السلام علیکم
15 جولائی 2009 کو پنجاب یونیورسٹی نے بی اے بی ایس سی کے نتائج کا اعلان کیا
نتائج کے مطابق طالبات نے اول دوم سوم تمام پوزیشنز حاصل کیں
پاکستان کی بیٹیوں کو تصویر میں دیکھیئے
تصویر کا براہ راست لنک
چھ پوزیشن ہولڈرزمیں دو مکمل با پردہ ہیں
تین حجاب اوڑھتی ہیں
اور ایک شاید پردہ یا حجاب نہیں کرتی لیکن پھر بھی دوپٹہ اوڑھے ہوئے ہے
والسلام
زرقا


سلام” علیکم
جہاں تک پوزیشنز حاصل کرنے کی بات ہے تو ان کے لیے جو یہ کہتے ہیں کہ
اسلام میں لڑکیوں کو علم حاصل نہیں کرنا چاہیے، یا مسلمان لڑکیوں کو پڑھنے نہیں دیتے گھروں میں بند رکھتے ہیں
کے لیے یہ خبر اور یہ تصویر ایک بہترین جواب ہے
اور حجاب کے بارے میں میرا خیال یہ ہے کہ پاکستانی معاشرہ میں درست حجاب کا تصور موجود نہیں (بہت بہت معذرت کے ساتھ)، ہمارے یہاں آذان کی آواز پر ماں بیٹی سے کہتی ہے “سر ڈھک لو” بیٹی دوپٹہ سِرکا کر آدھے سر پر لے لیتی ہے، جیسے ہی آذان ختم دوپٹہ پھر نیچے گر جاتا ہے۔ اکثر خواتین (اور حضرات بھی) یہ نہیں جانتے کہ حجاب (خواتین کے لیے) پورے جسم کو سوائے چہرے اور ہاتھوں کے چھپانا ہے اور آذان ہی کے وقت نہیں، بلکہ ہر غیر محرم کے سامنے اور نماز کے لیے- اکثر بالوں کو مکمل طور پر چھپانے میں احتیاط نہیں برتی جاتی، دیور بہنوئی وغیرہ کو محرم سمجھا جاتا ہے ۔ ۔ ۔ وغیرہ-
محترمہ بہن زرقا صاحبہ آپ نے بالکل درست فرمایا کہ
چھ پوزیشن ہولڈرزمیں دو مکمل با پردہ ہیں
تین حجاب اوڑھتی ہیں
اور ایک شاید پردہ یا حجاب نہیں کرتی لیکن پھر بھی دوپٹہ اوڑھے ہوئے ہے
یہ پنجاب ہی نہیں میرے خیال ہے پقرے پاکستان میں یہ ہی معاملہ ہے۔۔
قریب یہ ہی تصویر آپ کو دیگر صوبوں کی نظر آئیں گے
پیاری زرقا مفتی جی !
بہت اچھی information دی آپ نے بمعہ تصویر کے ،پاکستان کا فخر ہیں یہ سب اور جس بات سے دل خوش ھوا کہ سب پوزیشن لینے والی لڑکیاں ہیں -> Girls Power 🙂
پر ایک بات کی سمجھ نہیں آئی۔ ۔ ۔
1 پنجاب کا حقیقی چہرہ
2 تعلیم
3 حجاب ۔پردہ
یہ ان میں کیا ربط ھے ؟ اگر حجاب کی بات ھے تو (N.W.F.P) ھزارے میں تو سب سے زیادہ پردہ ھوتا ھے !
اگر تعلیم کی بات ھے تو بہت سی بے پردہ بھی پوزیشن ہولڈرز ھوتی ہیں،،،جیسے آپ نے یہ ایک تصویر دی لیکن اگر آپ کسی پاکستان کے میڈیکل کالج یا کسی بڑے نام والی یونیورسٹی کی تصویر دیکھیں تو بالکل مختلف ھوتا ھے، جیسے مجھے ایک ای میل آیئ nust اور LUMS لاہور یونیورسٹیز کی کسی پروگرام کی تو اس میں تو دیکھ کے یورب یو-کے کو مات دے دی۔
مجھے جو سمجھ میں نہیں آئی کہہ ڈالا ،بلاگ کا عنوان اور تحریر کا ربط مہربانی کر کے سمجھا دیں آپ جانتی ہیں میری سوال کرنے کی عادت، کچھ برا لگے تو معافی اور اصلاح کر دیں !
جزاک اللہ
asslamualikum dosto..buhat acha laga yeh tasver daikh kar aur sayyada sana k tabsaray say mukammal ittifaq karta hon.darhaqeeqat ham nay taleem aur parday ko do mukhtalif soorton mein apne muasharay ka hissa banaya hua hay..aiese kayi khandan hain jo k sirf pa njab hi nahi bul k poray pakistan mein hain k jahan parda yani hijaab ya dopatta aourhne ka rawaj nahi lekin un khandanon ki betiayn bhi utni hi baa haya hain jitna k kisi pardadar khandan ki bachyain..so taleem mein behtar possition lene ka taullaq baharhal parda karne ya na karne say to baharhal nahi hay..mujeh in qoum ki betion par fakhr hay k jijohn nay apne maan baap aur pori qoum ka nam roushan kia aur yeh sabit kia k aaj bhi agar koi chahay to apne waqar aur shakhsi izzat ko apni bahtareen qabliayt k zareeya manwa sakta hay..buhat shukria ..Ali Zaryoun
جناب عبد المناف صاحب بہت معزرت کے ساتھ کے پانچ انگلیاں کبھی برابر نہیں ہوتی اور کسی پہ طنز کرنے سے پہلے یہ سوچ لیں کے کیا آپ مہیں وہ سپ اچھی باتیں موجود ہیں۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔،
زرقا صاحبہ اس موضوع کو سٹارٹ کر نے کا مطلب وضع کر د ہیں۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔،،،،
زر قہ بہن السلام علیکم و رحمہ ۔ مسلمان کی خوبی ہی یہ ہے کہ وہ پوزیشن حاصل کر کے بھی مسلمان رہتا ہے۔
سلام
بہن سیدہ ثنا شاہ صاحبہ، اجازت ہو تو کہوں؟
پنجاب، تعلیم اور حجاب کا آپس میں ربط نہیں لیکن ان تیتوں موضوعات کے ساتھ اس تصویر کا ربط ضرور ہے
1- پنجاب ؛ تصویر پنجاب یونیورسٹی کی ہے۔
2۔ تعلیم ؛ اعلیٰ تعلیم کی صفِ اول میں لڑکیاں نظر آ رہی ہیں-
3۔ کیا یہ خوشی اور فخر کی بات نہیں کہ اس صفِ اول میں شامل تمام کی تمام لڑکیاں باحجاب بھی ہیں؟
مانا کہ ایک کا حجاب باقاعدہ نہیں، یہ بھی مانا کہ شاید صرف اس تصریر کی خاطر کچھ اہتمام زیادہ کیا گیا ہو، یہ بھی مانا کہ مگر پھر بھی کم از کم اس تصویر کی حد تک تو کہا جا سکتا ہے نا کہ پاکستان میں اسلامی اقدار سے آراستہ لڑکیاں بھی اعلیٰ تعلیم حاصل کرنے کے مواقع رکھتی ہیں، اور ان سے مستفید بھی ہوتی ہیں-
اور اس تصویر کا مقصد یہ بھی ہرگز نہیں کہ ہر باحجاب لڑکی اعلیٰ تعلیم یافتہ ہوتی ہے یا بےحجاب میں یہ صلاحیت نہیں (NWFP یا اکستان کے میڈیکل کالج یا کسی بڑے نام والی یونیورسٹی، والی آپ کی مثال) بات صرف یہ ہے کہ باحجاب رہ کر بھی ہمارے ملک یا کم از کم پنجاب یونیورسٹی میں لڑکیاں تعلیم کے میدان میں آگے بڑھ سکتی ہیں۔
مجھے ذاتی طور پر بھائی شعیب صفدر کی یہ بات بالکل درست معلوم ہوئی کہ
یہ پنجاب ہی نہیں میرے خیال ہے پقرے پاکستان میں یہ ہی معاملہ ہے۔۔ قریب یہ ہی تصویر آپ کو دیگر صوبوں کی نظر آئیں گے۔
میرا سوال ہے کہ کیا لڑکیاں لڑکوں سے زیادہ ذہین ہیں؟ یا شاید پاکستان کی حکومت جان بوجھ کر لڑکوں کو پیچھے دھکیل کر لڑکیوں کو آگے لارہی ہے؟ یا شاید لڑکے زیادہ کھلنڈرے اور لڑکیاں زیادہ سنجیدہ مزاج ہوتی ہیں وغیرہ، کہ کم از کم اس تصویر کی حد تک تمام پوزیشنز لڑکیوں ہی نے حاصل کی ہیں؟؟؟
میں اس دخل اندازی پر معذرت کا طلب گار ہوں بہن سیدہ ثناء شاہ صاحبہ اور بہن زرقا صاحبہ سے کہ سوال سیدہ بہن کا زرقا بہن سے تھا اور میں خومخواہ بیچ میں بول پڑا-
یہ حجاب کب سے اسلام میں داخل ہے اور دوپٹہ پردہ کا تقاضا کیونکر نہیں پورا کرتا یہ سوالات تو تشنہ رہیں گے لیکن پھر بھی پوچھنے میں کیا حرج ؟ 🙂 ویسے بھی میڈیکل میں پوزیشن کے لئے یہ بات لائق تحسین ہونا چاہئے کہ انہیں اپنے مضمون میں عبور حاصل ہے، ایک اچھا مسلمان ہونا تو آپ کا فرض اولین ہے اس کو تو کسی خبر کا موضوع ہی نہیں ہونا چاہئے۔
السلام علیکم
عبد المناف بھائی
مراسلے پر تبصرے کے لیے آپ کی ممنون ہوں
ٹی وی چینلز پر ہمارے معاشرے کی منفی تصویر کشی کی جا رہی ہے
ٹی وی چینلز پر دکھائے جانے والے اشتہارات، ڈراموں اور موسیقی کی محفلوں کو دیکھ کر معلوم ہوتا ہے کہ ہماری نوجوان نسل اپنی مشرقی روایات و ثقافت کی پاسدار نہیں رہی جبکہ اصل معاشرہ اُس سے کہیں مختلف ہے
میرا خیال ہے کہ کسی بھی معاشرے کی نما ئند گی متوسط طبقہ کرتا ہے
متوسط طبقہ ہی ہے جو تحصیلِ علم کے لیے سرکاری تعلیمی اداروں کا رُخ کرتا ہے
یہ تصویر ہمارےمشرقی معاشرے کی تصویر ہے
یہ اُن بچیوں کی تصویر ہے جو شرم و حیا کے لباس میں ملبوس ہیں لیکن عصرِرواں کے تقاضوں کے مطابق تعلیم حاصل کر رہی ہیں
والسلام
زرقا
ثناءجی
السلام علیکم
Nust اور Lums جیسے ادارے معاشرے کی ترجمانی نہیں کرتے
آپ خود ہی سوچ کر جواب دیجئےپاکستان کے کتنے فیصد طالبعلم ان اداروں میں تعلیم حاصل کر رہے ہیں
والسلام
زرقا
السلام علیکم
علی صاحب
آپ نے بجا فرمایا حیا کا تعلق دوپٹے یا حجاب یا برقعے سے نہیں
دل اور نظر میں حیا ہونی چاہیے
پہلے پہل پردے کے احکام مسلم اور غیر مسلم خواتین میں امتیاز کے لیے تھے
میرا خیال ہے پردہ یا حجاب کسی خاتون کی جانب اُٹھنے والی نظر کے لیے ہے
پردہ روشن خیالی یا تعلیم کی راہ میں حائل نہیں ہوتا
والسلام
زرقا
السلام علیکم
جواد صاحب
بلاگ لکھنے اور تصویر لگانے کا مقصد اپنے معاشرے کے نوجوانوں کی خاص طور پر لڑکیوں کی حقیقی تصویر پیش کرنا تھا
جیسا کہ میں اوپر کسی خط میں لکھا کہ متوسط طبقہ ہی کسی معاشرے کی ترجمانی کرتا ہے کیونکہ معاشرے کا 50 سے 60 فیصد متوسط طبقے پر مبنی ہوتا ہے
متوسط طبقہ ہی اپنی روایات اور ثقافت کا محافظ ہوتا ہے
بڑے بڑے ناموں اور بڑی بڑی فیسوں والے تعلیمی اداروں میں 1 فیصد سے بھی کم طلبہ زیرِ تعلیم ہیں
بالائی طبقہ کی اکثریت ہمیشہ مغرب کی اندھی تقلید میں مصروف رہتی ہے
والسلام
زرقا
محترم جیلانی صاحب
السلام علیکم
آپ کی بات کو دوسرے ڈھنگ سے کہیں تو مسلمان بھی تعلیمی میدان میں امتیازی کامیابی حاصل کر سکتا ہے
والسلام
زرقا
عبدالمناف بھائی
میرے خیال میں لڑکے اور لڑکیاں ذہانت میں برابر ہیں
لڑکوں کا وقت گھر سے باہر گھومنے پھرنے میں بھی صرف ہوتا ہے
پھر ٹی وی کمپیوٹر موبائل یہ بھی پڑھائی کا وقت چرا لیتے ہیں
اکثر لڑکیاں گھر سے باہر کم نکلتی ہیں اس لیے زیادہ یکسو ہو کر پڑھائی پر توجہ دے سکتی ہیں
والسلام
زرقا
السلام علیکم
خرم صاحب
میرے خیال میں اچھے طریقے سے اوڑھا ہوا ایک بڑا دوپٹہ بھی پردے کے تقاضے کو پورا کرتا ہے
بلاگ کا موضوع اسلام یا پردہ نہیں ہے بلکہ ہمارے مشرقی معاشرے اور بالخصوص پنجاب کی طالبات کی عکاسی کرنا ہے
والسلام
زرقا
برادرِ محترم جناب جواد حسین راجہ صاحب ! میں نے صرف اپنا نقطہء نظر عرض کیا کسی پر طنز کرنے کا نہ تو حق رکھتا ہوں اور نہ ہی خواہش، میں نے ایک عمومی بات کی تھی کہ ہمارے ملک میں پردہ حجاب وغیرہ ہی نہیں دیگر اسلامی اقدار بھی ہر کسی میں نہیں بلکہ قوم کے ایک حسز میں معدوم ہوتی جارہی ہیں۔ اگر میں کسی کا نام لے کر بات کرتا یا کسی خاص گروہ کی طرف اشارہ کرتا تو آپ اس کو طنز کہہ سکتے تھے، مگر میرے بھائی ایسی بات ہرگز نہیں-
زرقا بہن حوصلہ افزائی کا شکریہ
تمام لکھنے والوں اور پڑھنے والوں کا شکریہ کہ اس نازک موضوع پر اتنی تعمیری گفتگو کی جا رہی ہے
جی بہن زرقا آپ نے بجا فر مایا۔مسلمان اور جہالت دو علا حدہ چیزیں ہیں ۔کوئی چیز مسلمان کی راہ میں حا ئل نہیں ہوتی اگر وہ علم حاصل کر نا چا ہے ۔ لیکن ہم نے حیلوں بہانوں اور اپنی کا ئلی کی وجہ سے جہالت اوڑھ لی ہے ۔ جبکہ قر آن کہیں بھی جاہلوں سے مخا طب نہیں ہے اور جہاں ہے وہ اچھے الفاظ میں نہیں ہے ۔ جیسے کہ ایک آیت ہے کہ جہاں جہالت کا سامنا ہو سلام کہہ کر الگ ہو جا ؤ۔ اسی طرح بیوقوٍوں کی مذمت کی ہے ۔ وہ صرف صا حب عقل اور صا حب ِ علم لو گوں سے مخاطب ہے ۔ اس سے یہ نتیجہ اخذ ہو تا ہے کہ جاہل ایک اچھا مسلمان نہیں ہو سکتا ۔ جس کا نتیجہ شدت پسندی کی شکل میں ہم بھگت رہے ہیں ۔
رسول اکرم (ص ع) کا فرمان ہے کہ علم حاصل کرو اس کے لئے چاہے تمھیں چین تک بھی جانا پرے تو جاؤ- ایک اور حدیث میں آپ کا فر مان ہے کہ علم مان کے پیٹ سے لے کر لحد تک ہے مطلب کہ علم حاصل کرنے کے مواقع مرتے دم تک ہیں جب بھی موقع ملے علم حاصل کرو- نبی پاک کا فرمان کسی خاص گروپ کئے نہیں بلکہ سب کے لئے ہے- ہماری بہنیں جو تعلیم حاصل کر رہی ہیں یا کر چکی ہیں وہ نبی پاک کے عین فرمان کے مطابق عمل کر رہی ہیں-
شمس جیلانی صاحب کے ساتھ بلکل متفق ہوں بلکہ صرف اس اضافہ کی اجازت چاہوں گا کہ معاشروں نے اپنے اپنے رسم و رواج کو بھی مذہب میں شامل کر لیا ہے جس کی وجہ اسلام کی مسح شدہ تصویر لوگوں تک پنہچی ہے- جہاں علم ہوگا وہاں جہالت نہیں ہوگی اور جہاں جہالت نہیں ہوگی وہاں شدت پسندی نہیں ہوگی-
محترم جیلانی صاحب
السلام علیکم
آپ نے بالکل بجا فرمایا
بہت کم مسجدیں ایسی ہونگی جہاں دین کے عالم امامت کے فرائض سر انجام دے رہے ہیں
کچھ نادان لوگ ہی ہیں جو خودکش دھماکوں سے دُنیا بدلنے کا خواب دیکھ رہے ہیں
دُنیا کے بیشتر مسائل تعلیم کے ذریعے حل ہو سکتے ہیں
مگر نہ جانے کیوں تعلیم ہماری پہلی ترجیح نہیں
والسلام
زرقا
زرقا صاحبہ،
آداب ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
آپکے اس مختصر سے بلاگ کے چند الفاظ پڑھنے کاآج اتفاق ھوا۔۔۔۔۔ اور میں یہ سمجھنے سے قاصر رھی کہ ان الفاظ کا مطلب women rightsکو highlightکرنا ھے یاGender Discriminationکو ؟ اور اگر آپ انہی دونوں میں سے کسی کو defineکرنا چاہ رھی ھیں تو اس کہ لیے ھرگز یہ الفاظ کافی نہیں ھیں۔ یہ کوی تبصرہ نہیں بلکہ سراسر میرا ذاتی خیال ھے جسے میں نے سب سے shareکرنا مناسب سمجھا۔۔۔۔۔صرف اور صرف اپنے علم میں اضافے کے لیے !
خرا آپ کو مزید لکھنے کی توفیق عطا فرمایں (آمین)
حدیثِ مبارکہ ہے
مہد سے لحد تک علم حاصل کرتے رہو
مہد کے معنی ہیں جھولا یا پالنا
السلام علیکم
شہر بانو صاحبہ
میرا خیال ہے بلاگ کا عنوان ہے “پنجاب کا حقیقی چہرہ”
عنوان پڑھ کر ہی مراسلے کا مقصد واضح ہو جاتا ہے
تاہم لگتا ہے
آپ نے شاید صرف بلاگ کی پہلی پوسٹ پڑھی
تبصرہ جات میں آپ کو جواب مل جائے گا
اگر پھر بھی سمجھ نہ آئے
تو میں یہی کہوں گی
سہیلی بوجھ پہیلی
والسلام
زرقا
آداب زرقا صاحبہ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
بہت معزرت کے سا تھ کے جو آپ نے دل نظر حیاء کے پردے کی بات کی اس سے تو لگتا ہے کے آپ نے صرف لوگوں کے جزبات کو ٹھہیس پہنچای ہے ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ کیونکہ قرآن پاک مہیں ہر لحاظ سے پردے کا حکم آیا ہے
آپ نے حقیقی چہرہ پیش نہیں کیا زرقا صاحپہ
جواد صاحب
السلام علیکم
بلاگ لگانے کا مقصد اسلام میں پردے کے احکام کو زیرَ بحث لانا نہیں تھا
نہ ہی ہم میں سے کوئی قرآنی احکام کا منکر ہوا ہے
میرا خیال ہے کہ اگر دل اور نظر کا پردہ نہ ہو تو چہرے یا جسم کا پردہ بے معنی ہو جاتا ہے اسی لیے میں اسے زیادہ اہمیت دیتی ہوں
ہماری مائیں برقع اوڑھا کرتیں تھیں پھر ہمارے بچپن میں ہی وہ برقعے الماریوں کی زینت بن گئے
لیکن پچھلے پانچ سالوں بہت سی ماڈرن خواتین نے اپنی مرضی اور خواہش سے پردہ اور حجاب شروع کیا ہے
سکول جانے والی بچیاں بھی حجاب میں نظر آنے لگیں ہیں
میں نے جو تصویر پیش کی وہ حقیقی لڑکیوں کی ہے
پھر آب نے کیسے کہا کہ یہ حقیقی چہرہ نہیں ہے؟
بلاگ کے صفحات حاضر ہیں آپ چاہیں تو اپنے موقف کے مطابق حقیقی چہرہ پیش کر سکتے ہیں
والسلام
زرقا