نیت کی برکتیں اور اللہ کریم کی نوازشیں

میں جب یکم اپریل کو پاکستان کے لئے روانہ ہو رہی تھی مجھے یوں لگتا تھا کہ جیسے میں واپس نہ آ سکونگی . ابا جی سے فون پر بات ہوئی . انہوں نے تسلی کے ساتھ جو بات کہی وہ میرے لئے زاد راہ بن گئی . انہوں نے کہا ” بیٹی سفر منجانب اللہ ہوتا ہے .. سفر کی نیت میں برکت کے لئے اس سے اپنی حفاظت کی التجا کے ساتھ اس کے بنائے ہوئے اسباب پر توکل بڑا ضروری ہوتا ہے ” .. سفر سے ایک رات پہلے میں یہی سوچتی رہی کہ اس سفر کی نیت کیا ہے اور مجھے کیا التجا کرنی ہے .. جائے نماز پر بیٹھ کر اپنے رب سے راز و نیاز کا اپنا الگ مزہ ہے ورنہ تو ہر پل کسی کے نام ہی ہو جاتا ہے ..

میں سوچ رہی تھی میرے مالک مجھے تو نے اس سفر کے لئے صرف دو ہفتے دیئے ہیں . ان دو ہفتوں میں اتنی برکت ڈال دے کہ مجھے بیس برسوں کے برابر لگیں .. میں نے اپنے آنسوؤں سے تحریر کیا میرے خدا میری بہن اس وقت شدید صدمے میں ہے .. مجھے اس کے لئے مسیحا کر دے .. میں اسے تیری ہی دی ہوئی امانت ” زندگی اور خوشی ” کی رمز سمجھا سکوں .. میرے لفظوں کو سر سے پیر تک تاثیر کر دے .. میری خاموشی کو گویائی عطا کر دے ..

میں نے اپنے رب سے بڑی شدت سے وہ آنکھ مانگی جو صرف امید کی کرنوں سے جھلملاتی ہے .. جو اپنے وطن کو سات برسوں کے بعد ایک نئی مثبت آنکھ سے دیکھنا چاہتی تھی .. میں نے اپنے رب سے ایک اور التجا کی کہ مجھے اپنے ان تمام پیارے دلنواز بزرگوں سے ملوا دے تاکہ میں ان سے معافی مانگ سکوں اور مجھے ہر اس انسان سے ملوا دے اور مجھے ہمت دینا کہ میں انہیں بتا سکوں کہ ان کا ہونا میرے ہونے کی دلیل ہے …

مجھے کہنے دیجئے کہ دعائیں کبھی رد نہیں ہوتی وہ کسی نہ کسی صورت لوٹ کر آتی ہیں .. میں نے معجزے ہوتے دیکھے ہیں .. میرے مالک نے مجھے میری ہی سر زمین پاک پر وہ عزت اور وقار عطا فرمایا اس کی تفصیل میرے آنسو ہیں جو یہ سب لکھتے ہوئے گر رہے ہیں ..

مجھ سے اس دفعہ کہی کسی نے رشوت نہیں مانگی ..ہارن بجانے میں 50 % کمی ہو چکی تھی . پہلے سے کہی زیادہ خوش اخلاق لوگ بہت ہی اپنے اپنے سے لگے . پاکستان میں کراچی بہت غریب اور اجڑا ہوا لگا جیسے کوئی نرگس بیمار اپنی بے نوری پر رو رہا ہو ..لیکن وہاں کے باسی بہت ہی پیار بھرے تھے . اپنے آنچل میں سارے دکھ چھپائے اس ماں کی طرح تھے جو جیسے تیسے کر کے اپنے بچے کے لئے ایک ٹافی پلو میں ہر شام باندھ لاتی ہے ایسے ہی وہاں کے لوگ شام ڈھلے اپنے پلو میں ایک خوشی باندھ لاتے ہیں .. میں نے بہت بہت دعائیں کی کہ کراچی کے آسمان پر بھی امن کی فاختہ اڑے اور اترا کر دھرتی کے ہر گھر کی منڈیر پر اپنے گیت گائے .. مجھے یقین ہے کہ میرا مالک مجھے اس بار بھی مایوس نہیں کرے گا …

کراچی پی آئی اے کا سفر انتہائی یادگار رہے گا .. آن ٹائم فلائٹ ، خوش اخلاق عملہ ، نرم مزاج ائر ہوسٹس ، بہترین کھانا اور حساس ترین سیکیورٹی نے اتنی خوشی دی کہ میں نے ان کے رجسٹر پر “پاکستان زندہ باد ” لکھا .. مجھے اپنی دعا کی قبولیت کا احساس ہوا .. میرے خدا نے مجھے مجھے وہ آنکھ دی جس نے امیدوں کو پھلدار درخت کی روپ میں دیکھ لیا تھا . مجھ سے ایسے نوجوان بچے بچیاں ملیں جن کی آنکھوں میں وہی جذبہ اور چمک تھی جو کبھی پاکستان کو بناتے وقت کسی آنکھ میں ہوگی . مجھ ےیقین آ گیا مغربی طاقتیں ہم سے کبھی جیت نہ پائیں گی ورنہ جس ملک کی حکومت میرصادق اور میرجعفر ہو وہاں کیا کیا نہ ہو جس کے سامنے ہماری قوم ڈھال کی طرح کھڑی رہتی ہے .

میں سلام کرتی ہوں اپنی قوم کو جو اتنے برے حالات میں بھی اپنے پلو میں روزانہ ایک ٹافی باندھ کر گھر لاتے ہیں .. مجھے شکریہ ادا کرنا ہے پاکستان کے ایک ایک فرد کا جس نے ہماری شان ہماری آن اور پہچان کی حفاظت کا عزم کر رکھا ہے اور ان بے حس جابر حکمرانوں ، مغربی قوتوں کے پروپگینڈا کے سامنے گھٹنے ٹیکنے سے انکار کر رکھا ہے …

میں شکر گزار ہوں اپنی بہن دلشاد نسیم کی جس نے میرے خاموشی کو نہ صرف پڑھا بلکہ اسے اپنے عمل سے گویائی بھی دی . اس نے میری بات کو جو مان اور عزت دی وہ اسی کا خاصہ ہے .. اس نے مجھے ماں کا درجہ دیتے ہوئے میرے ہاتھوں کو چوم لیا … میرے ہتھلیوں کی پشت پر لگی اس کے لبوں کی مہر اب بھی مجھے مہکائے پھرتی ہے . اس کے بچے حسن خالد اور حمزہ خالد اپنی ماں.. میری بہن دلشاد نسیم کو” ماں جی ” کہتے ہیں اور اسے ایسے آتے جاتے چومتے ہیں جیسے حجر اسود کو بوسہ دیتے ہیں .. وہ اس کے گرد ایسے پھرتے ہیں جیسے کوئی کعبہ کے گرد طواف کرتا ہے … میں نے یقین سے ایسے آنکھیں بند کر لی جیسے میری بیٹی اب سکھی رہے گی .. انشاللہ ..

مجھے شکریہ ادا کرنا ہے اپنے نور العین اپنے بھائی ” عاصم نسیم” کا جسے اللہ کریم نے یہ سعادت عطا کی وہ ایک دکھی خاندان کا سہارا بنے اور ایک ڈھال کی طرح اپنی بہن کی حفاظت کرے .. میں نے اس کا ماتھا چومتے ہوئے ایک ہی دعا مانگی کہ اللہ کریم ایسا بھائی، ایسا بیٹا ہر ایک کو دے ..آمین

میں نے 7 اپریل چہلم کے دن اپنے خاندان کے ہر فرد سے ملاقات کی . اور اپنے بزرگوں سے ہاتھ جوڑ کی معافی طلب کی .. جس جس سے ملی اسے بتایا کہ وہ مجھے کس قدر عزیز ہیں ، ان کے ہونے میں میرا ہونا ہے …

اپنے دوستوں سے ملی .. ان کی محبتیں میرا اثاثہ ہیں ..ڈاکٹر ثاقب کیانی اپنی فیملی کے ہمراہ خاص طور پر میری رہائیش گاہ پر ملنے کے لئےتشریف لائے تھے . ڈاکٹر طاہرہ . ڈاکٹر سہیلہ ، ڈاکٹر نسرین . ڈاکٹر نوشین ، ڈاکٹر ناہید اور ڈاکٹر ثریا کی بے انتہا شکرگزار ہوں جنہوں نے مجھے اپنی محبت سے مالا مال کیا ..نام بنام شکریہ پر ایک شکریہ خاص اپنی دوست ڈاکٹر سہیلہ کا جس نے میرے لئے یہ سارا اہتمام لاہور کے گورمے فیملی رسٹورنٹ میں کیا تھا .

اپنے ادبی خانوادے کی بات کروں تو ایک طویل ملاقات ہے جس کو مجھے لکھنا ہے لیکن ابھی صرف شکریہ کہہ لینے دیجئے .. کراچی میں احمد ترازی بھائی ، اعظم عظیم بھائی . پروفیسر خورشید بھائی اور احمد بھائی کی قابل فخر بیٹی جویرہ بتول . حساس اور باوفا فاطمہ ابرار ، جعفر حسین بھائی اور ان کی اہلیہ لیلی کا کیسے شکریہ ادا کروں جنہوں نے کراچی کے پارہ مزاج میں بھی میری خاطر تکلیف برداشت کی اور دو اپریل کو مجھ سے ملنے آئے . اسی دوران میری دیرینہ دوست شاہین حبیب اور پیاری نانی باجی انیس فاطمہ بھی آگئیں اور دوپہر ساڑھے تین بجے تک میرے ساتھ ہی رہیں ..میرے لئے احمد بھائی تین نادر کتب ساتھ لائے جو سیرت نبی پاک پر تھیں . فاطمہ اپنے رفیق سفر ” نقاش عابدی ” کی دو کتابیں اور ایک حسین سا سوٹ ساتھ لائیں اور میرے سارے احباب اپنی محبت کی سوغاتوں کے ساتھ مجھ سے ملے . میں نے وہ پورا دن اپنی بہن مماثل نند منور طارق کے گھر گزارا .. میں تہہ دل سے اس کی میزبانی کی شکر گزار ہوں . ہمیں جب بھی موقع ملتا امی جی کے ساتھ مل کر باتیں شروع کر لیتے اور طارق بھائی کو بھی یاد کرتے جاتے . منور نے عالمی اخبار کے ایک ایک فرد کا شکریہ ادا کیا جنہوں نے طارق بھائی صحت و سلامتی کی دعاؤں سے لے کر ان کی بخشش کی دعائیں کی تھیں .

اسی دن شام کو امی جی کی سہلیوں سے ملنے پی ایس ایچ کے پارک میں بھی گئی اور ان سب سے دعائیں لیں . انہوں نے مجھے میری کاوشوں پر مبارکباد دی . میں نے فردا فردا سب کا شکریہ ادا کیا جنہوں نے میری ماں کو اداسیوں سے بچا رکھا تھا .

دو اپریل کی شام کو میری راج دلاری میری شہزادی شاہین کے بھائی صفدر رضا معہ کھانے اور اپنی دو پریوں کے ہمراہ تشریف لائے .ماشاللہ ان کی دونوں بیٹیاں حافظ قران ہیں .. میں نے دونوں کو گلے لگایا اور التجا کی مجھے قیامت کے روز یاد رکھیں .. وہ بچیاں تھیں مانو کہ فرشتے زمین پر اتر آئے تھے .. نورانی شکل و صورت والا صفدر جب بھی مجھے آپا کہتا مجھے لگتا جیسے میں روشن ہو رہی ہوں .. مجھے لگا کہ جیسے مجھ سے اچانک کوئی اچھا سا عمل ہو گیا ہو اور اللہ کریم نے صفدر کی صورت مجھے ایک ایسے بھائی سے نواز دیا ہو جو دونوں جہاں میں میرا تعارف بن جائے گا .. مجھے پہلی بار یہ بھی احساس ہوا کہ مجھے دعاؤں کا نہ سلیقہ آتا ہے اور نہ کوئی طریقہ … نہ ہی میں جان سکی کہ خدا تنا مہربان ہو سکتا ہے . اے میرے مہربان رب میرے بھائی صفدر رضا کو صحت و سلامتی عطا فرما . اس کے لئے جنت دنیا میں اتار دے ..آمین

ان ساری ملاقاتوں کے پیچھے میری ایک ایسی دوست ہے جس کانام مسرت بانو ہے . میری اس کی دوستی تین دہائیوں پر محیط ہے . پچھلے سال اس کے 25 سالہ بھائی کی وفات نے اس کے پورے گھر کو اداس کر رکھا تھا .. دو اپریل کو اس کے گھر ہم سب خوب ہنسے تھے اور عمران کویاد کرتے کرتے کئی بار رو بھی پڑے تھے . عظیم اور حرا (میرے چچا کی بیٹی اور داماد) بھی آگئے . غزالہ رشید جو کہ افسانے اور کراچی براڈکاسٹنگ کا ایک بڑا نام ہے وہ بھی وہی آگئی اور رات بھر میرے ساتھ رہی .. تین اپریل کی صبح ہم سب نے مل کر میتھل پر حلوہ پوری کا ناشتہ کیا ..ایسی شام ، رات اور صبح کا شکریہ جسے میرے خدا نے میرے نصیب میں لکھا تھا ..

مجھے خاص طور پر شکریہ کہنا ہے جناب احمد ندیم قاسمی کی صاحبزادی “ڈاکٹر ناہید قاسمی ” اور ان کے بیٹے یعنی قاسمی صاحب کے نواسے ” جناب نیر حیات قاسمی ” کا جنہوں نے ایک شام مجھ سے ملاقات کا اہتمام کر رکھا تھا .. وہ وقت انتہائی باادب تھا جب دھیرے دھیرے ناہید آپا مجھے دنیا کی رمزیں سیکھا رہی تھیں اور کشادہ دلی سے میری تحریر کی تعریف کر رہی تھیں . مجھے لگا جیسے کشادہ دلی اللہ کی عطا ہے وہ صرف بھرے دلوں کو عنایت کرتا ہے . نیر اپنی ماں کے ادب میں یوں دو زانوں جھکا بیٹھا تھا جیسے نمازی جائے نماز پر …

مجھے کہنے دیجئے کہ اسی روز 11 اپریل 2012 کو میں نے اپنی زندگی ایک پل اور سکھی سا پایا جب میں نے زرقا مفتی اپنی بہن کو اپنا منتطر پایا .. مجھے زرقا سے اس کے دونوں بیٹوں سے مل کر لگا ہی نہیں کہ میں پہلی بار مل رہی ہوں .. خوش مزاج ،خوش اخلاق زرقا اتنی پیاری اور مہمان نواز ہے کہ جی اس کے پاس رہنے کو مچل جاتا ہے . اس کی ماں جی علالت میرے لئے کسی صدمے سے کم نہ تھی لیکن زرقا مفتی ایک حوصلے کا نام ہے جس نے شکست تسلیم نہ کرنے کی قسم سی کھا رکھی ہے . ہم دیر تک اس کے دیور نعمان مفتی کی ڈاکوؤں کے ہاتھوں ہونے والی موت کو یاد کرتے رہے اور درد مشترک پر اند ہی اندر روتے رہے .. زرقا مفتی عالمی اخبار کا ایک قیمتی اثاثہ ہے .. اس کا شکریہ ادا کرنا مجھے سمجھ ہی نہ آیا کیسے کرتی ..

گل شیر بٹ کے کریڈٹ پر بڑی قیمتی کتابیں ہیں . اس کا مسلہ شہرت نہیں اس کا مسلہ الوف زندگی ہے . وہ مجھے اس کیمرہ مین کی طرح لگتا ہے جو پوری فلم کی گواہی ہوتا ہے لیکن اس کا اس فلم میں اپنا کوئی کردار نہیں ہوتا لیکن وہ فلم اس کے بغیر بن بھی نہیں سکتی .وہ 10 اپریل کو مجھے جیو انٹرٹینمنٹ ٹی وی پر لے گیا وہاں جناب ایوب خاور سے ملاقات رہی پھر وہ مجھے قائد اعظم لائبریری کے انچارج جناب محمد عطا سے ملاقات کے لئے جناب ایوب خاور کے ساتھ ہی ان کی رہائش گاہ پر لے گیا جہاں وہ ایک روز قبل ہی اپنی صاحبزادی کی شادی سے فارغ ہوئے تھے .یہ ایک بہت ہی ادبی شام تھی جس کے ہر پل میں ایک شعر وارد ہوا اور ایک اچھی بات ہوتی رہی .جناب ایوب خاور نے اپنے پیون سے کہا کہ میرے لئے پانی لے کر آئے . اس کے ہاتھ میں ہی وہ گلاس ٹوٹ گیا جس میں پانی لانا تھا .. ایوب خاور نے بڑے برجستہ انداز میں کہا ” ڈاکڑ صاحبہ دیکھا آپ نے ٹوٹنے کے لئے گرنا ضروری نہیں ہوتا ” .. گل شیر بٹ آج کل جناب ایوب خاور پر کتاب لکھ رہا ہے جس کے لئے وہ گاہے گاہے نوٹس لے رہا تھا . جب انہوں نے میوزک کے حوالے سے کہا ” اے آر رحمان ” اتنا بڑا ہے کہ اس کی نظر میں کوئی چھوٹا نہیں ہے … میں جب سے سوچ رہی ہوں کیا اس صدی کو کئی ہزار ” اے آر رحمن ” نہیں مل سکتے ..

ڈرامہ پروڈیوسر اور ڈاریکٹرجناب زولفقار علی سے بھی بہت ہی یادگار ملاقات دلشاد کے گھر رہی جس میں انہوں نے ” سفید جھیل ” کی ایک ایک نظم کی ایسی تعریف کہ مجھے بھی حیرت ہوئی کہ کیا کوئی کتاب ایسے بھی پڑھ سکتا ہے ..ان کا خیال تھا کہ ان نظموں کو کسی ڈرامے کا حصہ ہونا چاہیئے .. مجھے خاص طور پر ان کا شکریہ ادا کرنا ہے کہ جانے سے قبل ان کا خداحافظ کہنے کے لئے فون آیا تھا ..سوچتی ہوں کہ اس کائینات کا حسن ایسے ہی اچھے لوگ ہیں جو عزت دیتے ہیں اور عزت ہی بانٹتے ہیں .

اپنے پبلشر ( مثال پبلیکیشن ) محمد عابد سے بھی ملاقات رہی ۔ اس نے جتنی کتابیں مجھے پڑھنے کے لئے دیں وہ میں شاید صحیح گنتی نہ کرسکوں ۔ میں نے ہنستے ہوئے کہا محمد کیا تم مجھے یہ کہنا چاہتے ہو کہ آپا ایسے لکھتے ہیں یا ۔۔۔ میری بات پر وہ ہنس پڑا اور بڑی محبت سے کہا آپا میرے پاس اس کے علاوہ ہے ہی کیا جو آپ کی نذر کرتا ۔۔ جیتے رہو ، خوش رہو محمد ۔۔ میں کتابوں میں کتنی خوش ہوں اس کا اندازہ شاید تم لگا ہی نہ سکو ۔۔

مجھے شکریہ ادا کرنا ہے قمر رضوی اور اس کی اہلیہ زارا کا .. اور ان کے ساتھ آنے والے ان کے بہن بھائیوں کا جو اسلام آباد ست گوجرانوالہ آئے تھے اور پھر وہاں سے لاہور .. 11 اپریل کی شام بہت ہی یادگار تھی . قمر اپنی تحریروں ہی کی طرح حساس ہے اور انتہائی محبتی انسان ہے .. زائرہ جس طرح خاموشی سے سفر حیرت اور عشق میں قمر کے ساتھ ساتھ تھی اسی طرح وہ اس سفر میں بھی خاموشی سے اس کے ساتھ تھی .

اردو کمنٹیٹر جناب ادریس صاحب اور مزاح نگار جناب جمیل صدیقی صاحب خاص طور پر ملنے کے لئے تشریف لائے . اللہ ان دونوں کو صحت و سلامتی عطا فرمائے ..آمین . ان کی وجہ سے وقت نے ایک خوشگوار سی سانس لی تھی .. . چلتے چلتے ادریس صاحب کے بیٹے امان ادریس نے ایک چٹکلہ بھی سنا دیا . .. ہنستے ہوئے کہنے لگا کہ ایک نوجوان نے کہا میری تین خواہشیں ہیں خدا کرے کہ پوری ہو جائیں .. ایک تو یہ کہ میں اتنا خوبصورت ہو جاؤں جتنا میری ماں مجھے سمجھتی ہے .. دوسری یہ کہ میں اتنا امیرہو جاؤں جتنا میرا بچہ سمجھتا ہے اور آخری یہ کہ میرے اتنے اسکینڈل ہو جائیں جتنے میری بیوی سمجھتی ہے .. امان کی اس بات پر دلشاد کے گھر ” خزینہ ” کے اداس سے درو دیوار بھی ہنس پڑے تھے .

اسی شام میری مختصر سی ملاقات مشہور ناول نگار ” زمر نسیم” اور شاعرہ ” رضوانہ کوثر” سے ہوئی . اسی شام کو مجھے آپا بانو قدسیہ سے ملنا تھا پر ان کی ناساز طبعیت نے انہیں اجازت نہ دی … انہوں نے پیغام پہنچایا کہ کل آ جاؤں پر مجھے اگلے روز واپس آنا تھا سو ان سے ملاقات میری بہن دلشاد نسیم . اس کے بیٹے حسن خالد ، حمزہ خالد اور میرے بھائ عاصم نسیم نے کل کی . اور میر اسلام ان تک پہنچایا . ان سب کی ملاقات بابا یحی سے بھی ہوئی جس کی مجھے بے حد خوشی ہے .

مجھے شکریہ ادا کرنا ہے ثمرین بخاری ، انجم انصار ، اظہر نسیم ، جناب احتشام شامی اور شعیب مرزا کا جنہوں نے مجھے فون کیا اور مجھ سے انتہائی شفقت اور محبت کا اظہار کیا لیکن وقت کی کمی کی وجہ سے ملاقات نہ ہو سکی …

میرے ابا جی نے مجھے لندن رخصت ہوتے ہوئے میری پیشانی کو بوسہ دیتے ہوئے کہا ” بیٹی تمہارے آنے سے مجھے روحانی خوشی ہوئی ہے .. اللہ پاک تمہیں دین و دنیا کی ہر خوشی عطا فرمائے ” .. میری ماں نے فون پر مجھے دعائیں دیں کہ میں ان کی جگہ ( جو کہ کوئی لے ہی نہیں سکتا ) ان کی بیٹی دلشاد کی دلجوئی کے لئے اتنے لمبے سفر پر ہوں .. میری ماں مماثل میری ساس نے مجھے دعاؤں اور سوغاتوں کے ساتھ رخصت کیا اور مجھے خود ائر پورٹ تک چھوڑنے آئیں ..میرے باپ مماثل ڈیڈ جی ( انکل اسلم ) نے مجھے کہا کہ ” بیٹی تم نے آ کر میری روح کو زندہ کر دیا ، مجھے خوشیوں سے بھر دیا ، خوش رہو آباد رہو” پھر میرے ماتھے کو چومتے ہوئے کہا ” بیٹی رات عشا کی نماز کے بعد میں نے دعا مانگی کہ مجھے اپنی بیٹی کے دوبارہ آنے تک زندہ رکھنا ” .. ” آمین الہی آمین ”

میں خوش نصیب ہوں جس کی ایک ایک دعا کو رب کریم نے قبولیت عطا کی .. مجھے اتنی عزت اور اتنا پیار عطا کیا جس کی میں حقدار بھی نہیں تھی … امی جی اور ابا جی کی دعاؤں کے صدقے میری نیت کو برکتوں اور اپنی نوازشوں سے مالا مال فرمایا .. میری آنکھوں میں تشکر کے آنسو ہیں اور میرا روم روم اپنے رب کے حضور سجدہ ریز ہے جس کی عنایت کے بغیر نہ میری سویر سجری ہوتی اور نہ شام سہانی .. نہ وقت میں ایسی جاویدانی ..صد شکر ..

19 thoughts on “نیت کی برکتیں اور اللہ کریم کی نوازشیں”

  1. میری چاند شہزادی جیسی اور اس سے اچھی بہت اچھی دوست اور بہت پیاری بہن ڈاکٹرنگہت نسیم سلامت رھو،

    ابھی تو میری انکھوں سے اشک رواں ھیں
    میں نے چاھا کہ میں پہلے پورا بلاگ پڑھ لوں
    مگر انسو باربار میری ھر کاوش کو ناکام بنا دتیے ھیں
    میری پیاری دل جگر دوست

    سوچو کتنے کم لوگ ھونگے جو سب کو راضی کر سکتے ھیں
    جو نم انکھوں میں خوشی کے رنگ بھر سکتے ھیں
    جو اپنے غم بھول کر دوسروں کو خوشی دینے کے خواب دیکھتے ھیں
    تم اتنی دور کا سفر طے کرکے دلشاد کو حوصلہ بڑھا نا گیئں
    تم جو اپنے بہن بھايئون کے لیے دوست بھی ھو
    بہن بھی ھو اور ماں جی جیسی بھی ھو، تم سے اتنے سارے لوگوں کے کتنے پرخلوص اور محبت بھرے رشتے ھیں
    تم سب کی
    مسیحاء ھو درد آشنا ھو سہیلی ھو دل سے قریب ھو
    تم سے ھر ایک کو توانائ ملتی ھو
    تم اس بد ھیبت اور بری دینا میں
    نیکی اور خوبصورتی کی علامت ھو
    تمھارے دل میں
    تمھارے بہت بڑے اور کشادہ دل میں
    دوسروں کے لیے صرف پیار اور ایثار ھے
    2 تاریخ سے صفی بھائ کا فون آنا شروع ھوگیا
    کہ میں تو نگہت آپی سے ملنے جاونگا
    میں تو اب ان سے ملنے کے لیے جارھا ھوں
    کاش آپ بھی ھمارے ساتھہ ھوتیں
    میں نے کہا صفی میں بلکل بھی جیلس نیہن ھورھی ھوں

    کہ میری ھی ملاقات نیہن ھو پارھی ھے ، کہاں تو میری شہزادی کو کویت آنا تھا

    جب کہ میں دل ھی دل میں خوب جیلس ھورھی تھی صفی باربار مجھے چھیڑ رھا تھا تنگ کررھا تھا
    اور جس دن وہ اپنی نگہت آپی سے مل کرآیا تو بہت خوش تھا ، بار بار میرا شکریہ ادا کرتا کہ آپکی وجہ سے
    اتنی سادہ دل و پیاری بہن مل گیئں
    ھم خوشی کی ایک کرن کو ترستے ھیں اور کھبی اللہ پاک ماہ کامل آپکے ھاتھہ پر رکھہ دتیے ھیں
    وہ بھی اس دن کو کبھی بھول نیہن سکے گا
    تم حبس میں تازہ ھوا کا جھونکا ھو
    تم اللہ کی مخلوق سے پیار کرنے والی ایسی شہزادی ھو
    جس نے اپنا تخت و تاج سب چھوڑ دیا ھے مگر اب تم بہت سارے آچھے انسا نوں کے دل میں رھتی ھو
    تم ھم سب کے لیے بہت محترم ھو بہت معزز ھو
    بہت پیاری ھو اور ھم سب دعا کرتے ھیں کہ تم اپنی خوبیوں ذھانت اور اعلی صلاحیتوں کے ساتھہ اسی طرح اپنا اور اپنے خانوادے کا نام روشن کرتی رھو۔ آمین ثم آمین
    اللہ پاک تم کو نظر بد سے محفوظ رکھے آمین ثم آمین

    اے مالک دوجہاں دلشاد کے غم سے بوجھل دل کو سکوعطا فرما، اسکے بچے اس کو بہت خوشی اور سکون دیں الہی آمین

  2. کراچی پی آئی اے کا سفر انتہائی یادگار رہے گا .. آن ٹائم فلائٹ ، خوش اخلاق عملہ ، نرم مزاج ائر ہوسٹس ، بہترین کھانا اور حساس ترین سیکیورٹی نے اتنی خوشی دی کہ میں نے ان کے رجسٹر پر “پاکستان زندہ باد ” لکھا

    کراچی پی آئی اے کا سفر انتہائی یادگار رہے گا .. آن ٹائم فلائٹ ، خوش اخلاق عملہ ، نرم مزاج ائر ہوسٹس ، بہترین کھانا اور حساس ترین سیکیورٹی نے اتنی خوشی دی کہ میں نے ان کے رجسٹر پر “پاکستان زندہ باد ” لکھا

    کراچی پی آئی اے کا سفر انتہائی یادگار رہے گا .. آن ٹائم فلائٹ ، خوش اخلاق عملہ ، نرم مزاج ائر ہوسٹس ، بہترین کھانا اور حساس ترین سیکیورٹی نے اتنی خوشی دی کہ میں نے ان کے رجسٹر پر “پاکستان زندہ باد ” لکھا

    کراچی پی آئی اے کا سفر انتہائی یادگار رہے گا .. آن ٹائم فلائٹ ، خوش اخلاق عملہ ، نرم مزاج ائر ہوسٹس ، بہترین کھانا اور حساس ترین سیکیورٹی نے اتنی خوشی دی کہ میں نے ان کے رجسٹر پر “پاکستان زندہ باد ” لکھا

    میں بھی تمھارے ساتھہ ایک فلک شگاف نعرہ لگا نا چاھتی ھوں
    پاکستان زندہ باد
    پاکستان زندہ باد
    پاکستان زندہ باد
    پاکستان زندہ باد
    پاکستان زندہ باد
    پاکستان زندہ باد

    “پاکستان زندہ باد

    اے ارض وطن تو سلامت رھے
    کوئ دشمن تجھے کوئ نقصان نہ پہنچا سکے
    کوئ دشمن وطن تیری سرحدوں کی طرف میلی انکھوں سے نہ دیکھہ سکے
    کوئ اعداۓ دیں تیرے کسی شہر کو پايمال نہ کر سکے

    تو سلامت رھے
    تو سلامت رھے
    تو سلامت رھے
    اے میرے پیارے وطن

  3. اللہ کا شکر بھی وہی لوگ کرتے ہیں جو اسکی مخلوق کا شکر ادا کرتے ہیں. ہم لوگوں کی ایک بہت بڑی اکثریت ناشکری ہے اور اللہ پاک اس بات کو جانتا تھا اسی لیئے قرآن میں انسان کو ناشکرا کہا گیا ہے. کبھ سوچیں جو لوگ ہم سے ملنے کے لیئے وقت نکالتے ہیں،بلا مفاد ہماری عزت کرتے،ہم سے محبت کرتے ہیں. ہماری میزبانی کرتے ہیں. انکے لیئے صرف ایک شکریے کا لفظ بہت چھوٹا ہے لیکن اکثریت یہ چھوٹا سا لفظ شکریہ بھی نہیں لکھتی.اجرکم اللہ ڈاکٹر صاحبہ. یہ عطائے پروردگار ہے

  4. یوں تو تھمارے بلاگ میں لکھا ھر لفظ صدق و سچائ کی روشنی سے لکھا ھوا جگمگا رھا تھا
    اور آج صبح جب تم سے فون پر بات ھورھی تھی اور تم جس محبت اور پیار سے دلشاد کا اور اس کے بچوں کا ذکر کررھی تھیں
    میں تمھارے اس انداز محبت پر قربان ھوۓ جارھی تھی ۔ کہ یہی وہ مرھم ھے جو ھر زخم کو مندمل کردتیا ھے ھاں اپنے بہت اپنوں کا پیار بھرا لہجہ اتنی دور سے تسلی دینے کے لیے آنا ، اور سب کو ڈھارس اور اطمیان دلانا
    باتوں باتوں میں تم نے ایک ایسا نادر اور بہت نایاب جملہ کہا کہ دلشاد کے بچے اس سے اتنی محبت کرتے ھیں کہ وہ حجر اسود کی طرح ماں کو عقیدت سے چوم رھے تھے ، کتنی خوبصورت بات ھے ، ماں واقعی جحر مفدس ھوتی ھے،
    عورت کی سب سے قیتمی شے اولاد ھوتی ھے اور اگر اولاد ماں سے نرمی محبت احترام سے بات کرتی ھے تو اس سے بڑي دولت ماں کے لیے اور اولاد کے لیے بھی نیہن ھو سکتی ھے
    کاش ھم سب اپنی ماوں کو حجر اسود کی طرح مقدس اور معتبر اور باعث احترام و محبت سمجھیں ، اور پھر ماں کی دعا اور اسکی کرامات دیکھیں

    اللہ پاک ڈاکٹر نگہت نسیم کی والدہ کو صحت وکاملہ وشفاۓ عاجلہ عطا فرماۓ آمین ثم آمین
    اللہ پاک والدہ ڈاکٹر نگہت نسیم کو بیمار مدینہ کے تصدق میں جلدازجلد مکمل تندرستی عطا فرماۓ آمین ثم آمین

  5. بہن نگہت اللہ سبحانہ تعالیٰ فرما تا ہے کہ تم ایک قدم میری طرف بڑھو تو میں دس قدم تمہا ری طرف بڑھونگا ۔ تم تو مصلے تک پہونچ گئیں یعنی کئی قدم اس کی جانب طے کر لیئے۔ چونکہ ذلت اور عزت اس کے ہاتھ میں ہے تم جو چاروں طرف خوشیاں اور عزت پا رہی ہو یہ اس کا کرم ہے ۔بس اس کا شکر ادا کرتی ہو وہ مزید نوازے گا۔ بقول صفدر بھائی کےشکر ادا کرنا بھی ظرف کا کام ہے۔

  6. سورۃ البقرۃ، آیت 52
    پھر اس کے بعدبھی ہم نے تمہیں معاف کر دیا تاکہ تم شکر کرو
    ۔۔۔۔۔۔۔
    سورۃ البقرۃ، آیت 152
    پس تم میرا ذکر کرو میں تمہیں یاد کروں گا اور میرا شکر کرو اور ناشکری نہ کرو
    ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
    سورۃ البقرۃ، آیت 56
    پھر ہم نے تمہیں تمہاری موت کے بعد زندہ کر اٹھایا تاکہ تم شکر کرو
    ۔۔۔۔۔۔۔

  7. السلام علیکم
    نگہت آپ کے سفر کی مختصر روداد اچحی لگی. پاکستان کے حالات اچھے بھی ہیں اور بُرے بھی. اچھے اس طرح کہ تقریبا ہر پاکستانی کو اپنے بزرگوں سے بہتر آسائشیں میسر ہیں. اور برے اس طرح کہ امن امان کی صورتحال خراب ہے اور ھکومت اس جانب توجہ نہیں دے رہی.
    لیکن پاکستان آنے والے کسی مسلمان بھائی بہن کو ڈرنے کی ضرورت نہیں کیونکہ موت برحق ہے اور اس کا وقت بھی مقرر ہے.
    نگہت جی کے لاہور آنے کے دو دن بعد میں نے فون کیا اور پوچھا کہ ملاقات کا کیا طریقہ ہوگا تو اُنہوں ملاقات کو اپنی نجی مصروفیات کی بنا پر اگلے ہفتے تک ملتوی کر دیا. دوبارہ فون کیا تو کہنے لگیں کہ سہ پہر کو میں خود ہی آ جاوں گی . مغرب کی اذان کے بعد سب گھر والوں نے میرا مذاق بنا لیا مگر پھر نگہت نے وعدہ نبھایا
    نگہت جی سے میری ملاقات بہت خوشگوار رہی لیکن بہت مختصر تھی اس لئے طبیعت سیر نہیں ہوئی تشنگی باقی ہے.ابھی تو دُنیا جہان کی باتیں کرنی تھیں مگر مہلت نہیں ملی. نگہت بہت خوش لباس، زندہ دل اور ہمیشہ خوش رہنے والی خاتون ہیں میری دُعا ہے کہ اللہ تعالیٰ آپکو ہمیشہ خوش رکھے.
    میری طرح نگہت بھی تصویروں کی شوقین ہیں بلکہ شاید مجھ سے کچھ زیادہ.
    والسلام
    زرقا

  8. تمام احباب کی خدمت میں سلام کے بعد عرض ہے کہ اس خوبصورت تحریر کے جواب میں کچھ کہنا میرا فرض بھی ہے اور مجھ پر قرض بھی۔ گو کہ میں کافی عرصے سے کچھ مصروفیات کے باعث عالمی اخبار سے کچھ کچھ غائب رہنے لگا ہوں لیکن متصل ضرور ہوں۔

    ہوا کچھ یوں کہ جب ڈاکٹر صاحبہ کا پاکستان آنے کے متعلق سنا تو اسی لمحے ملنے کا ارادہ کرلیا۔ لیکن کام سے فرصت کیونکر مل پائے گی اور یہ سفر کیسے ہوپائے گا، اسکا کوئی اندازہ نہیں تھا۔ کام کی نوعیت کچھ یوں ہے کہ آجکل دن اور رات اور ہفتہ اور اتوار بھی کوئی اہمیت نہیں رکھتے۔ یوں سمجھئے کہ چوبیس گھنٹے کا گھن چکر ہے۔ دوسرے یہ کہ کمردرد کے عارضے کے باعث ڈاکٹر کی جانب سے ایک ہی نشست میں سفر کرنا سختی سے منع ہے۔ یہ دونوں مسائل ایسے تھے جن کی وجہ سے یہ ملاقات مشکل نظر آرہی تھی۔

    لیکن میری قسمت میں خدا نے ایک خوبصورت شخصیت کی قدم بوسی اور میرے علم میں اضافے کا اہتمام لکھ دیا تھا، سو ایسے انداز میں اسباب بنتے چلے گئے کی یقین نہیں آتا۔
    اب اسے اتفاق کہا جائے یا خدا کی منصوبہ بندی، یہ مجھے نہیں معلوم۔ ہوا یوں کہ جن دنوں ڈاکٹر صاحبہ کا قیام لاہور میں تھا، انہی دنوں میں سے چند میں ہماری ایک عزیزہ کی شادی لاہور اور گوجرانوالہ میں قرار پاگئی اور یوں شادی کے بہانے ہم گوجرانوالہ پہنچ گئے۔ شادی کے دنوں میں ایک دن فارغ ملا، جس میں میں نے اپنے کزن عباس سے لاہور جانے کا تذکرہ کیا جس پر وہ فوراً راضی ہوگیا۔ جب ہم لاہور جانے کے لئے تیار ہونے لگے تو ساتھ ہی میری اہلیہ زائرہ کی دیگر کزنز حنا اور علیزہ بھی ساتھ چلنے کو تیار ہوگئیں کہ یہ سب سہیلیاں لاہور کی سیر اور شاپنگ کر لیں گی۔ چنانچہ ہمارا سارا گینگ لاہور چل پڑا۔ بعد دوپہر ہم لاہور پہنچے تو میں نے نگہت باجی کو فون پر اپنے لاہور آنے کی اطلاع دی اور ان سے انکی قیام گاہ کا پتا دریافت کیا۔ انہوں نے شام کے بعد اپنے گھر پر ملنے کو کہا اور یوں ہم شام کے انتظار میں لاہور کی سڑکیں ناپتے رہے اور مختلف بازاروں میں پھرتے رہے۔

    جب شام نزدیک آئی تو حنا اور علیزہ نے کہا کہ ہم ان سے مل کر کیا کریں گے کیونکہ ہماری تو کوئی جان پہچان اور راہ و رسم تو ہے نہیں۔ تو ہم ایسا کرتے ہیں کہ وائے بلاک کی مارکیٹ میں اپنا وقت گزار لیتے ہیں۔ آپ ان سے مل کر آ جائیں۔ ایسا ہونا تو ناممکن تھا۔ میں سبکو انکی خواہش کے برخلاف لیکر باجی کے گھر چلا گیا۔

    یہ میری اور میرے گینگ کی باجی سے پہلی ملاقات تھی جس میں وہ کچھ ہوا جو بیان سے باہر ہے۔ مختصراً یہ کہوں گا کہ میری زندگی کے چند خوبصورت لمحات میں سے چند اور میری زندگی کے محصولات میں ایک اور محصول کا اضافہ تھا۔ اس ایک گھنٹے میں مجھے جو کچھ سیکھنے کا موقع ملا، وہ شاید کئی برس کی ڈگریوں اور بیسیوں کتابوں سے بھی نہ مل پاتا۔

    یہ تو رہی میری بات۔ اب جو میرے ساتھ جانے والے، باجی سے ملنے سے کترا رہے تھے، جب رخصت ہوئے تو ان کے گھر سے لیکر اپنے گھر گوجرانوالہ پہنچنے تک صرف “نگہت نسیم” ہی کی باتیں کرتے رہے اور میرے شکر گزار ہوتے رہے کہ میری وجہ سے انکی ملاقات ایک “امیزنگ لیڈی” سے ہوئی۔ اس پہلی ملاقات میں اس لیڈی نے جس اپنائیت کا احساس دلایا اس سے یہ محسوس ہورہا تھا کہ جیسے ہم ہمیشہ کے دوست ہیں اور عمر کا فرق! یہ تو تھا ہی نہیں۔۔۔۔۔
    بقول میرے گینگ کے کہ ہمیں اس گھنٹے میں باجی نے وہ کچھ بتا، سکھا اور پڑھا دیا، جسکے لیے پیسہ بنانے والے کئی دن کی روکشاپس کروا کر ہزاروں روپے لیتے ہیں۔ لیکن پھر بھی پوری بات نہیں بتاتے۔ جبکہ نگہت باجی نے ہمیں جینے اور جیتنے کے سارے گر سکھادئے اور وہ محبت دی، جو اب تک ہماری زندگیوں میں مسنگ تھی۔

    مجھے قبلہ ہمدانی صاحب کی کہی ہوئی بات سچ ثابت ہوتی نظر آئی کہ نگہت ایک انسان نہیں، معجزہ ہے۔

    11 اپریل کی وہ شام اب میرے قلب و زہن پر ایک انمٹ نقش کی صورت ثبت ہوچکی ہے اور باجی کی عطا کردہ کتابوں کا تحفہ میرے لئے ایک اعزاز ہے۔

    خدا ہماری باجی کو ہمیشہ سکھی، خوش اور دوسروں کو خوش کرتا رکھے اور انکی نیک توفیقات میں اضافہ فرمائے۔ خدا کرے کہ باجی سے ملاقات کے ہزاروں مواقع میسر آئیں کہ یہ ملاقات سیراب کرنے کی بجائے مزید تشنہ کرگئی۔۔۔۔

  9. اسلام علیکم ساتھیو
    جیتی رہئے بہن نگہت نسیم
    آپ کے بارے میں سب کے جزبات پڑھ کر بہت اچھا لگا ۔
    اچھے لوگ ہر جگہ سے محبتیں ہی سمیٹ کر لاتے ہیں ۔ اللہ آّ پ کو ہمیشہ شاد و کامران رکھے

    عالم آرا

  10. السلام علیکم
    الحمد اللہ ، نگہت آپی کا محبتوں اور چاہتوں سے بھرا خوبصورت سفر بخیر تمام ہوا ، محبتوں اور چاہتوں کے تجربے ہر بار حیران کر دیتے ہیں ، اور بے اختیار خدائے بزرگ پر پیار آنے لگتا ہے کہ جس نے ایسے خوبصورت جذبے تخلیق کئے اور پھر انہیں مخلوقات کے دلوں میں القاء کر دیا ۔
    آصف احمد بھٹی

  11. شاہین میری بہن میری دلاری بس کیا بتاؤں کیا سفر تھا .. سوچتی ہوں جتنا میں اس سفر سے ڈر رہی تھی اللہ کریم نے اتنا ہی اسے سہل اور یادگار بنا دیا .. سبحان اللہ ..اس کی عنایتوں کا کیا بیان ہو

  12. بابا جی بس آپ کی دعا چاہیئے .. زندگی کے سارے سفر آسان ہو جائیں گے

  13. شمس بھائی سلامت رہئے .. بے شک مجھ پر مالک دو جہاں کا خاص کرم ہے .. شکر اس مالک کائینات کا جس نے مجھے شکر ادا کرنے کی توفیق عطا فرمائی .. طالب دعا

  14. زرقا تمہارے گھر میں مجھے یوں لگا جیسے میں اپنے ہی گھر ہوں .. دلشاد کا گھر بہت دور ہے تمہارے گھر سے اور میں اس وقت تمہارے گھر کے آس پاس ہی تھی اسی لئے تمہیں تکلیف نہیں دی . لیکن میری خواہش ہے کہ تمہیں جب بھی موقع ملے دلشاد سے ضرور ملنا . رہی بات تصویروں کی تو یہ شوق مجھے آفتاب سے ملا ہے .اور واقعی مجھے بھی انہی کی طرح لگنے لگا ہے کہ وقت تو واپس نہیں آ سکتا پر اس کے کسی نہ کسی پل کو قید تو کیا جا سکتا ہے . ویسے تمہارے جوتے انتہائی حسین تھے اور تم پر بہت جچ رہے تھے .. لیکن سنو بیٹے نے تصویر نہیں بنائی اس کی .. زرا پوچھنا تو کیوں ؟ .. اور مجھے وہ دہی بڑوں کی چاٹ بہت بہت یاد آرہی ہے .. زبردست تھی سچی سے ..

  15. قمر تمہاری اور زائرہ اور تینوں بچوں کی محبتوں کے لئے میں اتنی ممنون ہوں کہ تم لوگ سوچ نہیں سکتے ..ارے میں کیا میرا علم کیا .. بابا کہا کرتے ہیں کہ علم دینے والے زیادہ اہم علم حاصل کرنے والا ہوتا ہے .. میرے لئے اتنی عزت اور پیار .. سلامت رہو .. جگ جگ جیو اور ہمیشہ خوشیوں میں رہو . الہی آمین

  16. آصف کتنا اچھا کہا تم نے ” محبتوں اور چاہتوں کے تجربے ہر بار حیران کر دیتے ہیں ” ..اللہ کریم ہم سب کو زندگی کے ہر پل ایسی حیرانیاں عطا کرتا رہے ..الہی آمین

  17. باجی آپ سے یہ ملاقات ہماری زندگی کا وہ لمحہ ہے جو ہمیشہ یاد رہے گا خدا کا شکر ہے کہ آپ بخیروعافیت واپس پہنچ گئیں اللہ کریم آپ کو اپنی امان میں رکھے آمین

  18. السلام علیکم
    میرے کیمرے میں ایک تصویر ہے آپ کو بھیج دوں گی۔ دلشاد بہن سے روبرو تعزیت نہ کر سکنے کا افسوس ہے۔ امید ہے آپ سے دوبارہ جلد ملاقات ہو گی مگر اتنی مختصر نہیں ہونی چاہیئے
    والسلام
    زرقا

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *