ہوسپٹل میں کل میری آن سائٹ ڈیوٹی رات کے 11 بجے تک تھی اور اس کے بعد آف سائٹ صبح کے 8 بجے تک … موبائل ، گھر کا فون سب کچھ سرہانے رکھ کر سونا پڑتا ہے .. سو عشاء کی نماز کے بعد جب آرام کرنا چاہا تو کئی بار فون بجا … انہی کالز میں ایک فون میری عزیز دوست اور بہن شاہین کا بھی تھا .. زیارتوں کے نور سے دھلی ہوئی اجلی آواز ابھی بھی سماعتوں میں محفوظ ہے .. گرمجوشی اور محبتوں میں گندھی آواز .. صبح کے تین بجے صبح جیسی آواز …
ہیلو ..ہیلو …
شاہین بول رہی ہوں
سنو میں عمرہ مبارک ادا کر کے ابھی ابھی پہنچی ہوں..
پہلا فون ہی تمہیں کر رہی ہوں
تم کیسی ہو ..سب کیسے ہیں
سچ بہت یاد آتی ہو
تم ہر لمحہ میرے ساتھ رہی ہو
ہر جگہ ہر مقام پر
خانہ کعبہ کے غلاف کو تھام کر
میں نے
ہم سب کے لئے دعائیں کی ہیں
تم دیکھنا
سب اچھا ہو گا
ہم سب کامیاب ہوں گے
ہم سب خوش رہیں گے
سلامت رہو
سلامت رہو
سلامت رہو
پھر فون بند ہو گیا … شاہین ہمیشہ ایسے ہی منظوم باتیں کیا کرتی ہے … مجھے یقین نہیں ہو رہا کہ خوش بختی یوں سوتے ہوؤں کو جگا کر خوش خبریاں دیا کرتی ہے … ہاں یہ منظوم خوشخبری صرف میری دوست ہماری بہن شاہین حیدر رضوی سے ہی منسوب ہے … آپ سب مبارک باد دیجئے کہ ہماری خوشبو ، خوشبوؤں کے سفر سے لوٹ آئی ہے …
مبارک ..مبارک ..مبارک…مبارک


میرے عزيز ترین دوستوں
کل ارضہ مقدسہ سے واپسی ہوئی ھے
دل و دماغ ابھی تک وھیں ھیں
ھم مدینے سے اللہ کیوں آگئے
آپ سب کے لئے بہت ساری دعايئں کی ھیں ‘
اللہ پاک آپ سب کو ان دعاوں کے ثمرات سے فیض یاب فرماۓ آمین
شاہین بہت بہت یاد آتی رہیں … پر ہمیشہ سوچا کہ جہاں تم ہو وہاں تک رسائی تو قسمت والوں کو ملتی ہے .. مبارک میری دوست .. مبارک .. مبارک پیاری دوست
اللہ کے شہر اور دیار حبیب کا سفر مبارک ہو۔مالک موت و حیات اس مساعی کو قبول کرے اور دنیا وآخرت میں تمہارے درجات بلند کرے۔آمین بتصدق معصومین
بہن شاہیں عمرہ مبرور مبارک ہو، عمرہ بفضلہ تعالیٰ مقبول ہوا کیونکہ باری تعالیٰ کا فرمان ہے کہ جو جیسا میرے ساتھ گمان کرتا ہے میں اس کے لیئے ویسا ہی ہوں۔ بس جو حاصل کیا ہے اس پر استقامت کی کرو اللہ کامیاب کرے آمین
میرے عزيز بہن بھايئوں
میرے دینی اور قلبی بہن بھايئوں
میرے علمی اور فکری بہن بھايئوں
میرے غم گسار اور مونس بہن بھايئوں
میں اس خیر مقدم پر اپنے رب کی
اپنے پاک پروردگار کی
بے حد شکر گذار ھوں اور پھر آپ سب رفیقان فکر مہربان دوستوں کا شکریہ ادا کرتی ھوں
کہ مجھے اتنی عزت دیتے ھیں
مجھے اتنی محبت و اپنايئت سے یاد کرتے ھیں
یقین کیجیے کہ آپ سب کو نام بہ نام میں نے مکہ اور مدینے میں ھر جگہ یاد کیا اور
میری بہت ھی عزيز بہن اور بہت قلبی دوست
ڈاکٹر نگہت نسیم کو ھر جگہ یاد کیا انکی ترقی صحت و برکت و انکے خانوادے کے لیے دعائيئں کیں
محترم المقام جناب صفدر ھمدانی؛ صاحب کے لیے ان گنت دعايئں بھی حرم مکی میں داخل ھوتے ھوۓ کیں
اچھی بہن عالم آراء کی نعت بھی مدینے میں قرات کی
ھمارے محترم بزرگ اچھے بھائ جان جناب شمس جیلانی صاحب کو بھی اپنی دعاوں میں یاد کیا
اور محمد ترازی بھائ کو بھی یاد کیا
جعفر بھائ کو بھی یادکیا
مصباح بھائ کو بھی دعاوں میں یاد رکھا
ابھی آفس سے گھر کے لیے نکل رھی ھوں
اپنی کیفیت کا اپنی حالت کا اپنے سفر کا احوال بھی آپکے گوش گذار کرونگی
بس آپ سب دعا کریں کہ
اللہ پاک میری ان تمام دعاوں کو قبول فرماۓ جو میں نے آپ سب کے لیے کی ھیں
آمین ثم آمین
نگہت نسیم میری جان شکریہ
اسلام علیکم ساتھیو
بہن شاھین عمرہ بہت بہت مبارک ۔ اللہ آپ کی ساری دعاؤں اور عبادتوں کو قبول فرمائے آمین
اللہ سے دعا ہے کہ وہ ہم سب کو اچھائیوں پر قائم اور برائیوں سے بچاتا رکھے آمین اور ہم اپنی دعاؤں اور عبادتوں کے ثمرات حاصل کرتے رہیں انشاء اللہ
عالم آرا
شاہین بہن کو عمرہ کی سعادت مبارک ہو، اللہ کریم ان کی اس مساعی جلیلہ کو قبول کرے اور توشہ آخرت بنائے ۔آمین بحرمۃ سید المرسلین صلی اللہ علیہ وسلم
میرے اچھے بھائ آصف بھٹی سلامت رھو
میرے بھائ حجاز مقدسہ میں ھر جگہ میں نے پیارے وطن پاکستان کی سلامتی امن و استقرار کی دعايئں مانگی ھیں
مجھے یقین ھے کہ ظلم و جور کی سیاہ رات ضرور ڈھل جاۓ گی سلامتی کی صبح جلد ھی نمودار ھونے والی ھے
پاکستان کے اتنے دشمن ھیں مگر ان دشمنوں نے پاکستان کو اتنا نقصان نیہں پہچایا جتنا کہ پاکستان میں رھنے والے دوست نما دشمنوں نے پاکستان کو نقصان پہچایا ھے
شدت پسندوں نے پاکستان کو
پاکستان میں رھنے والے بے گناہ اور معصوم لوگوں کو جان ومال سے نقصان پہنجآیا ھے اور مسلسل پاکستان کی سالمیت پر بھاری ضرب لگا رھے ھیں
اللہ پاک ملت فروشوں سے
ضمیر فروشوں سے
قیمتی انسانی جانوں کے دشمنوں کے شر سے اپنی پناہ میں رکھے آمین
پیارے وطن پاکستان کے دشمنوں کو نیست و نابود کردے آمین ثم آمین
بس ھمارے بس میں تو صرف دعا اور قلم ھی ھے
دعا جو ھر ھم وطن کی حفاظت و سلامتی کے لیے ھر وقت مانگتے ھیں
دعا جو صبح ومساء ھم کرتے ھیں
دعا جو شہ رگ سے قریب تر رب ضرور سنتاھے اور قبول کرتا ھے
دعا جو اشک بار آنکھوں سے مانگی جاۓ
دعا جو صبح و عصر و مغرب و عشاء و صبح صادق کے وقت مانگی جاۓ
میرا رب دعا کو قبول کرتا ھے
اللہ پاک آپ سبکی دعاوں کو قبول فرماۓ آمین ثم آمین
میرے بھائ آصف بھٹی
میں نے تمھارے لیے بھی دعا کی
تمھاری کامیابی کے لیے رزق میں صحت میں علم و سکھہ خوشی میں برکت کی دعايئں مانگی
میرا تو ایمان ھے کہ جتنے صدق و سچائ سے ھم دوسروں کے لیے دعا مانگتےھیں
اللہ تعالی ان دعاوں کے تصدق میں ھماری دعاوں کو بھی قبول فرماتا ھے
اللہ تبارک وتعالی سے دعا کرتے ھیں ماہ رواں میں ھمارے پیارے وطن میں خون حرابہ نہ ھو
کوئ بے گناہ مارا نہ جاۓ
کوئ بستی کوئ شہر کوئ گھر ان ظلم کرنے والے کے ھاتھوں ویران نہ ھو
کوئ ماں ملول نہ ھو
کوئ بچہ یتیم نہ ھو
کوئ ھر برباد نہ ھو
کوئ پریشان نہ ھو
اللہ پاک ھر ایک کی جان ومال کی حفاظت فرمانا
آمین ثم آمین
شاہین جی سلا مت رہو ۔آپ عمر ہ کی سعادت حاصلل کر کے خیر یت سے گھر لو ٹی ہییں ،د لی مبارک باد قبو ل کر و۔ ہمیشہ خو ش ر ہیں۔ آمین،
اسلام علیکم شاہین بہن بھت بھت مبارک باد قبول کجیئے اللہ آپ کی عبادات کو قبول فرمائے آمین ھمیشہ شاد و آباد رھیں امین
بہن عابدہ سلامت رھو
اللہ پاک تم کو بھی جلد از جلد یہ سعادت نصیب کرے
الہی آمین ثم آمین
اللہ اللہ
ایک بار وھاں جاکر باربار جانے کو جی چاھتا ھے
مدینے سے مکہ سے کھبی بھی واپس نہ آنے کو جی چاھتا ھے
بس وھیں کے ھو رھے ھیں ایک یہی خواھش دل میں باقی رھتی ھے
میں تو کوشش کروں اور کرتی ھوں کہ اپنے تاثرات کو قلم بند کروں
کہ وھاں میری کیا کیفیت ھوتی ھے میں کیا سے کیا بن جاتی ھوں
میں اللہ کے زائریں کی خدمت کا جذیہ لیکر جاتی ھوں
اس بار بھی ھمارے قافلے میں ایک خاتون تھیں جن کو وھیل چئیر پر بھٹا کر عمرے کروایا پھر دوسرے دن وہ میرے کمرے میں آيئں اور خواھش ظاھر کی کہ وہ میرا اھاتھہ پکڑ کر عمرہ ادا کرنا چاھتی ھیں تو میں نے اپنے رب کا لاکھوں واری شکر ادا کیا کہ اللہ پاک تیری نوازشوں کا شکر ھے مجھے اس لائق بنایا کہ میں کسی کی مدد کرسکوں
اللہ پاک کے کسی زائر کا ھاتھہ پکڑ کر کے اس کا حوصلہ بڑھاوں اس کی ھمت بڑھاوں اور قدم بہ قدم اس کا ھاتھہ تھام کر اس کو بے پناہ ھجوم کے خوف سے پریشان ھونے سے بچاوں
اس بار چونکہ تعمیر حرم مکی کا کام رات و دن جاری ھے اس لیے بہت گرد وغبار بھی ھے
انے والے برسوں میں حاجیوں کی تعداد بھی بہت بڑھ جاۓ گی عمرہ کرنے والے بھی بہت بڑي تعداد میں آیا کرینگے ابھی تو تھوڑی پریشانی ھوئ تھی مگر اللہ جانتا ھے کہ ھم کویت سے جانے والوں کو صرف کویت سعودی بارڈر پر ھی تھوڑی سی پریشانی ھوتی ھے باقی سفر اچھے ھم سفروں کی بدولت بہت اچھا کٹ جاتا ھے
میرا تو ایمان ھے اس سفر میں جیسا گمان کرتے ھیں اسی طرح کا پھل پاتے ھیں
میری لغت میں تھکن کا لفظ نیہن ھے
یہ بات میں اس لیے بھی لکھہ رھی ھوں کہ عمرے پر جانے سے پہلے میں نے اس کام کی پریکٹیس بھی بھرپور طریقے سے کی
روزانہ 4 کیلو میڑ پیدل چلتی تھی تاکہ عمرے کے دوان کھبی تھکن غالب نہ آجاۓ
میرے ساتھہ جو کم عمر خواتین تھیں ایک مرحلے پر صفا ومروہ کے درمیان سعی کرتے ھوۓ انھوں نے کہا کہ آپ لوگ چونکہ سست رفتاری سے چل رھے ھیں تو براۓ مہربانی آپ آرام سے چلتے ھوۓ سعی کریں ھم کو تیزی سے چلنا ھے
میں نے اپنی ساتھی دوست کا ھاتھہ پکڑا ھوا تھا جو ھجوم سے تھوڑا سا ڈر رھی تھیں اور کہا ٹھیک ھے
تھوڑی دیر میں میں نے دیکھا کہ وھی کم عمر خواتین ھم کو دیکھہ کر حیران ھورھی ھیں کہ ھم ان سے اتنا آگے کیسے آگے ھیں
اللہ کا شکرھے کہ اللہ ھمت دینے والا ھے جو کسی کے لیے تھوڑا سا بھی ايثار کرتا ھے اللہ پاک اسکی توفیقات میں آضافہ فرماتا ھے
ھمارے ساتھہ جو لوگ تھے انھوں نے صرف دو یا 3 عمرے کیے مگر میں جو دیگر 3 خواتین کے ساتھہ تھی ھم نے اللہ کا شکر ھے کہ 4 عمرے کیے چار دن میں اور پوری راتوں کو اللہ کی خوشنودی کے لیے وقف کیا میری دعا ھے کہ اللہ پاک ھم سب کو کسی کا محتاج نہ بناۓ کسی کا دست نگر نہ نباۓ آمین ثم آمین
اللہ پاک مجھے اتنا حوصلہ اور اتنا رزق و ھمت عطا کردے کہ میں اپنے ھمراہ جانے والے ھر زائر کی مدد کرسکوں
اور اللہ مجھے ھمشیہ باربار اپنے پاک گھر آنے کی توفیق عطا فرماۓ اور مجھے موت بھی آۓ تو مکہ و مدینہ میں آۓ آمین ثم آمین
اللہ پاک عالمی آخبار کے ھر فرد کو تمام اماکن مقدسہ پر جانے کی سبیل پیداکردے
اللہ پاک تمام مشتاقان بیت العتیق اس سال حج کے لیے تشریف لے جایئں آمین ثم آمین
عمرے کے لیے جايئں او رباربار جايئں آمین ثم آمین
اچھی بہن رافعیہ گیلانی آپکے دعايئہ کلمات کا بہت شکریہ اللہ پاک آپکے قلم میں اتنی تاثیر پیداکرے کہ جو لکھیں وہ ھر ایک کے دل پر گہرا اثر چھوڑے
آپکی زبان اور قلم دنوں بہت سادہ اور میٹھے ھیں
اللہ پاک آپکی صحت و تندرستی و رزق و خدمت خلق کے جذبے میں برکت عطا فرماۓ اور آپکو عمر طویل عطا فرماۓ جو نیکیاں آپ اور آپکا خانوادہ کرتا ھے اللہ تبارک وتعالی اسکا اجر آپکو دارین میں عطا فرماۓ آمین
اسلام علیکم ساتھیو
سلامت رہو سلامت رہو بہن شاھین کہ آپنے مجھ حقیر پر تقصیر کے جزبات کو بھی وہاں پہنچا دیا ۔ کیا حسین قسمت میری کہ آپ نے وہاں بیٹھ کر میری نعت پڑھی ۔ اللہ آپ کو جزائے خیر دے کہ آپ نے وہاں سب کو یاد رکھا ۔ اللہ آپ کی دعاؤں کو قبول فرمائے ۔ اور آپ کے سفر کے ایک ایک لمحے کو قبول کرے آمین
اللہ ہم سب کو امن و امان عطا فرمائے ۔ ملک کے حالات پر رحم و کرم فرمائے ۔
عالم آرا
السلام علیکم
شاہین جی
آپ کو بہت مبارک ہو۔ حرم کی زیارت کے بعد ایمان تازہ ہو جاتا ہے جیسے کسی ریفریشر کورس کے بعد ۔ اللہ سب کے نصیب میں کرے۔
خوش رہیئے
عزیزی زرقا مفتی
خوش رھو
سلامت رھو
میری بہن
تم بھی تو ان خوش بختوں میں شامل ھو جو در رسول کی اور بیت اللہ کی زیارت کرکے آۓ ھیں
اللہ آپ کو اور ھم سب کو باربار وھاں بلاۓ اور ھم کو ھر سال یہ جسم وجاں کو تروتازہ کرنے والا ریفریشر کورس کرنا نصیب فرماۓ
میری دعا تھی بارگاہ رب العزت میں کہ میں بھی اپنی بہت عزيز دوست ڈاکٹر نگہت نسیم کی طرح ھر ایک کے ساتھہ نیکی کے ھر کام میں سبقت لے جایا کروں
تو اس باریہ ھوا کہ میری مان جیسی سلطانہ انٹی کہ جنکی میں اپنی والدہ کی طرح ھی خدمت کرتی تھی اور انکو وھیل چیئر پر ببھٹا کر مجھے عمرہ کرانا سعی کرنا طواف کرنا سب بہت روح پرور لگتا تھا وہ باربار میرا ھاتھہ تھام کر دعا کرتیں تھیں میں نے انکے ساتھہ دوبار سفر حجاز کیا ھے
تو اب قاتل شوگر کی وجہ سے سلطانہ انٹی کی ایک ٹانگ ۔۔۔۔۔
بس لکھتے ھوۓ دل دکھتا ھے تو جی اس دعا کے ساتھہ کہ میری سلطانہ انٹی کو اللہ پاک شفاۓ عاجلہ عطا فرماۓ آمین ثم آمین
اتفاق سے 21 فروری 2013 کے عمرے میں ساطانہ انٹی کی بیٹی مریم میرے ساتھہ تھی اور اس نے میری اتنی خدمت کی کہ مسلسل طواف شبنہ عبادات عمرہ کے باعث جب میرے پاوں بہت سوج گیۓ تو مریم کا بہت ھی محبت سے میرے پاوں کو دابنا اور مساج کرنا بھی نیہن بھول سکتی ھوں
وہ باربا ر یہی کہتی تھی کہ آپ نے میری ماں کی اتنی خدمت کی ھے کہ ھم ساری عمر بھی آپکی خدمت کریں تو کم ھے
بہت شکریہ مریم
سلامت رھو
انشا اللہ اگلے برس پھر دررسول اور بیت اللہ کے گھر جاناھے
آمین الہی آمین
اول تو کوئ تکلیف ھوتی نیہں ھے
اور اگر کوئ مشکل ھو بھی تو بہت آسانی سے اسکا سدباب ھوجاتا ھے
اللہ تعالی اپنے زائرین کو ثواب و انعام سے نوازتا ھے
زرقا میرا دل چاھتا ھے کہ ایک ایک بزرگ خاتون کا ھاتھہ پکڑ کر انکو سر آنکھوں پر بھٹا کر عمرہ کراوں
کاش اللہ مجھے اتنی توفیق عطا کردے
کہ میں ان بے کس ومجبور خواتین کو عمرہ کراسکوں جو شوق اور حسرت کے باوجود بیت اللہ نیہں جاسکتی ھیں
ارے میں کس قدر بول گی لکھہ گی
بہت دن کے بعد تم سے بات ھو رھی ھے تو خوشی اور مسرت میں بات کو کہان سے کہاں لے گی
ھم مدینے سے اللہ کیوں آگۓ
ھم مدینے سے اللہ کیوں آگئے
ھم سکھہ چین نیند سب کچھہ رھیں رہ گیا ھے
مجھے مدینے کا مظر یاد آتا ھے مجھے سرکار اعلی مقام کا روضہ یاد آتا ھے
مدینے کا سکون اور معطر فضا:ئں یاد آتی ھیں
میری نظروں کے گنبد خضراء آجاتا ھے
مجسد نبوی دن میں کچھہ اور رات میں کجھہ اور نظر آتی ھے
بس نور کا ایک خوش نظر بقعہ
جنت کی ایک گلی
بہشت کا ایک باغ
پاک کملی والے بنی صلی اللہ علیہ وسلم پر لاکھوں دورد و سلام
لاکھوں دورد آل رسالمتاب پر