سہیلی بوجھہ پہلی

بادشاہ کے ھمراہ
40 رکنی وفد
25 افراد کا تعلق خاندان سے
باقی مصاحبین
دس لاکھہ ڈالر کے نذرانے
کس کی جیب خاص سے
شاھی سفر کے اخراجات ادا کیے گیے ؟

17 thoughts on “سہیلی بوجھہ پہلی”

  1. آپ لوگوں کو یہ پہلی بہت مشکل لگ رھی ھوگی
    بہت سوچنا پڑیگا
    کہ بھلا دینا کا کونسا ملک ھوگا
    جہاں اتنے سارے بحران ھیں
    پانی ، بجلی صحت وتعلیم امن وامان کی خراب صورتحال دن بدن خراب ترین ھورھی ھے

    اور حاکم وقت 40منٹ کی پبلسٹی کے لیے لاکھوں ڈالر پھونک ديگا ۔
    اس سے قبل پرویز مشرف ھندوستان کی مغربی ریاست راجھستان کے شہر اجمیر
    میں صوفی بزرگ خواجہ معین الدین کے مزار پر حاضری دی تھی اور ساتھہ ھی اقتدار اور ملک چھوڑنا پڑا تھا

  2. ھندو انتہا پسند لیڈر بال ٹھاکرے کا سنسنی خیز بیان بھی آپ سب دوستوں کی نظروں سے گذرہ ھوگا

    اجمیر شریف درگاہ بھارت میں واقع ہے اور وہاں ایسے لوگوں کی دعائیں کیسے قبول ہوسکتی ہیں جو بھارت کو بری نظر سے دیکھتے ہیں۔

    ؎

  3. اب آپ کو یقین ہو گیا نا کہ نام کا کردار اور فرد پر کتنا اثر ہوتا ہے. یا ایہالناس ان کا تو نام ہی ”زرداری” ہے اور پاکستان کے عوام انکے مزارع ہیں اور پاکستان انکے والد مرحوم کی جاگیر ہے. دس لاکھ ڈالر کا عطیہ. کاش یہ دس لاکھ ڈالر اپنی جیب سے ادا کرتے صدر صاحب. چالیس رکنی وفد میں ایسا ایسا گناہگار شامل تھا کہ اجمیر تو کیا مکے مدینے میں بھی انکو معافی نہ مل سکے. عوام کے قاتل لوگ.ایک شخص اور اسکے عاصی وفد کے لیئے درگاہ کو دو گھنٹے بند رکھا گیا،لاکھوں زائرین وہاں سے نکال دیئے گئے،دو میل کے علاقے میں کرفیو کا سماں تھا.بیچارے گئے تھے بے نظیر کی منت پوری کرنے کو. گھر میں 150 فوجی سیاچین میں برف تلے دبے ہوئے اور مملکت کا صدر اور فوج کا سپریم کمانڈر نجی دورے پر. بیچارہ نیرو تو صرف ایک بانسری بجانے پر بیکار مین ہی بدنام تھا.

  4. ۔پچھلے دس برسوں میں پاکستان میں غربت کی شرح میں 22فیصد سے 32 فیصد تک اضافہ ہوا ہے۔اگرچہ ملک کی فی کس آمدنی 90ء میں 410 امریکی ڈالر سے بڑھ کر 2005-06 ء میں 842 ہوگئی۔اقتصادی ترقی غربت میں کمی کے ساتھ منسلک ہے۔ لیکن 1990ء میں اقتصادی ترقی کا 3.6 فی کس آمدنی سے کم ہوکر 1.6 فیصد رہ گئی ہیاور اس دہائی میں بڑے پیمانے پر غیر متوازی اقتصادی حالت بڑھتی چلی گئی جس نے پاکستان کو قرضے میں جکڑ دیا ہے۔اس غیر متوازی صورتحال نے سرمایہ کو تباہ کیا اور سرمایہ کاری میں انحطاط نے اس سال صورتحال کو مزید سنگین بنا دیا۔ صحت ‘ تعلیم اور اس طرح کے دوسرے میدانوں میں بھی مواقع کی کمی واقع ہوئی۔ انسانی آمدنی کو بڑھانے میں ناکامی کو پاکستان میں سماجی ناانصافیوں کا نام دیا جاسکتا ہے۔اور یہ اقتصادی ترقی اور غربت کا خاتمہ نہ ہونے کی ایک بڑی وجہ ہے۔ غربت کی نئی سرکاری حد کے مطابق یہ کہا جا سکتا ہے کہ 1986-87ء سے 1990-91ء ت غربت 29 فیصد سے کم ہو کر 26 فیصد رہ گئی تھی اور سرکاری اعداد و شمار کے مطابق غربت کا رجحان بھی بتدریج کم ہو گیا تھا۔1992-93ء سے لے کر 2000-01ء کے درمیان غربت کی شرح میں 5 سے 32 فیصد تک اضافہ ہوا جو کہ 1993-94 میں ہونے والے اضافہ سے بھی زیادہ تھا۔قومی سطح پر غربت کے دائرہ اثر میں 2001ء میں 27 فیصد تک اور 2005-06 میں 23.9 فیصد کمی ہوئی۔ اس سطح پر غربت کا وجود نہ صرف غیر انسانی ہو گا بلکہ ملک میں سماجی تباہی کا باعث ہو گا۔آج ملک میں مزدور طبقے کا 6.5 فیصد حصہ بیروزگارہے۔ خط ناداری سے نیچے زندگی گزارنے والی آبادی کا تقریباًاتنا ہی ہے جتنا 1964ء میں تھا۔
    پاکستان میں غربت قدرتی ہے نہ حادثاتی ‘ بلکہیہ ایک سیاسی معاملہ ہے۔ پچھلے 61 برسوں سے ہمارے حکمرانوں کی غلط انتقامی اور اقتصادی پالیسیوں نے غربت کو جنم دیاہے۔ ترقی ہونے والے فوائد اور اقتصادی مطابقت کی غیر منصفانہ تقسیم بھی اس کا باعث ہے۔ البتہ ان تمام عوامل کا ذمہ دار عوام پر اثر انداز ہوتے ہیں‘ ان میں آمدنی ‘ قوت خرچ ‘ قوت خرید قابل ذکر ہیں۔جبکہ سیاسی عوامل جو کہ غربت پیدا کر رہے ہیں ‘ ان کا تعلق طاقت سے ہے ‘ یعنی انہیں بے طاقت کر دیا گیا ہے‘ مثال کے طور پر عملدرآمدگی میں بس نہ چلنا ‘ مذکرات نہ کر سکنا اور اپنے حقوق کیلئے آواز نہ اٹھا سکنا۔سماجی عوامل میں مختلف طبقوں کا فرق پایا جاتا ہے۔ آمدن کی عدم مساوات افراد معاشرہ کے دومیان سماجی فاصلوں کو جنم دیتی ہے۔ اس کے ساتھ اضافی طور پر بڑ اکنبہ آبادی میں اضافے کی بلند شرح ‘ تعلیم اور دیگر مہارتوں کی کمی ‘ صحت کا پست معیار ‘ معاشی اور سماجی عدم مساوات ‘ انصاف کی سہولیات کا فقدان ‘ سرمائے تک رسائی نہ ہونا‘ بیروزگاری میں اضافہ ‘ کم زرعی پیداوار اور زمینی ملکیت کا روایتی طریقہ ‘ سست صنعتکاری اور ماحولیاتی آلودگی غربت کے بنیادی عوامل ہیں۔ پاکستان میں تیز رفتار ترقی کی ضرورت ہے

    گوگل سرچ

  5. السلام علیکم

    ترا شیدم صنم بر صورتِ خویش
    بشکلِ خو د خد ا را نقش بستم
    مرا ازخود بروں رفتن محال است
    بہر رنگے کہ ہستم خو د پرستم

    ترجمہ : – ( جو میں سمجھ سکا ہوں اور اسے نظم کیا ہے )

    میں تراشتا ہوں ہر صنم اپنی صورت
    اپنے آپ میں خدا کی شکل نقش کرتا ہوں
    میرے لیے ذات سے باہر نکلنا مشکل ہے
    ہررنگ میں اپنی ہی پرستش کر تا ہوں

    شاید کچھ ایسا ہی حال جناب صدر صاحب کا ہے ، ملک کے حالات تو ایک طرف چھوڑیں ، سانحہ گلیاری کے بعد کیسے ممکن تھا کہ وہ اجمیر شریف جاتے ، منت ہی پوری کرنی تھی تووہ پھر کسی وقت بھی ہو سکتی تھی ، جیسے پانچ سال گزر گئے کچھ عرصہ اور گزر جاتا اور پھر چلے جاتے ۔ مگر کیا کریں کہ ( ہررنگ میں اپنی ہی پرستش کر تا ہوں )
    آصف احمد بھٹی

  6. اسلام علیکم ساتھیو
    بہن شاھین سارے ہی ارمان پورے کرنے ہیں ، وفد چالیس کا تھا آپ کو کم نہیں لگا ؟
    ہم تو یہ ہی سمجھتے رہے کہ لکھنے والوں سے غلطی ہوگئی اور کچھ صفر لگنے سے رہ گئے شاید ۔بھلا ہمارے شاہ اور اتنا چھوٹا قافلہ ؟
    اور پیسوں کی کبا بات ہے مالِ مفت دل بے رحم ؟ ہمارے ملک میں ان پیسوں کی ضرورت تھوڑی ہے نہ کہیں کوئی غریب ہے نہ بے روز گار ۔ ہر طرف شادیانے بج رہے ہیں ۔ کم از کم حکمرانوں کے چہروں کی چمک تو یہ ہی بتا رہی ہے ۔
    یہ تو ہم اور آپ ہی ہیں جو ان بیچاروں کے ہر رنگ میں بھنگ ڈالنے کی کوشش کرتے ہیں ۔ ورنہ دیکھیں عوام کے کیسے اللے تللے ہو رہے ہیں کہ گھر گھر تکلیف اور پریشانی میں گھرا ہے ،سکون کس چڑیا کا نام ہے کسی کو یاد نہیں رہا ۔اب اس سے زیادہ جمہوریت اور کیا ہوگی ؟
    مگر ہر تکلیف کے بعد راحت ہے اور ہر اندھیرے کے بعد روشنی ضرور آتی ہے ۔
    اور ہمیں امید ہے کہ بس اب اور نہیں ۔۔۔۔۔۔ہمارے عوام کی قسمت بھی اب بدلے ہی بدلے خوشیوں کی طرف ۔
    ویسے تو ہم انڈین کی کسی بات کا اعتبار نہیں کرتے لیکن ۔۔۔۔۔۔۔کبھی کبھی دل چاہتا ہے اعتبار کرنے کو ۔
    اللہ ہمیں عقل سلیم عطا فرمائے آمین
    عالم آرا

  7. بہن شاہین ایک فارسی کامحاورہ ہے جس کا اردو ترجمہ یہ ہے کہ “اگر عیسیٰ علیہ السلام کا گدھا مکہ چلا جا ئے تو واپس آکر بھی گدھا ہی رہے گا“ یعنی اچھی جگہ جا نے سے اچھی جگہ مر نے سےکسی کی سرشت نہیں بدلتی جب تک کہ وہ خود اچھا نہ ہو؟ یہ صرف ایک سیاسی دورہ تھا جوناکام ہوا؟ اس کاثبوت یہ ہے کہ سکریٹری داخلہ کی سطح پرجو میٹنگ اپریل میں ہونے والی تھی اس کو مئی میں کرنے کے لیئے اب بھارت نے درخواست کردی ہے؟ رہی خواجہ غریب نواز کے نوا نے کی بات توجتنے بھی اولیا ء کرام ہیں ان کا اصول ایک ہی ہے جو حضرت علی کرم اللہ وجہہ سے چلا ہے کہ محبت سب سے نفرت کسی سے نہیں اور پیٹ ہر فقیر کا بھرو؟ رہا دلانے کا مسئلہ وہ سب کو اسی طرح دلواتے رہتے ہیں۔ اور اس پر ہی وہاں دس ہزارمجابر اور ان کے خاندان پل رہے ہیں ۔
    اب ایک لطیفہ سنا کر بات کو ختم کررتا ہوں۔
    ایک فقیر ان کے مزار پر کھڑا ہوا صدا لگا رہا تھا کہ دلوا خواجہ؟ ادھر سے ایک انگیز سیاح کا گزر ہوا کہنے لگا کہ اس مٹی کےڈھیر سے کیا مانگ رہا مجھ سے مانگ میں دیتا ہوں ۔ اس نے اس کے آگے اپنا کا سہ کردیا اس نے ایک بڑا نوٹ اس میں ڈالدیا ۔فقیر بولا واہ خواجہ واہ کیا مردود سے دلوایا ہے؟

  8. میرے بہت اچھے بہن اور بھايئوں ، بلاگ میں آپکے قیمتی تبصروں کے لیے ممنون ھوں ،
    ایک دیرینہ دوست نے ایک بہت اچھی دعا بھیجی ۔ کہ

    اللہ کرے امریکہ کو بھی زرداری جیسا صدر میسر آجاۓ
    اللہ کرے ان امریکی غلاموں کو عقل اجاۓ
    اللہ کرے زرداری کے دل میں قوم کا درد پیدا ھوجاۓ آمین ثم آمین
    اللہ کرے زرداری اس بلاگ کو پڑھ کر اپنی ساری دولت جو پاکستانیوں کی امانت ھے ۔ اس کو سو‏یس بنکوں سے نکال
    کر پاکستان کی تعمیر و ترقی کے لیے خرچ کرکے 18 کڑور لوگوں کی دعا لے
    پھر اس کو دعا مانگنے کے لیے اجمیر کے لیے عبداللہ شاہ غازی کے مزار پر جانا ھوگا
    کاش وہ اجمیر کی دوگاہ کو دس لاکھہ ڈالر کے بجاۓ بجلی کی فراھی کو یقینی بناتے
    کاش
    کاش
    کاش
    کسی بھی آنے والے راہ نما کے دل میں پاکستان اور پاکستانیوں سے محبت پیدا ھوجاۓ آمین

  9. واہ صفدر ھمدانی بھائی واہ یہ آپ کا ہی حصہ ہے
    خدا شکر کہ دربار یوں میں نام نہیں۔۔۔۔ جی چاہتا ہے کہ واہ واہ ہی کہتا رہوں

  10. اسلام علیکم محترم ساتھیو
    بھائی صفدر ھمدانی محترم بہت خوب دل تو چاہتا ہے کہ پوری نظم یہاں لکھ دوں ۔
    بھائی شمس جیلانی نے تو اپنے حصے کی داد دے دی ، اللہ آپ دونوں کو سلامت رکھے آمین

    شب ہو تو گئی رخصت سورج نہیں نکلا ہے
    ممکن ہے کہ سورج کو تاریکی نے نگلا ہے
    اس دور یزیدی سے اس دور یزیدی تک
    بدلے ہیں فقط چہرے حاکم نہیں بدلا ہے

    جزاک اللہ خیر
    عالم آرا

  11. آچھی بہن عالم آراء سلامت رھیں

    میرے آفس میں ٹیبل ٹاپ پر کوئ اٹیچمنٹ نیہن کھلتی ھے ۔ کوئ ویڈیو نیہن دیکھہ سکتے ۔ پچھلے کافی دنون سے ،عالمی اخبار کا سرورق بھی اپ ڈیٹ نیہن ھورھا ھے، وھی تیزاب سے جلے ھوۓ چہرے والی خاتون والا سرورق آجاتا ھے

    اسی وجہ سے محترم المقام جناب صفدر ھمدانی صاحب کی آواز میں انکی نظم بھی سماعت وقرات نہ کرسکی ، کاش آپ پوری نظم یہاں لگا دیں
    محترمالمقام جناب صفدر ھمدانی صاحب بلاشبہ ھمارے وقتوں کے ایک قابل احترام اور عظیم شاعر ھیں کربلا انکی شاعری کا سب سے معتبر حوالہ ھے ، انکی خاص صفت ھر دور کے یزید کو لکارنا ھے ، اور یہی وصف میں نے بہت محترم جناب شمس جیلانی صاحب کی تحریروں میں دیکھا ھے ،اللہ کرے انکی آواز، تحریر ، دینا کے کونے کونے میں سنی اور پڑھی جاۓ آمین ثم آمین

    شب ہو تو گئی رخصت سورج نہیں نکلا ہے
    ممکن ہے کہ سورج کو تاریکی نے نگلا ہے
    اس دور یزیدی سے اس دور یزیدی تک
    بدلے ہیں فقط چہرے حاکم نہیں بدلا ہے

    اللہ کرے زور بیاں اور زیادہ

  12. اسلام علیکم
    جیتی رہۓ بہن شاھین حیدر رضوی
    صفدر ھمدانی بھائی کا کلام حاضر ہے پڑھۓ اور خوب خوب داد دیجئے ۔

    صبح عدن بھی زہریلی ہے شامِ اودھ بھی ڈستی ہے
    حاکمِ وقت کے صدقے میں ہر ایک بلندی پستی ہے
    اگلتی تھی جس دیس کی مٹی سونا اس دھرتی پہ آج
    آٹا قہر کا مہنگا ہے اور عزت قہر کی سستی ہے
    ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
    لہو عوام کا حاکم پہ اب حرام نہیں
    مزاجِ شہ میں کہتے ہیں انتقام نہیں
    گنہگاروں کی فہرست میں ہے نام میرا
    خدا کا شکر کہ درباریوں میں نام نہیں
    َََََََََ۔۔۔۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
    اگر لکھنے میں کہیں سہو ہے تو در گزر کی درخواست
    عالم آرا

  13. آچھی بہن عالم آراء سلامتی کی دعا کے ساتھہ ھمیشہ ، مبسوط ومستور رھیں

    آپکی اس عنایت کے لیے بہت ممنون ھوں

    لہو عوام کا حاکم پہ اب حرام نہیں
    مزاجِ شہ میں کہتے ہیں انتقام نہیں
    گنہگاروں کی فہرست میں ہے نام میرا
    خدا کا شکر کہ درباریوں میں نام نہیں

    اس قدر خوبصورت اور انقلابی اشعار کہنا بھی بڑے کمال کی بات ھے
    بلاشبہ ھم سب کے بہت محترم المقام جناب صفدر ھمدانی صاحب بڑے باکمال اور بے مثال ھمہ صفت قلم کار ھیں
    اللہ پاک آپ سب کو سلامت رکھے آمین ثم آمین

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *