دوسرے درجے کے شہری –

دوسرے درجے کے شہری –
سارے سفر میں ٹیکسی ڈرئیور اپنی “مظلومی ” کی داستان سناتا رہا – ” جی میں اپنے ملک میں انجنئیر تھا اور زمینوں کا مالک تھا – اس ملک میں ٹیکسی چلاتا ہوں ، ہم لوگوں کو یہ لوگ ہماری تعلیم کے مطابق کام نہیں دیتے ، سویڈش اپنے شہریوں کو ترجیح دیتے ہیں -”
میں نے کہا آپ نہ اس ملک میں ا کر اچھی طرح یہاں کی زبان سیکھی ؟ مزید یہاں کی تعلیم حاصل کی ؟ نہیں جی ” میرے دوست نے یہاں کی تعلیم حاصل کی ، اس کو بھی کام نہیں دیا گیا ، یہ لوگ ہمیں دوسرے درجے کا شیری سمجھتے ہیں،، وغیرہ وغیرہ ،،،ھاں تو جو لوگ باہر کے ممالک میں آباد ہیں اس ، طرح کی کئی کہانیاں سن چکے ہوں گے – لیکن سوال یہ پیدا ہوتا ہے .. اگر ہمارے ملک میں اچھے حالات ہوں تو بہت کم لوگ باہر کے ممالک رہائش پذیر ہونا پسند کریں . لوگ مختلف حالات سے تنگ آکر، مجبوری میں اپنا وطن چھوڑتے ہیں ، وہ سیاسی ، مالی ، یا پڑھائی کی مجبوری ہو – – کیا اپنے ملک، میں سب کو اپنی قابلیت ، کے مطابق کام مل جاتا ہے ؟ نہیں بلکہ جس کی سفارش رشوت نہ ہو – ان کے ساتھ
وہ سلوک نہیں ہوتا حلانکے ایک زبان ، ایک ہی کالج کے پڑھے ہوے لوگ ہوتے ہیں – وہاں غریب، کا ر کا مالک ، کوٹھی کا مالک ، ،فکٹری کا مالک ،ہر ایک کی حیثیت مختلف ہوتی ہے . سلام صرف، پیسے کو ہوتا ہے ، یہ اس لیے آپ سے بھی یہ سوال کرنا چاہتی ہوں کیا یہ مختلف درجے کی حیثیت اپنے ہی ملک میں اس صورت میں محسوس نہیں ہو رہی جو باہر کے ملکوں میں ہمیں خاص طور پر محسوس ہوتی ہے – یہاں ظاہر ہے ہم ہے ہی دوسرے درجے کے شہری ..لیکن اس کے باوجود اگر ہم یہاں کے ملکوں میں اچھی تعلیم حاصل کر لیں ،قابلیت میں دو قدم اگے ہو جایں تو ہمیں نظر انداز نہیں کر سکتے ، اگر کریں گے تو د اوہ بھی کیا جا سکتا ہے ، لیکن اپنے ہی ملک میں ہمیں یہ سہولت نہیں ہے ،،
اگر یہ مممالک اپنے شہریوں کو مہاجرین کی نسبت ہر معاملے میں ترجیح دیتے ہیں تو یہ ایک قدرتی عمل ہے ، ایسے ہی جیسے ما ن اپنے بچے کو پہلے کھانا دے گی یا ہمسائے کے بچے کو؟

7 thoughts on “دوسرے درجے کے شہری –”

  1. عابدہ بہن آپ نے بہت ہی اہم اور سنجیدہ موضوع کا انتخاب کیا ہے جس کے لئے آپ میری طرف سے ڈھیروں مبارک لیجئے ۔

    یہ سچ ہے کہ لوگوں کو دوسروں ملکوں کا تنکا بھی شہتیر لگتا ہے اور اپنے ملک کو بھی یہ کہہ کر رد کر آئے کہ ہمارے لئے وہاں تھا ہی کہاں ۔ دراصل یہ ناشکری کا ایک ناختم ہونے والا سلسلہ ہے ۔ اور یہ وہی لوگ کرتے ہیں جنہیں نہ تو کہی خوش رہنا ہوتا ہے اور نہ ہی کوئی مثبت سوچ رکھنی ہوتی ہے اور نہ ہی کسی کو مثبت رہنے دینا ہوتا ہے ۔

    جو لوگ اپنے وطن کا اور اپنے حصے کی خوشیوں پر خوش نہ ہو سکیں اور نہ ہی کھلے دل سے احسانات کو گنوا سکیں وہ جہاں کہیں بھی جائیں انہیں گلے اور شکایتوں کے علاوہ کچھ نہیں کرناآئے گا۔

    اگر سیوڈن یا سڈنی ہمیں دوسرے درجے کے شہری سمجھتے ہیں تو اس میں برائی ہے بھی کیا ۔ ۔۔ ایسے لوگ یہ کیوں بھول جاتے ہیں کہ ہم پاکستان میں ہندؤں سے یا کرسچن کے ساتھ کیا سلوک کرتے ہیں ۔ کیا ہم انہیں پہلے درجے کا شہری مانتے ہیں جب تک کہ وہ ایک اعلی پوسٹ پت نہ ہوں ۔ بلک اسی طرح سے ہمیں بھی دوسرے ملک جا کر اپن پہچان معتبر بنانی پڑتی ہے جیسا کہ آپ نے کہا تب وہ کبھی ہمیں نظر انداز نہیں کر سکتے ۔۔

    کسی بھی ملک کو اپنا سمجھنے کے لئے اس کی زبان اور قانون سے واقفیت بہت ضروری ہوتی ہے اور ہم میں بیشتر لوگ وہاں کی رنگینی کو تو اپنا لیتے ہیں لیکن اپنے وقار اور عزت کو داؤں پر لگا دیتے ہیں ۔

    ہم بیرون ملک رہنے والے لوگ جب تک خود کو اپنے ملک اور مذہب کا سفیر نہیں سمجھیں گے تب تک ہم کسی کی نظر میں معتبر نہیں عہ سکیں گے ۔ جو لوگ اپنے وطن کی عزت اور محبت نہیں کرتے وہ کسی بھی ملک کو اپنا نہیں سکتے ۔ سوچ انسان کو باعمل بناتی ہے ۔ منفی سوچیں ناخوش انسان پیدا کرتی ہیں اور مثبت سوچیں انسان کو عزدار بناتی ہیں ۔

    کاش اپ کا یہ بلاگ اور تبصرے ایسے تمام لوگ پڑھیں جنہیں دوسروں کے ملکوں میں جانا بھی ضرور ہوتا ہے اور ان کی خوبیوں کو منفی عینک لگا کر اپنے کمزوریوں کو ان کے کھاتے میں بھی ڈالنا ہوتا ہے ۔ سوال یہ پیدا ہوتا ہے کہ ایسے لوگ ان ملکوں کے لئے کیا کرتے ہیں ۔۔۔۔۔
    کیا یہ اچھے شہری ہیں
    کیا یہ ڈاکٹر ، انجنیر بن کر ان کی اکنامی میں حصہ ڈال رہے ہیں
    کیا یہ شاعر ادیب بن سکیں ہیں
    کیا ان کے بچے اس ملک کی شان بڑھا رہے ہیں

    کوئی دوسرا ملک جہاں کی شہریت لے کر اپنی زندگی کے مسائل حل کئے جاتے ہیں وہ “ وطن ثانی “ کہلاتا ہے ۔۔ کیا ہم محب وطن ہیں ۔۔۔

    پیاری عابدہ ۔۔ کیا ہم نسلا “ احسانمند “ اور “ محب وطن “ ہیں ؟؟؟

  2. ّڈيئر عابدہ مظفر سلامت رھو ۔
    بہت اچھا بلاگ ھے اور امید ھے کہ بیرون ممالک میں رھنے والے محنت کش اس بلاگ سے استفادہ کرینگے
    اس موضوع پر سب کے پاس بہت سارا مواد ھوگا کہ پر دیس میں شدید موسموں کی سختیاں جھیلنے والے محنت کش کیسے کیسے سخت مراحل سے گذرتے ھیں ، میں نے خلیج میں بہت شدید گرمی میں پاکستانی محنت کشوں کو محنت کرتے دیکھا ھے کویت وغیرہ میں پاکستانیوں کی کثیر تعداد کیونکہ پڑھی لکھی نیہن ھوتی ھے اس لیے وہ برسوں ھی مزدری کرتے ھیں اور مزدر ھی رھتے ھیں مغربی ممالک کی صورت حال یہ ھے پاکستان سے انجیر ڈاکٹر وکیل پروفیسر کسی کی ڈگری کو قبول نیہں کیا جاتا اور وہ افراد بیرون ممالک میں بھی زیادہ تر ٹیکسی چلاتے ھیں اور اس ملک کو بھی گالی دیتے ھیں جس میں روزگار ھوتا ھے اور ساتھہ ساتھہ پاکستان کو بھی نیہن چھوڑتے ۔

    ھم غیر ممالک میں رھنے والوں کے المیے بہت سارے ھیں اور ان میں سر فہرست اپنے وطن ثانی میں بھی اپنی شناخت اور اپنی پہچان
    اس وقت 50لاکھہ کے قریب پاکستانی محنت کش خلیج اور مغربی ممالک میں کام کررھے ھیں
    دور حاضر کے تقاضوں کے مطابق اپنے شعبوں میں مہارت رکھنے والے تارکین وطن کی صورتحال تھوڑی بہتر ھے ،بلاگ کا موضوع کیونکہ بہت اھم ھے اس لیے اس رسک کے باوجود کہ ھماری اسکرین مانیٹر ھوتی ھے میں وقت سے کچھہ لمحات مستعار لیکر آگی ھوں

    میں تو ایک بات پر یقین رکھتی ھوں کہ اگر ایک ٹیکسی ڈرايئور یا کوئ بھی تارکین وطن محنت کش اپنی حالت نیہن بدلنا چاھتا تو پھر کوئ اس کے حالات نیہن بدل سکتا ھے ، نہ ان لوگوں نے اگے پڑھنے کی کوشش کی نہ اپنی اور اپنے خاندانوں کے حال واحوال بدلے
    تعلیم جو زاد راہ ھے وہ کہاں ھے بغیر پڑھے لکھے کوئ تبدیلی کہاں آۓ گی
    شا‏ئد میں بلاگ کے موضوع سے ھٹ گی ھوں
    میں جب بھی کسی پاکستانی تارکین وطن کو 50 سے زائد ٹمپرچر میں کھلے آسمان کے نیچے بغیر کسی کیپ کے بوسیدہ شلوار قمیض میں کام کرتا دیکھتی ھوں تو بہت دکھہ ھوتا ھے

    ھر طرح کے شدید موسم میں محنت کرنے والے پاکستانی محنت کشوں دینا میں بہت مانگ ھے مگر انکی کم تعلیم انکی راہ میں حائل ھوجاتی ھے انکو بات چیت میں مشکل ھوتی ھے کاش کوئ ایسا پروگرام ھو جس کے ذریعے ھم محنت کشوں کے حالات میں بہتری لاسکیں ، ھم خلیبجی ممالک میں رھنے والوں کو تو شہریت ملتی ھی نیہں ھے خاص کویت میں اگر آپ 20سال سے بھی زیادہ عرصے سے مقیم ھیں تو بھی آپ کو نیشنلٹی وغیرہ نیہں ملتی ھے
    تو ھم پاکستانی شہریت رکھنے والے عرصہ دراز سے خلیج میں مقیم لوگوں کے مسائل یورپ میں رھنے والوں کے مسائل سے بہت مختلف ھیں جیھن کم سے کم بڑھاپے میں تو تھوڑا ریلیف مل جاتا ھے خلیج میں کام کرنے والے محنت کشوں کا تو بڑھاپا بھی بہت عبرت انگیز ھوتا ھے

  3. دوسرے درجے کا شہری ہم نے خود ہی خود کو بنایا ہے۔ میں یورپ میں ہوں اس لیے یورپ کا کہہ سکتا ہوں، یہاں سیکھنے اور علم حاصل کرنے کے لیے سمندر بہہ رہا ہے، آپ جتنا چاہیں اس میں سے اپنے لیے پانی نکال لیں، لیکن برسوں سے یہاں مقیم رہنے والے پاکستانیوں سے پوچھیں کیا انھوں نے کچھ حاصل کیا؟ انھوں نے تو 20 سالوں میں انکی زبان ہی نہیں سیکھ کردی، تہذیب وتمدن اور دوسری چیزیں کیا سیکھیں گے۔ پھر شکایت ہوتی ہے کہ ہمیں دوسرے درجے کا شہری سمجھا جاتا ہے، یہ تو اپنی حرکتوں کا نتیجہ ہے، یہاں ہمارے لوگ گاڑی چلانے کے لائیسینس کا تھیوری امتحان پاس کرنے کے لیے ترجمان کو رشوت کی تو آفر کردیتے ہیں لیکن جب ان سے کہوکہ اسی رقم کو پڑھنے اور تھیوری کی کلاس لینے میں لگادو تو منہ بنا لیتے ہیں۔ معاف کجیے گا اگر کوئ سخت بات لکھ رہا ہوں تو ، لیکن حقیقت یہی ہے کہ ہم نے خود راستہ بند کررکھا ہے۔ ایک مثال اور لے لیں، آج کل جرمن سرکار نے یہ لازمی کردیا ہے کہ ہر غیر ملکی انکی زبان سیکھے ورنہ واپس جانے کے لیے تیار ہوجائے، اور اس پر سرکار ملین کے حساب سے خرچ کررہی ہے، لیکن ہم کیا کررہے ہیں، کہیں نہ کہیں سے کوئ ڈاکڑی نسخہ حاصل کرکے خود کو بیمار ظاہر کر کے اس سے بچنے کی کوشش کررہے ہیں، اب سوچیں مفت دی جانے والی تعلیم بھی ازبر ہے۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

  4. اسلام علیکم بہن عابدہ مظفر
    بہت اہم بلاگ ہے ۔اور میرا خیال ہے کہ ہر ملک میں جانے والوں کے لئے مختلف مسائل ہیں ۔بہن شاھین اور نگہت نے جو نشاندہی کی وہ بالکل صحیح ہے کہ بہت سے ممالک میں تو آپ زندگی بھی گزار دیں تو بھی وہاں تارک وطن ہی رہتے ہیں ۔
    مغربی ممالک میں کم از کم شہریت تو مل ہی جاتی ہے ۔سب سے بڑا مسئلہ ہمارے کم پڑھے لکھے لوگوں کا ہے وہ کسی نہ کسی طرح ملک سے تو نکل اآتے ہیں لیکن یہاں کی زبانیں نہ بولنے کے سبب مشکل اُٹھاتے ہیں ۔اکثر تعلیم یافتہ بھی مسئل کا شکار ہوتے ہیں ۔جیسا کہ کینیڈا میں آپ جب تک یہاں کے کورسز نہ کریں آپ اپنی فیلڈ میں جاب حاصل نہیں کر سکتے اور وہ کورس کافی مہنگے ہوتے ہیں جس کی وجہ سے اکثر تعلیم یافتہ لوگ بھی کچھ مختلف نوکریاں کرنے پر مجبور ہو جاتے ہیں ۔اور زہنی ازیت کا شکار بھی ہوتے ہیں ۔
    اب یہاں آنے والوں کے لئے کچھ قوانیں بنائے گئے ہیں جن میں یہاں کی زبان آنا لازمی ہے ۔شاید اس سے کچھ مسئلے کم ہوں ۔
    سب سے بڑی بات یہ ہے کہ جب ہم ملک سے باہر نکلتے ہیں تو ہمیں بس جنت دکھائی دیتی ہے جب یہاں کی پریشانیوں کا ،موسم کا حالات کا سامنا کرنا پڑتا ہے تو پھر احساس ہوتا ہے کہ کتنے پاپڑ بیلنے پڑتے ہیں ۔
    اپنے ملک سے دور ہو کر اندازہ ہوتا ہے کہ ایڈجسٹ کرنا کتنا مشکل ہوتا ہے ۔سب سے زیادہ مزدور طبقہ مشکل ا ٹھاتا ہے کسی بھی ملک میں چلا جائے ۔
    پڑھے لکھے تو پھر بھی کچھ نہ کچھ کر ہی لیتے ہیں ۔میں نے یہاں بھی بہت سے لوگوں کو دیکھا ہے جو اپنے ملک میں باوقار عہدوں پر تھے لیکن یہاں اآکر پریشانی کا اور مایوسی کا شکار ہیں ۔کیونکہ اپنے ملک میں ان باتوں کا علم نہیں تھا جو یہاں اآکر پیش اآئیں ۔
    میرا خیال ہے کہ اگر ملک چھوڑنے سے پہلے جہاں جانا ہے وہاں کے بارے میں مکمل معلومات حاصل کر لی جائیں تو بھی شاید ان مشکلوں سے بچا جا سکتا ہے ۔
    نا شکری ہر حالت میں بری بات ہے ۔لیکن اپنوں کو دیکھ کر شاید کبھی کبھی انسان بے صبرہ ہوجاتا ہے اور اپنا سارا دکھ کہہ دیتا ہے ۔
    اللہ سب پاکستانیوں کو جہاں بھی ہیں اپنی عافیت میں رکھے ۔ آمین
    عالم آرا

  5. بہن نگہت نسیم، آسلام علیکم ،
    آپ نے اپنا قیمتی وقت نکال کر پڑھا اور مبارک باد دے میری بہت حوصلہ افزائی کی ہے بہت شکریہ . اپ اپنی ہی مثال لے لیں ، اپ نے علی تعلیم حاصل کی اور کا م بھی اسی فیلڈ میں کر رہی ہیں ، اور بالکل یہب صحیح ہے ، کہ لوگ اپنے رای یٹس کے بارے میں فورن پتا چلا لیتے ہیں فرائض کے بارے میں جاننا نہیں کہ نیے ملک کی زبان قانون سیکھنے بھی ضروری ہیں – حالانکہ مغربی ممالک میں اس کی بہت سہولت ہے ، گورمنٹ پیسے دیتی ہے کہ جو باقائدگی سے سکول زبان پڑھنے جاۓ گا اس کو مالی سہولت مہیا کرتے ہیں – لیکن کم ہی ان کی زبان سے تعریف نکلے گی ،،یا شکرانہ کے الفاظ ہوں ہوں گے – جس پرمٹ کے لیے وہ تگ ہ دوہ کرتے ہیں ،ملنے پر جائیداد جو پیچھے چھوڑ کےا ا ے تھے اس کا ذکر کرتے نہیں تھکتے –
    بہن شاہین وعلیکم سلام .- آپ نے اتنی اچھی معلومات دی ہیں ، مجھے بہت اچھا لگا، افسوس کی بات ہے بڑھاپے میں ان کو وہاں سہولت نہیں دی جاتی ، روزی کمانے کے لیے وہ وہاں کس طرح زند گی بسر کر رہے ہیں . مغربی ممالک میں ہمارے پاکستانی لوگوں کو آپ کے ہاں کا ماحول بہت اچھا لگتا ، وپا ن سے آ کر تعریف کرتے نہیں تھکتے ، سویڈش کمایی سے ، اچھے ہوٹلوں میں رہ کر یا وہاں گھر میں نوکروں کی سہولت کے ہونے کی وجھہ سے ، یہ نظر انداز کر دیتے ہیں کہ ہمارے اپنے کس طرح محنت کر پیسہ کما رہے ہیں – نہیں!پاکستانی نہیں وہاں بنگلہ دیشی لوگ زیادہ ہیں، مجھے تو محسوس ہوتا ہے اس طراہ کھ کے دل کو تسکین ملتی ہے کیا ؟آپ وہاں رہ کر جو دیکھ رہی ہیں یا جس سوچ سے تجزیہ کرتی ہیں وہ یقینا مختف ہو گا ، ایک ٹورسٹ ار ر “دوسری “سوچ رکھنے والا اور نظریے سے پرکھ ے گا – ہاں تو جہاں تک پاکستان میں پرہے ہوے ڈاکٹرز ، ٹیچرس انجنیرز کا تعلق ہے وہ یہاں کی زبان سوکھنے کے بعد اسی فیلڈ میں تھوڑا اورپڑھ کر دوکترز ٹیچرس ،
    انجنئیر کے طور پر کام کر رہے ہیں ، جو نہیں پڑھنا چاہتے ان کو کام بھی “ایسے” ملتے ہیں ،
    میں باقی ممالک میں بسنے والوں کی رہے سننا چاہتی ہوں ، مہربانی سے کچھ ضرور لکھیں – شکریہ .

  6. ہم جیسے لوگ تو اپنے وطن میں دوسرے درجے کے شہری ہیں دوسرے ملک کی کیا بات کریں۔ رہی بات بیرونی ممالک میں دوسرے درجے کا شہری ہونے کی بات تو اسمیں نوے فیصد قصور ہمارا اپنا ہے کہ ہم لوگ شاید انٹگریشن کے نظریے کی بجائے الگ رہنے کے نظریے کو زیادہ پسند کرتے ہیں۔

  7. عالمی اخبار کے ساتھیو! میرا پچھلا بلاگ پڑھنے کے بعد میرے کچھ دوستوں نے مجھ سے جو کچھ کہا وہ آ پ کے گوش گزار کرتی ہوں –
    سفینہ صاحبہ کہتی ہیں “میں پاکستان سے میٹرک پاسس کر کے آی تھی ، گھر کے ماحول کے مطابق لڑکیوں کو کالج نہیں بھیجا جاتا تھا ، لہٰذا جب وہ یہاں سویڈش زبان نہ آنے کے باوجود اپنے بچوں کی ہر activities میں ان کے ساتھ ہوتیں تو سویڈش لوگ اسے ہمیشہ تعریفی نگاہوں سے دیکھتے ، جس کی وجہہ سے مہینے نرس کا کورس کر کے اس جگہہ ہوسپٹل میں کام کر رہی ہوں ، دیر سویر گھر آنے پی مجھے کوئی خوف نہیں آتا ،”مجھ میں تعلیم اور ان کی حوصلہ افزائی سے بہت ا عیتماد پیدا ہوا ہے ”
    قاضی صاحب نے کہا” آپ کا موضو ع مجھے اچھا لگا میں نے تبصرے بھی پڑھے بہت اچھے تھے حقیقت پر مبنی تھے ، ” میں نے صفائی کا کام کیا آج اچھی پیشن لے رہا ہوں – لیکن اپنے ملک میں تی ائر پورٹ پ اترتے ہی اتنی بری طر.. سلوک کیا جاتا ، ہے سامان کی پڑتال اس طرح کی جاتی ہے ، کہ جیسے میں کوئی مجرم ہوں . اپنے پیاروں کو ملنے کی چاہت لے کر، جانے کی تمنا میں ،لمبے سفر کی تھکان ان کے رویے سے دگنی ہو جاتی ہے “محسوس ہوتا ہے میں تیسرے درجے کا بھی شہری نہیں ہوں ”

    ریحانہ صاحبہ نے کہا ہے ، “مجھے معلوم ہے مہینے یھاں بہت اچھی تعلیم حاصل کی ہے ، میں تو تسلیم کرتی ہوں ہم دوسرے درجے کے شہری ہیں مجھے کام میں دقت ہوئی ہے لیکن میرے بچے بہت اچھے کامون پ فائض ہیں -”
    فریدہ کہتی ہیں ، پہلے شکایت کرنے والوں سے یہ پوچھیے آپ اپنی اقلیتوں کے ساتھ کیا برتاؤ کرتے ہیں ، ،، ان کے برتن کھانے پینے کے الگ رکھتے ہیں ،، اور انہوں نے اس ملک کو کیا دیا ہے شکایت کرنے والے لوگ صرف سہولتوں کی طرف نظر رکھتے ہیں محنت سے دور بھاگتے ہیں ”
    صرف سہولتوں کا سوچتے ہیں کرنے کا نہیں “

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *