جزاک اللہ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ جزاک اللہ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔ جزاک اللہ

تحانکس

میرے معبود
میں تیری پناہ میں آتی ہوں شیطان مردود سے
اور شروع کرتی ہوں تیرے ہی نام سے
تو
جو سب جہانوں کا مالک ہے
سب سے زیادہ رحم فرمانے والا ہے
اور بڑا ہی بخشش کرنے والا ہے
اے میرے معبود!
تیرے ہی لیے ہے ساری حمد و شکر گزاری میری
تیری ہی عطا ہے بدن کی صحت وسلامتی میری
اور
تیرے ہی لئے ہے سب تعریفیں اور ممنونیت میری
تیری ہی عطا ہے ہر روگ و بیماری میری
اے میرے معبود
کوئی شخص تیرے شکر کی کسی منزل تک نہیں پہنچ سکتا
کہ
تیرے اتنے احسانات اایک کے بعد ایک جمع ہوتے جاتے ہیں
یوں ہر پل اس پر مزید شکریہ لازم وواجب ہوتے جاتے ہیں
میرے معبود ۔۔ سچ تو یہ ہے ۔۔۔۔ کہ ۔۔۔۔
کوئی شخص کتنی ہی کوشش کیوں نہ کر لے
وہ تیری اطاعت کےکسی درجہ پر نہیں پہنچ سکتا
وہ تیرے کسی استحقاق کا مقابلہ نہیں کر سکتا
جو تیرا فضل و احسان اس کے شامل حال نہ ہوتا
تو تیرا شکر ادا کرنےسے قاصربے حال ہی رہتا

میں شکر گزار ہوں اپنے پاک رب کی جو سارے جہانوں کا مالک ہے ۔۔
میں شکر گزار ہوں محبوب خدا رسول پاک محمد صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی جو سارے جہانوں کے لئے رحمت ہیں ۔۔۔۔۔
میں شکر گزار ہوں محبوب خدا رسول پاک محمد صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی آل پاک کی جو زمان مکاں کے وارث ہیں ۔۔۔۔۔۔
میں شکر گزار ہوں اپنے ماں باپ کی جو میری دین و دنیا میں پہچان ہیں۔۔۔
میں شکر گزار ہوں اپنے بہن بھائیوں کی جو میرے لئے دعاوں کے سائیان ہیں ۔۔۔۔۔
میں شکر گزار ہوں بابا صاحب “محترم المقام جناب صفدر ہمدانی صاحب ” کی جنہوں نے مجھے ہر وقت دعا دی اور میری ہر قدم پر راہنمائی کی ۔۔۔
میں شکر گزار ہوں اپنے رفیق سفر کی جس کی مہربانی اور محبتوں کی کوئی انتہا نہیں ۔۔۔
میں شکر گزار ہوں اپنے بچوں کی جو خدا کی طرف سے میری پہچان ہیں ۔۔
میں شکر گزار ہوں آپ سب جن کی پر خلوص محبتوں اور ان گنت دعاوں نے مجھے اس تکلیف اور رنج سے نجات دلوائی جو میرا مقدر بن سکتی تھی ۔۔۔۔۔

جزاک اللہ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ جزاک اللہ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ جزاک اللہ

29 thoughts on “جزاک اللہ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ جزاک اللہ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔ جزاک اللہ”

  1. بہن نگہت بہت بہت مبارک ہو۔ ابھی آپ سے فون پر بات کرکےاور معلوم ہوکر بہت خوشی ہوئی کہ آپ ماشا اللہ صحت یاب ہوکر گھر تشریف لے آئیں۔

  2. اسلام علیکم
    الحمدُ للہ قربان اُس پاک ذات کے جو اپنے بندوں کی دعائیں سنتا اور ہمیں تکلیفوں سے نجات عطا کرتا ہے ۔
    بہن نگہت نسیم گھر اآنا بہت بہت مبارک ۔اللہ اآپ کو ہمیشہ خوش و خرم اور تندرست و توانا رکھے اور اآپ اپنے خاندان کے ساتھ سکھی رہیں آمین
    ابھی محترم بھائی شمس جیلانی نے بھی مجھے آپ کے گھر آنے کی خوشخبری سنائی تھی ۔ اللہ کا بہت شکر ہے ۔
    عالم آرا
    وینکور

  3. شمس بھائی مجھے سب سے پہلا فون آپ کا ہی ملا تھا سچ پوچھئے بہت بہت خوشی ہو ئی ۔۔ اللہ کریم و رحیم آپ کو تاحیات مجھ پر سلامت رکھے ۔۔ میں آج کل ایک بار پھر ” روشی حرا سے ” پڑھ رہی ہوں اوروقت کی اس دستیابی پر نازاں ہوں ۔۔ خوش رہیئے بھائی ۔۔ الہی آمین

  4. میری پیاری آپا سلامت رہیئے ۔۔ آپ کی دعائیں مجھ تک پہنچتی تھیں ۔۔۔ اور میں دل ہی دل میں خوش ہوتی تھی کہ اب پتہ چلا آپا کو نگہت کتنی ضرورری ہے ۔۔۔ ہاہاہاہاہا ۔۔ مان سے کہا آپا ۔۔ خوش رہیئے ۔۔

  5. شاھین حیدر رضوی نے کہا ہے:
    September 18, 2012 بوقت 6:44 am ایڈٹ

    میری جانب سے ھم سب کی بہت عزيز ترین بہن ڈاکٹر نگہت نسیم آف سڈنی کی آپ سب عزيز ترین بہن بھایئوں کی دعاوں کے طفیل کامیاب آپریشن کے بعد گھر واپسی کے پرمسرت موقع پر سب کو آپ سب کی پسندیدہ مھٹای پہچانی ھے ، اپنے اپنے خیالی عنوان سے مطلع فرمايئۓ
    تاکہ گرم گرم تازہ مٹھائ اور خاص کر بہترین عربی مٹھائ آپ سب کی خدمت میں پیش کی جاۓ

    میری دلاری میری پیاری بہن شاہین ۔۔۔۔ خوشی میں تم کچھ بھی کر سکتی ہو ۔۔ اس کا بین ثبوت تمہارا یہ تبصرہ ہے جو میں دوسرے بلاگ سے اٹھا کر یہاں لائی ہوں ۔۔ تم بھی نہ ہاہاہاہا۔۔ مٹھائی کا آڈر درست جگہ بھیجنا میری دوست ۔۔ ہاہاہا

  6. ابھی ابھی مجھے میرے ہوسپٹل کی طرف سے اسٹاف ممبرز نے خوبصورت گلدستہ گھر بھیجا ہے ۔۔۔۔ میں بہت خوش ہوں ۔۔ شکریہ میرے دوستو ۔۔ سلامت رہئے

  7. اے میرے معبود!
    ایسی حالت میں تجھ سے بڑھ کر کون کریم و رحیم ہو سکتا ہے
    ایسی حالت میں مجھ سے بڑھ کر کون وبرباد اوربد بخت ہو سکتا ہے
    بے شک تیری توصیف تیرے ہی لطف واحسان کے ساتھ ہو سکتی ہے
    تو بلند تر ہے
    تو عادلوں کا عادل ہے
    تو رحمان و رحیم ہے
    تو کریم و غنیم ہے
    جو شخص تیری نافرمانی کرے اسے یہ اندیشہ ہو ہی نہیں سکتا کہ تو اس پر ظلم وجور کرے گا
    جو شخص تیری رضا وخوشنودی کو ملحوظ خاطر اور بلند ترنہ رکھ سکے تو اس سے خفا ہو گا
    میرے معبود
    تجھ سے کبھی حق تلفی کا خوف نہیں ہو سکتا
    تو محمد ص اور ان کی آل پر رحمت نازل فرما
    میری آرزؤوں اور تمناؤں کو پوار کر دے یا رب
    میری ہدایت اوررہنمائی میں اضافہ کر دے یارب
    مجھے میرے کاموں میں توفیق سے ہمکنارکر دے یارب
    میری حضوری ، میری شکرگزاری کو قبول کر لے یارب
    میرے معبود
    تو ہی نعمتوں کا بخشنے والا اور لطف وکرم کرنے وا لا ہے
    تو ہی میرا رب ہے ۔۔۔۔۔ تو ہی میرا رب ہے ۔۔تو ہی میرا رب ہے
    ڈاکٹر نگہت نسیم
    سڈنی

  8. دینا کا سب سے بڑا بوکے دینا کے سب سے خوجصورت ترین پھولوں سے سجا مہکتا ھوا ھماری بہت پیاری اور بہت عزيزتر دوست ڈاکٹر نگہت نسیم میری چاند
    میری گڑیا
    میری سو‏يٹ
    میری کیوٹ
    میری کومل اینڈ کول
    میری شہزادی
    میری دوست
    میری بہن
    میری غم گسار
    میری مسیحاء
    تمھارے لیے بھج رھے ھیں اسکی خوشبو سے تمھارا دل و دماغ و گھر اور پورا سڈنی مہک اٹھے گا
    میں بہت خوش ھوں میری بہن گھر آگی ھے میں بہت ھی خوش ھوں ابھی تمھاری بہت پیاری سی آواز بھی سنی ھے آج جیسے پورا کویت خوش ھورھا ھے کہ میری دوست گھر آگی ھے اور اسکی تکالیف میں پہلے کی نسبت بہت کمی ھے اللہ پاک تم کو بحق آل محمد ص بحق علی علیہ سلام و بی بی فاطمہ زھراء کے دینا کی ھر نعمت سے تمھاری جھولی بھر دے آمین ثم آمیں
    شکر یا رب
    شکرآ کیثر
    شکر میرے رب
    شکر اہف شکر

    اللہ پاک کا لاکھہ لاکھہ شکر ھے میرے معبود تیری رحمتوں و برکتوں کا شکر ھے
    شکر المحد اللہ
    الف شکر یا رب العالمین

  9. ے میرے معبود!
    ایسی حالت میں تجھ سے بڑھ کر کون کریم و رحیم ہو سکتا ہے
    ایسی حالت میں مجھ سے بڑھ کر کون وبرباد اوربد بخت ہو سکتا ہے
    بے شک تیری توصیف تیرے ہی لطف واحسان کے ساتھ ہو سکتی ہے
    تو بلند تر ہے
    تو عادلوں کا عادل ہے
    تو رحمان و رحیم ہے
    تو کریم و غنیم ہے
    جو شخص تیری نافرمانی کرے اسے یہ اندیشہ ہو ہی نہیں سکتا کہ تو اس پر ظلم وجور کرے گا
    جو شخص تیری رضا وخوشنودی کو ملحوظ خاطر اور بلند ترنہ رکھ سکے تو اس سے خفا ہو گا
    میرے معبود
    تجھ سے کبھی حق تلفی کا خوف نہیں ہو سکتا
    تو محمد ص اور ان کی آل پر رحمت نازل فرما
    میری آرزؤوں اور تمناؤں کو پوار کر دے یا رب
    میری ہدایت اوررہنمائی میں اضافہ کر دے یارب
    مجھے میرے کاموں میں توفیق سے ہمکنارکر دے یارب
    میری حضوری ، میری شکرگزاری کو قبول کر لے یارب
    میرے معبود
    تو ہی نعمتوں کا بخشنے والا اور لطف وکرم کرنے وا لا ہے
    تو ہی میرا رب ہے ۔۔۔۔۔ تو ہی میرا رب ہے ۔۔تو ہی میرا رب ہے
    ڈاکٹر نگہت نسیم
    ماشا اللہ
    اللہ اپنے خاص بندوں کو ھی یہ توفیق عطا کرتا ھے
    اللہ کرے زور قلم زور علم زور سخن اور زیادہ

  10. جزاک اللہ ۔جزاک اللہ ۔جزاک اللہ
    اآپاجی اآج بلاگ دیکھ کرنہایت ہی مسرت ہوئی کہ اآپ صحت یاب ہوکرگھرتشریف لاچکی ہیں۔اللہ تعالیٰ ہمیشہ تکالیف سے بچائے رکھے اورمشکل وقت میں اآپ کاساتھ دے۔(اآمین )اآپاجی۔بہت بہت مبار ک ہو۔کھانے پینے کاخیال رکھنااورکوئی پرہیزہوتووہ ضرورکرنا۔عزیزکی التجاہے اآپ سے۔اآپاجی میرادل چاہتاہے کہ میں آپ سے بات کروں۔لہذاگذارش ہے کہ مجھے اپنافون نمبرعطاکریں ۔

  11. بہت ہی پیارے بھائی طارق سلامت رہو .. خوش رہو .. تمہاری دعائیں اور پرہیز کی تلقین سر آنکھوں پر …. میرا نمبر ہے کوڈ سمیت .. 061 425 20 1035 .. اخبار کے فوٹ نوٹ پر بحی لکھا ہوا ہے .. دن میں کسی وقت شام سے پہلے فون کر لینا .. جیتے رہو

  12. مبارک ،مبارک صد ہزار مبارک ،پروردگار عالم عالمی اخبار کی زینت میری مسیحا نسیم کو ساتھ خیر کے واپس لایا ،سلامت رہو جگ جگ جیو ،دعا گو زائرہ بجّو

  13. پیاری بجو .. میں آپ کا دوسرے بلاگ میں تبصرہ پڑھ رہی تھی جس میں آپ نے آیت کریمہ کے ورد کی بات کی تھی .. بجو ہماری بلاگ فیملی پر یہ سال بہت ہی بھاری جا رہا ہے . آپ کہے تو ہم سب مل کر آیت کریمہ پڑھ لیتے ہیں ……….. آپ کی اجازت ہو تو لسٹ بنا لیتی ہوں .. آپ کی راہنمائی کی ضرورت رہے گی .. دعا بھی آپ ہی کروائیں گی انشاللہ ..

  14. جزاک اللہ پیاری شاہین تم سے بات کر کے روح تک ٹھنڈی ہو جاتی ہے . اللہ تمہیں ہر دم خوش و نازاں رکھے .. الہی آمین . تمہارے پاکستان جانے کی خبر دل کو راحت دے رہی ہے ..انشاللہ امی جی کی پرنور زیارت کے بعد تمہیں دائمی سکون نصیب ہو جائے گا ….. یہ دنیا کے میلے ہیں اس میں چلنے پھرنے والوں کو ہی سکون ہے .. اللہ تمہاری حفاظت فرمائے .. الہی امین

  15. قران خوانی یا آیت کریمہ کا ورد کی بات بہت اچھی لگی اور انشا اللہ پیاری بجو اور میری پیاری بہن ڈاکٹر نگہت نسیم آف سڈنی آپ دونوں جلدی سے فہرست بنا لیجیے تاکہ ھم سب اس آیت مبارکہ کو پڑھ کر ھر مشکل و آزار سے محفوظ رھیں
    واقعی یہ سال بہت نا خوشوار رھا
    پاکستان کے لیے بھی
    اور اھل پاکستان کے لیے بھی
    مقیمین کے لیے بھی اور جو باھر ھیں انکے لیے بھی
    اور انشا اللہ اللہ پاک آپ سب کی دعاوں کو التجاوں کو قبول فرمانے والا ھے
    اور انشا اللہ اللہ پاک اپنا کرم فرماۓ گا
    اللہ پاک ھر ایک کی مشکل کو آسان فرماۓ آمین ثم آمیں
    آج ایک تو بہت دنوں کے بعد ڈاکٹر نگہت نسیم کی پیاری نفیس شائستہ اور روح پرور آواز سنی تو لگا جیسے ملیوں تک صحراء کاموسم گل و گلزار ھوگیا
    اور آج ترنم کے پاس جارھی ھوں جو ابھی پاکستان سے آئ ھے
    اور ما شا اللہ دعا زھرا کی کتاب بھی شا‏ی‏ع ھو کر اگی ھے خوشیوں بھرے غبارے اور میری عزيز تر بہن ڈاکٹر نگہت نسیم کی کتب بھی آج مجھے مل جايئنگیں
    آج تو مجھے شکرانہ کی نمازادا کرنی ھے اور کسی کی مشکل کو آسان کرنا ھوگا اللہ کا شکر ھے اللہ کا شکر ھے اللہ کا شکر ھے
    زائرہ بجو آپکی دعاوں نے مجھہ میں بڑي تازگی سی بھر دی ھے ، سلامت رھیں
    آچھی بہن عالم آراء سلامت رھیں بعافیت رھیں اللہ تعالی آپ سب کو سلامت بعافیت رکھے آمین ثم آمین

  16. اچھی بجو پلیز اب آنے میں تاخیر نہ کیجیے گا
    آپکی باتوں سے سکون ملتا ھے اور آپکے آنے سے بلاگ میں رونق بھی آجاتی ھے ، اللہ پاک آپکو عمر طویل اور ھمشیہ صحت و تندرستی کے ساتھہ ھمشیہ اپنے حفظ وامان میں رکھے آمین ثم آمین
    چلیے اب کوئ کہانی لکھیے اور آپ میری ایمل پر اپنے اپنے عنوانات بھیج دیجیے تاکہ دعا زھراء کی کتاب خوشیوں بھرے غبارے آپ کے کتب خانوں کی زنینت بن سکے ، آپ سب کی دعاوں کے طفیل وہ اتنی کم عمری میں صاحب کتاب ھوگی ھے ماشا اللہ
    اب انشا اللہ میری پاکستان روانگی 28 اکتوبر کو ھے اور مجھے بہت سارے عالمی آخبار کے دوستوں سے ملاقات بھی کرنی ھے
    مگر سب سے پہلے تو مجھے والدہ ماجدہ کی قدم برسی کرنی ھے حالانکہ ھر دوسرے تیسرے دن فون پر تفصیلی بات ھوتی ھے مگر ان سے ملاقات کا ملنے کا سوچ کر ھی برسوں کی تھکن زائل ھونے لگتی ھے ،ساری مشرقی ماوں کی طرح میری ماں بھی بہت آچھی ھیں ھم سے خدمت لینے کے بجاۓ ھماری خدمت کرنے میں پیش پیش رھتی ھيں ، اللہ پا ک ھماری ماوں کو سلامت رکھنا الہی آمین ثم آمین

  17. اسلام علیکم سلامت رہو بہن نگہت
    بہت اچھا لگا اور تمہارے قہقہے میں میں نے اپنا قہقہہ بھی شامل کر دیا اس لئے کہ کھل کر ہنسنا بھی زندگی ہے ۔
    یقنیآ پیاری بہن ہم سب ہی ایک دوسرے کے لئے بہت اہم ہیں کوئی ایک بھی کچھ دن نظر نہ آئے تو کہیں میں دل نہیں لگتا ۔اور اس کے لئے دعا دل سے نکلتی ہے

    پیاری بہن شاھین سلامت رہو خوش رہو ۔ تمہاری دعائیں ہم سب کے لئے ہی بہت خوبصورت تحفہ ہیں جو ہمیں بہت تقویت دیتی ہیں ۔کیونکہ ہماری عمر کے لوگوں کو دعاؤں کی زیادہ ضرورت ہوتی ہے ۔سُکھی رہو ۔
    یہ بات بڑی اچھی ہے کہ ہم سب مل کر آیۃ کریمہ پڑھیں اور سب کے لئے دعا کریں انشاء اللہ
    دعا کی طالب
    عالم آرا

  18. باجی السلام علیکم
    سب سے پہلے تو اپنی دیر سے آمد پر معذرت
    دراصل اپنے برادر ان لاء کی شادی کے سلسلے میں حیدرآباد گیا ہوا تھا
    آپ کی آمد اور صحت یابی پر اللہ کریم کا ہزار ہا شکر
    آپ کو بلاگ پر دیکھ کتنی خوشی و مسرت ہوئی
    الفاظ اظہار سے قاصر ہیں
    اللہ کریم
    آپ
    کو صحت و تندرستی عطا فرمائے
    اور
    ہمیشہ اپنی پناہ و امان میں رکھے
    ہماری تمام دعائیں آپ کے
    اور
    آپ کے اہل خانہ کے ساتھ ہیں
    اللہ کریم
    آپ کو ہر امتحان و پریشانی سے بچائے
    آمین

  19. اسّلام علیکم محترم ہم نشینوں ،
    میری مسیحا بیٹی ،سلامت رہو بڑا نیک خیال ہئے لیکن بات یہ ہئے کہ میرا ابھی اسی ہفتے یہ عمل اختتام پذیر ہو گا پھر میں ایک ہفتے کا وقفہ ضرور کرتی ہوں دوسرا عمل شروع کرنے کے لئے ،سب ساتھیوں سے رائے لے لو ،23 ستمبر کو میرا عمل ختم ہوگا 30 ستمبر تک وقفہ چاہوں گی پھر انشاللہ سب کے ساتھ پڑھوں گی ،
    لیکن میری ایک اور رائے بھی ہئے حلّ مشکلات کے لئے چالیس مرتبہ سورہ یٰسین بھی پڑھی جاتی ہئے اگر سب کی رائے ہو تو سبحان اللہ ورنہ تو آئت کریمہ کا ہی ورد کر لیں گے
    دعاگو بجّو

  20. جی بجو ایسا کر لیتے ہیں کہ 30 ستمبر تک سورہ یسین پڑح لیتے ہیں پھر آیت کریمہ پڑھ لیں گے .. آپ سب کا کیا خیال ہے .. جلدی سے کہیئے پلیز

  21. آپاجی ۔۔۔۔ آپ نےجورابطہ نمبردیاہے وہ شایدآپ کے وطن پاکستان کاہےیاپھرسڈنی کانمبرنہیں لگ رہا۔میں نے بڑی کوشش کی نمبرملانے کی مگربدقسمتی سے نہیں لگ سکا۔ اگرتونمبرپاکستان کاہے توالمیہ یہ ہے کہ ہم پاکستانیوں سے براہ راست فون پررابطہ نہیں کرسکتے ہیں ۔حکومت ہندنے جموں وکشمیرمیں پاکستان میں فون رابطے پرپابندی عائدکی ہوئی ہے ۔جس کے باعث ہم اپنے سگے رشتہ داروں سے بات نہیں کرپاتے۔۔۔لیکن اگرپاکستانی چاہیں توجموں وکشمیروالوں کیساتھ بات چیت بذریعہ فون کرسکتے ہیں۔ خیر!اس المیے پرلکھناشروع ہوجائوں گاوبات لمبی ہوجائیگی ۔
    اگرآسٹریلیاکانمبرہے تونہ جانے کیوں نہیں لگ رہاہے۔آپ صحت یاب ہوکرگھرآچکی ہیں اورعالمی اخبارکے بلا گ پرآپ کی آمدسے پھرسے بہارآچکی ہے تومجھے بہت اچھالگ رہاہے۔
    آپ کی شخصیت نے مجھے بہت متاثرکیاہے ، یہی وجہ تھی کہ گذشتہ روزمیرے دل کی بات باہرنکل گئی اورمیں نے اآپ نے نمبرمانگ لیا۔اورچاہاکہ میں بذریعہ فون آپاجی کوصحت یابی پرمبارکبادکہہ دو۔اوراسی خوشی کے موقعہ پرمیری آپ سے بات کرنے کی تمناپورے ہوجائے گی۔انشاءاللہ میری خواہش کوپوراکرنے میں اللہ تعالی میری مددفرمائیں گے ۔۔۔۔اللہ تعالی بلاگ فیملی میں شامل تمام ہمسفروں کوسلامت رکھے۔آمین۔

  22. اسلام علیکم ساتھیو
    بہن نگہت نسیم ، شاھین رضوی اور بہن زائرہ خوش رہیں اور سارے عالمی ساتھیوں کے لئے بھی یہ ہی دعا ہے کہ وہ خوش و خرم اور ہر پریشانی سے دور رہیں آمین
    میں بھی ستمبر کے آخر ہفتے میں پاکستان جا رہی ہوں اپنی پیاری باجی سے ملنے جو ماں کے بعد ہم بہن بھائیوں کی ماں بھی ہیں ۔ان کی طبیعت نا ساز ہے جس نے بے چین کردیا ۔
    یٰسین شریف کا ختم ضرور کر لیں ،مجھے بتائیں کہ میں کتنی دفعہ پڑھوں ،
    اللہ ہم سب کو اپنے حفظ و امان میں رکھے اور ہمیں قرآنِ کریم کوسمجھ کر پڑھنے کی توفیق عطا فرمائے ۔آمین
    زائرہ بہن آپ سے سورۃ غاثیہ کے بارے میں پوچھا تھا کہ جسم پر ورم کے لئے اکیس دفعہ پڑھ کر پانی پر پھونک کر پلانا ہے یا صرف جسم پر پھونکنا ہے ۔یہ آپ نے اپنے علاج والے بلاگ میں لکھا تھا ۔لیکن مجھے یہ یاد نہیں کہ پانی پلانا ہے یا جسم پر دم کرنا ہے ۔
    دعاؤں کی طالب
    عالم آرا

  23. اسلام علیکم
    بہن زائرہ سلامت رہئے خوش رہئے ،اللہ آپ کو جزائے خیر دے ،
    معافی چاہتی ہوں کہ یہ بلاگ پہلے پڑھ لیا پھر خیال آیا کہ پچھلا بلاگ دیکھ لوں اور جیسے میرے مسئلے کا حل موجود تھا بے اختیار دل سے آپ کے لئے دعاؤن کا سلسلہ چل نکلا ، کہ آپ نے ایک اور ایسا پیارا طریقہ لکھا استخارے کا کہ سبحان اللہ ۔
    میں بھی کوئی بھی وظیفہ پڑھتے ہوئے بہت خوف کا شکار ہوتی ہوں ،آپ نے جو استخارہ لکھا یہ تو بہت ہی خوبصورت بات ہے کہ ہم کس طرح اپنے اللہ کی طرف رجوع ہو کر اپنے لئے بھلائی مانگ سکتے ہیں ۔جزاک اللہ خیر
    ایک بار پھر بہت شکر گزار ہوں ،
    اللہ ہم سب کو پریشانیوں سے نکالدے آمین ثمہ آمین
    بے شک وہ اپنے بندوں پر بہت مہربان ہے کہ انہیں اتنے اچھے ساتھی اور ہمدرد لوگوں کا ساتھ عطا کرتا ہے ۔
    عالم آرا
    وینکور

  24. مصباح بھائی کا برسبین سے فون آیا تھا ۔۔۔۔ میری تو جیسے ساری تکلیف ہی دور ہو گئی ۔ جی بھائی میں نے کل ہی سورہ الکوثر پڑھ کر پانی پیا بھی تھا اور دیواروں پر چھڑک بھی دیا تھا ۔۔ ماشاللہ طبعیت میں اب گرانی نہیں ہے ۔۔ جزاک اللہ ۔۔ بھائی آپ کی مصروفیت اپنی جگہ پر ہم سب آپ کے بغیر اداس ہو جاتے ہیں اور یہ بات میں نے ہر بار آپ سے کی ہے ۔۔ پلیز پلیز پلیز اپنی حاضری کو ہم سب کی خاطر یقینی بنا دیجئے ۔۔۔ انشاللہ

  25. اسّلام علیکم میرے تمام معزّز ہم نشینوں ،

    بہن عالم آراء ،کہتے ہیں سفر میں حضر ہئے پاکستان کا یہ سفرآ پ کوبہت بہت مبارک ہو ،اور ا للہ رحمٰن ورحیم آپ کی باجی کا پر شفقت سائہ ساتھ صحت سلامتی کے قائم و دائم رکھّے آمین الٰہی آمین
    بہن اللہ نے ہمارے لئے زندگی کے ہر ہر مقام پر سہولتیں رکھ دی ہیں کیونکہ وہ ہئے ہی بڑا مہربان نہائت رحم والا انشاللہ آئندہ بھی اس کی عطا کردہ اور سہولتیں تلاش کر کے ایک دوسرے کو بتائیں گے
    ،،،،،،،،،،،،،،،،،،،،،،،،،،،،،،،،،،،،،،،
    ڈئر شاہین حیدر دعاء کی کتاب کی مبارکباد لو اور مجھے زرا دعاء کے پاپا کا فون نمبر اس آئ ڈی پر بھیج دو تاکہ میں دعاء کے ساتھ اس کے نیک ماں باپ کو بھی مبارک باد دے سکوں
    zairaabidi110@gmail.com
    دعاگو
    زائرہ بجّو

  26. اسلام علیکم
    بہن زائرہ خوش رہیں سلامت رہیں
    دعاؤں کے لئے جزاک اللہ خیر ۔
    عالم آرا

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *