آج میرے کنسلٹنٹ نے مجھے ایک مریض ایمرجنسی میں ریفر کیا ۔۔ مجھے سارے کام چھوڑ کر اسے دیکھنا پڑا ۔ اکتیس برس کا آدمی میرے سامنے بچوں ی طرح ہچکیوں سے رو رہا تھا ۔۔۔ میں نے ایک لمبی خاموشی کی بعد اس پوچھا کہ آج ایسا کیا ہوا جو تمہیں اتنے غمزدہ ہو ۔۔۔۔۔ اس نے مجھے ایسے دیکھا جیسے میرے سوال نے اسے اور رنجیدہ کر دیا ہو ۔۔۔۔۔۔۔۔
اس نے ایک آہ بھری ۔۔ ۔۔
ڈاکٹرآج مجھ سے کسی نے پوچھا کہ میں کیوں نشہ کرتا ہوں ۔۔۔۔۔۔۔۔ ؟
میں سوچ رہی تھی کہ یہی سوال تو مجھے بھی کرنا تھا ۔۔۔۔۔
پھر ۔ ۔۔۔ تم نے کیا جواب دیا ۔۔میں نے اس کہ طرف ٹشو پیپر بڑھاتے ہوئے پوچھا ۔۔
ڈاکٹر میں یہ سوال جب خود سے پوچھتا ہوں تو مجھے ایک ہی جواب سمجھ آتا ہے ۔۔۔۔۔ بھوک ۔ ۔۔۔ مجھے نہیں معلوم ڈاکٹر کیا بھوک اتنی طاقتور ہوتی ہے کہ وہ میری ماں کو مجھے سڑکوں پر رلنے کے لئے چھوڑ جانے پر مجبور کردے اور پھر یہی بھوک مجھے نشہ آور بھی بنا دے ۔۔۔۔۔۔۔۔ ؟
آج صبح گیارہ بج کر دس منٹ سے “ بھوک “ ایک سوالیہ نشان بن کر میرے آس پاس بھٹک رہی ہے اور میں چپ ہوں ۔۔۔۔۔۔۔

عارف شفیق نے کہا ہے
افلاس نے بچوں کو سنجیدگی بخشی
سہمے ہوئے رہتے ہیں شرارت نہیں کرتے
غریبِ شہر تو فاقوں سے مرگیا عارف
امیرِ شہر نے ہیرے سے خود کُشی کرلی
میری 1975 کی ایک نظم سے اقتباس. یہ نظم الفتح کے سرورق پر شائع ہوئی تھی اور اسکی پاداش میں مجھے کچھ ماہ نوکری سے ہاتھ دھونے پڑے تھے.
،،،،،،،،،،،،،
میرے بچوں کے چہروں پہ بھوک اگ رہی ہے
میرے ماتھے سے میری خدائی کا سورج طلوع ہو رہا ہے
میرے ماتھے پہ فٹ پاتھ کے ان مکینوں کی لاشیں سجی ہیں
جنکے ہاتھوں میں قسمت نے لکھا ہوا ہے
بے خبر سو رہو بے خبر سو رہو
مت کسی سے دکھوں کی کہانی کہو
وہ ژیرِ اُفق صبح کے چہرے کی سپیدی
مزدور کے چہرے کی تھکن ہے کہ نہیں ہے
پیشانئ افلاس سے جو پھوٹ رہی ہے
اُٹھثے ہوئے سورج کی کرن ہے کہ نہیں ہے
سردار جعفری
بھوک ؟
بھوک ؟
بھوک ؟
،مفلسی سے مجھے یاد آیا کہ کل میرے بھآئ حیدر رضا رضوی کا فون آیا باتوں باتوں کے دومیان کہنے لگا کہ جب سرد سايبریا میں برف گرتی ھے اور برفانی ریچھوں کے لیے کھانا بہت مشکل ھوجاتا ھے تو وہ ایک جگہ بیھٹہ جاتے ھیں اور پھر وہ اس بات کا انتظار کرتے ھیں کہ جیسے ھی انکا کوئ ساتھی غنودگی میں جاۓ تو وہ اسکو کھاجاتے ھیں اور پھر جس نے سب سے زیادہ کھایا ھوتا ھے جیسے ھی پیٹ بھرنے کے بعد اس پر غنودگی طاری ھوتی ھے وہ دوسرے بھوکے ریچھہ اسکو مار دیتے ھیں
زمین پر سب سے بڑا مسلہ ھی بھوک ھے افلاس انسان کو برائ کی طرف مائل کرتا ھے اور آکثرمایوسی کا شکار مفلسی کے مارے نشے کی طرف راغب ھوجاتے ھیں پھر بے عمل کے ساھتہ فکری اور جسمانی طور پر بھی مفلس ھوجاتے ھیں
کسی مجبور و بے کس ماں کے لیے اس کے بچے کی بھوک ناقابل برداشت کیفیت ھوتی ھے ماں جو بچے کو جنم دیتی ھے پتہ نیہں کن حالات میں اپنے بھوکے بچوں کو سڑک پر چھوڑکر چلی جاتی ھے ،غیرممالک میں نشہ کرنے والوں کو کم سے کم علاج کے ذریعے معاشرے کا کارامد فرد بنانے کی کوشش کی جاتی ھے اور انسان کم سے کم سوال تو کرسکتا ھے ؟
شاعر وادیب جب بھوک پر قلم اٹھاتے ھیں تو ایسی ھی تحریریں وجود میں آتی ھیں
میرے بچوں کے چہروں پہ بھوک اگ رہی ہے
میرے ماتھے سے میری خدائی کا سورج طلوع ہو رہا ہے
میرے ماتھے پہ فٹ پاتھ کے ان مکینوں کی لاشیں سجی ہیں
جنکے ہاتھوں میں قسمت نے لکھا ہوا ہے
بے خبر سو رہو بے خبر سو رہو
مت کسی سے دکھوں کی کہانی کہو
واقعی بھوک بہت کم بخت چیز ھے
ھر نشہ کرنے والا ایک داستان غم اپنے سینے میں چھپاۓ ھوۓ ھے
اکستان میں ایک کروڑ افراد منشیات کے عادی ہیں جبکہ ملک میں منشیات کے عادی لوگوں میں ہر سال 6 لاکھ سے کا اضافہ ہوتا ہے ، دنیا بھر میں پاکستان کے پڑوسی ملک افغانستان سے منشیات سمگلنگ ہوتی ہے جو ہر سال 6900 ٹن افیون اور دوسری منشیات کی چیزیں پیدا کرتا ہے جبکہ دنیا کے بعض ممالک میں بھی منشیات تیار کی جاتی ہے، افیون کو ہیروئن سے تبدیل ہونے سے پہلے ہی کئی ممالک میں استعمال کیا جاتا ہے جن میں ایران میں 42 فیصد افغانستان اور پاکستان میں 7 فیصد بھارت میں 6 فیصد جبکہ رشین فیڈریشن میں 5 فیصد استعمال کیا جاتا ہے عالمی سطح پر ہیروئن کا سب سے زیادہ روس میں 21 فیصد ہوتا ہے جبکہ چین میں 13 فیصد، پاکستان میں 6 فیصد بھارت اور ایران میں 5 فیصد ہوتا ہے، پاکستان میں منشیات استعمال کرنے والوں کی تعداد ایک کڑور تک پہنچ چکی ہے جس میں 10فیصد خواتین شامل ہیں۔ جبکہ ملک میں منشیات استعمال کرنے والے لوگوں میں سالانہ 6 لاکھ کا اضافہ ہوتا ہے جو انتظامیہ کے لیے چیلنچ بنا ہوا ہے۔ پاکستان میں کام کرنے والے ایک عالمی ادارے کی رپورٹ کے مطابق ملک میں نشے کے عادی لوگوں میں سے 6 فیصد افراد کا تعلق پڑھے لکھے طبقے سے ہے جس میں زیادہ تر یونیورسٹی کے طالب علم ہیں۔ پاکستان میں منشیات کے عادی 80 فیصد مردووں اور 20 فیصد عورتوں پر کئے گئے ایک سروے کے مطابق 25 فیصد لوگوں نے زندگی میں ناکامی کی وجہ سے منشیات کا استعمال ہے۔ جبکہ ساڑھے 22 فیصد لوگوں نے بُری صحبت اور ساڑے 7 فیصد لوگوں نے خود کو پرسکون رکھنے، گھریلو پریشانیوں اور بے روز گاری کی وجہ سے نشے کا استعمال کیا جبکہ اڑھائی فیصد لوگوں نے منشیات کو فیشن قرار دیا ۔
زندگی میں بے جینی اور مایوسی کا شکار افراد سب سے پہلے نشے کے عادی بنتے ھیں بڑوں کی نسبت بچوں میں اس بات کا احتمال زیادہ ھوتا ھے کہ اگر گھر میں بہت غربت ھے تو انکو محنت مزدوری کے لیے گھر سے باھر جانا پڑتا ھے تو پھر وہ بھی فٹ پاتھہ پر رھتے ھوۓ نسہ شروع کر دیتے ھیں اور پھر ھمشیہ کے لیے اندھیروں کے مسافر بن جاتے ھیں
افلاس نے بچوں کو سنجیدگی بخشی
سہمے ہوئے رہتے ہیں شرارت نہیں کرتے
بھوک اور افلاس کے لرزیدہ سائے میں تنہا پلتے ہوئے اس نوجوان نے وہی کیا جو اس کے بس میں تھا ،اور اس کی ماں نے اس کو زندگی کی راہوں میں یکہ و تنہا کیوں چھوڑا ،شائد کہ اس کے پاس اس معصوم کا پیٹ بھرنے کے لئے کچھ نہیں تھا ،،زرا آج اپنے وطن کے گلی کوچوں پر نظر ڈالئے ان گنت ایسے ہی پھول لاوارثی کے عالم میں رلتے ہوئے ملیں گے ،اللہ بھلا کرے ایدھی کا جن کے پاس ایسے پھولوں کے لئے ایک سائبان تو ہئے
شکر کیجئے صفدر بھیّا کہ صرف چند مہینے کے لئے نوکری سے نکالے گئے اسی طرح کا آئینہ فیض احمد فیض نے بھی اپنے حاکموں کو دکھایا تھا تو وہ جیل کی سیر کرانے بھیج دئے گئے تھے
میرے چاند سے چاند چھین لیا ھے
غربت سے بھوک ھمیشہ جڑی رھی ھے ۔ اُس کی تکلیف ، درد اور دکھ کا احساس وھی کر سکتے ھیں جنہوں نے کبھی فاقے دیکھے ھو ، بھوک کاٹی ھو یا پھر کبھی محسوس ھی کی ھو ۔ اٍس خبر نے تو جیسے میری روح ھی کو تڑپا کر رکھ دیا تھا کہ پوری دنیا میں 1.2 بلین انسان بھوکے رھتے ھیں ۔ جن میں 9 ملین انسان ھر سال بھوک سے مرجاتے ھیں اور اٍن مرنے والوں میں 5 ملین بچے ھوتے ھیں ۔ اُسی بھوک اور فاقے کو محسوس کرتے ھوئے ایک نظم آپ سب اھل ھنر کی نظر
بیٹے دیکھ تو آسمان کا چاند کیسا دکھتا ھے
تُو کیا جانے یہ میرے چاند جیسا دکھتا ھے
میری ماں کی مسکان میرے لیئے انمول ھے
اُس کی مدھر ھنسی دنیا کے لیئے بے مول ھے
وہ جھوٹ نہیں بولتی کبھی
پر آج کہہ گئی ھےابھی ابھی
بھولی ھے ! میرا بابا اکثر یہ کہتا ھے
دنیادار نہیں تیری ماں بابا کہتا ھے
بارہ برس کی عمر اور میں کیا کیا سوچتا ھوں
آسمان کو تکتے تکتے یونہی کھو جاتا ھوں
ماں یہ جو آسمان پہ روشن چاند ھے نا
وہ مجھ جیسا نہیں میری بھولی ماں
چاند تو روٹی جیسا ھے
دودھ کی کٹوری جیسا ھے
پچیس پیسے جیسا ھے
چاند تو تم جیسا ھے
بلکل کسی سچ جیسا ھے
دنیا کی ضرورت جیسا ھے
کاش جس بڑھیا کی بات تم بتایا کرتی ھو
پوچھوں کبھی کیوں چرخہ تم کاتا کرتی ھو
تم نے ھی روٹی کبھی کاتی ھوتی
رب نے بارش میں برسائی ھوتی
چالباز دنیا کو بات کبھی یہ سمجھائی ھوتی
سازش جہاں بوئی ھے وہاں روٹی لگائی ھوتی
ماں یہ جوچاند ھے نا
مجھے خوابوں سے بھرا ایک غبارا لگتا ھے
تمھاری آنکھ میں ٹھرا ایک آنسو لگتا ھے
سب سنتاھوں تیری خاموشی سے
کیوں کہہ دیتی ھوھر بار بابا سے
“ بُرا ھو اٍس نگوڑی بھوک کا
میرے چاند سے چاند چھین لیا ھے
ڈاکٹر نگہت نسیم
سڈنی
احمد بھائی سچ کہا بچے شرارت کرنا ہی بھول گئے ہیں ……… کہی ننھے منے ہاتھوں سے کچھ بیچ رہے ہیں تو کہی بھیک مانگ رہے ہیں ……..صد افسوس
جو مری زمیں کا حاکم نہ زمیندار ہوتا
وہاں صنعتیں بھی لگتیں وہاں روز گار ہوتا
جو ہوس رہی ہمیشہ وہ ہوس اگر نہ ہوتی
تو یہ نفرتیں نہ بڑھتیں نہ یہ انتشار ہوتا
جو ذرا سا ہوتا ایماں جو ضمیر پاس ہوتا
تو کبھی بھی یوں مسلماں نہ ذلیل و خوار ہوتا
جو ظفر گھٹا اُٹھی تھی وہ گھٹا اگر برستی
تو یہ گرد ہی نہ اُٹھتی نہ کوئ غبار ہوتا
طفر جعفری بھائی سبحان اللہ کتنی سچحی اور اچھی باتیں کہی ہیں ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
جو مری زمیں کا حاکم نہ زمیندار ہوتا
وہاں صنعتیں بھی لگتیں وہاں روز گار ہوتا
پر افسوس تو اس بات کا ہے کہ ہم پھر اسی ڈگر پر چلنے کی تیاری کر رہے ہیں ۔۔۔۔۔۔۔۔ووٹر بھی وہی ان پڑھ اور امیدوار بھی وہی جاگیردار زمیندار
پیاری دلاری میری بہن شاہین ۔۔۔۔۔۔ سائیبریا کے برفانی ریچھ والی بات نے مجھ کم علم کے علم میں اضافہ کیا ۔۔ جزاک اللہ ۔۔۔۔ بڑوں کی بڑی بڑی باتیں ۔۔ حکمتیں اور تعلیم ۔۔ کیا کچھ نہیں سیکھا میں نے حیدر بھائی کی بات سے ۔۔۔ ہم انسان بھی بھی تو برفانی ریچھ ہی ہو گئے ہیں پر ہم سے ا ن سے ایک قدم آگے وہ تو صرف برف کے موسموں میں اپنی بھوک سے تنگ آ کر ایک دوسرے کا قتل کرتے ہیں ہم انسان توہر موسم میں ہر سطح پر انسان کا شکار کرتے ہیں ۔۔ دنیا انسانوں کا خطرناک جنگل بنتی جا رہی ہے جہاں اب جانور بھی آنے سے ڈرنے لگے ہیں ۔۔۔۔
پیاری دوست بھوک بڑی ظالم ہے پر صرف مظلوم کے لیئے ۔۔جس کا ایک نوالے کے بدلے سب کچھ لے جاتی ہے ۔۔ اس کی عزت ، غیرت ، حمیت ۔۔ حتی کہ خدا پر یقین تک ۔۔آہ ۔۔
منشیات کا شعبہ میرا شعبہ ہے ۔۔۔ میں ایک بار یو ٹیوب پر حالیہ انسداد منشایت پر ایک ڈاکو مینٹری دیکھ رہی تھی ۔۔۔۔ یقین کیجئے میری روح تک کانپ گئی ۔ افغانستان میں سب کم عمر نشہ ور انسان کی عمر چار برس تھی ۔۔ اس کے ماں باپ سے پوچھا گیا کہ کیوں ؟ اس نے جواب دیا کہ افغانستان میں حشیش کھانے سے سستی ہے ۔ سو بچہ نشے میں پڑا رہتا ہے ۔۔کھانا بھی نہیں مانگتا اور بھوک بھی کم لگتی ہے ۔۔۔۔ ایسے کئی ہزار بچے ا س ڈاکو مینٹری کا ھصہ تھے ۔۔۔ جن بچوں اور بڑوں کے عضو جنگ یا بم بلاسٹ میں ضائع ہو گئے تھے وہ سارے اپنی درد سے بچاو کے لیئے کہ حشیش کے عادی تھے ۔۔۔
ابھی حالیہ ایک اور نشہ روس میں دریافت ہوا ہے جس کو کرنے سے اآستہ آہستہ جسم سے گوشت الگ ہوجاتا ہے اور انسان جلد مرجاتا ہے ۔۔ میرے خدا کیا کیا بتاوں ۔۔
میرے بچوں کے چہروں پہ بھوک اگ رہی ہے
میرے ماتھے سے میری خدائی کا سورج طلوع ہو رہا ہے
میرے ماتھے پہ فٹ پاتھ کے ان مکینوں کی لاشیں سجی ہیں
جنکے ہاتھوں میں قسمت نے لکھا ہوا ہے
بے خبر سو رہو بے خبر سو رہو
مت کسی سے دکھوں کی کہانی کہو
بابا صاحب دعا کرتی ہوں آپ جیسے ہمت والے مظلوموں کاساتھ دینے والے سلامت رہیں ۔۔۔ الہی آمین
زائرہ بجو ۔۔ سلامت رہیئے ۔۔ آپ نے سچ کہا کہ ” بھوک اور افلاس کے لرزیدہ سائے میں تنہا پلتے ہوئے اس نوجوان نے وہی کیا جو اس کے بس میں تھا ،اور اس کی ماں نے اس کو زندگی کی راہوں میں یکہ و تنہا کیوں چھوڑا ،شائد کہ اس کے پاس اس معصوم کا پیٹ بھرنے کے لئے کچھ نہیں تھا ،،زرا آج اپنے وطن کے گلی کوچوں پر نظر ڈالئے ان گنت ایسے ہی پھول لاوارثی کے عالم میں رلتے ہوئے ملیں گے ،اللہ بھلا کرے ایدھی کا جن کے پاس ایسے پھولوں کے لئے ایک سائبان تو بنے ۔۔۔
اللہ کریم و رحیم آپ کو سلامت رکھے ۔ الہی آمین
میری پیاری بہن اور عزیز دوست ڈاکٹر نگہت نسیم ، چاند تم تو ھم سب سے کیہں زیادہ باخبر اور اعلی تعلیم یافتہ ھو، ھر روز کتنے ایسے مریضوں سے واسطہ پڑتا ھوگآ جو کھبی بھوک کی وجہ سے کبھی جنگ کی وجہ سے کھبی انسانی رشتوں کی بے حسی کی وجہ سے کبھی احساس کی زیادتی کی وجہ سے کھبی تنہائ کی وجہ سے نشہ کرتے ھیں تمھاری اس بات نے تو دل کو رنجیدہ کردیا کہ
افغانستان میں نشہ سستا ھے اور کھانا مہنگا ھے
موت سستی اور زندگی مہنگی ھے
سلامت جسم نایاب اور ٹوٹے پھوٹے لوگ عام ھیں
زمین پر سبزہ کم اور انسان کو چیٹھڑے میں تبدیل کرنے والے زیر زمین مائ زیادہ ھیں
پانی نایاب اور خون ارزاں ھے
ھجرت کے متلاشی زیادہ اور وطن میں مقیم کم ھیں
غربت سے بھوک ھمیشہ جڑی رھی ھے ۔ اُس کی تکلیف ، درد اور دکھ کا احساس وھی کر سکتے ھیں جنہوں نے کبھی فاقے دیکھے ھو ، بھوک کاٹی ھو یا پھر کبھی محسوس ھی کی ھو ۔ اٍس خبر نے تو جیسے میری روح ھی کو تڑپا کر رکھ دیا تھا کہ پوری دنیا میں 1.2 بلین انسان بھوکے رھتے ھیں
افغانستان میں سب کم عمر نشہ ور انسان کی عمر چار برس تحی ۔۔ اس کے ماں باپ سے پوچھا گیا کہ کیوں ؟ اس نے جواب دیا کہ افغانستان میں حشیش کھانے سے سستی ہے ۔ سو بچہ نشے میں پڑا رہتا ہے ۔۔کھانا بھی نہیں مانگتا اور بھوک بھی کم لگتی ہے ۔۔۔۔ ایسے کئی ہزار بچے ا سڈاکو مینٹری کا ھصہ تھے ۔۔۔ جن بچوں اور بڑوں کے عضو جنگ یا بم بلاسٹ میں ضائع ہو گئے تھے وہ سارے اپنی درد سے بچاو کے لیئے کہ حشیش کے عادی تھے ۔۔۔
ابھی حالیہ ایک اور نشہ روس میں دریافت ہوا ہے جس کو کرنے سے اآستہ آہستہ جسم سے گوشت الگ ہوجاتا ہے اور انسان جلد مرجاتا ہے ۔۔ میرے خدا کیا کیا بتاوں ۔۔
پڑھ کر بہت دل دکھی ہو رہا ہے۔کہ پوری دینا میں2۔1 بلین انسان بھوکے رہتے ہیں۔ان میں سے پاکستان میں کتنے ہوں گے۔ نگہت آپی میں تو یہ سوچ رہی ہوں۔کتنے بچے بھوکے سوتے ہوں گے۔آپ کے مریض کی کہانی بہت دکھی ہےاس طرح کی خبر روزانہ اخبار میں کوئ نہ کوئ ہوتی ہے۔کہ بھوک سے تنگ آ کر نشہ شروع کر دیا۔ اور نشہ پورا کرنے کے لیے چوریاں شروع کر دیں۔ اور ماں نے بھوک سے تنگ آکر بچے فروخت کر دیے۔ یا مار دیے۔ بہت دکھی اس طرح کی خبریں کر دیتی ہیں۔ نگہت آپی ،آپ زندگی کے بہت اہم موضوعات پر لکھتی ہیں۔ سلامت رہیں۔آمین
پہلے مرغی یا انڈا؟
اگر عوام کے پاس تعلیم آئ تو ان خرافات سے جان چھوٹ سکتی ہے۔ تعلیم اسوقت آئے گی جب کوئ لیڈر اچھا آئے گا۔ اچھا لیڈر عوام اسوقت منتخب کریں جب ان کےپاس تعلیم ہوگی۔ ماؤژتنگ یا مصطفیٰ کمال جیسا لیڈر بھی یہ کرسکتا ہے۔ لیکن ہمیں ڈکٹیٹر منظور نہیں ہے۔ مسئلہ لیڈر کا نہیں ہے ۔ مسئلہ پڑھے لکھے عوام ہیں جنہیں اپنا قبلہ تو درست کروانے کا شوق تو ہے لیکن یہ نہیں معاوم کہ قبلہ ہے کس طرف ۔
بھیّا ظفر جعفری گستاخی معاف میں یہاں عوام کو بلکل دوش نہیں دوں گی کیوںکہ ہمارے ووٹر کی کوئ مرضی نہیں،، ان کے ووٹ ان کے حاکم اپنی مٹّھی میں رکھتے ہیں اور بیلٹ باکس خود بھرتے ہیں یہ بیچارے تو بس نام کو ووٹ ڈالنے جاتے ہیں ،،یہ سب شاخسانہ ہئے ہماری ان سیاسی پارٹیوں کا جو جمہوریت کے پردے میں اپنی تجوریا ں بھرتی ہیں اور اگلے چور کو بٹھا جاتی ہیں ،
یہ پارٹیاں عوام کو لے کر کیوں نہیں نکلتی ہیں کہ جاگیر داری نظام ختم کیا جائے ،
جب تک جاگیردار کا تسلّط ہئے تب تک پاکستان کے عوام کی قسمت میں بھوک ،سیلاب اور جہالت ،درماندگی لکھی ہئے ،،ہم آپ ان کی نوحہ گری کے لئے ہیں ،،
اللہ تعالٰی پاکستان پر اور سارے عالم اسلام پر رحم کرے کہ آج کی ترقّی یافتہ دنیا نے تمام عالم اسلام کو اپنے خونی پینجوں سے بھنبھوڑ کر اس طرح زخمی کیا ہئے کہ نا جینے میں ہین ا ور نا ہی مرنے میں ،،،،دجّال ایک ایک کر کے سب کو کھا رہا ہئے
nice blogs…but a sadnews here from pakistan….Mr.Yawar hayt of…ptvl pride died…ina lila wa ina elehi rajioon…….great yawar …chan ji we mis u.
مجھے دو ہزار پندرہ میں ایک مریض کو ایمرجنسی میں دیکھنا پڑا ۔ اس نے اپنا سارا سامان ایک ٹرالی میں رکھا ہوا تھا ۔ میں نے اس سے پوچھا کہ کیا کہیں شفٹکر رہے ہو ۔۔ کہنے لگا ہاں میں سڑک پر شفٹہو رہا ہوں ۔ مجھے حیرانگی ہوئی کہ مغربی ملکوں میں کم ہی کوئی سڑک پر رہتا ہے ۔ میں نے اسے انٹرویو روم میں بلایا اور بیٹھنے کو کہا ۔۔۔۔ ہم دونوں ہی خاموش تھے ۔۔۔ مجھے اپنی خاموشی کی وجہ معلوم تھی کہ میں ایسا سوال ڈھونڈ رہی تھی جس سے اس کو تکلیف نا ہو ۔۔ اور وہ شاید ۔۔۔ ؟ مجھے اس کی جانب سے خاموشی بہت کچھ کہہ رہی تھی ۔۔
تم نے ناشتہ کیا ۔۔ ؟ میں نے خاموشی کی جھیل میں ہلکا سا کنکر پھینکا ۔۔ تھوڑا سا ارتعاش ہوا ۔۔ اس نے پہلو بدلا اور مجھے نم آنکھوں سے دیکھا اور سر جھکا لیا ۔۔۔۔۔۔۔
اچھا رکو میں پہلے کافی بناتی ہوں ۔۔ اور بسکٹبھی لاتی ہوں ۔۔ پھر بات کرتے ہیں ۔۔ اس کی اشکبار آنکھوں میں تشکر تھا ۔۔۔۔۔۔۔ وہ کافی کے ساتھ آہستگی سے بسکٹ کھانے لگا ۔۔۔ زرا سے توقف کے بعد اس نے بتایا دوہفتے پہلے وہ کوئینس لینڈ اپنے دوست سے ملنے گیا ہوا تھا ۔ اسی دوران اس کی ماں گھر میں مردہ پائی گئی ۔۔ وہ حیران ہے کہ یہ سب کیسے ہوا ۔۔ وہ بیمار نہیں تھی اور اپنی آخری ملاقات میں بھی ایسا کچھ نہیں کہا تھا ۔۔ پھر جو جو ہوا تھا وہ سب اس قدر اچانک ہوا کہ وہ سنبھل نہیں سکا ۔
گھر گورمنٹ کا تھا وہ اسے آج خالی کر کے آ رہا تھا ۔۔۔ اس کے پاس کچھ نہیں تھا سوائے ان لمحوں کے جو اس نے اپنی ڈائری میں قید کر رکھے تھے اور کچھ سامان جو سوائے اس کے کسی کو عزیز نہیں ہو سکتا تھا ۔۔۔ وہ اسی بچے کچھے سامان کو ٹرالی پر رکھ کر خود کشی کرنے کے لیئے قریبی دریا کی طرف آہستہ آہستہ جا رہا تھا ۔۔ کہ۔۔ بھوک کی شدت سے لڑکھڑا کر زمین پرگر گیا اور آس پاس کے لوگ اسے ڈرگس اور نشے کا عادی سمجھ کر ہوسپٹل لے آئے تھے ۔۔۔۔۔۔۔۔
مجھے اس کی نمناک آنکھیں اکثر یاد آ جاتی ہیں ۔۔ ان میں ایک منظر قید پڑا تھا ۔۔ بھوک نے بڑی مظبوطی سے خودکشی کو تھام رکھا تھا ۔۔
ڈاکٹر نگہت نسیم