3 اپریل کی صبج کو کراچی سے ھر وقت پورے پاکستان کی سلامتی ترفی خوش حالی کے خواب دیکھنے والے شاھین صفت سید صفدر رضا رضوی کا فون آیا
اسکی آواز میں خوشی اور پرجوشی کی کھنک تھی ،
شاھین آپی
شاھین باجی
شاھین جی
میری بہنا
میری دوست
آپ کا بہت شکریہ
مجھے آپ نے ایک اسی انسان دوست سادگی پسند
خوش لحن
خوش آواز
خوش مزاج
حوش اطوار
خوش لباس
خوش فکر
خوش گفتار
زندہ دل
بہت شاندار شخصیت سے ملوایا ھے
وہ اپنی تحریروں کی طرح سادہ اور سچائ کی سفیر ھیں
آنکی حق وصداقت کی ترجمان ھسنتی ھوئ آنکھیں
اانکا اپنائیت بھرا انداز ملاقات
بہنوں جیسی شفقت سے ملیں جو شخص دوسرں کو خوشی اور
انکے ھر دکھہ درد میں شریک ھوتا ھے
اس کے سرپردعاوں کا سائبان ھوتا ھے
ھم آپ کو 8 سال بعد پاکستان میں خوش آمدید کہتے ھیں

اپنے وطن سے رشتہ بہت علیحدہ سا ہوتا ہے ۔ اتنا مضبوط اور گہرا کہ ہمیں خود بھی پتا نہیں لگتا! اور اس کا ادراک اس دن ہوتا ہے جب وہاں دنگے فساد ہو جائیں یا پھر کوئی اسے برا کہہ دے۔ ‘‘
ڈاکٹر نگہت نسیم کے افسانے سے اقتباس
’’ میں ایک پاکستانی کا بیٹا ہوں۔‘‘
’’ اینا گریٹا! میرے بچے پاکستانی ہوں گے۔‘‘
’’ امریکہ میں! ‘‘ وہ حیرانی سے میرے پاگل پن پر ہنس پڑی۔
ہاں ‘ یہاں پر‘ میری طرح !
ایک اچھی ماں کے ساتھ رہیں گے!
مذہب ‘ کلچر کی باتیں سیکھیں گے!
عید‘ تہوار‘ شب براتیں منائیں گے!
بڑے چھوٹے کی عزت کریں گے!
ماں باپ کی خدمت‘ ذمہ داری کی طرح اُٹھائیں گے!
صدقہ جاریہ کے دیے روشن کریں گے!
اور اپنے ماں باپ کی باتیں اپنے بچوں کو سکھائیں گے!
اپنا ماضی‘ حال شیئرکریں گے!
اور کہیں گے کہ اسلام انسانوں نے پھیلایا ہے۔ کسی میڈیا نے نہیں‘ وہ دنیا کو بتائیں گے کہ اسلام ایک سچے پیار کی طرح جادو اور سحر کر دینے والا ہے۔ دنیا کے کسی بھی کونے میں رہو‘ ایک ایڈریس کی طرح ساتھ رہتا ہے۔
اسلام ایک کلچر کا نام ہے‘ جس میں زندگی ہے!
پیار فلسفہ ہے!
عزت اور وقار سے جینے کا گر ہے!
اُمید اور اعتبار کا موسم ہے!
ڈاکٹر نگہت نسیم کے افسانے روشنی سے اقتباس
ھماری بہت عزيز اور پیاری بہن ڈاکٹر نگہت نسیم 1 اپریل کی رات کو کراچی تشریف لایئں اور مختصر قیام کے بعد لاھور روانہ ھوگیئں
کراچی میں قیام کے دوران ، شاھین رضوی نے بھی ان سے ایک خیالی ملاقات کی جس کا احوال اسی بلاگ میں کیا جاۓ گا
مگر میں اس سے قبل ان خوش بصیب ساتھیوں کو اپنے اپنے تاثرات قلم بند کرنے کی التماس کرونگی جو کراچی میں ڈاکٹر نگہت نسیم سے ملے
’’ دِل میں اِک دِیا بھی جلتا رہے تو مسافر بھٹکنے نہیں پاتے
یہ خوبصورت سطور ڈاکٹر نگہت نسیم کے افسانے روشنی سے لیا گیا ھے
ہم نام بھائی صفدر اور شاہین جی. ایسا ہی ہے جیسا لکھا ہے. ایسے میں تو غلو بھی کم لگتا ہے
محترم المقام جناب صفدر ھمدانی صاحب سلامت بعافیت رھیں
جو کچھہ صفدر رضا نے کہا تھا میں تو ان پرخلوص جذبات احساس کو لفظوں کے پیکر میں ڈھال ھی نہ سکی
اچھے دوستوں سے
پرخلوص دوستوں
مخلص دوستوں سے
سچے اور صادق الاحساس دوستوں سے
مکر و فریب سے پاک دوستوں سے
ملاقات کرکے آدمی تا دیر خوشی اور سرشاری کی کیفیت سے دوچار رھتاھے
مجھے ابھی پچاس ھزار سال لگینگے اپنے دوستوں کی تعریف کا ھنر سکیھنے میں ،
اللہ پاک میرے سارے دوستوں کو سلامت رکھے آمین ثم آمین
خاص کر عالمی اخبار کے دوستوں کو
خوش رھیں
خوش رھیں
خوش رھیں
اللہ پاک آپ سب کو دارین کی ھر نعمت عطا فرماۓ آمین ثم آمین
اسلام علیکم بہن شاھین حیدر رضوی
واقعئی اچھے لوگون سے مل کر دل کی وہ ہی کیفیت ہوتی ہے جو آپ کے محترم بھائی صفدر نے کہی ۔
آج کل ان لوگوں کی بہت کمی سی ہے جن سے مل کر دنبا کے حسین ہونے کا احساس جاگتا ہے ۔
اللہ رب العزت ہم سب کی محبتوں کو قائم رکھے آمین
عالم آرا
بہن شاھین حیدر رضوی صاحبہ
السلام علیکم
ارادہ تو یہ تھا کہ باجی نگہت نسیم صاحبہ سے اپنی پہلی ملاقات کی کیفیت پر ایک تاثراتی تحریر لکھوں گا اور اس بات کا اظہار باجی بھی کیا تھا لیکن آپ کے التماس کو دیکھتے ہوئے مختصرا کچھ باتیں عرض کررہا ہوں
یہ کوئی 2009 کے ابتدا کی بات ہے اس وقت تک یہ خادم نیٹ کی دنیا میں داخل نہیں ہوا تھا صرف مقامی اخبارات تک محدود تھا کہ ایک اچانک ملاقات (یہ ملاقات بھی خوب تھی کبھی زندگی نے موقع دیا تو اس حوالے سے بھی لکھوں گا) میں بھائی اعظم عظیم اعظم نے اس جانب توجہ دلائی اور بہت سے ویب سائٹ کے ایڈریس فراہم کیے جس میں عالمی اخبار بھی شامل تھا چنانچہ ان کے اصرار پر ہم نے عالمی اخبار کو اپنا مضمون ارسال کیا ۔
جواباً باجی کی میل آئی جس میں باجی نے ہم سے ہمارا تعارف مانگا اور عالمی اخبار سے وابستگی کیلئے کچھ شرائظ کا زکر کیا ،یوں ہمارے مضامین عالمی اخبار پر لگنے لگے اس دوراب باجی مسلسل رابطے میں رہیں اور وقتاً فوقتاً مفید ہدایات دیتی رہیں،حوصلہ بڑھاتی رہیں اپنی عنایتیں شفقتیں اور محبتیں نچھاور کرتی رہیں ،اس طرح یہ سفر آگے بڑھتا رہا اور آنے والے دن کے ساتھ ہماری وابستگی مضبوط ہوتی گئی۔
آج اس سفر کو کم و بیش تین سال ہورہے ہیں ان تین سالوں میں ہمارے ساتھ کئی ایسے معاملات پیش آئے جس میں باجی ہم سے ہزاروں میل دور ہوتے ہوئے بھی ہمارے پاس تھیں انہوں نے کبھی ہمیں اکیلے اور تنہا ہونے کا احساس نہیں ہونے دیا بلکہ انہوں نے اپنی عنایت اور شفقت سے سگے رشتوں کو مات دے دی انہوں نے وہ کچھ کیا جو شاید ہمارے اپنے بھی ہمارے ساتھ نہ کرپاتے ،ان کی اس محبت اور ایثار نے ہمیں مقروض اور باجی کا گرویدہ بنادیا ،ہم اکثر سوچتے تھے کہ ایسی دلنواز شخصیت کیا زندگی میں کبھی ملاقات بھی ہوپائے ۔
پتہ نہیں کب ملاقات ہو ہو بھی یا نہیں کہ اچانک اس ماہ کے درمیان میں باجی ایک دن چیٹ پر اطلاع احمد میں کراچی آرہی ہوں اور تم سے اعظم بھائی ڈاکٹر شبیر احمد خورشید اور تمہاری بیٹی جویرہ بتول سے لازمی ملاقات کروں گی آنے کی اطلاع اور ایڈریس میں جلد میل کردوں گی لیکن تم اپنی بیٹی کو ضرور ساتھ لانا ،اس خبر نے ہمیں شادمان کردیا اور ہم باجی کے آنے کی میل کا انتظار کرنے لگے ،
23 مارچ کو باجی کی میل آئی جس میں باجی نے بتایا کہ وہ یکم کو روانہ ہورہی ہیں اور 2 مارچ کو ڈیفنس کراچی میں ملاقات کروں گی تم سب کو اطلاع دے دو اور لازمی آنا چنانچہ ہم نے سب کو اطلاع دے دی اور بے چینی سے 2 مارچ کا انتظار کرنے لگے،31 مارچ کو کراچی میں ہنگامہ آرائی کی وجہ سے یوم سیاہ تھا جس کی وجہ سے ہم گھر پر تھے اور نیٹ استعمال کررہے تھے کہ باجی نے چیٹ پر کراچی کے حالات معلوم کئے ہم نے انہیں کراچی کی صورتحال سے آگاہ کیا باجی پریشان ہوگئیں اور پوچھنے لگیں کیا میں کراچی آوں یا نہیں ہم عرض کیا باجی کراچی حالات کا یہ حال ہے ایک دن خراب ہوتے ہیں سارا شہر بند ہوتا ہے لیکن دوسرے ایسا لگتا ہے کہ کچھ ہوا ہی نہیں آپ پریشان نہ ہوں انشا سب ٹھیک ہوجائے گا آپ اپنا ارادہ ملتوی نہ کریں کیونکہ ہم بھی آپ سے ملاقات کے شدت سے متمنی ہیں معلوم نہیں زندگی پھر موقع ملے نا ملے ۔
بہر حال باجی کراچی تشریف لے آئیں 2 مارچ صبح سوا نوبجے کا وقت تھا ہم نے باجی سے ملاقات کیلئے چھٹی کی تھی باجی کا فون آیا کہ میں کراچی پہنچ چکی ہوں شہر کے حالات اگر اجازت دیتے ہیں تو آپ اعظم بھائی جویرہ اور ڈاکٹر شبیر احمد خورشید کے ساتھ آجائیں ہم نے فوراً اعظم بھائی کو اطلاع دی انہوں نے ڈاکٹر صاحب کو آگاہ کیا اس طرح ہم سب ایک جگہ جمع ہوکر تقریباً 2 بجے باجی کے پاس پہنچے ،باجی نے ہماری آمد پر بے انتہا خوشی اور مسرت کا اظہار کیا ہم بھی اس ملاقات پر پھولے نہ سمارہے تھے اورہماری کیفیت بھائی سید صفدر رضا رضوی سے کسی طور مختلف نہیں،جسے الفاطوں میں بیان کرنا اتنا آسان نہیں اس ملاقات کی خبر اور تصاویر تو آپ دیکھ ہی چکے ہیں ۔
سر دست ہم ملاقات کی کیفیت اس لیے درج نہیں کررہے کہ اسے الگ سے لکھنا ہے ہاں اتنا ضرور کہنا چاہتے ہیں کہ انسان زندگی بے شمار لوگوں سے ملتا ہے مگر ایسے لوگ کم ہی ہوتے جو اپنی شخصیت کا اثر چھوڑ جاتے ہیں،باجی سے تو ہم پہلے متاثر تھے مگر ملاقات نے تو اور بھی زیادہ متاثر کیا باجی کی محبت بھری شخصیت شاید کبھی ذہن و دل نکل پائے ، آخر میں صرف اتنا کہنا چاہتے ہیں کہ باجی کی محبتیں،شفقتیں اور عنایتیں ہماری زندگی کا حاصل اور قیمتی اثاثہ ہے رب کریم سے صرف اتنی التجا ہے کہ وہ ہماری باجی کو ہمشہ آسانیاں عطا فرمائے اور انہیں اور تمام اہل خانہ کو اپنی امان میں رکھے۔آمین
حضرت ابوہریرہ رضی اللہ تعالیٰ روایت کرتے ہیں کہ رسول اللہ ﷺ نے فرمایا ہے
إنکم لن تسعوا الناس بأموالکم ولکن یسعھم منکم بسط الوجہ وحسن الخلق”عن أبی ھریرہ رضی اللہ عنہ قال: قال رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم:إنکم لن تسعوا الناس بأموالکم ولکن یسعھم منکم بسط الوجہ وحسن الخلق،رواہ أبو یعلٰی والبزار بسند حسن من حدیث أبی ھریرہ رضی اللہ عنہ رفعہ”“تم لوگوں کو اپنے کثرتِ مال کے ذریعے مسخر نہیں کرسکو گے۔ ہاں وہ ان سےمسخر ہوں گے جو ان سے خوشیاں بانٹے گا اور حسنِ خلق کا مظاہرہ کرے گا۔
یقیناباجی نگہت نسیم کا طرز عمل اس حدیث مبارکہ کے مصداق ہے
کہتے ہیں پرکشش اور جادوئی شخصیت والے لوگوں کے پوشیدہ رازوں میں سے ایک راز یہ بھی ہے کہ وہ”زندگی میں لوگوں کو اپنی محبت کی حِدت اور اپنے جذبات کی گرمی پہنچا کر انہیں اپنا گرویدہ بناتے ہیں، ان کی تعریف و تحسین اور قدر سے ان کے دِلوں میں اپنے لئے پیار اور چاہت کے جذبات پیدا کرتے ہیں اور پھر اِنہی جذبات کے بل بوتے پر ان پر اور انکے دِلوں پر حکومتیں کرتے ہیں۔
باجی کی شخصیت یہ تما اوصاف موجود ہیں وہ ایک بہت حساس اور دردمند دل رکھتی ہیں اور ہم اپنے آپ کو خوش قسمت سمجھتے ہیں کہ باجی ہمیں اپنا بھائی کہتی ہیں۔
باجی کی کتاب “یہی دنیا ہے یہیں کی باتیں “پر ایک تبصرہ
ڈاکٹر نگہت نسیم صاحبہ نظریاتی طور پر مظلوم کی حامی اور ظالم کی حریف ہیں،اُنہوں نے جس راہ کو چنا ،وہ ایک ایسی راہ¿ ہے جس پر مسافت کیلئے جان جوکھم میں ڈالنی پڑتی ہے ، اِس راہ ¿ پر چلتے ہوئے بڑے بڑوں کی ہمت جواب دے جاتی ہے،لیکن آپ بڑے حوصلے اور استقامت کے ساتھ اپنے اصولوں کیلئے برسر پیکار ہیں،آپ کا تعلق اہل ِقلم کے اُس باغی اور سرکش قبیلے سے ہے جسے آسانیاں زیادہ ہونے پر زندگی دشوار نظر آنے لگتی ہے،ہر اہل ِقلم کی طرح ڈاکٹر صاحبہ کی آنکھوں میں بھی کچھ خواب ہیں،تعبیر انہیں ملے نہ ملے ،لیکن ایک بات تو طے ہے کہ جیسے اردو کے ممتاز نقاد محمد حسن عسکری نے منٹو کے بارے میں کہا تھا کہ”منٹو نے اپنے خوابوں سے غداری نہیں کی“عین یہی بات محترمہ ڈاکٹر نگہت نسیم صاحبہ کے بارے میں وثوق سے دہرائی جاسکتی ہے،آپ کے مضامین اور مقالات اپنی مٹی اور اُس کے باسیوں سے اٹوٹ محبت کا بین ثبوت ہیں،جس میں زمانے کا سرد وگرم کسی قسم کا رخنہ پیدا نہیں کرسکا،عام آدمی کو حیات مستعار میں جن عذابوں کو جھیلنا پڑتا ہے،اُسے ہمارے عہد کے جن کالم نگاروں نے پوری شرح و بسط کے ساتھ بیان کیا ہے، اُن میں ایک معتبر حوالہ ڈاکٹر صاحبہ کا بھی ہے،آپ قحط الرجال کے اِس دور میں اُن چنیدہ افراد میں سے ہیں ،جن سے معاشروں کی عزت، بھرم اور وقار قائم رہتا ہے۔
وطن کی مٹی سے ہزاروں میل دور ،دیار غیر میں ہونے کے باوجود ڈاکٹر صاحبہ کا وجود وطن میں سانسیں لیتا ہے ، گلی محلوں میں گھومتا ہے، دل مظلوم لوگوں کے ساتھ ڈھرکتاہے اور دماغ اُن کی بے بسی و بے کسی کے بارے میں سوچتا ہے ،ڈاکٹر صاحبہ کی تحریریں صداقت کی لگن ،دیانت کی دمک،عوامی آرزو¿ں اور اُمنگوں کی چمک سے لبریز، ارباب اقتدار کی نااہلی و بے حسی کی عکاس اور اپنے ماحول و معاشرت کی آئینہ دار ہیں،ڈاکٹر صاحبہ کے مضامین میں اپنے تمدن،اپنی اقدار،اور اپنی روایات سے لازوال اور اٹوٹ وابستگی کا احساس ہوتا ہے،دلکشی ،معنویت اور جاذبیت کے گہرے اثر اورفکرو نظر کی پختگی کے ساتھ تحریر میں ایسا بانکپن ہے جو براہ راست قلب و ذہن کی طرف لپکتا ہے اور اپنے معنی و مفہوم کی تمام تر تاثیر کے ساتھ جاگزیں ہوجاتا ہے،اُن کے موضوعات میں بے حد تنّوع ہے،ملکی اور بین الاقوامی معاملات ہوں یا مذہبی اور سیاسی حالات،معاشرتی اور سماجی مسائل یا تعلیمی و اصلاحی موضوعات،تقریباً سبھی حوالوں سے آپ قلم کی حرمت کی لاج رکھتے ہوئے لکھ رہی ہیں،ڈاکٹر نگہت نسیم صاحبہ کی تحریروں کی سب سے بڑی خوبی یہ ہے وہ ایسی تاثیر آمیز ہوتی ہیں کہ دل کا پانی آنکھوں میں نمی کی صورت اُترتا محسوس ہوتا ہے۔
حقیقت ہے کہ لفظوں کی صورت گری یا الفاظ کی صناعی جوئے شیر لانے کے مترادف ہے ،پڑھنے والے اپنی توقعات اور خواہشات کی عینک لگاکر کسی بھی تحریر کیلئے چند لمحوں میں فیصلہ صادر کردیتے ہیں،جبکہ قلم کار کو اپنی جان پر دہرا عذاب برداشت کرنا پڑتا ہے،اُسے نہ صرف دریا کو کوزے میں بند کرنا ہوتا ہے بلکہ اپنے قاری کو کوزے میں بند دریا دکھانا بھی پڑتا ہے، یوں قاری کی استعداد اور ذوق حسیّات کا تعین بھی لکھاری کے فرائض منصبی میں شامل ہے ، قلم کار بھی معاشرے میں بسنے والے دیگرگوشت پوست کے انسانوں کی مانند ہوتے ہیں ، معاشرتی ناہمواریاں اور دباو¿ اُن پر بھی اثر انداز ہوتے ہیں ،اِس کے باوجود اگر وہ دوسرو ں تک صلابت فکر کا پیغام منتقل کرنے کا فریضہ انجام دیتے ہیں تو یہ قدرت کا عطیہ ہی سمجھا جاسکتا ہے،ڈاکٹر نگہت نسیم صاحبہ کا شمار انہی قلمکاروں میں ہوتا ہے جو اِس عہد کے جنوں شعار کالم نگاروں کے تخیل کو مہمیز کرتے ہیں اور فکر واحساس کو سچ کی زبان دے کر ظلم و استبداد کے خلاف لڑنا سکھاتے ہیں۔
شاھین باجی اسلام علیکم
شکریہ کہ آپ نے اتنا خوبصورت بلاگ شروع کیا، 2 اپریل 2012 بروزِ پیر وہ حسین دن تھا جس دن ھم بھی ان خوش نصیبوں میں شامل ہوگئے جو ڈاکٹر نگہت نسیم صاحبہ سے ملے ہیں ، ھماری اور ھما ری بیگم کی ملاقات نگہت آپی سے کراچی میں ان کی عارضی رہائش گاہ پر ہوئی اس کا احوال ھم الگ تحریر کر چکے ہیں مگر بوجہ لوڈشیڈنگ اس کو عالمی اخبار تک نہ بہنچا سکے ، کیونکہ ھمارا گھر کا پی سی عارضہ قلب میں مبتلا ہوگیا جیسے ہی اس کی اینجوگرافی ہوجائے گی ھم وہ تحریر عالمی اخبار کے قارئین کی نذر کردیں گے
—————————
میری عادتوں میں صرف ایک عادت ایسی ہے جو عمر کی طرح میرا ساتھ نبھا رہی ہے ۔۔۔۔ جو نہ اپنا مقام بدلتی ہے نہ نام۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ اور وہ ہے محبت۔۔۔۔ محبت کرنا اور کرتے جانا میری عادت ہے مجھے انسانوں میں اچانک ہی ایک اچھا انسان کہیں مل جاتا ہے ۔۔۔۔۔۔۔۔ اور وہ اچھا انسان میرے ہقین کو اور پختہ کرتا جاتا ہے ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ مچھے محبت نے بہت کچھ دیا ہے ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
ڈاکٹر نگہت نسیم کی کتاب ”یہی دنیا ہے یہں کی باتیں“ سے ایک اقتباس
ایسے بہت کم لوگ ہیں جن کی تحریر ان کی ذات کی عکاس ہوا کرتی ہیں اور یہ تجربہ ھمیں اس وقت ہوا
جب ھماری ملاقات ایک ایسی شخصیت سے ہوئی جو واقعی بہت
خوش لحن
خوش آواز
خوش مزاج
حوش اطوار
خوش لباس
خوش فکر
خوش گفتار
زندہ دل
اور بے پناہ محبت کرنے والی شخصیت ہیں اور ان کا نام ہے
”نگہت نسیم“
ان سے ملاقات کے بعد میں اپنے بہت کچھ لکھنا چاہا مگر کچھ سمجھ نہیں کہ کہاں سے شروع کریں
اتنا خلوص، اتنی چاہت ، اتنی زیادہ محبت ، ایسی واقفیت
کہ جیسے ھم اپنی سگی بہن سے بہت عرصے کی جدائی کے بعد مل رہے ہوں
ان سے ملاقات کی تفصیل جلد اسی بلاگ میں پیش کریں گے
عالم آرا صاحبہ نے ڈاکٹر نگہت نسیم کی کتاب ”یہی دنیا ہے یہں کی باتیں“ میں جو تبصرہ لکھا ہے وہ ھم جیسے ہر قاری کے من کی آواز ہے
آپ لکھتی ہیں
”مجھے ڈاکٹر نگہت نسیم کی تحریروں کی ایک بات بہت پسند ہے کہ جب سیاست پر لکھتی ہیں تو سیاسی ہوجاتی ہیں ،
جب مذہب پر لکھتی ہیں تو مذہبی ہوجاتی ہیں
جب کسی کی مخالفت میں قلم چلاتی ہیں تو مخالف ہی لگتی ہیں اور
جب موافقت میں تحریر کرتی ہیں تو دلائل کی کمی نہیں ہوتی “
اور واقعتاً ایسا ہی ہے
خدا کرے کہ ان کی قلم میں ایسے ہی جاودانی رہے آمین
میرے بہت عزيز بھایئوں محمد احمد ترازی بھائ ۔
جعفر حسین بھائ سلامت رھو ،سلامت رھو سلامت رھو
آپ سب کو اللہ پاک اپنے حفظ وامان میں رکھے آمین ثم آمین
ھم سب کی بہت عزيز بہن اور بہت پیاری دوست ڈاکٹر نگہت نسیم کو اللہ پاک سلامت رکھے ، آمین ثم آمین
محمد احمد بھائ یہ آپکی عطا کردہ یہ بیش قیمت سطور میری بھی ترجمانی کررھی ھیں ، آپ کی آواز میں میری آواز بھی شامل ھے ،
آپ سب بہت خوش نصبیب ھیں کہ اپنے دل میں ھر ایک کا درد رکھنے والی یہ پاکیزہ افکار والی پیاری بہن سے ملاقات کا شرف حاصل کرچکے ھیں ، آپ کی یادوں کی قیمتی الماری میں موجود یہ بیش قمیت ملاقات بھی آپ کا گاھے بگاھے ھمت وحوصلہ بحال کریگی
یہی کیفیت صفدر رضا رضوی کی ھوئ تھی ۔
She’s Too Good To Be True
کا ش ایسے ھمدرد انسانیت کا درد رکھنے والے لوگ اقلیت کے بجاۓ اکثریت میں ھوں
تو خلق خدا کتنی شاد ھوگی ۔ بھائ آپ تو مل چکے ھیں ، میری تو صرف فون پر بات ھوتی ھے اور ڈاکٹر نگہت نسیم سے ملاقات کی شدید خواھش ھے انشا اللہ وہ بھی پوری ھوگی
ایک دن ھم سب عالمی اخبار کے دینا میں موجود اور خاص کر پاکستان میں موجود سب سے بڑے آخباری مرکز میں ایک دوسرے سے ضرور ملاقات کرینگے
ان سطور کے ذریعے تم نے میری ترجمانی کی ھے
ہم سے ہزاروں میل دور ہوتے ہوئے بھی ہمارے پاس تھیں انہوں نے کبھی ہمیں اکیلے اور تنہا ہونے کا احساس نہیں ہونے دیا بلکہ انہوں نے اپنی عنایت اور شفقت سے سگے رشتوں کو مات دے دی انہوں نے وہ کچھ کیا جو شاید ہمارے اپنے بھی ہمارے ساتھ نہ کرپاتے ،ان کی اس محبت اور ایثار نے ہمیں مقروض اور باجی کا گرویدہ بنادیا ،ہم اکثر سوچتے تھے کہ ایسی دلنواز شخصیت کیا زندگی میں کبھی ملاقات بھی ہوپائے ۔
خوش رھو بھائ ، خوش حال رھو فکری دولت سے دیناوی دولت سے ایمانی دولت سے مالا مال رھو، پیاری بیٹی جویرہ بتول کو بہت ساری دعايئں
ہماری اور سب کی پیاری بہن شاہین حیدر رضوی صاحبہ
السلام علیکم
یقیناً وہ مسبب الاسباب ہے ہم میں سے کسی نے نہیں سوچا تھا کہ ایک دن باجی سے ملاقات ہوگی لیکن دیکھیں اسباب کیسے پیدا ہوئے اور کس طرح یہ ملاقات ہوئی ،ہمیں یقین ہے وہ دن آپ کی زندگی میں بھی ضرور آئے گا انشاء اللہ اور آپ بھی اسی طرح اپنی خوشی و مسرت کا اظہار کریں گی اور انشاء اللہ وہ دن بھی ضرور آئے گا جب ّ ھم سب عالمی اخبار کے دنیا میں موجود اور خاص کر پاکستان میں موجود سب سے بڑے آخباری مرکز میں ایک دوسرے سے ضرور ملاقات کرینگے”
آپ کی دعائیں اور یہ محبتیں ہمارا قیمتی اثاثہ ہیں اللہ کریم ہماری تمام بہنوں کو اپنی پناہ اور امان میں رکھے آمین
ہماری کیفیت کی پسندیدگی کا بہت بہت شکریہ جزاک اللہ
ہم نہ مل سکے افسوس رہے گا! اب نہ معلوم کب ملاقات ہو!!!
اوہ میرے خدا میری دلاری میری شہزادی تم نے تو تارے ہی رکھ دئے میرے پیروں میں .. خوش رہو دنیا کے ہر انسان کے دل میں رہو .. میں کیسے اور کس طرح اپنی خوشی کا اظہار کروں کہ مجھے ان سب سے مل کر کتنا اچھا لگا .. احمد بھائی . اعظم بھائی ، خورشید بھائی . جعفر بھائی ، لیلی، فاطمہ ابرار ، غزالہ رشید ، قمر رضا اور صفدر رضا جیسے بے لوث ، محبتوں سے بھرے انسانوں سے مل کر خود بھی اچھا ہونے کو جی کرنے لگا ہے . … ایک ایک لمحہ ہیرے موتیوں جیسا روشن اور سچا تھا ..