
1433 ھ کا سال تاریخ کا حصہ بن کر اپنے اختتامی مراحل میں داخل ہوچکا ہے، جسکے ساتھ ہی 1434 ھ کا سال ہر سال کی مانند محرم الحرام کی سرخی لئے وقت کے افق پر نمودار ہوتا دکھائی دے رہا ہے ۔ محرم اسلامی تقویم کا پہلا مہینہ ہے۔ اسے محرم الحرام بھی کہتے ہیں۔ اسلام سے پہلے بھی اس مہینے کو انتہائی قابل احترام سمجھا جاتا تھا۔ اسلام نے یہ احترام جاری رکھا۔ اس مہینے میں جنگ و جدل ممنوع ہے۔ اسی حرمت کی وجہ سے اسے محرم کہتے ہیں۔ اس مہینے نئے اسلامی سال کا آغاز ہوتا ہے۔
یقینا محرم الحرام کا مہینہ عظمت والا مہینہ ہے ، اسی ماہ سے ھجری سال کی ابتداء ہوتی ہے اوریہ ان حرمت والے مہینوں میں سے ایک ہے جن کے بارے میں اللہ رب العزت کا فرمان ہے : یقینا اللہ تعالی کے ہاں مہینوں کی تعداد بارہ ہے اور( یہ تعداد ) اسی دن سے ہے جب سے آسمان وزمین کواس نے پیدا فرمایا تھا ، ان میں سے چارحرمت وادب والے مہینے ہیں ، یہی درست اورصحیح دین ہے ، تم ان مہینوں میں اپنی جانوں پرظلم وستم نہ کرو ، اورتم تمام مشرکوں سے جہاد کرو جیسے کہ وہ تم سب سے لڑتے ہیں ، اورجان رکھو کہ اللہ تعالی متقیوں کے ساتھ ہے –
التوبۃ ( 36 ) اورابوبکر رضي اللہ تعالی عنہ بیان کرتے ہیں کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا :
( سال کے بارہ میں مہینے ہیں جن میں سے چارحرمت والے ہیں ، تین تومسلسل ہیں ، ذوالقعدہ ، ذوالحجۃ ، اورمحرم ، اورجمادی اورشعبان کے مابین رجب کامہینہ جسے رجب مضرکہا جاتا ہے )
صحیح بخاری حدیث نمبر ( 2958 ) ۔
اللہ سبحانہ وتعالی کا یہ فرمان :
لہذا تم ان میں اپنی جانوں پرظلم وستم نہ کرو } اس کا معنی یہ ہےکہ :
یعنی ان حرمت والے مہینوں میں ظلم نہ کرو کیونکہ ان میں گناہ کرنا دوسرے مہینوں کی بنسبت زيادہ شدید ہے ۔
ابن عباس رضي اللہ تعالی عنہما سےاس آيت { لھذا تم ان مہینوں میں اپنے آپ پرظلم وستم نہ کرو } کے بارہ میں مروی ہے :
تم ان سب مہینوں میں ظلم نہ کرو اورپھر ان مہینوں میں سے چارکو مخصوص کرکےانہيں حرمت والے قراردیا اوران کی حرمت کوبھی بہت عظيم قراردیتے ہوئے ان مہینوں میں گناہ کاارتکاب کرنا بھی عظیم گناہ کا باعث قرار دیا اوران میں اعمال صالحہ کرنا بھی عظيم اجروثواب کاباعث بنایا ۔
قتادہ رحمہ اللہ تعالی اس آیت : { لھذا تم ان مہینوں میں اپنے آپ پر ظلم وستم نہ کرو } کے بارہ میں کہتے ہيں
حرمت والے مہینوں میں ظلم وستم کرنادوسرے مہینوں کی بنسبت یقینا زيادہ گناہ اوربرائي کا باعث ہے ، اگرچہ ہرحالت میں ظلم بہت بڑي اور عظيم چيز ہے لیکن اللہ سبحانہ وتعالی اپنے امرمیں سے جسے چاہے عظيم بنا دیتا ہے :
قتادہ رحمہ اللہ کہتے ہيں :
بلاشبہ اللہ سبحانہ وتعالی نے اپنی مخلوق میں سے کچھ کواختیارکرکے اسے چن لیا ہے : فرشتوں میں سے بھی پیغبر چنے اورانسانوں میں سے بھی رسول بنائے ، اورکلام سے اپنا ذکر چنا اورزمین سے مساجد کواختیار کیا ، اورمہینوں میں سے رمضان المبارک اورحرمت والے مہینے چنے ، اورایام میں سے جمعہ کا دن اختیارکیا ، اورراتوں میں سے لیلۃ القدر کوچنا ، لہذا جسے اللہ تعالی نے تعظیم دی ہے تم بھی اس کی تعظیم کرو ، کیونکہ اہل علم وفہم اورحل وعقد کے ہاں امور کی تعظیم بھی اسی چيز کےساتھ کی جاتی ہے جسے اللہ تعالی نے تعظيم دی ہے ۔
تفسیر ابن کثیر اور تفسیر ابن کثیر سورۃ التوبۃ آیت نمبر ( 36 ) میں ہے ۔
محرم الحرام کے مہینہ میں کثرت سے روزے رکھنے کی فضیلت :
ابوہریرہ رضي اللہ تعالی عنہ بیان کرتے ہيں کہ رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا :
( رمضان المبارک کے بعدافضل ترین روزے اللہ تعال کے مہینہ محرم الحرام کے روزے ہيں )
صحیح مسلم حدیث نمبر ( 1982 ) ۔

جیتی رہو بیٹی ،میں نے کل ہی تم کو فرمائشی بلاگ لکھا تھا کہ میری آنکھیں تمھاری محرّم کی مناسبت سے تحریر کو ڈھونڈ رہی ہیں ،
جزاک اللہ
بلاگ حسب معمول ضائع ہو گیا اور کمپیوٹر نے مذید کام کرنے سے انکار دیا ،بلاگ یقیناً تمھارے ہاتھ لگا ہو گا
اسلام علیکم
جزاک اللہ خیر بہن نگہت نسیم
(بلاشبہ اللہ سبحانہ وتعالی نے اپنی مخلوق میں سے کچھ کواختیارکرکے اسے چن لیا ہے : فرشتوں میں سے بھی پیغبر چنے اورانسانوں میں سے بھی رسول بنائے ، اورکلام سے اپنا ذکر چنا اورزمین سے مساجد کواختیار کیا ، اورمہینوں میں سے رمضان المبارک اورحرمت والے مہینے چنے ، اورایام میں سے جمعہ کا دن اختیارکیا ، اورراتوں میں سے لیلۃ القدر کوچنا ، لہذا جسے اللہ تعالی نے تعظیم دی ہے تم بھی اس کی تعظیم کرو ، کیونکہ اہل علم وفہم اورحل وعقد کے ہاں امور کی تعظیم بھی اسی چيز کےساتھ کی جاتی ہے جسے اللہ تعالی نے تعظيم دی ہے ۔)
اللہ تعالیٰ ہم سب کو اس ماہِ عظیم کی قربانیوں اور صبر و تحمل سے سبق سیکھنے اور اٰلِ رسول صلی اللہ علیہ وسلم کی محبت سے خود کو سرشار کرنے کی توفیق عطا فرمائے ۔
ہمیں اُس اُسوۃ حُسنہ کے سمجھنے کی صلاحیت عطا فرمائے جو شھیدانِ کربلا نے پیش کیا ۔ جس کی مثال رہتی دنیا تک کہیں نہیں ملے گی ۔
اللہ ہمارے علم میں اضافہ فرمائے اور ہمیں نیکیوں کی طرف راغب رہنے کی ہمت عطا فرمائے اآمین
ہمیں عمل کی توفیق عطا ہو کہ نیک عمل ہی زریعئہ نجات ہوگا ۔ اللہ ہمیں اس ماہ کے روزے رکھنے کی بھی توفیق عطا کرے آمین
عالم آرا
اہلبیت سے محبت کرنے والے کی پہلی نشانی اسکا علم کا پیاسا ہونا ہے۔انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ علی کو ماننا اور علی کی ماننا دو الگ الگ باتیں ہیں کوشش یہ کی جائے کہ علی کی مانی جائے کیونکہ علی وہی کہتے ہیں جو محمد کہتا ہے اور محمد قرآن کے الفاظ میں خود کچھ نہیں کہتے بجز کہ جو پرودگار چاہتا ہے۔انہوں نے مسلمانوں میں بے عملی کی زندگی کو باعث تکلیف قرار دیا اور کہا کہ قبر کی منزل کی پہلی ضرورت علم اور صرف علم ہے۔
(محترم المقام جناب صفدر ہمدانی ۔ 15 نومبر 2012 برسبین میں محرم کی چاند رات کے خطاب سے اقتباس )
علم ۔۔۔۔۔ علم ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ علم ۔ سبحان اللہ ۔۔۔۔۔ رب زدنی علما ۔۔ الہی آمین
محترم المقام علامہ طالب جوہری کی یکم محرم پر مجلس ۔۔۔۔۔۔۔۔۔ پہلا مرحلہ کربلا
التماس دعا
یکم محرم الحرام کے اہم واقعات
1. آغاز ایام عزاء
محمد و آل محمد (ص) کے حزن واندوہ کا پہلا دن ہے ۔ تمام انبیاء و ملائکہ ، تمام اہل اسلام کے لئے غم اندوہ کا دن ہے ۔
2. یکم محرم الحرام کے دن خلیفہ ثانی سیدنا حضرت عمر فاروق رضی اللہ تعالیٰ عنہ شہید ہوئے
حضرت عمر فاروق رضی اللہ تعالیٰ عنہ، خلیفۂ اوّل حضرت ابوبکرصدیق رضی اللہ تعالی عنہ کے بعد مسلمانوں کے دوسرے خلیفہ تھے۔آپ ان دس صحابہ میں سے ہیں جن کو جنت کی خوشخبری دی گئی۔آپ کے دور میں اسلامی مملکت 28 لاکھ مربع میل کے رقبے پر پھیل گئی۔
نام ونسب
آپ کا نام مبارک عمر ہے اور لقب فاروق، کنیت ابو حفص، لقب و*کنیت دونوں حضرت محمد صلی اللہ علیہ و آلہ و سلم کے عطا کردہ ہیں۔ آپ رضی اللہ عنہ کا نسب نویں پشت میں رسول اکرم صلی اللہ علیہ و آلہ و سلم سے جا ملتا ہے۔ آپ صلی اللہ علیہ و آلہ و سلم کی نویں پشت میں کعب کے دو بیٹے ہیں مرہ اور عدی۔ رسول اللہ صلی اللہ علیہ و آلہ و سلم مرہ کی اولاد میں سے ہیں، جبکہ حضرت عمر رضی اللہ عنہ عدی کی اولاد میں سے ہیں۔
ابتدائی زندگی
آپ رضی اللہ تعالی عنہ مکہ میں پید ا ہوۓ اور ان چند لوگوں میں سے تھے جو لکھ پڑھ سکتے تھے۔ جب حضور اکرم صلی اللہ علیہ و آلہ و سلم نے لوگوں کو اسلام کی دعوت دی تو حضرت عمر رضی اللہ تعالی عنہ نے آپ صلی اللہ علیہ و آلہ و سلم کی سخت مخالفت کی۔ آپ صلی اللہ علیہ و آلہ و سلم کی دعا سے حضرت عمر رضی اللہ تعالی عنہ نے اسلام قبول کر لیا۔ اس لے آپ کو مراد رسول بھی کہا جاتا ہے.
ہجرت
ہجرت کے موقعے پر کفار مکہ کے شر سے بچنے کے لیے سب نے خاموشی سے ہجرت کی مگر آپ کی غیرت ایمانی نے چھپ کر ہجرت کرنا گوارہ نہیں کیا.آپ نے تلوار ہاتھ میں لی کعبہ کا طواف کیا اور کفار کے مجمع کو مخاطب کر کے کہا ” تم میں سے اگر کوئی شخص یہ چاہتا ہو کہ اس کی بیوی بیوہ ہوجائے اس کے بچے يتيم ہوجائیں تو وہ مکہ سے باہر آکر میرا راستہ روک کر دیکھ لے” مگر کسی کافر کی ہممت نہ پڑی کہ آپ کا راستہ روک سکتا۔
عمر ابن الخطاب ، رسول کريم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی نظر میں
ایک اور موقع پرآپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمايا “جس راستے پر عمر ہو وہاں سے شیطان راستہ بدل لیتا ہے۔” [صحیح بخاری، ج 2 ، رقم الحدیث 880 ]
مزید ایک موقع پر فرمايا ” اللہ نے عمر کی زبان پر حق کو جاری کردیا ہے۔
حضرت عمر فاروق رضی اللہ تعالی عنہ کے زندگی کے اہم واقعات
آپ ایک انصاف پسند حاکم تھے۔ یک مرتبہ آپ مسجد میں منبر رسول پر کھڑے خطبہ دے رہے تھے کہ ایک غریب شخص کھڑا ہوگیا اور کہا کہ اے عمر ہم تیرا خطبہ اس وقت تک نہیں سنیں گے جب تک یہ نہ بتاؤ گے کہ یہ جو تم نے کپڑا پہنا ہوا ہے وہ زیادہ ہے جبکہ بیت المال سے جو کپڑا ملا تھا وہ اس سے بہت کم تھا۔تو عمر فاروق رضی اللہ تعالی عنہ نے کہا کہ مجمع میں میرا بیٹا عبداللہ موجود ہے، عبداللہ بن عمر کھڑے ہوگئے۔ عمر فاروق رضی اللہ تعالی عنہ نے کہا کہ بیٹا بتاؤ کہ تیرا باپ یہ کپڑا کہاں سے لایا ہے ورنہ قسم ہے اس ذات کی جس کے قبضہ میں میری جان ہے میں قیامت تک اس منبر پر نہیں چڑھوں گا۔ حضرت عبداللہ رضی اللہ تعالی عنہ نے بتایا کہ بابا کو جو کپڑا ملا تھا وہ بہت ہی کم تھا اس سے ان کا پورا کپڑا نہیں بن سکتا تھا۔ اور ان کے پاس جو پہننے کے لباس تھا وہ بہت خستہ حال ہو چکا تھا۔ اس لئے میں نے اپنا کپڑا اپنے والد کو دے دیا۔
ابن سعد فرماتے ہیں کہ ہم لوگ ایک دن حضرت امیر المؤمنین رضی اللہ عنہ کے دروازے پن بیٹھے ہوۓ تھے کہ ایک کنیز گزری ۔ بعض کہنے لگے یہ باندی حضرت کی ہے۔ آ پ (حضرت عمر رضی اللہ عنہ) نے فرمایا کہ امیر المؤمنین کو کیا حق ہے وہ خدا کے مال میں سے باندی رکھے۔ میرے لیۓ صرف دو جوڑے کپڑے ایک گرمی کا اور دوسرا جھاڑے کا اور اوسط درجے کا کھانا بیت المال سے لینا جائز ہے۔ باقی میری وہی حیثیت ہے جو ایک عام مسلمان کی ہے۔
جب آپ کسی بزرگ کو عامل بنا کر بھیجتے تھے تو یہ شرائط سنا دیتے تھے :
1-گھوڑے پر کبھی مت سوار ہونا۔
2-عمدہ کھانا نہ کھانا۔
3-باریک کپڑا نہ پہننا۔
4-حاجت مندوں کی داد رسی کرنا۔
اگر اس کے خلاف ہوتا تو سزائیں دیتے۔
شہادت
یکم محرم کو ایک ایرانی مجوسی غلام ابولولو فیروز نامی بدبخت نے آپ کو اس وقت شہید کردیا جب آپ نماز پڑھارہے تھے۔آپ کے بعد اتفاق رائے سے حضرت عثمان کو امیر المومنین منتخب کیا گیا۔
3. آج جناب زکریا علیہ السلام کی دعا قبول ہوئی
4. واقعہ شعب ابی طالب (ع)
مولوی شبلی صاحب نے لکھا ہے کہ اہل قریش تدبیر سوچی کہ آنحضرت صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم اور آپ کے خاندان کو محصور کرکے تباہ کر دیا جائے چنانچہ تمام قبائل نے ایک معاہدہ مرتب کیا کہ کوئی شخص خاندان بنی ہاشم سے نہ قرابت کرے نہ ان کے ہاتھ خرید و فروخت کرے نہ ان سے ملے نہ ان کے پاس کھانے پینے کا سامان جانے دے جب تک وہ محمد صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کو قتل کے لئے حوالے نہ کر دیں ۔ یہ معاہدہ منصور ابن عکرم نے لکھا اور در کعبہ پر آویزاں کردیا گیا ۔ ابوطالب مجبور ہو کر تمام خاندان بنی ہاشم کے ساتھ شعب ابو طالب میں پہاڑ کا ایک درہ تھا جو خاندان ہاشم کا موروثی تھا پناہ گزیں ہئے تین سال تک بنی ہاشم نے اس حصار میں بسر کی یہ زمانہ ایسا سخت گزرا کہ پتے کھا کھا کے بسر کرتے تھے ابن سعد کی روایت ہے کہ بچے جب بھوک سے روتے تھے تو باہر آواز آتی تھی قریش سن سن کر خوش ہوتے تھے ۔(سیرت النبی ،ج/۱ص/۱۸)
علامہ حلبی نے لکھا ہے :
”حضرت ابو طالب (ع) یہ معمول بنا لیا تھا کہ ہررات حضرت رسول خداصلی اللہ علیہ وآلہ وسلم سے فرماتے کہ میرے پاس میرے ہی فرش پر سو رہو پھر جب سب لوگ سو جاتے تھے تو آپ حضرت کو اس جگہ سے ہٹا دیتے اور اپنے بیٹوں یا حقیقی بھائیوں یا چچا زاد بھائیوں سے کسی کو حکم دیتے کہ رسول خداصلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی جگہ پر سو رہے اس خوف سے کہ شب کو کوئی دشمن دھوکے سے حضرت کو قتل نہ کر دے“ ( سیرت حلبیہ ،ج/۱ص/۳۴۲)
قریش کے بائیکاٹ ختم ہونے کی وجہ
اس شعب سے نکلنے کی بھی جو صورت ہوئی وہ جناب ابو طالب (ع)کے کمال ایمان کی دلیل ہے جب شعب میں تقریبا تین برس ہو گئے تو ایک روز حضرت رسول خدا صلی اللہ علیہ و آلہ و سلم نے جناب ابو طالب سے کہا: اے چچا مجھ پر وحی نازل ہوئی ہے کہ عہد نامہ قریش کے وہ تمام الفاظ جو ظلم اور قطع برادری پر مشتمل تھے کیڑوں نے کھا لئے اور اس میں سے صرف وہ ٹکڑا باقی رہ گیا ہے جس پر خا کا نام لکھا ہوا تھا”و کان ابو طالب لا یسک فی قولہ “ جناب ابو طالب (ع) کا یہ حال تھا کہ حضرت رسول خدا صلی اللہ علیہ و آلہ و سلم جو خبر یا وحی بیان کرتے تھے اس میں ذرہ برابر شک نہیں کرتے تھے یہ سنتے ہی اس پر بھی یقین کر لیا اور شعب سے نکل کر قریش کے پاس گئے اور کہا : کہ جو تم نے عہد نامہ لکھا ہے اسے کیڑا کھا گیا ہے اور خدا کے نام کے سوائے اس کا کوئی مضمون باقی نہیں رہا ۔
محمد (ص) نے مجھ سے ایسا بیان کیا ہے اس کا کاغذ کو منگا کر دیکھو اگر میرے بھتیجے کی خبر صحیح ہو کہ تم سب ہم لوگوں پر ظلم و قطع رحم کر رہے ہو اور اگر ان کی خبر جھوٹ نکلے تو ہم سب لوگ جان جائیں گے کہ تم لوگ ہی حق پر ہو اور ہم لوگ باطل پر ہیں یہ سن کر سب کے سب جلدی گھڑے ہو گئے اور اس عہد نامہ کو اتار لائے دیکھا تو معلوم ہوا کہ حضرت رسول خدا صلی اللہ علیہ و آلہ و سلم نے جو فرمایا ہے بالکل صحیح ہے ۔
اب تو ابو طالب کا نفس خوب مضبوط ہو گیا ان کی آواز میں بھی طاقت آگئی کہنے لگے اب تو تم لوگوں پر اچھی طرح واضح ہو گیا کہ اس معاملہ میں تم ہی لوگ ظلم و ستم کرتے اورقطع رحمی کا ارتکاب کر رہے ہو اس پر ان سب نے اپنے اپنے سر جھکالئے پھر اس عہد نامے کے توڑ نے کو آمادہ ہو گئے ۔
4. جنگ ذات الرقاع
یہ واقعہ ۴ ء ہجری کا ہے ، مدینہ منورہ کے اطراف میں جو کفار (قبیلہ انمار ، ثعلبہ اور غطفان ) رہتے تھے وہ لوگ مدینہ کا محاصرہ کرنا چاہتے تھے لیکن رسول مقبول صلی اللہ علیہ و آلہ و سلم اپنے چار سو یا سات سو افراد کے ساتھ مدینہ کے باہر تشریف لے گئے جہاں پر ان کفار سے جنگ ہوئی ، یہ جنگ تین دن تک ہوتی رہی آخر کار اسلام کو کامیابی حاصل ہوئی۔ایک قول کی مطابق یہ جنگ ماہ جمادی الاول ۴ ھء میں دشمن مدینہ پر حملہ کرنا چاہتا ھتا لہٰذا آنحضرت (ص) نے اصحاب کو لیکر ان کی پیش قدمی کو روکنے کے لئے آگے بڑھے لیکن وہ سامنے نہ آئے اور بھاگ کھڑے ہوئے۔
5. اسلام میں زکات اصول کرنے کی ابتداء
6. یزید کے خلاف اہل مدینہ کا قیام۔
7. یکم محرّم الحرام، کفّار قریش کااصحاب و انصار سےاقتصادی بائیکاٹ
بعض مورخین کے بقول ہجرت نبوی (ص) سے 6 سال قبل یکم محرم کے دن ، حضور اکرم (ص) اور آپ (ع) کے اصحاب و انصار کے بائیکاٹ کے لئے کفّار قریش نے معاہدہ کیا ۔ کفّار کے سرغنے اسلام کی بڑھتی ہوئی مقبولیت سے گھبرا گئے تھے ، اسی لئے انہوں نے اسلام کی تبلیغ کو روکنے اور مسلمانوں کو ستانے کے لئے ان کا اقتصادی بائیکاٹ کرنے کا فیصلہ کیا ۔
