ لفظ قرآن مجید میں گیارہ مرتبہ آیا ہے ، تفسیر میں ہے کہ لفظ اُم جامد ہے اور بچہ کی اس آواز سے مشتق ہے جب وہ بولنا سیکھتا ہے تو آغاز میں اُم اُم وغیرہ کہتا ہے اس سے اس کے اولین معنی ماں کے ہوگئے ، ویسے اُم کے معنی ہوتے ہیں کسی چیز کی اصل ، اُم حقیقت میں یہ تین حرف ہیں (ا+م+م ) یہ لفظ حقیقی ماںپر بولا جاتا ہے اور اس کے بعد ماں ہے
بجپن کے بعد جوانی میں ھم اس حصار کی پرواہ اتنی نہیں کرتے جتنی کرنی جاہیے مگر جب ہم خود ماں اور باپ بن جاتے ہیں اور اپنی اولاد کو پال رہے ہوتے ہیں تو ھمیں اپنے ماں اور باپ کہ قدر زیادہ ہونے لگتی ہے اور ھم شعوری طور پر ماں باپ اور خاص کر ماں کے قریب ہوجاتے ہیں
اللہ نے سب سے عظیم ہستی ماں کو بنایا ہے اور اس کی عظمت کی دلیل یہ ہے کہ اس نے ماں کے قدموں تلے جنت رکھ دی ، یعنی اگر ماں کو چھوڑ دیا یا ماں کو ناراض کردیا تو اللہ تو بعد میں حساب کتاب کرے گا پہلے بندہ دنیا میں ہی ہر سکھ سے بے دخل کردیا جاتا ہے
اللہ سب کی ماوٌں کو صحت و سلامتی کے ساتھ طویل عمر دے آمین
اور جن کی مائیں اب اس دنیا میں نہیں ہیں ان کے درجات بلند فرما اور احباب سے گذارش ہے کہ ھمارے مرحوم والدین کی مغفرت کے لیے بھی دعا فرمایئں ، جزاک اللہ ۔
سب مائیں ایک جیسی ہوتی ہیں اور ان کی دعائیں بھی ایک جیسی ہوتی ہیں گھر کی دہلیز کے پر قدم رکھتے ہوئے ٹھنڈک اور طمانیت کا احساس ماں کے وجود سے ہی ہوتا ہے اسی لئے شاید مشہور ہے کہ
”ماں کی دعا ،جنت کی ہوا“
ہر انسان کی کامرانیوں کے پیچھے انکی ماں کی طاقتور دعائیں ہوتی ہیں کیونکہ ماں کی گود اور اس کا فیضان و طمانیت کی بانہوں میں سمیٹے رکھتا ہے ،
ماں ایک ایسا پختہ مقدس اور دائمی رشتہ ہے جس سے بڑا تعلق پوری دنیا میں نہیں کیونکہ ماں شفقتوں،محبتوں،ٹھنڈکوں، بہاروں،خوشبوئوں،اور راحتوں کا استعمارہ راہنمائی و روشنی کی علامت ہے
ماں کے بغیر یہ دنیا ویران لگتی ہے ، قبرستان کی سی خاموشی چھائی ہوئی ہوتی ہے
ھم جب گھر آتے تھے تو سب سے پہلے والدین کو سلام کرتے تھے اور وہ سلام کے جواب میں ڈھیروں دعائیں دیتے تھے خاصکر امی بہت خیال کرتی تھیں اگر جلدی لیٹ گئے تو فورا پوچھنے آجاتی تھیں کیا بات ہے طبیعت تو ٹھیک ہے ، بخار تو نہیں ہے کبھی سر سہلاتیں تو کھبی کچھ کھانے کو پوچھتیں ۔
اب ھم گھر آتے ہیں تو گھر میں سب کچھ ہے مگر ماں کی دعا ممتا نہیں ہے ، ماں کی دعا ئیں تو اب بھی ھمارے ساتھ ہیں مگر ماں کی محبت ، شفقت اب ھمارے ساتھ نہیں کاش ماں کو کبھی موت نہ آتی ، کاش ماں ھمیشہ ھمیشہ ہمارا سائبان بنی رہتی۔ کاش کاش ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ بس اب ضبط کا بندھن ٹوٹ گیا اور ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
یہ احساس ہی ھمیں کرب میں مبتلا کر دیتا ہے کہ ہمارے کےلئے شب و روز دعائیں مانگنے والی ہستی خاک نشین ہو چکی ہے اس کی آمد کی منتظر نگاہیں ہمیشہ ہمیشہ کےلئے بندہو چکی ہیں جب بھی کسی ماں کی دنیا سے رخصت ہونے کی خبر سنتا ہوں تو دل خون کے آنسو روتا ہے کیونکہ رحمتوں ،برکتوں اور دعائوں کی یہ آغوش سات سال قبل ہم سے چھن گئی تھی ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
28 مارچ کو ھماری پیاری امی کی ساتویں برسی ہے مامی کے دنیا سے منہ موڑ جانے کے بعدمجھے اپنا دل و دماغ ہی نہیں بلکہ اپنا وجود بھی ریزہ ریزہ پوتا محسوس ہوا ایسا لگا کہ دنیا ختم ہو گئی ہے ۔ان کے جانے کے بعد احساس ہوا کہ جس گھر میں ماں نہیں ہوتی وہ گھر گھر نہیں صرف مکان ہوتا ہے کیونکہ گھر رشتوں سے بنتے ہیں اور رشتوں کی لڑی اس وقت تک ہی جڑی رہتی ہے جب تک سارے رشتوں کو جوڑنے والی ڈور سلامت رہے وہ بظاہر تو ہم سے دور چلی گئیں لیکن ان کی دعائوں کا سلسلہ اسی طرح ھمارے ساتھ رہا بس یہی افسوس ہے کہ ہم ان کی خدمت نہیں کر سکے ھماری امی صرف 15 دن ہسپتال میں رہیں اور ھم سارے بہن بھائی ان کے سرھانے کھڑے رہے جب تک وہ باتیں کرتی رہیں ھم سمجھتے رہے کہ ان کو جلد گھر لے جائیں گے پر 7 دن کے بعد ان کو آئی ۔سی۔یو میں شفٹ کردیا گیا وہاں بھی وہ کبھی کبھی دن میں ایک آدھ مرتبہ آنکھ کھول کر ھم میں سے کسی نہ کسی کو دیکھ لیتیں اور اسی سے باقی سب کو بھی پوچھتیں ۔ لمحے صدیا ں بن کے گزرتے رہے اور پھر 4 دن کے بعد ھم اس سے بھی محروم ہوگئے کیوں کہ امی کو وینٹیلیٹر پر منتقل کردیا گیا تھا ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ پھر وہ دن بھی آگیا جب ھماری ماں ھمیں روتا چھوڑ کر ھمیشہ کہ لیئے اس جہانِ فانی سے رخصت ہو گئی۔ اس وقت کی ویرانی سے آج تک وہی ویرانی محسوس کرتے ہیں البتہ جب کسی دوست کی یا اپنی بیوی کی ماں محبت اور شفقت پاتے ہیں تو بہت زیادہ خوشی محسوس کرتے ہیں
اللہ تعالی سے دعا ہے کہ جن کی مائیں زندہ ہیں وہ انہیں ان کی خدمت اور احترام کرنے کی توفیق عطا فرمائے اور وہ جو اس ہستی سے محروم ہو چکے ہیں انہیں صبر و جمیل عطا فرماتے ہوئے انہیں اپنے نیک اعمال کے ذریعے ثواب پہنچانے کی توفیق عنایت فرمائے آمین ثم آمین ۔
جعفر بھائی ہم سب آپ کی بات کی گہرائی جان سکتے ہیں ۔ میں آپ کو بتا نہیں سکتی کہ کل مجھے احساس ہوا ہے بیمار ماں بھی ایک نعمت کی طرح ہے ۔ کم از کم گھر میں ہے تو ۔ کہتے ہیں محبت خود غرض ہوتی ہے ۔ واقعی ہوتی ہے کہ ہمیں جانے والے کی تکلیف سے زیادہ اپنی جدائی کی تکلیف مارے جاتی ہے ۔ لیکن مجھے یہ خود غرض سی محبت بھی بہت عزیز تر ہے کہ اس سے جینے کا احساس تو زندہ رہتا ہے ۔ آپ کی والدہ کی وفات ایک دکھ کی طرح ساتھ ہو لی ہے ۔ آیئے ہم سب مل کر ان تمام ماؤں کے لئے مٖغفرت کی دعائں کریں جو اب ہمارے ساتھ نہیں ہیں اور جو مائیں ہمارے ساتھ ہیں ان کی لمبی عمر کی دعائیں مانگیں ۔ اور خود ان جیسا ہی اچھا بننے کی دعائیں کریں ۔الہی آمین
ھمشیرہ عزيز ہ
اسلام علیکم
اللہ تعالی آپکی والدہ ماجدہ کو اپنے حفظ وامان میں رکھے
اور برق رفتاری سے مکمل صحت تندرستی اور طول المعر عطا فرماۓ آمین ثم آمین
میں بھی اپنی ماں کو دیکھہ کر جیتاھوں
انکی تھوڑی سی تکلیف مجھے بیتاب کردیتی ھے
وہ بھی میرے بغیر کیہں رہ نیہن سکتیں
سب سمجھتے ھیں کہ امی صفدر اور شاھین ، حیدر شبر کو زیادہ چاھتیں ھیں
مگر امی تو نورین ،زیبا، پروین اور تسو سے بھی اتنی ھی محبت کرتی ھیں
گھر میں ماں کا وجود باعث برکت ھوتا ھے
موسم سرما کا ذکر ھے شدید سردی تھی
امی سو رھی تھیں
وہ اس طرح لیٹیں تھیں کہ جمھے لگ بالکل ساکت ھوگیں تیھن
میں نے فوار انکے پاوں پکڑ کر دبانے شروع کردے کہ میری ماں مجھے آپکی بہت ضرورت ھے
مجھے چھوڑ کر مت جانا
مجھے چھوڑ کر مت جانا
تھوڑی دیر میں امی کو ھوش آگیا
ھم دونوں ماں بیٹے دیر تک روتے رھے
امی اج بھی کیتں ھیں کہ وہ بہت دور نکل چکیں
مگر کسی آواز نے انکو واپس بلا لیا تھا
اللہ پاک ھماری دینا کی رونق وبرکت
ھماری پیاری ماں
ماں کا وجود ان کا سایہ ھمارے سروں پر قايم رکھے آمین ثم آمین
شاھین باجی کا صفی
بہن نگہت مجھے بلاگ دیکھنے میں اس مرتبہ بھی دیر ہوئی، میں بہت ہی اپ سیٹ رہا کیونکہ میرے ایک عزیز دوست کا پچھلے دنوںانتقال ہوگیا۔ یہ جان کر خوشی ہو ئی کہ والدہ صاحبہ رو بہ صحت ہیں۔اللہ تعالیٰ ان کو صحت ِ کاملہ عطا فرما ئے آمین۔
میں شکر گزار ہوں محترم پروفیسر شبیر بھائی اور عظیم بھائی کی جو ہمیشہ مجھے دعاؤں میں یاد رکھتے ہیں
میں شکر گزار ہوں اپنے پیارے بھائی صفدر رضا کی جس کی دعائیں مجھے ہر مشکل سے گزرنے میں مدد دیتی ہیں
میں شکر گزار ہوں اپنے بڑے بھائی محترم المقام جناب شمس جیلانی کی جن کی دعاؤں میں ہمیشہ رہتی ہوں ۔۔
جزاک اللہ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ تشکر
اللہ میری محبتوں کے یہ سائیابان قائم و دائم رکھے ۔۔ الہی آمین
السلام علیکم
ایک قریبی عزیز کا کینسر کے باعث انتقال ہوگیا تھا اس لئے یہاں تاخیر سے آنا ہوا
ماں باپ کے لئے اولاد کا صدمہ برداشت کرنا بہت مشکل ہوتا ہے۔ اللہ تعالی سے دُعا ہے کہ وہ نگہت کی والدہ کو صحت عطا کریں۔
والسلام
زرقا
زرقا صاحبہ ہم سب کی طرف سے تعزیت قبول کیجئے۔اللہ پاک جانے والے کی مغفرت فرمائے۔آمین
نگہت صاحبہ میں کچھ عرصے سے اپنے کچھ مسائل میں گرفتار ہوں اسی وجہ سے اخبار یا بلاگ پر آنا نہیں ہوا. اب جو آئی تو آپکی والدہ کے بیمار ہونے اور صحت ملنے کے بارے میں معلوم ہوا.تاخیر کی معذرت. اللہ پاک انکا سایہ آپ پر سدا قائم رکھے.آمین