میں اس احتجاج میں دل وجان سے شریک ہوں ۔۔۔۔۔۔ اے پاک رب ہمیں معاف فرما کہ ہم تیرے محبوب کی ناموس کے لئے اپنی جان پیش نہ کر سکے ۔۔ ہمیں معاف کر دے میرے معبود ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ معاف کر دے معبود ۔۔۔۔۔۔۔
میں اس احتجاج میں دل وجان سے شریک ہوں ۔۔۔۔۔۔ اے پاک رب ہمیں معاف فرما کہ ہم تیرے محبوب کی ناموس کے لئے اپنی جان پیش نہ کر سکے ۔۔ ہمیں معاف کر دے میرے معبود ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ معاف کر دے معبود ۔۔۔۔۔۔۔
میں جب تیرہ ستمبر کو آپریشن کے وقت جب آپریشن تھیٹر میں لے جائی گئی تو مجھے احساس ہوا کہ میرے اور میری موت کے درمیان صرف ایک پل کا فاصلہ تھا ۔۔ مجھ سے پیار کرنے والے سارے اس کمرے سے باہر کھڑے تھے ۔۔ میرے پاس اپنے اللہ کے حضور لے جانے کے لئے اپنے اعمال کے سوا کچھ نہیں تھا ۔۔۔۔۔ میں شاید اس کیفیت کو کبھی لکھ نہ پاوں کہ کیسی بے بسی تھی اور وقت کے زیاں کا کیسا احساس تھا ۔۔۔۔۔۔۔۔ بس ایک ہی سچ سمجھ آیا کہ یہ دنیا فانی ہے ۔ ۔۔۔ کوئی یہاں ہمیشہ نہیں رہے گا ۔۔۔۔۔۔ مجھے احساس ہوا کہ مولا علی نے کیوں اس دنیا کو ایک مجھر کے پر سے تشبیح دی تھی اور دن میں تین بار دنیا کو طلاق کیوں دیتے تھے ۔۔۔۔۔۔ کاش مسلمان جان سکیں کہ ہم پر یہ زوال کا یہ وقت ہمارا ہی لایا ہوا ہے ۔۔۔۔۔۔ ہم فرقوں میں بٹے ان کے خانوادے اور اصحاب ک کو بانٹنے کے بعد اب اپنے رسول پاک کو ہی بانٹ دینا چاہتے ہیں ۔۔۔۔۔۔ مسلم امہ کی بے حسی ۔۔ ۔۔ پاکستانی حکمرانوں کا امریکہ کے سامنے بک جانا ۔۔ یہ سب ناموس رسالت کے تحفظ میں ناکامی ہم مسلمانوں کی ناکامی نہیں تو اور کیا ہے پر شکر خدا کا ہم سب کو اپنا اپنا حساب الگ الگ دینا ہے ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ سوچتی ہوں خدا کے حضور جب پرشش ہو گی کیا کہونگی ۔۔۔۔ یہ بھی جانتی ہوں کہ وہ پاک رب اپنے محبوب کی ناموس کے لئے کافی ہے پر اس نے دنیا کے ہر مسلمان فرد کو آزمایا ہے کہ کون ہے جو اپنی آخرت بچانا چاہتا ہے ۔۔۔ اے میرے معبود مجھے معاف کر دے میں تیرا حق ادا نہ کر سکی ۔۔۔ مجھے معاف کر دے میرے معبود ۔۔۔۔۔
سب سے بہتر ردِ عمل یہ ہے کہ اس قسم کی حرکات کو Ignore کیا جائے ۔ افسوس کی بات یہ ہے کہ اُن لوگوں کی املاک کو نقصان پہنایا جارہا ہے جنکے دل خود اس گستاخی پر دکھے ہوئے ہیں۔ ہمارا ردِ عمل جتنا شدید ہوگا اتنا ہمارا دشمن خوش ہوگا۔ سب سےموثر بات یہ ہوگی کہ ان ممالک سے ہرقسم کی imports بند کردی جائیں۔
ظفر بھائی مجھے آپ کی بات ست صد فیصد اتفاق ہے کہ ایسے ملکوں سے ہر قسم کے تجارتی تعلقات توڑ لیئے جائیں …. آپ نے بابا صاحب کی وڈیو دیکھی ہو گی انہوں نے بھی اسی پر زور دیا ہے کہ املاک کو نقصان یا جانی نقصان کرنا مسلمان کے شیان شان نہیں ہے … پر ہمیں اپنا احتجاج ضرور ریکارڈ کروانا چاہیئے اس لیئے کہ بات اب ” درگزر ” سے آگے جا چکی ہے .
یا رسول صلی اللہ علیہ وسلم ھم آپ سے شرمندہ ھیں ھم کو اپنی بزدلی اور بے بسی پر شرمندگی ھے
ھم زبان سے کہتے ھیں کہ ھم اللہ کے پاک بنی اور انکی پاک آل پر دل وجان سے قربان مگر ھم اپنی جان دیتے ھوۓ ڈرتے ھیں
کاش آب خاکم بدھن میرے پاک بنی اور انکی پاک زریت کا مذاق اڑانے والوں کو ایسی سزادی جاسکتی کہ پھر آنیدہ کسی کافر کو ایسی جرات نہ ھو سکے
درست فرمایا آپ نے آپی اب بات درگزر سے بہت آگے نکل گئی ہے ھمیں بطور مسلمان اپنا احتجاج ضرور درج کروانا چاہیے مگر اپنی ہی املاک اور اپنے ہی لوگوں کو مار کر نہیں بلکہ صحیح اسلامی طریقے سے اپنی بات منوانی چاہیئے ۔ ایسے تمام ممالک جو اس گھناؤنی حرکت میں ملوث ہیں اور بار بار ایک ہی قسم کے دل آزار کاموں میں مصروف ہیں ان تمام ملکوں سے درآمدات اور برآمدات فوری طور سے بند کردی جائیں اور ہر قسم کے سفارتی تعلقات توڑ لیے جائیں ایسی تمام ویب سائٹز بند کردی جائیں جو حضور صلی اللہ علیہ وآلیہ وسلم کی شان میں گستاخی کے مرتکب ہورہے ہیں یا ہوتے رہے ہیں
گھروں میں دفاتر میں اور اسکولوں میں سیاہ پرچم لہرائے جائیں
بازؤں پر کالی پٹیاں باندھی جائیں
لوگوں کو اسلام دشمن عناصر کی نشاندہی کروائی جائے
اور اس آیت کا ورد زیادہ سے زیادہ کیا جائے
انِاَللہِ وَانِاالیہِ رَاجِعُون
تاکہ لوگوں کا ایمان تازہ ہو سکے اور وہ یہ جان سکیں کے ھم کو لوٹ کر اللہ ہی کی بارگاہ میں جانا ہے
سبحان اللہ جعفر بھائی کیا عمدہ تجاویز ہیں ۔۔ جزاک اللہ ان کی تشہیر جتنی ممکن ہو سکے ہر ایک کو کرنی چاہیئے ۔
اسلام علیکم
ہم اس ازیت سے اتنی دفعہ گزرے ہیں لیکن افسوس صد افسوس کہ ہمارے احتجاج سوائے اپنی املاک کو تباہ کرنے کے کچھ نہیں ہوتے اور دشمن اور خوش ہوتا ہے ۔
حقیقت یہ ہے کہ اس فلم پر جتنا بھی احتجاج کیا جائے کم ہے کہ ہم اپنے پیارے نبی محترم سے بہت محبت کرتے ہیں ۔میں اور میرا پورا خاندان اس احتجاج میں پوری شد و مد سے شریک ہیں ۔
لیکن ہمیں اپنے احتجاج کو موئثر بنانے کے لئے یہ زور دینا چاہئے کہ عالمی سطح پر ایک قانون بنایا جائے کہ کوئی کسی کے پیغمبروں کو وہ جنہیں اللہ رب العزت نے ہماری ہدایت کے لئے بھیجا تھا کسی بھی صورت ایسی باتوں کا نشانہ نہیں بنائینگے ۔ تا کہ یہ رسولوں کے دشمن کبھی ایسی قبیح حرکت نہ کر سکیں ،۔ اور ہمارے پیارے نبی کے لئے تو ہر گز نہیں ۔
ہمیں ہر فورم پر اس مسئلے پر احتجاج کرنا لازمی ہے کیونکہ ہم ابھی ایک دکھ سے نکلتے نہیں کہ دوسرا سامنے آجاتا ہے ۔کبھی کارٹون کی شکل میں تو کبھی کتاب کی صورت اور کبھی انٹر نیٹ پر ۔
ہمیں تو ان لوگوں سے بھی شکوہ ہے جنہوں نے اس فلم کو دیکھا ۔ ہم کیسے اس فلم کی ایک جھلک بھی دیکھ سکتے ہیں جب ہمیں پتہ ہے کہ یہ ہمارے محبوب اور جان سے عزیز ہمارے رسول کے خلاف بنائی گئی ۔
ہم نے اس فلم کو دیکھ کر کیسے اس کے دیکھنے والوں میں اضافہ کر دیا ۔اللہ ہم سب کو معاف فرمائے ۔
ہم اللہ کے حضور اپنے گناہوں کی معافی چاہتے ہیں کہ اے بارِ الہٰ ہماری کوتاہیوں کو معاف فرما اور ہم سے اچھے اور احسن عمل کرا لے ۔ ہمیں ان تکلیفوں سے بچا اور ہمارے دشمنوں کو زیر کر ۔
آپ سب کی تجاویز انتہائی اچھی ہیں ہم سب کو اس احتجاج میں پوری طرح شامل ہونا چاہئے ۔
عالم آرا
وینکور
مغربی اخبار لکھتا ہے کہ کیونکہ لوگوں کے پاس نوکریاں نہیں ہیں اس لئے یہ سب کچھ ہپو رہا ہے ،ساری دنیا میں جو ہو رہا ہے وہ انہیں کچھ مزاق لگ رہا ہے شاید ۔
بہت اچھی بات ہے کہ ہمارے ملک میں اس احتجاج قومی سطح پر منایا جا رہا ہے ۔ مگر شاید یہ کافی نہیں ہے ۔
ہمیں اپنی پیروں پر کھڑا ہونا ہوگا تاکہ ہم خود کو اور اپنے مزہبی تعلق کو مضبوط کر سکیں ۔
عالم آرا
کچھ احباب کو یہ وڈیو یو ٹیوب میں دیکحنے میں دقت ہورہی ہے ان کے لیئے اسے فیس بک میں اپ لوڈ کر دیا گیا ہے
http://www.facebook.com/photo.php?v=10151252147276995
سلام مسنون۔ مسئلہ یہ ہے مخالفین اپنی حرکت کر کے بیٹھ جاتے ہیں اور ہم دیوانہ وار سراپا احتجاج بن جاتے ہیں۔ بالفرض محال اگر مسلمان ممالک دنیا بھر میں امریکی مفادات کو اپنا نشانہ بنا بھی لیں تو بھی یہ مسئلہ حل نہیں ہوگا۔ یہ ضروری ہے کہ ہم اس مکروہ عمل پر من حیث القوم احتجاج کریں لیکن سوکھی اور گیلی لکڑی کو اکٹھا جلانا بھی کہاں کی عقلمندی ہے۔
عبد اللہ ابن اُبی اور حکم جیسے شاتم ہائے رسالت خود سرکار کے عہد میں موجود تھے، لہذا ہمیں ان مسائل کا حل سنت رسول کریم ؐ سے ہی نکالنا چاہئے نا کہ اپنے غم و غصے اور طیش کی صورت میں۔
میری نظر میں جس امر کی از حد ضرورت ہے وہ عالمی سطح پر سیرت کانفرنسز کے انعقاد کی ہے اور حضور کے مکارم اخلاق کے تحریری و عملی ابلاغ کی ہے۔ دردناک پہلو یہ ہے کہ ہم خود صبح و مساء سیرت رسول کی دھجیاں اڑاتے ہیں اور لوگوں کو اسلام اور پیغمبر ؐ اسلام کی وہ صورت پیش کرتے ہیں جس میں تشدد و نفرت کے سوا کچھ نظر نہیں آتا۔ رحمت دو جہاں کی کریمانہ صفات کا کیا کہنا جسے اللہ خود اپنے اسماٗ رؤف و رحیم سے یاد کرے جبکہ ہم انہی کے نام پر جہان بھر کا سکون برباد کرتے ہیں۔ خود خانوادہء رسول ؑو اصحاب رسول ؓکی قبریں مسمار کرتے ہیں، بے گناہوں کے خون کی ندیاں بہاتے ہیں، نمازیوں کے بدن تار تار کرتے ہیں، عصمت دریاں کرتے ہیں اور پھر کوئی بھی جلوس نکلے تو اس میں بھی قیادت ہمارے ہی ہاتھوں میں ہوتی ہے۔
یہ شرمناک حرکتیں تب تک بند نہیں ہونگی جب تک ہم ان کو نظر انداز نہ کریں اور علم و عمل کے ذریعے جہان بھر میں مقام رسالت اجاگر نہ کرنا شروع کریں۔ یہ تجویز درست ہے کہ اقوام متحدہ کے ذریعے انبیائے کرام سلام اللہ علیھم کی ناموس کی حفاظت کا کوئی بل منظور کرانے کی سعی کی جانی چاہئے لیکن ایسی کوشش شاید ہی کامیاب ہو۔ بس پُر امن انداز سے اپنی تکلیف قلبی کا اظہار کریں اور علم و عمل کی شمع روشن کریں۔ ہمیں یہ ضرور یاد رکھنا چاہئیے کہ امریکی قونصل خانوں پر قبضہ کر لینے سے کسی شاتم کو سزا ملے گی نہ اسلام کا بول بالا ہوگا۔ اس لئے جلاؤ گھیراؤ چھوڑ کر مثبت روش اپنانے کی سعی کریں۔ سلمان رشدی سے لیکر آج تک بیسیوں مرتبہ ہماری ملت نے شدت آمیز مظاہرے کئے ہیں، کہیں اگر کوئی مثبت نتیجہ نکلا ہو تو کم از کم مجھے نہیں معلوم۔
وما توفیقی الا بااللہ۔
مصباح بھائی کا عالمی اخبار کے لئے پر فکر کالم … التماس فکر
http://www.aalmiakhbar.com/index.php?mod=article&cat=News%20Viewsamp;Sports&article=32811
عزیزم مصباح ایک طویل عرصے بعد رونق افروز بلاگ ہوئے اور نہایت مناسب وقت پر آئے۔ تشکر برادر
آپ کی باتوں ست صد فیصد اتفاق لیکن بس ایک اضافے کی جسارت کے ساتھ کہ خود مسلمانوں کی ایک غالب اکثریت حبیب خدا نبی آخر الزمان کی اتباع میں کہاں کھڑی ہے؟ ہم خود ہی نمونہ عمل نہیں پھر بھلا کسی غیر کو کیا مثال دیں گے۔ جو امت دین فروشوں کے ہتھے چڑھی ہوئی ہو۔جنکے اعمال اللہ کی رحمانیت کا امتحان ہوں،جو قرآن و رسول کو بھی بلیک میل کرنے سے نہ ڈرتے ہوں ایسے لوگ دشمن سے زیادہ خطرناک ہیں۔
یزید کو رضی اللہ کہنے والے،صرف چار شادیوں تک سنت رسول کو محدود کرنے والے یہ لوگ اپنے ہاتھوں سے خود کشی کر رہے ہیں۔ ایسے ہی بے عمل لوگوں کا مجموعہ اب ملت اسلامیہ بلکہ ملت مسلمہ کی بڑی اکثریت ہے۔
معراج تو رسول کے قدموں کی دھول ہے
قرآں خدا کے لہجے میں نعت رسول ہے۔صفدر
جب تک عالم اسلام متّحد ہوکر ا ن قبیح حرکات کے جواب میں ایک نہیں ہوگا تب تک ان شا تمین کے ہوش ٹھکانے نہیں آئیں گے ،پورا عالم اسلام ان کا ہر ہر مقام پر خاموش بائکاٹ کرے گا تب ان کو معلوم گا کہ بے زبانی کی بھی کوئ زباں ہوتی ہئے لیکن کیا کیا جائے کہ غلامی کی زنجیریں اتنی بھاری ہیں کہ کاٹی نہیں جاسکتی ہیں سو اپنا آپ ہی لہوہان کئے لیتے ہیں
اسلام علیکم
افسوس ہوا کہ ہم احتجاج بھی بغیر جانیں ضائع کئے نہیں منا سکتے ۔ ہمارے پاس ان حالات پر سوائے دکھ اور غم کے کچھ نہیں کہ ہم من حیث القوم خود کو متحد نہیں رکھ سکتے ۔
بھائی مصباح سلامت رہیں بڑے عرصے بعد آپ کی تحریر پڑھی بہت اچھا لگا آپ نے بالکل حق لکھا کہ ہم کاش اس اسوۃ حسنہ پر عمل کر سکیں جو ہمارے پیارے نبی نے ہمیں بتایا ۔
ہم راندئہ درگاہ ہی اسی لئے ہیں کہ ہم نے اپنے نبی کی تعلیمات سے رو گردانی کرنا شروع کر دی کاش یہ احتجاج ہمیں کہیں اوپر لے جاتا کہ ہم ایک ہیں دیکھو ہم نے کوئی ایک توڑ پھوڑ نہیں کی ہم نے کسی کو ذخمی نہیں کیا ہم نے کسی سے اختلاف نہیں کیا کہ ہم اپنے اُس پیارے اور محترم نبی کے لئے باہر نکلے ہیں جس پر ہم اپنی جان فدا کرتے ہیں ۔
لیکن کیا ہم نے ایسا کیا ؟
ہم جب تک خود اپنی اصلاح نہیں کرینگے ہم ایسی مشکلوں سے نہیں بچ سکینگے ۔ ہمیں تو پنے ہر ہر فعل سے یہ ثابت کرنا ہوگا کہ ہم سب اپنے نبی کے لئے اُس کی ناموس کے لئے سینہ سپر ہیں لیکن افسوس کہ ہم کبھی یہ ثابت نہیں کر پاتے کیونکہ ہم اتحاد سے کوسوں دور ہیں۔
اللہ ہمیں توفیق دے کہ ہم اپنی تحریروں سے کچھ اچھی باتیں دوسروں تک پہنچا سکیں ۔ سب لکھنے والوں کے لئے جزاک اللہ خیر
عالم آرا
کیا مسلم ممالک امریکہ سے اپنے سفیر بلاسکتے ہیں۔ اگر جواب ہاں ہے تو بسم اللہ۔ اگر جواب نا ہے تو پھر بجائے زبانی جمع خرچ کے ہمیں اپنے گریبانوں میں ضرور جھانکنا چاہئے۔ ہم نے تو خود ہی مسلمانوں کے قتل و غارتگری کا بازار گرم کیا ہوا ہے جس پر مغرب تیل چھڑک رہا ہے۔
گستاخ پیغمبر ترے کردار پہ لعنت
آزادی کے پردے میں ترے مکر پہ ھے تف
سازش بھری آزادئ اظہار پہ لعنت
جس میڈے کا کام ھو بھڑکانا کسی کو
اس ٹی وی پہ اور اس تیرے اخبار پہ لعنت
سازش کے علاوہ بھی کوئی کام کیا کر
اے دشمن انساں تیرے ھر وار پہ لعنت
جو ملک تری ایسی خباثت پہ بھی چپ ھے
اس ملک کے سالار پہ، سردار پہ لعنت….!
اقرار پہ لعنت، ترے انکار پہ لعنت
گستاخ پیغمبر ترے کردار پہ لعنت
آزادی کے پردے میں ترے مکر پہ ھے تف
سازش بھری آزادئ اظہار پہ لعنت
جس میڈے کا کام ھو بھڑکانا کسی کو
اس ٹی وی پہ اور اس تیرے اخبار پہ لعنت
سازش کے علاوہ بھی کوئی کام کیا کر
اے دشمن انساں تیرے ھر وار پہ لعنت
جو ملک تری ایسی خباثت پہ بھی چپ ھے
اس ملک کے سالار پہ، سردار پہ لعنت….!!
بہنوں بھائیوں! توہین ِ رسالت کے ہم خود ہی ذمہ دار ہیں۔تفصیل نیچے لنک پر جاکر ملا ظہ فرما لیں۔
http://www.aalmiakhbar.com/index.php?mod=article&cat=shams&article=32832
دنيا بھر کے لوگوں پر واضح ہونا چاہیے کہ حکومت امريکہ کا اس ويڈيو سے کوئ تعلق نہيں ہے اور ہم اس ميں ديے گۓ پيغام اور اس کے مواد کو قطعی طور پر مسترد کرتے ہيں۔ امريکہ کی مذہبی رواداری سے وابستگی ہماری قوم کے آغاز کے زمانہ سے ہے۔ ہمارے ملک ميں تمام مذاہب کے پيروکار بستے ہيں بشمول لاکھوں مسلمانوں کے اور ہم اہل مذہب کی انتہائ قدر کرتے ہيں۔ ہمارے ليے، بالخصوص ميرے ليے يہ ويڈيو نفرت انگيز اور قابل مذمت ہے۔ يہ انتہائ سنکی پن سوچ کی عکاسی کرتی ہے۔ جس کا مقصد اعلی وارفع مذہب کی تحقير کرنا اور اشتعال اور تشدد پر اکسانا ہے۔
افشاں – ڈيجيٹل آؤٹ ريچ ٹيم – يو ايس اسٹيٹ ڈيپارٹمينٹ
digitaloutreach@state.gov
http://www.state.gov
http://www.facebook.com/USDOTUrdu
https://twitter.com/#!/USDOSDOT_Urdu