حسینی عزادار ؟ سرائیکی نظم

اساں تاں ہاں اصل سپاہ صحابہ دے ساڈا عشق تخت تاج دے بھاڑی کیا سمجھین؟ مقداد بلال عمار قنمبر تے ابوزر وانگ وفا ساڈی کوں خود نبی تے نبی{ صلے اللہ وسلم } دی آل سمجھین اے گال نیں چار جہاڑے دے صدیاں دی گواہی ھے اساں ماڑن نال کڈھیں مکدے نیں انشا اللہ جیڑھے خود آپ نبی{ صلے اللہ وسلم ] دے نافرمان تھیے او بتول { سلام علیھا } دی دعا کو کیا سمجھین ؟ ترجمہ اردو اصل میں ھم صحابہ کے سپاہی ھیں ھمارے عشق کو تخت اور تاج کے لالچی کیا سمجھی ں گے مقداد عمار قنمبر ابوزر کی وفا کو تو صرف نبی صلے اللہ وسلم اور ان کی آل ھی سمجھتے ھیں یہ صدیاں گواھی دے رھی ھیں کہ ھم مارنے سے کم نھیں ھوتے انشا اللہ لیکن جو خود نبی صلے اللہ علیہ وسلم کے نافرمان تھے وہ بتول سلام علہیا کی دعا کو کیا سمجھیں گے

Published by

سیدہ رافیعہ گیلانی

my name is sayeda rafia gillani ,my nick name ,and pen name is gul , my date of birth is 24 january i have done my graduation and other skill diplomas in beautcian ,and women,s dress designing , i have done also many short cources , like islamic teaching , herbal medicine ,....

9 thoughts on “حسینی عزادار ؟ سرائیکی نظم”

  1. ترجمہ
    اصل میں ھم صحابہ کے سپاہی ھیں
    ھمارے عشق کو تخت اور تاج کے لالچی کیا سمجھیں گے
    مقداد عمار قنمبر ابوزر کی وفا کو تو صرف نبی صلے اللہ وسلم اور ان کی آل ھی سمجھتے ھیں
    یہ صدیاں گواھی دے رھی ھیں
    کہ
    ھم مارنے سے کم نھیں ھوتے
    انشا اللہ
    لیکن جو
    خود نبی صلے اللہ علیہ وسلم کے نافرمان تھے
    وہ بتول سلام علہیا کی دعا کو کیا سمجھیں گے

    سبحان اللہ

  2. اس نظم میں شاعر نے جس بات پر زور دیا ہے لفظ اصل صحابہ (رض) ہے اور اصل صحابہ کی تعریف کیا ہے وہ نبی ِ کریم (ص) نے جوفرمائی ہے وہ یہ ہے کہ وہ صحابہ(رض ) جو آج میرے راستے پر کاربند ہیں انکا جو اتباع کرے گا وہ فلاح پائے جائے گا۔جب کہ آجکل اصل حدیث سے یہ حصہ کاٹ دیا جاتا ہے۔ اور صرف صحابی کی تعریف یہ بیان کی جاتی ہے کہ جس نے حضور(ص ) کو حالت ِ ایمان میں دیکھا وہ صحابی ہے اور اس کا اتباع میں راہ ِ نجات ہے اور سب صحابی برابر ہیں۔ اگر اس نکتہ کو مسلمان سمجھ لیں تو بات سمجھ میں آجائے گی؟

  3. حسینی عزادار ہونے کے لیئے شیعہ،سنی تو کجا مسلمان ہونا بھی شرط نہیں.برصغیر میں ہی کتنے ہندو سکھ بھی عزادار حسین ہیں.حسین تو اللہ کے حبیب کی روشنی ہیں اور روشنی کسی بھی دل کو منور کر سکتی ہے. یہ تو ہم کم ظرف اور بدبخت ہیں اللہ کو مسلمانوں کا اللہ،محمد صلی اللہ و علیہ وآلہ وسلم کو مسلمانوں کا نبی اور حسین کو شیعوں یا پھر زیادہ سے زیادہ مسلمانوں کا حسین بنا دیا. عزاداری نوحہ خوانی مجلس عزا اور تبرک کھانے کا نام نہیں.عزادری تو مہذب احتجاج کی اوپن یونیورسٹی ہے.

  4. بہت خوب بہت عمدہ
    حسینی عزادار ہونے کے لیئے شیعہ،سنی تو کجا مسلمان ہونا بھی شرط نہیں.برصغیر میں ہی کتنے ہندو سکھ بھی عزادار حسین ہیں.حسین تو اللہ کے حبیب کی روشنی ہیں اور روشنی کسی بھی دل کو منور کر سکتی ہے. یہ تو ہم کم ظرف اور بدبخت ہیں اللہ کو مسلمانوں کا اللہ،محمد صلی اللہ و علیہ وآلہ وسلم کو مسلمانوں کا نبی اور حسین کو شیعوں یا پھر زیادہ سے زیادہ مسلمانوں کا حسین بنا دیا. عزاداری نوحہ خوانی مجلس عزا اور تبرک کھانے کا نام نہیں.عزادری تو مہذب احتجاج کی اوپن یونیورسٹی ہے.

    محترم المقام جناب صفدر ھمدانی کی تحریر کردہ
    ان خوبصورت اور چشم کشا سطور کے بعد کچھہ کہنے کی گنجائش کہاں رھتی ھے
    لاکھوں دورد ال رسالتماب پر
    اللہ پاک آپکو ھمشیہ اپنے حفظ وامان میں رکھے آمین

  5. ایمان کی تعلیم کا مرکز ہے یہی گھر
    ہاں کوثر و تسنیم کا مرکز ہے یہی گھر
    عرفان کی تقسیم کا مرکز ہے یہی گھر
    الحمد کی تفہیم کا مرکز ہے یہی گھر
    یہ در درِ حسنین ہے یہ معبدِ حق ہے
    یاں پہلا سبق شوقِ شہادت کا سبق ہے

    اس خانۂ زہرا کو کہو نور کا مخزن
    یہ گھر نہیں گلہائے محمد کا ہے مسکن
    سوچوں سے فزوں ان کی عنایات کا دامن
    والشمس کی طرح سے ہر اک چہرہ ہے روشن
    اللہ نے انہیں لائقِ تعظیم کہا ہے
    یٰسین کہا،احسنِ تقویم کہا ہے

    اس گھر نے سکھایا ہے محبت کا قرینہ
    یہ درس اسی گھر سے ملا موت ہے جینا
    اعزاز اسی گھر کا شہنشاہِ مدینہ
    وہ نوح کا سفینہ تھا یہ حیدر کا سفینہ
    دہلیز کو اس گھر کی صبا چوم رہی ہے
    تک تک کے اسے غارِ حرا جھوم رہی ہے

    یہ غارِ حرا شاہدِ اقرارِ رسالت
    دامن میں لیئے دونوں جہانوں کی تھی رحمت
    اس غار کی قسمت تھی محمد کی عبادت
    اب تک ہے یہ اعلانِ نبوت کی علامت
    انوار کی بارش ہوئی اس غار پہ دن رات
    مسحور ہے یہ قسمتِ بیدار پہ دن رات

    ہوتا ہے یہاں صبح و مسا ذکرِ محمد
    کرتی ہے یہاں آ کے صبا ذکرِ محمد
    کونین کے خالق کی عطا ذکرِ محمد
    سچ پوچھیں تو ہے ذکرِ خُدا،ذکرِ محمد
    جبریلِ امیں لائے یہیں تاجِ رسالت
    اللہ بھی پہنائے یہیں تاجِ رسالت
    صفدر ھمدانی

  6. حسین علیہ اسلام وہ ھادی برحق جس نے آخری سانسوں تک دین کا پیغام سنایا۔
    حسین علیہ اسلام وہ قاری قرآن جس نے نیزہ ظلم پر قران کی تلاوت کی تھی
    حسین علیہ اسلام وہ محافظ کعبہ جس نے حرمت کعبہ کے لیے حج کو عمرے سے تبدیل کیا
    حسین علیہ اسلام وہ پاسبان شریعیت جس نے امر بالمعروف اور نہی عن المنکر کے لیے وطن عزيز کو ترک کیا
    حسین علیہ اسلام وہ مجاھد فی سبیل اللہ جس نے تین دن کی بھوک وپیاس میں جہاد کیا
    حسین علیہ اسلام وہ عبادت شعار جس نے برستے تیروں میں نماز ادا کی
    حسین علیہ اسلام وہ سجدہ گذار جس نے زیر حنجر سجدہ کیا
    حسین علیہ اسلام وہ صاحب ایثار جس نے راہ حق میں طفل شیر خوار کو بھی حق کو تا ابد قائم رھنے کے لیے قربان کردیا
    حسین علیہ اسلام وہ راکب دوش محمد جس کی خاطر مرسل اعظم ناقہ بنے
    حسین علیہ اسلام وہ وارث خلق عظیم جس نے بیگانوں کو بھی سیراب کیا
    حسین علیہ اسلام وہ حافظ فروغ دین جس نے پشت پیمبر پر آکر سجدے کو طولانی بنا دیا

    آو انھی کے ذکر سے روشن فضا کریں
    یہ سامنے`اجل کے بھی ذکر خدا کریں
    انکو ھر اک دعا کے لیے واسطہ کریں
    قائم انھی کے غم سے ھر اک سلسلہ کریں
    در ھے انھی کے گھر کا در جنت نعیم
    ھوتی ھے ختم آکے یہاں راہ مستقیم

    محترم المقام جناب صفدر ھمدانی کے عشق آل بیت کی مودت سے روشن اور متحرک قلم سے ان مقدس ھستیوں کے نام جن پر خود مالک دوجہاں درود بھیجتا ھے

  7. مظلوم۔ معصوم ، عطشان ۔غریب ۔

    قتيل العبرات

    سيّد الشهدا

    سرور و سالار

    خامس اصحاب كساء

    وارث الانبیاءو المرسلین

    موضع سرّالله

    لدليل علي‌الله

    مجاهد

    شهيد

    شاهد،رشيد

    خوش قد و قامت،

    ، دلير و شجاع.
    غريب الغرباء

    شاهد

    حجت الله

    خازن الكتاب المسطور

    ؎
    سفير الله

    عابد

    سيد شباب اهل جنه

    سفينه النجات

    امام

    پيشوا،.

    مقتول

    كشته شده؛
    زكي

    پاكيزه،پارسا، عبدالله

    وصي الله

    قتيل الكفره

    ولي الله

    سبط پيامبر

    .

    ابوالشهداء

    .

    ابوالاحرار

    ابوالمجاهدين

    خامس آل عبا

    سلطان كربلا

    وترالموتور

    سريع العبره

    )
    اے خدا میری زباں کو جرات اظہار دے
    دولت احساس دے ھاں جذیہ بیدار دے
    حکم حاکم ھو غلط ھو طاقت انکار د ے
    سورہ فتح کی میر ے ھاتھہ میں تلوار دے
    لفظ وحرف وصوت میں پیدا میرے اعجاز ھو
    کریلا سے شام تک اک درد کی آواز ھو
    فرات کے آنسو بقلم محترم المقام شاعر اھل بیت جناب صفدر ھمدانی صاحب

  8. شاہین جب سے اللہ کے گھر اور اسکے حبیب کے در کی زیارت سے واپس آئی ہے اسکی قوت گویائی اور قوت تحریر میں ایک ہزار گنا اضافہ ہو گیا ہے۔ بس شاہین یہی وقت ہے دیار حبیب کا اپنا سفر نامہ لکھ ڈالو۔کیا خبر کتنے لوگوں کے لیئے یہ صدقہ جاریہ ہو

    زائرِخانہ خدا اور درِرسول ،ہم سبکی دلاری شاہین رضوی کی نذر

    یہ معجزہ بھی وہ بار دگر دکھائے گا
    وہ خواب میں ہمیں اذنِ سفر سنائے گا
    ۔۔۔۔۔۔۔
    ہاں شہرِ دل میں بھی اک روشنی سی اترے گی
    گلے جو زائرِ طیبہ ہمیں لگائے گا
    ۔۔۔۔
    میں لوٹ آئی بھلا کیوں دیارِ یثرب سے
    خیال تم کو یہ شاہین اب ستائے گا
    ۔۔۔۔۔۔۔۔
    خدا کے گھر کی زیارت سے لوٹ ائی ہو
    یقیں کرؤ کہ وہ اک بار پھر بلائے گا
    ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
    درِ رسول پہ اب کے یہ معجزہ ہو گا
    ملک فلک پہ مری نعت گنگنائے گا
    ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
    ہر گوشے میں جسکے فقط ہو نورِ درود
    وہ ایسا شہر مرے دل میں بھی بسائے گا
    ۔۔۔۔۔۔۔۔
    ہاں وہ جسکی نیتِ خالص ہے بس وہی صفدر
    در خدا پہ در مصطفیٰ پہ جائے گا

  9. اسلام علیکم ساتھیو
    سلامت رہئے شمس بھائی اصل حقیقت یہ ہی ہے کہ اصل کو دھندلا دیا گیا ہے ۔جس کی وجہ سے زھنوں میں شک و شبھات اور خرابی جنم لیتی ہے ۔ اللہ ہم سب کو صحیح علم دینے اور حاصل کرنے کی توفیق بخشے آمین ۔
    صفدر بھائی کی بات کے بعد بھی اگر ابہام رہ جائے تو ہم افسوس ہی کرسکتے ہیں ۔
    حسینی لشکروں کو کوئی طاقت روند نہیں سکتی
    عالم آرا
    وینکور

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *