خا مو شی ۔۔۔۔۔۔ دوستو یہ خاموشی کیسی ؟

میں جانتی ھوں
ھاں میں مانتی ھوں
کہ اگر تکلم چاندی ھے
تو خاموشی سونا ھے
ھاں میں مانتی ھوں
کہ کھبی کھبی خاموشی ھمارے لیے باعث راحت و فرحت ھوتی ھے
ھاں میں یہ بھی جانتی ھوں کہ خاموشی
بہت گہری خاموشی کسی طوفاں کی پیغامبر ھوتی ھے
خاموشی کبھی جبری ھوتی ھے
خاموشی کبھی مجرمانہ ھوتی ھے
خاکم بدھن کیہں یہ خاموشی کسی بڑے طوفان کی آمد کی خبر تو نیہن دے رھی ھے
مجھے طوفاں سے ڈر لگتا ھے
مجھے قدرتی آفات سے خوف آتا ھے
دینا کے بیشتر ممالک میں پانی نے بہت تباھی مچارکھی ھے
چايئنا جاپان ھندوستان اور اب پاکستان

بھارت میں بھی پانی نے بہت تباھی مچائ ھے
اور اب وہ آضافی پانی بنگلہ دیش اور پاکستان کی طرف چھوڑ دیگا
اور ھم نے تو ابھی گذشتہ سال کے سیلاب میں تباہ ھونے والی چیزوں کی اصلاح نیہں کی ھے
نہ کوئ نیا ڈیم نبایا
نہ کوئ نئی مضبوط بستیاں بنائ ھیں
نہ ھزاروں ایکٹر پر پھیلے ھوۓ کھیتوں کھلیانوں کی حفاظت کا کوئ انتظام کیا گیا ھے
سال گذ شتہ پانی نے کتنا نقصان پہنچایا تھا
کتنے لوگ لقمہ اجل بن گیۓ تھے
ھزاروں مویشی سیلا ب میں بہہ گیئۓ تھے
لاکھوں ایکٹر پر پھیلی فصلیں تباہ ھوگیئں تھیں
ھزاروں گھر بار ختم ھوگیے
برسوں لگ جاتے ھیں تعمیر کرتے کرتے
لمحہ بھر سیلابی پانی ھر خواب کو بہا کر لے جاتا ھے
ھم سب کو بھی خاموش رھنا چاھیے
حکومت کی مجرمانہ غفلت پر
عوام کی بے بسی پر

13 thoughts on “خا مو شی ۔۔۔۔۔۔ دوستو یہ خاموشی کیسی ؟”

  1. خاموشی یوں تو انبیا کی ساتھی رہی ہے اور اولیا نے خاموشی کو زیب تن کیا ہے لیکن جس خاموشی کے بارے میں آپ نے استفسار کیا وہ تو ضمیر کی خاموشی ہے،شعور کی خاموشی ہے،احساس کی خاموشی ہے۔ اور یہ خاموشی موت کی خاموشی سے بدرجہا بدتر ہے۔ مجھے آپ کی اس بات سے اختلاف ہے کہ عوام بے بس ہیں۔ معاف فرمایئے گا عوام بے بس نہیں،عوام بے حس ہیں بلکہ بے شرم ہیں۔ یہ عوام ظلم سہنے کے نشے میں مبتلا ہیں۔اور انکی اسی کی سزا مل رہی ہے۔ ایسے ظلم پسند عوام کو تو واقعی نیست و نابود ہو جانا چاہیئے

  2. اسلام علیکم
    بہن شاھین جیتی رہئے ۔اللہ آپ کو خوش رکھے آمین
    ہمارا تو وطیرہ ہی خاموش رہنا ہے کیونکہ ہم صرف وہاں بولتے ہیں جہاں ہمیں کچھ فائدہ حاصل ہوتا ہے ۔ ہم جیسے دیوانے ہی ہیں جو ہر بات پر اس اخبار کے واسطے سے بول کر اپنا حق ادا کرنا چاہتے ہیں ۔بالکل ایسے جیسے جنگل میں مور ناچا کس نے دیکھا ،
    لیکن کم از کم اتنا سکون تو ضرور ہوتا ہے کہ ہم نے اآواز اٹھائی اپنا فرض ادا کیا ۔خاموشی تو ویسے بھی موت ہے ، کہ جب اآوازیں ختم ہو جاتی ہیں تو سناٹا چھا جاتا ہے اور پھر کسی کو کسی سے کوئی مطلب نہیں رہتا ۔اور یہ ہی بے حسی کی سب سے بڑی نشانی ہے۔
    میرا خیال ہے بول تو سب رہے ہیں مگر اس بولنے کا اثر جن پر ہونا چاہئے انہوں نے کانوں میں روئی ٹھونس رکھی ہے ۔جس کو نکالنا شاید ہم جیسے لوگوں کے اختیار میں نہیں ہے ۔
    ہمیں ان بہنے والوں سے کیا غرض کہ ہمارے مکان پکے ہیں محل نما جہاں بارش کا پانی کوئی تباہی نہیں مچاتا ۔
    ہم ڈیم اس لئے نہیں بناتے کہ غریبوں کے لئے آسانی ہو جائیگی پانی ملنے لگے گا پھر ہم ٹینکر کیسے بیچینگے ، جس کا اسکیندل ابھی کچھ دن پہلے آپ نے سنا ہوگا ۔
    آسمانی آفات ہر ملک میں آتی ہیں یہاں ہزاروں ایکڑ جنگلات جل جاتے ہیں اور گھروں کو بھی نقصان پہنچتے ہیں لوگ بے گھر ہو جاتے ہیں ۔لینڈ سلائڈ سے دسیوں گھروں کا خاتمہ ہو جاتا ہے ۔امریکہ میں ایسے ہری کین آتے ہیں کہ محلے کے محلے نیست و نابود ہو جاتے ہیں ۔لیکن وہ وا ویلا نہیں مچاتے سب مل کر ایک دوسرے کی مدد کرتے ہیں ۔انشورنس والے پیسہ دیتے ہیں ایک دن ٹی وی پر خبر آتی ہے اور بس ۔
    اس لئے کہ لوگوں میں مایوسی نہ پھیلے ۔ ان کی ہمتیں کم نہ ہوں وہ ڈیپریشن کا شکار نہ ہوں ۔وہ کہتے ہیں قدرت کی طرف سے ہو اہم کیا کریں ۔
    وہ اپنے دکھوں کو بھی طاقت کا زریعہ بنا لیتے ہیں ۔
    ہمیں آواز ضرور اٹھانی چاہئے کہ احتیاطی تدابیر کی جائیں تاکہ نقصان کم سے کم ہو ۔
    میں آپ کی آواز کے ساتھ اپنی پوری طاقت سے شامل ہوں اس دعا کے ساتھ کہ میرے ملک میں وہ آوازیں جو بھلائی کے لئے اٹھتی ہیں سنی جائیں اور ان پر عمل بھی کیا جائے ۔
    اللہ میرے ملک پر اپنا فضل و کرم کر دے آمین ثمہ آمین
    عالم آرا
    وینکور

  3. پانی پانی ہے۔ مسلمان نہیں ہے۔ مسلمان جس طرح مسلمان کو ماررہے ہیں اس کا کوئ جواب نہیں۔ مسلمانوں کو اس شان سے مارنا غیر مسلمان کے بس کی بات نہیں۔ میرے عزیزو اقارب جتنے غیر محفوظ پاکستان میں ہیں اتنے غیر محفوظ دنیا کے کسی اور خطے میں نہیں۔

  4. میرا خیال ہے صرف ہمارے تمہارے جاگنے اوربولنے سے مسلہ حل نہیں ہو سکتا ۔۔۔۔۔۔ بابا صاحب نے بڑی اچھی بات کی کہ پوری عوام کی بات کی ہے ۔۔ اور میں ان سے اتفاق کرتی ہوں کہ ہم کو ظلم سہنے کا نشہ ہو گیا ہے اوریہ انسانی نفسیات کا بہت مطبوط سیلف ڈیفنس ہے جسے ڈینائل کہتے ہیں ۔ اس ڈینائل کو ختم کرنے کے لئے مجھ جیسے سائیکاٹرسٹ کو برسا برس لگ جاتے ہیں ۔ تم ہی کہو تم اپنی اتنی پیاری اور اچھی سوچ سےکتنے لوگوں کو قائل کر سکی ہو ۔۔۔ بابا صاحب جیسا کڑوہ لکھنا بھی جگانے کے زمرے میں آتا ہے ۔۔۔۔۔۔۔ کچھ لوگ مثبت باتوں سے جاگتے ہیں اور کچھ لوگ منفی باتوں سے ۔۔۔ اسی کو Revere Psychology کہتے ہیں ۔ میں نہیں سمجھتی کہ بابا صاحب حوصلہ نہیں بڑھاتے ۔۔ جتنی وہ مثبت سوچ رکھتے ہیں کوئی اور نہیں رکھتا پر جب کوئی انسان لکھ لکھ کر تھک جائے تو اسے حق ہے کہ وہ ایسا کڑوہ بھی لکھے ۔۔۔۔۔۔ اور ظاہر ہے کہ لکھنے والے سے قاری کا متفق ہونا ضروری نہیں ہوتا۔۔۔۔ کاش لوگ بھی یہی خاموشی پر سوال کریں ۔۔۔۔ افسوس کریں ۔۔۔ گلہ کریں ۔۔۔۔ لیکن دیکھو تو ہم اکیلے ہی تڑپ رہے ہو ۔۔۔ اسی بات پر تم جیسے لکھاری تڑپتے ہیں کہ پوری قوم کیوں نہیں اپنے پر ہونے والے مظالم پر تڑپتی ۔۔۔۔۔۔ کیوں نہیں صدر کا گھیراّو جلاّو کرتی ۔۔۔۔۔ کیوں ان کاحال فرانس کے صدر جیسا کرتی ۔۔۔۔۔۔۔ تمہیں یاد ہو گا یہی عوام چیف جسٹس کو بحال کروانے کے لئے سڑکوں پر نکل آئی تھی اور رات کے ایک بجے انہیں بحال کروا کر ہی واپس گھروں میں گئی تحی ۔۔ آج اسی طرح متحد ہو کر اپنے حق کے لئے کیوں نہیں ۔۔ آج اس بات پر خاموشی دکھ دے رہی ہے ۔۔۔۔ بحر کیف میں مایوس نہیں ہوں ۔۔۔۔ الحمدوللہ

  5. بابا صاحب نے اس موضوع پر بہت اچھا لکھا ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

    “آپ سب دوستوں،احباب،ناقدین اور کرم فرما خواتین و حضرات کے تبصرے پڑھے ہیں اور میں ابھی تک اپنے اس فلسفہ گفتگو پر الحمد اللہ قاءم ہوں کہ اپنی بات پوری ایمانداری کے ساتھ کھل کر کہو اور دوسرے کی بات کھلے دل اور ذہن سے سنو اور ایک دوسرے کو اس بات پر مجبور نہ کیا جائے جو بات میں کہہ رہا ہوں وہی درست ہے اسے ہی مانا جائے۔ میں یہ بات بہت وسیع تناظر میں کسی اور جگہ لکھی تھی جسے ڈاکٹر صاحبہ نے یہاں آپکے ساتھ شیئر کر دیا۔ کبھی کبھی ایسا بھی تو ہوتا ہے نا کہ بہت معقول بات غلط وقت اور غلط مقام پر کہہ دی جائے تو بات کا اثر زائل ہو جاتا ہے۔ ویسے بھی باب شہر علم مولا علی ع نے فرمایا کہ گفتگو اپنے مخاطب کو دیکھ کر کیا کرو۔ میں دراصل ایک کم علم لیکن مطالعے کا شوقین انسان ہوں اور یہ مطالعہ صرف مجلد کتابوں کا نہیں اقوام،معاشروں اور انسانوں کا بھی ہے۔ مجھے یہ کہنے دیجئے کہ آپ میں سے جس قابل صد احترام تبصرہ نگار نے یہ کہا ہے کہ مجھے عوام کی بجائے ظالم حکومتوں کے بارے میں بھی کچھ کہنا چاہیئے تو بصد احترام نکی خدمت میں عرض ہے کہ عالمی اخبار کے علاوہ دیگر اخبارات۔فیس بک اور یو ٹیوب پر اس فقیر کے کالم،تقاریر اور شاعری اگرملاحظہ فرمائی ہوتی تو اید آپ کو یہ کہنے کی ضرورت ہی نہ رہتی۔

    مجھ جیس لوگوں ی تو ساری عمر اسی تحریک میں گزری ہے کہ ظلم اور ظالم کو ننگا کیا جائے اور اسکا ڈٹ کر مقابلہ کیا جائے۔ اسی لیئے مجھ جسے لوگ کسی عہد میں بھی کس حکومت کی آنکھ کا تارا نہیں رہے۔ لیکن مجھے اس پر فخر ہے کوئی تاسف نہیں،لکن ہم لکھنے والوں کا مسلہ یہ ہے کہ ہم خود ہی لکھتے ،خود ہی پڑھتے اور خود ہی روتے ہیں۔ جن کے بارے میں لکھتے ہیں انکو پڑھنے کی بھی توفیق نہیں کیونکہ انکو انکے سیکرٹری اخبارات کے وہ تراشے فائل میں لگا کر پیش کرتے ہیں جن میں سب اچھا لکھا ہوتا ہے۔ اک مسلہ یہ بھی ہے کہ حکومت کے خلاف لکھو تو آپ جیسے قارئین کی ایک بڑی تعداد اس پر بھی ہمیں ہی کوستی ہے اور عوام کو انکی خامی یاد دلائِیں تو بھی اپ سے ہی جوتے کھائیں۔

    لیکن کم از کم مجھ جیسے یہ راستہ چھوڑنے کے نہیں۔آپ میں سے ہر ایک ذرا بس ایک لمحے کے لیئے اہنے گریبان میں جھانکے اور خود سے سوال کرے اس نے انفرادی طور پر ایسے ظالم جکمرانوں کے خلاف قلم سے،زبان سے،سوچ سے،فکر سے کیا کوئی قدم اٹھایا ہے؟ ہم نہ جانے کیوں ہر بات کو قرآن اور اسلام سے نتھی کر دیتے ہیں۔ شاید اس لیئے کہ اللہ کا یہ پسندیدہ دین اور آخری کتاب ایک بہترین پناہ گاہ ہے۔ ہم یہ کہہ کر اپنی ذمیداری بھول جاتے ہیں کہ اللہ بہتر کرے گا۔ اے اہل ایمان عام دین فروش ملاں مولوی کے پڑھائے ہوئے اس منشیاتی بے عملی کے درس سے باہر آ جائِیں کہ سب اللہ ہی بہتر کرے گا آپکو کچھ نہیں کرنا۔یاد رکھیں نیت اور پہلا قدم آپ نے اٹھانا ہے اور اللہ پاک اپنی اعانت پھر اسمیں شامل کرے گا۔

    ابھی آپکی بہت سی باتوں کا جواب دینا ہے لیکن شاید ایک ہی نشست میں ایسا کرنا بہتر نہیں کہ ہر انسان کا ہاضمہ ایک جیسا نہیں ہوتا۔ میں اب بھی اپنی اس سوچ پر قائم ہوں کہ اگر وطن عزیز کے عوام ایک بار قلب صمیم سے یہ طے کر لیں کہ انہوں نے اس جابر اور ظالم حکومت سے نجات حاصل کرنی ہے تو یہ ایک ہفتے کی بات ہے لیکن سچ کہوں تو بے شک برا منائِیں کہ اگلے انتخاب میں ووٹ آپ نے ایک بار پھر اپنے انہی قاتلوں،چوروں اور لتیروں کو دینا ہے۔

    صفدر ہمدانی

  6. ہم اجتماعی خود کشی کر رہے ہیں ۔۔۔۔۔ از: نگہت نسیم

    سوچتی ہوں کہ سوچنا سزا کیوں بن گیا ہے
    سوچنا تو تفکرون تھا
    حکمِ قرآن تھا
    ورثہ انیبا تھا
    پھر یہ سوچا سزا کیسے بن گیا
    چاروں طرف ایک بے ہنگم سا شور ہے
    اور اس شور میں
    شعور بھی جیسے شور بن گیا ہے ۔۔
    سنا ہے کل سرکار کے مخالفت میں نعرے لگے تھے
    وہیں سرکاری ہرکارے اپنی جان بچانے میں لگے تھے
    اور گھبرا کرمیں سوچتی رہی
    بھلا یہ کوئی بتائے کہ نعروں سے پیٹ کیسے بھرے گا
    پھر
    سرکار ۔۔ سرکاری ٹی وی سب چل پڑے تھے
    عوامی صدر ۔۔ اپنی عوام سے مخاطب تھا ۔۔
    جھنجھلا رہی ہوں اب میں
    جھوٹی باتیں روزانہ آخر میں کیوں سنتی ہوں
    پرانے راگ ۔۔ پرانی باتیں ۔۔ پرانی چالیں
    آخر کیوں میں ہر بار پہلو بدلتی ہوں
    تقریر جاری تھی ۔۔
    نامہ نگار بھی تھے ۔۔۔ سرکاری مہمان بھی تھے
    اتنا شور کہ کسی کو کوئی شعور ہی نہیں رہا
    روٹی کا زکر تھا نہ کہیں پانی کی بات تھی
    کارخانے بند پڑے ہیں اور مزدور فاقہ زدہ ہے
    لوگ بچے فروخت کر رہے ہیں
    دوہزار دس میں پاکستان میں مصر کا بازار لگا ہے
    “یوسف“ کے علاوہ سب بک رہا ہے
    بچے۔عزت،غیرت،حمیت سب کچھ
    مملکت اسلامی میں لوگ روٹی کے لیئے خود کشی کر رہے ہیں
    یا اللہ
    یہ تیرے عذاب کی کیسی صورت ہے
    صدر نئے کاغذ پر لکھی برسوں پرانی تقریر کر رہا ہے
    پرانی شراب نئے جام میں بدل رہا ہے
    اور میں سوچ رہی ہوں
    کہ
    عوامی صدر نے اپنی عوام کے منہ پر بے حسی سے تھپڑ ماڑا
    غریب روزگار کہاں سے لائے گا اس کا زکر کہیں نہیں
    جن لوگوں کو مرلے دو مرلے کڑوڑوں دینے کی بات تھی
    اس خوش نصیبی میں بیچاری عوام کا کہیں زکر نہیں
    ہائے ۔۔ عوامی صدر تم نے دیکھا ہی نہیں
    کھلے آسمان تلے بھوکے بچے ۔۔ مرتے بچے ۔۔
    خودکشیاں کرتے بےبس لوگ ۔۔
    بے حس ، بے ایمان نہیں تھے جو یوں مر گئے
    مرنے والوں نے اپنے ہاتھ نہیں پھیلائے
    تم جیسے بھیس نہیں بدلے
    کسی کو دھوکے سے نہیں مارا
    آہ !
    بے حس عوامی صدر کی بے بس عوام ۔۔
    شاید
    ہم سب اجتماعی خود کشی کر رہے ہیں

    نگہت نسیم .سڈنی

  7. خاموشی ، سونا ہے تو تو نقصان بھی دیتی ہے ، مگر محترم صفدر صاحب ، آپ اس عوام کے لیے نہایت غصے کا اظہار کر رہے ہیں ، اور توقع رکھ رہے ہیں ، جنہیں اپنی بنیادی چیزیں حاصل کرنے لیے تگ و دوہ کرنی پڑتی ہے ، اکثریت عوام کو سیاسی شعور نہیں ہے ، سکول کی تعلیم سے سیاسی شعور آتا ہے ، لیکن ان کو صرف قران کی تعلیم دی جاتی ہے ، اور صبر کا گھونٹ پلانے کے لیے ہر چیز خدا کی مرضی پی چھوڑ دی جاتی ہے یا قسمت میں یہی لکھا ہے کا ، سبق دے کرمنہ بند کر دیا جاتا ہے ، پہلے پیٹ آتا ہے ، وہ بھرنے کے لیے وہ دن رات محنت کرتا ہے غلط قسم کی روایتوں کے لیے پیسہ جمع کر کے ، دنیا داری بھی کرنی ہوتی ہے اس کی طاقت اسی میں ختم ہو جاتی ، وہ بے حس نہیں ہیں . نہ ہی بےشرم، ،، بے بس ضرور ہیں ،
    وہ جو آواز اٹھاتے ہیں ان کا کیا حشر ہوتا ہے ، جیل میں یا مروا دئیے جاتے ہیں ، الله ہی رحم کرے کرے ، اس ملک کی بہتری کے لیے ہم سب د عا کرتے ہیں – ،، اس امید کی ساتھ کہ ،،،،،،وہ sbha کبھی تو آے گی ،، ،،،

  8. یہ نظم ۲۰۱۰ میں لکھی تھی ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ آج جب پارلیمنٹ میں صدر زرداری کو خطاب کرتے دیکھا تو اس نظم کو پڑھا سوائے اس کے یوسف گیلانی نہیں تھا باقی سب کچھ ویسا ہی تھا ۔۔۔۔۔۔ ایک جامد لمحہ ۔۔۔۔۔۔۔ ایک سکوت چھا گیا میرے چاروں طرف ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ بے اختیار ہو کر دعا کر رہی ہوں ۔۔ اللہ میری زمین پر رحم فرما دے ۔۔۔۔۔۔۔۔ الہی آمین

  9. ڈاکٹر نگہت آپکی تڑپ اور دعا اپنی جگہ لیکن یہ بات یاد رکحیں اللہ کی رحمانیت کا امتحان لینا بھی کفر ہے اور پھر اللہ صرف مسلمانوں کا نہیں ہے اور وہ تو صرف اس کرہ ارض کا بھی نہیں جس پر ہم آپ رہتے ہیں۔وہ تو رب العالمین ہے۔ہزاروں جہانوں کا خالق و رازق و مالک ہے۔ کبحی سوچیءے کہ آخر وہ ہر دم صرف ہم پر ہی رحم کیوں کرے؟ پہلے تو ہمیں اپنے آپ کو اسکی رحمت کے قابل بنانا ہے۔یہ بات سوچنے کی ہے کہ کیا ہم اپنے اعمال کے اعتبار سے اسکی رحمت کے حقدار ہونے کے قابل ہیں؟ اسلام اور مسلمان کو الگ الگ رکحتے ہوءے اس بات پر غور کرنا ہو گا کہ مسلمان نے اسلام کی آفاقیت کو محدودیت میں بدل کر اسلام کو نقصان پہنچایا ہے۔قرآن یوں تو پڑھنے کی ایک کتاب ہے لیکن دراصل اس اور اگلے جہان کے لیئے ایک نسخہ کیمیا ہے۔ قرآن کتاب عمل ہے وہ عمل جو اللہ کے حبیب نے آیت در آیت کیا۔ ہم کو بے شک اسکی رحمت کی آس رکحنی ہے۔ناامید نہیں ہونا ہے لیکن مرکزی اور کلیدی نکتے پر ہر لمحے غور کرنا ہے کہ رحمانیت اسکی مجبوری نہیں ہے کہ مسلمان یہ سمجھے کہ وہ اگر اللہ کے حبیب کی امت میں سے ہے تو اس سے خالق کونین کوئی ترجیحی سلوک کرے گا بلکہ یاد رکھیں اللہ کے حبیب کے امتیوں کا روز محشر سب سے کڑا حساب ہو گا۔
    قَدْ جَاءَكُم مِّنَ اللّهِ نُورٌ وَكِتَابٌ مُّبِينٌO
    ’’بے شک تمہارے پاس اللہ کی طرف سے ایک نور (یعنی حضرت محمد صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) آگیا ہے اور ایک روشن کتاب (یعنی قرآن مجید)o‘‘
    قُلْ إِن كُنتُمْ تُحِبُّونَ اللّهَ فَاتَّبِعُونِي يُحْبِبْكُمُ اللّهُ.
    ’’(اے حبیب!) آپ فرما دیں : اگر تم اﷲ سے محبت کرتے ہو تو میری پیروی کرو تب اﷲ تمہیں محبوب بنا لے گا۔‘‘
    آل عمران، 3 : 31

  10. عالمی آخبار کے قابل صد احترام ساتھیوں سلامت رھیں خوش رھیں آسودہ و خوش حال رھیں اور اپنے فکری نور سے دینا میں اجالا کرتے رھیں ،
    خاموشی پر کتنی ساری باتیں ّپڑھی ھیں اورمیں ھمشیہ خاموشی کی سنگت میں کہاں سے کہاں نکل جاتی ھوں
    میں اس بات سے متفق ھوں کہ عوام کی خاموشی نے ھمارے کرپٹ حکمرانوں کے حوصلے بہت بلند کردے اب ساری دینا شور مچارھی ھے مگر اقتدار کے بھوکے پیاسے زرداری پیسے کی محبت میں ایسے گرفتار ھیں کہ وہ آنے والے بہت بھیانک وقت کی سرگوشی بھی نیہں سن سکتے ،
    عوام میں سیاسی شعور بھی ھے اور ھمت و حوصلہ بھی ھے مگر ھر چیز کا ایک وقت ھوتا ھے اور ھمارے 60ملین ڈالر کو سوئس بنک میں حفاظت سے رکھتے ھوۓ زرداری نہ کھبی سوچا بھی نیہں ھوگا کہ ایک دن انکی پکڑ ھوجاۓ گی
    عوام خاموش ضرور ھے مگر دھیرے دھیرے جاگ رھی ھے
    سیاسی بیداری کی لہر بھی کروٹ لے رھی ھے
    لوگ میڈیا کی طرف زیادہ متوجہ ھیں
    انشا اللہ ایک دن اسی پلیٹ فارم سے خوشحالی اور تعمیر نو کی نوید سارے پاکستان میں سنی جاۓ گی
    پاکستان اللہ تعالی کا انعام ھے
    اور جب تک ایک بھی حب الوطن زندہ ھے پاکستان سلامت رھے گا اور تاقیامت رھے گا
    بس دوستوں یہی تسلی کی باتیں ھیں جو میں اپنے آپ سے کرتی رھتی ھوں

    مگر آیئے پہلے ڈاکٹر نگہت نسیم کی نظم پڑھتے ھیں اور انکو داد وستائش کے ساتھہ مکلمل صحت یابی اور شفایابی کی دعا کرتے ھیں
    کہ ان دنوں وہ بستر علالت پر ھیں ، میرا مسیحاء بیماری میں بھی کتابوں سے اپنا دل رھی ھیں خاص کر قصص الانبیاء ایک نیۓ جوش سے پڑھ رھی ھیں اور دین کی باتیں بھی بہت ھی پرجوش طریقے سے سن رھی ھیں اور ایک نیے لطف سے روشناس ھويئں ھیں
    ھم سب اپنی بہت پیاری بہن اور عزيز دوست ڈاکٹر نگہت نسیم کی صحت کاملہ کی دعا کرتے ھیں ايئۓ انکی نظم پڑھتے ھیں

    یا اللہ
    یہ تیرے عذاب کی کیسی صورت ہے
    صدر نئے کاغذ پر لکھی برسوں پرانی تقریر کر رہا ہے
    پرانی شراب نئے جام میں بدل رہا ہے
    اور میں سوچ رہی ہوں
    کہ
    عوامی صدر نے اپنی عوام کے منہ پر بے حسی سے تھپڑ ماڑا
    غریب روزگار کہاں سے لائے گا اس کا زکر کہیں نہیں
    جن لوگوں کو مرلے دو مرلے کڑوڑوں دینے کی بات تھی
    اس خوش نصیبی میں بیچاری عوام کا کہیں زکر نہیں
    ہائے ۔۔ عوامی صدر تم نے دیکھا ہی نہیں
    کھلے آسمان تلے بھوکے بچے ۔۔ مرتے بچے ۔۔
    خودکشیاں کرتے بےبس لوگ ۔۔
    بے حس ، بے ایمان نہیں تھے جو یوں مر گئے
    مرنے والوں نے اپنے ہاتھ نہیں پھیلائے
    تم جیسے بھیس نہیں بدلے
    کسی کو دھوکے سے نہیں مارا
    آہ !
    بے حس عوامی صدر کی بے بس عوام ۔۔
    شاید
    ہم سب اجتماعی خود کشی کر رہے ہیں

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *