محترم امین ترمذی صاحب کا خط نقل کر رہی ہوں جو انہوں نے بیت بازی کے سلسلے میں ارسال کیا تھا
والسلام
زرقا
آپ کے اس بلاگ میں آپ کی اجازت اور اخبار کے صاحبٍ مقراض کی عنایت سے ایک ادبی خبر دینا چاہونگا۔
میں نے اپنے ادبی ریڈیو پروگرام ‘ بزم ادب’ کے پرچم تلے ایک مشاعرہ بیاد حنیف اخگر منعقد کرنے کا ارادہ کیا ہے جو 14 اگست کو ہمارے شعر ڈیلس میں
ہوگا انشااللہ، جس میں حنیف اخگر صاحب کا ایک مصرع مصرع طرح کے طور پر دیا ہے
مصرع طرح: میری جبیں پہ نقشٍ کفٍ پائے یار ہو
۔اس موقع پر ایک مجلہ
بھی شائع کرنے کا ارادہ ہے اگر آپ کی محفل کے کوئی صاحب اس زمین میں غزل لکھنا چاہیں تو میری ای میل پر 31 جولائی تک روانہ کر دیں ہم انشااللہ
ہر معیاری غزل کو شائع کرین گے اور صاحبٍ غزل کو مجلے کی ایک کاپی بھی روانہ کریں گے ہم نے اس سے قبل جشنٍ حنیف اخگر بھی کیا تھا اور اس میں بھی ایک مجلہ شائع کیا تھا اس مشاعرے میں جرمنی۔ پاکستان۔ کنیڈا۔ لاس انجلس۔نیو یارک۔ ہیوسٹن اور آسٹن سے شعراء نے شرکت کی تھی ایک اور مشاعرہ بتقریب
رسم اجراء کلام طارق ہاشمی بھی کیا تھا اس میں بھی ایک مجلہ شائع کیا تھا اس موقع پر ہم نے دو ہزار ڈالر نقد کا انعام بھی طارق ہاشمی صاحب کو عطا کیا تھا۔ جو
احباب ہیوسٹن سے قریب رہتے ہوں وہ خواہ بحیثیت شاعر یا سامع مشاعرے میں شرکت کرنا چاہیں تو ہمیں خوشی ہو گی مشاعرے کا حسب سابق داخلہ
مفت ہے۔ میرا ای میل کا پتہ اور تیلیفون نمبر حاضر ہے meriurdu@yahoo.com 817 6633786 شکریہ۔۔۔ آپ سب کی محبتوں کا امین

مصرع طرح صاف نہیں لکھا ہوا۔ اسے دوبارہ لکھدیں تو عنایت ہوگی۔
ظفر بھائی مصرع یہ ھے ۔۔
میری جبیں پہ نقشٍ کفٍ پائے یار ہو ۔۔
زرقا آپ نے بلکل صیح کیا ھے کہ سب کی سہولت کے لیئے اس اعلان کو بیت بازی سے الگ کر کے لگا دیا ۔۔ شکریہ ۔۔
اسلام علیکم
بہن زرقا مفتی صاحبہ
انتہائی عزت و احترم سے سر ِ عقیدت خم کرتے ہوئے اظہار ممنونیت کرتا ہوں ۔۔آپ کی او آپ سب کی محبتوں کا امین
( میں اپنے اس کلب سے کئ غزلوں کی امیدکر رہا ہوں اورہاں پچھلے کسی بلاگ میں میںنے لکھا تھاکہ میں شاعری نہیں کرتا اس لئے کہ
مجھے اچھے اشعار کی پرکھ ہے ) اوپر مصرع طرح نہیں نظر رہا ہے۔
ع میری جبیں پہ نقش کف پائے یار ہو۔
ِِِِِ
تمام قارئین و اہل قلم برائے عالمی اخبار سے استدعا ہے کہ اپنے مخصوس دوست اور ساتھی جناب صفد ہمدانی صاحب کو اپنی دعاؤں
میں یاد رکھیں کسی طرح سے انکے پاؤںمین سخت چوٹ لگی ہے اور وہ صاحبِ فاش ہیں میں نے ان کو ابھی ٹیلیفون کیا توانکی آواز
سے ہی ان کے کرب کا احساس ہوا میرے پوچھنے پر انہوں نے بتایا کہ وہ مستقل بستر پر ہیں میری بحیثیت اس کلب کے ممبر کے آپ لوگوں
سے درخواست ہے کہ انہیں دعاؤں میں یاد رکھئے شکریہ۔۔ آپ سب کی محبتوں کا امین
اللہ خیر کرے جناب صفدر ہمدانی صاحب، یہ کیسے ہوگیا ، اللہ تعالی کے حضور آپ کی مکل صحت یابی کی دعا کرہا ہوں، مولا پاک آپ کو جلد صحت وتندرستی سے مالا مال فرمائے آمین ثم آمین
یہ جان کر بے انتہا دکھ اور افسوس ہوا کہ محترم جناب صفدر ہمدانی صاحب کے پیر میں شدید چوٹ آئی ہے اور صاحب فراش ہیں ہماری رب تعالی سے دعا ہے وہ جناب صفدر ہمدانی صاحب کی ےتمام لکالیف کو دور فرمائے اور انہیں جلد از جلد صحت یابی عطا فرمائے آمین
صفدر ھمدانی صاحب کی مکمل صحت یابی کے لیے میری دلی دعائیں انکے ساتھ ہیں ۔
ہم سب ایک دوسرے سے سینکڑوں میل دور ہیں مگر سب کو اپنے دل کے قریب سمجھتے ہیں۔
صفدر ھمدانی صا حب عالمی اخبار کی روح رواَں ہیں ۔ اگر وہ اپنی علالت کے باوجود عالمی اخبار کو اسی آب وتاب کے ساتھ جاری رکھ رہے ہیں تو ہم سب کو انکا مشکور ہونا چاہئے ۔
ہماری دلی دعائیں انکے ساتھ ہیں۔
—–
شایر یہ طرحی مشاعرہ کے منتظمین کا اصول ہے کہ وہ صرف طرحی مصرعہ دے کر کہتے ہیں کہ اس پر گرہ لگا و اور غزل کہو۔
پورا شعر لکھدیتے تو سب کو پتہ چلتا کہ شاعر نے اس خیال کو کس طرح سے پیش کیا ہے۔
ساتھ ہی ساتھ قافیہ کے مثال بھی لکھد یتے تو طرحی غزل لکھنے والو ِں کے لیے اور کم از کم مبتدیوں کے لیے غزل لکھنا آسان ہو جاتا ۔
یار ۔ خار ۔ غبار نثار ، قرار شاید قافیہ ہے اور ہو ردیف ہے اگر یہ نہیں ہے تو امین ترمذی صاحب اس کی تصحیح کردیں ۔ شکریہ
امین ترمذی صاحب اور زرقا مفتی صاحبہ کا شکریہ کہ انہوں نے ایک طرحی مشاعرے کا آغاز عالمی اخبار میں کردیا ۔
انشا اللہ آئندہ بھی عالمی اخبار میں طرحی مشاعرے ہوا کرینگے۔
طرحی مشاعروں کیلئے ہمیشہ مصرع ثانی دیا جاتا ہے اور پورا شعر کبھی نہیں دیا جاتا۔ اساتذہ نے اسکی وجہ یہ بتائ ہے کہ دوسرا شاعر نئے مضامین کُھل کر پیش کرے اور مصرع طرح والے شعر کا influence کم سے کم ہو۔ ایک اور طرحی مشاعروں کے بارے میں مغرب میں غلط فہمی یہ بھی پائ جاتی ہے کہ مصرع طرح پر گرہ لگانا ضروری ہے۔ مصرع طرح پر گرہ لگائ جاسکتی ہے لیکن یہ لازم نہیں ہے۔ بغیر گرہ لگائے بھی غزل کہی جاسکتی ہے اور ایسا کرنے سے غزل کا رتبہ کم نہیں ہوتا۔ شعرا یہ جانتے ہیں کہ نیا شعر کہنے سے آسان گرہ لگانا ہوتا ہے۔
محترم قاضی صاحب اسلام علیکم
امید ہے مزاج گرامی بخیریت ہوں گے اور آپ نے اس تبدیلیء آب و ہوا کے سفر اور وقت سے کافی لطف اٹھایا ہوگا اور یہ سفر
آپ کی صحت کے لئے خوش آئند رہا ہو گا۔
آپ کی تحریر میں ردیف اور قافیے کی وضاحت بالکل درست ہے اس کا قافیہ یار ہے اور ردیف ‘ ہو ‘ ہے محض اس خیال کے پیش
نظر کہ لوگوں کو سہولت ہو ہم نے ایک اور مصرع طرح بھی دی ہے جو حنیف اخگر مرحوم کی پسندیدہ اور مشہور غزل شمس و
قمر سے آگے بھی والی غزل سے ہے اور وہ مصرع ‘ راہ گذر ہی راہ گذر ہے راہ گذر سے آگے بھی ‘ اس طرح دو مصرعے ہوگئے اور اگر
کوئی صاحب دونوں مصرعوں پرلکھنا چاہیں تو صاحبِ غزل کودونوں غزلیں پڑھنے کی اجازت ہوگی
ایک اور بات جس کا آپ کی تحریر سے اظہار ہوتا ہے کہ یہ مشاعرہ عالمی اخبار میں ہورہا ہے یہ تاثر غلط ہے ۔۔۔یہ مشاعرہ ڈیلس
ٹیکساس میں ہو رہاہے جہاںحنیف اخگر صاحب کا مکان اور آخری آرام گاہ ہے اور یہ بات تو ممکن ہے کہ آ ئندہ کسی موقع پر
عالمی اخبار میں بھی طرحی مشاعرہ کیا جاسکے ۔ مجھے دعاؤں میں یادرکھئے۔۔۔ آپ کی اور آپ سب کی محبتوں کا امین
منظور بھائی اپ کا سفر سپین کیسا رھا ۔۔ دوستو آپ سب کی دعاؤں سے بابا اب خیر سے ھیں ۔۔ طبیعت بہت بہتر ھے ۔۔ کیا ھی اچھا ھو ھم سب ایک دوسرے کو دعاؤں میں ھمیشہ آباد رکھیں کہ آخرت میں یہی راہ نجات کی سفارش ھونگی ۔۔
امین ترمذی صاَحب کا شکریہ کہ انہوں نے میری پچھلی تحریر کو مثبت انداز میں دیکھا ۔ اور اپنی نیک دعاوں میں شامل کیا۔
اساتذہ کا اصول کہ صرف مصرعہ ثانی دے کر کہا جاے کہ اس زمین پر غزل لکھو ، یہ غلط اصول ہے اس میں توارد کا خدشہ ہے۔
مثال کی طور پر میں حنیف اخگر مرحوم کے مصرعہ پر یہ گرہ لگا وں کہ؛
اس واسطے کہ جان و جگر کو قرا ر ہو
¨¨میری جبیں پہ نقش کف ہاے یار ہو ´¨
میں ممکن ہے کہ توارد ہو گیا ہو۔ اس سے بچنے کے لیے پورا شعر لکھا جا ے تو بہتر ہے ۔
بہر حال میِں تو اسپہن میں کل تک ہوں باقی آئیندہ پھر کبھی
میں آ ج اسپیین کے ایک جزیرے سے واپس جرمنی آگیا ہوں ۔ اللہ کا شکر ہے کہ سفر ٹھیک ہی رہا ۔( تفصیلا ت کا تذکرہ اس لیے ضروری نہیں کہ اس سے سب کی توجہ اصل موضوع سے ہٹ کر کسی ذیلی موضوع پر منتقل ہوجاتی ہے۔) میں ان تمام احبا ب کا مشکو ر ہوں جنھوں نے مجھے اپنی نیک دعاوں سے یاد کیا ۔
اصل موضوع امین ترمذی صاحب کے زیر اہتمام طرحی مشاعرہ ہے جو حنیف اخگر مرحوم کے اشعار کی زمین پر طبع آزمائئی کی دعوت ہر مبنی ہے۔
شاید جب مجلہ شایع ہو جاے تو اسکی کاپی انٹرنیٹ پر امین ترمذی صاحب شایع کردینگے تاکہ سب پڑھ سکیں۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔
میں اصل میں ا س بات کو پھر دہرا تا ہوں کہ طرحی مشاعرہ منعقد کرنے والے اگر پورا شعر لکھدیا کریں تو اس کو پڑھکر ہر شاعر کو توار د سے بچنے ہر شاعر کم از کم یہ انداازہ لگا سکتا ہے کہ اصل شعر میں اس کے مصنف نے اس خیال کو کس طرح سے باندھا ہے اور توارد سے کس طرح سے بچا جا سکتا ہے ۔
۔۔۔۔۔۔۔۔
یہ کہنا کہ ” اساتذہ ” نے اس قسم کا اصول قائم کیا ہے بالکل عجیب و غریب معلوم ہوتا ہے ، پہلی بات تو یہ ہے کہ اساتذہ کو دوسرے اساتذہ کے پورے پورے کلام کا علم رہتا تھا اگر ذوق کے سامنے غالب کے شعر کے دوسرے مصرعہ کے پہلے تین الفاظ ( ناطقہ سربہ گریباں) بھی کہدیا جاتا تو وہ سجھ جاتے کہ پورا کا پورا شعر کیا تھا اور پوری کی پوری نظم کیسی لکھی گئی تھی ؛
اسی طرح غالب کو ذوق کے تمام اشعار کا پتہ رہتا تھا ۔
یہی حال آتش و ناسخ اور سودا اور انشا وغیرہ وغیرہ کا تھا ۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
حنیف اخگر مرحوم کی غزلیں ڈلس کے مشاعروں میں کئی بار پڑھی گئی ہیں اس لیے تمام ڈلس اور ٹیکسس کے شعرا کو پتہ ہے کہ
” میری جبیں پہ نقش کف پا ئے یار ہو ” کا پہلا مصرعہ کیا تھا۔
اب دنیا والوں سے یہ کہنا کہ ہمیں تو اس کا پہلا مصرعہ معلوم ہے مگر تمھیں ہم اس لیے نہیں بتا تے کہ تم اس پر طبع آزمائی کرو اور ” نئے مضامین کھل کر پیش کرو اور ایسا شعر کہو کہ ” اس پر مصرعہ طرح والے شعر کا اثر کم سے کم ہو۔ ‘
یقینی طور پر پہلا مصرعہ بتاو یا نہ بتا و ہر شاعر اگر کسی شاعر کی غزل کی زمین میں شعر کہے گا تو ضرو ر اس بات کا خیال رکھے گا کہ اس کے اشعار میں ” مصرعہ طرح والے شعر کا اثر اسکے اشعا ر میں ” کم سے کم ‘ تو کیا بالکل ہی نہ ہو ۔ ورنہ وہ دانستہ سرقے یانا دانستہ توارد کا مرتکب سمجھا جاےگا ۔
میں امین ترمذی صاحب کا مشکو ر ہوں کہ انہوں نے کم ازکم اوپر کے لکھے ہوے خیالات کا اظہا ر نہیں کیا ۔ ( جن صا حب نے ایسے خیالات کا اظہا ر کیا وہ شاید نہیں جانتے کہ کیا کہ گئے ہیں ) ۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
امین ترمذی صاحب نے اب حنیف اخگر مرحوم کا ایک اور طرح مصرعہ دے دیا تاکہ تمام سخنور حسب استطاعت 31 جولائی تک اپنی اپنی غزلیں ان تک پہنچادیں۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
میر ا مشاہدہ ہے کہ چند سخنور جب طرحی مصرعہ لکھکر دعوت کلام دیتے ہیں تو اس کے ساتھ ساتھ قافیہ اور ردیف کی مثالوں کے ساتھ ساتھ افاعیل کے بھی پیش کرتے ہیں تا کہ لکھنے والوں کو عروض اور افا عیل کے حدود کا خیال رہے ۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
بہرحال :
میر ی دلی دعائیں امین ترمذی صاحب کے ساتھ ہیں۔
فقط:
علم کا خواہاں
منظور قاضی از جرمنی ( میونخ کی ایک قریبی بستی سے )
عزم سفر سے پہلے بھی اور ختم سفر سے آگے بھی
راہ گذر تو راہ گذر ہے راہ گذر سے آگے بھی
اس پورے شعر کو اور اسکی پوری غز ل کو حنیف اخگر مرحوم کی وفات کے بلاگ میں ایک ویڈیو پر سنا جاسکتا ہے۔ اس بلاگ کو جناب صفدر ھمدانی صاحب نے پیش کیا اور یہ ابھی تک عالمی اخبار کے ذخیرہ میں موجود ہے۔
امین ترمذی صاحب نے ” راہ گذر تو راہ گذر ہے ، راہ گذر سے آگے بھی ” طرح کو منتخب کرکے تمام سخنوروں کو طبع آزمائی کے لیے بہت ہی شاندار موقعہ فراہم کردیا ۔
میر ے خیال میں اس وجہ سے قادر الکلام شعرا اور شاعرات طرحی مشاعروں سے دور ہی رہتے ہیں اور ان میں حصہ نہیں لیتے۔
دیکھتے ہیں کہ اس مشاعرہ میں حصہ لینے والے تمام شعرا اس طرح پر کیسی گرہ لگا تے ہیں اور اور اس زمین میں کیسی غزل لکھتے ہیں۔
امین ترمذی صاحب اور انکے تمام رفقا کو سلام اور دعا ۔
دلی دعاوں کے ساتھ:
منظور قاضی از جرمنی
میں طرحی مشاعرہ میں حصہ تو نہیں لے سکونگا مگر مصرعہ طرح پر گرہ تو لگا چکا جو اوپر کے ایک تبصرے میں موجود ہے۔
اب ایک نعتیہ شعر حاضر ہے ۔
پیارے رسول ( ص) دل مرا تم پر نثار ہو
تم پر ہمیشہ رحمتِ پروردگا ر ہو
ہوسکا تو ایک دو اشعار تک بندی کے طور پر اس بلاگ میں پیش کرسکوں ۔
31 جولائی کی آخری تاریخ بھی گذر گئی اور 14 اگست کو امین ترمذی کے زیرِ نظامت اخگر مرحوم کی یاد میں ڈلس میں مشاعرہ بھی ہورہا ہے ( شائد )
اب تک تو طرحی مشاعرہ میں شرکت کرنے کے خواہشمند اپنا اپنا کلام تیا رکرچکے ہونگےار ر امین ترمذی صاحب کی خدمت میں بھیج چکے ہونگے ۔
۔
اگر مجلہ شایع ہوجاے تو امیدکہ امین ترمذی صاحب اسے انٹرنیٹ پر بھی شایع کردینگے تاکہ ہم سب پڑھ سکیں۔
۔۔۔
میں اس محفل میں شریک ہو نہیں سکتا مگر ایک دو اشعار تک بندی کی خاطر طرح کی زمین میں لکھ سکونگا ( اب تو 31 جولائی چلی گئی ، اس طرحی مصرعہ کا پہلا مصرعہ امین ترمذی صاحب لکھدیں تو معلوم تو ہوگا کہ حینف اخگر مرحوم نے اپنے خیال کو کس طرح پیش کیا )۔
میر ا ایک شعر اس زمین میں عرض ہے :
صورت گلاب جیسی مگر دل میں خار ہو
تم ہی بتا و کیسے مجھے تم سے پیا ر ہو ؟
اس سے پہلے میں یہ گرہ لگا چکا ہوں کہ :
اس واسطے کہ جان و جگر کو قرار ہو
” میری جبیں پہ نقشِ کفِ پائے یار ہو ”
فقط :
منظور قاضی از جرمنی
امین ترمذی صاحب کا شکریہ کہ انہوں نے اخگر مرحوم کا پورا شعر آج ٹیلیفون کے ذریع بتا دیا:
” توقیرِ سجدہ یوں مرے پروردگار ہو
میری جبیں پہ نقش کف ِ پائے یار ہو”
۔۔
شکریہ امین ترمذی صاحب : خدا آپ کا 14 اگست کا مشاعرہ کامیا ب فرمائے ۔ آمین
خیر اندیش :
منظور قاضی از جرمنی
یہ بلاگ اس وقت تک نامکمل رہےگا جب تک اس میں امین ترمذی صاحب 14 اگست کے مشاعرہ پر تبصرہ نہیں لکھینگے۔
یہ مشاعرہ انکے زیر اہتمام ڈلس ، فورٹ ورتھ ٹیکسس میں کہیں ہورہا ہے اور اس میں انہوں نے ضرور مقامی اور بیرونی شعرا کو اخگر مرحوم کی غزلوں کی زمین میں اور ا نکے طرحی مصرعوں پر غزلیں لکھنے کی دعو ت دی ہے۔
اگر اچھے اچھے شعرا کے چند اشعار پڑھنےمیں آجائیں تو لطف آجاے گا۔ اگر راجیو چکرورتی صاحب، نور امروہوی صاحب اور شاہ عالم اثر صاحب اور نادر درانی صاحب بھی شرکت کررہے ہیں تو ان سب کے اشعار میں سے چند ایک کو بھی اس بلاگ میں لکھدیں ، مہر بانی ہوگی۔)
اگر اس مشاعرہ کی کوئی سی ڈی یا ویڈیو ( لنک ) بن رہی ہو تو اسکے متعلق بھی وہ کچھ بتا سکتے ہیں۔
آگے امین ترمذی صاحب کی مرضی
ایک اوو بات بھی امین ترمذی صاحب لکھ سکتے ہیں کہ اس مشاعرہ میں شاعرہ یا شاعرات بھی حصہ لے رہی ہیں یا نہیں۔ اگر حصہ لےرہی ہیں تو انکے نام بھی لکھ دیں تو معلوم ہوجاے گا کہ وہا ں پر خواتین بھی مشاعروں میں اپنے اشعار پیش کررہی ہیں یا نہیں۔
امین ترمذی صاحب کے زیر اہتمام `14 اگست کو جو مشاعرہ ہوا اسکا آنکھوں دیکھا حال امین ترمذی صاحب یہان لکھ دیں تو شکریہ ۔
Raah-e Amal joe bay payan hai dast-e hunar say aagay bhee
Naqsh-e qadam paiwast hai apna khatm-e safar say aagay bhee
Syed Younas Ijaz
ڈلس کا مشاعرہ ( جو محترم امین ترمذی صاحب کے زیر اہتمام 14 آگست کو ہوا ) ، اسکا آنکھوں دیکھا حال شاید امین ترمذی صاحب وقت ملنے پر کردینگے ۔ مگر اس بلاگ میں 19 اگست کا رومن اردو میں لکھا ہو ا سید یونس اعجاز صاحب کا یہ شعر دیکھکر خوشی ہوئی:
را ہِ عمل جو بے پایا ں ہے ، دستِ ہنر سے آگے بھی
نقشِ قدم پیوست ہے اپنا ، ختمِ سفر سے آگے بھی
میرا خیال ہے کہ پہلے مصرعہ میں مجھے جیسا تک بند شاعر دستِ ہنر کی بجائے حدِ نظر کے الفا ظ استعمال کرے گا۔
میرے پاس سید یونس اعجاز صاحب کے ای میل کا پتہ نہیںہے اس لیے میں ان کو میرے اس خیال کی اطلاع ای میل کے ذریعہ دے نہ سکا۔
میں ان سے یہی گذارش کرونگا کہ وہ یونی کوڈ سے اردو فانٹ میں اپنے تبصرے لکھنا سیکھ لیں تاکہ انکو بھی اور پڑھنے والوں کو بھی پڑھنے میں آسانی ہو ۔
بہرحال :
میں اخگر مرحوم کی غزل کی زمین میں ابھی ابھی ایک شعر لکھا ہوں : ::
لازم ہے ہر اک انساں پر ، حد سے کبھی آگے نہ بڑھے
فتح وظفر سے پہلے بھی اور فتح و ظفر سے آگے بھی
۔۔
رمضان مبارک:
منظور قاضی از جرمنی
میرے اوپر کے تبصرہ کے شعر کی بندش سے میں مطمئن نہیں ہوں اس لیے اسکو تلف کرکے اپنا یہ ایک شعر جو اخگر مرحوم کے ایک مصرعہ پر گرہ کی طرح ہے :
لازم ہے کہ ہر اک انساں حد سے کبھی آگے نہ بڑھے
” رختِ سفر سے پہلے بھی اور ختمِ سفر سے آگے بھی ”
فقط:
منظور قاضی از جرمنی