آج وہ دکھ بھری خبر بھی سن لی شہنشاہ غزل پاک وھند کا وہ خوش آواز اور مایہ ناز غزل گایئک 84 سالہ مہدی حسن انتقال کرگئے ..
انا للہ وانا الیہ راجعون
شدید دکھ کی کیفت کو کیسے رقم کرتے ھیں
کیسے اتنے بڑے سانحے پر صبر کرتے ھیں
کیسے ھم اپنے اتنے بڑے اور عظیم الشان فنکاروں کو انکی بیماری اور مشکل وقتوں میں نظر انداز کرتے ھیں
ھم نے تو انکھیں کھول کر اسی باکمال فنکار کو گاتے دیکھا
لوگ ان کو سنتے اور انکی آواز کے سحر میں گرفتار ھوجاتے تھے
لتا کہتیں کہ مہدی حسن کے گلے میں بھگوان بولتا ھے
میں نے کھبی بھگوان کی آواز نہیں سنی مگر مہدی حسن کو ھزاروں بار سنا اور بار بار سنا اور یقین ھے کہ انتا بڑا فنکار مرگیا مگر اس کی آواز زندہ رھے گی
گائیکی کے ایک درخشاں عہد کا نام ھے مہدی حسن
بر صغیر پاک وہند میں مہدی حسن کا نام اور ان کی آواز کسی تعارف کی محتاج نہیں۔ وہ بھارتی راجھستان کے ایک موسیقار گھرانے سے تعلق رکھتے ہیں۔انہوں نے موسیقی کی تربیت اپنے والد استاد عظیم خان اور اپنے چچا استاد اسمائیل خان سے حاصل کی، جو کلاسیکل موسیقار تھے۔ مہدی حسن نے کلاسیکی موسیقی میں اپنے آپ کو متعارف کروایا، جب آٹھ سال کے تھے۔اور پچپن سے ہی گلوکاری کے اسرار و رموُز سے آشنا ہیں مگر اس سفر کا باقاعدہ آغاز 1952 میں ریڈیو پاکستان کے کراچی سٹوڈیو سے ہوا اس وقت سے لیکرآج تک وہ پچیس ہزار سے زیادہ فلمی غیر فلمی گیت اور غزلیں گا چکے ہیں۔ گویا سرُ کے سفر کی داستان کئی دہائیوں پر محیط ہے۔۔
کافی عرصے سے مہدی حسن علیل تھے اور وہیل چیر میں ان کا اکثر وقت گزرتا تھا آج وہ روشن چراغ بجھہ گیا …
آہ مہدی حسن
مزید پڑھنے کے لئے یہاں کلک کیجئے

گزشتہ 12 سال سے وہ علیل تھے اور اس دوران زیادہ وقت وہ اسپتال میں زیر علاج ہی رہے۔ رواں ماہ ان کی حالت زیادہ بگڑ گئی تھی اور چند روز قبل انھیں دوبارہ اسپتال داخل کرایا گیا تھا۔
فن موسیقی کی دنیا میں درس گاہ کی حیثیت رکھنے والے مہدی حسن راجستھان کے ریگ زاروں سے اٹھنے والی ایک ایسی آواز جس نے دنیائے موسیقی پر راج کیا اور اپنے پرائے بھی انھیں شہنشاہ غزل کہنے پر مجبور ہوئے۔ اپنے سامنے دربانوں کی طرح مودب کھڑے سروں کو اس شہنشاہ نے کلاسیکی سے لے کر لوک گائیکی تک ایسے اچھوتے اور باکمال انداز سے پیش کیا کہ ان سروں کو بھی خود پر ناز ہونے لگا۔
مہدی حسن غیر منقسم ہندوستان کے علاقے راجستھان کے ایک موسیقار گھرانے 18 جولائی 1927ء میں پیدا ہوئے۔ موسیقی کی باقاعدہ تعلیم اپنے والد عظیم خان اور چچا اسماعیل خان سے چھ سال کی عمر میں حاصل کرنا شروع کی۔
ٹھمری، خیال، دھادرا کے ساتھ راجوں مہاراجوں کے درباروں میں آٹھ سال کی عمر میں مہدی حسن نے اپنی گائیکی کے جوہر دکھانے شروع کیے اور پھر دیکھتے ہی دیکھتے اور سنتے ہی سنتے ان کی شہرت چہار دانگ عالم میں پھیلنے لگی۔
تقسیم ہند کے کچھ عرصہ بعد مہدی حسن پاکستان آگئے اور پھر 50 کی دہائی میں ان کی آواز ریڈیو پاکستان سے ہر خاص و عام تک پہنچنے لگی۔
پھر 60 کی دہائی میں پاکستانی فلموں میں بھی ان کی آواز کا جادو سر چڑھ کر بولنے لگا اور ان کے گائے فلمی گیت فلم کی کامیابی کی ضمانت قرار دیے جانے لگے۔
مہدی حسن 1999 تک گاتے رہے اور لیکن بعد ازاں سانس کی تکلیف کے باعث آہستہ آہستہ انھوں نے گلوکاری ترک کردی۔
ہزار ہا گیتوں اور غزلوں میں لازوال بنانے والی یہ آواز 13 جون 2012ء کو کراچی کے ایک نجی اسپتال میں ہمیشہ کے لیے خاموش ہوگئی۔
گوگل سرچ
ابھی میں ان خبروں کو پڑھ کر اس عظیم فنکار کو خراج تحسین پیش کررھی تھی
آیئۓ گلوگل سرچ کی مدد سے ان کے سفر آخرت سے قبل کے حالات معلوم کرتے ھیں
آغا خان اسپتال کےپرائیوٹ ونگ کی تیسری منزل کا کمرہ نمبر310اِن دنوں پاکستان کے عظیم گلوکار مہدی حسن کی آرام گاہ بنا ہوا ہے۔
اِس کمرے کی بائیں جانب لگے بیڈ پر چار ڈاکٹروں کے گھیرے میں وہی مہدی حسن جو اپنی سریلی آواز کی بدولت دنیا بھر میں پہچانے جاتے ہیں، دور تک پھیلی خاموشیوں کے ہاتھ تھامے لیٹے ہوئے ہیں۔ جسم ہے کہ مختلف قسم کی نالیوں میں جکڑا ہوا ہے۔ آنکھیں بند ہیں، ہونٹ ٹھہرے ہوئے۔صرف سانس کی تیز تیز آوازجینے کا پتہ دیتی ہے۔
کمرے میں ڈھیرساری جدید مشینیں بھی لگی ہوئی ہیں ۔ کوئی دل کی دھڑکن بتاتی ہے تو کوئی نبص کا پتہ دیتی ہے۔ کمرے میں آنے کی اجازت ہر ایک کو نہیں۔ صرف گنتی کے افراد ہی اندر جاسکتے ہیں وہ بھی بغیر آہٹ کے۔
آئی سی یو کے باہر مہدی حسن کے اہل خانہ جمع ہیں۔ سب کے چہرے پر فکر مندی چھائی ہے۔ سب کے دل میں بس ایک ہی خواہش ہے کہ مہدی حسن جلد اچھے ہوجائیں۔ ان کے بڑے صاحبزادے عارف حسن اور ان کے جواں سال بیٹے حسن مہدی تیمارداری میں مگن ہیں ۔
حسن مہدی نے وی او اے کے ساتھ تبادلہٴ خیال کے دوران بتایا کہ ڈاکٹروں نے آج یعنی جمعہ کو وینٹی لیٹر ہٹا دیا ہے۔ ان کے دادا یعنی مہدی حسن کی حالت قدرے بہتر ہے ۔ ڈاکٹروں کا کہنا ہے کہ حالت اسٹیبل یعنی مستحکم ہوگئی ہے تاہم مزید بہتری کے لئے دعاکرنی ہوگی۔
اُنہوں نے یہ بھی بتایا کہ چار دن گزرنے کے باوجود کسی سرکاری اہلکارنے اُن سے رابطہ نہیں کیا۔ البتہ، بھارت سے مسلسل فون آ رہے ہیں۔ مکیش بھٹ سے لیکر لتا منگیشکر تک سبھی نے خان صاحب کی خیریت دریافت کی ہے ۔ بھارت کی جانب سے علاج معالجے کی بھی پیشکش ہوئی ہے ۔ حسن مہدی کا کہنا ہے کہ علاج پر خاصی رقم خرچ ہوگئی ہے جبکہ مزید پیسے کی ضرورت ہے ۔
مہدی حسن کے صاحبزادے عارف مہدی نے بتایا کہ مہدی حسن کوچار روز قبل یعنی 10جنوری کی رات کراچی کے آغاخان اسپتال میں سانس لینے میں شدید تکلیف کے باعث داخل کرایا گیا تھا ۔ان کی حالت اتنی نازک اور جسم اتنا لاغر تھا کہ انہیں فوری طور پر انتہائی نگہداشت کے وارڈ میں داخل کرنا پڑا۔ مہدی حسن کی عمر اس وقت84سال ہے۔ انہیں 12سال سے پھیپھڑوں کا مرض لاحق ہے۔
اسپتال میں داخلے کے فوری بعد ان کا مکمل چیک اپ کیا گیا ، ان کا ایم آر آئی اسکین اور بلڈ ٹیسٹ کئے گئے جس کے بعد انہیں وینٹی لیٹرسے منسلک کرنے کا فیصلہ کیا گیا ۔ تاہم جمعہ کو انہیں وینٹی لیٹر سے ہٹالیا گیا ۔
عارف حسن کے مطابق مہدی حسن نے نہ صرف ایک ماہ سے بولنا چھوڑا ہوا ہے بلکہ انہیں پچھلے دو سال سے مصنوعی طریقے سے کھانا کھلایاجاتا ہے۔ اس وقت مہدی حسن ڈاکٹروں کی کڑی نگرانی میں ہیں۔ انہیں پچھلے سال علاج کی غرض سے بھارت جانا تھا مگر ڈاکٹرز نے انہیں سفر کی اجازت نہیں دی ۔
گلوگل سرچ
کون کہتا ہے کہ موت آئی تو مر جاؤنگا
میں تو دریا ہوں سمندر میں اتر جاؤنگا
میں زندگی سے نبرد آزما رہا ہوں فراز
میں جانتا تھا یہی راہ اک بچاؤ کی تھی
ہر ذی روح کو اس دارِ فانی سے کوچ کرنا ہے، یہ ایک اٹل حقیقت ہے لیکن کچھ انسان ہوتے ہیں جن کے جانے سے چار سُو اداسی پھیل جاتی ہے اور یہی کیفیت کل سے کچھ میری ہے۔
ہر اک مکان کو ہے مکیں سے شرف اسد
مجنوں جو مر گیا ہے تو جنگل اداس ھے
بے شک ایسا غزل کا ایسا اور کوئ گائیک نہ ہے اور نہ آ سکتا ہے .. مہدی حسن کا اپنا ایک آہنگ اور سبھاؤ تھا
تو ملا ہے تو یہ احساس ہوا ہے مجھ کو ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔یہ میری عمر محبت کے لئے تھوڑی ہے ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔اک ذرا سا غم دوراں کا بھی حق ہے جس پر ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔میں نے وہ سانس بھی تیرے لئے رکھ چھوڑی ہے ۔۔۔۔
”ڈھونڈوگے ہمیں ملکوں ملکوں ملنے کے نہیں نایاب ہیں ہم”
بر صغیر پاک وہند میں مہدی حسن کا نام اور ان کی آواز کسی تعارف کی محتاج نہیں۔ وہ بھارتی راجھستان کے ایک موسیقار گھرانے سے تعلق رکھتے ہیں۔ اور پچپن سے ہی گلوکاری کے اسرار و رموُز سے آشنا ہیں مگر اس سفر کا باقاعدہ آغاز 1952 میں ریڈیو پاکستان کے کراچی سٹوڈیو سے ہوا اس وقت سے لیکرآج تک وہ پچیس ہزار سے زیادہ فلمی غیر فلمی گیت اور غزلیں گا چکے ہیں۔ گویا سرُ کے سفر کی داستان کئی دہائیوں پر محیط ہے۔
پاکستان کے صدر ایوب، صدر ضیاءالحق اور صدر پرویز مشرف بھی اُن کے مداح تھے اور انھیں اعلیٰ ترین سِول اعزازات سے نواز چُکے تھے، لیکن مہدی حسن کے لیے سب سے بڑا اعزاز وہ بےپناہ مقبولیت اور محبت تھی جو انھیں عوام کے دربار سے ملی۔ پاک و ہند سے باہر بھی جہاں جہاں اُردو بولنے اور سمجھنے والے لوگ آباد ہیں، مہدی حسن کی پذیرائی ہوتی رہی اور سن اسّی کی دہائی میں انھوں نے اپنا بیشتر وقت یورپ اور امریکہ کے دوروں میں گزارا۔
مہدی حسن کثیرالاولاد آدمی تھے۔ اُن کے چودہ بچّے ہیں، نو بیٹے اور پانچ بیٹیاں۔ اپنے بیٹوں آصف اور کامران کے علاوہ انھوں نے پوتوں کو بھی موسیقی کی تعلیم دی اور آخری عمر میں انھوں نے پردادا بننے کا اعزاز بھی حاصل کرلیا اور اپنے پڑپوتوں کے سر پہ بھی دستِ شفقت رکھا۔
