ھم عجیب لوگ ھیں ۔۔ پہلے توھم لوگوں کو اجازت دیتے ھیں کہ وہ رشتوں کے حساب سے ھمارے شب و روز کے مالک بن جایئں اور جب وہ لوگ ھمیں اپنے ارد گرد رکھنے کے لیئے مطالبات کا جال بناتے ھیں تو ھم جیسے لوگ ان کے مطالبات سے گھبرا کران ھی سے بھاگنے لگتے ھیں ۔۔ ویرانوں کی خواہش درویشی کی چاہت ایک ھوک کی طرح من میں کہی رونے لگتی ھے ۔ اور اگر کہیں ھم میں سے کچھ لوگ اپنے راستے اور شہر بدل بھی لیتے ھیں تو تھوڑے ھی عرصے میں وہ خود کو بےوطن کہہ کر فریاد کرنے لگتے ھیں اور شہروں کی یاد میں ۔۔ مطلب پرست انسانی رشتوں کی طرف لوٹ جانا چاھتے ھیں ۔۔۔ جی ھم وہی لوگ ھیں جو کسی کو ناپسند کریں تو اسے اپنی بے توجہی سے مار دیں اور جن کو پسند کر لیں انہیں توجہ کے زہر سے ھلاک کر دیں ۔۔ ایسے میں مضطرب سے دن رات ۔ ۔۔۔ دل کا سونا پن نہ تڑپائے تو اور کیا ھو۔۔۔۔ ۔۔ نہ سونے کی عادت نہ خواب دیکھنے کاحوصلہ ۔۔
سچ تو یہ ھے کہ انسانی فطرت بڑی ہجرت پسند ھے ۔۔۔ جانے مجھے کیوں لگتا ھے کہ جیسے اگر ھم سب ایک دوسرے کو کشادہ دلی کے ساتھ غیر مشروط رستہ دے دیاکریں توشائد کسی کو بھی زمینی اور قلبی ہجرت نہ کرنی پڑے ۔۔۔۔

صحیح سے تو یاد نہیں لیکن کچھ شاید اس طرح ہے کہ،
بے چین بہت پھرنا، گھبرائے ہوئے رہنا
جذبوں کی اک آگ سی دہکائے ہوئے رہنا
عادت سی بنا لی ہے تم نے تو منیر اپنی
جس شہر میں بحی رہنا اکتا ئے ہوئے رہنا۔
بے چینی انسانی سرشت ہے، ورنہ جنت نکالا کیوں ملتا۔ خدا نے بھی اتنے دن بہشت کا مہمان رکھ کر دیکھا کہ کب تک انسان کچھ اور ہونا چاہئیے کے لئیے صبر کر سکتا ہے۔
اقبال بھی کہتے ہیں کہ ثبات ایک تغیر کو ہے زمانے میں۔ اب اس قلبی بے چینی کو آپ کوئ اچھا سا نام دیں یا بے چین رہین۔ اس سے نجات نہیں پا سکتے۔
عنیقہ میں آپ کو بہت یاد کر رھی تھی ۔۔۔ اچھا لگا آپ کا آنا ۔۔ بھئی اتنے ناغے مت کیا کریں ۔۔ مجھے وہی فطری بے چینی ھونے لگتی ھے ۔۔ اتنے موثر اور جاندار تبصرے کا شکریہ ۔۔
محترمہ نگھت نسیم صاحبہ
اس نثری تحریر میں دو تین نظموں کا خام مواد موجود ھے۔ اس لاوے کی حدت کم ھو نے سے پہلے پہلے ان خیالات کی شاعرانہ تجسیم ضروری ھے۔ ایک مخلصانہ مشورہ۔
۔
پنہاںؔ
آپ کا کہنا سر آنکھوں پر آپا ۔۔ انشاللہ ۔۔ کوشش کرتی ھوں ۔۔
سلامٌ علیکم
میرے خیال میں ان چند سطور میں کم از کم ایک پوری کتاب، ایک ناول کا خام مواد موجود ہے- شاعرانہ تجسیم ہو یا نثری تخلیق، اہمیت سوچ، تخیل اور تصور کی ہے، خیالات کو منتقل کرنے طریقہ خواہ کوئی بھی ہو۔
محتاجِ دُعا
السلام علیکم
ڈاکٹر جی!
کاش آپ آخری جملہ ” جانے مجھے کیوں لگتا ھے کہ جیسے اگر ھم سب ایک دوسرے کو کشادہ دلی کے ساتھ غیر مشروط رستہ دے دیاکریں توشائد کسی کو بھی زمینی اور قلبی ہجرت نہ کرنی پڑے۔۔۔۔۔۔” نہ لکھتی۔ جو کہ ایک بہت بڑی بددعا دے دی ہے آپ نے۔
باقی سچ تو یہ ہے کہ انسانی احساسات کی معراج پر لکھا ہؤا ہے یہ بلاگ، او ڈاکٹر نگہت صاحبہ!
یہ ہجرت نہ ہوتی تو کیا ایجاد ہوتا؟ کیا ترقی ہوتی، کیا علم حاصل ہوتا؟ میں سمجھتا ہوں کہ کچھ بھی نہ ہوتا۔ ہم سب غاروں سے باہر ہی نہ نکلتے۔
باقی آپ نے کمال کردیا ہے، وجدان کو جیسے طشتری پر رکھ کر ہمارے سامنے پیش کیا ہے۔
بس آخر میں ڈاکٹر جی اٹھارہ نمبر کی سرنج ٹھوک دی ہے۔
میں معافی نہیں مانگونگا، کیونکہ آپ جانتی ہیں کہ مجھے لکھنوی آداب نہیں آتے ہیں۔
آپکا اپنا
فیاض امر
ارے بھائی امر یہ بلاگ لکھا ھی اس لیئے تھا کہ جہاں کہیں بھی آپ ھیں وہاں سے بازیاب ھو سکیں ۔۔ میں تو اپنی سازش میں کامیاب ھوئی بھلے مجھ سے آپ متفق ھوں یا نہ ھوں ۔۔
بھائی مناف آپ تو میرے ھم خیال ھیں بس کافی ھے مجھے ۔۔۔بہت بہت شکریہ
مجھے اس بلاگ کا مقصد سمجھ میں نہیں، لگتا ہے آپی کسی کو خاموش پیغام دینا چاہتی ہیں
ہجرت تڑپ پیدا کرتی ہے ۔یہ میرا ماننا ہے ۔ؔج میں نے لاہور نہ چھوڑا ہوتا تو کبھی نہ جان پاتی کہ مجھے تو اس شہر کی گیلی مٹی ، اڑتی دھول ، پیسنے میں بھیگے ادھر ادھر بھاگتے میلے چہرے ہی دنیا کی سب سے بڑی دولت ہیں ۔جن سڑکوں پر میں پھرتی تھیں ، جن گلیوں میں بچپن کھیلا ، جہاں کی چھتوں پر چڑھ چڑھ کر گڈیا ں لوٹیں ۔ میں ان کے ساتھ تمام عمر گذار دیتی تو کبھ نہ جان پاتی کہ وہ سب خدا نے نعمتیں تھیں جو مجھ پر اتای تھیں ۔۔
یہ بات درست ہے کہ جدائی نے سونے اور سو کر خواب دیکھنے سے محروم رکھنے کی سازش کی تھی ۔ مگر اسے میں نے یوں الٹا کر دیا کہ سوتی ہوں تو دوبارہ اپنے بچپن اور نوجوانی کے ؔنگن میں جا پہنچتی ہوں ۔۔جہاں حقیقت ہمارے لئے ہاتھ جھاڑے ، منہ بسورے کھڑی ہوجاتی ہے ۔۔کہ بھیا اس سے ؔگے میرے پر جلتے ہیں اور کچھ نہیں ہوسکتا ، وہاں خواب اپنے بازو پھیلائے ہمیں ؔغوش میں بھر کر لے جاتے ہیں ۔
بہت دل کو چھونے والی بات لکھ ڈالی ہے ۔۔جن کو ہم پسند کرتے ہیں توجہ سے مار دیتے ہیں اور جن کو پسند نہیں کرتے انہیں بے توجہی سے ۔۔ سبحان اللہ ۔۔ دو رخہ پن انسان کی گھٹی میں رکھ دیا گیا ہے ۔ بہت خوبصورت تحریر ہے ۔
ظہور بھائی میں کبھی خاموشی کی زیادہ طرفدار نہیں رھی ۔ ۔۔ پھر پیغام تو بذات خود خاموشی کی نفی ھے تو ۔۔۔؟ ۔ ۔۔ آپ یہ بتایئں کہ آپ کو کیا بات سمجھ نہیں آئی ۔۔
روبینہ تمھارا تبصرہ بھی تمہاری ھر تحریر کی طرح دل سے ھو کر گزرا ھے ۔۔ شادو آباد رھو ۔۔
بہت سوچا کہ اب اس سے آگے کیا لکھوں؟ ڈاکٹر نگہت صاحبہ نے سب تو لکھ ڈالا۔اب کیا ضروری ہے کہ مخمل میں ٹاٹ کا پیوند لگایا جائے۔ اب جو اگر کوئی کسر رہ گئی تھی تو وہ روبینہ فیصل نے پوری کر دی۔میں ہمیشہ کی طرح خالی ہاتھ ہی رہ گیا۔ ڈاکٹر صاحبہ کیا کہنا اس فکری تحریر کا۔ خاص طور پر یہ جہت تو ایک مکمل کتاب کی متقاضی ہے۔۔۔۔۔جی ھم وہی لوگ ھیں جو کسی کو ناپسند کریں تو اسے اپنی بے توجہی سے مار دیں اور جن کو پسند کر لیں انہیں توجہ کے زہر سے ھلاک کر دیں ۔۔۔۔۔
باجی
میںمعترف ہوں
کہ آپ نے اپنے قلم کی جنبش سے
بکھرتے جذبوں اور دکھتے رشتوں کو
لفظوں میں کہنے کا
ہنر تراشا
اور
اپنی فکر رسا سے
سوچ کے نئے زاویوں کے
در کھولے
میں معترف ہوں
آپ کے فکر و خیال کا
اور جاگتے آبلوں کی حدت کا
میں معترف ہوں
اور چاہتا ہوں کہ
خدا کبھی
آپ کے قلم کو تھکنے نہ دے
رکنے نہ دے
کہ زندگی کے بہت سے زخموں کو
ابھی حرف مرہم کی جستجو ہے
یہی آرزو ہے میری
اور
میری دعا یہی ہے
(محسن نقوی مرحوم سے معذرت کے ساتھ)
باجی ،آپ کا افسانہ “مٹی کا سفر “ایک طرف اور یہ بلاگ ایک طرف اس بلاگ میں آپ نے اپنا پورا افسانہ سمیٹ دیا باجی آپ نے تو زمینی ہجرت ایک دفعہ ھی کی ہےا س پر آپ نے اتنا کچھ لکھ دیا اور اگر کہیں میری طرح کئی بار زمینی ہجرت کی ھوتی تو سوچیے کیا ہوتا ؟
یہ ایسے ھی جب ایک نیا گھر بسایا جاتا ہے تو زمینی ہجرت کے ساتھ ساتھ قلبی ہجرت بھی شروع ہوجاتی ھے۔ یہ انسان کی فطرت میں شامل ہےوہ ایک جگہ آرام سے نہیں بیٹھ سکتا خوب ، سے خوب کی تلاش میں رہتا ہے جب بھی انسان نئی جگہ کی ہجرت کرتا تو پھر سے اپنے مزاج کے مطابق نئےدوست کی تلاش کرتا ہے اور پھر اس میں کامیابی کے بعد اپنے محبت کا زھرڈالنا شروع کردیتا ہے اور اپنے پجھلے دوستوں کو اپنی بے توجی کے زہر کے انجکشن سے ماردیتا ہے.
آپ کے اس بلاگ کے بعد میں نے سوچا ھے کہ میں اپنا اپنا نام بدل لوں ۔
“نزہت ” سے “ہجرت” رکھ لوں ۔۔ کیا خیال ہے ؟
میرے خدا ۔۔نزہت تم نے بھی کیا لکھ دیا ۔۔ واقعی تمھاری زمینی ھجرتوں کو دیکھ کر جی میں ھے کہ اب تمیں ھجرت کے نام ھی سے پکارا جائے ۔۔ اللہ پاک تمہیں خوشیاں دے ۔۔آمین
احمد بھائی آپ کے ساتھ ساتھ مجھے بھی محسن نقوی سے معذرت کرنی پڑے گی ۔۔ بہت شکریہ اتنی ڈھیر ساری نیک تمناؤں کا ۔۔ سلامت رھیں ۔
با با آپ کا یہ کہنا ھی میری محنت کا وصول ھونا ھے ۔۔ آپ سے ھی سیکھتے ھیں اور آپ ھی سے داد پاتے ھیں ۔۔ خوش نصیب ھوں کہ نظر میں ھوں ۔۔ اللہ پاک ھر مشکل اور تکلیف میں ھم سب کاحامی و ناصر ھو ۔۔آمین
بہن نگہت۔ اسلام علیکم ورحمہ
میں آپ کے بلاگ میں ذراتاخیر سے شریک ہوا اس کے لیئے معافی چاہتا ہوں۔ وجہ یہ تھی کہ میرے نواسے کی گریجویشن کی تقریب تھی۔ جس میں میری بیٹی نے تمام خاندان کے افراد اور دوستوں کو جمع کیا ہوا تھا ۔ بڑی گہما گہمی رہی۔ اب کل سے مہمان جانا شروع ہو ئے۔ تو کچھ لمحے میسر آئے۔ بڑی مشکل سے دونوں آرٹیکل کل لگا پایا، اور اب بلاگ کی طرف آیا تو معلوم ہوا کہ آپ نے بہت ہی اہم مسئلہ چھیڑا ہوا ہے۔صفدر بھائی اور آپ جس محنت سے کام کر رہے ہیں اور ہر شعبہ کو دیکھ رہے ہیں ۔ مجھے آپ دونوں پر رشک آتا ہے ۔ کاش میں بھی آپ کی طر ح جوان ہو تا اور آپ کاہاتھ بٹا سکتا۔
اب آتا ہو ں عنوان یعنی ہجرت کی طرف۔ ہجرت در اصل منشائے ایزدی ہے ۔ مگر جب جبکہ اللہ سبحانہ تعالیٰ کے لیئے ہو۔ لیکن ہم میں سے اکثر ہجرت بہتر مستقبل کے لیئے کرتے ہیں ۔وہ بھی غلط نہیں ہے! یہ بھی ایک حدیث ہے کہ مومن کا کل آج سے بہتر ہو نا چا ہیئے۔ لیکن اگر ہر مہاجر چلنے سے پہلے یہ طے کر لے کہ ہم اسلام سفیر ہیں اور دنیا کو اپنے کردار سے متاثر کریں گے اور اگر پہلے نہیں کیا ہے تو اب یہ نیت کر لے ،تو انشا اللہ وہ اسلامی ہجرت کے ثواب کامستحق بن جا ئے گا ۔ جو لوگ ہجرت کی مخالفت کرتے ہیں وہ اسلامی تعلیمات کے برعکس کرتے ہیں ۔ کیونکہ قرآ ن تمام دنیا کو چل پھر کر دیکھنے کا حکم دیتا ہے۔اور نبی اور ان کے ساتھیوں نے خود ہجرت فر مائی ہے ۔ چونکہ مسلمان کے لیئے دنیا صرف گزر گاہ ہے ۔ اور آج کے دور میں روز گار کے لیئے انسان پرندوں کی طر ح دانہ پانی ڈھو نڈتا پھر تا ہے ۔ ۔ لہذا ہر ملک ملک مااست والی مثال صا دق آتی ہے۔اور زمین سے رشتہ ٹو ٹتا رہتا ہے۔لہذا میںاپنا ایک شعر پیش کر کے بات ختم کر تا ہوں۔
یہ موسم جب بدلتے ہیں پرندے اڑ تے پھر تے ہیں کہیں شب بھرجو ٹھہریں ہیں تو کاشانہ نہیں کہتے
شمس بھائی میں آپ سے سو فیصد متفق ھوں ۔۔آپ کو نواسے کی گریجویشن کی بہت بہت مبارک ھو ۔۔