اس معاہدے کی روسے ، کسی کو یہ حق حاصل نہیں تھا کہ وہ مسلمانوں سے کسی قسم کالین دین کرے ۔ اس معاہدے کے تحت حضور اکرم (ص) اور آپ (ص) کے انصار واجبات تین سال تک مکے کے نزدیک ایک درے میں محصور رہے جسے شعب ابی طالب کہتے ہیں ۔
8. حضور اکرم (ص) اور مسلمانوں کو اس مدت میں سختیاں جھیلنی پڑیں ، لیکن آپ (ص) کے باوفا اصحاب نے اسلام کا دامن نہیں چھوڑا ، شعب ابی طالب میں محاصرے کے دوران ، پیغمبر اکرم (ص) کے عزیز چچا حضرت ابوطالب اور شریک حیات حضرت خدیجۃ الکبری (ع) نے وفات پائی ۔
قریش کے بعض سردار جو مسلمانوں سے خونی رشتہ رکھتے تھے ، ان پر ڈھائے جانے والے مظالم سے نادم ہوگئے اور انہوں نے حضور اکرم (ص) اور مسلمانوں کا محاصرہ ختم کرنے کا فیصلہ کیا لیکن جب وہ معاہدے کا متن دیکھنے گئے تو وہ انگشت بدنداں رہ گئے ، پوری تحریر کو سوائے خداوند عالم کے نام کے دیمک نے چاٹ لیا تھا ۔اس طرح مسلمانوں کا بائیکاٹ ہجرت سے تین سال قبل 15 رجب کو ختم ہوگیا ۔
9. یکم محرم سنہ 19 ہجری قمری کو اسلامی لشکر نے مصر کو فتح کیا
یہ سرزمین اس وقت رومی بادشاہت کے زیر قبضہ تھی اور اہل مصر رومی بادشاہوں کے ظلم و ستم سے تنگ آچکے تھے اور وہ دلی طور پر مسلمانوں کی کامیابی چاہتے تھے ۔ آخر کار اسلامی لشکر نے رومی فوج کو شکست دے کر مصر کے شہر یکے بعد دیگرے فتح کرلئے اور یہ ملک بھی اسلامی حکومت کے دائرے میں شامل ہوگیا ۔
10. یکم محرم سنہ 1011 ہجری قمری کو مشہور مسلمان عالم دین شیخ حسن بن زین الدین نے وفات پائی
وہ عظیم مرجع تقلید شہید ثانی کے فرزند تھے ۔شیخ حسن 959 ہجری قمری میں جنوبی لبنان میں واقع شہر جیل عامل میں پیدا ہوئے تھے ۔انہوں نے بچپن سے ہی قرآن کریم اور دیگر دینی علوم حاصل کرنا شروع کئے ۔ اعلیٰ تعلیم کے حصول کے لئے وہ حوزہ علمیہ نجف اشرف گئے ۔ آپ نے قوی حافظے اور بھر پور صلاحیتوں کی بنا پر بہت جلدی دینی علوم پر عبور حاصل کرلیا ۔ انہوں نے متعدد کتابیں تحریر کیں ۔ ان کی مشہور ترین کتاب” معالم الدین و ملاذ المجتہدین “ہے ۔ اس کتاب کی وجہ سے وہ صاحب معالم کے لقب سے مشہور ہوئے ۔
پہلی محر م کی رات کے اعمال
کتاب اقبال میں اس رات کی چندنمازیں ذکر فرمائی ہیں :
۱۔ سو رکعت نماز کہ ہر رکعت میں سورہ حمد اور سورہ توحید پڑھے :
۲۔ دو رکعت نماز کہ پہلی رکعت میں سورہ الحمد کے بعد سورہ انعام اور دوسری رکعت میں سورہ الحمد کے بعد سورہ یاسین پڑھے :
۳۔ دورکعت نماز کہ ہر رکعت میں سو رئہ الحمد کے بعد گیارہ مرتبہ سورہ توحید پڑھے
پہلی محر م کادن
یہ سال کا پہلا دن ہے اور اس کے لئے دوعمل بیان ہوئے ہیں ۔
۱۔ روزہ رکھے اس ضمن میں ریان بن شبیب نے امام علی رضا سے روایت کی ہے ۔کہ جوشخص پہلی محر م کاروزہ رکھے اور خدا سے کچھ طلب کر ے تو وہ اس کی دعا ء قبو ل فرما ئے گا۔ جیسے حضرت زکر یا علیہ السلام کی دعاء قبو ل فر مائی تھی ۔
۲۔ امام علی رضا علیہ السلام سے روایت ہے کہ حضرت رسول اللہ پہلی محرم کے دن دو رکعت نمازادا فرماتے اورنماز کے بعداپنے ہاتھ سو ئے آسما ن بلند کر کے دعاء پڑھتے تھے :
شیخ طوسی نے فرمایا کہ محرم کے پہلے نو دنوں کے روزے رکھنا مستحب ہے ۔ یو م عاشور کا روزہ مکروہ ہے اور بعض کے نزدیک حرام ہے ۔
حوالہ جات
1. ^ ابن عساکر
2. ^ ابن عساکر
3. ^ دمع السجوم ص 252
4. ^ خصائص الکبریٰ ، الصواحق المحرقہ
5. ^ بخاری شریف، مشکوٰۃ ، مستدرک الحاکم، خصائص الکبریٰ
6. ^ صحیح البخاری
7. ^ ترمذی شریف
التماس دعا
اسلام علیکم
جیتی رہئے بہن نگہت نسیم
علم حاصل کرنا اور علم پھیلانا دونوں ہی کارِ ثواب ہیں ۔بہت خوش قسمت ہوتے ہیں وہ لوگ جو ہر وقت طلبِ علم میں سرگرداں رہتے ہیں ،اور دوسروں تک بھی پہچانے کی پوری پوری کوشش کرتے ہیں ۔جزاک اللھ خیر
حضرت علی (ع) کا ایک قول پڑھا تھا وہ لکھ رہی ہوں اآپ نے فرمایا
زندگی کے ہر موڑ پر صلح کرنا سیکھوکیونکہ جھکتا وہ ہے جس میں جان ہوتی ہے ۔اکڑنا تو مردے کی پہچان ہوتی ہے۔
کتنا بڑا نکتہ ہے اس بات میں کہ اگر ہم اس پر عمل کر لیں تو ہم خود کو سدھار سکتے ہیں دلوں میں نرمی پیدا کر سکتے ہیں ، مگر کاش کہ ہم جو کچھ پڑھتے ہیں اُس پر عمل کی بھی کوشش کریں ۔تا کہ ہم اپنی زندگیوں میں بھلائیاں سمیٹ سکیں ۔ انشاء اللہ
عالم آرا
وینکور
دو محرم الحرام امام حسین علیہ السلام اپنے ساتھیوں اور خاندان کے ہمراہ کربلا پہنچے
امیر معاویہ نے یزید کو اپنا جانشین نامزد کرکے اصول دین کی خلاف ورزی کی
اسلامی نظام حکومت کی بنیاد شورائیت پر تھی ۔ آنحضور صلی اللہ علیہ وسلم اور خلفائے راشدین کے ادوار اس کی بہترین مثال تھے۔ حضرت حسن بن علی سے امیر معاویہ نے معاہدہ کیا تھا کہ وہ کسی کو خلیفہ نامزد نہ کریں گے مگر حضرت امیر معاویہ نے یزید کو اپنا جانشین نامزد کرکے اسی اصول دین کی خلاف ورزی کی تھی کیونہ اسلامی نقطہ حیات میں شخصی حکومت کے قیام کا کوئی جواز نہیں ۔ ابھی تک سرزمین حجاز میں ایسے کبار صحابہ اور اکابرین موجود تھے جنہوں نے براہ راست نبی کریم صلی اللہ علیہ و آلہ و سلم کا دور دیکھا تھا ۔ لٰہذا ان کے لیے امیر معاویہ کی غلط روایت قبول کرنا ممکن نہ تھا ۔ امام حسین عليہ السلام نے ان ہی اصولوں کی خاطر یزید کی بیعت قبول کرنے سے انکار کر دیا ۔
یزید کا ذاتی کردار
یزید کا ذاتی کردار ان تمام اوصاف سے عاری تھا جو امیر یا خلیفہ کے لیے شریعت اسلامیہ نے مقرر کیے ہیں۔ سیروشکار اور شراب و شباب اس کے پسندیدہ مشاغل تھے لٰہذا ذاتی حیثیت سے بھی کسی فاسق و فاجر کو بطور حکمران تسلیم کرنا امام حسین عالی مقام کے لیے کس طرح ممکن ہو سکتا تھا
بیعت پر اصرار
یزید نے تخت نشین ہونے کے بعد حاکم مدینہ ولید بن عقبہ کی وساطت سے بیعت طلب کی ولید نے سختی سے کام نہ لیا لیکن مروان بن الحکم بزور بیعت لینے کے لیے مجبور کر رہا تھا۔ ان حالات میں امام حسین عليہ السلام نے سفر مکہ اختیار کیا اور وہاں سے اہل کوفہ کی دعوت پر کوفہ کے لۓ روانہ ہوئے ۔
اہل کوفہ کی دعوت
جب امام حسین عليہ السلام مکہ پہنچے تو اہل کوفہ نے انھیں سینکڑوں خطوط لکھ کر کوفہ آنے کی دعوت دی تاکہ وہ خلافت اسلامیہ کے قیام کی جدوجہد کا آغاز کر سکیں لیکن غدار اہل کوفہ نے ان سے غداری کی اور اپنے وعدوں سے پھر کر امام حسین علیہ السلام کا ساتھ نہ دیا۔
27 رجب60 ہجری میں حضرت امام حسین مع اہل و عیال مکہ روانہ ہو گئے
ولید بن عتبہ نے امام حسین اور عبداللہ بن زبیر کو قاصد کے ذریعہ بلایا ۔ ابھی تک امیر معاویہ کی وفات کی خبر مدینہ میں عام نہ ہوئی تھی ۔ تاہم بلاوے کا مقصد دونوں حضرات نے سمجھ لیا ۔امام حسین سے جب بیعت کے لیے کہاگیا تو انہوں نے جواب دیا کہ میرے جیسا آدمی خفیہ بیعت نہیں کر سکتا۔ جب بیعت عام ہوگی اس وقت آ جاؤں گا ۔ ولید راضی ہو گیا اور انھیں واپس لوٹنے کی اجازت دے دی ۔ عبداللہ بن زبیر ایک دن کی مہلت لے کر مکہ روانہ ہوگئے۔ بعد میں ان کا تعاقب کیا گیا مگر اس اثناء میں وہ کہیں دور جا چکے تھے۔ جب مروان کو اس صورت حال کا علم ہوا تو ولید سے بہت ناراض ہوا اور کہا کہ تم نے بیعت کا وقت کھو دیا ۔ اب قیامت تک ان سے بیعت نہ لے سکو گے۔ امام حسین عجیب الجھن سے دوچار تھے اگر وہ مدینہ میں مقیم رہتے تو بیعت کے بغیر کوئی چارہ کار نہ تھا ۔ لٰہذا وہ27 رجب60 ہجری میں مع اہل و عیال مکہ روانہ ہو گئے۔ مکہ پہنچ کر شعب ابی طالب میں قیام کیا۔
مسلم بن عقیل کی کوفہ روانگی
امام حسین نے کوفیوں کے خطوط آنے کے بعد مسلم بن عقیل کو کوفہ روانہ کیا تاکہ وہ اصل صورت حال معلوم کریں۔ مسلم کوفہ پہنچے کے پہلے ہی دن بارہ ہزار کوفیوں نے آپ کے ہاتھ پر بیعت کر لی۔ کوفہ کے اموی حاکم بشیر نے ان کے ساتھ نرمی سے کام لیا۔ کوفیوں کے جذبات سے متاثر ہو کر مسلم بن عقیل نے امام حسین کو کوفہ آنے کا لکھا۔
ابن زیاد کوفہ کوفہ کا حاکم مقرر
ان حالات کی بنا پر یزید نے فوراً نعمان کو معزول کر دیا اور عبیداللہ بن زیاد کو کوفہ کا حاکم مقرر کر دیا۔ کوفہ پہنچ کر اس نے اعلان کیا کہ جو لوگ مسلم سے اپنی وفاداریاں توڑ لیں گے انہیں امان دی جائے گی ۔ اس کے بعد ہر محلہ کے رئیس کو بلایا اور اسے اپنے اپنے علاقہ کے امن و امان کا ذمہ دار قرار دے کر مسلم بن عقیل کی جائے پناہ کی تلاش شروع کردی ۔ اس وقت مسلم ایک محب اہل بیت ہانی بن عروہ کے ہاں چلے گئے ۔ ابن زیاد نے ہانی کو بلا کر مسلم کو پیش کرنے کا حکم دیا اور ہانی نے انکار کر دیا جس پر انھیں قید میں ڈال کر مار پیٹ کی گئی ۔
مسلم بن عقیل کی گرفتاری اور شہادت
شہر میں افواہ پھیل گئی کہ ہانی قتل ہو گئے ۔ یہ خبر سنتے ہی مسلم نے اٹھارہ ہزار ہمنواؤں کے ساتھ ابن زیاد کے محل کا محاصرہ کر لیا۔ ابن زیاد کے پاس اس وقت صرف پچاس آدمی موجود تھے۔ چنانچہ اس نے حکمت سے کام لیا اوران رئیسان کوفہ کی ترغیب سے لوگوں کو منتشر کرنے میں کامیاب ہوگیا ۔آخر کام مسلم کے ساتھ صرف تیس آدمی رہ گئے ۔ مجبوراً مسلم بن عقیل نے ایک بڑھیا کے گھر پناہ لی لیکن اس بڑھیا کے بیٹے نے انعام کے لالچ میں آکر خود جا کر ابن زیاد کو اطلاع کر دی ۔ابن زیاد نے یہ اطلاع پا کر مکان کا محاصرہ کر لیا۔ حضرت مسلم بن عقیل تن تنہا لڑنے پر مجبور ہوئے جب زخموں سے چور ہوگئے تو محمد بن اشعث نے امان دے کر گرفتار کر لیا ۔ لیکن آپ کو جب ابن زیاد کے سامنے پیش کیاگیا تو اس نے امان کے وعدہ کو پس پشت ڈالتے ہوئے آپ کے قتل کا حکم دے دیا۔ مسلم بن عقیل نے محمد بن اشعث سے کہا کہ میرے قتل کی اطلاع امام حسین تک پہنچا دینا اور انھیں میرا یہ پیغام بھی پہنچا دینا کہ ’’اہل کوفہ پر ہرگز بھروسہ نہ کریں اور جہاں تک پہنچ چکے ہوں وہیں سے واپس چلے جائیں‘‘ ۔ ابن اشعث نے اپنا وعدہ پورا کیا اور ایک قاصد حضرت امام حسین کی طرف روانہ کر دیا۔
امام حسین کا سفر کوفہ
اہل مکہ اور مدینہ نے آپ کو کوفہ جانے سے باز رکھنے کے لیے پوری کوششیں کیں کیونکہ کوفیوں کا سابقہ غدارانہ طرز عمل ان کے سامنے تھا۔ عمرو بن عبدالرحمن ، عبداللہ ابن عباس ، عبداللہ بن زبیر سب نے مشورہ دیا کہ ’’چونکہ کوفہ یزید کی حکومت کے تحت ہے وہاں ان کی افواج اور سامان سب کچھ موجود ہے اور کوئی قابل اعتماد نہیں اس لیے مناسب یہی ہے کہ آپ مکہ ہی میں رہیں۔‘‘ عبداللہ ابن زبیر نے تجویز کیا کہ آپ مکہ میں رہ کر اپنی خلافت کی جدوجہد کریں ہم سب آپ کی مدد کریں گے ۔
لیکن جب امام حسین رضا مند نہ ہوئے تو حضرت عبداللہ ابن عباس نے آپ کو کوفہ کی بجائے یمن جانے کی تجویز پیش کی اور کہا کہ ’’اگر کوفہ کاسفر آپ کے نزدیک ضروری ہے تو پہلے کوفیوں کو لکھیے کہ وہ یزید کے حاکموں کو وہاں سے نکالیں پھر آپ وہاں کا قصد کریں۔‘‘ لیکن امام حسین نے کہا کہ ’’اے ابن عمر میں جانتا ہوں کہ تم میرے خیر خواہ ہو ۔ لیکن میں عزم کر چکا ہوں۔‘‘ اس پر ابن عباس نے کہا کہ ’’اگر آپ نہیں مانتے تو کم از کم اہل و عیال کو ساتھ نہ لے جائیے مجھے ڈر ہے کہ عثمان کی طرح آپ بھی بال بچوں کے سامنے ذبح کیے جائیں گے۔ ‘‘ لیکن ان تمام ترغیبات کے باوجود امام حسین اپنے فیصلہ پر قائم رہے اور بالآخر 3 ذوالحج 60 ھ کو مکمہ معظمہ سے کوفہ کے لیے چل پڑے۔ آپ کی روانگی کے بعد آپ کے چچا زاد بھائی عبداللہ بن جعفر نے ایک عریضہ اپنے لڑکوں عون اور محمد کے ہاتھ روانہ کیا کہ :
” میں آپ کو اللہ تعالٰی کا واسطہ دیتا ہوں کہ جونہی میرا خط آپ کو ملے لوٹ آئیے کیونکہ جس جگہ آپ جارہے ہیں مجھے ڈر ہے کہ وہاں آپ کی ہلاکت اور آپ کے اہل بیت کی بربادی ہے۔ اگر خدانخواستہ آپ ہلاک ہوگئے تو دنیا تاریک ہو جائے گی ۔ کیونکہ اس وقت آپ ہی ہدایت یافتہ لوگوں کا علم اور مومنوں کی امیدوں کا مرکز ہیں۔ آپ سفر میں جلدی کیجیے ۔ میں بھی جلد آپ کے پاس پہنچتا ہوں “
حضرت عبداللہ بن جعفر ، عمر بن سعد حاکم مکہ کا سفارشی خط لے کر امام حسین سے ملے اور انھیں بتایا کہ کوفہ کے لوگوں پر اعتماد مناسب نہیں عمر بن سعد اس بات کا وعدہ کرتا ہے کہ آپ مکہ لوٹ آئیں تو میں یزید کے ساتھ آپ کے معاملات طے کرادوں گا اور آپ کو کوئی گزند نہیں پہنچے گا۔ لیکن آپ نے اس مشورہ کو ماننے سے انکار کر دیا اور اپنے ضمیر کی آواز کے مطابق سفر کوفہ جاری رکھنے کا فیصلہ کیا۔ مجبور ہو کر عبداللہ بن جعفر واپس ہو گئے مگر عون اور محمد کو ساتھ رہنے دیا۔ راستہ میں مشہور شاعر فرزوق آپ سے ملا اور امام حسین سے عرض کی
” لوگوں کے دل آپ کے ساتھ ہیں اور تلواریں بنی امیہ کے ساتھ ۔ قضاء الہی آسمان سے اتری ہے اور اللہ تعالٰی جو چاہتا ہے کرتا ہے “
لیکن آپ نے اس کے باوجود سفر کو بدستور جاری رکھا ۔
ابن زیاد کی تیاریاں اور تمام اہم راستوں کی ناکہ بندی
ابن زیاد کے حکم سے پولیس کے افسر حصین بن نمیر نے قادسیہ سے جبل لعل تک سواروں کو مقرر کر دیا اور تمام اہم راستوں کی ناکہ بندی کر دی ۔ امام حسین کے قاصد قیس کو ابن زیاد کے آدمیوں نے گرفتار کرکے قتل کر دیا ۔ جب آپ بطن رملہ سے آگے بڑھے تو انھیں عبداللہ ابن مطیع ملے ۔ انھوں نے آپ کو آگے جانے سے روکا محمد بن اشعث کے بھیجے ہوئے قاصد نے آپ کو مقام ثعلبیہ پر مسلم بن عقیل کے قتل کی خبر دی ۔ اب آپ سفر کوفہ کے بارے میں متردد ہوئے۔ ساتھیوں نے واپس لوٹنے کا مشورہ دیا لیکن مسلم کے بھائیوں نے اپنے بھائی کے خون کا انتقام لینے کی خاطر سفر جاری رکھنے کے لیے زور دیا۔ جس کے بعد پوزیشن واضح ہو گئی۔ آپ کے ساتھ دوران سفر بہت سے بدوی شامل ہو چکے تھے۔ آپ نے ان سب کو جمع کیا اور فرمایا جو لوگ واپس جانا چاہیں انہیں اجازت ہے۔ چنانچہ سوائے ان جان نثاروں کے جو مدینہ سے ساتھ آئے تھے سب ساتھ چھوڑ گئے۔
امام حسین کی پیش قدمی روکنے کے لیے حر بن یزید تمیمی کو روانگی
ابن زیاد نے امام حسین کی پیش قدمی روکنے کے لیے حر بن یزید تمیمی کو روانہ کیا۔ ذمی حشم کے مقام پر آپ سے اس کی ملاقات ہوئی۔ امام حسین نے اسے کوفیوں کے خطوط کے دو تھیلے منگوا کر دکھائے اور کہا کہ ’’اب آپ لوگوں کی رائے بدل گئی ہے۔ تو میں واپس جانے کے لیے تیار ہوں۔‘‘ لیکن حر نے کہا کہ ہمیں تو آپ کو گرفتار کرنے کا حکم ہے۔ چنانچہ امام حسین نے اپنا سفر کوفہ جاری رکھا۔
آپ نے مقام بیضہ پر خطبہ دیا ۔ جس میں اپنےمقاصد کی وضاحت کی ۔ آپ نے فرمایا:
” لوگو! رسول اللہ صلی اللہ علیہ و آلہ و سلم نے فرمایا ہے کہ جس نے ظالم ، محرمات الہٰی کے حلال کرنے والے ، خدا کا عہد توڑنے والے ، خدا اور رسول کی مخالفت اور خدا کے بندوں پر گناہ اور زیادتی کے ساتھ حکومت کرنے والے بادشاہ کو دیکھا اور قول و فعل کے ذریعہ سے غیرت کا اظہار نہ کیا تو خدا کا حق ہے کہ اس شخص کو اس بادشاہ کے ساتھ دوزخ میں داخل کر دے۔ لوگو! خبردار ہو جاؤ ۔ ان لوگوں نے شیطان کی اطاعت اختیار کی اور رحمٰن کی اطاعت چھوڑ دی ہے۔ ملک میں فساد پھیلایا ہے۔ حدود الہٰی کو معطل کر دیا ہے ۔ مال غنیمت میں اپنا حصہ زیادہ لیتے ہیں۔ خدا کی حرام کی ہوئی چیزوں کو حلال اور حلال کی ہوئی حرام کر دیا ہے۔ اس لیے مجھ کو غیرت میں آنے کا زیادہ حق ہے “
کچھ دور جاکر طرماج بن عدی سے آپ کی ملاقات ہوئی ۔ انہوں نے آپ کو یمن چلنے کی دعوت دی لیکن آپ نے یہ پیش کش شکریہ کے ساتھ ٹال دی ۔
میدان کربلا آمد
امام حسین کا قافلہ اور حربن یزید کا لشکر ساتھ ساتھ آگے کی طرف چلتے رہے جہاں کہیں آپ کے قافلہ کا رخ صحرائے عرب کی طرف ہو جاتا حر آپ کو روک دیتا اور رخ پھیر کر کوفہ کی طرف کر دیتا۔ چلتے چلتے آپ نینوا پہنچے ۔ وہاں ابن زیاد کے ایک قاصد نے حر کو ایک خط پہنچایا جس میں حکم تھا
” جونہی میرا یہ خط اور میرا قاصد تم تک پہنچیں حسین اور ان کے ساتھیوں کو جہاں وہ ہیں وہیں روک لو اور انھیں ایسی جگہ اترنے پر مجبور کرو جو بالکل چٹیل میدان ہو اور جہاں کوئی سبزہ اور پانی کا چشمہ وغیرہ نہ ہو میرا یہ قاصد اس وقت تک تمہارے ساتھ ساتھ رہے گا ۔ جب تک مجھے یہ معلوم نہ ہو جائے کہ جو حکم میں نے تمہیں دیا ہے تم نے اس کی حرف بحرف تعمیل کی “
حر نے تمام صورت حال سے امام حسین کو آگاہ کیا اور کہا کہ ’’اب میں آپ کو اس جگہ نہ رہنے دوں گا ۔ ‘‘بالآخر یہ مختصر سا قافلہ 2 محرم الحرام61 ھ بمطابق 2 اکتوبر 680ء کو کربلا کے میدان میں اترا۔
کربلا (عربی میں كربلاء ) عراق کا ایک مشہور شہر ہے جو بغداد سے 100 کلومیٹر جنوب مغرب میں صوبہ الکربلا میں واقع ہے۔ یہ کربلا کے واقعے اور امام حسین علیہ السلام کے روضہ کی وجہ سے مشہور ہے۔ اس کے پرانے ناموں میں اسے نینوا اور الغادریہ شامل ہیں۔ اس کی آبادی چھ لاکھ کے قریب ہے جو محرم اور صفر کے مہینوں میں زائرین کی وجہ سے بہت بڑھ جاتی ہے۔
واعظ کاشفی اور علامہ اربلی کا بیان ہے کہ جیسے ہی امام حسین (ع) نے زمین کربلا پر قدم رکھا زمین کر بلا زرد ہو گئی اور ایک ایسا غبار اٹھا جس سے آپ کے چہرہ مبارک پر پریشانی کے آثار نمایاں ہوگئے۔یہ دیکھ کر اصحاب ڈرگئے اور جنابِ اُم کلثوم رونے لگیں۔
صاحب مخزن البکا لکھتے ہیں کہ کربلا پر درود کے فوراََ بعد جنابِ ام کلثوم نے امام حسین (ع) سے عرض کی،بھائی جان یہ کیسی زمین ہے کہ اس جگہ ہمارادل دھل رہا ہے۔ امام حسین (ع) نے فرمایا بس یہ وہی مقام ہے جہاں بابا جان نے صفیں کے سفر میں خواب دیکھا تھا۔یعنی یہ وہ جگہ ہے جہاں ہمارا خون بہے گا۔کتاب مائتین میں ہے کہ اسی دن ایک صحابی نے ایک بیری کے درخت سے مسواک کے لیے شاخ کاٹی تواس سے خون تازہ جاری ہو گیا۔
اسی تاریخ کو آپ کے حکم سے برلبِ فرات خیمے نصب کئے گئے ۔حرنے خیمے لگانے پر مزاحمت کی اور کہا کہ فرات سے دور خیمے نصب کیجئے۔ عباس ابن علی کو غصہ آگیا امام حسین (ع) نے غصہ کوفروکیا۔اور بقول علامہ اسفر ائنی تین یاپانچ میل کے فاصلہ پر خیمے نصب کئے گئے ۔
نصبِ خیام کے بعد ابھی آپ اس میں داخل نہ ہوئے تھے۔کہ چند اشعار آپ کی زبان پر جاری ہوئے۔جنابِ زینب نے جونہی اشعار کو سنا اس درجہ روئیں کہ بے ہوش ہوگئیں۔حضرت امام حسین رخسار پر پانی چھڑک کر انہیں ہوش میں لائے ۔ پھر آلِ محمد داخل خیمہ ہوئے۔اس کے بعد ساٹھ ہزار درہم پر سولہ مربع میل زمین خرید کر چند شرائط کے ساتھ انھیں کو ہبہ کر دی۔
امام حسین (ع) کا خط اہل کوفہ کے نام
کربلا پہنچنے کے بعد آپ نے سب سے پہلے اتمام حجت کیلئے اہل کوفہ کے نام قیس ابن مسہر کے ذریعہ سے ایک خط ارسال فرمایا۔جس میں آپ نے تحریر فرمایا کہ تمھاری دعوت پر میں کربلا تک آگیا ہوں الخ۔قیس خط لیے جارہے تھے کہ راستے میں گرفتار کر لیے گئے۔اور انھیں ابن زیاد کے سامنے کوفہ لے جاکر پیش کر دیا گیا۔ابن زیاد نے خط مانگا۔قیس نے بروایتے چاک کرکے پھینک دیا اوربروایتے اس خط کو کھا لیاابن زیاد نے انہیں بضرب تازیانہ شہید کر دیا۔
عبیداللہ ابن زیاد کا خط امام حسین (ع) کے نام
علامہ ابن طلحہ شافعی لکھتے ہیں کہ امام حسین (ع) کے کربلا پہنچنے کے بعد حرنے ابن زیاد کو آپ کی رسیدگی کربلا کی خبردی۔ا س نے امام حسین (ع) کو فوراََ ایک خط ارسال کیا۔جس میں لکھا کہ مجھے یزید نے حکم دیا ہے کہ میں آپ سے اس کے لیے بیعت لے لوں ،یا آپ کو قتل کر دوں۔امام حسین (ع) نے اس خط کا جواب نہ دیا۔اَلقَاہُ مِن یَدِہ اور اسے زمین پر پھینک دیا۔ اس کے بعد آپ نے محمد بن حنفیہ کو اپنے کربلاپہنچنے کی ایک خط کے ذریعہ سے اطلاع دی اور تحریر فرمایا کہ میں نے زندگی سے ہاتھ دھولیا ہے اور عنقریب عروس موت سے ہم کنار ہو جاؤں گا۔
التماس دعا
زندگی کے ہر موڑ پر صلح کرنا سیکھوکیونکہ جھکتا وہ ہے جس میں جان ہوتی ہے ۔اکڑنا تو مردے کی پہچان ہوتی ہے
(حضرت علی علیہ السلام )
سبحان اللہ ۔۔۔۔۔۔۔۔ سبحان اللہ ۔۔۔۔۔۔۔۔ سبحان اللہ
جزاک اللہ پیاری آپا
سبحان اللہ ، باجی بہت شکریہ اتنی تحقیقی اور نورانی تحریر کا
یزید بن معاویہ ۔۔۔ آپ سب کے لیئے معلوماتی مضمون
سب سے پہلے تو خلفائے بنو امیہ کے نام پڑھ لیجئے اور تخت نشینی کے سال ملاحظہ کیجئے
امیر معاویہ بن ابو سفیان، 661-680
یزید بن معاویہ، 680-683
معاویہ بن یزید، 683-684
مروان بن حکم، 684-685
عبدالملک بن مروان، 685-705
ولید بن عبدالملک، 705-715
سلیمان بن عبدالملک، 715-717
عمر بن عبدالعزیز، 717-720
یزید بن عبدالملک، 720-724
ہشام بن عبدالملک، 724-743
یزید بن عبدالملک، 720-724
ہشام بن عبدالملک، 724-743
ولید بن یزید، 743-744
یزید بن ولید، 744
ابراہیم بن ولید، 744
مروان بن محمد، 744
مروان بن محمد، 744-750
یزید بن معاویہ
یزید بن معاویہ بن ابوسفیان بن حرب بن امیہ الاموی الدمشقی) خلافت امویہ کا دوسرا خلیفہ تھا۔ اس کی ولادت 23 جولائی 645ء کوعثمان رضي اللہ تعالٰی عنہ کی خلافت میں ہوئی۔ اس کی ماں کا نام میسون تھا اور وہ شام کی کلبیہ قبیلہ کی عیسائی تھی[1] ،اُس نے امیر معاویہ کے بعد 680ء سے 683ء تک مسند خلافت سنبھالا۔
اس کے دور میں سانحۂ کربلا میں نواسہ رسول صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم اور جگر گوشہ بتول سیدنا حسین شہید کئے گئے۔حضرت حسین رضی اللہ عنہ کا سر مبارک یزید کے دربار میں لے جایا گیا تو اس نے سر دیکھ کر اشعار پڑھے کہ آج ہم نے بدر اور احد کا بدلہ لے لیا۔[2]۔ جبکہ دیگر روایات کے مطابق اسی نے ان کی شہادت کا حکم دیا اور عبداللہ ابن زیاد کو خصوصی طور پر یہ ذمہ داری دی اور جب حضرت حسین کا سر اس کے سامنے آیا تو اس نے خوشی کا اظہار کیا اور ان کے اہل خانہ کو قید میں رکھا۔
اسی دور میں حضرت عبد اللہ ابن حنظلہ کی تحریک کو کچلنے کے لیے مدینہ میں قتل عام ہوا اور حضرت عبد اللہ ابن زبیر کے خلاف لڑائی میں خانہ کعبہ پر سنگ باری کی گئی۔ یزید بن معاویہ نے امیر معاویہ کی وفات کے بعد 30 برس کی عمر میں رجب 60ھ میں مسند خلافت سنبھالی۔( اس کے عھد حکومت میں عقبہ بن نافع کے ہاتھوں مغرب اقصی فتح ہوا اور مسلم بن زیاد نے بخارا اور خوارزم فتح کیا،کہاجاتاہے کہ دمشق میں ایک چھوٹی سی نہر تھی جس کی توسیع یزید نے کی تھی اس لیے اس نہر کو اسکی طرف منسوب کرکے نہر یزید کہا جاتاہے، کہاجاتاہے کہ اسی نے سب سے پہلے کعبۃ اللہ کو ریشمی غلاف پہنایا)۔[3]
یزید بن معاویہ کے بارے میں موقف
یزید بحیثیت شخصیت اور بحیثیت کردار ہمیشہ سے مسلمانوں کے مختلف مکاتبِ فکر میں متنازعہ رہا ہے۔ یہ اختلاف شیعہ اور سُنی مکتبہ فکر میں تو ہے ہی لیکن خود سنی مکتبہ فکر کے مختلف سوچ رکھنے والے طبقات اس بارے میں شدید اختلاف رکھتے ہیں۔
دیوبندی موقف
دیوبندی بنیادی طور پر حنفی مسلک سے تعلق رکھتے ہیں اور ان کا عقیدہ سلفی حضرات سے مختلف ہے۔ جمہور علماء دیوبند کا نقطۂ نظر یزید کے بالکل مخالف ہیں۔ ان کے مطابق یزید ایک برا شخص تھا۔ کچھ حوالے درج ہیں۔
مشہور دیوبندی عالم مولانا قاسم نانوتوی نے یزید کو پلید کا خطاب دیا۔[4]۔ یہی لفظ مولانا رشید احمد گنگوہی نے استعمال کیا۔[5]۔ مولانا اشرف علی تھانوی نے یزید کی مخالفت کی اور اسے فاسق کہا۔[6] جید دیوبندی عالم مفتی محمد شفیع نے یزید کی بیعت کو ایک حادثہ قرار دیا۔[7] انہوں نے مستند روایات کے ساتھ لکھا کہ یزید نے تخت نشین ہوتے ہی کچھ اصحاب رسول سے زبردستی بیعت لینے کا حکم جاری کیا۔ [8] انہوں نے یہ بھی لکھا کہ جب حضرت حسین ابن علی کا سر مبارک یزید کے سامنے پیش کیا گیا تو اس نے ان کے دانتوں کو چھڑی سے چھیڑتے ہوئے اشعار پڑھے جس پر ایک صحابی رسول صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم حضرت ابو ہرزہ اسلمی رضی اللہ عنہ، جو موقع پر موجود تھے انہوں نے کہا کہ اے یزید تو ان دانتوں کو چھیڑتا ہے جن کو رسولِ خدا صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم بوسہ دیا کرتے تھے۔
[9] یزید نے حضرت حسین ابن علی کے ایک بچے عمرو بن حسین کو کہا کہ سانپ کا بچہ سانپ ہوتا ہے یعنی حضرت حسین ابن علی کو معاذاللہ سانپ سے تشبیہ دی۔ [10] مفتی محمد شفیع کے مطابق اگرچہ کچھ لوگ سمجھتے ہیں کہ یزید شہادت حسین کے بعد پشیمان ہوا مگر اس پشیمانی کو نہیں مانا جاسکتا کیونکہ اس واقعہ کے بعد بھی یزید سیاہ کار رہا اور اس کی موت بھی ایسے ہوئی کہ مرتے مرتے اس نے مکہ پر چڑھائی کرنے کے لیے ایک لشکر بھیجا۔
یزید کو اس واقعہ کے بعد چین نصیب نہ ہوا اور اس کو دنیا میں بھی اللہ نے ذلیل کیا اور اسی ذلت کے ساتھ وہ ہلاک ہو گیا۔[11] یزید نے مدینہ پر حملہ کے لیے ایک لشکر بھیجا حالانکہ حضور اکرم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے فرمایا کہ ‘جس نے بھی اہل مدینہ کے ساتھ ناانصافی کی یا انہیں خوفزدہ کیا۔ اس شخص پر اللہ کی لعنت اور فرشتوں کی لعنت اور سب لوگوں کی لعنت ہوتی ہے۔[12]
بریلوی موقف
بریلوی علماء کے نزدیک یزید کے بارے مین ایک مغالطہ یہ ہے کہ اس نے قسطنطنیہ پر حملہ کرنے والے لشکر میں شمولیت کی اور وہ شاید جنت کی بشارت کا حقدار ہے۔ صحیح بخاری کی حدیث میں بلادِ روم یعنی قیصر کے شہر (مدینۃ قیصر) پر حملہ آور پہلے لشکر کے بارے میں نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے بشارت دی تھی:
اول جیش من امتی یغزون مدینۃ قیصر مغفور لھم [13]
“میری امت کا وہ پہلا لشکر جو قیصر کے شہر پر حملہ کرے گا (اللہ نے) اس کی مغفرت کردی”
بریلوی علماء کے نزدیک درحقیقت بلادِ روم، قیصر کے شہر (مدینۃ قیصر) یا بالخصوص قسطنطنیہ پر حملہ کرنے والے پہلے لشکر میں یزید شامل نہیں ہوا۔ تاریخ اسلام کی مستند اور مقبول ترین کتب جن میں البدایہ والنھایہ، الكامل في التاريخ، تاریخ ابنِ خلدون، تاريخ بغداد اور تاريخ دمشق وغیرہ میں منقول ہے کہ بلاد روم یعنی قیصر روم کے شہر (مدینۃ قیصر) پر پہلا حملہ 42ھ میں ہوا اور دوسرا حملہ 43ھ ہوا اور اسلامی لشکر قسطنطنیہ پر بھی حملہ آور ہوا۔ الغرض یکے بعد دیگرے بلادِ روم یعنی قیصر کے شہر (مدینۃ قیصر) پر چھ حملے کئے گئے اور بالاآخر ساتواں لشکر 49ھ میں امیر معاویہ کے دور خلافت میں، روانہ کیا گیا جس میں یزید کی شمولیت ہوئی۔ یزید نے پہلے پہل اس لشکر میں شامل ہونے سے انکار کیا، بعد ازاں لشکر کو پیش آنے والی مشکلات کی خبریں آنے پر خوشی کا اظہار کیا اور قطعہ پڑھا جو کہ تاریخ کی کتب میں منقول ہے۔ جب امیر معاویہ رضی اللہ تعالٰی عنہَ کو یزید کی اس نازیبا حرکت کا علم ہوا تو آپ نے اسے لشکر کی روانگی کے بعد بطور سزا 50ھ میں قسطنطنیہ بھجوایا۔ [14]
پس مذکورہ حدیث نبوی صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم میں لفظ ” اول جیش” یزید کو اس بشارت میں شامل کرنے میں مانع ہے۔ یزید کی شمولیت بترتیب ساتویں لشکر میں ہوئی جبکہ پہلا لشکر کم و بیش آٹھ سال قبل حملہ آور ہوچکا تھا۔ اسی طرح دوسرا لشکر سات برس قبل مدینۃ قیصر کی طرف جنگ کیلیے روانہ ہوا اور قسطنطنیہ پر بھی حملہ آور ہوا۔ یہاں یہ امر ملحوظ رہنا چاہے کہ مذکورہ بالا حدیث نبوی صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم صرف قسطنطنیہ کے لیے مخصوص نہیں بلکہ اس میں مدینۃ قیصر یعنی پورے بلادِ روم کی نشاندہی کی گئی ہے۔ اس لحاظ سے پھلا لشکر جو 42ھ میں حملہ آور ہوا وہ ہی اس بشارت کا مستوجب ہے۔ یہ حدیث کتبِ حدیث بشمول صحیح بخاری میں لفظ مدینۃ قیصر کے ساتھہ آئی ہے۔ مذکورہ بالا یا کوئی اور مغفرت کی بشارت پر مبنی حدیث لفظ قسطنطنیہ کے ساتھہ وارد نہیں ہوئی۔
بعد ازاں یزید اسلامی تعلیمات کے خلاف اقتدار پر قابض ہوا بلادِ اسلام میں ملوکیت کے آغاز کا موجب بنا۔ امام حجر عسقلانی رحمۃ اللہ علیہ فتح الباری میں اس ذیل میں لکھتے ہیں کہ حضرت ابوہریرہ رضی اللہ عنہ فرمایا کرتے کہ ’’اے اللہ میں سن ساٹھ ہجری اور تخت سلطنت پر نوعمر لونڈوں کے حکمران بن کر بیٹھنے سے تیری پناہ مانگتا ہوں اور سن ساٹھ ہجری کا سورج طلوع ہونے سے پہلے مجھے دنیا سے اٹھالینا‘‘۔[15] اسی طرح مروان بن حکم جب حضرت ابوہریرہ رضی اللہ عنہ سے یزید کی خلافت کیلئے بیت لینے آیا تو آپ نے مسجد نبوی میں مروان سے خطاب کرتے ہوئے فرمایا : اے مروان! میں نے صادق نبی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کو فرماتے ہوئے سنا کہ ’’قریش کے خاندان میں سے ایک گھرانہ کے نادان، بیوقوف لونڈوں کے ہاتھوں میری امت برباد ہوجائے گی‘‘۔[15] یعنی آپ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے اپنی ذریت کے قتال کو اپنی امت کی بربادی پر محمول فرمایا۔
یزید نے امام حسین رضی اللہ تعالی عنہ اور حضرت عبداللہ بن ذبیر سمیت دیگر صحابہ اکرام سے زبردستی اپنی بیت لینے کیلیے کہا جو بالآخر سانحہ کربلا کا موجب بنا۔ کربلا میں یزیدی لشکر امام حسین علیہ سلام سمیت دیگر اہلبیت اور آپ کے رفقا کو شہید کرنے کا مرتکب ہوا۔ معرکہ کربلا اسلامی تاریخ کا سب سے بڑا سانحہ اور یزید کے اقتدار پر یقیناّ بہت بڑا دھبہ ہے۔ اسی طرح سانحہ کربلا کے بعد زریتِ رسول کے ساتھ یزیدی فوج کا رویہ اور شام کے دربار میں اہلیت اطہار کے ساتھ سلوک اسکے کردار پر بہت بڑا داغ ہے-
بعد ازاں جب سانحہ کربلا کے نتیجہ میں اہل حجاز نے یزید کی بیت توڑدی تو وہ مدینہ منورہ اور مکہ معظمہ پر حملے کا مرتکب ہوا اور واقعہ حرہ کے دوراں اپنی افواج کے ذریعےمکہ معظمہ پر پتھروں کی بارش کی اور خانہ کعبہ کی چھت کو جلا دیا، مقدس مقامات کی بے حرمتی کی اور ہزارہا افراد کو شہید کیا جن میں بہت سے صحابہ اکرام بھی شامل تھے۔ [14]
اسکے علاوہ معاصریں اور مورخیں نے یزید کو اعلانیہ گناہِ کبیرہ کے ارتکاب جن میں زنا، شراب نوشی، ترکِ نماز وغیرہ شامل تھا اورعامۃ الناس کو اسکی طرف مائل کرنے کی وجہ سے اسے فاسق و فاجر قرار دیا۔ جیسا کہ امام ابن کثیر، البدايہ و النہايہ میں نقل کرتے ہیں۔
ذکروا عن يزيد ما کان يقع منہ من القبائح في شربۃ الخمر وما يتبع ذلک من الفواحش التي من اکبرھا ترک الصلوۃ عن وقتھا بسبب السکر فاجتمعوا علي خلعہ فخلعوہ. عند المنبر النبوي [16]
ترجمہ: یزید کے کردار میں جو برائیاں تھیں ان کے بارے میں بیان کیا جاتا ہے کہ وہ شراب پیتا تھا، فواحش کی اتباع کرتا تھا اور نشے میں غرق ہونے کی وجہ سے وقت پر نماز نہ پڑھتا تھا۔ اسی وجہ سے اہل مدینہ نے اس کی بیعت سے انکار پر اتفاق کر لیا اور منبر نبوی کے قریب اس کی بیعت توڑ دی۔
اسی طرح حضرت عمر بن عبدالعزیز، یزید کو امیرالمومنین کہنے سے سختی سے منع کرتےاور آپ نے ایک شخص کو اس بنا پر بیس کوڑوں کی سزا دی کیونکہ اس نے یزید کو امیرالمومنین کے لفظ سے یاد کیا۔ [17]
سلفی(اہل حدیث) موقف
سلفی(اہل حدیث) مکتبہ فکر میں یزید کو تحسین کی نگاہ سے دیکھا جاتا ہے۔
اہلِ تشیع کا موقف
امام حسن علیہ السلام اورامیر معاویہ بن ابی سفیان کے درمیان صلح کی ایک بنیادی شرط یہ تھی کہ ان کے بعد کوئی جانشین مقرر نہیں ہوگا مگر امیر شام نے اپنے بیٹے یزید کو جانشین مقرر کیا اور اس کے لیے بیعت لینا شروع کر دی۔ کچھ اصحاب رسول رضی اللہ تعالٰی عنہم نے اس بیعت سے انکار کر دیا جیسے حضرت عبداللہ بن زبیر۔ امام حسین علیہ السلام نے بھی بیعت سے انکار کر دیا کیونکہ یزید کا کردار اسلامی اصولوں کے مطابق نہیں تھا۔
یزید کی تخت نشینی کے بعد اس نے امام حسین سے بیعت لینے کی تگ و دو شروع کر دی۔ یزید نے مدینہ کے گورنر اور بعد میں کوفہ کے گورنر کو سخت احکامات بھیجے کہ امام حسین سے بیعت لی جائے۔ یزید نے جب محسوس کیا کہ کوفہ کا گورنر نرمی سے کام لے رہا ہے تو اس نے گورنر کو معزول کر کے ابن زیاد کو گورنر بنا کر بھیجا جو نہایت شقی القلب تھا۔
مورخین نےلکھا ہے کہ ابن زیاد نے یزید کے حکم کی تعمیل کرتے ہوئے خاندان رسالت کو قتل کیااور قیدیوں کو اونٹوں پر شہیدوں کے سروں کے ساتھ دمشق بھیج دیا ۔ دمشق میں بھی ان کے ساتھ کچھ اچھا سلوک نہ ہوا۔ یزید نے حسین علیہ السلام کے سر کو اپنے سامنے طشت پر رکھ کر ان کے دندان مبارک کو چھڑی سے چھیڑتے ہوے اپنے کچھ اشعار پڑھے جن سے اس کا نقطۂ نظر معلوم ہوتا ہے جن کا ترجمہ کچھ یوں ہے
“ کاش آج اس مجلس میں بدر میں مرنے والے میرے بزرگ اور قبیلہ خزرج کی مصیبتوں کے شاہد ہوتے تو خوشی سے اچھل پڑتے اور کہتے : شاباش اے یزید تیرا ہاتھ شل نہ ہو ، ہم نے ان کے بزرگوں کو قتل کیا اور بدر کاانتقام لے لیا ، بنی ہاشم سلطنت سے کھیل رہے تھے اور نہ آسمان سے کوئی وحی نازل ہوئي نہ کوئي فرشتہ آیا “
(وکیپیڈیا )
تیسری محرم الحرام یوم جمعہ کو عمر ابن سعد پانچ ، چھ اور بقول علامہ اربلی بائیس ہزار سوار و پیادے لے کر کربلا پہنچا اور اس نے امام حسین (ع) سے تبادلہ خیالات کی خواہش کی۔
حضرت نے ارادہ کوفہ کا سبب بیان فرمایا۔اس نے ابن زیاد کوگفتگو کی تفصیل لکھ دی اور یہ بھی لکھا کہ امام حسین (ع) فرماتے ہیں کہ اگر اب اہل کوفہ مجھے نہیں چاہتے تو میں واپس جانے کوتیارہوں ۔ابن زیاد نے عمر بن سعد کے جواب میں لکھا کہ اب جب کہ ہم نے حسین (ع) کو چنگل میں لے لیا ہے تو وہ چھٹکارا چاہتے ہیں۔
یہ ہرگز نہیں ہوگا۔ان سے کہہ دو کہ یہ اپنے تمام اعزاواقرباسمیت بیعت بزید کریں یاقتل ہونے کے لیے آمادہ ہوجائیں۔میں بیعت سے پہلے ان کی کسی بات پر غور کرنے کے لیے تیار نہیں ہوں ۔
اسی تیسری تاریخ کی شام کو حبیب ابن مظاہر قبیلہ ابنی اسد میں گئے ا ور ان میں سے جانبازامداد حسینی کے لیے تیار کئے وہ انھیں لارہے تھے کہ کسی نے ابن زیاد کو اطلاع کر دی۔اس نے چار سوکالشکر بھیج کر اس کمک کو روکوا دیا۔
تیسر ی محرم کے اعمال
یہ وہ دن ہے کہ جس میں حضرت یو سف قید خا نے سے آزاد ہو ئے تھے جو شخص اس دن کا رو زہ رکھے حق تعا لی اس کی مشکلات آسان فرما تا ہے اوراس کے غم دو ر کر دیتاہے ۔ حضرت رسو ل اللہ سے روایت ہوئی ہے کہ اس دن کاروزہ رکھنے والے کی دعا قبو ل کی جا تی ہے ۔
یا حسین۔۔آپ کو میری ہر سانس کا سلام … از: ڈاکٹر نگہت نسیم
یا ایہالناس ۔۔
وہ جو لگن کے رستوں پہ چلتے ہیں
انہیں کو جینے کے قرینے ملتے ہیں
ہاں دفینوں سے خزینے ملتے ہیں
سو میرا بھی پہلا قدم اس رستے پر اٹھ گیا
میں بھی اسی سمت چل پڑی تھی ۔۔ جہاں دل میں ایک لگن سی لگی تھی ۔۔
جیسے آخری سانس بھی کچھ پانے کی خواہش میں ٹھہرسی گئی تھی
بس میں چل پڑی تھی ۔۔اور ۔۔پھر ۔۔
ہاتھوں میں میرے اپنے ہی گناہوں کی گٹھڑی تھی
پاؤں میں جیسے کوئی بیڑی ٹوٹ کر گر پڑی تھی
آنکھوں میں لگی جیسے ساون کی اک جھڑی تھی
اور میں اپنی ہی تڑپ میں دلگیر چلی جا رہی تھی ۔۔
جاں بلب ، سوختہ جاں ، شکستہ پا ۔۔اور زمانے کے گرم سرد
کہیں انگارے ہی انگارے تو کہیں فگار اپنے ہی دل کے پارے
کہتے ہیں جو بھی لگن کے رستوں پہ چلتے ہیں
انہیں کہیں نہ کہیں جینے کے قرینے ملتے ہیں
یا ایہالناس
نوید ہو کہ ابدی خزانہ مل گیا مجھے
غم حسین ،موت سے بیگانہ کر گیا مجھے
گویا
صبر حسین سے جینے کا قرینہ مل گیا مجھے
اے عالی حوصلہ، کربلا کے جیدار ، سید الشہدا حسین
آپ کی شان پہ قربان ، آپ کی نذر میرے شام و سحر
آپ کو میری ہر سانس کا سلام ۔۔سلام ۔۔ سلام
اے خانہ زہرا کے چراغ ، کربلا کے تاجدار، سید الشہدا حسین
آپ ہیں دین محمد کے پاسبان ، آپ کی نذر میرے قلب و جگر
آپ کو میری ہر سانس کا سلام ۔۔ سلام ۔۔ سلام
اے میرے پاک امام۔۔۔۔ پاک امام۔۔۔۔اے میرے امام
ڈاکٹر نگہت نسیم
پانچویں محرم الحرام یوم یک شنبہ اتوار کو شیث ابن ربعی کو چار ہزار،عروہ ابن قیس کو چار ہزار سنان ابن انس کو دس ہزار،محمد ابن اشعث کو ایک ہزار ۔عبداللہ ابن حصین کو ایک ہزار کا لشکر دے کر کربلا روانہ کر دیا گیا۔
بیاں سرِ شہادت کی اگر تفسیر ہو جائے
مسلمانوں کا قبلہ روضہ شبیر ہو جائے
(ڈاکٹر علامہ محمد اقبال )
چھٹی محرم کو ابن زیاد نے عمر سعد کو خط میں لکھا کہ امام حسین (ع) پر پانی بند کر دے ….
چھٹی محرم الحرام بروز پیر کو خولی ابن یزید اصبحی کو دس ہزار کعب ابن الحروکوتین ہزار،حجاج ابن حرکوایک ہزار کا لشکر دے کر روانہ کر دیا گیا۔ان کے علاوہ چھوٹے بڑے اور کئی لشکر ارسال کر نے کے بعد ابن زیاد نے عمر ابن سعد کو لکھا کہ اب تک تجھے اسی ہزار کا کوفی لشکر بھیج چکا ہوں،ان میں حجازی اور شامی شامل نہیں ہیں۔
تجھے چاہئے کہ بلاحیلہ حوالہ حسین کو قتل کر دے۔ اسی تاریخ کو خوبی ابن یزید نے ابن زیاد کے نام ایک خط ارسال کیا جس میں عمر ابن سعد کے لیے لکھا کہ یہ امام حسین(ع) سے رات کو چھپ کر ملتا ہے۔اور ان سے بات چیت کیاکرتا ہے۔
ابن زیاد نے اس خط کو پاتے ہی عمر سعدکے نام ایک خط لکھا کہ مجھے تیری تمام حرکتوں کی اطلاع ہے تو چھپ کر باتیں کرتا ہے۔دیکھ میرا خط پاتے ہی امام حسین (ع) پر پانی بند کر دو اور انھیں موت کے گھاٹ اتار نے کی جلد سے جلد کوشش کرو۔
ہم مجا لس میں کر بلا وا لو ں پر ھو نے والے ظلم کی داستان بیا ن کرتے ہیں تو پھر بھی چٹخ پڑتے ہیں
پہا ڑوں کے ما تھے پر بھی پسینہ آ جاتا ھے
آسمان کا نپنے لگتا ھے
اور سننے والے دل جو کر بلا بن جاتے ھہں
اپنی پیا س بجھا نے کے لیے آنسوو ں کا سہا را لیتے
ہیں ہم لشکرو ں کے گھوڑوں ٹا پو ں تلے کچلے جانے والے یتیمو ں کا زکر کرتے ہیں تو زمین ما تم کرتی ھے
بے وا رثو ں کو رو نا بزدلی نہیں دلیری ھے جنگ کے طبل سے ماتم کی دھمک
امن کے قیا م میں معا ون ثا بت ھو سکتی ھے ۔۔یہ عشق کا مسلہ ھے اور عشق امام ھے
عقل مقتدی ھے ۔۔عقل کے فتو وں نے عشق کے پا و ں کب با ندھے ہیں ۔۔۔ھم جنگ میں شکست کھا نے والو ں کو روتا دیکھیں تو شا ید مسکرا پڑیں ۔۔۔۔۔۔۔مگر کسی صحرا میں بے گو رو کفن لا ش پر نہ رونا
انسا نیت کی عظمت سے انکار ھے ۔۔۔۔۔۔حسین کی مجلس بھی زکر حسین ھے ۔۔۔۔۔۔مسلک میں تعصب کیسا حسین علہہ اسلام تو تمام انسانیت کی اکای ھے ۔۔۔۔۔
شہید محسن نقوی
سبحان اللہ۔ ماشااللہ نگہت آپی بہت محلومات آپ سے مل رہی ہیں،
سلطان کربلا کو ہمارا سلام ھو
جان مصطفی کو ہمارا سلام ھو
رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا۔۔۔۔۔۔۔یہ دونوں (حسن و حسین ) دینا میں میرے دو پھول ہیں۔
شمح سے شمح جلے سلسلہ جاری رھے
ھم رہیں یا نہ رہیں یہ عزاداری ھے
سلام یا حسین علیہ اسلام
مرنے سے بھی بھی یہ حق ادا نہ ھو پاے گا
اسقدر ھے میری زندگی مقروض خون حسین
سید نے کربلا میں وعدے نبھا دیے ھیں
دین محمدی کے گلشن کھلا دیے ھیں
بولے حسین مولا تیری رضا کی خاطر
ایک ایک کر میں نے ہیرے لٹا دیے ھیں۔۔۔۔۔۔۔
ساتویں محرم الحرام
ساتویں محرم الحرام بروزمنگل عمر ابن حجاج کو پانچ سوسواروں سمیت نہرفرات پر اس لیے مقرر کر دیا گیا کہ امام حسین (ع) کے خیمہ تک پانی نہ پہنچنے پائے پھر مزید احتیاط کے لیے چار ہزار کا لشکر دے کر حجر کو ایک ہزار کا لشکر دے کر شیث ابن ربعی کو روانہ کیا گیا۔ اور پانی کی بندش کر دی گئی۔
پانی بند ہو جانے کے بعد عبداللہ ابن حصین نے نہایت کر یہہ لفظوں میں طعنہ زنی کی جس سے امام حسین (ع) کو سخت صدمہ پہنچا پھر ابن حوشب نے طعنہ زنی کی جس کا جواب حضرت عباس نے دیا۔ آپ نے غالباََ طعنہ زنی کے جواب میں خیمہ سے انیس قدم کے فاصلہ پر جانب قبلہ ایک ضرب تیشہ سے چشمہ جاری کر دیا۔
اور یہ بتادیا کہ ہمارے لیے پانی کی کمی نہیں ہے۔لیکن ہم اس مقام پرمعجزہ دکھانے نہیں آئے بلکہ امتحان دینے آئے ہیں۔
پیغمبر اسلام حضرت محمد مصطفی (ص)نے فرمایا: فاطمہ (س)میرے وجود کا حصہ ہےجس نے فاطمہ (س)کو اذیت پہنچائی اس نے مجھے اذیت پہنچائی اور جس نے مجھے اذيت پہنچائی اس نے خدا کو اذيت پہنچائی اور جس نےخدا کو اذیت پہنچائی اس کا ٹھکانہ جہنم ہے۔
صد حیف کربلا میں بنی کا کلمہ پڑھنے والوں نے، حافظان قرآن نے اھل بیت پر ظلم کی انتہا کردی ۔
دستور ھے کہ اگر کسی گھرانے میں کوئ مرجائے تو لوگ پرسہ دیتے ھیں ،بیبیاں مستور
ات کو ديگر افراد اس گھر کے مردوں کو تسلی دیتے ھیں اور اگر خداناخواستہ کسی گھر میں کسی جوان کی موت ھوجاۓ تو کوشش کی جاتی ھے کہ زیادہ سے زیادہ پرسہ دیا جاۓ دلاسہ دیا جاۓ مگر سارے دستور کربلا میں بدل گيۓ کلمہ گو مسلمانوں نے اپنے نبی کی آل کے ساتھہ کیسے کیسے ظلم کیے ،
شہدا کے لاشوں کی بے حرمتی کی گی، زھرا کی بیٹیوں کو ننگے سر مجمع عام سے گذرنا پڑا ، سید الشہدا کی لاڈلی بیٹی سکینہ بنت امام مظلوم کے طمانچے لگائے گۓ ، کانوں سے گہر چھینے گیے ، بیما ر امام سید الصابرین زین العابدین علیہ السلام کی پشت مبارک کو تازیانون سے زخمی کیا گیا۔
یقینا اہلیبت اطہار پر ظلم کرنے والے تمام لوگ مسلمان تھے، اور اگر وہ مسلمان نہیں تھے تو غم حسین منانے والوں کی مخالفت کرنے والوں کو آپ مسلمان کیوں کہتے ہیں۔۔؟
یہ کیسا اتحاد بین المسلمین ہے؟؟
وہ مسلمان اہلیبیت اطہار کو دکھ دے کر خوش ہوتے تھے اور یہ مسلمان اہلیبیت کا غم منانے پر اعتراض کرتے ہیں۔ دیکھئے تو پنڈی ، کراچی اور کوئیٹہ کی امام بارگاہوں کو کون نشانہ بنا رہا ہے ۔۔۔۔۔ مسلمان جو خود کو سب سے اچھا مسلمان سمجھتے ہیں ۔
یا تو موجودہ دور میں ہر اُس شخص کو جو غم حسین نہیں مناتا، یا منانے والوں کی مخالفت کرتا ہے یا ان پر کفر کے فتوے لگاتا ہے، ہر ایسے شخص اور فرقے کو غیر مسلم تسلیم کریں یا پھر مانیں کہ جنہوں نے آلِ رسول پر ظلم کیا وہ تمام بھی مسلمان تھے۔
یہ بھی نماز پڑھتے ہیں وہ بھی نماز پڑھتے تھے ۔۔ یہ بھی قرآن پڑھتے ہیں وہ بھی قرآن پڑھتے تھے۔۔۔ ارے حد یہ ہے کہ دربارِ یزید میں 70 افراد ایسے تھے جو اصحاب رسول تھے، جنہوں نے رسولِ خدا کے ساتھ حج بھی کیا ہوا تھا،۔
آپ اہلیبیت پر ظلم کرنے والوں کو غیر مسلم کہہ کر جان نہیں چھڑا سکتے۔۔
خدا کا واسطہ ہے آپ تمام لوگوں کو، کہ قاتلان حسین علیہ السلام کو غیر مسلم کہہ کر مسلمانوں کے جرم پر پردہ نا ڈالیں۔۔۔ ان کے جرائم کی فہرست بہت طویل ہے۔۔ بھلے وہ تحریر نا کریں لیکن جن لوگوں کی بات کربلا میں ڈالی کرب و بلا سے ہو رہی ہے وہ صد فیصد مسلمان تھے۔۔۔ ہر اعتبار سے گناہ گار مسلمان تھے۔۔ ۔۔ خداراہ “ Denial ” سے باہر آیئے اور اپنے فرایض کو پہچانیئے
سلطان کربلا امام حسین علیہ السلام کے مزار مبارک کی تاریخ
حضرت امام حسین کا مزار مبارک عراق کے شہر کربلا میں ہے۔ کربلا جانے کے دو راستے ہیں ایک تو بغداد سے براستہ موصل اور دوسرے نجف سے کربلا کیلئے سڑک آتی ہے۔ جونہی کربلا شہر کے قریب پہنچتے ہیں تو دور سے ہی مزار کے مینار نظر آنے شروع ہو جاتے ہیں۔ موجودہ مزار کی بلندی 27میٹر ہے جبکہ 1.25میٹر کے فاصلے پر نیچے سے اوپر تک12کھڑکیاں ہیں۔ یہ دیواریں مکمل سونے اور اس کے 10 دروازے ہیں۔ جبکہ مزار کے اندر جہاں پر تابوت ہے وہ جگہ75میٹر طویل اور59میٹر چوڑی ہے اور اس کے10دروازے ہیں۔ بیرونی دیوار میں دو مرکزی دروازے ہیں جن کے اندر65کمرے بنے ہوئے ہیں۔
واقعہ کربلا کے بعد حضرت امام حسین علیہ السلام کے مزار مبارک کی تاریخ بھی نشیب و فراز سے بھری پڑی ہے۔ حسین علیہ السلام سے محبت و عقیدت رکھنے والوں نے آپ کے مزار کو کب اور کن حالات میں تعمیر کروایا اور اس کی تزئین و آرائش کی جبکہ حسین علیہ السلام کے مخالفوں کو بھی جب موقع ملا تو انھوں نے اسے نقصان پہنچانے اور گرانے سے اجتناب نہ کیا۔اس کی تفصیل کچھ یوں ہے۔
سن 61ہجری بمطابق10اکتوبر680عیسوی کو شہادت حضرت امام حسین علیہ السلام کے بعد حضرت عباس علمدار کی والدہ ماجدہ کے خاندان بنو اسد نے مزار حسین علیہ السلام بنانے کی ابتدا کی۔ انھوں نے قبر مبارک بنا کر اس پر ایک شامیانہ لگوایا جبکہ بنو اسد ہی کہ ایک شیخ نے وہاں شمع روشن کی اور کچھ فاصلے پر ایک بیری کا درخت لگوایا۔
سن 65ہجری بمطابق684 عیسوی میں مختار ثقفی نے قبر مبارک پر ایک چھوٹا سا مزار تعمیر کروایا جس پر سبز رنگ کا علم بھی لگایا جبکہ ایک مسجد بھی تعمیر کروائی۔ مزار میں داخلے کے دو راستے رکھے گئے اور قریب ہی کچھ مکانات بنوائے گئے اور کچھ خاندانوں کو وہاں آباد کیا۔ سن132ہجری بمطابق 749عیسوی میںعباسی خلافت کے زمانے میں ابو عباس عبداللہ بن محمد اسفاح نے داخلے راستوں پر دو گیٹ تعمیر کرائے۔ سن 140ہجری بمطابق763میں بنو عباس کے خلیفہ ال منصور کے دور میں مزار کی چھت اور دیگر حصہ گروا دیا گیا۔ سن158ہجری مبطابق774عیسوی میں خلیفہ ال مہدی نے دوبارہ مزار تعمیر کروایا۔
سن 171ہجری بمطابق787عیسوی میں بنو عباس کے خلیفہ ہارون الرشید نے مزار مبارک کو گروا دیا اور تمام زمین ہموار کروادی تاکہ مزار کا نام و نشان بھی نہ رہے۔ کچھ عرصہ حکومت کی طرف سے زائرین کے اس علاقے میں آنے پر پابندی لگوا دی گئی مگر مزار سے ملحق بیری کے درخت سے زائرین مزار کا اندازہ کر لیا کرتے اور حاضری کے لیے آتے رہے ۔ جب ہارون الرشید کو اس کی اطلاع ملی تو اس نے بیری کا درخت بھی کٹوا دیا۔ سن 193ہجری بمطابق 808عیسوی کو خلیفہ ال امین نے مزار مبارک کو پھر سے تعمیر کروایا۔
سن236ہجری بمطابق850عیسوی میں خلیفہ ال متوکل نے مزار کو پھر سے گروا دیا اور وہاں پر ہل چلوا دیے۔ سن 247ہجری بمطابق861عیسوی میں خلیفہ المنتصیر کے حکم پر مزار کو پھر سے تعمیر کروایا گیا اور قبر مبارک کے گرد لوہے کے ستون تعمیر کروا کر چھت ڈلوائی گئی اور مزار سے ملحقہ مکانات بھی تعمیر کروائے۔ سن273ہجری بمطابق 886عیسوی میں ایک مرتبہ پھر مزار مبارک کو گروا دیا گیا۔ سن280ہجری بمطابق893عیسوی میں وہاں کے لوگوں پر مشتمل ایک مشترکہ کونسل نے مزار کو پھر سے تعمیر کروایا۔ سن307ہجری بمطابق977میں عباسی خلافت کے کمزور ہونے کے بعد فارس کے ایک حکمران خاندان بنی بویہ کے حکمران عضا الدولہ نے مزار کو پھر سے تعمیر کروایا۔مزار کے گرد بالکونیاں تعمیر کروائی اور کربلا شہر تعمیر کروایا اور شہر کی فصیل بھی تعمیر کروائی۔
جبکہ اسی خاندان کے عمران ابن شاہین نے مزار سے ملحقہ مسجد تعمیر کروائی۔ سن407ہجری بمطابق1016عیسوی میں کسی نے آگ لگا کر مزار کو تباہ کر دیا جس پر پھر سے مزار کی تعمیر ہوئی۔ سن620ہجری بمطابق1223عیسوی میں خلیفہ الناصر الدین اللہ نے مزار کی تزہین اور آرائش کروائی۔ سن757ہجری بمطابق1365عیسوی میں عراقی حکمران سلطان اویس نے مزار اور اس کی دیواریں ازسرنو تعمیر کروائے۔ جبکہ احاطہ کے گرد بھی دیوار تعمیر کروائی۔ 780ہحری بمطابق 1384عیسوی میں سلطان احمد بن اویس نے مزار کے دو مینار تعمیر کروائے اور مزار کے صحن میں بھی اضافہ کروایا۔ 920ہجری بمطابق1514عیسوی میں ایران کے بادشاہ شاہ اسماعیل اول نے لحد پر تابوت بنوایا۔1032ہحری بمطابق1622عیسوی میں عباس شاہ صفوی نے مزار کے تابوت کو کانسی اور تابنے کی ترئین و آرائش کراوئی اور گنبد پر ٹائلیں نصب کراوئیں۔ 1048ہحری بمطابق1638عیسوی میں سلطان مراد چہارم نے گنبد پر سفیدی کروا دی۔ 1155ہحری بمطابق1742عیسوی میں نادر شاہ افشار نے از سر نو مزار کی تزئین کروائی ۔
1211ہجری بمطابق1796عیسوی میں آغا محمد شاہ قاجر نے گنبد پر سونے کی ملمعہ کاری کروائی۔ 1216ہجری بمطابق1801میں وہابی مکتبہ فکر کے لوگوں نے مزار پر حملہ کر دیا اور نہ صرف مزار کو نقصان پہنچایا بلکہ بے شمار سامان لوٹ لیا۔ 1232ہحری بمطابق1817عیسوی میںفتح علی شاہ قاجر نے مزار کو ازسرنو تعمیر کروایا۔ گنبد پر سونا کا کام کروایا اور جو وہابیوں کے حملے سے مزار کو نقصان پہنچا تھا اسے ٹھیک کروایا۔ 1283ہحری بمطابق1866میں ناصر الدین شاہ قاجر نے مزار کے صحن کو مزید وسعت دی۔ 1358ہجری بمطابق1939میںبوہرہ داﺅدی خاندان کی طرف سے مزار کی دیواروں پر چاندی کی ملمعہ کاری کروائی گئی جس پر سونے کا کام کیا ہوا تھا۔ 1360ہجری بمطابق1941میں بوہرہ داﺅدی خاندان کے طاہر صفی الدین نے مغربی میناروں پرنیچے سے اوپر تک خالص سونے کی ملمعہ کاری کروائی گئی۔ 1367ہجری بمطابق1948کو کربلا شہر کے ایڈمنسٹریٹر سید عبدالرسول الخالص نے مزار کے گرد پختہ سڑک تعمیر کروائی جبکہ صحن کو بھی مزید وسعت دی گئی۔ 1411
ہجری بمطابق 1991عیسوی میں پرشین گلف وار کے بعد صدام حکومت کے خلاف ایک پر تشدد تحریک میں مزار کو نقصان پہنچا جس کا ازالہ1415ہجری بمطابق1994کو کیا گیا اور مزار کو پہنچنے والے نقصان کی مرمت کی گئی۔ 1425ہجری بمطابق2مارچ2004کوعاشورہ محرم کے دن مزار کے مرکزی دورازے کے قریب چھ بم دھماکے ہوئے جس میں 85زائرین جان بحق اور 230سے زائد زخمی ہوئے اورمزار کو نقصان پہنچا۔ پھر اسی سال یعنی2004کی15دسمبر کو مزار کے دروازے کے پاس ایک اور بم دھماکہ ہوا جس سے 7افراد جان بحق اوردروازے کو نقصان پہنچا۔ 1426ہجری بمطابق 5جنوری2006 کو حضرت عباس عملدار علیہ السلام اور حضرت امام حسین علیہ السلام کے مزارات کے درمیان ایک خود کش دھماکہ ہوا جس میں60زائرین جان بحق اور سو سے زائد زخمی ہوئے۔ 1428
ہجری بمطابق14اپریل2007کومزار سے تقریباً چھ سو فٹ کے فاصلے پر ایک خود کش حملہ ہوا جس کے نتیجے میں 36زائرین جاں بحق اور 160سے زائد افراد زخمی ہوئے۔ دسمبر2007میں مزار کے صحن پر چھت تعمیر کیے جانے کا کام شروع ہوا۔1429ہجری بمطابق17مارچ2008کومزار کے قریبی بازار میں ایک خاتون خود کش بمبار نے حملہ کیا جس میں42زائرین جاں بحق اور 58سے زائد زخمی ہوئے۔ پھر11ستمبر2008میں مزار سے800فٹ کے فاصلے پر ایک خود کش حملہ ہوا جس میں متعدد زائرین جاں بحق اور زخمی ہوئے۔ 1430ہجری بمطابق12فروری2009کو حضرت امام حسین علیہ السلام کے چہلم کے موقع پر ایک بم دھماکہ ہوا جس میں 8زائرین جاں بحق اور 50سے زائد زخمی ہوئے۔ 1فروری 2010کو چہلم کے موقع پر مزار کے قریب ایک خاتون خود کش حملہ آور نے بم دھماکہ کیا جس میں 54زائرین جاں بحق اور سو سے زائد افراد زخمی ہو گئے۔ 3فروری2010کو پھر مزار کے قریب ایک بم دھماکہ ہوا جس میں 23زائرین جان بحق اور 147سے زائد زخمی ہوئے۔ پھر5فروری2010کو دو بم دھماکوں اور مارٹر اٹیک میں 42زائرین جاں بحق اور 150سے زائد زخمی ہوئے۔
آٹھویں محرم کی شب کو خیمہ آلِ محمد پر پانی بند ہو گیا۔ پیاس کی شدت نے بچوں کو بے چین کر دیا
آٹھویں محرم الحرام بروزبدھ کی شب کو خیمہ آلِ محمد پر پانی بند ہو گیا۔ پیاس کی شدت نے بچوں کو بے چین کر دیا ۔امام حسین (ع) نے حالات کو دیکھ کر حضرت عباس کو پانی لانے کا حکم دیا آپ چند سواروں کو لے کر تشریف لے گئے اور بڑی مشکلوں سے پانی لائے۔
وَلِذَالِکَ سُمِیَ العَبَّاسُ السقَاء اسی سقائی کی وجہ سے حضرت عباس(ع) کو سقاء کہا جاتا ہے۔
رات گزرنے کے بعد جب صبح ہوئی تو یزید ابن حصین صحرائی نے بااجازت امام حسین (ع)، ابن سعد کو فہمائش کی لیکن کوئی نتیجہ برآمد نہ ہوا۔
اس نے کہا یہ کیسے ہو سکتا ہے کہ میں حسین (ع) کو پانی دے کر حکومت چھوڑدوں ۔ امام شبلنجی لکھتے ہیں کہ ابن حصین اور ابن سعد کی گفتگو کے بعد امام حسین(ع) نے اپنے خیموں کے گرد خندق کھودنے کاحکم دیا۔
اس کے بعد حضرت عباس(ع) کو حکم دیا کہ کنواں کھود کر پانی برآمد کرو۔آپ نے کنواں تو کھودا۔لیکن پانی نہ نکلا۔
حضرت عباس علیہ السلام
حضرت عباس علیہ السلام امام علی علیہ السلام کے بیٹے تھے۔ آپ کی والدہ کا نام ام البنین تھا جن کا تعلق عرب کے ایک بہادر قبیلے سے تھا۔ حضرت عباس اپنی بہادری اور شیر دلی کی وجہ سے بہت مشہور ہوئے۔ اپنے بھائی امام حسین علیہ السلام کے ساتھ ان کی وفاداری واقعہ کربلا کے بعد ایک ضرب المثل بن گئی۔ وہ شہنشاہِ وفا کے طور پر مشہور ہیں۔
ولادت با سعادت
حضرت عباس علیہ السلام چار شعبان المعظم 26ھ کو پیدا ہوئے۔ انھوں نے اس وقت تک آنکھ نہیں کھولی جب تک ان کے بھائی امام حسین علیہ السلام نے انھیں اپنے ہاتھوں میں نہیں لیا۔ بچپن ہی سے انھیں امام حسین علیہ السلام کے ساتھ بہت محبت تھی۔ حضرت علی علیہ السلام نے اس عظیم الشان بچے کا نام عباس رکھا۔ روایت ہے کہ حضرت عباس علیہ السلام کی پیدائش کا مقصد ہی امام حسین علیہ السلام کی مدد اور نصرت تھا اور اھلِ بیت علیہم السلام کو شروع سے واقعہ کربلا اور اس میں حضرت عباس علیہ السلام کے کردار کا علم تھاحضرت علی ابن ابی طالب (ع) نے اپنے بھائی عقیل ابن ابی طالب کے مشورے سے جوانساب کے ماہر تھے ایک متقی اور بہادر قبیلے کی خاتون فاطمۂ کلابیہ سے عقد کیا اور اپنے پروردگار سے دعا کی کہ پروردگار! مجھے ایک ایسا بیٹا عطا کرے جو اسلام کی بقاء کے لئے کربلا کے خونیں معرکہ میں امام حسین (ع) کی نصرت و مدد کرے چنانچہ اللہ نے فاطمۂ کلابیہ کے بطن سے کہ جنہیں حضرت علی علیہ السلام نے ام البنین کا خطاب عطا کیا تھا ، چار بیٹے امام علی کو عطا کردئے اور ان سب کی شجاعت و دلیری زباں زد خاص و عام تھی اور سبھی نے میدان کربلا میں نصرت اسلام کا حق ادا کیااور شہید ہوئے لیکن عباس (ع) ان سب میں ممتاز اور نمایاں تھے کیونکہ خود حضرت علی علیہ السلام نے ان کی ایک خاص نہج پر پرورش کی تھی ۔
ابتدائی زندگی
حضرت علی علیہ السلام نے ان کی تربیت و پرورش کی تھی۔ حضرت علی علیہ السلام سے انھوں نے فن سپہ گری، جنگی علوم، معنوی کمالات، مروجہ اسلامی علوم و معارف خصوصا´ علم فقہ حاصل کئے۔ 14 سال کی معمولی عمر تک وہ ثانی حیدر کہلانے لگے۔ حضرت عباس علیہ السلام بچوں کی سرپرستی، کمزوروں اور لاچاروں کی خبر گيری، تلوار بازی اور و مناجات و عبادت سے خاص شغف رکھتے تھے۔ ان کی تعلیم و تربیت خصو صاً کربلا کے لئے ہوئی تھی۔ لوگوں کی خبر گیری اور فلاح و بہبود کے لئے خاص طور پر مشہور تھے۔ اسی وجہ سے آپ کو باب الحوائج کا لقب حاصل ہوا۔ حضرت عباس کی نمایان ترین خصوصیت ”ایثار و وفاداری“ ہے جو ان کے روحانی کمال کی بہترین دلیل ہے۔ وہ اپنے بھائی امام حسین علیہ السلام کے عاشق و گرویدہ تھے اورسخت ترین حالات میں بھی ان کا ساتھ نہیں چھوڑا۔ لفظ وفا ان کے نام کے ساتھ وابستہ ہوگیا ہے اور اسی لئے ان کا ایک لقب شہنشاہِ وفا ہے ۔
جنگ صفین
جنگ صفین حضرت علی علیہ السلام اور شام کے گورنر معاویہ بن ابی سفیان کے درمیان مئی۔جولائی 657 ء میں ہوئی۔ اس جنگ میں حضرت عباس علیہ السلام نے حضرت علی علیہ السلام کا لباس پہنا اور بالکل اپنے والد علی علیہ السلام کے طرح زبردست جنگ کی حتیٰ کہ لوگوں نے ان کو علی ہی سمجھا۔ جب علی علیہ السلام بھی میدان میں داخل ہوئے تو لوگ ششدر رہ گئے ۔ اس موقع پر علی علیہ السلام نے اپنے بیٹے عباس کا تعارف کرواتے ہوئے کہا کہ یہ عباس ھیں اور یہ بنو ھاشم کے چاند ھیں۔ اسی وجہ سے حضرت عباس علیہ السلام کو قمرِ بنی ھاشم کہا جاتا ھے۔
واقعہ کربلا اور حضرت عباس علیہ السلام
واقعہ کربلا کے وقت حضرت عباس علیہ السلام کی عمر تقریباً 33 سال کی تھی۔ امام حسین علیہ السلام نے آپ کو لشکر حق کا علمبردار قراردیا۔ امام حسین علیہ السلام کے ساتھیوں کی تعداد 72 یازیادہ سے زیادہ سو افراد پر مشتمل تھی اور لشکر یزیدی کی تعداد تیس ہزارسے ذیادہ تھی مگر حضرت عباس علیہ السلام کی ہیبت و دہشت لشکر ابن زياد پر چھائی ہوئی تھی ۔ کربلامیں کئی ایسے مواقع آئے جب عباس علیہ السلام جنگ کا رخ بدل سکتے تھے لیکن امام وقت نے انھیں لڑنے کی اجازت نہیں دی کیونکہ اس جنگ کا مقصد دنیاوی لحاظ سے جیتنا نہیں تھا۔ امام جعفر صادق علیہ السلام حضرت ابوالفضل العباس کی عظمت و جلالت کا ذکر کرتے ہوئے کہا کرتے تھے : ”چچا عباس کامل بصیرت کے حامل تھے وہ بڑے ہی مدبر و دور اندیش تھے انہوں نے حق کی راہ میں بھائی کا ساتھ دیا اور جہاد میں مشغول رہے یہاں تک کہ درجۂ شہادت پرفائز ہوگئے آپ نےبڑ اہی کامیاب امتحان دیا اور بہترین عنوان سے اپناحق ادا کر گئے“ ۔
شہادت
دس محرم کو امام حسین علیہ السلام نےان کو پیاسے بچوں خصوصاً اپنی چار سالہ بیٹی سکینہ بنت الحسین کے لئے پانی لانے کا حکم دیا مگر ان کو صرف نیزہ اور علم ساتھ رکھنے کا حکم دیا۔ اس کوشش میں انھوں نے اپنے دونوں ھاتھ کٹوا دیئے اور شہادت پائی۔ اس دوران ان کو پانی پینے کا بھی موقع ملا مگر تین دن کے بھوکے پیاسے شیر نے گوارا نہیں کیا کہ وہ تو پانی پی لیں اور خاندا نِ رسالت پیاسا رہے۔ شہادت کے بعد جیسے باقی شہداء کے ساتھ سلوک ھوا ویسے ہی حضرت ابوالفضل العباس کے ساتھ ہوا۔ ان کا سر کاٹ کر نیزہ پر لگایا گیا اور جسمِ مبارک کو گھوڑوں کے سموں سے پامال کیا گیا۔
ان کا روضہ اقدس عراق کے شہر کربلا میں ہے جہاں پہلے ان کا جسم دفن کیا گیا اور بعد میں شام سے واپس لا کر ان کا سر دفنایا گیا۔ دریائے فرات جو ان کے روضے سے کچھ فاصلے پر تھا اب ان کی قبر مبارک کے اردگرد چکر لگاتا ہے۔
ضو وہ شیشے میں کہاں جو الماس ميں ہے
سارے عالم کی وفا حضرت عباس ميں ہے
نویں محرم الحرام
نویں محرم کی شب حر بن یزید تمیمی حضرت امام حسین کے لشکر میں شامل ہو گئے
نویں محرم الحرام بروز جمعرات کی شب کو امام حسین اور عمر بن سعد میں آخری گفتگو ہوئی۔آپ کے ہمراہ حضرت عباس اور علی اکبر بھی تھے۔آپ نے گفتگو میں ہر قسم کی حجت تمام کر لی۔
نویں کی صبح کو آپ نے حضرت عباس کو پھر کنواں کھودنے کا حکم دیا لیکن پانی بر آمد نہ ہوا۔
تھوڑی دیر کے بعد امام حسین نے بچوں کی حالت کے پیشِ نظر پھر عباس سے کنواں کھودنے کی فرمائش کی آپ نے سعی بلیغ شروع کردی جب بچوں نے کنواں کھدتا ہوا دیکھا تو سب کوزے لے کر آپہنچے۔ابھی پانی نکلنے نہ پایا تھا کہ دشمنوں نے آکر اسے بند کر دیا۔
دشمنوں کو دیکھ کر بچے خیموں میں جا چھپے۔پھر تھوڑی دیر کے بعد حضرت عباس (ع) نے کنواں کھودا وہ بھی بند کر دیا گیا حتی کہ چار کنویں کھودے اور پانی حاصل نہ کر سکے۔ اس کے بعد امام حسین (ع) ایک ناقہ پر سوار ہوکر دشمن کے قریب گئے اور اپنا تعارف کرایا لیکن کچھ نہ بنا ۔
مورخین لکھتے ہیں کہ نویں تاریخ کو شمر کو فہ واپس گیااور اس نے عمر ابن سعد کی شکایت کرکے ابن زیاد سے ایک سخت حکم حاصل کیا جس کا مقصد یہ تھا کہ اگرحسین (ع) بیعت نہیں کرتے تو انھیں قتل کرکے ان کی لاش پرگھوڑے دوڑادے اور اگر تجھ سے یہ نہ ہو سکے تو شمر کو چار ج دے دے ہم نے اسے حکم تعمیل حکم یزید دے دیا ہے۔
ابن زیاد کا حکم پاتے ہی ابن سعد تعمیل پر تیار ہو گیا۔اسی نویں تاریخ کو شمر نے حضرت عباس(ع) اور ان کے بھائیوں کو امان کی پیش کش کی انھوں نے بڑی دلیری سے اسے ٹھکرادیا
( تفصیل کے لیے ملاخطہ ہوذکر العباس از176تا182)
اسی نویں کی شام آنے سے پہلے شمر کی تحریک سے ابن سعد نے حملہ کاحکم دے دیا۔امام حسین (ع) خیمہ میں تشریف فرما تھے۔آپ کو حضرت زینب(ع) پھر حضرت عباس (ع) نے دشمن کے آنے کی اطلاع دی۔حضرت نے فرمایا کہ مجھ پر ابھی غنودگی طاری ہو گئی تھی۔میں نے آنحضرت کو خواب میں دیکھا۔انھوں نے فرمایا کہ انک تروح غدا حسین (ع) تم کل میرے پا س پہنچ جاؤ گے .
جناب زینب رونے لگیں اور امام حسین (ع) نے حضرت عباس (ع) سے فرمایا کہ بھیا تم جاکر ان دشمنوں سے ایک شب کی مہلت لے لو۔حضرت عباس(ع) تشریف لے گئے اور لڑائی ایک شب کے لیے ملتوی ہو گئی۔ تا کہ یزیدی لشکر کو ایک رات اور یہ سوچنے کاموقع مل جائے اور نواسہ رسول یہ رات اپنے پروردگارکی عبادت اور دعا میں بسر کریں ۔رات کی تاریکی صحرائے کربلا میں ہرطرف پھیل چکی تھی
۔امام حسین (ع) نے اہل حرم کے خیموں کی پشت پر خندق کھودنے کا حکم دیا اور جب خندق تیار ہوگئی تو اس میں آگ جلوادی تا کہ دشمن کا لشکر پیچھے سے خیموں پر حملہ نہ کرسکے اور پھر پشت خیمہ سے مطمئن ہو گئے تو حضرت امام حسین علیہ السلام نےاپنے اصحاب کو خیمے میں طلب کیا اور چراغ گل کرکے فرمایا جوجانا چاہتا ہے وہ رات کی تاریکی سے فائدہ اٹھاکر چلا جائے ۔لیکن امام مظلوم علیہ السلام کے اصحاب باوفا نے اس بات کا پختہ عزم رکھا تھا کہ وہ اپنی جان کا نذرانہ پیش کرکے نواسۂ رسول (ص) اور دین کا دفاع کریں گے ۔
رفقاء سے سیدنا حضرت امام حسین علیہ السلام کا تاریخی خطاب
ابن سعد کے دستے واپس لوٹنے کے بعد حضرت امام حسین علیہ السلام نے اپنے رفقاء کو جمع کیا۔ اﷲ تعالیٰ کی حمد و ثناء اور حضور نبی اکرم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم پر درود و سلام کے بعد آپ علیہ السلام نے اپنے اصحاب سے نہایت فصیح و بلیغ خطاب فرمایا کہ
’’میں کسی کے ساتھیوں کو اپنے ساتھیوں سے زیادہ وفادار اور بہتر نہیں سمجھتا اور نہ کسی کے اہل بیت کو اپنے اہل بیت سے زیادہ نیکوکار اور صلہ رحمی کرنے والا دیکھتا ہوں۔ اﷲ تعالیٰ تم سب کو میری طرف سے جزائے خیر عطا کرے گا۔ اگر تم میں سے کوئی جانا چاہتا ہے تو رات کی تاریکی میں چلا جائے۔ بے شک یہ لوگ میرے ہی قتل کے طالب ہیں جب مجھے قتل کریں گے تو پھر کسی اور کی ان کو طلب نہیں ہو گی مگر آپ علیہ السلام کے اصحاب اپنے جذبات کا اظہار کرتے ہوئے عرض گزار ہوئے
’’اے نواسہ رسول صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم ہم آپ پر اپنی جانیں قربان کر دیں گے، ہم اپنی گردنوں، پیشانیوں، ہاتھوں اور جسموں سے آپ رضی اللہ عنہ کا دفاع کریں گے۔ جب ہم قتل ہو جائیں گے تو سمجھیں گے کہ ہم نے اپنا فرض ادا کر دیا ہے۔‘‘
(البدایہ والنہایہ، 8 / 176 – 177)
آپ علیہ السلام نے اپنے ساتھیوں اور اہل بیت رضی اللہ عنہم کے جذبات سن کر انہیں اجازت مرحمت فرمائی اور پھر آپ کے اصحاب نے آپ کی معیت میں رات بھر نوافل ادا کئے اور بارگاہِ ایزدی میں عاجزی و انکساری کے ساتھ مغفرت کی دعائیں مانگیں۔
(البدایہ والنہایہ، 8 / 177)، (ابن اثیر، 4 / 59)
نو محرم کی رات کو صحرائے کربلا میں خدا کے برگزیدہ ،باایمان اور شجاع بندوں کی عبادت و مناجات کی صدائیں بلند ہورہی تھیں ۔
حضرت امام حسین علیہ السلام کے اصحاب تعداد میں تھوڑے تھے لیکن پہاڑ سے زیادہ ثابت قدم تھے ۔چنانچہ ایک لمحے کے لئے بھی سیّد الشّہدا علیہ السلام کی مددو نصرت سے غافل نہ ہوئے .
حسین (ع) ابن علی (ع) نے فطرتیں بدلی ہیں اک شب میں
بجھی ہے شمع اور محفل سے پروانے نہیں جاتے
72 جان نثار ، اپنی جانیں ہتھیلی پر لئے کھڑے تھے اور حقیقی معنوں میں “کل ایمان “ کل کفر و نفاق سے جنگ و مقابلے کے لئے تیار تھا ۔
امام حسین نے اس مختصر ترین فوج کو منظم کیا۔ میمنہ پر زبیر بن قیس کو اور میسرہ پر حبیب بن مطہر کو متعین کرکے علم عباس کو مرحمت فرمایا ۔ جنگ کے آغاز سے پیشتر اللہ تعالٰی کے حضور دعا کی اور ان سے تائید اور نصرت چاہی۔ اس کے بعد اتمام حجت کے لیے دشمنوں کی صفوں کی طرف متوجہ ہوئے اور فرمایا:
” اے لوگو! جلدی نہ کرو ۔ پہلے میری بات سن لو۔ مجھ پر تمہیں سمجھانے کاجو حق ہے اسے پورا کرلینے دو اور میرے آنے کی وجہ بھی سن لو ۔ اگر تم میرا عذر قبول کرلوگے اور مجھ سے انصاف کرو گے تو تم انتہائی خوش بخت انسان ہو گے لیکن اگر تم اس کے لیے تیار نہ ہوئے تو تمہاری مرضی ۔ تم اور تمہارے شریک مل کر میرے خلاف زور لگا لو اور مجھ سے جو برتاؤ کرنا چاہتے ہو کر ڈالو۔ اللہ تعالٰی میرا کارساز ہے اور وہی اپنے نیک بندوں کی مدد کرتا ہے “
جونہی آپ تقریر کے اس حصے پر پہنچے تو خیموں سے اہل بیت کی مستورات کی شدت رنج سے چیخیں نکل گئیں۔ آپ تھوڑی دیر کے لیے رک گئے اور اپنے بھائی عباس کو انہیں چپ کرانے کے لیے بھیجا۔ جب خاموشی طاری ہوئی تو آپ نے اپنی تقریر کو جاری رکھتے ہوئے فرمایا:
” لوگو ! تم میرے حسب و نسب پر غور کرو اور دیکھو کہ میں کون ہوں ۔ اپنے گریبانوں میں منہ ڈالو اور اپنے آپ کو ملامت کرو۔ تم خیال کرو کیا تمہیں میرا قتل اور میری توہین زیب دیتی ہے؟ کیا میں تمہارے نبی کا نواسہ اور ان کے چچیرے بھائی کا بیٹا نہیں۔ جنہوں نے سب سے پہلے اللہ تعالیٰ کی آواز پر لبیک کہی اور اس کے رسول پر ایمان لائے؟ کیا سیدالشہداء حضرت امیر حمزہ میرے والد کے چچا نہ تھے؟ کیا جعفر طیار میرے چچا نہ تھے؟ کیا تمہیں رسول اللہ کا وہ قول یاد نہیں جو انہوں نے میرے اور میرے بھائی کے بارے میں فرمایا تھا کہ دونوں نوجوانان جنت کے سردار ہوں گے؟
اگر میرا یہ بیان سچا ہے اور ضرور سچا ہے۔ ہے ۔ تو بتاؤ کہ تمہیں ننگی تلواروں سے میرا مقابلہ کرنا ہے؟ اور اگر تم مجھے جھوٹا سمجھتے ہو تو آج بھی تم میں سے وہ لوگ موجود ہیں جنہوں نے میرے متعلق رسول اللہ کی حدیث سنی ہے۔ تم ان سے دریافت کرسکتے ہو ۔ تم مجھے بتاؤ کہ کیا آپ کی اس حدیث کی موجودگی میں بھی تم میرا خون بہانے سے باز نہیں رہ سکتے “
لیکن کوفیوں اور ان کے سرداروں پر کوئی اثر نہ ہوا۔ صرف حر بن یزید تمیمی پر آپ کی اس تقریر کا اثر ہوا اور وہ یہ کہتے ہوئے حضرت امام حسین کے لشکر میں آ شامل ہوا۔
” یہ جنت یا دوزخ کے انتخاب کا موقع ہے۔ میں نے جنت کا انتخاب کر لیا ہے خواہ مجھے ٹکڑے ٹکڑے کر دیا جائے یا جلا دیا جائے “
نو یں محرم روز تا سو عا بھی کہتے ہیں
امام جعفر صادق سے روایت ہے کہ نویں محرم روز تا سو عاہے کہ اس دن فوج یزید نے امام حسین اوران کے انصار کاگھیراؤ کرکے لوگوں کوان کے قتل پرآمادہ کیا ابن مرجانہ اورعمر سعد اپنے لشکر کی کثرت پرخوش تھے اورامام حسین کوان کی فوج کی قلت کے با عث کمزور ضعیف سمجھ رہے تھے ۔انہیں یقین ہوگیاتھا کہ اب امام حسین کاکوئی یارومدد گارنہیں آسکتا اورعراق والے ان کی کچھ بھی مدد نہیں کریں گے امام جعفر صادق نے یہ بھی فرمایا کہ اس غریب وضعیف یعنی امام حسین پر میرے والد بزرگوارفدادقربان ہو ں ۔
علم شعور بیدار رکھتا ہے ۔ بیدار شعور ضمیر کو سونے نہیں دیتا اور خفتہ ضمیری بے ضمیری کی پہلی منزل ہے ۔ کربلا میں اللہ کے حبیب کے نواسے کو یزیز کی فوج کی صورت میں بے ضمیروں کا سامنا تھا۔
تاریخ میں یزیز کی فوج میں شامل رسول کے صحابیوں کی تعداد 60 بتائی جاتی ہے اور 600 حفاظ قران تھے ۔ مسلہ تعداد کانہیں ہے ۔ تعداد سے اختلاف ہو سکتاہے لیکن اس سے اختلاف نہیں کہ یزیز کی فوج میں صحابی رسول بھی تھے ارو حافظ قران بھی ۔ بات سچ یہ ہے کہ بے ضمیری صحابی اور حافظ قران کو بھی قاتلان حسین میں شامل کر دیتی ہے ۔
بس ایک بات طے ہے کہ حسین ع کو ان کے نانا کے صحابی حبیب ابن مظاہر کو چھ ماہ کے بچے علی اصغر کو ، قاسم ابن حسن کو ، عباس ابن علی کو اور ایسے ہی کئی نورانی چہروں کو خون میں نہلانے والے اس وقت کے بے ضمیر مسلمان تھے کوئی ہندو سکھ یا عیسائی نہیں تھے ۔
صد حیف باضمیر لوگو کو فکر حسینی پر چلتے ہوئے آج بھی بے ضمیر یزیدی نسلوں کا سامنا ہے ۔
ڈاکٹر نگہت نسیم
فرمان امام حسن علیہ السلام ہے کہ
“پاس وہ ہے جسے اُس کی محبت پاس کرے بھلے اُس کا نسب دور کا ہو، اور دور وہ ہےجسے اس کا بغض و عداوت دور کرے چاہے اُس کا نسب قریب کا کیوں نا ہو
آپ سب کو جان کر حیرت ہو گی دنیا میں تمام ادیان میں جو سب سے زیادہ ریسرچ ہوئی ہے وہ ہے حضور پر نور محمد صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی شخصیت مبارک پر ۔ سائینس نے جن دینی شخصیات پر سب سے زیادہ ریسرچ کی وہ بھی حضور اکرم ہیں ۔ سائینس نے ثابت کیا کہ دنیا میں صرف اور صرف حضور اکرم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم واحد ہستی تھے جنہوں نے اپنا دماغ سب سے زیادہ استعمال فرمایا ۔ ورنہ انسان بشمول تمام سائینسدانوں کے اپنا دماغ ایک تہائی سے زیادہ استعمال نہیں کر پاتا ۔۔۔۔ سبحان اللہ ۔۔۔۔۔۔
دوستو اس کا یہ مطلب نہیں کہ حضور اکرم کی شان مبارک کو ماننے کے لئے ہمیں ان سائینسی پیرا میٹر کی ضرورت ہے بلکہ یہ مقام رشک ہے کہ ہم اس ہستی کے پیروکار ہیں ۔۔۔ امت ہیں جنہیں ان کے دشمن بھی مانتے ہیں ۔ کبھی غور توکیجئے حضور اکرم رحمت العالمین ہیں رحمت المسلمین نہیں ۔ اس لیئے وہ سب کے ہیں جو چاہے اور جتنی چاہے ان سے محبت کرے ۔ مجھے جمعرات کو ایک مریضہ نے کہا کہ ” ۔۔۔۔ میں نے اسلام کی اسٹدی اس لیئے شروع کر رکھی ہے کہ تم مسلمان ہو اور ہر کنسلٹیشن پر تم ا” انشاللہ ” کہتی ہو اور مجھے ایک بار اس کامطلب سمجھایا تھا جب عادتا تم سے ادا ہو گیا تھا ” ۔ ۔۔۔ الحمدو للہ وہ مجھ سے قران ڈسکس کرتی ہے اور یقین جانیئے مجھے ا سکی خاطر خود بھی پڑھنا پڑ رہا ہے .
مقام حیرت اس سے زیادہ یہ ہے کہ جب ہم کسی ملک کی سیر کو جاتے ہیں یا وہاں مستقل رہنے کاپروگرام بناتے تو وہاں کا نقشہ اور دیگر معلومات حاصل کرنے میں ہر ایک سے پوچھنے میں بھی کسر نہیں اٹھا رکھتے ۔ پر جس جنت میں ہم جانے کی سعی دن رات کر رہے ہیں کہ ہمیں وہاں ہمیشہ ہمیشہ کے لئے رہنا ہے وہآں کا نہ نقشہ جاننے کی کوشش کرتے ہیں اور نہ ہی جنتوں کے سلطان کے بارے میں جانتے کی زحمت گوارہ کرتے ہیں ۔ اور نہ ہی اس جنت کے سردار حسین ع ، حسین ع اور فاطمہ سلام اللہ علہیا کے بارے جاننے کی کوشش کرتے ہیں اور نہ ہی کسی سے ان کے بارے جاننے کی تمنا رکھتے ہیں ۔
حیرت اس سے زیادہ یہ ہے کہ جب کسی غیر مسلمان کا قول سنا دیا جائے تو کہہ دیا جاتا ہے کہ اب ” یہ ” ہمیں مقام رسول یا مقام حسین سمجھائیں گے ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ ارے بے خبر لوگو خوش ہو کہ ہم ان کے ماننے والے ہیں جنہیں ان کے دشمن بھی پیار کرتے ہیں اور ان کی بلند مقام کے قائل ہیں ۔۔۔۔۔۔ مولائے کائینات علی علیہ السلام کا ارشاد مبارک ہے کہ ” یہ نہ دیکھو کہ کون کہہ رہا ہے یہ دیکھو کہ کہہ کیا رہا ہے ” ۔۔۔۔۔۔۔۔۔
آپ سب جو یہاں آتے ہیں مجھ کم علم کی باتیں سنتے ہیں ۔۔ اللہ کی سلامتی ہو آپ سب پر ۔۔ وہ ہم سب کو دکھ درد سے دور رکھے ۔۔ الہی آمین
اسوہ حسین میں سبق کیا ہے ۔؟ از.ڈاکٹر شمس جیلانی
دسویں محرم وہ دن جس میں آج سے تقریبا ً چودہ سوسال پہلے وہ واقعہ پیش آیا جس کی مثال دنیا کی تا ریخ میں نہیں ملتی۔ نورِ عینِ مصطفیٰ (ص) اپنے پورے کنبے کو لیکر میدان ِ کر بلا میں پہونچ گئے۔ جس کے بارے انہیں علم تھا کہ یہ کوئی تفریح گاہ نہیں بلکہ ان (ع) کی قتل گاہ ہے۔ لوگ انہیں منع کرتے رہے کہ کم از کم بچوں کو تو مت لے جائیے۔ مگر وہ نہیں مانتےہیں اور سب کو ساتھ لے کر چلتے ہیں تاکہ دشمن کو تلاش کرنے کی بھی زحمت نہ کرنا پڑے ۔تاریخ گواہ ہے اس کے بعد بھی دشمن آل ِ علی (رض)اور فاطمہ سلام اللہ علیہا کوڈھونڈ کر قتل کر تے رہے۔
یہ ہی وہ دور اندیشی تھی جو مانع تھی کہ وہ انہیں وہاں چھوڑ کر ان مقامات مقدسہ کی بے حرمتی اپنی وجہ سے نہیں کرا نا چا ہتے تھے۔ کیونکہ جو نانا (ص) نے کہا تھا وہ بھی اور جو والدہ (ص) محترمہ نے کہا تھا وہ بھی ہر شک اور شبہ سے بالا تر تھا ان کے نزدیک وہ حق الیقین اور عین الیقین سے بھی آگے تھا۔ کیونکہ یہ وہ لوگ تھے جنہیں وہ بچپن سے جانتے تھے اور یہ بھی جانتے تھے کہ انہوں نے زندگی میں کبھی جھوٹ نہیں بولا۔ اور انہیں وہ جگہ بھی دکھا دی گئی تھی ۔اور اس کی خون آلودہ مٹی بھی اس گھرمیں ان کےپاس محفوظ تھی گوکہ یہ تااریخ سے ثابت تو نہیں مگر وہ اس چھوٹے سے گھر میں رکھی ہو اور انہوں نے نہ دیکھی ہو یہ قطعی نامکن ہے؟اور پھر بھی وہ واقعہ رونما نہ ہو یہ کیسے ممکن تھا؟
اسی لیئے انہوں نے ساری تیاریاں ایک واقفِ راز کی طرح سے کیں۔ اس سے بچنے کی پیش بندیا ں تو وہ کرتا جس کو اس واقعہ کے بر پا نہ ہونے کا یقین ہو تا۔ حقیقت یہ تھی کہ قر آن نے حضرت ابراہیم (ع)کی قر بانی کو ذبیحہ عظیم سے بدل کر سیکڑوں سال پہلے اصل قر بانی آل ِ مصطفیٰ (ص) کے لیئے مخصوص کردی تھی۔ حضور (ص) نے اپنے دونوں بیٹوں کا کردار پہلے ہی واضح کردیا تھا کہ میرا یہ بیٹا طاقت رکھنے کے باوجود دو گروہوں میں صلح کرا ئے گا جبکہ دوسرا بیٹا طاقت نہ رکھنے کے باوجود اپنی اور اپنے ساتھیوں کی جانیں قر بان کر کے دنیا کو ایک نیا سبق دیگا۔ کہ بغیر طاقت کے بھی دین کے لیئے جان دے کر دشمن کی جسارتوں کو روکا جا سکتا؟
اگر یہ واقعہ رونما نہ ہو تا تو اغیار کی جسارتیں اپنے عروج پر ہوتیں اور دین جبھی مٹ جاتا۔ مگر اس قر بانی نے تاریخ کا رخ موڑ دیا اور ان لوگوں کےلیئے بھی جو دین پر یقین نہیں رکھتے تھے؟ اپنے تخت کو بچانے کے لیئے۔ وقتی طور پر اس سمت میں خاموشی اختیار کرنا پڑی۔ اس کا سب سے دلچسپ پہلو یہ ہے کہ جنہوں نے یہ کہا تھا اب یہ (ص) ابتر ہو گئے ہیں، انہیں کی عقل پر اللہ سبحانہ تعالیٰ نے پردہ ڈالدیا اور صرف ایک بیمار فرد کو بچا لیا ۔ اس کے با وجود کہ صدیوں تک اموی اور عباسی ڈھونڈ ڈھونڈ کر آل فاطمہ (ص) کو شہید کرتے رہے مگر اللہ کا وعدہ پو را ہو کر رہا کہ آج بھی ان کی اولاد تو لاکھوں بلکہ کروڑوں کی تعداد میں موجود ہے مگر آل یزید کہیں دکھا ئی نہیں دیتی؟ کوئی نہیں کہتا کہ میں یزید کا بیٹا ہوں ۔
لوگوں! نے اپنے طور پر بھانت بھانت کی باتیں کیں ہیں! کسی نے کہا کہ وہ خلافت حاصل کر نا چا ہتے تھے۔ کسی نے ایک بہت بڑی ہستی کا نام شامل کر کے کہا کہ فلاں نے فرمایا کہ دوبھا ئی تھے آپس لڑ پڑے؟ یعنی یہ بہت ہی معمولی بات تھی ۔ اب جدید تحقیق کے نام پر لوگ یہ ثابت کرنے کی کوشش کر رہے ہیں کہ سرے سے یہ واقعہ ہوا ہی نہیں؟ یہ جو کچھ بھی کسی نے کہا وہ اپنے ظرف کے مطابق کہا؟کیونکہ ہر شخص تو حضرت امام حسین (ع) کے تقوے اور بصارت کو نہیں پہونچ سکتا تھا۔
ان سے اس قسم کی باتیں منسوب کر نے والے یہ بھول جاتے ہیں کہ وہ کیا کہہ رہے ہیں۔ کس پر الزام تراشی کر رہے ہیں ۔ جن کے بارے میں ساری دنیا متفق ہے کہ انہوں (ص) نےاپنے صحابہ کرام (رض) کو تقویٰ اور قر بانی کہ اس معیار پر پہونچا دیا تھا۔ کہ ویسے لوگ نہ دنیا نے پہلے دیکھے تھے نہ بعد میں دیکھے گی؟
کیا دنیا کی تاریخ میں کوئی مثال موجود ہے کہ کسی نے مہاجروں کے لیئے اپنی نصف جائیداد دے دی ہو؟ تو جو (ص)شخص اپنے صحابہ کرام (ص) کی تربیت اس طور پر کرے کہ ان کے نزیک دنیا کی کوئی وقعت نہ ہو وہ اپنے بچوں کی تر بیت اس طرح کر ے گا کہ وہ حکومت کے حریص ہو ں ؟اس کا جواب میں آپ پر چھوڑ تا ہوں۔
اب آئیے اس طرف کہ حقیقت کیا تھی؟ حقیقت وہ تھی جوخود حضرت امام حسین علیہ السلام نے اس وقت بیان فرمائی جبکہ پورا کنبہ ان کی آنکھوں کےایک سامنے شہید ہو چکا تھا ۔صرف اولاد نرینہ میں ایک بیمار بچہ بچا تھا۔ عصر کا وقت تھا وہ نڈھال ہو چکے تھے مگر پھر بھی کوئی شخص ان کے قتل کاالزام اپنے سر نہیں لینا چا ہتا تھا؟ کہ انہوں نے سجدہ کرنے کی اجازت چاہی ۔ جو ظالموں نے دیدی! یہ ان کا آخری سبق امت کو تھا نماز وقت پر پڑھنے کا جو قر آنی حکم ہے اس کو مرتے دم تک انہیں یاد تھا اور اپنے ماننے والوں کو پیغام دیا کہ اسے تم بھی یاد رکھنا ؟ ۔جبکہ اس مر حلہ سے بہت پہلے وہ مومنوں کے لیئے ایک پیغام اور چھوڑچکے تھے وہ یہ تھا کہ حضرت امام (ع) نےاہلِ کوفہ کے سرداروں کو للکارا تو اکثر لوگوں نے یہ کہہ کر انکار کیا کہ ہم نے آپ کو خط نہیں لکھے تھے اس پر انہوں نے انہوں نے جھوٹا قرار دیا۔
جبکہ صرف شمر بن ذوالجوشن نے کہا کہ اے ابن ِ علی(ع) آپ کے لیئے سب کچھ حاضر ہے آپ کو یزید کی بیعت سے کیا چیز روک رہی ہے؟
تو وہ فرماتے ہیں کہ میں اس شخص کے ہاتھ میں اپنا ہاتھ کیسے دے سکتا ہوں جو متکبر اور عاقبت پر یقین نہیں رکھتا ہو؟ مورخین نے تو بہت کچھ ان سے منسوب کیا ہے کہ وہ شرابی تھا فاسق تھا فاجر تھا اسلام اور بانیِ اسلام کے بارے میں یہ کہتا وہ کہتا تھا۔ لیکن اس آخری وقت میں آخری پیشکش کے جواب میں انہوں نےیہ سب تفصیل نہیں گنائی ایک بہت ہی جامع جملہ فرما کر بات ختم کر دی کہ ً میں ایک ایسے شخص کے ہاتھ میں ہاتھ کیسے دیدوں جو عاقبت پر یقین نہیں رکھتا ًکیونکہ عقیدہ عاقبت اسلامی عقاید میں ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتا ہے۔
ہر مسلمان کے لیئے اس پر ایمان رکھنا اس لیئے ضروری ہے کہ اسی سے خود احتسابی کا احساس انسان کے اندر جاگتا ہے۔ ورنہ تو انسان درندوں سے بھی بد تر ہوجاتا ہے،اگر اسے یہ یقین نہ ہو کہ مجھے خدا کے سامنے پیش ہو کر اپنے تمام گناہوں کا جواب دینا ہے۔ توپھر تنہائی میں اسے کون سی چیز برائی سے روکے گی۔ جناب ِ امام (ع)نے نتیجہ کے طور پر اپنی جان دیدی مگر اس کے سامنے سر نہیں جھکایا؟وقت عصر کا اور تاریخ دسویں محرم تھی جبکہ اسپر اختلاف ہے کہ شہید کس نے کیا مگر مشہور شمر کا نام ہے۔ انا للہ وانا الیہ راجعون ہ
ہمیں اس جواب سے جوسبق ملتا ہے وہ یہ ہی ہے کہ کسی ایسے شخص کے ہاتھ پر بیعت کرنا جو عاقبت پر یقین نہ رکھتا ہو اس کے نجس ہاتھوں پر بیعت کرنے سے مر جانا بہتر ہے۔ ہم نے حضرت امام(ع) کی اس قربانی کو بھلا دیا اور یہ ووٹ دیتے وقت سوچنا چھوڑ دیا کہ ہم جس کو ووٹ دے رہے ہیں وہ عاقبت پر یقین بھی رکھتا ہے یا نہیں اس کا نتیجہ یہ ہے کہ آج ملت من حثیت القوم بر بادی سے دو چار ہے۔ ہمارے حکمرانوں میں کتنے فیصد لوگ ہیں جو اس پر پورے اتر تے ہیں؟
اگر اس شرط پر پورے اتر ہو تےتو جس کو پاکستان کے دستور میں امین کہہ کر مختصر کر دیا گیا ہے۔ گناہ کا ان سے تصور بھی ممکن نہ تھا ،گناہ تو بہت بڑی بات ہے۔ وہ کسی سنت سے بھی انحراف نہ کرتے اور اپنی جان قر بان کر دیتے۔ اس کی مثال دینے کے لیئے میں آپ کے سامنے ایک واقعہ تاریخ اسلام سے پیش کر تا ہوں؟تاکہ آپ لفظ ” امین ” کی عظمت سمجھ سکیں ۔
نجران کے عیسائیوں کا ایک وفد آیا اس کے سامنے حضور (ص)نے سورہ مریم کے ذریعہ اسلامی عقیدہ حضرت مریم اور عیسیٰ(ع) کے بارے میں بیان فرما دیا۔ جبکہ اس پر بھی وہ اپنے عقیدے پر اڑے رہے تو اللہ سبحانہ تعالیٰ نے آیت مباہلہ نازل فرما ئی جس میں انہیں چیلینج کیا گیا تھا کہ ً تم اپنے بیٹی بیٹوں کو لے آؤ اور میں اپنے بیٹی بیٹوں کو لے آؤں اور پھر خدا کے حضور دعا کریں کہ جو جھوٹا ہو ، اللہ تعالیٰ اس کو ہلاک کر دے؟ حضور (ص) اپنے دامادحضرت علی کرم اللہ وجہہ اور اپنی صاحبزادی حضرت فاطمہ، نواسوں حسن اور حسین (ع) کو لیکر کا شانہ نبوت (ص) سے باہر تشریف لا ئے۔
وہ بھی آئے تو مگر ان نفوسِ قدسی کو دیکھ کر وہ خوف زدہ ہو گئے اور جزیہ دینے پر تیار ہو گئے ۔ انہوں نے کہا کہ آپ ہمارے ساتھ کسی اچھے آدمی کو کر بھیجد یجئے تاکہ ہم اس کو جزیہ ادا کر دیں؟ حضور (ص) نے فرمایا کہ میں تمہارے ساتھ اس آدمی کو کرونگا جو کہ اس امت کا امین ہے جیسے کہ ہر امت میں ایک امین ہوتا ہے؟ یہ اتفاق تھا کہ اس وقت وہ شخص موجود نہیں تھا ۔ حضور (ص) نے چارون طرف نگاہ ڈالی اور جب وہ نظر نہیں آیا تو فر مایا تم کل آجاناتاکہ میں اسے تمہارے ساتھ کردوں۔ حضرت عمر (رض) سے روایت ہے کہ حضور (ص) کے نگاہ ڈالنے کے دوران ہر موجود شخص سوچ رہا تھا کہ شاید وہ میں ہونگا، ان میں میں بھی شامل تھا مگر حآضرین کو اس وقت مایوسی ہوئی جبکہ انہوں نے معاملہ کل پر ملتوی فر مادیا؟
جب دوسرے دن اہل ِنجران آئے تو حضور (ص) نے پھر نگاہ ڈالی اور حضرت ابو عبیدہ بن الجراح(رض) کو ان کے ساتھ کر دیا ۔
اب اس امین کردار کو ملاحظہ فرمائیے۔وہ سالوں دمشق کے محاذ پر سپہ سالار رہے مگر ان پر کوئی الزام نہیں لگا۔جب حضرت عمر (رض) حضرت ابو بکر (رض) کے بعد خلیفہ بنے تو انہوں نے حضرت خالد (رض)بن ولید کو معزول کرکے انہیں ان کی جگہ سپہ سالار مقرر کردیا ۔ وہ اس وقت پہونچے جب اسلامی فوجیں جنگ میں مصروف تھیں۔ انہوں نے ان کی کمان میں لڑنا منظور کر لیا اور اپنا تقرر نامہ ظاہر نہیں کیا تاکہ اس تبدیلی سے جنگ پر برے اثرات مرتب نہ ہوں۔ اس کے بعد بھی وہ ان سے مشورہ کرتے رہے اور ان کی مرضی کا میدان جنگ انہیں دیتے رہےحتیٰ کہ حضرت عمر (رض) نے حضرت خالد (رض) کو مزید الزامات کی جوابد ہی کے لیئے مدینہ منورہ طلب کرلیا اور وہ پھر میدان جنگ میں واپس نہ آسکے۔
جبکہ حضرت ابو عبیدہ (رض) میدان جنگ میں آخری دم تک رہے کافی عرصہ کے بعد جب لشکر میں طاعون پھیلا تو حضرت عمر (رض) نے چاہا کہ وہاں سے انہیں نکال لیں اور لکھا کہ مجھے آپ سے کوئی ضروری بات کر نا ہے آپ فورا ً مدینہ پہونچیں؟ انہوں (رض) نے جواب میں لکھا کہ مجھے معلوم ہے کہ مجھ سے آپ کو کیا کام ہے ؟ میں حضور (ص) کی اس حدیث کی خلاف ورزی نہیں کر سکتا کہ “جہاں کو ئی وبائی بیماری پھیلی ہو وہاں کا شخص دوسرے شہروں کی طرف نہ آئے اور دوسرے شہروں کے لوگ جہاں وبا پھیلی ہو وہاں نہ جا ئیں لہذا میں فوجیوں کو چھوڑ کر نہیں آسکتا۔ یہ تھی شان ِ امانت کہ ایک سنت سے انحراف کے روا دار نہ ہو ئے اور وہیں طاعون میں جان دیدی۔
اناللہ وانا علیہ راجعون
(احباب سے اس ایمان افروز تحریر کو لفظ لفظ پڑھنے کی درخواست ہے )
جزاک اللہ ۔ جزاک اللہ ۔۔۔۔۔ جزاک اللہ ۔۔ شمس بھائی ۔۔ اتنی ایمان افروز تحریر عطا کرنے پر جزاک اللہ
قربان جایئے آقا کل جہاں سرکار کل عالم محمد صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے اس ارشاد مبارک کے جس کی فلاسفی پر میڈ یسن میں ” انفیکسش ” پھیلنے اور اس سے بچاؤ کی ساری تھیوری ریسرچ سے پہلےبتا دی .. سبحان اللہ
“جہاں کو ئی وبائی بیماری پھیلی ہو وہاں کا شخص دوسرے شہروں کی طرف نہ آئے اور دوسرے شہروں کے لوگ جہاں وبا پھیلی ہو وہاں نہ جا ئیں”
Dar-e-Midhat- e- Mola Ali (a.s)
Naatiq imam Haider o safdar ali ali
Shan-e-wali o shaan-e-qalander ali ali
Mola Ali Moal ali mola-e-tariqat ali ali
aghosh-e-elm o aagahi shariyat ali ali
jaa-e-panah- e- haq o sadaqat ali ali
aql o shaoor o fikr ki rif’at ali ali
jood-o-sakha k behta samandar ali ali
Haq-e-imam ramz-e-shujaa’ at ali ali
Allah k kalam ki midhat ali ali
aijaaz-e-maarfat ki karamat ali ali
farmaan-e-risalat ki ataa’at ali ali
kheber shikan, but shikan haider ali ali
dar-e-shehr- e-Elm noor-e-imamat ali ali
momin k dil ka chain rizaa’at ali ali
دس محرم الحرام 61 ھ کا خونی آفتاب
دس محرم الحرام 61 ھ کا خونی آفتاب اپنی پوری خون آشامیوں کے ساتھ طلوع ہوا ۔ لیکن اس صبح کی سپیدی میں حر ابن یزید ریاحی نے اپنے بھائي بیٹے اور غلام کے ساتھ لشکر کفر و نفاق سے نکل کر لشکر حق میں شمولیت اختیار کرلی ۔اس کے بعد شخصی مبازرت کے طریقے سے جنگ کا آغاز ہوا ۔
حضرت علی اکبر (ع) نے صبح کی اذان دی ، لشکر اسلام و قرآن نے امام حسین (ع) کی امامت میں نماز فجر ادا کی ابھی سر سجدوں سے بلند نہیں ہوئے تھے کہ کمانیں کڑکیں اور نماز کےلئے ایستادہ بیسیوں مجاہدین راہ حق تیروں کی پہلی بوچھاڑ میں ہی شہید ہوگئے اور پھر یہ سلسلہ جاری رہا ۔
امام سے اجازت لے کر غازیان اسلام میدان میں جاتے اور شہید ہوتے رہے ۔
پہلے اصحاب کام آئے اور پھر اعزہ کی باری آئی ۔ اٹھارہ سالہ شبیہ پیغمبر (ص) ، نو ، دس سال کے عون و محمد (ص) تیرہ سالہ قاسم (ع) 32 سال کے بھائي عباس علمدار ، حتی چھ ماہے علی اصغر (ع) کو بھی راہ اسلام میں حسین (ع) نے قربان کردیا اور پھر ننھی سی قبر کھودکے اصغر (ع) کو دفنا کے شبیر (ع) اٹھ کھڑے ہوئے دامن کو جھاڑکےاب حسین تشنہ کام ، زخموں سے چور ، شدت پیاس سے کہتے ہیں :
انابن صاحب الکوثر ، میں تو ساقی کوثر کا بیٹا ہوں ، میں تو شافع محشر کا بیٹا ہوں ۔پھر اک عزم کے ساتھ اٹھے اور در خیمہ پر آکر آواز دی اے زینب و ام کلثوم ۔۔ اے رقیہ و سکینہ ۔۔۔۔ حسین کا آخری سلام قبول کرو ۔
اس وقت حضرت امام حسین علیہ السلام کے صاحبزادے حضرت سیدنا زین العابدین رضی اللہ عنہ علیل تھے۔ علالت کے باوجود اپنے والد گرامی سے اجازت طلب کی مگر حضرت امام حسین علیہ السلام نے سمجھایا کہ ایک تو آپ رضی اللہ عنہ علیل ہیں اور دوسرے آپ رضی اللہ عنہ کا زندہ رہنا ضروری ہے کیونکہ خانوادہ رسول صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کا ہر چراغ گل ہو چکا ہے۔
ہر پھول مرجھا چکا ہے، اب میری نسل میں فقط تو ہی باقی رہ گیا، مجھے تو شہید ہونا ہی ہے اگر تو بھی شہید ہو گیا تو میرے نانا صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی نسل کیسے چلے گی۔ تجھے اپنے نانا صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی نسل کی بقاء کے لئے زندہ رہنا ہے‘
‘ پھر آپ کو کچھ نصیحتیں کیں اور یوں فرزند صاحب ذوالفقار حضرت حضرت امام حسین علیہ السلام ، حضرت امام زین العابدین رضی اللہ عنہ کو چھوڑ کر سب سے رخصت لی اور دامن سے لپٹی پارۂ دل کو بھی سینے سے لگاکر بہن کے حوالے کردیا اور میدان میں آکر ایسی جنگ کی کہ یزیدی لشکر کوفے کی دیواروں سے ٹکراتا نظر آيا ۔
کربلا کی تپتی دوپہر میں حضرت امام حسین علیہ السلام دیر تک یزیدیوں کو واصل جہنم کرتے رہے۔ پورے یزیدی لشکر میں کہرام مچ گیا۔ حیدر کرار کا یہ فرزند جس طرف تلوار لے کر نکلتا یزیدی لشکر خوفزدہ بھیڑوں کی طرح آگے بھاگنے لگتا۔
حضرت سیدنا امام حضرت امام حسین علیہ السلام دن کا طویل حصہ میدان کربلا میں تنہا دشمن کا مقابلہ کرتے رہے اور دشمنوں میں سے ہر کوئی آپ کے قتل کو دوسرے شخص پر ٹالتا رہا کیونکہ حضرت امام حسین علیہ السلام کا قتل کوئی بھی اپنے ذمہ نہ لینا چاہتا تھا۔
حضرت سیدنا امام حضرت امام حسین علیہ السلام نہر علقمہ پر پہنچے اوربھائی کو آواز دی ۔۔۔ کاش تم ہوتے اور تین دن کے پیاسے حسین (ع) کی جنگ کا منظر دیکھتے اور جب نہر سے پلٹے تو آواز سنائي دی ۔۔
“اے نفس مطمئنہ اپنے پروردگار کی طرف پلٹ آ اس حال میں کہ میں تجھ سے راضی اور تو مجھ سے راضی ہے “۔
امام نے تلوار نیام میں رکھ لی تیروں ، نیزوں شمشیروں کی بارش ہونے لگی جن کے پاس کچھ نہ تھا وہ پتھر ماررہے تھے ۔حسین گھوڑے سے گرے ،بارگاہ معبود میں شکر کا سجدہ ادا کیا۔
آخر شمر بن ذی الجوشن نے کہا : ’’تمہارا برا ہو کیا انتظار کر رہے ہو؟ کام تمام کیوں نہیں کرتے؟
حضرت امام حسین علیہ السلام ہر طرف سے دشمنوں میں گھر چکے تھے ۔ آپ نے پکار کر کہا ۔۔ “ کیا میرے قتل پر ایک دوسرے کو ابھارتے ہو؟ واﷲ! میرے بعد کسی بندے کے قتل پر اﷲ تعالیٰ اتنا ناخوش نہیں ہو گا جتنا میرے قتل پر“
(ابن اثیر، 4 / 78)
عمر بن سعد لشکر یزید کا امیرتھا ۔ اس کے حکم پر شمر بن ذی الجوشن امام حسین علیہ السلام کے سینے پر بیٹھ گیا اور سر امام کو کاٹنے کا اردہ کیا ۔ جس پر امام حسین علیہ السلام نے فرمایا کہ “ کیا توں مجھے جانتا ہے کہ میں کون ہوں ۔ شمر بولا میں تجھے خوب اچھی طرح جانتا ہوں کہ تمہاری ماں فاطمہ ، باپ علی اور جد امجد محمد مصطفی ہیں ، میں تمہیں ضرور قتل کروں گا“ ۔
شمر کے اکسانے پر یزیدی لشکر حضرت امام حسین علیہ السلام پر ٹوٹ پڑا۔ زرعہ بن شریک تمیمی نے آگے بڑھ کر امام حسین علیہ السلام کے بائیں کندھے پر تلوار ماری جس سے حضرت امام حسین علیہ السلام لڑکھڑا گئے۔ اس پر سب حملہ آور پیچھے ہٹے ۔ شمر نے امام حسین علیہ السلام پر شمشیر کی بارہ ضربیں لگائی اور امام حسین علیہ السلام کےسر کو کاٹ دیا ۔
ایک اور روایت کے مطابق خولی بن یزید آگے بڑھ کر حضرت امام حسین علیہ السلام کو نیزہ مارا جس سے حضرت امام حسین علیہ السلام گر پڑے۔ سنان بن ابی عمرو بن انس نخفی نے خولی سے کہا کہ امام حسین کے سر کو بدن سے جدا کردو تو خولی کانپنے لگا تو سنان نے ا سے کہا کہ توں کانپ کیوں رہاہے اور تیرے بازوکیوں سست ہو گئے ہیں ۔اس کے بعد سنان بن نخفی خود آگے بڑھا اور امام حسین کے سر مبارک کو تن سے جدا کر دیا اور خونی یزید کے حوالے کر دیا۔
(البدایہ والنہایہ، 8 / 188)
کربلا ایسی بپا ہوئی کہ رہتی دنیا تک امام حسین علیہ السلام کا استغاثہ بشریت کے کانوں میں گونجتا رہے گا ۔۔
” کیا کوئی ہے جو میری مدد کرے ، کیا کوئی ہے جو میری نصرت کرے “میں پیاسا ہوں ، پیاسا شہید کیا گیا ہوں ، میری پیاس بجھاؤ ، روئے زمین پر حق و انصاف اور اسلام و قرآن کی حکمرانی قائم کرو، جس دن ظالموں کا خاتمہ ہوگا میری پیاس بجھ جائے گي“
یوں نواسۂ رسول صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم، جگر گوشۂ بتول سیدنا حضرت امام حسین علیہ السلام نے کربلا کے میدان میں جانثاری کی ایک نئی تاریخ رقم کر کے قربانی کی ایک لازوال مثال قائم کر دی اور رہتی دنیا تک یہ پیغام دے دیا کہ باطل کے خلاف حق کی سربلندی کے لئے اگر سر تن سے جدا بھی ہوتا ہے تو پرواہ نہ کی جائے اور قربانی سے دریغ نہ کیا جائے۔
اس سانحہ کو قید زمین و مکاں نہیں
اک درس دائمی ہے شہادت حسین (رض) کی
یہ رنگ وہ نہیں جو مٹانے سے مٹ سکے
لکھی گئی ہے خون سے امامت حسین (رض) کی
سو جان سے فدا تھے نبی (ص) کیوں حسین (رض) پر
عقدہ کھلا یہ معرکۂ کربلا کے بعد
تاریخ گواہ ہے کہ دس محرم سنہ 61 ھ۔ کو میدان کربلا میں نواسۂ رسول حضرت امام حسین علیہ السلام نے اپنے بہتّر جاں نثاروں کے ہمراہ دین مقدس اسلام آزادی اور حریت کی پاسداری کے لئے بے مثال شجاعت و دلیری اور ایثار وفداکاری کا عظیم الشان مظاہرہ کرتے ہوئے اپنی جان قربان کر کے اسلام کو ہمیشگی عطا کی ہے ۔
حضرت امام حسین علیہ السلام نے فرمایا : میں ایسے ذلّت آمیز ماحول میں موت کو سعادت و خوش نصیبی سمجھتا ہوں اور ستمگروں کے ساتھ زندگی گزارنے کو ذلت وبدبختی ۔
مظلومیت کا کیسا یہ سکہ جما دیا
چشمٍ بشر کو اشک بہانا سکھا دیا
اعجاز ہے حسین علیہ السلام کا
کٹوا کے سر یزید کے سر کو جھکا دیا
(صفدر ھمدانی)
واقعہ کربلا کی اہمیت
کربلا کا یہ واقعہ تاریخ اسلام کا بڑا افسوسناک حادثہ تھا۔ اس واقعہ کی خبر اللہ نے حضور صلی اللہ علیہ و آلہ و سلم کو کر دی تھی۔ چنانچہ روایات میں آتا ہے کہ حضور صلی اللہ علیہ و آلہ و سلم نے اپنی زوجہ حضرت ام سلمہ رضی اللہ عنہا کو ایک شیشی میں کچھ مٹی دے کر فرمایا تھا کہ یہ اس جگہ کی مٹی ہے جہاں میرے نواسے کو شہید کیا جائے گا۔
جب وہ شہید ہوگا تو یہ مٹی خون کی طرح سرخ ہو جائے گی۔ کربلا کے واقعے کے وقت حضرت ام سلمہ رضی اللہ عنہا زندہ تھیں اور جس وقت امام حسین علیہ السلام شہید ہوئے یہ مٹی خون کی طرح سرخ اور مائع ہو گئی تھی۔
( صحیح البخاری ، ترمذی شریف)
اسلامی تاریخ کو کسی اور واقعہ نے اس قدر اور اس طرح متاثر نہیں کیا جیسے سانحہ کربلا نے کیا۔ آنحضور اور خلفائے راشدین نے جو اسلامی حکومت قائم کی اس کی بنیاد انسانی حاکمیت کی بجائے اللہ تعالٰی کی حاکمیت کے اصول پر رکھی گئی ۔ اس نظام کی روح شورائیت میں پنہاں تھی ۔ اسلامی تعلیمات کا بنیادی مقصد بنی نوع انسان کو شخصی غلامی سے نکال کر خداپرستی ، حریت فکر، انسان دوستی ، مساوات اور اخوت و محبت کا درس دینا تھا۔
خلفائے راشدین کے دور تک اسلامی حکومت کی یہ حیثیت برقرار رہی۔ یزید کی حکومت چونکہ ان اصولوں سے ہٹ کر شخصی بادشاہت کے تصور پر قائم کی گئی تھی ۔ لٰہذا جمہور مسلمان اس تبدیلی کواسلامی نظام شریعت پر ایک کاری ضرب سمجھتے تھے اس لیے امام حسین محض ان اسلامی اصولوں اور قدروں کی بقا و بحالی کے لیے میدان عمل میں اترے ، راہ حق پر چلنے والوں پر جو کچھ میدان کربلا میں گزری وہ جور جفا ، بے رحمی اور استبداد کی بدترین مثال ہے۔
یہ تصور ہی کہ اسلام کے نام لیواؤں پر یہ ظلم یا تعدی خود ان لوگوں نے کی جو خود کو مسلمان کہتے تھے بڑا روح فرسا ہے مزید براں امام حسین کا جو تعلق آنحضور سے تھا اسے بھی ظالموں نے نگاہ میں نہ رکھا۔ نواسہ رسول کو میدان کربلا میں بھوکا پیاسا رکھ کر جس بے دردی سے قتل کرکے ان کے جسم اورسر کی بے حرمتی کی گئی اخلاقی لحاظ سے بھی تاریخ اسلام میں اولین اور بدترین مثال ہے۔ اس جرم کی سنگینی میں مزید اضافہ اس امر سے بھی ہوتا ہے کہ امام حسین نے آخری لمحات میں جو انتہائی معقول تجاویز پیش کیں انھیں سرے سے درخو اعتنا ہی نہ نہ سمجھا گیا ۔
اس سے یزید کے اعمال کی آمرانہ ذہنیت کا اظہار بھی ہوتا ہے یہاں یہ نقطہ قابل غور ہے کہ جب شخصی اور ذاتی مصالح ، ملی ، اخلاقی اور مذہبی مصلحتوں پر حاوی ہو جاتے ہیں توانسان درندگی کی بدترین مثالیں بھی پیش کرنے پرقادر ہے اور ایسی مثالوں سے تو یورپ کی ساری تاریخ بھری پڑی ہے ۔
لٰہذا ان حقائق کی روشنی میں سانحہ کربلا کا جائزہ لیا جائے تو یہ واقعہ اسلام کے نام پر سیاہ دھبہ ہے کیونکہ اس سے اسلامی نظام حکومت میں ایسی خرابی کا آغاز ہوا جس کے اثرات آج تک محسوس کر رہے ہیں۔ لیکن اگر ہم اس سانحہ کو اسلام کے نام پر ایک سیاہ دھبہ بھی قرار دیں تو یہ تصویر کا صرف ایک رخ ہوگا کیونکہ جہاں تک حق و انصاف ، حریت و آزادی اور اعلائے کلمۃ الحق کے لیے جدوجہد کا تعلق ہے یہ کہنا درست ہوگا کہ سانحہ کربلا تاریخ اسلام کا ایک شاندار اور زریں باب بھی ہے جہاں تک اسلامی تعلیمات کا تعلق ہے اس میں شخصی حکومتوں یا بادشاہت کا کوئی تصور موجود نہیں۔ یزید کی نامزدگی اسلام کی نظام شورائیت کی نفی تھی لٰہذا امام حسین نے جس پامردی اور صبر سے کربلا کے میدان میں مصائب و مشکلات کو برداشت کیا وہ حریت جرات اور صبر و استقلال کی لازوال داستان ہے۔
باطل کی قوتوں کے سامنے سرنگوں نہ ہو کر آپ نے حق و انصاف کے اصولوں کی بالادستی ، حریت فکر اور خداکی حاکمیت کا پرچم بلند کرکے اسلامی روایات کی لاج رکھ لی ۔ اور انھیں ریگ زار عجم میں دفن ہونے سے بچا لیا۔ امام حسین کا یہ ایثار اور قربانی تاریخ اسلام کا ایک ایسا درخشندہ باب ہے جو رہروان منزل شوق و محبت اور حریت پسندوں کے لیے ایک اعلیٰ ترین نمونہ ہے۔ سانحہ کربلا آزادی کی اس جدوجہد کا نقطہ آغاز ہے جو اسلامی اصولوں کی بقا اور احیاء کے لیے تاریخ اسلام میں پہلی بار شروع کی گئی ۔
سچ ہے کہ
” اسلام زندہ ہوتا ہے ہرکربلا کے بعد “
یوم عاشو ر کے آخر وقت کھڑے ہو کر حضرت رسو ل اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم ، امیر المومنین علی المر تضی علیہ السلا م جنا ب فاطمتہ الزہرا علیہ السلام امام حسن مجتبٰی علیہ السلام اورباقی ائمہ علیہم السلا م پر سلام بھیجئے اور گریہ کی حالت میں ان کو پرسہ دیجئے اور یہ زیا رت پڑھئے :
سلام ہو آپ پر اے سید الشہدء سلطان کربلا حسین ۔از؛ ڈاکٹر نگہت نسیم
عربی میں لکھی زیارت امام مظلوم آقا حسین علیہ السلام سے ماخوز )
اے میرے خدائے برگزیدہ و برتر
میرے رب کریم خالق کائینات
اے حیات و ممات کے مالک
سلام ہو آپ پر اللہ کے نبی آدم کہ اللہ سبحان تعالی آپ کے وارث ہیں
سلام ہو آپ پر اللہ کے نبی آدم کہ آپ نوح کے وارث ہیں
سلام ہو آپ پراللہ کے نبی نوح کہ آپ ابراہیم کے وارث ہیں
سلام ہو آپ پر اللہ کے دوست ابراہیم کہ آپ موسیٰ کے وارث ہیں
سلام ہو آپ پر اللہ کے کلیم موسیٰ کہ آپ عیسیٰ کے وارث ہیں
سلام ہو آپ پر اللہ کی روح عیسیٰ کہ آپ محمد کے وارث ہیں
سلام ہو آپ پر اللہ کے حبیب محمد کہ آپ علی کے وارث ہیں
سلام ہو آپ پر اللہ کے دوست مومنوں کے امیر علی کہ آپ حسن کے وارث ہیں
سلام ہو آپ پراللہ کی راہ میں شیہد ہونے والے حسن کہ آپ حسین کے وارث ہیں
سلام ہو آپ پر اے حسین علیہ السلام ، سلام ہو آپ پر
سلام ہو آپ پر اللہ کے رسول کے فرزند ۔۔۔ سلام ہو آپ پر
سلام ہو آپ پر اے بشیر و نذ یر اور وصیوں کے سہارے حسین
سلام ہو آپ پر اللہ کے رسول کی دختر فاطمہ کے فرزند حسین
سلام ہو آپ پر اللہ کے رسول کی دختر ، بتول ، طاہرہ سیدہ فاطمہ زہرا
سلام ہو آپ پر کہ اللہ نے جہانوں کی عورتوں کا آپ کو سردار فرمایا
سلام ہو آپ پر اے حسین ابن علی ابن ابی طالب سلام ہو آپ پر
سلام ہو آپ پر اے اللہ کے پسندیدہ نبی کے پسندیدہ فرزند حسین
سلام ہو آپ پر اللہ کی راہ میں شہیدوں کے سردار پیارے حسین
سلام ہو آپ پر اللہ کی راہ میں خون کے چراغ جلانے والے حسین
سلام ہو آپ پر اے امام ہدایت و پاکیزگی والے دلارے حسین
سلام ہو آپ پر اور ان تمام ارواح پرجوآپ کے آستاں پر سوگئیں
سلام ہو آپ پر اور ان ارواح پر جو آپ کی قربت میں رہیں
سلام ہو آپ پر اور ان پر جو آپ کے زائروں کے ہمراہ آئیں
سلام ہو آپ پر اے سید الشہدء سلطان کربلا حسین
سلام ہو آپ پر یہی کہتے میں دن سے رات کروں
سلام ہو آپ پر جب تک میں اس جہاں میں رہوں
ڈاکٹر نگہت نسیم
آواز دو چمن میں بہارو ! حسین کو
سر پر خزاں کھڑی ھے پکارو حسین کو
میرا سلام کہنا اگر پھر کہیں ملیں
دیکھا ھے تم نے چاند ستارو ! حسین
تم نے بھی روک رکھا ھے موج فرات کو
تم نے بھی دکھ دئیے ھیں کنارو ! حسین کو
انسان پر حسین کے احساں ھیں بے شمار
ہم کیسے بھول سکتے ھیں یارو! حسین کو
بڑھتی ہی جا رھی ھیں یزیدوں کی شورشیں
اک بار سارے مل کے پکارو حسین کو
گریہ اور عزاداری امام حسین( ع ) اور حکم قرآن
قرآن مجید نے مسلمانوں کو اس بات کا حکم دیا ہے کہ ہمیشہ مظلوم کا ساتھ دیں چاہے وہ جس جگہ ،جس زمانہ اور جس مذہب سے تعلق رکھتا ہو۔
ظلم کی سرکوبی اور ظالم کے خلاف قیام اسلام کا اوّلین فریضہ ہے ۔ ا
س لئے کہ ظلم کیخلاف آواز بلند نہ کرنا ظالم کی حوصلہ افزائی ہے ۔
اوراس سے دنیا میں ظلم کو فروغ حاصل ہو گا۔
یہی وجہ ہے کہ دین مبین اسلام میں کسی کی برائی بیان کرنا اور اس کی غیبت کرنا بدترین جرم ہے جسے قرآن مجید کی زبان میں مردہ بھائی کا گوشت کھانے کے مترادف قراردیا گیا ہے لیکن اس مسئلہ میں بہت سے مواقع کو مستثنٰی قرار دیا گیا ،جن میں سے ایک مظلوم کی ظالم کیخلاف فریاد بلند کرنا ہے کہ وہ اپنے اوپر ہونے والے ظلم وستم کی وجہ سے ظالم کیخلاف صدائے احتجاج بلند کرسکتاہے چاہے وہ ظلم انفرادی ہو یا اجتماعی ۔
قرآن مجید نے اسی بات کو سورہ مبارکہ نساء میں یوں بیان فرمایا:
((لا یحبّ اللہ الجھر بالسّوء من القول الاّ من ظلم …
ترجمہ: اللہ مظلوم کے علاوہ کسی کی طرف سے بھی علی الاعلان برا کہنے کو پسند نہیں کرتا …۔
اس آیت مجیدہ سے یہ پتہ چلتاہے کہ مظلوم کویہ حق حاصل ہے کہ وہ ظالم پر علی الاعلان تنقید بھی کرسکتا ہے اور اسکے خلا ف احتجاج بھی ۔اور اسی احتجاج کا ایک مصداق ماتم امام حسین علیہ السّلام ہے جس میں عاشقان رسول گرامی اسلام ۖ اپنے نبیۖ کے نواسے پر ہونے والے ظلم وستم کے خلاف احتجاج اور ظالم یزیدیوں سے نفرت کا اظہار کرتے ہیں تا کہ یوں روز قیامت اپنے نبیۖ کی شفاعت حاصل کرسکیں۔اس لئے کہ عزاداری در حقیقت محمد وآل محمد علیہم السلام سے اظہار محبّت کا مصداق ہے جس کا حکم خود خداوند متعال نے دیا اور فرمایا:
قل لا أسئلکم علیہ أجرا الاّ المودّة فی القربٰی ومن یقترن حسنة نزد لہ حسنة فیھا حسنا انّ اللہ غفور شکور
ترجمہ : تو آپ ان سے کہہ دیجئے کہ میں تم سے اس تبلیغ رسالت کا کوئی اجر نہیں چاہتا علاوہ اس کے کہ میرے اقرباسے محبت کرو اور جو شخص بھی کوئی نیکی حاصل کرے گا تو ہم اس کی نیکی میں اضافہ کر دیں گے کہ بے شک اللہ بہت زیادہ بخشنے والا اورقدرداں ہے ۔
٢٨ رجب ٦٠ہجری کو حضرت امام حسین – نے مدینے سے اپنے سفر کا آغاز فرمایا ۔۔۔
یہ عالم اسلام کی تاریخ بدلنے کے سفر کا آغاز ہے ۔
یہ امر بالمعروف اور نہی عن المنکر کے سفر کا آغاز تھا۔
یہ اصلاح امت کا سفر تھا۔
یہ ذمہ داریوں اور وظیفے کی ادائیگی کا سفر تھا۔
یہ ایثار فدا کاری کا سفر تھا۔
عزاداری سے بھی اصلاح امت کا پیغام قوم تک پہنچایا جاسکتا ہے ۔
اگر عزادار ی میں اصلاح امت کی بات نہیں تو ہمیں اپنی عزاداری اور اس میں شامل رسومات کا از سر نو جائزہ لینا ہو گا !
جب حسین ابن علی -اپنے زمانے کے حالات و واقعات کو دیکھ کر اپنا شرعی وظیفہ سمجھتے ہیں کہ امت کی اصلاح کیلئے وطن کو خیر آباد کہا جائے ،آرام وسکوں کے بستر کو لپیٹ دیا جائے ، حلقہ درس و بزم دوستاں سے نکل کر رسم شبیری کو زندہ ، یادگار اور دائمی بنایا جائے تو اب موجود ہ حالات میں امام حسین کی عزادار ی سے بھی یہی کام لینے چاہئیں۔
1۔ عزاداری سے قوم کو خواب غفلت سے بیدا ر کیا جائے
2۔اخلاقی،عقائدی ،فکر ، نظریاتی ، ثقافتی اور سیاسی انحرافات سے معاشرے کو پاک کیا جائے
3۔ نوجوان نسل کے ذہن میں پیدا کےے جانے والے شبہات کو دور کیا جائے۔
یقین جانیئے اگ عزاداری سے اصلاح امت کا کام لیا جاتا توآج ہماری حالت اتنی نا گفتہ بہ نہ ہوتی!
آج عقائدی دنیا میں علی الاھیت ، نصیریت ،ائمہ طاہرین کو رب کہنے کی یلغار نہ ہوتی۔
اگر عزاداری سے اُس کا حقیقی کام لیا جاتا توخود ساختہ اور نام نہاد مولوی اور ذاکر خود کو خدائیت کا درجہ دے کر اپنے آپ کوسادھ لوح عوام سے سجدے نہ کراتے!
اگر عزاداری سے اُس کا حقیقی کام لیا جاتا تو شعرا ء کرام اپنے کلام میں نصیریت اور علی کے خدا ہونے کا پرچار نہ کرتے!
اگر عزاداری سے اُس کا حقیقی کام لیا جاتا تو اس نصیریت کے خلاف بولنے والے علما ء سے بدکلامی و بد تہذیبی سے پیش نہ آیا جاتا او ر اُنہیں مساجد سے بے دخل نہ کیا جاتا!
اگر عزاداری سے اُس کا حقیقی کام لیا جاتا تو قومی سطح پر مکتب تشیع کے خلاف میڈیا اپنی یلغارنہ کرتا او ر فلموں میں مکتب تشیع کی تعلیمات کا مذاق نہ اڑتا۔
اگر عزاداری سے اُس کا حقیقی کام لیا جاتا تو آج قوم متحد ہوتی اورقوم کے خلاف ہونے والی ہر سازش ناکام ہو جاتی ۔
اگر عزاداری سے اُس کا حقیقی کام لیا جاتا تو قوم کے بے گناہ افراد کا خون یوں نہ بہایا جاتا !
کاش عزاداری ،حقیقی معنیٰ میں امام حسین -کی عزادار ی ہوتی اور اصلاح کا کام انجام دیتی!
٢٨ رجب سے ١٠ محرم الحرام ٦١ ہجری تک امام کا یہ تاریخی سفر اورآپ کے تاریخی جملے درحقیقت تاریخ کے تمام اپنے پرائے ،دوست نما،نا مرد ،کم ہمت ، بے حوصلہ،کم ظرف، جھوٹے ، بزدل ،کھوکھلے،کوتاہ قد افراد،جھوٹی شان وفضیلت سے تاریخ میں مصنوعی سانس لینے والے ،مال پرست،جاہ طلب،دنیا کے پجاری ،شیطان کے حامی اورنفس پرستوں کیلئے ایک کھلا چیلنج ہیں جو اما م عالی مقام کی سیرت،روش،احادیث اور کربلا میں تحریف کرنے کے درپے ہیں۔
آئیے امام حسین علیہ السلام کے ان تاریخی جملوں سے کسب الہام کرتے ہوئے اپنی ،معاشرتی اور قومی اصلاح کیلئے قدم اُٹھائیں اور عزاداری کو با مقصد طریقے سے برپا کرنے کی کوشش کریں۔
(میری بہن شاہین حیدر رضوی نے پچھلے برس یہ معلومات ہم تک پہنچائی تھیں ۔۔ بےحد ممنویت کے ساتھ )
دنیا کا سب سے بڑا اجتماع کربلا میں مظلوم امام حسین کے روضہ مبارک پر ہوتا ہے جو کہ ڈیڑھ کڑوڑ سے زیادہ تجاوز کر جاتا ہے ۔ اس وقت کربلا میں عصر کا وقت ہے ۔ یہ دس محرم کے دن کا وہ وقت ہے جب اکسٹھ ہجری میں امام عالی مقام سر بسجود تھے اور لعین شمر نے تلوار کی تیرہ ضربوں سے سر مبارک تن سے جدا کر دیا تھا۔ اس وقت کربلا میں امام عالی مقام حسین علیہ السلام اور حضرت عباس علیہ السلام کے درمیانی صحن میں ایک کڑوڑ چھیالیس لاکھ زائرین عزاداری میں مصروف گریہ و ماتم ہیں ۔ یہاں میں معلومات کے لیئے عرض کرنا چاہتی ہوں کہ عام طور پر حج پر چالیس سے چھیالیس لاکھ افراد مشمول مقامی زائرین حج ادا کرتے ہیں جو کہ دنیا کا مسلمانوں کا دوسرا بڑا اجتماع ہوتا ہے ۔۔
التماس دعا
ڈاکٹر نگہت نسیم
حدیث مبارک ہے ۔۔۔۔ حسین مجھ سے ہے اور میں حسین سے ہوں ۔۔۔
علماء اکرام حدیث مبارک کی تشریح میں لکھتے ہیں ۔ کربلا میں شہادت حسین دراصل شہادت رسول ہے ۔ جس کی آگہی حضور اکرم محمد صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے ا سی حدیث مبارک میں خود عطا کی ۔
اکسٹھ ہجری میں مولا حسین علیہ السلام شہادت سے پہلے محمد صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم سے تھے اور شہادت حسین کے بعد حضور اکرم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم ، حسین ع سے ہیں ۔
امام پاک مفکرین کی نگاہ میں ۔۔۔۔۔۔۔!!!
کربلا کے عظیم واقعہ یعنی امام حسین (ع)کے قیام نے دنیا بھر کے مفکرین پر جواثر ڈالا ہے وہ بہت زیادہ ہے جہاں ملک کے غیر مسلمان مفکر بھی متاثر ہوئے بغیر نہیں رہ سکے۔قیام کی عظمت اور امام(ع)اور ان کے اصحاب کی عظیم فدا کاری اور ان کے اعلی صفات سبب بنے کہ دنیا بھر کے عظیم مفکر اس حماسہ عاشورا پر اظہار نظر کریں۔اگر ہم ان تمام مفکرین کی آراء کو نقل کریں تو پورے ایک کتاب خانہ کی ضرورت ہوگی کیونکہ بہت سے دانش مندوں نے [مسلم و غیر مسلم] جدا گانہ کتابیں لکھی ہیں ہم یہاں فقط چند آرا٫ مفکرین کو پیش کرینگے۔عاشورا ایک ایسا متبرک چشمہ ہے کہ جس نے تاریخ کے ہر فرد اور معاشرے کی فکری و عقیدتی تشنگی کو دور کیا ہےاور ہمیشہ کرتا رہے گا۔ عاشورا ایک ایسا مکتب ہے جو افراد کو بہتر بناتا ہے اور بہتر بنانے کے لئے بہترین راہ و روش سکھاتا ہے ۔یہ ہیرے جواہرات کی بہترین کان ہے ۔جس میں طرح طرح کے لولو ومرجان اور انمول گوہر ہیں۔۔جامعہ شناسان نے اس بات کا اعتراف کیا ہے کہ مکتب اھل البیت (ع)کے بقا و دوام کا راز عاشور کے روشن و خفیہ حقائق ہیں۔ کربلا کے خونی واقعہ برپا ہوکر صدیاں سال گزر گئی لیکن آج بھی کربلا کا نام اور اسکی یاد دلوں اور تاریخ کے جاودانہ ورق پر جگمگاتا ہوانظر آتا ہے۔انسانیت کی آزادی کے علمبردار قرآن ناطق یعنی حضرت امام حسین(ع)ظلم و بے عدالتی کے خلاف نبرد آزما ہو گئے کیونکہ انسان آزاد خلق ہوا ہے اور آزاد انسان ہر گز بے عدالتی پر خاموش نہیں رہ سکتا اور کبھی بھی ذلت برداشت نہیں کرسکتا ۔[۱]محرم الحرام تاریخ اسلام بلکہ تاریخ جھان میں رونما ہونے والے عظیم واقعہ کی طرف یاد دلاتا ہے وہ معرکہ جو کہ حیران کن کے ساتھ ساتھ رنج آور بھی ہے جتنا قابل فخر ہے اتنا ہی غمناک ،دردناک اور دلخراش بھی ہے۔
مہاتما گاندھی:میں نے اسلام کے بزرگ شہید امام حسین(ع)کی زندگی کو دقت کی نگاہ سے مطالعہ کیا ہے اور بہت توجہ کے ساتھ کربلا کے اوراق کو پلٹا یا اور میرے لیے یہ بات واضح و روشن ہوگئی ہے کہ اگر ہندوستان چاہتا ہے کہ آزادی حاصل کرے تو اسے چاہیے کہ امام حسین(ع)کی پیروی کرے۔[۲]
جران کالمور:کربلا کے واقعہ کو صفویہ حکومت کے زمانہ میں دوبارہ رونق ملی پورے صفویہ دور میں عاشورا کو مذھبی شان و شوکت سے طویل مدت تک منایا گیا اور سادہ زبان میں اس کو پیش کیا گیا۔توماس ہوبرٹ اپنی رپورٹ میں لکھتا ہے:لوگ عزاداری محرم الحرام کے ایام میں شہر کی سڑکوں اورگلی کوچوں میں حاضر ہیں نہ انہیں اپنے سر کے بالوں کی پرواہ ہے اور نہ داڑھی کی ،دل کی گہرائیوں سے صدای غم انگیز “یا حسین یاحسین ؑ”بلند کررہے ہیں اور ہرسال اسی طرح عزاداری مناتے ہیں۔
ڈاکٹرمیرین جرمنی:ہم یورپی لوگ ممکن ہے ان واقعات کو (عزاداری)جنون سے تعبیر کریں اور دیکھتے ہیں کسی بھی ملت و مذہب و گروہ کے خاص آداب و رسوم کوجو کہ ہمارے کلچر کے مخالف ہیں جنون و وحشی گری کا نام دیں ۔جبکہ ہم غافل ہیں کہ اگر ہم اچھی طرح سےان اعمال کا مشاہدہ کریں اور دقت کریں تو معلوم ہوگا کہ یہ تمام اعمال و حرکات معقول اور سیاسی ہیں جیسا کہ ہم یہ سب شیعہ فرقہ میں مشاہدہ کرتے ہیں۔
محمد علی جناح فرماتے ہیں: شجاعت کے میدان میں امام حسین(ع)سے بہتر بے باک و فداکار دنیا میں وجود نہیں رکھتا۔میرا عقیدہ ہے کہ تمام مسلمان اس شہید کو جس نے اپنے آپ کو عراق کی سرزمین میں قربان کردیا مشعل راہ قرار دیں اور ان کی پیروی واتباع کریں۔[۳]
چارس ڈپکنز:اگر امام حسین ّّ کامقصد دنیا کی خاطر جنگ کرنا تھا تو میری سمجھ میں نہیں آتا کہ امام حسین ؑ ماں بہنوں اور بچوں کو کیوں اپنے ساتھ لے گئےلہذا عقل کہتی ہے کہ امام کی فداکاری اور قربانی صرف اور صرف اسلام کےلئےتھی۔[۴]
ماس کارلایل: بہترین درس جو کربلا کے واقعہ سے سمجھ میں آتا ہے وہ یہ ہے کہ امام حسین(ع)اور ان کے تمام ساتھی خدا پر ایمان کامل رکھتے تھے۔حق و باطل کی جنگ میں افراد کی کمی بیشی کوئی اہمیت نہیں رکھتی اور امام حسین(ع)کا کمتر افراد کے ساتھ کامیاب ہونا میرے لیے باعث تعجب ہے۔
ایڈوارڈلدائون: کیا کوئی ایسا قلب ہے جو امام حسین(ع)کا تذکرہ سنے اور اسکا دل محزون و ملول نہ ہو یہاں تک کہ غیر مسلم بھی اس جنگ اسلامی کی پاکیزہ روح ہونے پر انکار نہیں کرسکتے۔[۶]
فرڈر جیمس: امام حسین(ع)اور تمام بہادر شہداء کا یہ درس ہے کہ دنیا میں کچھ اصول ابدی اوراٹل ہیں جیسے عدالت ،لوگوں پر رحم کرنا اور ان سے محبت کرنا کہ جو کبھی تبدیل پذیر نہیں ہیں۔اور یہ اس بات کو محکم کرتا ہے کہ جب بھی کوئی ان صفات کے ساتھ مقاومت ومبارزہ کرے وہ ہمیشہ ان اصول کی بناپر باقی رہے گا۔
واشنگٹن ایر وینگ: امام حسین(ع)کےلیے ممکن تھا کہ وہ یزید(ملعون)کے سامنے تسلیم ہوجاتے اور حکومت پا لیتے۔ لیکن امامت اور اسلامی حمیت نے انہیں اجازت نہیں دی کہ وہ یزید کو بعنوان خلیفہ رسول قبول کریں۔انہوں نے اپنے آپ کو ہر تکلیف و ایذاء کےلئے آمادہ کر لیا تاکہ اسلام کو بنی امیہ کے چنگل سے آزاد کراسکیں۔سورج کی شدید تپش، خشک زمین اورجلتاہوا ریگستان امام حسین(ع)کے عزم و ارادہ کو فنا نہیں کرسکا۔
اے بہادر! اے مظہر شجاعت !اے میرے شہسوار !اے حسین آپ پر کروڑوں سلام!