نیٹو کی سپلائی لائن کی بحالی اور ہمارے بونے رہنما

السلام علیکم
علامہ محمد اقبال رحمۃ اللہ نے فرمایا تھا ۔

اگر آگاہی از کیف و کم خویش
یمے تعمیر کن از شبنمِ خویش
د لا د ریو زہ ءِ مہتا ب تا کے
شبِ خود رابرافروزازدمِ خویش

ترجمۃ : ۔ ( جو میں سمجھ سکا ہوں )

اگر تو اگاہ ہے اپنی صلاحیتوں سے
تو اپنی شبنم سے سمندر تعمیر کر
اے دل ! چاند سے کب تک بھیک مانگے گا
اپنی رات کو اپنی آہ سے تنویر کر

کیا ہمیں کبھی اپنی عزت نفس اور خوداری کا احساس ہو گا ؟ کیا ہم لوگ کبھی خودار ہو پائینگے ؟ کاش ہمیں خودی کی اہمیت کا احساس ہو جائے ۔
آصف احمد بھٹی

12 thoughts on “نیٹو کی سپلائی لائن کی بحالی اور ہمارے بونے رہنما”

  1. السلام علیکم
    جناب صفدر ہمدانی صاحب ۔ آپ کی بات درست ہے ، البتہ میں اس میں کچھ اضافہ کرنا چاہونگا ، محض سیاست دان ہی نہیں بلکہ ہماری ہر ہر قیادت عزت نفس اور خودداری سے عاری ہو چکی ہے ، مگر مجھے حیرت اس بات پر ہوتی ہے کہ جمہور بھی قحط الرجالی کا منظر پیش کر رہے ہیں ۔

    تو اے دل تا نشینی در کنا رم
    ز تشریفِ شہاں خوشتر گلیمم
    درونِ سینہ ام باشی پس ازمرگ
    من از دستِ تو در امید و بیمم

    ترجمہ : – ( جو میں سمجھ سکا ہوں اور اسے نظم کیا ہے )

    اے دل ! جب تک تو پہلو میں ہے
    میں گدڑی پوش ، شاہوں سے سوا ہوں
    کیا تو مرنے کے بعد بھی سینے میں رہے گا؟
    میں تو اس امید و بیم میں گھرا ہوں ۔
    آصف احمد بھٹی

  2. اسلام علیکم آصف بھٹی بھائی اللہ آپ کو خوش رکھے ۔
    محترم بھائی اگر ہم نے اقبال کو ہی غور سے پڑھ لیا ہوتا تو شاید جمہور اس طرح نہ سو رہی ہوتی جس طرح آج خواب خرگوش کے مزے لے رہی ہے ۔کاش کوئی اٹھے اور کہے کہ
    جو نقش کہن تم کو نظر آئے مٹا دو ۔
    در اضل بات یہ ہے کہ ہم نے سب کچھ اوروں پر چھوڑ دیا یہاں تک کہ خود اپنے آپ کو بھی ۔ ہر بات میں دوسروں کا سہارا ڈھونڈھتے ہیں ۔ ہم نے خود اپنے پیروں پر کھڑا ہونا چھوڑ دیا ہے بلکہ ہر دم بیسا کھیاں تلاش کرتے ہیں ۔ اس پر طرہ ہمارے حکمران ۔
    جب تک ہم خود نہ کچھ کرینگے ان عزابوں میں گفتار رہینگے ۔ ہم نے اپنے جوانوں میں وہ کردار پیدا کرنے چھوڑ دیئے جو اچھے قائد بننے کا خاصہ تھے ۔ ہم نے سب کو نفرت اور عداوت کی آگ میں جھونک رکھا ہے ۔جس دن ہم نے اپنے اندر اس آگ کو پیدا کر لیا جس کی تڑپ اقبال کے ہر شعر میں موجود ہے اس دن ہم ایسے جمہور بن جائینگے جو ہر برائی کے خلاف سینہ سپر ہوگا ۔ انشا ء اللہ
    بس بات ساری دل ہی کی ہے جس دن اسے مسخر کرلیا سب کچھ قابو آجائیگا ۔ یہ میری سوچ ہے ۔
    اقبال جیسا شاعر جس قوم کو مل جائے
    اس قوم کے ابھر نے کے آثار بہت سے ہیں
    اے کاش خودی اس کی اک بار جواں سمجھیں
    دیکھو تو شاھیں بننے کے اعمال بہت سے ہیں
    اللہ ہمارے جمہور کو ہمت دے اور ہمارے جوانوں کی خودی کو بیدار کر دے ۔ آمین
    عالم آرا

  3. آصف بھائ سلامت رھو۔ تمھاری نثری صلاحیتوں سے تو بخوبی واقف ھوں ماشا اللہ تمھاری شاعرانہ کوشش بھی اچھی ھیں
    اقبال کے فارسی اشعار کا اتنا اچھا ترجمہ بہت اچھا لگا
    سلامت رھو
    نیٹو کی سپلائی لائن کی بحالی اور ہمارے بونے رہنما
    کو کیا کہہ سکتے ھیں
    ھماری 18 کروڑ قوم بھی کونسی قدآور ھے

    تم نے خودی اور خوداری کی بات کی ھے

    ٹکڑوں میں بٹی ھو‏ ئ
    فرقوں میں بٹی ھوئ
    خود مختاری اور غیرت سے مبراء
    نہ غیرت ھے نہ حمیت رھی
    دشمن اب سرحد پر نیہن گھر وں میں گھس کر ماررھے ھیں
    اب سارے شاھین صفت جوان گرگس اور گیڈر بن چکے ھیں
    مردہ قوم سے کیا توقع کی جاسکتی ھے
    ملک میں فساد کرواۓ جاتے ھیں
    صرف کراچی میں ایک دن کی ھڑتال سے 8 ارب روپے کا نقصان ھوتا ھے۔
    دو کڑور افراد ٹرانسپورٹ کی ھڑتال سے متاثر ھوتے ھیں
    20لاکھہ افراد یومیہ اجرت سے محروم ھوجاتے ھيں

    ظلم سہنا بھی تو ظالم کی حمایت ٹہری
    عزت نفس جاتی ھے تو اس کے ساتھہ خودی اور خوداری بھی رخصت ھوجاتی ھے اور جو قومیں ان جواھر سے محروم ھوجاتیں ھیں
    وہ صفحہ ھستی سے مٹ جاتیں ھیں

  4. السلام علیکم
    شاہین آپی ! مگر جانے کیوں ، میں پھر بھی مایوس نہیں ہوں ، آپ ہیں ، میں ہوں ، نگہت آپی ہیں ، صفدر ہمدانی صاحب ہیں ، شمس جیلانی صاحب ہیں ، عالم آرا صاحبہ ہیں ، صفدر رضا بھائی ہیں اور ایسے ہزاروں اور بھی مجھے پر امید رکھتے ہیں ،
    موج بڑھے یا آندھی آئے
    دیا جلائے رکھنا ہے
    گھر کی خاطر سو دکھ جھیلے
    گھر تو اخر اپنا ہے

    مجھ جیسے آپ جیسے لوگ دیا جلائے رکھتے ہیں اور ہمیں دیا جلائے رکھنا ہے ۔
    آصف احمد بھٹی

  5. اسلام علیکم بھائی آصف بھٹی جیتے رہئے ۔
    بہن شاھین رضوی خوش رہو ۔
    میں محسوس کرتی ہوں کہ جب تک کوئی ایک آوا‍ زاٹھانے والا بھی باقی ہے ۔ دیا روشن رہے گا ۔
    کیونکہ جب بہت اندھیرا ہوتا ہے گہرا اندھیرا تو روشنی کی ایک کرن بھی بہت تیز دکھا ئی دیتی ہے اور سارے اندھیرے کو چیر کر رکھ دیتی ہے ۔
    تو بس ان کرنوں کو بچائے رکھنا ہے تا کہ وہ اپنے حصے کی روشنی پھیلاتی رہیں ۔ ہم ضرور ان اندھیروں سے نجات پا لینگے انشا ء اللہ
    کھول آنکھ زمیں دیکھ فلک دیکھ فضا دیکھ
    مشرق سے ابھرتے ہوئے سورج کو زرا دیکھ
    ََََََََََََََََََََََََََََََــــــ۔ ۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

    ۃیز ترک گامزن منزلِ ما دور نیست

    بس ایک کام ضروری ہے کہ جوانوں کا ساتھ دیا جائے ۔جوان قیادتوں کو سامنے لایا جائے ۔اور ان پرانے گر گوں سے نجات کی فکر کی جائے ۔
    وہ غلطیاں بھی کرینگے ۔لیکن وہ سنبھلینگے بھی اور سنبھا لینگے بھی ۔اللہ نے چاہا تو
    کوشش بندوں کا کام ہے مدد اللہ رب العزت کرے گا ۔
    میرے وطن کو ضرورت ہے ان جوانوں کی
    بدل کے رکھ دین گے جو تقدیر ان ایوانوں کی

    عالم آرا

  6. السلام علیکم
    محترمہ عالم آرا صاحبہ ! میں آپ کی اس بات سے مکمل طور پر متفق ہوں کہ ان پرانے گرگوں سے نجات کی فکر کی جائے ۔ البتہ اس میں کچھ اضافہ کرونگا کہ ان پرانے گرگوں سے نجات کی فکر کی جائے اور ایسے لوگوں کو سامنے لایا جائے کہ جو اس ملک اور قوم کے ساتھ مخلص ہوں ، اور ان میں بزرگ و جوان سبھی شامل ہوں تانکہ بزرگوں کا تجربہ اور جوانوں کا عزم جمہور کے بہتری کے لیے بہتر اقدامات تجویز اور نافذ کر سکے ، البتہ نوجوانوں کی اکثریت ہونی چاہے اور بزرگ بھی وہی ہونا چاہیے جو اس سے پہلے آزمایا نہ گیا ہوں یا کم از کم جس کا ماضی داغدار نہ ہو ۔
    آصف احمد بھٹی

  7. السلام علیکم

    زِ من گو صوفیانِ با صفا را
    خد ا جو یا نِ معنی آ شنا را
    غلا مِ ہمتِ آ ں خو د پرستم
    کہ با نورِ خودی بیند خدا را

    ترجمہ : – ( جو میں سمجھ سکا ہوں اور اسے نظم کیا ہے )

    مری طرف سے کہدو صوفیان با صفا سے
    خدا کے متلاشیوں سے ، ہر حقیقت آشنا سے
    میں ایسے خود پرست کی ہمت کی داد دیتا ہوں
    کہ جو اپنی خودی کے نور سے آشنا ہوا خدا سے
    آصف احمد بھٹی

  8. اسلام علیکم بھائی آصف بھٹی خوش رہئے ۔
    میرے بھائی جب میں کہتی ہوں پرانے گر گے تو میری مراد ہوتی ہے یہ خاندانی سیاست دان جو عرصے سے ہماری خود داری کو اپنے ہاتھوں روند رہے ہیں ۔
    جہاں تک بزرگوں کی بات ہے میں سمجھتی ہوں کہ وہ ہمارے لئے برکت ہیں ۔ ان کی محبت اور تجربے کے بغیر ہم کوئی بھی آگے نہیں بڑھ سکتے ۔وہ چاہے سیاست ہو یا ہماری زندگی کا کوئی بھی شعبہ ۔
    مجھے خوشی ہے کہ آپ کی نشاندہی سے میں اپنے موقف کو واضح کر سکی ۔
    میں ہمیشہ پرانے لکھتی ہوں بزرگ شاید کبھی نہیں لکھا ۔کیونکہ میں اپنے بڑوں سے بہت محبت کرتی ہوں اور ان کا احترام بھی کرتی ہوں ۔اس لئے کہ ہماری کامیابی ہمارے بڑوں کی رہنمائی ہی میں ہے ۔
    جزاک اللہ خیر بھائی کہ آپ کی وجہ سے میں اپنی بات کو اب کھول کر لکھا کرونگی ،
    اقبال کا ایک ایک شعر ہمارے لئے ایک کتاب کھول دیتا ہے اگر ہم اسے سمجھنا اور پڑھنا چاہیں ،
    اللہ ہمیں سوچنے اور سمجھنے کی توفیق عطا کرے آمین
    عالم آرا

  9. السلام علیکم
    محترمہ عالم آرا صاحبہ ! میں آپ کی بات سمجھ گیا تھا اور اسی لیے اس میں اضافہ کیا تھا ۔
    آپ کی یہ بات بھی بلکل درست ہے کہ اقبال کا ایک ایک شعر ہمارے لئے ایک کتاب کھول دیتا ہے اگر ہم اسے سمجھنا اور پڑھنا چاہیں ۔
    عملامہ محمد اقبال رحمۃ اللہ پل دو پل کے نہیں صدیوں کے شاعر تھے ، خدا نے انہیں وہ چشم بینا دی تھی کہ جس سے وہ آنے والے زمانوں کا ادراک رکھتے تھے ، اسی لیت تو وہ کہہ گئے ہیں ، شاہین کا جہاں اور کرگس کا جہاں اور ۔ انہیں کرگسوں میں شاہین پیدا ہونگے اور جن کا جہاں اور ہی ہو گا ۔
    آپ کی دُعا کو دہراؤں گا ۔ اللہ ہمیں سوچنے اور سمجھنے کی توفیق عطا کرے آمین
    آصف احمد بھٹی

  10. السلام علیکم

    چو نرگس ایں چمن نا دیدہ مگزر
    چو بو د ر غنچہ ءِ پیچیدہ مگزر
    ترا حق دیدہءِ روشن ترے دا د
    خرد بیدا ر و د ل خوا بیدہ مگزر

    ترجمہ : – ( جو میں سمجھ سکا ہوں اور اسے نظم کیا ہے )

    نرگس کی طرح چمن سے بنا دیکھے نہ گزر
    خوشبو کی طرح غنچہ میں بند رہ کے نہ گزر
    حق نے تجھے جو یہ دیدہ بینا دیا ہے
    عقل کو ہوش دلا ، دلے خوابیدہ نہ گزر
    آصف احمد بھٹی

  11. اسلام علیکم
    بہت خوب بھائی آصف جیتے رہئے
    اللہ آپ کے علم میں بہت اضافہ فرمائے آمین

    عالم آرا

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *