15 thoughts on “ایک محبت اور کئی سفر”

  1. میری بہت پیاری آپی نگہت آپ کا بہت بہت شکریہ آپ نے اس کو بلاگ میں شیر کیا۔بہت خوشی ھوئی۔
    آپ نے بات ھی بہت خوبصورت کی کہ میرا دل کیا اس کو میں سب تک پہنچائے اور سارے دوست آپ کی خوبصورت بات پڑھیں۔
    آپ کی باتوں میں جادو ھوتا ھے۔مجھے آپکی باتیں بہت بہت اچھی لگتی ھیں۔میرا دل چاہتا ھے کہ میری بہت ھی پیاری آپی کی باتیں سب پڑھیں۔

  2. زندگی کے سفر میں محبت ختم نہیں ھوتی۔ انسان کو بہت سارے لوگوں سے محبت ھوتی ھے۔مان باپ سے، بہن بھاہیوں سے۔ خاوند سے اپنے بچوں سے اور اپنے پیارے پیارے دوستوں سے۔۔۔۔۔ساری زندگی ًمحبت کا سفر جاری رہتا ھے۔

  3. دنیا کا کوئی انسان جذبات اور احساسات سے خالی نہیں۔جذبات زندگی کی اساس ھیں۔جس طرح خوشبو کے بخیر بھول فقط رنگ رہ جاتا ھے۔اس طرح محبت کے بخیر زندگی میں کوئی رنگ نہیں ھے۔

  4. غمِ محبت سے میر صاحب بہ تنگ ہوں میں فقیر ہو تم
    وہ وقت ہوگا کبھو مساعد تو میرے حق میں دعا کرو گے
    (میر)
    زنداں میں پھنسےطوق پڑے قید میں مر جائے
    پر دامِ محبت میں گرفتار نہ ہووے
    (میر)
    صحرائے محبت ہے قدم دیکھ کے رکھ میر
    یہ سیر سرِ کُوچہ و بازار نہ ہووے
    (میر)
    اب ملاقات میں وہ گرمئی جذبات کہاں
    اب تو رکھنے وہ محبت کا بھرم آتے ہیں
    (ساغر صدیقی)
    جہاں میں حرفِ محبت ہے اوّل و آخر
    سوائے اس کے کسی شے کا اعتبار نہیں
    (سرور عالم راز سرور)

  5. جہاں میں حرفِ محبت ہے اوّل و آخر

    سوائے اس کے کسی شے کا اعتبار نہیں

    سرور عالم راز سرور

    واہ واہ کیا خوبصورت تعریف محبّت ہئے

  6. یہ اپنی جان دے کر بھی کبھی بے دم نہیں ہوتی
    کوئی کتنا جتن کر لے محبت کم نہیں ہوتی
    (فاخرہ بتول)
    تم اِس کو نام دے دینا مری محبت کا
    کہ خود میں پاؤ گے اکثر شباہتیں میری
    (ناہید ورک)
    سراپا سوز ہوتی ہے مجسم ساز ہوتی ہے
    محبت ہر دھڑکتے قلب کی آواز ہوتی ہے
    (سرور)
    آغازِ محبت ہی کب راس ہمیں آیا
    سنتے تھے محبت کا انجام بُرا ہوگا!
    (سرور)
    محبت تھی چمن سے لیکن اب یہ بے دماغی ہے
    کہ موج ِ بوئے گل سے ناک میں آتا ہے دم میرا
    (غالب)

  7. اسلام علیکم ساتھیو
    بہت اچھا موضوع ہے ۔جیتی رہئے بہن نگہت نسیم اور بہن نوشی عقیل ،
    میں سمجھتی ہوں کہ دنیا کی اساس ہی محبت ہے ۔اگر محبت نہ ہوتی تو شاید یہ ڈور ہی نہ بنتی جو اتنے انجانے لوگوں کو بھی اپنا بنا دیتی ہے ۔
    مگر ہم انسانوں ہی نے اسے اتنا آلودہ کر دیا ہے کہ کہیں بغیر لالچ نہیں ہوتی کہیں بغیر مقصد نہیں ہوتی اور کہیں بغیر فائدے کے نہیں کی جاتی ۔کہیں دکھاوا ہے کہیں دھوکہ ہے اور کہیں وصیلہ اپنے فائدے تک پہنچنے کے لئے ۔
    میرا خیال ہے کہ محبت ایسا نور ہے جو سچائی کے ساتھ دلوں میں اتر جاتا ہے ۔بھٹک جائیں تو راہ دکھاتا ہے ،گرنے لگیں تو سنبھال لیتا ہے اور اگر ٹوٹنے لگیں تو جوڑ دیتا ہے ۔بس میرا ایمان محبت کے اس نور ہی پر ہے اور جنہیں یہ نور حاصل ہوتا ہے وہ دنیا کے خوش قسمت ترین لوگ ہیں کہ ان کی محبت میں کسی بھی قسم کی آلودگی نہیں ہوتی اور وہ ہی سچی محبت ہے جو دریاؤں اور آبشاروں کی طرح ایسا خوبصورت نغمہ بکھیرتی ہے کہ جسے سننے والے اس کے سحر میں اس طرح آتے ہیں کہ شفاف پانیوں کی طرح ان کے اندر کا ایک ایک احساس جانا جا سکتا ہے ۔اور وہ اندر باہر ایک ہوتے ہیں بغیر کسی کھوٹ کھپٹ کے ۔
    لیکن سچی باتیں کرنے والوں سے محبت کرنے والے اور ان کے دوست بہت کم ہوتے ہیں کہ سچائی برداشت کرنا اور سچی محبت کرنا ہر کسی کے بس کی بات نہیں ہوتی ۔
    عالم آرا

  8. بات یہ ہے کہ انسان زندگی میں صرف ایک ہی محبت نہیں کرتا بلکہ ہر رشتے میں ایک نئی طرح کی محبت کرتا ہے ۔ سو ہر محبت کا اپنا ہی سفر ہوتا ہے ۔ اسی لیئے تو محبت کو ہی یہ فخر حاصل ہےکہ وہ قاب و قوسین تک کا رستہ جانتی ہے ۔

  9. آپا آپ نے کتنی حسین بات کہہ دی کہ ” سچی باتیں کرنے والوں سے محبت کرنے والے اور ان کے دوست بہت کم ہوتے ہیں کہ سچائی برداشت کرنا اور سچی محبت کرنا ہر کسی کے بس کی بات نہیں ہوتی ۔
    عالم آرا

    واہ واہ واہ سو باتوں کی ایک بات

  10. نوشی کی شکر گزار ہوں جو میری باتوں کو اتنے غور سے سنتی اور پڑھتی ہے ۔ محبت کا بدل دعا ہے جو دل سے نکلتی ہے ۔۔ تمہارے لیئے دل سے دعائیں

  11. اسلام علیکم ساتھیو
    بہن نگہت میری باتوں کو سراہنے کا بہت شکریہ ۔
    اللہ ہماری محبتوں کو اسی خلوس اور ایمانداری کے ساتھ قائم رکھے ۔کہ ہر جزبہ ایمانداری کا متقاضی ہے ۔ جب ان جزبات میں بے ایمانی آجاتی ہے تو تکلیف دہ ہو جاتے ہیں ۔اسی لئے سچائی ہر جزبے کی اساس ہے ۔اور سچائی اسی وقت پیدا ہوتی ہے جب ہم اخلاص کے ساتھ اپنے جزبوں کو استعمال کرتے ہیں نہ کہ منافقت کے ساتھ ۔
    بس اپنے کہے پر عمل ضروری ہے اللہ مجھے توفیق عطا کرے کہ میں جو لکھتی ہوں اس پر عامل بھی رہوں ،انشاء اللہ
    اپنی دعاؤں میں میری جگہ ضرور رکھنا ۔
    اللہ آپ سب کو اور مجھے بھی اپنے فضل و کرم سے نوازتا رہے آمین
    عالم آرا

  12. بابا صاحب آپ نے بہت اچھے اشعار لکھے۔ اور زاہرہ عابدی جی ، عالم آرا جی آپ نے بہت بہت اچھی اچھی باتیں کیں۔پڑھ کر بہت اچھا لگا ھے۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔اور نگہت آپی آپ کی باتیں بھی بہت خوبصورت ھیں۔دعاوں کے لیے میں تہیہ دل سے آپ کا شکریہ ادا کرتی ھوں۔۔۔۔۔۔۔اللہ پاک آپ سب کو خوش رکھے۔آمین۔

  13. بیٹی نوشی عقیل ،سلامت رہو ،اور اسی طرح اپنی تحریروں سے جادو جگاتی رہو

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *