آپی سلام
حسبِ عادت ہم پھر غائب ہو گئے تھے اور آج کل زیادہ مصروف ہو گئے ہیں وجہ یہ ہے کہ آپی ہم اپنے بیٹے محمد انور کے ساتھ 31 مئی کو عمرہ کی ادائیگی کے لیے حجاز مقدس روانہ ہونگے عالمی اخبار کے تمام احباب اور خصوصا آپ ہماری دعاوں میں شامل رہیں گی ، ابھی ہمیں آپ کی دعاوں کی ضرورت ہے اللہ کرے یہ سفر بخیر و عافیت ہو
طالبِ دعا
آپکا بھائی
جعفر حسین
(آیئے ہم سب مل کر دعاؤں کہ لسٹ جعفر بھائی کو دیں اور ان کے لئے ہر قدم پر آسانی کی دعائیں کریں )

السلام علیکم
اللہ تعالی اپنی بارگاہ مین آپ دونوں کا عمرہ مقبول کرے ۔ آمین ثمہ آمین ۔
آصف احمد بھٹی
اور میری طرف سے اپ دونوں کو پیشگی ڈھیرو ڈھیر مبارک بادیں ۔
جب مدینے کا مسافر کوئی پا جاتا ہوں
حسرت آتی ہے وہ پہنچا میں رہا جاتا ہوں
رب رحیم اس سفر کو کامیابیوں اور دینی،دنیاوی اور اخروی آسانیوں کا سفر بنائے۔ بتصدق معصومین
اچھے بھائ جعفر حسین سلامت رھیں ، یہ سب سے اچھی ھے کہ آپ جیسے عاشقان خدا و رسول کو اللہ تعالی نے اپنے اس متبرک ومقدس گھر میں آنے کا شرف پھر بخشا جو جملہ الانبیاء و المرسلین کی عبادت گاہ بھی ھے اور روز اولال سے تاروز آلاخر ساری دینا کے عبادت گذاروں کا قبلہ بھی ھے ، اللہ پاک آپ کے سفر حجاز کے دوران آپ کو ھر مشکل سے اپنی امان میں رکھے آمین ثم آمین
آپ اپنے صاحبزادے محمد انور کے ھمراہ 31مئي بروز جمعرات روانہ ھو رھے انشا اللہ
آپ کو اس سفر مقدسیہ کی مبارک باد
اقا کے روضے پر ھمارا سلام اور خصوصی التماس ھے کہ اپنی دعاوں میں ھم سب کو یاد رکھیے گا
آپ کتنے خوش بحت ھیں ، اپ کو اللہ پاک نے اپنے گھر آنے کی اجازات مرحمت فرمائ ھے ، ھزار مبارک بادیں قبول فرمايئۓ
جگ جگ جیو سلامت رہو میرے بچّوں ،
اللہ تعالٰی اپنی شان کریمی کے طفیل اس سفر کو تم باپ بیٹے کی زندگی کا حسین ترین اور یادگار روحانی سفر بنا دے ،میری جانب سے تمھارے گھر کے ہر ہر فرد کو بہت بہت دعائیں اور مبارکباد
دعاگو زائرہ بجّو
اسلام علیکم
اللہ آپ دونوں کو یہ سفر مبارک کرے اور آپ کی تمام عبادات کو قبول فرمائے ۔آمین
ہمیں دعاؤں میں ضرور یاد رکھئے گا ۔ اللہ آپ کی تمام دعاؤں کو شرف قبولیت بخشے ۔ آمین
جزاک اللہ خیر
عالم آرا
برادرم جعفر حسین صاحب اللہ سبحانہ تعالیٰ آپکا اور آپکے صاحبزادے کا عمرہ قبول فر ما ئے آمین نیز میں سب بھائی اور بہنوں کی دعا پر آمین ثم آمین عرض کرتا ہوں۔ اگر یاد رہے تو میرا سلام دربار ِ رسالت مآب میں عرض کردیجئے گا۔ کیونکہ وہ جسکو جواب عطا فرمانا چا ہیں اللہ خود ہی یاد دلا ت ہےا، ورنہ شیطان بھلا دیتا ہے ۔
اسلام علیکم
آپ سب احباب کا بہت بہت شکریہ کہ آپ نے ھمیں دعاوں سے نوازا ، ھم نے لسٹ بنا لی ہے اور سب کا نام لے لے کر سرورِ کونین ، رحمت اللعالمین (ص) کے حضور سب کا ہدیہِ سلام پیش کر یں گے انشأ اللہ اور سب احباب ھماری دعاوں میں شامل رہیں گے
ہمیں دعاؤں میں ضرور یاد رکھئے گا ۔ اللہ آپ کی تمام دعاؤں کو شرف قبولیت بخشے ۔ آمین
جعفر بھائی آپ سے دعاؤں کی التجا ہے .. آپ تو حجاز مقدس کے اس سفر پر جا رہے ہیں جہاں پر ازن ملے تو کوئی جاتا ہے .. اور جس دعا کو شرف قبولیت ملنی ہو وہی لبوں تک آتی ہے .. مجھ گنہگار اور میرے اہل خانہ کو اپنی دعاؤں میں ضرور یاد رکھئے گا .. اللہ کریم ہم سب پر رحمت و انوار کی بارش رکھے ..آمین
میرے بچّے جعفر حسین ،سلامت رہئے
آپ کہتے ہیں کہ آپ کو میری دعاؤں سے اپنی ماں جیسی دعاؤں کی راحت ملتی ہئے ،خداوند عالم مجھ کو توفیق خاص عطا کرے کہ میں واقعی آپ کی ماں جیسی اچھّی ماں بن سکوں ،آمین میری دعاء ہئے کہ یہ مبارک سفر آپ کے اور آپ کے صاحبزادے کے لئے تمام عمر کے لئے دین و دنیا کی بہترین راحتوں سے معمور سفر ہو ،دامن آل عبا کا سایہ تمام سفر میں آپ دونوں کے سروں پر سایہ فگن رہئے آمین
دعاگو زائرہ بجّو
عمران بھائی انشأ اللہ آپ کو بھی ھم دعاوں میں یاد رکھیں گے
بس اللہ کریم سے دعا ہے کہ وہ ھم عاجز اور گناہگار کی دعاوں کو شرفِ قبولیت بخشے
آپی آپ نے بہت عمدہ بات کی ہے
اور جس دعا کو شرف قبولیت ملنی ہو وہی لبوں تک آتی ہے ۔۔۔۔۔۔۔
ھم جب دعاوں کی کتابیں پڑھ رہے تھے اس میں ایک جگہ لکھا تھا کہ
خانہ کعبہ پر پہلی نگاہ پڑتے ہی جو دعا مانگو وہ قبول ہوتی ہے لہٰذا سب سے پہلے اپنے مستجاب الدعوات ہونے کی دعا مانگنی چاہیے تاکہ پھر سب دعائیں قبول ہوتی جائیں۔ ھم بھی مالک دو جہاں ، ربِ کائنات ، کن فیکون کے مالک سے یہی دعا مانگیں گے اور پھر ساری دعائیں مانگیں گے
آپی آپ تو سرِ فہرست ہیں دعاوں کی فہرست میں آپ کو کیسے بھول سکتے ہیں
بجو سلامت رہیں
آپ کی دعاوں سے ھمیں حقیقتا اپنی امی کی دعاوں کی مہک آتی ہے ھمارا رواں رواں آپ کی قربت محسوس کرتا ہے یوں لگتا ہے جیسے لمحوں میں ہزاروں میل کی مسافت ختم ہوجائے اور ھماری ماں ھمارے سر پر ہاتھ رکھ کر ھمیں دعا دے رہی ہو
خدا آپ کو سلامت رکھے آمین ثمہ آمین۔
شاہین باجی آپ کو یاد ہوگا گذشتہ سال اپریل جب آپ عمرہ کے لیے تشریف لے جارہی تھیں تو بندے ناچیز نے آپ سے دعا کروائی تھی
”سرورِ کایئنات (ص) کی خدمت اقدس میں حاضری کے وقت
بندہِ ناچیز کو یاد رکھیے گا اور اس خاکسار کا سلام ہدیہ کیجیئے گا
اور جب جنت البقیع کی زیارت کا شرف حاصل ہو تو بی بی سیدہ ،طاہرہ ، معصومہِ کونین ، سردارِ خواتینِ جنت ، مادرِ گرامی جنابِ حسنین سلام اللہ علیٰہ کی خدمت اقدس میں ھماری سفارش کر دیجیئے گا کہ ھم کو بھی اذنِ زیارت نصیب ہو آمین
رب العزت سے دعاگو ہیں کہ آپ کا یہ سفر بخیر و عافیت انجام پذیر ہو۔ آمین ثمہ آمین“
——————————————
اس کا جواب آپ نے دیا تھا کہ
”میرے بھائ جعفر حسین سلامت رھیں ۔ آنشا اللہ ایک امانت کی طرح آپ کا عجز ونیاز وسلام آقا کی بارگاہ میں پہنچاوں گی ،آپ سب میرے روحانی رفیق ھونگے اس سفر میں ۔میں جنت البقیع میں زیارات کے وقت آپکی دوخواست بھی شہزادی کونین کی بارگاہ میں پیش کرونگی آپ سب جو زیارات پر جانے کے مشتاق ھیں اللہ پاک بحق چہاردہ معصومین آپ سب اسی سال تمام زیارات پر جانے کے اسباب پیدا کردے۔ آمین ۔“
اور ھمیں کامل یقین تھا کہ بی بی پاک سلام اللہ علیہ دعاوں کو رد نہیں کرتیں آپ نے یقیننا ھمارا پیغام پہنچایا اور دعا بھی کی اور آج ھم اس دعا کے طفیل عمرہ کی سعادت حاصل کرنے جارہے ہیں
باجی خدا آپ کو سدا خوش رکھے اور آپ کو غمِ حسین (ع) کے سوا کوئی غم نہ ملے آمین