اُن کے شاگردوں میں سب سے پہلے پرویز مہدی نے نام پیدا کیا اور تمام عمر اپنے اُستاد کو خراجِ عقیدت پیش کرتے رہے۔ بعد میں غلام عباس، سلامت علی، آصف جاوید اور طلعت عزیز جیسے ہونہار شاگردوں نے اُن کی طرز گائیکی کو زندہ رکھا۔
ملکہ ترنم نور جہاں کا کہنا تھا کہ ایسی آواز صدیوں میں ایک بار پیدا ہوتی ہے، حالانکہ یہ بات خود مادام کی شخصیت پر بھی اتنی ہی صادق آتی ہے۔ آج مداّح اور ممدوح دونوں ہی اس دنیا میں نہیں لیکن موت نے صرف اُن کا جسدِ خاکی ہم سے چھینا ہے۔ اُن کی لازوال آواز ہمیشہ زندہ رہے گی۔
پاکستان کی فلمی دنیا میں مہدی حسن کے بارے میں کہا جاتا ہے کہ وہ ایک ایسی اوریجنل آواز ہیں جو پردہ سیکرین پر چوٹی کے فلمی اداکاروں پرخوب خوب جچتی تھی۔ یہ ہی وجہ ہے کہ وہ کم ازکم چار دہائیوں تک فلمی دنیا کے بے تاج بادشا بنے رہے۔ مہدی حسن خصوصاً غزل کی گائیکی میں اپنا ثانی نہیں رکھتے۔ انھوں نے لگ بھگ ہر راگ میں غزلیں گائیں ۔ بلکہ یہ کہنا شائد غلط نہ ہو کہ انھوں نےغزل کی گائیکی کو اس مقام تک پہنچا دیا۔ جہاں اس نے موسیقی کے ایک گھرانے کی حیثیت اختیار کرلی۔
غزلوں کےانتخاب پر بھی انھیں داد دی جاتی ہے۔ انھوں نے اردوکے کلاسیکی اساتذہ کا کلام بھی گایاہے۔ ان کی گائی ہوئی بیشتر غزلوں کو سننے والوں نے پسند کیا۔ اکثر تو یوں بھی کہا جاتا ہے کہ بہت سے شاعروں اور غزلوں کو مقبول عام بنانے میں مہدی حسن کی آواز کا بہت اہم کردار رہا ۔
مہدی حسن کو ہزاروں ایوارڈ ملے مگر ان کے لیے سب سے بڑا اعزاز یہ ہے کہ وہ دنیائے غزل کے شہنشاہ ٹھہرے۔ مگر مہدی حسن صاحب کو خود یہ یاد بھی نہیں کہ انھیں کب سے شہنشاہ غزل کہا جانے لگا۔ انہیں بھارت کے سابق وزیر اعظم اٹل بہاری واجپائی نے سرکاری طور سے علاج کرانے کی پیشکش تھی ۔ مگر ان کی حمیت نے یہ گوارا نہیں کیا۔ لہذا انھوں نے معذر ت کرلی۔پاکستان میں سرکاری سطح پر ایک مرحلے پر انھیں علاج کی غرض سے بیرون ملک بھجوانے کا پیمان بھی گیا تھا۔ مگر وہ ہی ہوا یعنی ” وہ وعدہ ہی کیا جو وفا ہوگیا” گائیکی کے میدان کی بازی جیتنےوالا گلوکار بیماری سے جنگ ہار گیا،”ڈھونڈوگے ہمیں ملکوں ملکوں ملنے کے نہیں نایاب ہیں ہم” یہ مصرع یقینا مہدی حسن جیسی شخصیتوں کے لیے ہی کہا گیا ہے۔ مہدی حسن کے پاس داد و تحسین کی تو کوئی کمی نہیں۔
انا للہ وانا الیہ راجعون
اسلام علیکم
موت بر حق ہے اور ہر زی روح کو اس کا زائقہ چکھنا ہے ،۔
انا للہ وانا الیہ راجعون
خوش قسمت ہیں وہ لوگ جو خود کو سب کے دل میں چھوڑ جاتے ہیں ۔ مہدی حسن کی آواز سب کے دلوں میں زندہ رہیگی ۔
عالم آرا
مہدی حسن ایک تاریخ کا نام ہے اور جہد مسلسل کا نام ہے. بہت کم لوگ جانتے ہیں کہ مہدی حسن گائیکی کے کسی گھرانے سے تعلق نہیں رکھتے تھے لیکن اسکے باوجود خان صاحب کہلائے جو صرف موسیقی کے گھرانوں کے لیئے ہے.
یہ بھی بہت کم لوگ جانتے ہیں کہ مہدی حسن ایک زمانے میں پیٹ بھرنے کے لیئے لاہور میں سائیکلوں کی دوکان پر پنکچر بھی لگایا کرتے تھے. لیکن انکی محنت اور جہد مسلسل نے انہیں شہرت اور عزت دی.
73 اور 74 کے زمانے میں لاہور ریڈیو پر تعنیاتی کے دوران مہدی حسن خان کو قریب سے دیکھنے کا موقع ملا تو محسوس ہوا کہ وہ موسیقی کا ایک ایسا سمندر تھے کہ جس کا دوسرا کنارہ نظر نہیں آتا. انہوں نے اردو غزل کو عزت دی،شہرت دی اور بقائے دوام بخشی. بھارت میں لتا منگیشکر سمیت ہر بڑا گلوکار انکی پرستش کرتا ہے.
مجھے یاد ہے کہ لاہور ریڈیو پر ایک نجی محفل کے دوران انہوں نے ایک کمال کی بات کہی تھی کہ ہر غزل کی دھن اس غزل میں موجود ہوتی ہے بس گلوکار کو شعر میں اس دھن کو تلاش کرنا ہوتا ہے.
ایک بات اور کہوں کہ لوگ کہتے ہیں کہ ایسے لوگ صدیوں میں پیدا ہوتے ہیں.لیکن میں یہ کہتا ہوں کہ ایسے لوگ صدیوں میں بھی پیدا نہیں ہوتے بلکہ صرف ایک بار جنم لیتے ہیں. خالق کونین ایسے لوگ بس واحد کی صورت میں پیدا کرتا ہے. اللہ مرحوم کو غریق رحمت کرے.آمین
ہر غزل کی دھن اس غزل میں موجود ہوتی ہے بس گلوکار کو شعر میں اس دھن کو تلاش کرنا ہوتا ہے. واہ واہ ایسی باتیں استاد ہی کہہ سکتے ہیں
ہر غزل کی دھن اس غزل میں موجود ہوتی ہے بس گلوکار کو شعر میں اس دھن کو تلاش کرنا ہوتا ہے.
واہ کیا بات کہی۔ یہ تو سمندر ہے۔۔۔۔
شہنشاہ غزل مہدي حسن کو آہوں اور سسکيوں ميں ہزاروں پرستاروں کي موجودگي ميں نارتھ کراچي کے محمد شاہ قبرستان ميں سپرد خاک کرديا گيا.مہدي حسن اس دنيائے فاني سے دو روز قبل کوچ کرگئے تھے. ان کے بيٹوں کي بيرون ملک آمد کے بعد آج ان کي نماز جنازہ انچولي کے قريب نوراني مسجد کے گراونڈ ميں ادا کي گئي. نماز جنازہ مولانا فيروزالدين رحماني نے پڑھائي. اس موقع پر نوراني مسجد کے گراونڈ سے محمد شاہ قبرستان نارتھ کراچي تک سيکيورٹي کے خصوصي انتظامات کيے گئے تھے اور پوليس کي بھاري نفري تعينات تھي.
شہنشاہ غزل مرحوم مہدی حسن خان صاحب کی جمعہ کے دن تدفین ھوگی
موسیقی کے ایک بے مثال عہد کا خاتمہ ھوگیا
اپنی نایاب آواز اور اپنی بے مثال خدادا صوتی صلاحیتوں سے سروں میں جان ڈالنے والا دیناۓ موسیقی کا بادشاہ مہدی حسن طویل علالت کے بعد اپنے خالق حقیقی سے جاملے ، اپنے لاکھوں پرستاروں کو افسردہ چھوڑ کر چلے گیۓ واقعی ایسے نایاب و کیماب لوگ اب کہاں
کہاں تلاش کرینگے ھم ایسے باھنر فنکاروں کو
مجھے بھی انکے لاکھوں پرستاروں کی طرح بہت دکھہ ھوا انکی وفات کی خبر پڑھ کر مجھے لگا جیسے میری سانس رک جاۓ گی
وہ بہت بیمار تھے برسوں سے مہدی حسن نے گانا موقوف کیا ھوا تھا
طول عرصہ علالت کے دوران وہ بولنے سے بھی قاصر تھے ، انکی وفات سے پوری قوم افسردہ ھے پوری قوم کا غم ھے کون ھے جو انکی جگہ کو اس خلا کو پر کرسکے گا
اللہ پاک انکی مغفرت فرماۓ آمین ثم آمین
وہ خوش آواز گلوگار جس نے 25 ھزار سے زائد غزل گیت نغمے فلمی اور غیر فلمی گیت گاۓ اور جو گایا اسکو امر کردیا
ایسی اواز تو صدیوں میں پیدا ھوتی ھے
انکی رحلت سے پاکستان میں موسیقی کے ایک عہد کا خاتمہ ھوا
اللہ پاک مہدی حسن خان صاحب کو اپنے جوار رحمت میں جگہ عطا فرماۓ آمین ثم آمین
۔پاک و ہند کے نامور گلوکار اورموسیقی کی دنیا کے درخشاں ستارے شہنشاہ غزل استاد مہدی حسن کی وفات سے موسیقی سے شغف رکھنے والے شوبز دنیا سے وابستہ لاکھوں افراد سوگوار ہو گئے،مہدی حسن مرحوم راجستھان کے ایک گاؤں میں پیداہوئے بعد ازاںقیام پاکستان پر انہوں نے ساہیوال میں رہائش اختیار کر لی۔ جہاں انہوں نے معاشی فکر کو دور کرنے کیلئے سائیکل مرمت کی دکان کھول لی،ساہیوال میں ان کے گانوں کی شہرت پر اس دور کے معروف شاعر یزدانی جالندھری مرحوم انہیں لاہور لے آئے۔
لاہور میں انہیں فلم’’ شکار‘‘ میں پہلی مرتبہ گانے کا موقع ملا، بعد میں انہوں نے فلم ’’سسرال‘‘ کیلئے گانے ریکارڈ کرائے جو مشہور ہوئے،ان گانوں میں’’ جس نے ’’میرے دل کو درد دیا اس شکل کو میں نے بھلایا نہیں‘‘عوام میں آج بھی مقبول ہے، موسیقار وزیر افضل نے فلم ’’زمین‘‘ کیلئے ان سے گانا ریکارڈ کرایا’’ شکوہ نہ کر گلہ نہ کر‘‘ اس گانے نے مہدی حسن کو گائیکی فن کی بلندیوں تک پہنچادیا،مہدی حسن نے اپنے چالیس سال کے کیرئیر میں بارہ ہزار سے زائد گیت اور غزلیں ریکارڈ کرائیں،وہ بیک وقت فلم،ٹی وی اور سٹیج پر مقبول تھے۔
مہدی حسن نے فلم کی دنیا میں ہر نوعیت کے گانے گائے جن میںگیت، غزل، ہلکی پھلکی موسیقی اور ہر طرز کے گانے شامل تھے،تاہم انہیں غزل کی گائیکی میں انفرادی مقام حاصل ہوا اور وہ ’’شہنشاہ غزل‘‘ کے لقب سے نوازے گئے۔مہدی حسن نے زندگی کی آخری سانسوں تک موسیقی کے ساتھ اپنی وابستگی کو برقرار رکھا اور ان کی گائی ہوئی بے شمار غزلیں زبان زدعام ہوئیں،ان کے سدابہار گائے ہوئے فلمی گیتوں میںفلم’ ’فرنگی،شریک حیات ،محبت،اور دیگر فلموں کی غزلیں اور گیتوں نے عالمی شہرت پائی۔ مہدی حسن نے گائیگی کے ساتھ ساتھ دو فلموں میں اداکاری بھی کی،ان کے مختلف فلموں کیلئے گائے ہوئے گیت پر اداکار وحید مراد مرحوم ،محمد علی مرحوم ،سنتوش کمار مرحوم ،اداکار شاہد اور دیگر فنکاروں نے پرفارم کیا، جو اپنے دور میں سپرہٹ ہوئے مہدی حسن کی وفات پر موسیقی اور شوبز حلقوں میں گہرے رنج و غم کا اظہار کیا گیا،اس سلسلہ میں موسیقار وزیر افضل نے کہا کہ مہدی حسن گائیکی کاانمول خزانہ تھے.
موسیقار ایم ارشد نے کہا کہ مہدی حسن موسیقی کی دنیا کے لاثانی گلوکار تھے،موسیقار طافو نے کہا کہ مہدی حسن نے غزل کے اسلوب کو زندہ کیا،اداکار شان نے کہا کہ مہدی حسن کی وفات ایک ناقابل تلافی نقصان ہے،اداکار معمر رانا نے کہا کہ وہ بدقسمت ہیں کہ ان کے اوپر مہدی حسن کا کوئی گانا پکچرائز نہیں ہوا،اداکارہ بہار بیگم نے کہا کہ مہدی حسن کی وفات سے موسیقی کا باب ختم ہو گیا ہے،اداکار مصطفی قریشی نے کہا کہ مہدی حسن فلم انڈسٹری کی شان تھے،ہدایتکار الطاف حسین نے کہا کہ مہدی حسن نے غزل اور فلمی گائیکی کو عروج دیا.
ہدایتکارہ سنگیتا نے کہا کہ مہدی حسن جیسے لوگ صدیوں بعد پیدا ہوتے ہیں،گلوکار حامد علی خان نے کہا کہ مہدی حسن جیسے فنکار ہمارے لیے کلاسیکل اور دیگر گائیکی کے حوالے سے ایک یونیورسٹی کا درجہ رکھتے تھے،موسیقار سلیم حیدر نے کہا کہ مہدی حسن نے نہ صرف فلمی گائیکی ،غزل بلکہ ملی نغمات کی دنیا میں بھی دھوم مچائی،مہدی حسن کے ریڈیو پر گائے ہوئے گانے ،غزلیں اور انیس سو پینسٹھ کی پاک بھارت جنگ کے دوران گائے گئے ملی نغموں کو انمول مقام حاصل ہے اوریہ نغمے آج بھی مقبول ہیں۔مہدی حسن کے انتقال کی خبر جنگل کی آگ کی طرح پورے ملک میں پھیل گئی، جس سے روشنیوں کی دنیا میں تمام سرگرمیاں معطل کر دی گئیں اور ملک کی طول و عرض میں ہزاروں مقامات پر ماتمی صفیں بچھا دی گئیں۔مرحوم نے اپنے لواحقین میں نوبیٹے، چھ بیٹیاں اور لاکھوں مداح چھوڑے ہیں،ان کے تین بیٹے امریکہ میں مقیم ہیں اور امکان ظاہر کیا گیا ہے کہ بیٹوں کی واپسی پرجمعہ کو تدفین ہو سکے گی۔
صدرآصف علی زرداری، وزیراعظم سید یوسف رضاگیلانی،مسلم لیگ ن کے صدر میاں نواز شریف اورملک بھر کے سیاسی ،سماجی اور روشنیوں کی دنیا سے تعلق رکھنے والی اہم شخصیات نے ان کے انتقال پر گہرے دکھ اور صدمے کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ مہدی حسن کا خلاء کبھی پورا نہیں ہو سکتا۔دنیا انہیں تادیر یاد رکھے گی اور محفلیں ان کے گائے گئے سریلے گیتوں سے جگمگاتی رہیں گی، شہنشاہ غزل مہدی حسن جن کے بارے میں بھارت کی معروف گلوکارہ لتا منگیشکرنے کہا تھا کہ ’’ان کے گلے میں بھگوان بولتا ہے ‘‘ان کا موسیقی کے معروف گھرانے کلاونت سے تعلق تھا.
انہوں نے آٹھ سال کی عمر میں کلاسیکی موسیقی میں اپنے آپ کو متعارف کرایا، قیام پاکستان کے بعد بھارت سے پاکستان منتقل ہوئے۔ان کا گھرانہ بھی گائیکی سے تعلق رکھتا تھا اور ان کے والد استاد عظیم خان بھی معروف گلوکار تھے، مہدی حسن نے موسیقی کی تربیت اپنے والد استاد عظیم خان اور اپنے چچا استاد اسماعیل خان سے حاصل کی تھیں، جو خود بھی عظیم فنکار تھے تقسیم ہند کے وقت بیس سال کی عمر میں مہدی حسن کراچی آئے اور اپنی گائیکی اور فن کی بنیاد پر نہ صرف پاکستان بلکہ دنیا بھر میں چھا گئے۔انہوں نے اپنے فنی کیریئر کا آغاز انیس سو ستاون میں ریڈیو پاکستان کراچی سے کیا، ان کی غزلیں پاکستان اور بھارت دونوں میں یکساں مقبول تھیں .
حسن نے دنیا کو بہت قریب سے دیکھا، مہدی حسن کو ان کی کارکردگی پر صدارتی تمغہ حسن کارکردگی،تمغہ امتیاز اور ہلال امتیاز بھی دیا گیا،جبکہ نونگار ایوارڈز حاصل کرنے والے وہ واحد گلوکارتھے۔ انیس سو ساٹھ اور ستر کی دہائیاں مہدی حسن کے نام سے ہی منسوب دکھائی دیتی ہیں، اس دوران پاکستانی فلموں کے تمام ہیروز پر مہدی حسن کے گیت فلمائے گئے۔ مہدی حسن کو انیس نواسی میں بھارت میں سہگل ایوارڈ اور انیس سو اسی میں نیپال میں ’’گورکھا ایوارڈ‘‘ سے نوازا گیا، لیکن اس ایوارڈ کا کوئی مول نہیں،جو نیپال کے شہنشاہ نے اپنے محل میں منعقدہ محفل میں گائیکی کے دوران ’’ میں تو مر کر بھی میری جان تجھے چاہوں گا ‘‘پر دیا تھا۔ انہوں نے امریکہ، برطانیہ، مڈل ایسٹ،بھارت، بنگلہ دیش،جنوبی افریقہ اور آسٹریلیا میں اپنے فن کا جادو جگایا۔
انیس سو اسی کی دہائی میں مہدی حسن علیل ہوئے اور انہوں نے انیس سو ننانوے میں علالت کے باعث موسیقی کو خیر باد کہہ دیا۔ مہدی حسن طویل عرصہ سے علیل تھے اور کراچی کے آغا خان ہسپتال میں زیر علاج تھے۔ مہدی حسن کے انتقال پر گلوکار شوکت علی نے کہا کہ مہدی حسن جیسے لوگ بہت کم پیدا ہوتے ہیں،ان کے انتقال پر صدمہ ہوا اور وہ پاکستان پر اپنے سروں سے راج کرتا تھا،ان کی وفات پر سروں کا بہت بڑا نقصان ہوا ہے،گلوکار منی بیگم،حسن جہانگیر، ٹینا ثانی، استاد سلامت ، امجد صابری،غلام محی الدین،کراچی، لاہو،پشاور اور مختلف شہروں کے فنکاروں شعراء اور فنی موسیقی سے دلچسپی رکھنے والے افراد نے گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا بھارتی فنکاروں اور گلوکاروں نے بھی مہدی حسن کی وفات پر گہرے دکھ کا اظہار کیا اور ان کی وفات کو فن موسیقی کے لیے بڑا دھچکا قرار دیا ہے۔
شہنشاہ غزل مہدی حسن کے معروف گیتوں میں ’’ میں تو مر کر بھی میری جان تجھے چاہوں گا ‘‘ اور ’’میرا پیار تیرے جیون کے سنگ رہے گا ‘‘’’تیری محفل سے یہ دیوانہ چلا جائے گا‘‘ کے علاوہ ہزاروں غزلیں شامل ہیں ۔ریڈیوپر’’ گلوں میں رنگ بھرے بادِ نور بہار چلے‘‘ پہلی مشہور غزل تھی،فلمی گائیکی کی ابتدا ء فلم’’ شکار‘‘ سے کی، مہدی حسن نے تین سو پچیس سے زائد فلموں میں بے شمار مقبول گانے اور غزلیں گائیں، چوراسی سالہ مہدی حسن جنہیں شہنشاہ غزل کا خطاب دیا گیا تھا.
مہدی حسن نے اپنے بیٹوں آصف اور کامران کے علاوہ اپنے پوتوں کو بھی موسیقی کی تعلیم دی اور آخری عمر میں انہوں نے پڑدادا بننے کا اعزاز بھی حاصل کرلیا اور اپنے پڑپوتوں کے سر پہ بھی دست شفقت رکھا،ان کے شاگردوں میں سب سے پہلے پرویز مہدی نے نام پیدا کیا اور تمام عمر اپنے استاد کو خراجِ عقیدت پیش کرتے رہے۔ بعد میں غلام عباس،سلامت علی، آصف جاوید اور طلعت عزیز جیسے ہونہار شاگردوں نے ان کی طرز گائیکی کو زندہ رکھا،ملکہ ترنم نور جہاں کا کہنا تھا کہ ایسی آواز صدیوں میں ایک بار پیدا ہوتی ہے، حالانکہ یہ بات خود مادام کی شخصیت پر بھی اتنی ہی صادق آتی ہے، آج مداح اور ممدوح دونوں ہی اس دنیا میں نہیں لیکن موت نے صرف ان کا جسدِ خاکی ہم سے چھینا ہے، ان کی لازوال آواز ہمیشہ زندہ رہے گی۔
گزشتہ ماہ بھارت کی ریاست راجستھان کے وزیراعلیٰ اشوک گہلوت نے وزیر خارجہ ایس ایم کرشنا سے درخواست کی تھی کہ مہدی حسن اور ان کے اہل خانہ کو بھارت آنے کیلئے ویزہ دیا جائے،واضح رہے کہ اس سے قبل ریاست راجستھان کی حکومت نے غزلوں کے ممتاز گائیک مہدی حسن کو بھارت میں علاج معالجے کی پیشکش کی تھی۔
گوگل سرچ سے استفادہ کیا