بیت بازی ۔ 3

السلام علیکم
پچھلے صفحے پر ظفر صاحب نے یہ شعر ارسال کیا تھا
اسی سے بیت بازی کا ٹوٹا ہوا سلسلہ دوبارہ شروع کرتے ہیں

یہ چمن زار یہ جمنا کا کنارہ یہ محل
یہ منقّش در و دیوار یہ محراب یہ طاق

ساحر لدھیانوی

قصیدہ خواں نہیں لوگو کہ عیش کر جاتا
دعا کہ تنگ بہت شاہ کے نگر میں ہوں

اگلا شعر ن سے

75 thoughts on “بیت بازی ۔ 3”

  1. یہ سات آسمان کبھی مختصر تو ہوں
    یہ گھومتی زمین کہیں ٹھیرنے تو دے

    امجد اسلام امجد

  2. ی سے شعر حاضر ہے فارغ بخاری صاحب کے دو دعایئہ اشعار حسب حال ہیں
    ہمدانی بھائی خالو کے دو اشعار پر اونچی آواز میں آمین کہئے
    یہ نفرتوں کے اندرھیرے چھٹیں تو ممکن ھے
    کہ پھر وہی سحر زر نگار لوٹ آئے
    خزاں گزیدوں کی فارغ یہی تمنا ہے
    خدا کرے کہ چمن میں بہار لوٹ آئے

  3. یھ انتظار کا دکھ اب سھا نھیں جاتا
    تڑپ رھی ھے محبت رھا نھیں جاتا
    تم اپنے پاس بلا لو بھت اداس ھوں میں

  4. نہیں آتی تو یاد انکی مہینوں تک نہیں آتی
    مگر جب یاد آتے ہیں تو اکثر یاد یاد آتے ہیں
    حسرت موہانی

  5. نقش خیال دل سے مٹایا نھیں ہنوذ
    بے درد میں نے تجھ کو بھلایا نھیں ہنوذ

    وہ سر جو تیری راہ گذر میں تھا سجدہ ریز
    میں نے کسی قدم پہ جھکایا نھیں ہنوذ

    محراب جاں میں تو نے جلایا تھا خود جسے
    سینے کا وہ چراغ بجھایا نھیں ہنوذ

    بے ہوش ہو کے جلد تجھے ہوش آگیا
    میں بد نصیب ہوش میں آیا نہیں ہنوذ

    مر کر بھی آے گی یہ صدا قبر جوش سے
    بے درد میں نے تجھ کو بھلایا نھیں ہنوذ

    نقش خیال دل سے مٹایا نھیں ہنوذ

  6. نہ سنی سنائ سنتا تجھے اعتبار ہوتا
    تو مزار میرا بنتا نہ تو سوگوار ہوتا

    ظفر جعفری

  7. نہ کوئی حرفِ ملامت نہ کوئی کلمہ ء خیر
    یہ زیست اب نہ کسی کی بھی زیرِ بار رہی

    شبنم شکیل

  8. یہ سوچ کر کوئی عہد وفا کرو ہم سے
    ہم ایک وعدے پہ عمریں گذار دیتے ہیں
    وسیم بریلوی۔۔۔

  9. نہ چھیڑ اے نکہتِ بادِ بہاری راہ لگ اپنی
    تجھے اٹھکھیلیاں سوجھی ہیں ہم بیزار بیٹھے ہیں

    انشاء

  10. نہیں ہے نا امید اقبال اپنی کشتِ ویراں سے
    ذرا نم ہو تو یہ مٹی بڑی زرخیز ہے ساقی
    ڈاکٹر محمد اقبال۔

  11. یا نبی آپ کے اونچے ہوءے کس درجہ نصیب
    بات پردے کی ہے معراج کا قصہ ھے عجیب
    جو نہ جانے وہ نہ جانے کہ ھے کیا ہجر حبیب
    فرقت دوست میں ھوتا نہیں آرام نصیب
    بے بلاءے ہوءے محبوب کے چارہ نہ ہوا
    ہجر وہ شے ہے خدا کو بھی گوارا نہ ہوا

  12. اُڑان بھرنے سے پہلے یہ سوچ لو عا صم

    زمین چھو ڑ نی پڑ تی ہے آسما ں کے لئے

  13. اک حادثہ ہے یہ بھی مری زندگی کے ساتھ
    میں ہوں کسی کے ساتھ مرا دل کسی کے ساتھ

  14. ہر لحظہ زندگی کی عنایات اور وہ
    ہر لمحہ ایک مرگِ مفاجات اور میں

    شبنم شکیل

  15. نقاب پوشوں کو پہچان لو سر محفل
    ہم آج ساری نقابیں اٹھائے دیتے ہیں
    ہمارے سامنےکل تک جو طفل مکتب تھے
    خدا کی شان وہ اب ہم کو رائے دیتے ہیں
    اقبال عظیم

  16. نہ تو زمیں کیلئے ہے نہ آسماں کیلئے
    جہاں ہے تیرے لئے تو نہیں جہاں کیلئے

    اقبال

  17. یہ پیر کلیسا کی کرامت ہے کہ اس نے
    بجلی کے چراغوں سے منور کیے افکار

    علامہ اقبال

  18. راہ طلب میں کون کسی کا اپنے بھی بیگانے ہیں
    چاند سے مکھڑے رشک غزالاں سب جانے پہچانے ہیں
    یہ شعر ابن صفی کا ہے جو ڈھائی سو ایسی کتابوں کے خالق
    تھے جن کتابوں کا قاری منتظر رہتا تھا اور کتب فروش انہیں
    چھپا کے رکھتے تھے اس لئے کہ ایک انار سو بیمار۔ کتب کم
    خریدار زیادہ۔اور یہ کوئی کہانی نہیں ہے آپ میں سے بیشتر قاری
    اس بات کے شاہد ہیں وہ شاعر بھی تھے اور ان کاصلی نام اسرار ناروی تھا

  19. نا مہرباں نہیں ہے اگر مہرباں نہیں
    بوسہ نہیں نہ دیجئے دشنام ہی سہی

    غالب

  20. یہ اتنی رات گئے کون دستکیں دے گا
    کہیں ہوا کا ہی اس نے نہ روپ دھاراہو
    میں اپنے حصے کے سکھ جس کے نام کر ڈالوں
    کوئی تو ہو جو مجھے اس طرح کا پیارا ہو
    پروین شاکر۔

  21. وابستہ میری یاد سے کچھ تلخیاں بھی تھیں
    اچھا کیا جو مجھ کو فراموش کردیا

    میرا خیال ہے کہ یہ ماہر القادری کا شعر ہے۔

    ۔۔۔۔۔۔۔
    زرقا مفتی صاحبہ نے بیت بازی نممبر 4 بلاگ شروع کردیا ہے اسکا مطلب یہی ہے کہ وہ اس بلاگ کو امین ترمذی صاحب کے دیے ہوئے پروین شاکر کے شعر پر ختم کر چکی ہیں۔

  22. اشعار میرے یوں تو زمانے کے لئے ہیں
    کچھ شعر فقط انکو سنانے کے لئے ہیں

  23. نہ یہ غم نیا ، نہ ستم نیا ، کہ تری جفا کا گلا کریں
    یہ نظر بھی پہلے تھی مضطرب ، یہ کسک تو دل میں کبھی کی ہے،
    (فیض )

  24. “نہیں ھے نا امید اقبال اپنی کشت ویراں سے“ کے عنوان سے مجھے اچھی تقریر چاھئے، آپ حضرات سے گزارش ھے کہ مدد فرمائیں۔ شکریہ

  25. تمھا رے چلے جانے سے کیا ھو جاے گا
    کچھہ نھیں بس میرا دل خفا ھو جاے گا

    کسی کا دل توڑنا کسی گناہ سے کم نھیٰں
    سن لو دل تو ڑنے سے خفا خدا ھو جاےگا

    ( شاعر رفعت اللھ خان مروت)

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *