ظرف کےآئینے میں اپنا ہی عکس دکھائی دیتا ہے

مولانا رومی کی ایک حکایت پیش ہے
ایک دن ابو جہل دربارِ رسالتمآب صلی اللہ علیہ وآلی وسلم میں حاضر ہوا اور آتے ہی کہنے لگا کہ پورے خاندان بنو ہاشم میں نعوذباللہ آپ کی سورت بہت قبیح دکھائی دیتی ہے۔ آپ نے فرمایا تو نے سچ کہا
ابھی ابو جہل وہیں موجود تھا کہ حضرت ابو بکر صدیق تشریف لائے جب ان کی نظر آپ صلعم کے چہرہ اقدس پر پڑی تو انہوں نے عرض کیا یا رسول اللہ ص آپ آسمانِ حُسن کے روشن ماہتاب ہیں حضور اکرم صلی اللہ علیہ وآلی وسلم نے فرمایا تم نے بھی سچ کہاہے۔

وہاں موجود صحابہ کرام نے عرض کی کہ یا رسول اللہ آپ نے جو جواب ابو جہل کو دیا وہی حضرت ابو بکر صدیق کو دیا اور دونوں کو سچا کہا یہ کیسے ممکن ہے

جناب رسالتمآب صلی اللہ علیہ وآلی وسلم نے فرمایا کہ میں ایک شفاف آئینہ ہوں اس میں جیسا کوئی ہو گا ویسا ہی دکھائی دے گا۔ اسی لیے ان دونوں اصحاب کو میرے چہرے میں اپنا اپنا عکس ہی نظر آیا

21 thoughts on “ظرف کےآئینے میں اپنا ہی عکس دکھائی دیتا ہے”

  1. ھر نظر بس اپنی اپنی روشنی تک جا سکی
    ھر کسی نے اپنے اپنے ظرف تک پایا مجھے
    ۔
    شاذ تمکنت

  2. ایک حدیث مبارک ھے کہ ھمارے حضور اکرم صلی علیہ وآعلیہ وسلم کی شان مبارک میں کو ئی تعظیما کھڑا ھو جاتا تو وہ اللہ پاک سے دعا فرماتے کہ ” اے اللہ تو ان کے حسن ظن سے مجھے بہتر ثابت کر ،اور مجھے خدمت خلق کی توفیق عطا فرما اور میرے گناہوں کو بخش دے ”
    سبحان اللہ ۔۔

  3. دلِ بینا بھی کر خدا سے طلب
    آنکھ کا نور، دل کا نور نہیں

    نا صبوری ہے زندگی دل کی
    آہ وہ دل کہ نا صبور نہیں

    اقبال

  4. جی یہ بالکل درست ہے کہ لوگوں کو دوسرے لوگوں کا کردار انکی اپنی سوچ کے مطابق ہی نظر آتا ہے۔ کوئی کتنا تنگ نظر اور فتنہ پروردہ ہے، اسکا اندازہ اسکے دنیا کے متعلق خیالات جان کر ہی ہوتا ہے۔
    اس دنیا نے جب سید المرسلین (ص( کی ذات با برکات کو بھی اپنی تنگ نظری اور دریدہ دہنی سے معاف نہیں کیا تو ہم کسی گنتی میں ہیں کہ جن کی جان بھی سید المرسلین (ص( کے نعلین کا صدقہ ہے۔ یہی ہمارے لئے سبق بھی ہے کہ دنیا کی دشنام طرازیوں اور سنگ زنی پر رنجیدہء خاطر ہونے کی بجائے اسوہء رسول (ص( میں اپنا کار خیر جاری رکھیں۔ سرکار کا کردار مشعل نور ہے جو تاریکیوں میں امید کے سورج دکھاتا رہتا ہے۔ اللہ پاک ہمیں اسوہ رسول دوسرا (ص( پر عمل کرنے کی توفیق عنایت فرمائے ۔۔آمین
    اللھم صل علیٰ محمد و آلِ محمد بافضل ما صلیت و بارکت و ترحمت و تحننت و سلّمت علیٰ احد من انبئائک و رسلک و اھل الکرامت عندک انک فعال لما ترید۔

  5. ھر نظر بس اپنی اپنی روشنی تک جا سکی
    ھر کسی نے اپنے اپنے ظرف تک پایا مجھے

    شکریہ پنہاں جی
    آپ نے مراسلے کی مناسبت سے بہت اچھا شعر لکھا ہے
    خوش رہیئے

  6. شکریہ نگہت جی

    میرا خیال ہے تعلیم کا مقصد بھی یہی ہے کہ دل بینا ہو جائے
    ایک اچھے انسان کی پہچان یہی ہے کہ وہ اپنی خامیوں اور دوسروں کی خوبیوں پر نظر رکھے
    والسلام
    زرقا

  7. مصباح بھائی
    تبصرے کے لیے شکریہ
    دنیا سے نہ تو اچھے لوگوں کی کمی ہوئی ہے اور نہ ہی ہم یہ کہہ سکتے ہیں کہ برائی نے اچھائی پر غلبہ پا لیا ہے
    انسان اگر خود نیک نیت ہو تو اُسے دوسروں کی نیت پر شبہ نہیں ہوتا
    والسلام
    زرقا

  8. السلام علیکم محترمہ زرقا صاحبہ۔
    بہت اچھا بلاگ لکھا ہے آپ نے۔ واقعی آنکھ چاہیے۔ کہ جو عزت، علم، محبت اور قدر جان سکے۔ نہیں ہے وہ آنکھ تو کائنات کا حسین ترین ایک مکمل انسان بھی داغدار نظر آتا ہے۔ سبحان اللہ۔
    ایک اور بھی بات ہے۔ کسی بہت اچھے شاعر نے کیا خوب کہا ہے کہ:
    ایک سمندر نے آواز دی
    مجھ کو پانی پلادیجیے ۔۔۔
    قحط الرجال کی شکایت تو انسان کو دائمی رہی ہے۔ انسان کو اس آنکھ سے دیکھنا کہ جیسا وہ ہے، ابھی ہم نے ہنر سیکھا کم ہے۔ تبھی تو سب اپنے اپنے نطقہ نظر سے دیکھتے ہیں۔ ایک جامع نقطہ نظر چاہیے۔ جس بات کا اشارہ آپ کے بلاگ میں موجود ہے۔
    اب ہم دھرتی پر ساڑھے سات ارب سے تجاوز کر چکے ہیں، آبادی میں، اور اب تو واقعی اس حسن کو دیکھنا بہت کٹھن بھی ہوگیا ہے۔ چہرہ پہ چہرہ لگا ہؤا ہے۔ بس میری تو رب العزت کی بارگاہ یہی دعا ہے کہ مالک ہمیں پہچاننے والی آنکھ سے منور کر، ورنہ ہم تو بہت تنگ نظر ہوگئے ہیں۔
    دعاگو
    فیاض امر

  9. السلام علیکم
    فیاض صاحب
    یہ مراسلہ پڑھنے اور تبصرہ کرنے کے لیے آپ کی ممنوں ہوں
    میرا خیال ہے کہ اندھیرا روشنی پر کبھی غالب نہیں آسکتا
    اسی طرح برائی کو اچھائی پر سبقت نہیں مل سکتی
    ہم ساڑھے سات ارب ہوں یا سترہ ارب نیک اور اچھے انسان ہمیشہ زیا دہ ہی رہیں گے

    والسلام
    زرقا

  10. وعلیکم السلام زرقا صاحبہ۔
    بالکل بجا فرمایا، کہ اندھیرا روشنی پر کبھی غالب نہیں آسکتا۔ آمین۔
    انشاء اللہ۔ میں آپ کی بات سے سؤ فیصد سہمت ہوں۔
    لیکن۔۔۔۔ لیکن اگر آپ یہ بات کہتی ہیں کہ:” ہم ساڑھے سات ارب ہوں یا سترہ ارب نیک اور اچھے انسان ہمیشہ زیا دہ ہی رہیں گے”۔۔۔
    یہ گنتی کی بات کر رہی ہیں آپ تو میں آپ سے قطعی طور پر مطفق نہیں ہوں۔ نیک اور اچھے انسان ہمیشہ تھوڑے ہوتے ہیں۔ ان کی تعداد زمانہ قدیم سے بہت تھوڑی رہی ہے۔ ہاں اگر آپ معیار کے حساب سے بات کر رہی ہیں تو بجا فرماتی ہیں آپ۔ اچھا ایک ہو، تب بھی اس کی بات لاکھوں آدمیوں پر راج کرتی ہے۔

    دعاگو
    فیاض امر

  11. نبیوں کے نزول ہی عین اُس وقت پر ہی ہوتے ہیں ۔ جب فحاشی بدکاری ۔ دنیا کے کناروں تک پھیل چکی ہوتی ہے ۔
    نیک اور بد کا ری کے درمیان تعداد معیار نہیں ہے ۔یہ قانون اور قائدہ جس نے ہمیں تخلیق کیا ہے وہ بہتر جانتا ہے ۔
    نیک لوگوں کی تعداد ہمیشہ ہی سے کم ہی رہی ہے ۔
    1۔ جیسے حضرت نوح علیہ سلام کےسیلاب کے وقت حضرت نوح اور ان کا خاندان ایک طرف دوسری طرف
    ساری دنیا یا بدکاری ایک طرف ہے ۔
    2۔ سلطنت فرعون اور اس کا لشکر ایک طرف قوم موسی جو کہ فرعون کے مقابلے میں نہایت قلیل تھے ایک طرف ہے ۔
    3۔ قوم لوط کی تباہی کے وقت خاندان کے چند لوگ ان کے ساتھ ہیں باقی ساری قوم غرق کردی گئی۔
    4۔ جنگ بدر میں صحابہ اور حضور صلی اللہ وعلیہ وسلم ہزار کے مقابلے میں تین سو تیراہ ہیں ۔ برائی اور بدی کے مقابل یہ تناسب اب بھی اتنا ہی ہے ۔
    دنیا میں مسلمانوں کی تعداد کا زیادہ ہونا درست تو ہوسکتا ہے مگر نیک معیار کا تعداد میں زیادہ ہونا درست نہیں ہے ۔ ( معذرت کے ساتھ )
    فیاض امر سے میں متفق ہوں ۔
    آویز ۔ برمنگھم

  12. السلام علیکم
    فیاض صاحب
    سیاہ رات میں ایک جگنو کی یا ایک ستارے کی چمک بھی اندھیرے کو زائل کر دیتی ہے
    میرا ایمان ہے کہ ہر انسان نیک فطرت لے کر اس دُنیا میں آتا ہے
    دُنیا اب بھی خوبصورت ہے، دُنیا کے کسی گوشے میں آفت آتی ہے تو دردِ دل رکھنے والے مدد کو آتے ہیں

    والسلام
    زرقا

  13. السلام علیکم
    آویز صاحب
    میں انبیاء کرام کے ادوار پر بحث نہیں کروں گی کیونکہ دُنیا میں نبیوں کی آمد کا سلسلہ موقوف ہو چکا ہے
    اس سے آپ کیا نتیجہ اخز کریں گے

    1۔ اب انسانوں کو مزید ہدایت یا رہنمائی کی ضرورت نہیں رہی
    2۔ انسانوں کی اصلاح ناممکن ہے قیامت قریب ہے
    3۔ اللہ تعالیٰ نے تکمیلِ دین کے بعد دُنیا کو اس کے حال پر چھوڑ دیا ہے۔

    میرا خیال ہے کہ ہماری گفتگو اس مراسلے کے مرکزی خیال سے ہٹ گئی ہے

    والسلام
    زرقا

  14. میری حد سے زیادہ محترم ساتھی زرقا صاحبہ!
    وعلیکم السلام۔
    میرا خیال ہے کہ آپ اپنے طور پر بالکل ٹھیک ہیں۔ بالکل درست۔ اور میں بھی اپنے حساب سے ٹھیک ہی کہ رہا ہوں۔
    نا سمجھی آتی ہے جب ہم دو مختلف زاویوں سے بات کرتے ہیں۔
    میں زمینی حقائق کی بات کر رہا ہوں اور آپ ایک فلسفاتی نقطہٍ نظر کی بات کر رہی ہیں۔
    بجا فرماتی ہیں آپ۔۔۔ کہ جب حق آتا ہے تو باطل بھاگ جاتا ہے۔۔۔ میں بھی یہی مانتا ہوں۔ پھر جھگڑا کہاں ہے؟ ہم جو رونا رو رہے ہیں کیا یہی نہیں ہے؟
    میں تعداد کی بات کر رہا ہوں معیار کی نہیں۔
    مہربانی فرما کر مجھے سمجھیں۔
    مولا آپ کو آسانیاں عطا کرے۔
    دعاگو
    فیاض امر

  15. السلام علیکم
    فیاض صاحب
    معاف کیجئے جھگڑا کرنا میری عادت نہیں
    میں نے مولانا رومی کی ایک حکایت ارسال کی ہے جس کا مرکزی خیال اس بلاگ کا عنوان ہے

    آپ اس سے اختلاف کریں یا انحراف یہ آپ کی صوابدید پر ہے

    میں دُنیا کے انسانوں کو بحیثیتِ مجموعی نوری یا نیک مخلوق سمجھتی ہوں
    ہر انسان میں کچھ خوبیاں اور کچھ خامیاں پائی جاتی ہیں
    میں انسان کے محاسن پر نظر رکھتی ہوں

    والسلام
    زرقا

  16. وعلیکم السلام ۔۔۔
    سبحان اللہ زرقا جی۔۔۔۔ کیا بات کہ دی آپ نے۔
    خدا آپ کو تمام خوشیاں عطا کرے آمین
    دعاگو
    فیاض امر

  17. محترم زرقا مفتی۔
    وعلیکم السلام۔
    سب سے پہلی بات نہ تو میں مفتی ہوں نہ ہی کوئی مولوی میں سیدھا سادھا مسلمان اور ایک معمولی ساقرآن پاک کا طالب علم ہوں ۔

    1۔ قرآن ہی آخری کتاب ہے ۔محمد صلی اللہ وعلیہ السلام ہی آخری نبی ہیں ۔ اس کتاب کے بعد نہ ہی کوئی کتاب ہے نہ ہی اور کوئی نبی آئے گا۔
    2۔ اگر اس کے بعد کسی کے آنے کی توقع ہے تو وہ قیامت ہی ہے۔ سورۃ الاعراف:آیت 188 کہ وہ قیامت اچانک آئے گی ۔
    3۔اللہ تعالیٰ نے تکمیل دنیا ۔ تکمیل انسان۔ تکمیل کتاب ۔ تکمیل دین ہر طرح کی نعمتیں پوری کرنے کے بعد انسان کو اس کے حال پر چھوڑ دیا ۔ درست ہے ۔
    جو راستہ چاہیے وہ پسند کرلو۔ نیکی کا راستہ یہ بدی کا راستہ ؟ نیک اور بدی کے نتائج بھی الگ الگ ہیں ۔ اس راستے کو استمعال کرنے کئے لئے اللہ نے ہم کو عقل بھی بخش دی ۔ عقل سے کام نہ لینے والے حیوان سے بھی بد تر ہیں ۔سورۃ ال عراف: آیت 180
    چند ہفتے پہلے عقل کے بارے میں کسی بلاگ میں کافی کچھ لکھا جا چکا ہے۔
    جو کوئی شخض قران کے مطابق فیصلہ نہیں کرتا وہ ہی پکا باغی ہے ۔سورۃ المائدۃ :آیت:44 سورۃ المائدۃ : آیت 47

    وسلام آویز ۔برمنگھم

  18. السلام علیکم
    آویز صاحب
    آپ نے سبھی سوالوں کا جواب کچھ خفگی سے اثبات میں دیا
    شکریہ

    میں دوبارہ یہی کہنا چاہوں گی کہ
    میرا خیال ہے کہ ہماری گفتگو اس مراسلے کے مرکزی خیال سے ہٹ گئی ہے

    والسلام
    زرقا

  19. محترم زرقا مفتی۔
    السلام وعلیکم۔
    میں آپ کی اس بات سے بھی متفق ہوں کہ مراسلے کے مرکزی خیال سے بات ہٹ گئی ہے ؟
    میرے خیال میں میں نے جو کچھ لکھا آپ ہی کے حق میں اور آپ کی تائید ہی میں لکھا ہے۔
    سوال کا جواب میں ہمیشہ ہی کم سے کم لفظوں میں لکھتا ہوں ۔عین ممکن ہے دوسرے پڑھنے والوں کو یہ شائبہ ہو جاتا ہے کہ میں خفگی سے لکھ رہا ہوں ۔حالانکہ یہ بات درست نہیں ۔اگر میری کوئی بات کھردری یا غیر مہذب لگی ہو تو میں آپ سے معافی چاہتا ہوں اور باقی دوستوں سے بھی معافی چاہوں گا ۔

    شکریہ
    وسلام ۔آویز ۔برمنگھم

  20. زرقا مفتی صاحبہ کے اس بلاگ کو اسپیین سے جرمنی واپسی پر پہلی بار پڑھنے کا موقعہ ملا ۔ دل خوش ہوگیا کہ انہوں نے مولانا جلال الدین رومی کی حکایت کا تذکرہ کیا جو اس خیال کی تصدیق اور تائید کرتا ہے کہ ” ظرف کے آئینہ میں اپنا ہی عکس دکھائی دیتا ہے”۔

    زرقا مفتی صاحبہ کے اوپر لکھے ہو ئے جوابات اور تبصرے بھی اسی خیال کی تائید کرتے ہیں جن سے میں بالکل متفق ہوں۔

    قمر جلالوی ہی کا شعر زرقا مفتی صاحبہ نے کسی بلاگ میں پیش کیا تھا کہ:
    یہ آئینہ کی سازش تھی ، خطا کچھ بھی نہ تھی میری
    ترے منہ پر کہی تیری ، مرے منہ پر کہی میری

    افسو س کہ یہ بلا گ 13 جولائی کو آویز صاحب کے تبصرے کے بعد ختم ہوگیا ورنہ اس میں بہت کچھ کہنے سننے کی کافی گنجائش تھی۔
    آرزو اکبر آبادی کا یہ مقطع قابل غور ہے:
    اے آرزو اپنی ہستی کو پابندِ نیاز ہی رہنے دے
    ہر ظرف کا ہے اک پیمانہ جو چاہے اتنا ناز کرے

    اور ظرف کے موضوع پر امجد حیدرآبادی نے بھی کیا خوب رباعی کہی ہے: ( جس کا پہلا شعر تو یاد ہے مگر دوسرا شعر پوری طرح یاد نہیں )
    کم ظرف اگر دولت و زر پاتا ہے
    مانند حباب ابھر کے اترا تا ہے
    کرتےہیں ذرا سے بات پر فخر خسیس
    تنکا تھوڑی سی ہوا سے بکھر جاتا ہے

    ۔۔۔ شاید کوئ سخنور اس رباعی کو صحیح طور پر یاد کرکے یہاں لکھدے۔
    ۔۔
    بہر کیف:
    منظور قاضی از جرمنی

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *