
بہت ہی عزیز بہن بھائیو آج آپ سب کی خدمت میں اپنے بڑے بھائی محترم المقام جناب شمس جیلانی صاحب کا وہ کالم پیش کرنے کی سعادت حاصل کر رہی ہوں جوشروع سے لے کر آخر تک ایک ایک لفظ موتیوں میں تولنے کے لائق ہے ۔۔۔ شمس بھائی آپ کی راہنمائی پر ہمیں ناز ہے ۔۔ سلامت رہئے ۔۔ جگ جگ جیئے ۔۔ الہی آمین
“کیا ہی اچھاہو کہ اب ہم دوسروں کی اچھی با تیں اپنا لیں۔از ۔ شمس جیلانی“
ہم نے دنیا ٹی وی کے پروگرام “خبر یہ ہے “ پر ایک اچھی خبر سنی وہ یہ تھی کہ پاکستان کے ڈپٹی اٹارنی جنرل جناب خورشید حسن صاحب جوکہ بھارت کے دورے پر گئے ہوئے ہیں۔ انہوں نے گرودواروں میں جو تے سیدھے کر کے یہ ثابت کیا ہے کہ ہم ایک امن پسند قوم ہیں اور شدت پسندی سے ہمارا کو ئی تعلق نہیں، اور یہ حقیقت بھی ہے کہ اکثریت امن پسند ہے جس کو ایک چھوٹی سی اقلیت نے ہما ری اپنی غلطی کی وجہ سے پوری قوم کو یر غمال بنا یا ہوا ہے۔ ورنہ ہما رے نبی (ص) نے تو یہاں تک فرما دیا کہ “پڑوسی اگر بھو کا ہو، چاہیں وہ کسی مذہب کا بھی ہو تو اس کا پیٹ بھرے بغیر مسلمان پر کھانا حرام ہے اور یہ بھی فرما یا کہ وہ مومن نہیں جس کے شر سے اس کا پڑوسی محفوظ نہ ہو “ کاش وہ اسی جذبے سے واپس آکر یہاں بھی کام کریں اورہمیں امید ہے کہ وہ ضرور کریں گے کیونکہ یہ تصوف میں بڑا آزمودہ نسخہ ہے اور اکثر پیر یہ اپنے مریدوں کو بتایا کرتے تھے ،جب وہ کہتے تھے کہ ہمار ے دل سے تکبر نہیں نکل رہا ہے۔ تو اس پر عمل کر نے سے وہ عام طور پر چلا جا تا تھا اور مرید کو عرفان حا صل ہو جاتا تھا جو کہ ہر تصوف کے طالب ِ علم کے لیئے پہلی سیڑھی طے کر نے کے مترادف ہے، کیونکہ یہ بھی نبی (ص) کا فرمان ہے کہ “جس کے دل میں رائی کے دانے کے برابر بھی غرور ہو گا اس پر جنت حرام ہے “
چونکہ وہاں کا میابی کے ساتھ انہوں نے یہ کام کیا ہے اس لیئے میرے خیال میں انہیں عرفان کی وہ منزل حا صل ہوگئی ہو گی جوکہ مقصودِ مومن ہے۔ اورانکا وہ کلف شدہ اکڑا ہوا رویہ بھی بدل گیا ہوگا جس کے لیئے پاکستانی مشہور ہیں۔ واپس آکر وہ پولس اسکوارڈن ، کلف شدہ ٹا ئی اور سوٹ کے بغیر عدالت جا یا کریں گے؟ بلکہ اپنے یہاں کی مساجد میں بھی، مسلمانوں کوجو تے بکس میں رکھنے کی عملی تربیت دیا کریں گے! جو کہ جہاں چا ہتے ہیں وہیں چھوڑ کر چلے جا تے ہیں، جبکہ بکس ہر مسجد میں موجود ہیں۔ ہمیں وہاں کے گردواروں کا توعلم نہیں ہے، مگر یہاں ملٹی فیتھ کمیٹی میں شامل ہو نے کی وجہ سے ہم مندر، گرودوارے اور بدھ ٹیمپل سبھی میں گئے ہیں،مگر جس طرح ہما ری مسجدوں میں جو تے بکھرے ملتے ہیں اور کا ریں پارک ہوتی ہیں وہ نظا رہ ہمیں کہیں اور دیکھنے کو نہیں ملا؟ ۔
اگر انہوں نے واپس آکرایسا نہ کیا تو پھر دنیا ،خصوصا“ بھا رت یہ غلط تا ثر لے گا کہ ہم نظریہ ضرورت کے تحت کسی کے جو تے بھی سیدھے کرنے سے گریز نہیں کرتے ،جس کے لیئے ہم پہلے ہی مشہور ہیں؟ اب ہم اس پر آتے ہیں کہ لوگ سوال کریں گے ؟ کہ انہوں نے بجا ئے مندروں کے جو کہ وہاں کی اکثریت کی عبادت گاہیں ہیں گرو دواروں کو کیوں چنا جوکہ اقلیت کی عبادت گاہیں ہیں،؟ لوگوں نے سوچا ہوگا کہ شاید اس لیئے کہ یہ وہاں کےپر دھان منتری کا مذہب ہے۔ مگر ہم اسے دوسری نگا ہ سے دیکھ رہے ہیں ،ممکن ہے انہوں نے بھی اسی نگاہ سے دیکھا ہو تو غلط سوچنے والوں کو خفت اٹھانی پڑے گی اسی لیئے تو قر آن نے بد گمانی کو منع کیا ہے؟ ان کے برعکس ہم یہ سوچ رہے ہیں کہ اب پا کستا نیوں نے یہ طے کر لیا ہے کہ وہ جہاں جا ئیں گے، وہاں سے اچھے کام کر کے آئیں گے اور اچھی با تیں لیکر اور اچھی یا دیں چھوڑ کر آئیں گے تاکہ تلافیِ مآفات ہوسکے۔ اسی لیئے ہم یہ سمجھنے میں حق بجانب ہیں کہ انہوں نے گرودواروں کو چنا ؟ اس کی وجہ یہ ہے کہ سکھ فرقہ کے پہلے گرو نانک جی مہاراج کے تین مشہور اصول ہیں جن پر یہ فر قہ عامل ہے۔ پہلا ً نام جپنا ،دوسرا کرت کرنا اور تیسرا ونڈ چھکنا؟
یعنی انکی تعلیمات تین چیزوں پر مشتمل ہیں۔ پہلے پیدا کرنے والے کا نام جپنا یعنی ورد کرنا، رزق ِ حلال کمانا اور خدمت خلق کرنا اور تیسرا کا م آپس میں بانٹ کر جو کچھ میسر ہو وہ کھانا۔ ڈپٹی اٹارنی جنرل صاحب نے ان میں سے صرف وہ چنا ہے جو کا ر سیوا کے زمرے میں آتا ہے یعنی خد مت ِ خلق کرنا بھی اسی کا ایک حصہ ہے؟ پہلے اسی پر ہی بات کر تے ہیں۔ کہ اس کے تحت سکھ برادران کیا کرتے ہیں۔؟وہ گرودواروں کی صفائی سے لیکر ہر وقت ہر کسی کے لیئے لنگر کی تیار ی جا ری رکھنے کاکام رضا کا رانہ طور پر انجام دیتے ہیں، جن میں مرد اور خواتین دونوں شامل ہیں اور جبکہ لنگر بلا تفریق مذہب اور ملت سب کے لیئے جاری ہے اور اربوں لوگ روزانہ ان لاکھوں گور دواروں کے لنگر سے پیٹ بھرتے ہیں جو پوری دنیا میں پھیلے ہوئے ہیں۔ وہاں کو ئی تنخواہ دار ملازم کام نہیں کر تاکہ اس میں سے وہ اپنا اور اپنے بچوں کا پیٹ بھرے؟
بہت سے رضاکار اپنے گھر سے کھانا کھا کر آتے ہیں ان میں بھی مرد اور عورتیں دونوں شامل ہیں مگر وہاں خصوصی تقریبات کے علاوہ بچے نہیں دیکھے اس کی وجہ شاید یہ ہو کہ انہوں نے یہ پلے باندھ لیا ہوکہ علم حا صل کرو چا ہیں چین تک جانا پڑے ،جو ہم بھول گئے ہیں۔
اب آپ پو چھیں گے کہ لنگر میں پکتا کیا ہے؟ چونکہ ان کے دروازے سب کے لیئے کھلے ہو ئے ہیں۔ لہذا وہ بریانی اور قورمہ نہیں پکا تے جیسے کہ ہما رے یہاں خیرات کے لیئے پکتا ہے ؟بلکہ وہ کھانا پکا تے ہیں جو غریبانہ ہے اور جو سب کھا سکیں، یعنی سبزی خوروں کی عام خوراک ۔ چھولے ، سبزی، چپاتی، چا ول ۔میٹھے میں کھیر یا وہ مٹھائی ۔ جو لوگ لیکر آتے ہیں یہ ہما رے مزارروں کی طرح ریسا ئیکل ہو کر دوبارہ سامنے کی دکا نوں پر نہیں بکتی ۔ بلکہ گوردوارے کے قریب دکان اس لیئے ہو تی ہی نہیں ہے کہ وہاں سے کو ئی بھو کا با ہر جا تا ہی نہیں ہے؟ جو دکان وہاں پر کھولے گا وہ دوسرے دن تو دور کی بات ہے اسی شام کو بڑھا جا ئے گا؟ نہ یہاں پھول بکتے ہیں نہ یہاں چا دریں بکتی ہیں ،پھر با زار کا ئے پہ چلے گا ؟اس لیئے آپ کو گردوارے کے آس پاس ڈھونڈے سے کو ئی ایسی دکان نہیں ملے گی؟ جبکہ ہما رے ہاں بازار ہو تے ہیں۔ جس کی وجہ سے حکومت کو مزاروں کو اور مسجدوں کو قومیانہ پڑاکہ یہ بھی کمائی کا ذریعہ ہیں اور یہ اقربا پروری سے کیوں با ہر رہیں۔ اب آپ پو چھیں گے کہ یہ رقم آتی کہاں سے ہے جس سے اتنے لنگر چلتے ہیں؟
جواب یہ ہے کہ جیسا مشہور ہے کہ تمام ان کے ماننے والے بیس فیصد اپنی آمدنی کا دیتے ہیں ۔ جو اس کے علا وہ ہے جو وہ متھا ٹیکنے (سجدہ کرنے) کے لیئے یاتری یا زائرآتے ہیں اوروہاں پیسے ڈال کرجا تے ہیں، وہاں آنے والے سجدہ کرتے ہیں اور لنگر کھا تے ہیں اورگرو بانی کا کوئی پاٹ سنتے ہیں جو وہاں اس وقت ہو رہا ہوتا ہے اور چلے جا تے ہیں ۔ گرو بانی کیا ہے یہ اس کتاب کا ورد ہے جوانکے آخری گرو ، گروگوبند سنگھ جی مہاراج کے زمانے میں مرتب ہو ئی جس میں ڈھا ئی سو اشلوک (اشعار) بابا فرید (رح) پاکپٹن شریف والوں کے ہیں کے ہیں اور باقی دوسرے بزرگوں کے ہیں اور وہ اچھی با توں کا مجمو عہ ہے ۔ وہ اسے گرنتھ صاحب کہتے ہیں اور اپنا آخری اور گیار ہواں گرومانتے ہیں؟ اپنی طرح ،انہیں ہم نے انہیں چند ہ مانگتے کبھی نہیں دیکھا اور نہ ہی فنڈ ریزنگ کرتے سنا ،نہ تنگی داماں کی شکا یت سنی۔ یہ رقم وہی ہے جو ہما رے یہاں خمس کہلا تی ہے۔ اگر ہما رے یہاں بھی لوگ اپنی آمدنی کا وہ حصہ دیں جو ان پر واجب ہو تا ہے تو پھر صورت حال وہ ہو جاتی ہے جو کہ کبھی ہما ری تھی کہ کو ئی خیرات لینے والا نہیں ملتا تھا؟
ہمیں امید ہےکہ جب وہ لوٹ کر آئیں گے تو اس ملک کی باقی اچھی با تیں بھی ساتھ لا ئیں گے ، بلکہ انہیں کی نہیں اب چونکہ ان کی کا یا پلٹ ہو چکی ہے؟ وہ جہاں بھی آئندہ جا ئیں گے غیر ملکی دورے پر ان کی اچھی با تیں لیکر آئیں گے۔ مثلا ً وہیں سے ہندو دھرم سے پُن کھا تا۔ جسے وہ چھپا کر رکھتے ہیں اور وہاں کے انکم ٹیکس والے اس کی تلاش میں رہتے ہیں، کیونکہ وہ ہ بھی ہما ری طرح انکم ٹیکس کے لیئے خصوصی کھاتے بنا تے ہیں مگر اپنے بھگوان سے ڈرنے کی وجہ سے پن کھا تے کو صحیح رکھتے ہیں اس میں کبھی ہیر پھیر نہیں کرتے، تاکہ ہم بھی شرما کر اپنےدانا اور بینا اللہ سے اتنا ہی ڈرنے لگیں تو تمام براءیاں پاکستان سے مٹ جا ءیں غریبوں اور مظلوموں کا بھلا ہو جا ءے؟
دوسری چیز وہاں سے جو لا نے کی ہے وہ دستور کی پا سداری ہے اس کی اہمیت کو ہم سے بہت پہلے انہوں نے محسوس کر لیا تھا اور انہوں نے آزادی سے پہلے ہی دستور ساز کمیٹی بنا لی تھی پھرآزادی کے بعد سال چھ مہینے میں ہی دستور بنا کر نا فذ بھی کر دیا۔
جبکہ ہم نے یہ کہہ کر کچھ نہیں کیا کہ ہمیں اس کی ضرورت اس لیئے نہیں ہے کہ ہما رے پاس تو قر آن کی شکل میں دستور مو جود ہے ۔پا کستان بننے پر دستور ساز اسمبلی بنی جو کہ ملٹی پر پز تھی یعنی وہی پا رلیمنٹ بھی تھی۔ وہ ما شا اللہ سالوں حیات رہی اور اسی کے زیرِ سایہ یہ خرا بیاں جو آجکل پا کستان میں را ئج ہیں ان کو جلا ملی۔ مگر وہ اس پر متفق نہیں ہو سکی دستور کیسا ہو حتیٰ کہ غلام محمد نے تھک کر اس کی چھٹی کردی؟ امید ہے و ہ یہ بھی سیکھ کر آئیں گے کہ دستور بنتاکیسے ہے؟اور وہ ابھی تک کچھ کم پینسٹھ سال سے وہاں چل کیسے رہا ہے؟ جسے ہم پہلے توبنا ہی نہیں سکے اور جب بھی بنا ،اول تو کسی آمر نے آکر توڑدیا۔یا ترمیموں سے اس کا حلیہ بگا ڑدیا ؟ ہما رے خیال میں یہ بھی سیکھنے میں کو ئی حرج نہیں ہے کہ علم و تجر بہ ہے! اچھی بات جہاں سے بھی ملے لے لینا چاہیئے؟ جیسے پاپ ڈرامے سیکھنے کے لیئے ہم نے اپنے ٹی وی کے کر تا دھرتابھارت بھیجے تھے۔
اکثر ہما رے صدر صا حب اور وزیر آعظم صا حب دونوں خصوصی مواقعوں پر با ہر چلے جاتے ہیں ۔اگر وہ ان کو یہ سمری لکھ کر بھجوا دیں جب ملک میں ہوں؟ تو آئندہ وہ بھی جہاں جا ئنگے اپنے ساتھ وہاں سے اچھا ئیاں لیکر آئیں گے ، جیسے کہ عدلیہ کا احترام بد عنوانیوں کے الزام پر خود سے استعفیٰ دینا،قانون کی با لا دستی ملک میں قائم رکھنا۔ لندن سے روٹی کپڑا مکان اور علاج معالجہ سب کو دینا۔ اپنے عزیزوں اور نا اہل دوستوں کو نوازنے سے پر ہیز کر نا وغیرہ؟ اگر انہوں نے یہ کام کر لیا ۔تو دنیا ہما را اعتبار کر نے لگے گی، عزت کر نے لگے گی اور پاکستانی ان کو اپنا ہیرو مانیں گے۔ ہم دعا گو ہیں اللہ ان کو اس پر ثابت قدم رہنے کے لیئے جرا ءت اور استقامت عطا فرما ئے
(آمین)

بہن نگہت جزاک اللہ اس مضمون کو پسند کرنے اور بلاگ میں لگانے کا بہت بہت شکریہ اللہ تمہیں خوش رکھے آمین
شمس بھائی آُپ نے کالم اتنا متوازن اور لاجواب لکھاہے کہ ماشاللہ ۔۔ میں یہ نہیں کہونگی کہ کاش ہمارے حکمران اسے پڑھ لیں ۔۔ بلکہ میری دعا ہے کہ اسے ہر فکر کے انسان پڑھیں تاکہ سوچ سکے کہ غلطی کہاں سے شروع ہوتی ہے ۔۔ اپنے عمل اور سوچ سے یا دوسروں کی کہی باتوں کے ردعمل سے ۔۔ شمس بھائی آپ کو جب یاد رہ جائے اپنی دعاؤں میں مجھے اور میرے اہل خانہ کوضرور یاد رکھئے گا ۔۔
جزاک اللہ
نگہت !مجھے تم اپنی سگی بہن کی طرح عزیز ہو، اپنے اچھے دل اور اس اچھے کام کی وجہ سے جو تم کر رہی اور میں اپنی ہر دعا میں تمہیں یا د رکھتا ہوں۔ اللہ تمہیں اس راہ میں مزید استقامت دے اور خوش و خرم رکھے آمین
اسلام علیکم
محترم شمس بھائی کی تحریر کا ایک ایک لفظ دل میں اترنے والا ہوتا ہے ۔ اس بات سے کوئی انکار نہیں کر سکتا ۔ شمس بھائی کی تحریرین پڑھ کر ہمیشہ اپنے اندر ایک نئے جزبے کے جاگنے کا احساس ہوتا ہے ۔
یہ حقیقت ہے کہ جس دن ہم اس ڈگر پر چل نکلے جسے نہ جانے کہاں چھوڑ آئے ہیں ،تو وہ دن ہمارے لئے مبارک ہوگا ۔
پیاری بہن نگہت اگر ہم یہ سوچ لیں کہ غلطی کہاں سے شروع ہوئی تو شاید ہم اپنے محاسبے کرنے کے قابل ہوجائیں ۔آج کل تو لوگ چیخ چیخ کر غلطبوں کی نشاندہی کر رہے ہیں کاش ہم ان غلطی کرنے والوں کو پکڑنے کے قابل ہو جائیں ،اور ہو جائینگے انشا ء اللہ کہ ابھی ہمارے درمیان شمس جیلانی بھائی جیسے لوگ موجود ہیں الحمد للہ
اللہ شمس بھائی کو سلامت رکھے اور ہمیں ان کی تحریروں سے فیضیاب ہونے کی توفیق عطا کرے ۔ جزاک اللہ خیر
شمس بھائی مجھے بھی اپنی د عاؤں میں ضرور شامل رکھئے گا ۔
عالم آرا
بہن عالم آرا بہت بہت شکریہ آپ کے ان اعتماد بھرے الفا ظ کا
اسّلام علیکم،محترم ہم نشینوں ،
مزاج بخیر ،
اتنا زبر د ست بلاگ ہئے کہ دو چار سطروں میں تو دل کی بھڑاس نکلے گی نہیں ، بس ابھی اتنا عرض ہئے کہ ہم پاکستانی ایک قوم کب رہئے،ہم کو ہمارے دشمنوں نے جب جس طرح چاہا اس طرح تقسیم کیا اور پھر اس تقسیم کا تماشہ دیکھ دیکھ کر خوب خوب تالیاں بجائیں
کاش اے کاش ہم کسی سے تو ا چھّی باتیں سیکھ جائیں آمین
باب شہر علم امیر المومنین علی علیہ السلام کا قول ہے کہ ……اپنی بات کہنے سے زیادہ مشکل دوسرے کی بات سننا ہے….