نماز دین کا سب سے اھم ستون ھے
نماز برے کاموں سے بچاتی ھے
نماز پڑھنے والوں پر اللہ کی خاص رحمت ھوتی ھے
نماز سے گھر میں بہت برکت ھوتی ھے
نماز جنت کی کنجی ھے
نماز اللہ سے قریب کرتی ھے
نماز انسان کو مضبوطی عطا کرتی ھے
نماز بچوں کو ڈسیپلین سکھاتی ھے
میری دادی کہتی ھیں کہ جس گھر میں نماز روزے کی پابندی ھوتی ھے وھاں نیکی کے فرشتے رزق لیکر آتے ھیں اور بہت برکت ھوتی ھے۔
میں نے جب سے ھوش سنھبالا ھے اس وقت سے اپنی دادی اور پاپا کو نماز کی پابندی کرتے دیکھا ھے
پاپا کہتے ھیں کہ بچے تو ھر چیز کی کاپی کرتے ھیں۔
میں ان سب کے ساتھہ ھی جاءنماز پر کھڑی ھوتی تھی اور انکی طرح ھی سجدہ رکوع اور قیام کرتی یہ اس وقت کی بات ھے جب مجھے اپنا نام لکھنا بھی نیہں آتا تھا نہ ھی نماز رکوع اور سجود کے معنی پتہ آتے تھے
مگر میں نے اپنے بچپن ھی سے یہ ماحول دیکھا اور خود کو اسی ماحول میں پایا۔
میرے پاپا ھر نماز پابندی سے ادا کرتے ھیں اور خاص کر نماز فجر کا خاص اھتمام کیا جاتا ھے
میری دادی بھی نماز کے لیے صبح سویرے اٹھہ جاتیں ھیں
مجھے سب سے اچھا وہ منظر لگتا ھے جب پاپا نماز کے بعد دیر تک دعايئں پڑھتے ھیں
اور پھر ھم بچوں پر دعا پڑھ کر پھونکتے ھیں میرے کانوں کو یہ پاکیزہ آوازیں بہت بھلی لگتی ھیں اور میں بھی پاپا اور دادی کے ساتھہ جاءنماز پر کھڑی ھوکر انکی نقل کرتی تھی
جب وہ سجدے میں جاتے تو میں بھی انکی دیکھا دیکھی سجدے میں جاتی تھی بعد میں سب لوگ میرا مذاق بھی اڑاتے تھے مگر میں بہت چھوٹی عمر ھی سے نماز کا مطلب سمجھتی تھی اور کوشش کرتی کہ پاپا اور دادی کے ھمراہ نماز ادا کرسکوں
میں اکثر اپنی دادی کی بھی مدد کرتی ھوں میری دادی بہت خوبصورت ھیں صبح کی نماز کےوقت جب وہ سفید دوپٹے کو سر سے اوڑھ کر نماز پڑھتی ھیںتو مجھے بہت ھی اچھی لگتی ھیں انکی انکھوں کا رنگ نیلا ھے میرے پاپا بھی دادی کی طرح لگتے ھیں
بہت پر وقار اور پر نور
میں تو پاپا کی بہت چہتی ھوں اس لیے پاپا کی کمپنی میں بہت خوش رھتی ھوں پاپا کو سردیوں میں صبح سویرے جاگتا دیکھ کر مجھے بہت حیرت ھوتی ھے
وہ بہت دیر تک نماز اور مختلف دعاوں کی ادايئگی کرتے ھیں میں بھی دادی کی طرح دوپٹہ اوڑھہ کر نماز کے لیے کھڑی ھوجاتی ھوں
پاپا نے کھبی ھم کو نیہں ٹوکا روکا
بلکہ ھمشیہ یہی کہتے ھیں کہ یہی عادتیں بعد میں پختہ ھوجاتی ھیں اور بچے نمآز کی ادايئگی شوق سے بروقت کرنے لگتے ھیں
مجھے میری دادی نے نماز پڑھنی سیکھائ چھوٹی چھوٹی آیتوں کو آسان زبان میں بتایا
اٹھتے بیٹھتے دعايئں سوتے جاگتے دعايئں
میری دادی تو دعاوں کی پوٹلی ھیں گھر میں کوئ بھی بیمار ھوتا میری دادی فوار اسکا سیدھا ھاتھہ پکڑ کر دعا کرتیں ساتھہ میں ڈاکٹری علاج بھی جاری رھتا مگر مجھے یقین ھے کہ ھم بچے صرف دادی کی دعاوں کیو جہ سے بہت جلد شفایاب ھوجاتے ھیں
ھمارے اسکول میں بھی ھم کو آیات قرانی کی تعلیم دی جاتی ھے اور ھم کو بہت ساری آیات اسکول میں بھی حفظ کرائ جاتیں ھیں جب میں سات سال کی ھوئ تو مجھے بہت ساری قرانی آیات زبانی یاد ھوچکی تھیں جن کو میں نماز میں پڑھتی اور دادی سے ڈھیروں دعا لیتی ھوں
میری بڑی بہن اور میری دوست انعمتہ بھی مجھے آیات یاد کراتی پھر پاپا اور دادی بھی ھم سے آیات سن کر ھم کو چاکلیٹ اور مٹھائ دیتے ھیں اور کھبی کھبار بہت سارے پیسے بھی مل جاتے ھیں ۔
مجھے نماز پڑھ کر بہت سکو ن ملتا ھے جیسے کوئ ایکدم سے بہت گرمی میں اے سی والے کمرے آجاۓ
واقعی نماز دل ونظر کو تقویت دیتی ھے
پاپا ٹھیک ھی کہتے ھیں
اور نماز کی برکت کی وجہ سے میں اسکول میں بھی بہت آچھے نمبروں سے پاس ھوجاتی ھوں میں کوشش کرتی ھوں
اپنے گھروالوں کا کہنا مانو اور سب کی دعا لوں
کوینکہ میرا نام دعا ھے اور میرا یہ نام میرے پاپا نے رکھا ھے
تو میں چاھتی ھوں کہ پاپا ھمشیہ مجھہ سے خوش رھیں
اپنی پہلی نماز مجھے خوب یاد ھے
مسجد ھمارے گھر سے بہت قریب ھے اور ھر نماز کی آواز ھمارے گھر میں
خوب صاف سنائ دیتی ھے
یہ اس دن کی بات ھے جب میں رات کو صبح کی نماز کی نیت کرکے سوئ تھی
میری آنکھہ کھل گی سردی کا موسم تھا اور باھر بہت شدید سردی تھی میں اپنے نرم گرم کمبل میں لیٹی ھوئ تھی مگر مجھے پاپا اور دادی کی آوازیں آرھی تھیں میں نے اپنے دل میں پکا ارادہ کیا تھا کہ پابندی سے نماز فجر کی ادائ کرونگی ۔میں نے اٹھنا چاھا تو لگا جیسے کسی نے مجھے جکڑ لیا ھے کوئ بار بار مجھے روک رھا ھے میں نے بستر پر لیٹے لیٹے پوری اذان سنی
مگر اٹھہ نیہں پا رھی تھی مجھے یاد آیا دادی کہتی ھیں کہ
جب انسان گہری نیند سے بیدار ھوکر نماز ادا کرنے کے لیے آٹھتا ھے تو شیطان کو بہت تکلیف ھوتی ھے اور وہ نیک کاموں سے روکتا ھے جب کوئ نماز کے لیے اٹھتا ھے اور وہ پوری کوشش کرتا ھے کہ بندے کو الجھا دیا جاۓ۔
ھر نیک کام میں رکاوٹ کھڑی کی جاۓ تاکہ انسان نماز سے غافل رھے اور نیکیوں سے محروم ھوجاۓ
دادی کی تعلیم کے مطابق میں لاحول پڑھنے لگی اور اپنے دل پر پھونکتی رھی ،ساتھہ ھی دعا بھی کہ اللہ تعالی مجھے شیطان کے شر سے محفوظ رکھنا اس کے ساتھہ ھی مجھہ میں تھوڑی سی طاقت آگی اور میں مشکل سے کمرے سے باھر آئ تو دیکھا دادی اپنی نماز کی کرسی پر بیٹھی ھوئ ھیں اور پاپا وضو کررھے تھے مجھے دیکھا تو ھنس دیئے اور کہا کہ کیا ڈرگیئں بیٹا ۔۔
میں دوڑ کر پاپا سے لپٹ گی
پاپا میں اپنی پہلی نماز ادا کرنا چاھ رھی تھی مگر اٹھہ نیہں پارھی تھی
پھر میں نے لاحول پڑھا تو نیند بھی غائب ھوگی اور ڈر بھی نیہں لگا
پاپا آج سے میں بھی آپ لوگوں کی طرح نماز پڑھونگی سچی والی نماز
دادی نے میری اواز سنی تو مجھے اپنے پاس بلایا اور بہت پیار کیا
اور خوب ساری دعايئں بھی ملیں
دادی نے مجھے وضو کرنے کا طریقہ بھی بتایا اور ساتھہ ان آیات کی قرات بھی کرتیں رھیں
جو مجھے نماز میں پڑھنے تھیں یہ وھی آیات تھیں جو مجھے دادی پاپا نے اور اسکول میں پہلے سے یاد کراي گیئں تھیں
دادی نے مجھہ سے دوبارہ وھی آیات سنیں اور پھر مجھے اپنے ساتھہ ھی کھڑا کیا تاکہ میری پہلی نماز انکے ساتھہ ھی پڑھی اور جب میں نماز ختم کرکے جاءنماز سے اٹھی تو میں نے دیکھا امی بھی نماز پڑھ رھی تھیں
اور میری بہن انعمتہ بھی واش بیسن کے پاس کھڑی برش کرنے کے بعد وضو کررھی تھی
میں نے دادی کی سکھائ ھوئ دعا ّپڑھی کہ اللہ تعالی کا لاکھہ شکر ھے ایک مسلمان اور دیندار گھرانے میں پیدا کیا اور یہ بہت بڑی نعمت ھے ۔

خوش رہو دعا بیٹی .. نماز میں پابندی کی دعا میرے لئے ضرور کرنا .. بہت ہی پیاری اور دل کو چھو لینے والی تحریر ..سلامت رہو ..الہی آمین
دعا زھراء اللہ پاک تم کو دین و دینا کی ھر نمعت عطا فرماۓ مالک لوح وقلم تم کو ھمشیہ اپنے حفظ وامان میں رکھے آمین ثم آمین
دعا زھراء میری جان میری گڑیا کیا تم جانتی ھو کہ تمھاری تحریر پڑھ کر مجھے کتنی خوشی اور کتنا فخر ھوتا ھے ، مجھے پتہ ھے کہ تم میں اس کم عمری میں بھی بہت ساری صلاحیتں ھیں تم سب کا بہت خیال رکھتی ھو، چھوٹی چھوٹی باتوں کو محسوس کرتی ھواور ان پر غور کرتی ھو، اور ھر اچھی چیز کو قلم بند کرتی ھو اور نظم کرتی ھو اللہ تعالی کا ھم جتنا بھی شکرادا کریں کم ھے کہ اتنی کم عمری میں تم میں اتنی گہرا ئ اور اچھوتے انداز میں اپنی بات کو قلم بند کرنے کا ھنر آگیا ھے اور تم اردو زبان میں کہانی لکھہ رھی ھو اردو جو اج کے بہت سارے بچوں کو بولنی تو آتی ھے مگر انکو لکھنا پڑھنا نیہں آتا ، دعا گڑیا تم انگریزی میں بھی کہانی لکھہ سکتی تھیں جہاں آگے بڑھنے اور سیھکنے کا عمل تیز تر ھوجاتا ھے ایسے میں تم نے اردو زبان میں کہانی لکھنا شروع کیا یہ بات قابل تعریف ھے ، اور اسی لیے تمھاری عالمی آخبار کے پلیٹ فارم سے اتنی زیادہ پذیرائ بھی کی گی اور تم کو تعریفی سند سے بھی نوازہ گیا اور دیگر انعامات بھی ملے
تمھاری لکھی ھوئ ان کہانیوں کو تمھارے بابا کتابی شکل میں شائع کررھے ھیں میں تو یہ خبر سن کر ھی اتنی خوش ھوگی ھوں ‘
واقعی بچے رونق اور زینت ھوتے ھیں
بچے گھر کی روشنی اور آرائش ھوتے ھیں
بچے فرشتوں کی طرح ھوتے ھیں
ھمارے ملکی حالات ایسے ھوگیے ھیں اور ھم ایک ایسے بے رحم عہد میں زندہ ھیں کہ بچے بھی اپنی کھیلنے والی عمر میں کتاب لکھنے لگے ھیں ،
میں تہہ دل سے اپنی بہت اچھی دوست اور بہت قابل تعظیم ادب دوست اور ادب کو پروان چڑھانے والی ھر ایک کو اگے بڑھانے والی بہن ڈاکٹر نگہت نسیم کا شکریہ ادا کرتی ھوں
کہ اس درجہ حوصلہ افزائ پر دعا زھراء بھی بہت پراعتمادی سے بہتر سے بہترین کی طرف اپنا ادبی سفر جاری رکھے ھوۓ ھے
کاش ھمارے ملک میں بچوں کے لیے بھی کوئ ورکشاپ ھوتی جہاں وہ بہتر طور پر اپنی بات کو اپنے احساسات کو قلم بند کرنے کا آرٹ سیکھہ کر ھمارے معاشرے میں ایک نئی طرز قکر کی بنیاد ڈالتے ،
دعا جیتی؛ رھو، اللہ کرے زور قلم اور زیادہ
جیتی رہو دعا زہرا۔ بس نماز پڑھنے اور نماز قائم کرنے میں فرق ضرور رکھنا یہی روح نماز ہے
اسلام علیکم
دعا زہرا بیٹی سلامت رہو ۔ آپ کی تحریر بہت اچھی اور دل کو چھونے والی ہے ۔
نماز ہمیں برائیوں سے روکتی ہے ، وقت کی پابندی سکھاتی ہے ۔اللہ کے قریب کرتی ہے ۔ یہ ایک ایسی عبادت ہے جس پر اگر قائم ہوجائیں تو زندگی میں تنظیم بھی آجاتی ہے ۔
نماز کو قائم رکھنا ہی نماز کی اساس ہے ۔
اللہ آپ کی تحریروں میں اثر دے اآمین
اللہ ہم سب کو وقت پر نماز پڑھنے اور اُسے قائم رکھنے کی تو فیق عطا فرمائے آمین
عالم آرا
♥♥♥ NAMAZ * JAWANI *aur AZAAB ♥♥♥
mujhy NAMAZ ki taraf lanay k leay
Hazrat ALI (radiallaho anhu) k 2 Qaul kafi thy
1) “Main namaz is leay nahi parhta k mujhy Jannat ki talab hai..
na main namaz is leay parhta hun k mujhy Doozakh ka darr hai..
main namaz is leay parhta hun k mera ALLAH IBDAT k LAIQ hai!!! ~ Maula ALI
2) “NAMAZ behtreen wakt main parho.” ~ Maula ALI
(mujhy nahi pata ULAMA is Qaul ki kia tafseer krtay hain,
mera behtreen wakt meri JAWANI hai, main bs apnay behtreen wakt
main namaz parhnay ki koshish krta hun
YA ALLAH meri JAWANI tere leay hai, mera burhapa bhi TERE leay ho!!)
*yeh bat share krnay ka maksad barai ya deakhawa nahi
ho sakta hai jo bat mujh per asar kar gai
woh aap k dil ♥ ko bhi choo jaey aur aap namaz ki taraf ajao!
==========================================
Bay-Namazi ki sohbat se bachooo!!
Ankareeb bay-namazioo per Allah ka azab nazil honay wala hai..
aur kaheen un ki sohbat ki wajah se aap per bhi azab na ajaey!!!
==========================================
♥ WO aik Sajda jisey tu Giraa samjhtaa hai
Hazar Sajdoo se deta hai admi ko nijaat ♥
سبحان اللہ احمد بھائی
آج کل دعا زھرآء رضوی صاحبہ اپنی گرمیوں کی چھٹییاں گذارنے حیدراباد اپنے چاچا اور پھوپھو کے گھر تشریف لے گی ھیں اس لیے ان سے بات نیہں ھوپارھی ھے ، انشا اللہ ایک ادھ دن میں رابطہ ھوگا تو بلاگ کے متعلق بتاونگی ۔ انکی طرف سے پشیگی شکریہ
میں دو تین کی بیماری کے بعد آج ھی کسی کام کرنے کے قابل ھوسکی ھوں اسی لیے بروقت کیہں بھی حاضر نہ ھوسکی
ابھی تو دعا کو بہت زیادہ محنت کرنی ھے ، اتنی کم سنی میں کہانی لکھنے اور پھر کامیابی کی سیڑھی پر تادیر کھڑے رھنا بھی ایک بہت مشکل کام بھی اسی کو سر انجام دینا ھے ، مجھے اس بات کی زیادہ خوشی ھے کہ تخلیقی سفر کی زبان کے طور پر دعا زھراء نے اردو زبان کو منتخب کیا ھے ، ھمارے بچے ھی اس زبان کو زندہ رکھیںگے انشا اللہ
محترم المقام جناب صفدر ھمدانی صاحب کے دعايئہ کلمات اور اتنی خوبصورت نصیحت پر انشا اللہ دعا زھراء ضرور عمل کرینگیں ، دعا زھراء بہت مذھبی بچی ھے اور انشا اللہ جیسی پاکیزگی اس فکر میں عادت و آخلاق میں ھے اللہ تعالی اس کو نیک اور سچے لوگوں کی صف میں شامل رکھے آمین ثم آمین
اچھی بہن عالم آراء آپکی اس درجہ توجہ پر محبت پر بہت سپاس گذار ھوں واقعی نماز اللہ سے قریب تر کرتی ھے اللہ پاک نماز قائم کرنے والوں پر اپنا خصوصی کرم کرتا ھے
ایک بار پھر اتنی بھرپور پذیرائ کے لیے آپ سب اھل نقد ونظر کی تہہ دل سے سپاس گذار ھوں
سلامت رھیں
احمد بھائ آپکی باقاعدگی سے آمد اور حوصلہ آفزائ ھم سب کے لیے بہت آنر کی بات ھے
سلامت رھو میری بہت ھی پیاری اور عزیز دوست خوش رھو
دعازھراء کی طرف سے بہت شکریہ اج شام اس سے بات کرونگی اور انکے خیالات بھی بلاگ میں پوسٹ کرونگی ایک بار پھر بہت تہت شکریہ ھم سب کی بہت قابل تعظیم بہن ڈاکٹر نگہت نسیم شاد آباد رھو
عالمی آخبار کے دیرینہ اور اعلی مقام دوستوں کو صفدر رضا رضوی کا
السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ
سب سے پہلے تو تاخیر سے آمد کے لیے معذرت خواہ ھوں
دراصل بچوں کی اسکول کی چھٹیاں کیا ھويئں ھمارے لیے مصروفیات کا ایک نیا دور شروع ھوگیا
بچے تو بغیر کسی پلان کے گویا ھر ایک جگہ اور ھر ایک کے ساتھہ جانے پر راضی
پاپا حیدرآباد چلیں
پاپا لاھور چلیں
پاپا آلہ دین واٹر پارک چلیں
کھبی سندباد کبھی اوٹنگ
کھبی ساحل سمندر کی سیر
کھبی چڑیا گھر کی فرمائش
کھبی ننا کے جانے پر اصرار
ھر روز ایک نئی جگہ پر جانے کی فرمائش
ان بیچاروں کو یہ بھی نیہں پتہ کہ دفتری مصروفیات کیا ھوتی ھیں اور ھمارے باس بھی پاکستان سے باھر گیۓ ھوۓ
تو دفتر کی اضافی ذمہ داریاں بھی سرانجام دے رھے ھیں مگر بہرحال بچے اور انکی چھوٹی چھوٹی فرمائشوں کو پورا کرنے پر جو زندگی بخش مسکراھٹ انکے چہروں پر ھوتی ھے وہ بہت بڑی نعمت ھوتی ھے اور ویسے بھی
انکی تو چھٹیاں ھیں اور بہت اچھے نمبروں سے پاس ھوۓ ھیں تو انکی ھر فرمائش کو پورا کرنا ھی ھے
لہذا انکے ساتھہ مسلسل گھومنا پھرنا ھورھا ھے
گویا ھم بھی انکے ساتھہ ھی بچہ بن گیۓ
سب سے مشکل کام اور بڑا امتحان انکے ساتھہ ھر رايئڈ پر بیٹھنا ھوتا ھے
کیونکہ انکے ساتھہ کسی بڑے کو ضرور رائيڈ پر ھونا ھے مگر دلچسپ صورتحال جب ھوتی ھے
کہ بچے کہتے ھیں پاپا اگر رايئڈ پر بھٹیتے ھوۓ ڈر لگے تو ھمارا ھاتھہ پکڑ لیجیے گا یا انکھیں بند کرلیجیے گا
قربان جاوں ان معصوم جملوں کے ارے
میں کہاں سے کہاں پہنچ گیا بس یہی تو ھوتا ھے کہ سوچو کچھہ اور ھوتا ھے کچھہ اور
شاھین باجی کی سالگرہ پر پورے دن ان سے ایس ایم ایس پر خوب رابطہ رھا مگر اللہ رے حافظہ
شاھین باجی کو انکی سالگرہ کی مجارکباد دینا ھی بھول گیا
پلیز شاھین باجی اپنی سالگرہ کی باسی تباسی مبارک باد قبول کریں
دعا زھراء انمعتہ دونوں ان دنوں حیدراباد گیئں ھیں اپنی پھوپھیوں کے پاس
وھاں انکے چاچا شبر رضا رضوی اور دیگر افراد عائلہ بھی رھتے ھیں
انشا اللہ ھفتے والے دن بچے بھی حیدراباد سے واپس آجايئنگے اور پھر ھمارے سسرال میں شادی
کی تیاریاں شروع ھوجايئنگیں اتوار کو ھماری سالی شہلا کی شادی کی رسومات کی شروعات اور پیر والے دن اسکی شادی ھے ساتھہ ساتھہ
اگلے ھفتے خاندان میں بھی بہت ساری شادیاں ھیں تو ھر روز کیہں نہ کیہں مایوں مہندی شادی ولمیے کی تقریبات
انشا اللہ فرصت پاتے ھی محفل میں حاضری دونگا کہ سچ پوچھیں تو اب عالمی آخبار کے بغیر ھمارا بھی گذرا مشکل ھے
کاش کراچی میں بجلی اور لوڈ شیڈنگ کی وجہ سے برقی رابطے میں تعطل نہ آۓ
سارے دوستوں کا فردا فردا شکریہ
دعا زھراء کی حوصلہ افزائ دراصل پاکستان کے سارے بچون کی حوصلہ افزائ ھے
ان دنوں دعا زھرآ کی 21 کہانیوں کو کتابی شکل میں دنیے کی تیاریاں بھی جاری ھیں
دعا زھراء کی کہانیاں بچوں کے رسائل میں بہت پہلے سے شائع ھورھی تھیں
اور ساتھہ میں ریڈیو پروگرام میں شرکت بھی جاری رھتی ھے
انشا اللہ بہت جلد کسی بلاگ کے ساتھہ حاضری دونگا
آپکی دعاوں کا طالب
سید صفدر رضار ضوی
کراچی
بہت ہی پیارے بھائی صفی
تمہارے ساتھ ساتھ میں بھی ہر رایئڈ پر بیٹھتی رہی اور ڈرتی بھی رہی اور بچوں کا مزاق بھی سنتہ رہی ۔ بہت ہی مزہ آیا پڑھ کر ۔ ہمیشہ خوشیوں میں رہو ۔۔ اور بچوں کی ہر تمنا پوری کرو ۔ الہی آمین ۔ یہ توبڑی اچھی بات ہوئی کہ اب باقائدگی سے بلاگ پر آیا کرو گے ۔ دعا زہرا کو پہلی کتاب چھپنے پر پیزگی ڈھیروں مبارکباد ۔ اللہ اس کا ادبی اور زندگی کا ہر سفر آسان کرے ۔ آمین ۔ شاہین کو اس کی سالگرہ کی مبارکباد تمہاری طرف سے بھی دے دی تھی سو فکر مت کرو وہ تمہیں کچھ نہیں کہے گی ۔ ویسے وہ نمبر مجھے بھی لکھ بھیجو جس پر تم دونوں ایس یم ایس کھیلتے ہو ۔ شاہین نے وہ نمبر مجھے نہیں دیا ۔۔ دیکھا تم نے ۔۔ کام کھینچو اس کے میری طرف سے ۔۔۔
دعاء زہرا بیٹی بہت بہت دعائیں
میں نے دادی کی سکھائ ھوئ دعا ّپڑھی کہ اللہ تعالی کا لاکھہ شکر ھے ایک مسلمان اور دیندار گھرانے میں پیدا کیا اور یہ بہت بڑی نعمت ھے
کاش ہمارے مشرقی گھروں میں ہر دادی دعاء زہرا کی دادی جان کی طرح ہو ،جزاک اللہ
دعاء زہرا ء کتاب کی پیشگی مبارکباد لو
میں نے بھی اپنے بیٹے کے بچّوں کو نماز کی جانب راغب کے کرنے کے لئے سو سو جتن کئے ہیں تب جا کر دو بڑے نماز کے پابند ہوئے ہیں
میرا سب سے چھوٹا پوتا سیّد عمّار حیدر رضوی عمر ساڑھے پانچ سال ایک دن اپنی مما سے پوچھ رہا تھا دادی امّی پاکستان کب جائیں گی میری بہو نے پوچھا کیوں پوچھ رہئے ہو تو کہنے لگا ہروقت نماز پڑھاتی ہیں ،نماز پڑھو ،نماز پڑھو ،اور اس کی بات پر میں اور بہو دونوں قہقہے لگا رہئے تھے
معصوم بچّوں کی فرمائشین پوری کر کے ان کے دل خوش کرنا بھی عبا د ت ہئے چاہئے وہ رائڈ پر بیٹھنا ہو یا کوئ اور مدد کرنی ہو
کل میری بہو میری نواسی کی سالگرہ کا تحفہ لینے مال کے اندر تھی اور میں بچّو ں کو ٹرالی میں بٹھا کر مال کے باہر سیر کروا رہی تھی ،اس وقت کاش میرے پاس کیمرہ ہوتا تو یہ خوبصورت منظر محفوظ ہو جاتا ،یہ کسی بھی انسان کی زندگی کا سب سے حسین
پہلوہو تا ہئے ،اس لئے کوشش کر لی جائے کہ بچّوں کے ساتھ گزارے ہوئے لمحے تصویر میں مقیّد ہو کر یادگار ہو جائیں
آچھی زائرہ بجو اسلام علیکم
ارے واہ میری انکھوں میں تو وہ خوبصورت منظر تصویر ھوگیا کہ آپکے پوتے اور آپ شاپنگ سینٹر کے باھر سیر کررھے ھیں شرارتوں پر ڈانٹ اور پیار کے ساتھہ ایک بہت دیر تک یاد رھنے والی خوبصورت لمحات کی تصاویر تو ویسے بھی ھر محبت کرنے والے دل کی دیوار پر نفقش ھوجاتی ھیں چلیے کم سے کم اس بلاگ میں ھم رمضان کی روح پرور ساعتوں میں گم ھونے سے پہلے اس تصویر کا ضرور ذکر کریں گے جو آپ کے حافظے میں تو محفوظ ھے مگر اس وقت کیمرہ نہ ھو نے کی وجہ سے وہ يار گار لمحہ البم یا کسی گھر کی دیوار کی زینت نہ بن سکا ،اگر بچپن میں بچوں کو کسی طرح محبت و پیار دلداری کے ساتھہ نماز کی طرف راغب کردیا جاۓ تو پھر وہ ساری عمر نماز قضا نیہن کرتے ھیں بچے تو بس کاپی کرتے ھیں بچپن میں اپنے بڑوں کی نقل کرتے ھیں
اچھی بجو جزاک اللہ خیر آپ اپنی دینی مصروفیات میں سے ٹائم نکال کر بلاگ پر تشریف لاتی ھیں اپنی دعاوں میں یاد رکھیے گا