دنیا کا کوئی بھی مسلمان اس بات کا انکار نہیں کر سکتا کہ تمام اشرف المخلوقات اللہ نے پیدا کی اور یہ بھی کہا جاتا ہے کہ انسان فطری طور پہ مسلمان پیدا ہوتا ہے اگر ایک انسان واقعی فطری طور پہ مسلمان پیدا ہوتا ہے تو ہر شخص کو اپنے محسن عظیم پروردگار کے حضور پیش ہونے پہ کسی قسم کی دقت نہیں پیش انی چاہیے حالانکہ دنیا کے تمام مذاہب اللہ کی عبادت کرتے ہیں بس فرق اتنا سا ہوتا ہے کوئی اسے اپنی زبان میں گاڈ تو کوئی بھگوان کہتا ہے تو ہم کون ہوتے ہیں عبادت گاہوں پہ یہ کہہ کہ پابندی لگانے والے کہ یہ غیر مسلمان ہے اور یہ خانہ کعبہ میں داخل نہیں ہوسکتا شائد میں یہ بلاگ کبھی نہ لکھتی اگر میرے ٹی وی کے سنیئر فوٹو گرافر الیگزینڈر مجھ سے خانہ خدا ،کعبہ جانے کی التجا نہ کرتا وہ مجھے بار بار یہی کہہ رہا تھا کہ اگر وہ خانہ خدا ہے تو یہ بندہ خدا وہاں کیوں نہیں جاسکتا وہ تو ہم سب کا خالق ہے یہ اختیار ان چند افراد کو کس نے دیا کہ وہ یہ فیصلہ کریں کہ اس کے بندوں کو اس کے گھر سے دور رکھیں ؟

گزارش یہ ہے کہ سن 8 ہجری میں فتح کے بعد جب پورے مکّہ مکرمہ میں مسلمانوں کا مکمل غلبہ ہوگیا تو سن 9 ہجری میں الله سبحان و تعالی نے خاص آیت نازل فرمائیں جس میں حکم دیا گیا کہ نجس مشرکین کو مسجد الحرام کے پاس پھٹکنے نہ دو – یہ آیت قرآن حکیم کی سوره توبہ کی آیت نمبر 28 ہے جو پارہ نمبر 10 میں ہے ، جس کا اردو ترجمہ کچھہ یوں ہے :-
” اے ایمان والو، مشرک بالکل ہی ناپاک ہیں – وہ اس سال کے بعد مسجد الحرام کے پاس بھی بھٹکنے نہ پاین – اگر تمہیں مفلسی کا خوف ہو تو الله تمہیں دولت مند کردے گا – اپنے فضل سے اگر چاہے ، الله علم و حکمت والا ہے ”
قران پاک میں الله سبحان و تعالی کے ان واضح احکامات کے بعد رسول الله صلی الله علیہ و آلیہ وسلم نے مشرکوں اور کفّار پر مسجد الحرام یعنی مکّہ مکرمہ کی حدود میں داخلے پر پابندی لگادی جو سال سے زاید عرصۂ گزرجانے کے باوجود اب تک الله کی مدد اور رحمت سے قایم و دائم ہے اورانشا الله قیامت تک برقرار رہے گی –
مدینہ المنورہ بھی کیونکہ رسول الله صلی الله علیہ و آلیہ وسلم کا حرم ہے اور آپ صلی الله علیہ و آلیہ وسلم مجسم وہاں موجود ہیں تو اسکی عظمت ، پاکدامنی اور حرمت کا تقاضہ ہے کہ وہاں کی طاہر فضاؤں میں بھی نجس لوگ داخل نہ ہوں – اسلئے مدینہ منورہ میں بھی یہ پابندی لگائی گئی ہے –
سورة التوبة◄ ١٩١ ► الجزء العاشر
[9:28] سورۃ التوبہ
يَا أَيُّهَا الَّذِينَ آمَنُوا إِنَّمَا الْمُشْرِكُونَ نَجَسٌ فَلَا يَقْرَبُوا الْمَسْجِدَ الْحَرَامَ بَعْدَ عَامِهِمْ هَـٰذَا ۚ وَإِنْ خِفْتُمْ عَيْلَةً فَسَوْفَ يُغْنِيكُمُ اللَّـهُ مِن فَضْلِهِ إِن شَاءَ ۚ إِنَّ اللَّـهَ عَلِيمٌ حَكِيمٌ
اے ایمان لانے والو، مشرکین ناپاک ہیں لہٰذا اس سال کے بعد یہ مسجد حرام کے قریب نہ پھٹکنے پائیں اور اگر تمہیں تنگ دستی کا خوف ہے تو بعید نہیں کہ اللہ چاہے تو تمہیں ا پنے فضل سے غنی کر دے، اللہ علیم و حکیم ہے
قرآن کے واضح حکم کے بعد کسی عقلی توجیح کی ضرورت نہیں رہتی لہذا میری گزارش ہے کہ اس قسم کے سوالات کھڑے کرکے مسلمہ اصولوں حرف تنقید بنانے سے گریر کیا جائے اور اس موضوع کو یہیں ختم کردیا جائے تو بہتر ہے باقی آپ کی اور عالمی اخبار انتظامیہ کی مرضی ۔ ۔ ۔ ۔ ۔!
میں بھی اعظم بھائی کی بات کی تائید کرتا ہوں
اور واضح کرنا چاہتا ہوں کہ یہ اصول چودہ سوسال سے نافذ العمل ہے اور کسی غیر مسلم کی مسجدالحرام تو دور کی بات عام مسجد میں داخلے کی اجازت نہیں دی جاسکتی آجکل روشن خیالی کی لہر نے جہاں بہت سی چیزوں کو متاثر کیا ہے وہاں دین کے اصول بھی اس کی زد میں آرہے جو مسلمہ اور طے شدہ ہیں اوربدقسمتی سے اس کو ہدف تنقید بنانے والے غیر نہیں اپنے ہی لوگ ہیں،اب خدا معلوم کہ وہ اس سازش کا شکار ہورہے یا پھر دینی تعلیم و تاریخ سے عدم واقفیت کی وجہ سے دوسروں کے آلہ کار بن رہے
میری نادیہ بخاری صاحبہ سے دست بستہ عرض ہے کہ وہ توجہ فرمائیں اور غور کریں کہ ان کے سنیئر فوٹو گرافر الیگزینڈر خدا کو خانہ کعبہ میں جاکر ہی خدا سے ملنے کا کیوں اشتیاق ہے اور ساتھ ہی اس بات بھی توجہ درکار ہے کہ یہ خانہ خدا صرف مسلمانوں کیلئے کسی غیر مسلم کیلیئے نہیں اگر الیگزینڈر صاحب اس خانہ خدا کو اپنے لیے خانہ خدا بنانا چاہتے ہیں تو انہیں اسلام کے دائرے میں آنا ہوگا ۔تب ہی انہیں وہاں جانے کی اجازت ملے گی
میں یہ بھی گزارش کروں گا کہ دنیا ہزاروں موضوع ہیں جن پر بلاگ لکھا جاسکتا ہے مگر نہ جانے ک میں نے اکثر نوٹ کیا ہے آپ زیادہ تر انہی موضوع پر بلاگ لکھتی ہیں جن پر گفتگو کرنے سے کسی دینی تعلیم اصول وقاعدے پر حرف آتا ہے اس کی مثال میں اُس بلاگ سے دوں گا جو محبت کے موضوع پر تھا جس میں اللہ کی ذات رسالت صلی اللہ علیہ وسلم سے محبت کو موضوع بنایا گیا تھا اور جس کے انداز تحریر سے توہین و تنقیص کا پہلو نکل رہا تھا اورجسے بعد میں انتظامیہ کو ہٹانا پڑا۔
اس لیے میں ان سے اور عالمی اخبار کی انتظامیہ سے اعظم بھائی کی طرح گزارش کروں گا کہ اس قسم کی گفتگو عالمی اخبار کیلئے مناسب نہیں لگتی اور انتظامیہ اس طرف توجہ دے اور کوئی ایسا اصول و ضابطہ مرتب کرے جس سے دین کی کسی تعلیم و اصول پر کوئی حرف نہ آئے ساتھ یہ بھی طے کیا جائے کہ کس موضوع پر بات کی جائے اور کس پر نہیں امید ہے توجہ دی جائے گی
شکریہ
میں یہاں یہ بات واضح کردوں کہ یہ معروضات انتہائی ادب کے ساتھ صرف اور صرف اصلاح احوال کیلیے عرض کی گئیں ہیں کسی ذاتی پرخاش اور رنجش کے تحت نہیں میرا ہمشہ سے یہ اصول رہا ہے متنازعہ گفتگو سے پرہیز گیا جائے اور کسی بھی مذہب و عقیدے اور مسلک پر تنقید نہ کی جائے لہذا ایسے بلاگ جن میں خاص طور پر مذہبی حوالے سے اختلافی بات ہوتی ہے اس میں میری شرکت نہیں ہوتی
یہاں باامر مجبوری شریک ہونا پڑا اور یہ سب لکھنا لہذا اس پر سنجیدگی سے غور کیا جائے اور مزید گفتگو سے پرہیز کرتے ہوئے اعظم بھائی کے مشورے” کہ اس قسم کے سوالات کھڑے کرکے مسلمہ اصولوں حرف تنقید بنانے سے گریز کیا جائے اور اس موضوع کو یہیں ختم کردیا جائے تو بہتر ہے باقی آپ کی اور عالمی اخبار انتظامیہ کی مرضی ۔ ۔ ۔ ۔ ۔!”توجہ دی جائے ساتھ یہ بھی واضح کرتا چلوں کہ لاکھ آپ کے پاس اس حوالے ہزار ہا دلائل وجوہات ہوں لیکن قرآن مجید کے واضح حکم کے بعد کسی قسم کی مزید بات کی گنجائش نہیں رہتی آخر میں ایک بار پھر معذرت اور توجہ کی درخواست
اسّلام علیکم ،محترم ہم نشینوں ،
خالق کون و مکاں نے دین اسلام کو ہمارے لئے پسند کر کے وہ عظیم احسان کیا ہئے جس کا لاکھوں کروڑوں مرتبہ شکر اداکیا جائے وہ کم ہئے ،،لیکن یہ ہماری بد قسمتی ہئے کہ علم دنیا کو حاصل کرنے کی جستجو میں ایسے لگے کہ تعلیمات قرانی پس پشت چلی گئیں ،موجودہ دور میں قران کریم کی تعلیمات سے دوری کا یہ عالم ہئے کہ ایک حدیث خواں نے پچھلے سال ممبر پر مجلس پڑھتے ہوئے فرمایا کہ اللہ تعالی نے زمین وآسمان خلق کرنے کے لئے دنوں کا تعیّن نہیں کیا بلکہ کہا کہ خلق ہو جا اور زمین و آسمان کی تخلیق عمل میں آ گئ ،میں فرش مجلس پر موجود تھی ،یہ سن کر کیا دل پر گزری نا قابل بیان ہئے ،قران پاک میں زمین کی تخلیق کا پورا بیان تشریح کے ساتھ موجود ہئے جبکہ مولانا طارق جمیل مد ظلّہ (اللہ تعالٰی انہیں صحت و تندرستی کے ساتھ لمبی عمر عطا کرے آمین)کی اس مو ضوع پر قران پاک کے حوالے سے انتہائ معلوماتی تقریر بھی سنی جا سکتی ہئے جس میں انہوں نے بہت تفصیل سے روشنی ڈالی ہئےکہ ربّ کائنات نے آسمان کی تخلیق کو کتنا وقت دیا اور زمین کو کتنا وقت دیا ،اور کیونکر دیا
اب میں بلاگ کے موضوع پر آتی ہوں اللہ پاک نے تمام عبادات سے پہلے وضو کی ایک چھوٹی سی عبادت بھی رکھّی چہ جائکہ خانہء خدا کی زیارت کے لئے جانا ،دست بستہ معذرت کے ساتھ میں بھی یہی کہوں گی کہ اگر کوئ بھی ایسا فرد جس کا دین اسلام سے تعلّق نا ہو وہ ایسی آرزو کسی مسلم کے سامنے بیان کرتا ہئے تو اس کو بہت سہولت سے دین اسالم کی جانب راغب کیا جائے اور پھر بتایا جائے کہ اللہ کے قوانین بہت نرم اور آسان اور باظابطہ ہیں اور ان پر عمل پیرا ہو کر ہی اس کے گھر کی زیارت کی جا سکتی ہئے
زائرہ بجّو
ایڈمنٹن ،کینیڈا
اسلام علیکم ساتھیو
میں بھی اعظم بھائی اور محمد احمد ترازی بھائی کی بات سے اتفاق کر تی ہوں ۔
قرآن پاک کے واضح احکام کے بعد اس معاملے میں کسی کے بولنے کی گنجائش نہیں رہتی ، یہ حکم اللہ رب العزت کا ہے ۔
اللہ ہم سب کی غلطیوں کو معاف فرمائے ۔آمین
عالم آرا
معزز بہن بھائیو .. السلام و علیکم
میں آپ سب سے متفق ہوں .. پر ایک بات ضرور کہونگی کہ اس بلاگ سے میری معلومات میں بہت اضافہ ہوا .. جی انتطامیہ نے ہمیشہ کوشش کی ہے کہ ہر بلاگر کی عزت نفس ، اس کا مسلکی عقیدے اور اس کی آزادی رائے کی عزت کی جائے . نادیہ بتول جان کر کبھی کوشش نہیں کرتیں کہ کوئی اختلافی مسلہ پیدا ہو . ہوتا یہ ہے کہ معلومات کی کمی سوال بن کر سامنے آ جاتی ہے . مجھے بے حد خوشی ہے کہ نادیہ کو دلائل کے ساتھ الیگزینڈر صاحب کو سمجھانے میں آسانی ہو جائے گی .
یہاں پر سب سے اہم اور حتمی بات یہی ہے کہ ” قرآن پاک کے واضح احکام کے بعد اس معاملے میں کسی کے بولنے کی گنجائش نہیں رہتی ، یہ حکم اللہ رب العزت کا ہے ”
میں صرف شمس بھائی کی رائے کا انتظار کر رہی تھی . اس لئے نہیں کہ خدانخواستہ مجھے آپ میں سے کسی کے جواب یا رائے سے اتفاق نہیں رکھتی . بس مجھے شمس بھائی سے عقیدت سی ہے جیسے وہ سمجھے مجھاتے ہیں ویسے کوئی اور بات نہیں سمجھا پاتا .. بس ان کی رائے کے بعد یہ بلاگ اپنے اختتام کو پہنچ جائے گا .
انتظامیہ ہر بلاگ پر گہری نظر رکھتی ہے پر آپ سب کو بھی یہ بات ضرور یاد رکھنی چاہیئے کہ عالمی اخبار دینی یا مسلکی اخبار نہیں بلکہ عالمی اخبار ہے جس کو پڑھنے والے ہر طبقہ فکر اور زبان سے تعلق رکھتے ہیں . سو اس طرح سے کے سوالوں سے انہیں بھی اور ہمیں بھی اپنے دین کو سمجھنے کا موقع ملتا ہے .
ایک دفعہ پھر آپ سب کے تحمل اور برداشت کے لئے شکر گزار ہوں .
ہم کون ہوتے ہیں عبادت گاہوں پہ یہ کہہ کہ پابندی لگانے والے کہ یہ غیر مسلمان ہے اور یہ خانہ کعبہ میں داخل نہیں ہوسکتا شائد میں یہ بلاگ کبھی نہ لکھتی اگر میرے ٹی وی کے سنیئر فوٹو گرافر الیگزینڈر مجھ سے خانہ خدا ،کعبہ جانے کی التجا نہ کرتا وہ مجھے بار بار یہی کہہ رہا تھا کہ اگر وہ خانہ خدا ہے تو یہ بندہ خدا وہاں کیوں نہیں جاسکتا وہ تو ہم سب کا خالق ہے یہ اختیار ان چند افراد کو کس نے دیا کہ وہ یہ فیصلہ کریں کہ اس کے بندوں کو اس کے گھر سے دور رکھیں ؟
نادیہ بخاری کی ان سطور سے دل کو تکیلف پہنچی ھے
ھاں وہ اللہ کا گھر ھے
خانہ خدا
بیت العیق
زمین پر پہلا عبادت خانہ ھے
بہت ھی پاک وپاکیزہ مکان ھے
عزت و حرمت کی جگہ ھے
جہاں صرف عبادت گذار جاتے ھیں
جہاں جانے کے آداب و قرینے ھیں
جہاں باوضو جاتے ھیں
وھاں کوئ غیر مسلم کیسے جا سکتا ھے؟
بھلا جس چیز کو خدا اور اسکے پاک رسول نے معنع کردیا ھے ھم اس پر کیسے کوئ راۓ قائم کرسکتے ھیں
میں اپنے ساری بہنوں اور بھايئوں سے متفق ھوں
کہ ایسے بلاگ جس سے خدا اور رسول کے احکامات کی خلاف ورزی ھو اجتناب کیا جاۓ
میں اپنے دینی بھائ محمداعظم عظیم اعظم اور دیگر ساتیھوں کی باتوں سے متفق ھوں
” اے ایمان والو، مشرک بالکل ہی ناپاک ہیں – وہ اس سال کے بعد مسجد الحرام کے پاس بھی بھٹکنے نہ پاین – اگر تمہیں مفلسی کا خوف ہو تو الله تمہیں دولت مند کردے گا – اپنے فضل سے اگر چاہے ، الله علم و حکمت والا ہے ”
قران پاک میں الله سبحان و تعالی کے ان واضح احکامات کے بعد رسول الله صلی الله علیہ و آلیہ وسلم نے مشرکوں اور کفّار پر مسجد الحرام یعنی مکّہ مکرمہ کی حدود میں داخلے پر پابندی لگادی جو سال سے زاید عرصۂ گزرجانے کے باوجود اب تک الله کی مدد اور رحمت سے قایم و دائم ہے اورانشا الله قیامت تک برقرار رہے گی –
مدینہ المنورہ بھی کیونکہ رسول الله صلی الله علیہ و آلیہ وسلم کا حرم ہے اور آپ صلی الله علیہ و آلیہ وسلم مجسم وہاں موجود ہیں تو اسکی عظمت ، پاکدامنی اور حرمت کا تقاضہ ہے کہ وہاں کی طاہر فضاؤں میں بھی نجس لوگ داخل نہ ہوں – اسلئے مدینہ منورہ میں بھی یہ پابندی لگائی گئی ہے –
علم کسی کے گحر کی لونڈی نہیں بلکہ یوں کہوں کہ علم تو بے علم سے بھی مل سکتا ہے آپ کے اپنے حسن طلب کی بات ہے۔ میرے ذاتی خیال میں ایسے تبادلہ خیال سے بہتر کوئی پلیٹ فارم نہیں طلب علم کا۔ مجھ سمیت کتنے ہی لوگ ہیں جو اس پلیٹ فارم سے روزانہ ایک نہ ایک نئی بات سیکھتے ہیں
اختلافی نکتہ نظر کو سننا آج کی اسلامی دنیا اور خاص طور پر علم سے دور مسلمانوں میں عنقا ہو گیا ہے بلکہ میں نے لندن کے ایک ٹی وی پر ایک مولوی کو یہ کہتے بھی سنا کہ علما سے اختلاف کرنے والا کافر ہے۔اللہ اکبر۔ سچ تو یہ ہے کہ اختلاف برائے اتفاق تو رحمت ہے۔ کراچی سے ترازی بھائی نے اس موضوع پر مجھ سے بات کی تھی اسکے بعد ہم چاہتے تو بلاگ کو ہٹا دیتے لیکن میری فکر ہمیشہ سے یہ ہے کہ دوسرے کی بات دل اور ذہن کھول کر سنی جائے اور اپنی بات پورے دلائل سے دی جائے اسی طرح سے علم پھیلتا ہے
کچھ چیزیں نہیں بلکہ بہت بڑی تعداد میں دین میں ایسی چیزیں ہیں جنکو ہر کوئی اپنی عقل کے مطابق سمجھتا ہے اور پھر ہم سماج کو دین سمجھ بیٹھے ہیں۔ ہم نے سماج میں دین راسخ نہیں کیا بلکہ سماج کو دین بنا لیا۔ اب خود اس گفتگو سے نادیہ کو بھی بہت کچھ جاننے کا موقع ملے گا جو اس بلاگ کو ہٹا دینے سے نہ ملتا۔
میں بھی اپنے ہمنشینوں کی آراء سے متّفق ہون اور صفدر بھیّا کی بات کی تائید کرتی ہوں کہ بلاگ کو ہٹا دینے سے بات نہیں بنتی اورمیری اپنی رائے بھی یہی ہئے کہ بلاگ کی تحریر کو بھی ایک نیا پیغام بنا دیا جائے ،
جیسے کہ پہلے دو بلاگ میں ہی انتہائ مدلّل جوابات مع قران کریم کی تشریح کے ہیں
میں بھی ایک بہت ہی کم حیثیت طالب علم اسی بلاگ سے یہ پیغام دے رہی ہوں خدارا اپنی زندگی میں قران کریم کی تعلیمات کو شامل کرتے چلے جاؤ ،قران کریم جیسی عالی مرتبت کتاب تمھارے دلوں کی زینت بنانے کے لئے اللہ زوا لجلال والاکرام نے اتاری ہئے
اسی پاک و پاکیزہ کتاب میں فرمان خداوند ،درج ہئے جس نے میرے دین کو سنوارا میں اس کی دنیا اور دین دونو ں سنوار دوں گا ،
میں بھی اپنے ہمنشینوں کی آراء سے متّفق ہون اور صفدر بھیّا کی بات کی تائید کرتی ہوں کہ بلاگ کو ہٹا دینے سے بات نہیں بنتی اورمیری اپنی رائے بھی یہی ہئے کہ بلاگ کی تحریر کو بھی ایک نیا پیغام بنا دیا جائے ،
جیسے کہ پہلے دو بلاگ میں ہی انتہائ مدلّل جوابات مع قران کریم کی تشریح کے ہیں
میں بھی ایک بہت ہی کم حیثیت طالب علم اسی بلاگ سے یہ پیغام دے رہی ہوں خدارا اپنی زندگی میں قران کریم کی تعلیمات کو شامل کرتے چلے جاؤ ،قران کریم جیسی عالی مرتبت کتاب تمھارے دلوں کی زینت بنانے کے لئے اللہ زوا لجلال والاکرام نے اتاری ہئے
اسی پاک و پاکیزہ کتاب میں فرمان خداوند ،درج ہئے جس نے میرے دین کو سنوارا میں اس کی دنیا اور دین دونو ں سنوار دوں گا ،
آپ سب نے بہت خوبصورت معلوماتی باتیں کھہں مجھے تو سمجھ نھیں آرھی کیا کہوں یہ بات درست ھے کہ کوئی غیر مسلم اگر کعبہ میں جانا چاھتا ھے اور وہ اسلام میں دلچسپی رھتا ھے تو اس کو آسانی سے بات سمجھ آجائے گی کہ وہاں جانے کہ کچھ اصول و احکام ھیں جو غیر مسلم پورے نھیں کرتے ھیں کیوں کہ یہ دینی معاملہ ھے اس میں کوئی مسلمان زاتی رائے دینے کا اہل نھیں ھے
بھائیوں اور بہنوں اسلام علیکم ورحمہ
میں معافی چاہتا ہوں کہ میں ادھر دیر سے آیا اور بہن نگہت کا پیغام پڑھا؟ میں خود ایک معمولی طالب علم ہو ں، کوشش کرونگا کہ جو لوگ مطمعن نہیں انہیں مطمعن کر سکوں ،
میں بھی اسی خیال کا حامی ہوں کہ علمی بحث میں جیسا کہ صفدر بھائی نے فرمایا کوئی حرج نہیں ہے اور اس کے لیئے دوسروں کی بات صبر اور تحمل سے سننا چاہیئے کیونکہ یہ بھی حسن ِ طلب ہے کہ اگر کوئی شخص جاننا چاہے تو وہ کوئی مسئلہ چھیڑ کر چپ ہو جاتا ہے؟ اب آئیے اس بات پر کہ جوکہ نادیہ صاحبہ نے لکھا ہےکہ ہر شخص قرآن پر پیدا ہوتا ہے تو پھر اس میں کیا قبا حت ہے کہ وہ اگر مسلمان نہیں بھی ہے ،مگر خدا کو مانتا توہےگاڈ یا کسی دوسرے نام سے یادکرتا ہے تو اسے روکنے والے ہم کون؟
آئیے ہم ہر ایک بات کا علاحدہ جائزہ لیتے ہیں؟
پہلی بات تو یہ ہے کہ جس آیت کاحوالہ دیا ہے اس کو پوری طرح یات انہوں نے پڑھا نہیں یا پھر یہاں نا مکمل پیش کیا کیونکہ اس میں جو لکھا ہے وہ یہ ہے کہ انسان اپنی فطرت پر پیدا ہوتا ہے اور اس کو اس کے ماںباپ عیسائی یا یہودی بنا دیتے ہیں“ اس میں اللہ سبحانہ تعالیٰ نے اشارہ اس طرف کیاہے کہ وحدانیت ہر شخص اپنی فطرت میں لیکر اس لیے پیدا ہوتا ہے کہ روزاول جو اس سے عہد لیا ہے گیا تھا کہ “ کیا میں تیرا رب نہیں ہوں“ تو اس نے اقرار کیا ہے کہ ہاں بے شک آپ میرے رب ہیں ۔ وہی تحت شعور میں چونکہ اس کی روح کی تخلیق کے ساتھ ساتھ ہے وہ بھولتا نہیں ؟ جبکہ ماں باپ اسے اپنے تحریف شدہ دین پر ڈالد یتے ہیں تو وہ گمراہ ہو جاتا ہے؟ اب ہم اس گمراہ شخص کو نہ مومن کہہ سکتے ہیں نہ مسلمان؟ اورا سےیہ چیز فائدہ نہیں پہنچا سکتی کہ وہ خدا کو مانتا ہے ،کیونکہ خدا کو تو منکر بھی مدر نیچر کے نام سے پکارتے ہیں۔ ۔ لیکن مسلمان ہو نے کا مطلب ہی یہ ہے کہ وہ اپنے تمام اختیارات سےدستبردار ہو کر اپنے گلے میں اللہ اور رسول (ص) کی غلامی کا طوق ڈال لے اسے اس میں سےکچھ چھوڑنے اور کچھ اختیار کر نے کا کوئی حق نہیں ہے ۔ مسلمان ہونے کے لیے ان سب چیزوں پر ایمان لا نا ضروری ہے جو کہ سورہ بقرہ کے آخری رکوع میں اللہ سبحانہ تعابیٰ نے تفصیل سے بتادی ہیں۔ لہذا صرف اللہ کو ماننے سے کوئی مسلمان نہیں ہوسکتابغیر رسول (ص) کومانے ۔ اب رہا یہ مسئلہ کے کوئی بادشاہ کیسے یہ پاندی لگا سکتا ہے کہ کون خانہ خدامیں داخل ہو گا اور کون نہیں ہوگا ؟ جہاں تک با دشاہت کا مسئلہ ہے وہ اسلامی طریقہ حکومت ہی نہیں ہے ۔ لیکن ہوتا یہ آیا ہے کہ جس کے ہاتھ میں ڈنڈا ہوا وہ بادشاہ بن بیٹھتا ہے؟
ورنہ مسلمانوں کا امیر تو عوام کو چننا ہےاس کے تقوے کی بنا پر؟
اب رہا داخلہ کا مسئلہ حرم میں غٰر مسلموں کے لیے؟ داخلہ کسی اور نے بند نہیں کیا بلکہ اللہ سبحانہ تعالیٰ نے خود بند کیا ہےاور جب یہ آیت نازل ہو ئی تو حضور (ص) نے جس ہستی کو اس اعلان کے لیے منتخب فرمایا وہ حضرت علی کرم اللہ وجہہ کی ذاتِ گرامی تھی ؟ جبکہ اس سےپہلے امیر حج کےطور پر حضرت ابو بکر (رض) جاچکے تھے لوگوں نے کہا کہ کسی قاصد کو بھیجدیجئے وہ اعلان کر دے گا؟ مگر حضور (ص) نے فرمایا کہ اس اعلان کے لیے وہی موزوں ترین شخص ہیں ۔ اور انہوں نے جاکر اعلان کیا کہ “ آئندہ سال سے کوئی غیر مسلم حج نہیں کر سکے گا اور جو حدود ِحرم میں رہ رہے ہیں وہ چار ماہ کے اندر یاتو دین قبول کر لیں یا پھر حدود حرم سےنکل جا ئیں ؟ لہذا داخلہ بند تو سورہ توبہ کی اس آیت کے تحت ہوا اور وہ آج تک نافذ ہے یہ کس انسان کی خواہش پر نہیں ہوا۔ جبکہ حدودِ حرم اور مناسک ہمیشہ سے تھے، جب سے کعبہ بنا وہ کسی نے بعد میں نہیں بنا ئے۔ جہاں نصِ قر آن ہو تو کسی کوبھی سرتابی کی مجال نہیں ؟ کیونکہ نصِ قرآن کی صورت ہمیں بات کرنے کی اجازت نہیں ہے ۔ لیکن آئیے پھر بھی ہم خود سمجھنے یا سمجھانے کے لیئے دیکھتے ہیں کہ آیت نے کافروں کو نجس کیوں قرار دیا ؟ یہاں پھر نکتہ یہ ہے کہ کوئی اچھا برا، پاک یا نجس اپنے اعمالوں سے بنتا ہے۔ اللہ صرف دوراستے جانتا ہے سراط مستقیم یا کفر، کفر کے معنی ہیں صراط مستقیم یا راہِ راست سے بھٹک جانے کے۔ اب اس پر آیئےکہ انہیں نجس کیوں قرار دیا گیا؟ اس لیے کہ انہوں نے ایک خدا کےبجا ئے خدا کے گھر میں بے حساب بت رکھدیئے ، جہاں ہمیشہ سے صرف ایک خدا کی عبادت ہوتی تھی؟ مناسک حج بھی حضرت ابراہیم سے وہی چلے آرہے تھے؟ مگر انہوں نے ننگا طواف کر نا شروع کر دیا ، اگر انہیں بھی وہا ں داخلے کی اجازت ہوتی تو وہ وہی کر تے جو باپ دادا کو دیکھ کر کرتے آرہے تھےوہ اللہ سبحانہ تعالیٰ کومنظور نہ تھا۔ مثال کےطور پر اس نے منہ قبلہ کی طرف کرنے کاحکم دیا ہوا تھا جب وہاں بھانت بھانت کے لوگ ہو تے تو کوئ پورب کو منہ کر تا کوئی پچھم کو ؟ تو جو تنظیمِ ِاسلامی ہے وہ پارہ پارہ ہی رہتی ؟ ااسی طرح کچھ ننگے طواف کررہے ہوتے ،کچھ انہیں دیکھ کر شرمارہے ہوتےِ۔ کچھ کہتے کہ ہم ایک خدا کی عبادت کر رہے ہیں۔ کچھ بتوں کو پوج رہے ہوتے ۔ کچھ قربانی بتوں کے قدموں میں کر رہے ہوتے ،کچھ قربان گاہ میں ؟ اس صورت ِ حال کو ختم کرنے کے لیے ان کا داخلہ اللہ کے حکم پر بند کر دیا گیا؟
جزاک اللہ شمس بھائی۔ بہت خوب
جزاک اللہ شمس بھائی ۔۔ آپ سوچ نہیں سکتے میں نے آپ کے وضاحتی بیان سے کیا کیا سیکھا ہے ۔ بے شک علم کی کوئی حد نہیں ۔۔ اللہ کریم اپ کی عمر اور علم میں برکت فرمائے اور اپ ہماری راہنمائی یونہی کرتے رہے ۔۔ الہی آمین
جزاک اللہ محترم شمس جیلانی صاحب
اللہ پاک مجھہ کم فہم اور کم علم کو آپ صاحبان علم سے سیکھنے کی توفیق عطا فرماۓ آمین ثم آمین
محترم شمس جیلانی صاحب
اس علمی گفتگو پر جزاک اللہ بے شک ” جہاں نصِ قر آن ہو تو کسی کوبھی سرتابی کی مجال نہیں”یہی ہمارا موقف تھا
میں اس علم افروز معلومات اور مکمل وضاحت پر آپ کا مشکور ہوں اور دعا گو ہوں کہ اللہ کریم آپ کے علم وفضل میں اضافہ فرمائے اور آپ اسی طرح ہماری رہنمائی فرماتے رہیں آمین بحرمۃ سید المرسلیں صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم
اسلام علیکم ساتھیو
سلامت رہئے شمس بھائی
یہ بات حق ہے کہ ہم علم جب ہی حاصل کر پاتے ہیں جب ہمارے ذہنوں کے شکوک و شبھات نکل جائیں ۔ محترم شمس بھائی کے مدلل جواب کے بعد کوئی گنجائش نہیں رہ جاتی ۔
یہاں میں بھی ایک بات کہنا چاہونگی کہ اکثر لوگ اسے سعودی حکومت کی سختی سمجھتے ہیں یہ سعودی حکومت یا اسکے فرمانرواؤں کی بات نہیں ہے یہ اللہ کا حکم ہے جو بڑے کھلے اور واضح احکام کی صورت میں سورۃ توبہ میں موجود ہے ۔اس لئے اس بات کو بھی ذہنوں سے نکال دینا چاہئے کہ یہ کسی حکومت کا کام ہے ۔یہ اللہ کا حکم ہے اور ماننا ہر مسلمان پر لازم ۔
ہماری دعا ہے کہ اللہ ہمیں علم کی روشنی سے مالا مال کرے آمین
عالم آرا
اسّلام علیکم
سبحان اللہ ،ماشاللہ ،جزاک اللہ
صحیح مقولہ ہئے دیر آئد درست آئد،
،شمس بھیّا ،میں بھی آپ کی تحریر کے انتظار میں تھی ،آپ کی مدلّل تحریر روح دل اور آنکھوں کو جلا دے دیتی ہئےاللہ تعالٰی آپ کو طول عمرصحت وتندرستی کے ساتھ عطا کرے آمین
دعاگو زائرہ بجّو
بہنوں اور بھاءیوں۔بہت بہت شکریہ جس طرح آپ لوگو ں نےمجھے سراہا، تعریف اور توصیف سے نوازا ، میں خود کو اس کا مستحق نہیں سمجھتا؟کیونکہ علم اس کا ہے جس کو وہ عطا کرے لہذتعریف کا مستحق بھی وہی ہے جو آگہی عطا فرماتا ہے۔ مجھے جب بہن نگہت کی ای میل ملی تو دعوتوں کی وجہ سے دوراتوں کا جاگا ہوا اور تھکن سے چور چورتھا خود میں کچھ لکھنے کی صلاحیت نہیں پارہاتھا، مگر فرض پکار رہاتھا بس اللہ سے دعا کی اور لکھنا شروع کردیا اس کاشکر ہے کہ میری محنت راءیگاں نہیں گءی۔ اور اس نے آپ لوگوں کی تشفی فرماءی۔ سب مل کر دعا فرماءیں کہ وہ میری رہبری فرماتا رہے۔ آمین
اللہ پاک آپکو ایسی پرسکون زندگی عطا فرماۓ جس میں کسی طرح کی تھکن اور کوفت کا دور دور تک گذر نہ ھو
آپ کی تحریروں سے ھم جیسے طالب علموں کی تسلی و تشفی ھوتی ھے
آپ علم و فن کا آبشار ھیں اور ھم انھی شفاف اور پاکیزہ آبشاروں سے اپنی علمی پیاس بھجھاتے ھیں آپ کی علمی ادبی قلمی راہ نمائ بہت بڑي نعمت ھے اللہ پاک آپکو طویل العمری اور صحت و تندرستی عطا فرماۓ آمین ثم آمین
اللہ پاک ھمشیہ آپکی رھبری اور راہ نمائ فرماۓ آمین
خانہء خدا پر بحث ناممکن ہے۔ میں یہ ضرور جاننا چاہونگا کہ وہ کون کون سے مذاہب اور مسالک ہیں جو اپنی عبادت گاہوں میں دوسروں کو آنے سے روکتے ہیں؟
ایک دو نہیں کئ ایسے مذاہب ہیں جو اپنی عبدت گاہوں میں دوسرے مذہب کے افراد کا داخلہ قطعناً پسند نہیں کرتے ہیں اور نا ہی انہیں عبادت گاہوں میں داخلے کی اجازت دیتے ہیں ،مثلاً آغا خانی اور بہائ ،قادیانی یہ میری معلوما ت ہیں ،مکمّل تفصیل ادیان عالم کی کسی کتاب سے مل سکتی ہئے
اسلام علیکم ساتھیو
میں زائرہ بہن کی بات سے اتفاق کرتی ہوں ۔ میرا خیال ہے بات ہے پاک اور نجس کی ۔اور شاید عام مسجد میں اگر کوئی غیر مزہب چلا جائے تو کوئی بات نہیں لیکن اللہ نے اپنے گھر میں نجس لوگوں کی پابندی خود لگائی ہے ۔
اللہ ہمارے علم میں اضافہ فرمائے آمین
عالم آرا
جزاک اللہ عرصہ پہلے یہ گرو پ نظرسےگزرہ تھا مگرپھر کوشش کےباوجود نہیں ملا مگرشآید اللہ کوہمارے اوپر رحم آگیا اور آج پھرہم یہاں ہیں