
افسانہ نگار،کالم نگار،نظم کی شاعرہ اور عالمی اخبار کی نائب مدیر اعلیٰ ڈاکٹر نگہت نسیم کی تین کتابوں کی رسم اجرا ہفتہ یکم دسمبر کو سڈنی میں ہو رہی ہے جسکی صدارت شاعر،ادیب،محقق،نقاد،استاد،ماہر نشریات،مرثیہ نگار،مفکر اہلبیت اور عالمی اخبار کے مدیر اعلیٰ صفدر ھمدانی کریں گے جبکہ مہمانان خصوصی تصور خان ڈپٹی ہائی کمشنر پاکستان ہائی کمیشن کینبرا اور معروف ڈرامہ آرٹسٹ اور تمغہ حسن کارکردگی یافتہ عظمیٰ گیلانی ہونگی
مزید پڑھنے کے لیئے یہاں کلک کیجئے

یہ خوبصورت کارڈ جو اس وقت بلاگ کی زینت بنا ھوا ھے اور جس کو محترم جناب شمس جیلانی صاحب نے بلاگ میں لگایا ھے
انشا اللہ ءڈاکٹر نگہت نسیم کی خوبصورت کتب یہی دینا اور یہیں کی باتیں اور سفید جیھل کے
رسم اجراء کے پرمسرت موقع پر تقریب کی صدرات کے لیے لندن سے خاص طور پر عاملی اخبار کے مدیر اعلی
ممتاز ومعروف شاعر،ادیب،محقق،نقاد،استاد،ماہر نشریات،مرثیہ نگار،مفکر اہلبیت محترم المقام جناب صفدر ھمدانی صاحب سڈنی تشریف لاۓ ھیں
تقریب کے مہمانان گرامی
مہان خصوصی ھزھائ نس تصور خان ڈپٹی ہائی کمشنر پاکستان ہائی کمیشن کینبرا اور معروف ڈرامہ آرٹسٹ اور تمغہ حسن کارکردگی یافتہ عظمیٰ گیلانی ہونگی
اور اس خوبصورت تقریب سے خطاب کرنے والوں میں
جن محترم احباب کے اسماۓ گرامی موجود ھیں
انکی تفصیل درج ذیل ھے
ڈاکٹر شبر حیدر
سید ظفر حسین
منیر محمد
پرکاش چندرا
زاھد منہاس
فرحت اقبال
محمد علی
ارشد سعید
عارف صادق
آمنہ آفتاب
اور
محمد آفتاب
اس خوبصورت سادہ مگر یادگار اور بے مثال ادبی تقریب کی نظامت سڈنی ریڈیو کی مشہور شخصیت محترم ریحان علوی صاحب کرینگے
انشا اللہ آج بروز ھفتہ
یکم دسمبر
بمقام لیور پول پايپ بینڈ وڈ ورڈ پارک
میموریل ایونیو وايلیم سینٹر
شام چار بجے اس تقریب کا انعقاد کیا جارھا ھے
ھم سب ڈاکٹر نگہت نسیم کو اس تقریب کے انعقاد کے پرمسرت موقع پر دل کی گہرايئوں سے مبارکباد پیش کرتے ھیں
اور دعا کرتے ھیں
اللہ پاک ڈاکٹر نگہت نسیم کے علم میں یوم بیوم لمحہ بہ لمحہ اضافہ فرماۓ آمین ثم آمین
میں معذرت خواہ ھوں کہ اوّپر کے تبصرے میں بہت اچھے بھائ سید مصباح حسین کے بجاۓ غلطی سے محترم شمس جیلانی کا نام لکھہ دیا ھے امید ھے اس خطا کو در گذر فرمایئنگے
میں اآج اس تقریب میں شریک ہوا۔ سڈنی میں پہلی مرتبہ ایک اتنی اچھی ادبی تقریب دیکھنے کا موقع ملا۔ حاضرین نے دل کھول کر ڈاکٹر صاحبہ کو داد دی۔ ریحان علوی نے میزبانی کے فرائض انجام دئیے۔ عظمٰی گیلانی کے علاوہ عارف رانا صاحب، صفدر ہمدانی صاحب اور عارف علوی جیسی قد آور شخصیات نے تقریب کو چار چاند لگا دئیے۔ ڈاکٹر صاحبہ بجا طور پر اتنی اچھی کاوش پر مبارکباد کی مستحق ہیں۔
