نگہت جی کو سالگرہ مبارک

cake
السلام علیکم
نگہت جی اللہ تعالی آپ کو ہمیشہ خوش رکھے اور آپ کی سبھی نیک خواہشات پوری کرے آمین

21 thoughts on “نگہت جی کو سالگرہ مبارک”

  1. سالگرہ کی بہت بہت مبارک۔ اللہ پاک صحت دے۔ایمان کی سلامتی دے اور ہر قدم کامیابی کی طرف اٹھے۔عالمی اخبار کی فیملی بھی آپ کو سالگرہ مبارک کہتی ہے

  2. میری بیٹی کو سالگرہ بہت بہت مبارک صد ہزار مبارک،،اللہ کریم و رحیم تمھاری اس سالگرہ پر تمھارے گھر والون کے لئے بھی صد ہزار خوشیاں اور مسرّتیں بھیجے آمین الٰہی آمین
    دعاگو زائرہ بجّو

    میں نے تم سے چیٹنگ کے فوراً بعد ہی سورہ یٰسین پڑھ کر سب کے لئے دعائیں بھی کر لی تھیں اب جب سب لوگ لکھیں گے کہ انہوں نے بھی ا پنے حصّے کی سورۃ پڑھ لی ہئے تو پھر دعائیں کروادوں گی انشاللہ تعالٰی
    زائرہ بجّو

  3. میری بہت اچھی بہت عزيز بہن اور بہت پیاری دوست ڈاکٹر نگہت نسیم سلامت رھو

    سب سے پہلے تو اپنے جنم دن کی مبارک باد قبول کرو۔ سالگرہ مبارک ھو امو بہت آچھی بہن زرقا مفتی کا شکریہ کہ اتنے خوبصورت کیک کے ساتھہ اتنے شاندار اھمتام کیا ھے واقعی دوست ھو تو تم جیسی ، اللہ پاک زرقا مفتی کو ان گنت خوشیوں سے نوازے آلہی آمین ثم آمین ثم آمین

    آپ سب اور خاص اس بہت پیاری و دلنواز شخصیت ڈاکٹر نگہت نسیم کو اللہ پاک عمر خضر عطا فرماۓ آمین ّثم آمین
    آنے والا ھر دن آپ سب کے لیے کامیابیوں کا خوشیوں کا مسرتوں کا سکھہ چین ، برکت وصحت کا پیامبر ھو

    ۔ اللہ پاک آپ سب کے علم ، پاکیزہ عمل ،ثروت مال ودولت ،ایمان خوشیوں اولاد کے سکھہ چین میں اضافہ فرماۓ آمین ثمہ آمین
    مجھے یاد آیا کہ سال گذشتہ اظہر بھائ نے کیک کے پرنٹ دوستوں میں تقسیم کیے تھے اج بھی اس کیک سے خوشبو اورخلوص کی مہک آتی ھے

  4. ارے واہ میری پیاری شہزادیوں جیسی آنا بان والی بہن میری دوست زرقا پچھلی بار کی طرح اس بار بھی میری سالگرہ کے دن کو یاد رکھا …… بہت بہت خوشی ہوئی اور بہت بہت دعائیں ۔۔ابھی مجھے کچھ سمجھ نہیں آرہا خوشی سے اور کیا لکھوں ۔۔ اف۔۔۔۔۔۔۔۔

  5. میرے خدا ۔۔ زرقا میری پیاری سی دوست اور بہن یہ تم نے کیا کیا ۔۔۔ سچ کہوں تو خوشی سے پاگل ہونے کو ہوں ۔۔۔ اور اشکبار ہوں آپ سب کی محبت پا کر ۔۔۔ اللہ پاک نے مجھے اتنی پیارے بہن بھائی اور دوست دئے ہیں کہ میں ان کے لئے جتنی بھی دعائیں کروں کم ہیں اور اپنے پاک رب کاجتنا بھی شکر ادا کروں کم ہے ۔۔۔۔۔

    زرقا میں واقعی بہت خوش ہوں ۔۔۔ اور تمہارے سر پر ہاتھ رکھ کر ہمیشہ سکھی رہنے کی دعا دیتی ہوں ۔۔۔ سلامت رہو ۔۔ اپنے گھر میں خوش و آباد رہو ۔۔۔

    آپ سب میری زندگی کا سرمایہ ہیں ۔۔ یوں کہیں اللہ پاک کا انعام ہیں ۔۔ آپ سب کی چاہتیں مجھے ہمیشہ مغرور اور مطمئین رکھتی ہیں ۔۔۔ اور میں اپنے خدا سے اس کے حبیب کے صدقے اور اس کے حبیب کے حبیب کے صدقے یہی التجائیں کرتی رہتی ہوں ہماری بلاگ فیملی کو کسی کی نظر نہ لگے ۔۔ اور ہم سب روز جزا بھی ایک دوسرے کے لئے معتبر گواہی بنیں ۔۔
    آمین

  6. آج میں بہت بہت خوش ہوں کہ میری امی جی ہوسپٹل میں ایک ماہ زیر علاج رہنے کے بعد گھر صحتیاب ہو کر واپس آ رہی ہیں ۔۔۔۔۔۔ میرے مالک تیرا شکر ۔۔ صد شکر ۔۔

  7. زاءرہ بجو ۔۔ سلامتی ہو آپ پر ۔۔ جی بجو میں انشاللہ جلد ہی سورہ یاسین کی بابت لکھونگی ۔۔۔ آپ کی دعاوں کے لیئے سپاس گزار ہوں ۔۔ بس مجھے بہت بہت خوشی ہو رہی ہے ۔۔

  8. پیاری میری دوست میری دلاری میری بہن شاہین سلامت رہو ۔۔ تمہاری خوبصورت آواز میں ہیپی برتھ ڈے کا سونگ ابھی تک کانوں میں رس گحول رہا ہے ۔ او مائی گوڈ پہلا سرپراءیز رقا نے دیا پھر تمہارے فون نے حیران کر دیا ۔۔ میں بہت بہت خوش ہوں کہ تمہیں میری کتابیں مل گئیں اور اب این این تمہاری عدالت میں حاضر ہے جان عزیز ۔۔۔۔ جو سزا ہو سر تسلیم خم ہے ۔۔۔ تم ہنستی ہو تو دل کو سکون مل جاتا ہے کہ تم وہاں خوش ہو ۔۔۔ اللہ تمہیں ہر آن سکھ اور خوشیاں عطا فرمائے ۔۔۔۔ الہی آمین ز

  9. سالگرہ مبارک ہو ، اللہ سبحانہ تعالیٰ تمہیں ایسی ہزاروں سالگراہیں دیکھنا نصیب کرے اور تم اسی طرح دین کی خدمت کرتی رہو، آمین۔ثم آمین

  10. اسلام علیکم
    بہت پیاری بہت عزیز بہن نگہت نسیم سالگرہ کی بہت بہت مبارکباد
    اللہ آپ کو سلامت رکھے اور ہزاروں خوبصورت سالگرہیں منانا نصیب فرمائے ۔اللہ آپ کو ہمیشہ خوش و خرم اور آباد رکھے ۔ آمین
    دوسری مبارکباد والدہ صاحبہ کے گھر آنے کی کہ واقعی یہ جشن کا دن ہوگا ۔ اللہ اُن کا سایہ آپ سب پر قائم رکھے آمین ۔
    عالم آرا

  11. باجی آپ کو سالگرہ کی بہت بہت مبارک ہو
    اللہ کریم آپ کو صحت و تندرستی اور ایمان کی سلامتی دے
    اور
    ہر مرحلہ زندگی میں کا میابیاں و کامرانیاں عطا فرمائے
    ہماری طرف سے بھی آپ کو سالگرہ

  12. شمس بھائی سلامت رہیئے ۔۔۔۔۔۔۔ اللہ کریم آپ کا سایہ شفقت ہم پر تاحیات رکھے ۔۔۔ آپ کے دم سے اس بلاگ فیملی میں رونق اور برکت ہے ۔

  13. آپا جی بس کچھ نہ پوچھیئے ۔۔۔۔۔۔۔ خوشیاں آپ سب کے ساتھ منانے کا اپنا ہی مزہ ہے ۔۔ دعاوّں کے لیئے بہت بہت شکر گزار ہوں ۔۔ سلامت رہیئے آپا ۔۔ آپ بہت بہت اچھی ہیں ۔۔ اتنا تحمل اور انکسار ہے آپ میں کہ مجھے رشک ہوتا ہے ۔ اللہ مجھے آپ سے یہ سب سیکھنے کی توفیق عطا فرمائے ۔۔ الہی آمین

  14. بھائی محمد احمد ترازی میرے ایسے بھائی ہیں جن پر جتنا مان کروں کم ہے ۔۔ دو اپریل دوہزار بارہ کے دن احمد مجھ سے اس وقت کراچی ملنے آئے جب ہر طرف ہنگامہ اور ہرٹال تھی ، جب لوگ اپنی اپنی پناہ گاہوں میں چھپے ہوئے تھے ۔۔ مجھے ابھی بھی یاد ہے میں نے انہیں منع کیا کہ اتنے خطروں سے گزر کر نہ آئیں ۔۔ احمد نے سکون سے کہا ” باجی آپ سڈنی سے کراچی ہم سے ملنے آ سکتیں ہیں تو میں یہاں سے آپ کی رہایئش گاہ کیوں نہیں آ سکتا ” ۔۔ میرے کانوں میں احمد کا وہ پرسکون اور محبت بھرا لہجہ جب بھی گونجتا ہے میری آنکھیں اشکبار ہو جاتی ہیں ۔۔ اور مجھے ہر بار یہ درس دیتا ہے کہ اگر نیت سچی اور اچھی ہو تو اللہ کا ساتھ سایہ بنا رہتا ہے ۔ احمد نہ صرف خود بلکہ میری خواہش پر معروف کالم نگار بھائی عظیم اعظم اور بھائی ڈاکٹر خّورشید انور کے ساتھ اپنی بیٹی جویریہ بتول کو بھی لائے ۔۔۔ اپ جیسی جرات احمد بھائی میرے بس میں بھی نہ تھی ۔۔ اللہ سے آپ کے لیئے اور آپ کے خانوادے کے لیئے بہت دعا کرتی ہوں کہ آپ سب اس کی پناہوں میں رہیں ۔۔ احمد بھائی جگ جگ جیئے مجھے آپ سے بے حد محبت اور عقیدت ہے ۔۔ اللہ کی سلامتی ہو آپ پر ۔۔دعاوں کے لیئے بے حد شکرگزار ہوں۔

  15. شوبی جیتے رہو ۔۔۔۔ کہاں رہ جاتے ہو ۔۔ اتنی اتنی دیر تک غائب ہی ہو جاتے ہو ۔۔ اب تمہاری ھاضری کے لیئے میں روز تو سالگرہ نیں منا سکتی ۔۔ اللہ تمہاری حفاظت کرے کہ ایک تو کراچی رہتے ہو پھر وکالت کرتے ہو ۔۔ بہت بہت دعائیں لو ۔۔

  16. اللہ کرے آپ سب ھمشیہ خوشیوں کے حصار میں رھیں اور والدہ ماجدہ کی بعافیت گھر واپسی بہت مبارک ھو اللہ پاک ساری ماوں کو عمر خضر عطا فرماۓ آمیں ثم آمین
    اور جی ھم آج کل آپکی کتب کے سحر میں گرفتار ھیں سچ پوچھو تو کتاب لکھنے والا کا بہت معتبر حوالہ ھوتی ھے اور مجھے ایک بہت نئی اور تحیر میں مبتلا کرنے والی معروف قلم کار ھفت صفت لکھاری ڈاکٹرنگہت نسیم سے مل کر بہت خوشی ھورھی ھے تم نے جس تیزی سے بہت محنت کرکے جو ادبی مقام بنایا ھے وہ صرف تم جیسی رات دن محنت پر ایمان رکھنے والی باادب قلم سے محبت کرنے والی لفظوں سے عشق کرنے والی حساس لکھاری ھی حرف حرف سے روش روش روشن کرسکتی ھے ، اور مجھے تو ابھی سفید جھیل نے اپنے سحر میں گرفتار کیا ھے اجلا پاکیزہ سرورق بھی اتنا ھی پاکیزہ اور دل کش ھے جتنی سفید جیھل کی مصنفہ کی خوبصورت سوچ اور
    تم برسوں خاموش رھی ھو اور ایمان والوں کی خاموشی بھی عبادت اور دعا کی طرح ھوتی ھے
    سفید جھیل کا نقرئ اجالا اور روح پرور پانی انسان کو کسی اور دینا میں لے جاتا ھے مجھے کتاب کو دیکھنا چھونا اور پھر تادیر اپنے پاس رکھہ کر صفحہ اول سے صفحہ آلاخر تک اس کی تخلیق کار کو کھوجنا ھے جو حیرانی اور تحیر کی چادر اوڑھے اپنے قاری کو دم بخود اپنے مخصوص انداز میں اپنی گرفت میں لےلیتی ھے ، کتاب کو جس رخ سے دیکھو ڈاکٹر نگہت نسیم ھی نظر آتی ھیں اپنی فکری پاکیزکی کے ساتھہ ایک ساحرانہ انداز کے ساتھہ اپنے ساحر سے سرگوشی کرتی ایک پجارن کی طرح داسی کی طرح جو خود فنا ھوکر محبت کو امر کردیتی ھے
    مجھے بہت مزہ آرھا ھے تم کو کھوجتے پڑھتے ھوۓ اللہ کرے زور قلم اور زیادہ

  17. جزاک اللہ باجی
    آپ کی سالگرہ کی مبارکباد
    اور
    ذاتی تعریف کا کیک
    کچھہ بہت زیادہ میٹھا نہیں ہوگیا باجی ۔ ۔ ۔ ۔!
    آپ نے بہت کچھ لکھ دیا میں ایسا کہاں
    بس یہ سب آپ کی محبت اور عنایت اور حسن ظن ہے
    دعا گو ہوں رب کریم اسے قائم رکھے
    مجھے بھی ایسا بننے کی توفیق عطا فرمائے

    میں اس کرم کے کہاں تھا قابل ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ حضور کی بندہ پروری ہے

    یا رب کریم میری باجی اور ان کے تمام اہل خانہ کو مشکلات و پریشانیوں سے بچائے اور خیر وبرکت و سلامتی عطا فرمائے (آمین

  18. آپی آپ کو —- ویں سالگرہ مبارک ہو بہت بہت
    دیر سے آمد کی معذرت کیونکہ گھر کا کمپیوٹر خراب تھا اور ۳ دن کی تعطیل اس وجہ سے آج اخبار کھولا تو سالگرہ کا بلاگ نظر آیا
    خیر دیر آید درست آید کے مصداق مبارکباد قبول فرمائیں
    اللہ پاک آپ کو
    صحت و سلامتی
    خوشحالی
    عزت و شہرت
    اعلیٰ مقام
    اور
    محمد و آلِ محمد(ص) کی محبت سے
    مزید سرشاری
    عطا فرمائے
    آمین

  19. نگہت باجی:
    سالگرہ مبارک ہو اور خدا تعالی آپ کو ڈہیروں اور خوشیاں عطا فرمائے.آمین.ثم آمین.

  20. میں آپ لوگوں کو نہیں جانتا ، کچھ سرچ کرتے ہوئے یہ فورم سامنے آگیا۔۔ آپ لوگوں کی پوسٹ پڑھ کے بہت اچھا لگا۔۔ ہمیشہ خوش رہیں

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *