میانہ روی کسی عمل میں درمیانی روش یا حالت جس میں نہ افراط ہو نہ تفریط (مثلاً خرچ کرنے میں نہ اسراف نہ بخل، برتاؤ میں نہ سخت گیری نہ بالکل نرمی،
اعتدال کا راستہ کامیابی و نجات کا راستہ ھوتا ھے
اتفاق و رنجش میں اعتدال
اعتدال وہ طاقتور جوہر ہے جس سے ہم اپنی شخصیت کو تعمیری بناکر مثالی بن سکتے ہیں۔
عقل مند آدمی ہمیشہ اپنی دولت سوچ سمجھ کرخرچ کرتاہے اپنی ضروریات پوری کرتے وقت حد سے زیادہ بڑھ جانا اسراف اور فضول خرچی کہلاتاہے یعنی انسان نمود ونمائش یا اظہار غرورو تکبریا دوسروں سے آگے نکل جانے کی دوڑمیں اپنی ناجائزضروریات یعنی لباس اور رہائش وغیرہ میں ضرورت سے زیادہ خرچ کرے
کیا آپ بھی اپنی چادر کے لحاظ سے پاوں پھیلاتے ھیں ؟

سورہ فرقان میں اللہ تعالی کے پسندیدہ بندوں کی یہ صفت بیان کی گئي ہےکہ جب وہ خرچ کرتے ہیں تو نہ بخل و کنجوسی کرتے ہیں اور نہ اسراف و فضول خرچی کرتے ہیں بلکہ (خرچ کرنے میں )میانہ رواورمعتدل ہوتے ہیں ۔چنانچہ ارشاد باری تعالی ہے کہ “اور یہ لوگ (رحمان کے پسندیدہ بندے)جب خرچ کرتے ہیں تو فضول خرچی نہیں کرتے اورنہ تنگي اختیار کرتے ہیں بلکہ یہ لوگ دومیانی راہ اختیارکرتے ہیں “(الفرقان )
سراف و فضول خرچي سے پرہیزکرنے والا کبھی تنگ دستی اورفقر و فاقے میں مبتلا نہیں ہوگا کیونکہ ایسا شخص اپنے حالات او اپنی آمدنی سے مطابق نہایت سوچ سمجھ کرخرچ کرے گا ونہ تونمود و نمائیش میں اپنی رقم ضایع کرے گا اورنہ عیش وعشرت میں اپنی دولت برباد کرےگا اور نہ فضول خرچي میں اپنی دولت اڑاۓگا بلکہ جو کچھ بھی خرچ کرے گا انتھائي سوچ سمجھ کرخرچ کرے گا ۔اسی طرح مال خرچ کرنے کے متعلق ایک اور مقام پر قرآن کریم نے مومنین کو یہ ھدایت و تعلیم دی ہے کہ “نہ تو اپنا ہاتھ گردن سے باندھ رکھو (یعنی حد درجہ کنجوسی کرو)اور نہ اسے بالکل ہی کھلا چھوڑدو(یعنی بے تحاشاخرچ کرنے لگ جاؤکیونکہ اگر ایسا کروگے تو )ملامت کا نشان بن جاؤگے اور افسوس سے ہاتھ ملتے اور عاجزبن کررہ جاؤگے (سورہ بنی اسرائيل )
اعتدال تو پل صراط کا دوسرا نام ہے۔اعتدال ہونٹوں سے ادا کر دینا آسان ہے،قلم کی نوک سے لکھ دینا بھی کوئی مشکل نہیں اور اعتدال کے موضوع پر پوری کتاب ضبط تحریر میں لے آنا بھی کارِ نہ دادرد۔لیکن ذرا زندگی کا ایک دن اعتدال کے ساتھ گزار کر تو دکھائیں؟
میں محترم المقام جناب صفدر ہمدانی کی بات سے سو فیصد متفق ہو کہ اعتدال پل صراط کا دوسرا نام ہے ۔۔۔ بابا مجھ سے اکثر کہا کرتے ہیں کہ ” اصل توازن یہ ہے کہ عدم توازن کو برقرار رکھا جائے ” واہ کتنی مشکل بات اتنی آسانی سے سمجھا دی ۔۔ سلامت رہیئے ۔۔الہی آمین
محترم المقام جناب صفدر ھمدانی صاحب نے دولفظوں میں حسن اعتدال کی کتنی خوبصورت تشریح کی ھے
اعتدال پل صراط کا دوسرا نام ہے
اصل توازن یہ ہے کہ عدم توازن کو برقرار رکھا جائے
حمکت کے ایسے بیش قمیت موتی برسوں کانٹوں پر چلنے کے بعد میسر آتے ھیں ۔
شاہین رضوی صاحبہ. ممنون ہستم.دست شما درد نہ کنید.
رہی بات کانٖٹوں پہ چلنے کی تو سچ تو یہ ہے کہ اب میں ہی کانٹوں پہ چلنے کا عادی نہیں ہوا بلکہ کانٹے بھی عادی ہو گئے ہیں. ایک دن بھی ان کانٹوں پر نہ چلوں تو کانٹے اداس ہو جاتے ہیں. ہاہاہاہاہاہاہاہاہا. ارے بی بی کہاں کی حکمت اور کہاں کے بیش بہا موتی. ہاں اللہ پاک کی حکمت ضرور ہے کوئی جو مجھ جیسے کو غیروں کے ساتھ ساتھ زیادہ اپنے کے امتحان میں رکھتا ہے. کیا کرؤں. منافقت نہیں ہوتی مجھ سے. اور سچ کہتا ہوں تو تلوار کا زخم کھاتا ہوں اور اب تو عادت ہو گئی ہے اس جرم کو روز کرنے کی.
میں تو ایک کم علم اور خطاوعصیاں سے لتھڑا ہوا انسان ہوں. نہ جانے اس اوپر والے نے کس کی دعا کے صدقے میں بھرم رکھا ہوا ہے. میں روز اس بھرم کو توڑتا ہوں اور وہ روز میرا بھرم رکھتا ہے.
……
میرے ہم نفس سنو
تم مجھے بس جانتے ہو
پہچانتے نہیں
تم مجھے روز دیکھتے ہو لیکن محسوس نہیں کرتے
تمہیں تو یہ بھی علم نہیں کہ
میرے خالی ہاتھ خالی پیٹ کے ساتھ بندھے ہوئے ہیں
اور سانسیں جیسے لوہی کی ڈوری کی طرح سخت ہیں
ہاتھوں کا رعشہ کسی دوسرے کو نظر نہیں آتا
اور روز مطعون ہونے کا شوق
اس در تک لے جاتا ہے
جہاں میرے نام کی تختی ہے