بہت بہت مبارک ہو باجی ، اللہ نے آپ کو جو عزت و مرتبہ دیا ہے ، اس پر ہمیں بہت فخر محسوس ہوتا ہے کہ ہماری باجی کو اللہ نے بہت بڑے مرتبے سے نوازا ہے ، اور ایسی تقریب جس میں بابا صفرد ہمدانی جیسی ہمہ جہت شخصیت موجود ہو اس تقریب کا رنگ ہی نرالا ہو جاتا ہے ، معتبر شخصیات اور خطبات سے سجی اس تقریب مین شریک نہ ہونے کا دُکھ ہے ، اللہ باجی کو صحت و سلامتی دے ، آمین
ذاسّلام علیکم محترم ،معزّز ہم نشینوں بیٹوں ،بیٹیوں ،
پروردگارعالم تم سب کو جواس دنیا کے جس خطّہءارض پر آباد ہئے پنجتن پاک ،شہیدان کربلا کے صدقے میں شادو آباد رکھّے آمین الٰہی آمین،
اور میری دیدہ ور،محنتی اور جفاکش بیٹی کی کتا بوں کی جلوہ نمائ کی مبارکباد انشاللہ ا مام کے سوگ بڑھانے کے بعد جمع کر لی ہئے
لی ہئے
پرور دگار عالم مدینۃ العلم وباب علم کے صدقے تمھیں دنیا اور عقبٰی کے علوم سے آراستہ پیراستہ کرتا رہئے آمین
دعاگو زائرہ بجّو
ایڈمنٹن
ھم سب کے لیے یہ انتہائ خوشی اور مسرت کا موقع ھے کہ معروف قلم کار کالم نگار صدا کار ادیب و نظم کی مضبوط اور مستند شاعرہ ھماری ھر دل عزيز بہن اور دوست ڈاکٹر نگہت نسیم کے اپنے شہر سڈنی میں انکی خوبصورت کتب کی رسم اجراء ھوئ ھے
اس پر مسرت موقع پر ھم سب دل کی اتھاہ گہرائيوں سے ڈاکٹر نگہت نسیم کو مبارک باد پیش کرتے ھیں
نظموں کا مجموعہ سفید جھیل اور کالم کی کتاب یہی دینا اور یہیہں کی باتیں ڈاکٹر نگہت نسیم کی اس سے قبل شايع ھونے والی دو کتابوں گردباد حیات اور مٹی کا سفر سے بہت مختلف ھیں مگر ایک بات ان سب میں مشترک ھے کہ انھوں نے سچائ کی روشنائ سے ان چاروں کتب کو قلم بند کیا ھے
مجھے اس بات نے ڈاکٹر نگہت نسیم سے بہت قریب کردیا کہ وہ باوضو ھوکر قلم کو ھاتھہ میں لیتی ھیں دینا میۂ ایسے کتنے پاکیزہ افکار قلم کار ھونگے جو علم اور قلم کا اتنا احترام کرتے ھونگے شاید اسی لیے سفید جھیل کا مطالعہ کرتے ھوۓ محبت کی روشنی سے پڑھنے والا کا دل ودماغ منور ھوتا ھے کتاب میں ساحر محبت اور خلوص کا استعارہ ھے محبت جو اب دلوں سے گھروں سے شہروں سے رخصت ھو رھی ھے محبت کی بقا انسانیت کے لیے کتنی ضروی ھے محبت کائنات کی اساس سے اللہ سے محبت کرنے والا اس کی مخلوق سے محبت کرتا ھے ۔
اگست 2008 ڈاکٹر نگہت نسیم کی زندگی کا ٹرنيگ پوائنٹ ھے وہ لمحہ جو زندگی اور افکار سب بدل کر رکھہ دیتا ھے ڈاکٹر نگہت نسیم کی نظم پر بہت گہری اور مضبوط گرفت ھے
میرے عزیز بہن بھائیو یہ میرے لئے بڑے اعزاز کی بات تھی کہ یہ تقریب وہ تقریب تھی جس میں میرے تمام گھر والے پہلی بار شرکت کر رہے تھے . جو بات سب سے زیادہ میرے لئے اہم تھی وہ محرم الحرام کے حوالے سے ایک فکری نشست تھی . میں نے اپنے تمام احباب سے خود کا تعارف کروایا اور یہ تعارف باب العلم کے در کے بھکاری کے طور پر کروایا . مجھے یہ کہنے میں کو ئی تامل نہیں ہے کہ ہم وارثان قلم کے وارثوں میں سے ہیں اور یہ کتابیں اور تقریب جو فقط علمی اور ادبی تقریب تھی اور جس کا اصل موضوع بھی ادب میں کربلا کا زکر تھا . دراصل اس فخر کااظہار تھا کہ خدا کا شکر ہے کہ ہم قلم بیچنے والوں میں شامل نہیں قلم سے آل رسول کاازکر کرنے والے ہیں . بھلا اس زکر کے لئے محرم سے بہتر اور کونسا مہینہ ہو سکتاتھا . مجھے فخر ہے کہ میں نے ایک نئی اصطلاع رقم کی جسے انہی کی تائید سے پزیرائی عطا ہوئی …
رب العالمین ساری دنیاؤں کا خالق و مالک پروردگار ہے
رحمت العالمین ساری دنیاؤں پر رحمت کرنے والے محمد صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم ہیں
محبت العالمین ساری دنیاؤں کو محبت و وفا کا پیغام دینے والے اہل بیت ہیں
یہ واقعی غم و ادب کا مہینہ ہے ..غم کے آداب بھی اسی ماہ سے منسوب ہیں .. اور مہر و وفا کی تمام رسموں کی انتہا بھی اسی ماہ سے منسوب ہے . اس تقریب کو اس ماہ کا ملنا یوں بھی ضروری تھا کہ مجھے اعلان مہر و وفا کرنا تھا اور دعائے کمیل کا ترجمہ بھی سنانا تھا …….. میری اس تقریب میں ہر مکتبہ فکر کے لوگ شامل تھے ، ہر دین کے افراد کی نمائیندگی تھی اور ہر مسلک کے لوگ بھی شامل تھے حتی کہ خامدی کو ماننے والے بھی تھے … یہ میری زندگی کی سب سے بڑی جیت تھی اور یہ عطائے آل رسول تھی .
اسلام علیکم ساتھیو
بہت بہت مبارک پیاری بہن نگہت نسیم
اللہ آپ کو یونہی کامیابیاں عطا کرتا رہے اور آپ خوشیاں سمیٹتی رہیں ۔آمین
میری طرف سے آپ کی والدہ اور تمام گھر والوں کو بہت بہت مبارک ہو ۔
عالم آرا
عزیز ترین بہن اور ھر دل عزيز دوست
قابل تعظیم ڈاکٹر نگہت نسیم
سلامت رھو
باب علم کے در سے تم کو علم کی ذھانت کی روشنی کی نور کی
ھر نعمت ملتی رھے آمین ثم آمیں
اللہ کرے زور علم ،قلم اور زیادہ
مولا علی کے در سے انھی لوگوں کو بے حساب ملتا ھے جو اس در پر جاکر مانگنے کا ھنر جانتے ھیں
اور تم پر تو آل محمد ص کا بہت خاص کرم ھے
کہ تم نے صحیفہ سجادیہ کو بھی منظوم کیا ھے
اور دعاۓ کیمل کو بھی منظوم کیا ھے
یہ عطاۓ اھل بیت عطرت اطہار ھے
یہ توفیق صرف نصیب والوں کو ملتی ھے
تم نے محرم کے میہنے میں اپنی اس خوبصورت تقریب کا انعقاد کیا ھے
بے شکر محرم علم وعمل کا میہنہ ھے
محرم حق و صداقت کا میہنہ ھے
محرم ذکر خدا
ذکر رسول کا مہینہ
محرم تو ذکر اھل بیت کا میہنہ ھے
محرم اعلان و مہر و وفا کا میہنہ ھے
اس سعادت پر تم تو خوش ھو
مگر ھم سب بھی تمھاری اس خوش بختی پر نازاں ھیں
اتنی شاندار ادبی اور فکری نشت کی کامیابی پر تہہ دل سے مبارکباد قبول کرو
جس میں ھر طبقہ فکر کے لوگوں نے شرکت کرکے اس ادبی اور پاکیزہ افکار پر منبی تقریب کو چار چاند لگا دييۓ
نسیم بہن !سلامت رہو ، بہت مبارک اپ کو اپ کے گھر والوں کو بھی ، میں چند مجبوریوں کی وجہہ سے جلد مبارک نہ دے سکی ، الله آپ کو کامیابیوں سے نوازتا رہے آمین
بہت بہت شکریہ عابدہ بہن ۔ سلامتی ہو