کوئی محب وطن ؛؛تضحیک اعزازات ؛؛ کا مقدمہ درج کروائے گا? ۔از۔صفدر ھمدانی

aezaz
دیکھ کر فہرست اعزازات کی آیا خیال
کوئی تو چمچہ ہے اسمیں اور کوئی کفگیر ہے
قائد اعظم کی روح بھی بالیقیں بے چین ہے
ہائے کیا اقبال تیرے خواب کی تعبیر ہے
صفدر ھمدانی
مکمل کالم پڑھنے کے لئے یہاں کلک کیجئے

15 thoughts on “کوئی محب وطن ؛؛تضحیک اعزازات ؛؛ کا مقدمہ درج کروائے گا? ۔از۔صفدر ھمدانی”

  1. پاکستان کے قومی اعزازات کی بھی وہی حالت ہو چکی ہے جو پاکستانی قوم اور اسکی غیرت و حمیت کی ہے۔یوں لگتا ہے کہ موجودہ حاکموں نے یہ تہیہ کر رکھا ہے کہ ملک کے کسی ادارے اور کسی شعبے کو مکرم و معظم نہیں رہنے دینا اور انکو ہر رخ سے تحقیر کی مثال بنانا ہے۔ہلال امتیاز ایسے ایسے فرد کو ملا ہے کہ غلط اور درست کا امتیاز ہی ختم ہو گیا ہے۔
    (کالم کا اقتباس)

  2. ملک میں قومی اعزازات کے شعبے کو اسی طرح بے توقیر کر کے رکھ دیا گیا ہے اور اب تو یہ عالم ہے کہ اکثر کو یہ قومی اعزازات جیسے ایک سزا کے طور پر ملتے ہیں۔ایسی سزا جو ذہنی اور احساسات کی ہے۔لیکن ان بے حس درباریوں کو یہاں بھی یہ فائدہ ہے کہ ذہن اور بیدار احساس نہ ہونے کی وجہ سے وہ اس سزا کو بھی جزا سمجھتے ہیں اور ان اعزازات کو بھی استحقاق سمجھتے ہیں اس نظریے کے تحت انہیں انکا یہ حق تاخیر سے ملا ہے بہت مل جانا چاہیئے تھا
    (کالم سے اقتباس)

  3. ‎مجھے اس پر کوئی اعتراض نہیں اور میری کوئی حیثیت بھی نہیں کہ میں بیگم بھٹو کو قومی اعزاز ملنے پر اعتراض کرؤں لیکن میرا استدلال مبنی بر دلیل ہے کہ اول تو زرداری صاحب نے انہیں قومی اعزاز دینے کے لیئے آخر انکے مرنے کا ہی انتطار کیوں کیا اور انہیں انکی زندگی میں ہی کیوں نہ دے دیا۔دوسری بات یہ کہ ایک پولیس والے کے ڈنڈے سے بیگم بھٹو کے سر سے خون نکلا اور دوسرے پولیس والے ڈنڈے سے عوامی شاعر حبیب جالب کے سر سے خون نکلا۔ طے پایا کہ حاکموں اور عوام کے خون میں فرق ہوتا ہے ورنہ کسی بھی قومی اعزاز سے بالا تر محافظ جمہوریت حبیب جالب کو بھی تو کوئی یاد رکھتا
    (کالم سے اقتباس)

  4. یوں لگتا ہے کہ جیسے وطن عزیز بھٹو خاندان یا زرداری صاحب کے بزرگوں کی جاگیر ہے اور بادشاہ وقت کے کسی غلط فیصلے کے سامنے بھی کسی کو بولنے کا اختیار نہیں۔اسی لیئے بادشاہ سلامت جو حکم فرماتے ہیں وہ حکم آخر ہوتا ہے
    (کالم سے اقتباس)

  5. ہاں کسی ایک محب وطن سے ایک سوال ہے کہ کیا کوئی ملکی عدالت میں ؛؛تضحیک اعزازات؛؛ کے ذمیداروں کے خلاف مقدمہ درج کروائے گا؟

    تمغہ بہادری کا اُسی کو دیا گیا
    میدان جنگ میں جو کسی سے لڑا نہیں
    (کالم سے اقتباس)

  6. میں حیران ہوں کہ میراں کو کس وجہ سے اعزاز دیا گیا .. کیاغلط انگریزی بولنے پر .. یا بے حیائی پر .. توبہ

  7. اسلام علیکم ساتھیو
    پباری بہن نگہت حیران مت ہو ،یہ ایوارڈ بھی جمہوریت کا حسن ہیں ۔
    جمہوریت کا حسن دیکھ دیکھ کر ہماری تو آنکھیں چندھیا گئی ہیں ۔ تو پھر چاہے میرا کو ایوارڈ ملے یا ملک کو کیا فرق پڑتا ہے ۔
    بچہ جمہورا زندہ باد
    عالم آرا

  8. محترم صفدر ھمدانی بھائی خوش رہئے۔
    کنہیں آواز دے رہے ہیں محب وطن کو جنہوں نے عہد کر لیا ہے کہ ہم تو برا کسی کا دیکھیں سنیں نہ بولیں ۔ ا ن معنوں میں نہ لیجئے گا جو اس کا اصل مفہوم ہے ۔بلکہ یہ معنے لیجئے کہ اب انہوں نے ہر برائی کے خلاف نہ بولنے کا روزہ دکھا ہے ۔
    اللہ ہمیں اپنی امان مین رکھے ۔
    عالم آرا

  9. تضحیکِ ایوارڈ کا مقدمہ!!!!
    ششششششششششششششششششششششششش!!!!!!!!!!!!!!!!!!!!!!!!!
    ایسا سوچا بھی تو سوچنے والے کا نام بھی لاپتہ افراد کی فہرست میں شامل ہو چکا ہوگا اور اسکے اہلَ خانہ کل سے پارلیمینٹ کے سامنے بیٹھنے والوں میں شامل ہو جائیں گے.

    یہ وہ اندھیر نگری ہے جہاں
    اسپغول
    کچھ نہ بول

  10. یونان کے سرگرم صحافی اور قلم کار بھائی سکندر ریاض چوہان نے لکھا ہے……….
    جب اقوام پر ایسے حکمران اورمادہ پرست انسانوں کاقبضہ ہوجائے تو ملک ریاستیں نہیں باج گزار اورعوام ملت نہیں غلامان بن جاتے ہیں۔عوامی وسائل اورقومی دولت کوناچ گانوں یعنی اقرباپروری اورعیاشیوں پرخرچ کرنے والے قومی اعزازات کی ایسی توہین کرتے ہیں ان کوحق دار بھی لیتے ہوئے شرماتے ضرور ہیں کہ وہ کس اعزاز کولے رہے ہیں جس کی کوئی توقیر ہی نہیں کیونکہ بے توقیر افراد نے اسکی توقیر توکیا اس کوتوہین کے قابل بھی نہیں چھوڑا۔

  11. اس عہد کی زندہ جاوید اور عہد ساز ہمہ جہت شخصیت احمد ندیم قاسمی کے نواسے محترم نیئر حیات قاسمی کی وزنی رائے اس طرح ہے……….
    محترم جناب صفدر ہمدانی صاحب اس موضوع پر آپ کے انتہائی مفصل اظہار خیال نے ھم لوگوں کے دل کی بھڑاس بھی سمو لی ھے۔ اِس دور نے تو ایسے ایسے رنگ دکھائے اور بے توقیری اور اس قدر بلا کی بے توقیری کہ کسی چیز کو بخشا نہیں گیا۔ کیا عدل کیا نصاف، کیا مذہب، کیا اخلاقیات، کیا عہدے، کیا ملک اور عوام تو خیر ھے ھی اسی کام کے لیے۔ غور کرنے والی اور انتہائی خوفناک بات ھے پاکستانیوں کی بے حِسی۔ مجال ھے جو کسی معاملے پر اتحاد کا مظاہرہ کر جائیں بس اپنے اپنے دُکھڑوں پر رونا رو کے دو، چار بسیں اور گاڑیاں جلا کے اور پھر نام نہاد لیڈران کے دلاسوں کے لالی پاپ چوُس کے پھر ذلّت کے پاتالوں میں جا گُھستے ھیں۔ ایک سوال کیا جاتا ھے جو کہ سوال سے زیادہ محض بہانہ ھے کہ جی ھمارے پاس کوئی لیڈر نہیں۔ ارے بھئی حالیہ دور میں بطورِ خاص مسلم ممالک میں آنے والی بیداری کی لہرمیں کونسا لیڈر کارفرما تھا؟ یا پھر اس کے نتیجے میں کوئی بہت بڑا لیڈر پیداھوا؟ نہیں۔ یہ عام عوام ھی تھی جس نے خود سے یہ کام کیا۔ یہ بحث الگ ھے کہ اس میں وہ کامیاب کس حد تک ھوئے۔ پاکستان میں لے دے کے گنتی کے دو تین ایوارڈ یا اعزازات ھی بچے تھے جن کی کسی حد تک اہمیت برقرار تھی۔ نشان حیدر اور باقی یہ سوِل ایوارڈ۔ سوِل ایوارڈ کا تو قصہ تمام ھواجب اربابِ اختیار نے صرف اپنے آس پاس نظر آنے والے چند لوگوں میں ایوارڈ تقسیم کر دئیے، بلکہ ایک خاتون تو ایسی بھی ھیں جنہوں نے دنیا کے اگلے پچھلے تمام ریکارڈ توڑتے ھوئے اپنے ھی آپ کو ایوارڈ سے نواز دیا۔ کمال ھے۔ نئی نسل کے سامنے جب اس طرح کی بے توقیری کے مظاہرے کیے جائیں گے تو ان کی تربیت بھی انہی خطوط پر ھو گی اور ہر کوئی بس اپنی ذات کی فکر میں مگن، اپنی مجموعی پہچان “پاکستانی” کو بھول کر بس اپنے مفاد کے لیے سرگرم رھیں گے۔ جس کی ابتدا ھو چکی ھے اور کچھ سالوں میں انتہاء کو پہنچ سکتی ھے جو اگر اس کو روکا نہ گیا۔ رھی بات عدالت میں مقدمہ کی تو معاف کیجئے گا وہ عدل و انصاف کے پیکر جن سے کچھ توقعات وابستہ تھیں اپنا کام کسی حد تک ھی انجام دے پائے مگر حقیقی طور پر عدلیہ ایک ایسا شیر ھے جو اگر خاموش بیٹھا ھو تو رعب دار ھے مگر جب منہ کھولے تو اس میں ایک بھی دانت نہیں تو بس فیصلے صادر ھوتے جائیں گے اور ان پر عمل کرنے والا کوئی نہیں۔

  12. محترم سید آصف جلال نے لکھا ہے………..
    صفدر ہمدانی صاحب۔۔۔۔۔۔۔۔۔ تحریر آپ نے جس درد دل سے تحریر کی، اسی احساس سے ہم نےمطالعہ کیا، یقین مانئے اس تحریر میں ، میں نے آپ کے پرفکر احساس ، و وطنیت سے پیار کی ایک جھلک پائی۔۔۔۔۔۔ دوران مطالعہ یقین مانئے ایک اصطراری کیفیت سےبھی دوچار ہوا، اور دل خون کےانسو رونے کو بے قرار تھا کہ ہم غیرت و حمیت سے بے گانہ حکمرانوں کس طرح اس پاک اعزاز کی ایسے کرپٹ اور نااہل اور بدماش سیاستدانوں کے گلے کی زینت بنا کر قومی اعزاز کی تذلیل کر رہے ہیں۔۔۔۔۔۔۔ رحمان ملک کا کیا کارنامہ ہے۔۔۔۔۔۔۔۔؟؟؟ فرزانہ راجہ، زمرد خان، مرتضیٰ سولنگی اور دیگر لسٹ جو کالم میں درج ہوئی، ان کے کارناموں سے قوم واقف تک نہیں، ملک کا ۹۸ فیصد عوام زرداری و رحمان ملک سے نفرت کے جذبات لئیے ہوئے ہے، کیونکہ ان بے غیرتوں نے ملک کو سوائے لوٹ کسوٹ اور بدعنوانیت کے کچھ نہیں دیا۔۔۔۔ ہر طرف مہنگائی کا بازار گرم ہے، اگر بالفرض محال کوئی معجزاتی کارنامہ سرزد بھی ہوا ہو تو وہ وزارء کی ذمہ داریوں میں شامل جس کا انہیں معاوضہ پروٹوکول و الاونس ملتے ہیں، ہم پر ان کا کوئی احسان نہیں۔۔ صفدر ہمدانی صاحب! بہت پاکستانی عوام کا فکری شعور بیدار کرنے والا نہایت عمدہ کالم ہے، خوش اور آباد رہیئے۔

  13. ۔
    کوئی محب وطن ؛؛تضحیک اعزازات ؛؛ کا مقدمہ درج کروائے گا?
    مجھے تو نیہن لگتا کہ کوئ محب الوطن یہ جرات کر سکے گا ،
    عزيز بہن اور بہت پیاری دوست ڈاکٹر نگہت نسیم ،

    میں نے بھی اج ایوارڈ کی بندر بانٹ کے بارے میں پڑھا ھے ،اسی کو یہاں پیسٹ کررھی ھوں

    صدارتی ایوارڈز کی بندر بانٹ بارے جاری ہے ۔ چودھری نثار علی خان نے اس حوالے سے صدر زرداری پر کڑی تنقید کی ہے اور استفسار کیا ہے کہ بعض گمنام جیالوں کو صدارتی ایوارڈ دئیے جانے کے پیچھے کیا حکمت کار فرماہے۔ اسی طرح فلم سٹار میرا اور وزیر داخلہ رحمن ملک کے بارے میں بھی طرح طرح کی باتیں سننے کو مل رہی ہیں کہ آخر انہیں کون سے سرخاب کے پر لگے ہوئے ہیں کہ انہیں بھی اسی ایوارڈ سے نواز دیا گیا ہے۔رحمن ملک کے بارے میں تو وثوق سے کچھ نہیں کہا جاسکتا البتہ فلمسٹار میرا کو تو سرخاب کے پر وغیرہ یقینا لگے ہوں گے۔ بھارتی ہدایت کاروں اور مبینہ پاکستانی شوہروں کے ظلم سہہ سہہ کر بیچاری بہت سمجھدار ہوچکی ہے جس کی سب سے بڑی دلیل یہ ہے کہ اس نے گزشتہ دو عدد ٹی وی شوز میں غلط اور بے محل انگریزی بولنے سے مکمل اجتناب برتا ہے، چنانچہ اگر اسے کوئی ایک آدھ صدارتی ایوارڈ”فری“ میں بھی مل جائے تو کوئی قیامت نہیں آئے گی۔

  14. دیکھ کر فہرست اعزازات کی آیا خیال
    کوئی تو چمچہ ہے اسمیں اور کوئی کفگیر ہے
    قائد اعظم کی روح بھی بالیقیں بے چین ہے
    ہائے کیا اقبال تیرے خواب کی تعبیر ہے
    صفدر ھمدانی

    اس لطیف طنز کے بعد کوئ اور کیا کہہ سکتا ھے
    حق وصداقت کے پیش رو کے قلم سے اتنے برمحل اور بر سیاسی اشعار پر مبارک و تہنتیت پیش کرتے ھیں
    اور محترم المقام جناب صفدر ھمدانی کا تحریر کردہ پورا کالم ھی بہترین ترین ھے
    اللہ کرے زور قلم اور زیادہ

  15. اسلام علیکم ساتھیو
    دیکھ کر فہرست اعزازات کی آیا خیال
    کوئی تو چمچہ ہے اسمیں اور کوئی کفگیر ہے
    قائد اعظم کی روح بھی بالیقیں بے چین ہے
    ہائے کیا اقبال تیرے خواب کی تعبیر ہے
    صفدر ھمدانی
    محترم صفدر بھائی اس سے بہتر ان اعزازات پانے والوں کی شناخت نہیں بتائی جا سکتی ۔ کالم بہت ہی بہترین ہے ۔
    اللہ آپ کے قلم کو اور زیادہ طاقت عطا کرے ۔
    اللہ ہمارے ملک پر رحم کرے آمین

    عالم آرا

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *