پاکستان کے بیورو چیف -عالمی اخباراور مشہور کالم نگار بھائی امحمد احمد ترازی نے کراچی سے خبر دی ہے کہ عالمی اخبار اور دیگر قومی اخباروں کے معروف کالم نویس اور نعت گو شاعر محمداعظم عظیم اعظم اور پروفیسر شبیراحمد خورشید کی اپنے اہل خانہ کے ہمراہ عمرے پر ستائیس مارچ کو روانہ ہو رہے ہیں ۔
احمد بھائی مزید لکھتے ہیں ۔۔۔۔
ہر مسلمان کے دل میں سوئے حرم کے سفر کی تڑپ موجزن رہتی ہے،
وہ حرم شریف پہ اپنی جبین نیاز جھکانے
اور
دل و جاں نثار کرنے کی چاہ رکھتا ہے،
ایک مسلمان اِس آرزو میں بے قرار رہتا ہے کہ کاش اِذن سفر ملے
اور
وہ اِن مقدس مقامات پر حاضر ہوجائے،
بیت اللہ وحرم پاک کی زیارت کرے،
مقام ابراہیم پر نوافل ادا کرے،آب زم زم پیئے ،
صفا و مروا کی سعی کرے،
کعبۃ اللہ کی چوکھٹ پہ دست بستہ حال دل سنائے،
اپنی کوتاہیوں، سیاہ کاریوں اور گناہوں کا اعتراف کرے
اور
اُس کی رحمت و بخشش کا سزاوار ٹھہرے۔
پھر شہر نبی کی جلوہ سامانیوں سے اپنے قلب ونظر کو معطر کرے،
مسجد نبوی کے درودیوار کو نگاہوں سے بوسہ دے،
مدینے کے گلی کوچوں کو دیکھے،
چشم تصور میں وہ منظر لائے جب دوعالم کے سردار خاتم النبین صلی اللہ علیہ وسلم صحابہ کرام کے جھرمٹ میں یہاں جلوہ افروز ہوا کرتے۔۔
در رسول صلی اللہ علیہ وسلم پر دنیا ومافیا سے بے نیاز ہدیہ صلوٰۃ و سلام پیش کرے
اور آپ صلی اللہ علیہ وسلم کے دامن رحمت سے وابستہ ہوکر دونوں جہاں کے خزانے سمیٹے۔
آج نجانے کتنے مسلمان ہیں،جو اِس آرزو میں ترپٹتے رہتے ہیں
اور
” اِس آس پر جیتے ہیں کہ کہدے یہ کوئی آکر،چل تجھ کو مدینے میں سرکار بلاتے ہیں“
اور
کتنے ایسے ہیں جن کی مراد دل برآتی ہے
اور
انہیں اِذن باریابی مل جاتا ہے،
ہمارے محترم دوست نعت گو شاعر اور کالم نویس عالمی اخبار” محمداعظم عظیم اعظم ہمراہ اپنی زوجہ محترمہ ،اکلوتے بیٹے محمد سمیعد اعظم اور ان کے بہنوئی کالم نویس عالمی اخبار پروفیسر ڈاکٹر شبیراحمد خورشید بمعہ اہلیہ بھی انہی لوگوں میں سے ہیں ،” آیا ہے بلاوا جنھیں دربار نبی سے ۔“
یقیناً
یہ بڑے کرم کے ہیں فیصلے
یہ بڑے نصیب کی بات ہے
چنانچہ ستائیس (27)مارچ کوجناب اعظم عظیم اعظم اور پروفیسر ڈاکٹر شبیر احمد خورشید بمعہ اپنی فیملی عمرے کی سعادت کیلئے روانہ ہورہے ہیں۔
ہم دلی مبارکباد کے ساتھ ربّ کریم کی بارگاہ میں دعا گو ہیں وہ ان احباب کے زیارت و عمرے کے اِس مقدس سفر کو اپنی بارگاہ میں قبول ومنظور فرمائے۔
اورہم سب کو بھی اپنی اور اپنے محبوب صلی اللہ علیہ وسلم کی بارگاہ اقدس میں حاضر ہونے کی توفیق رفیق عطا فرمائے ۔
آمین بحرمة سیّدالمرسلیٰن صلی اللہ علیہ وسلم
محمداحمد ترازی

مبارک ہو بہت بہت مبارک ہو
اللہ کریم
اعظم بھائی
اور
پروفیسر صاحب
کے
اس سفر عمرہ وزیارت
کو
اپنی بارگاہ میں قبول فرمائے
اور
اسے توشہ آخرت بنائے آمین
اس در کی حضوری ہی عصیاں کی دور ٹھہری
ہے در معاصی کا طیبہ ہی شفا خانہ
اعظم بھائی اور خؤرشید بھائی آپ کو یہ متبرک سفر بہت بہت مبارک ہو ۔۔ اللہ کریم اپ کی اس کوشش کو قبول فرمائے آمین ۔۔ اور ہم سب کر فردا فردا اپنی دعاؤں میں یاد رکھئے گا ۔۔ پاکستان کی گردشیں ختم ہوں یہ ضرور نبی جی سے کہیئے گا ۔۔ اور اور یہ بھی کہ یہ سعادت ہم سب کے نصیب میں ضرور لکھ دیں ۔۔ الہی آمین
میری جانب سے سوئے حرم جانے وا لے مسافروں کو یہ سفر بہت بہت مبارک ہو ،
اپنی دعاؤں میں ہم بے وطنو ں کو ضرور یاد رکھئے گا اور حاضری میں ہمارا عاجزانہ سلام بھی
اللہ تعالٰی اپنی برکتوں اور رحمتوں کا گھنا سائبان آپ کے سروں پر قائم رکھّے آمین ،الٰہی آمین
دعاگو زائرہ بجّو
ایڈمنٹن
کینیڈا
میں بھی آمین کہتا ہوں
اعظم بھائی اور خؤرشید بھائی آپ کو یہ متبرک سفر بہت بہت مبارک ہو
ھم گناہ گاروں کا سلام بھی محسنِ اسلام کی خدمت میں پیش کردیجیے گا اور ھماری بھی حاضری کا ازن کی بھی دعا فرمائیے گا
اللہ پاک آپ کے حجازِ مقدس کا سفر اور سعی قبول فرمائے آمین
جب مدینے کا مسافر کوئی پا جاتا ہوں
حسرت آتی ہے یہ پہنچا میں رہا جاتا ہوں
اس در کی حضوری ہی عصیاں کی دور ٹھہری
ہے در معاصی کا طیبہ ہی شفا خانہ
جزاک اللہ ،اللہ تعالی سب کو بہترین جزا عطا فرمائے
میں بھائی احمد ترازی،باجی نگہت نسیم،سیدہ زائرہ عابدی جناب محترم شمس جیلانی بھائی جعفر حسین اور جناب صفدر ہمدانی صاحب کو تہہ دل سے مشکور ہوں اور اللہ تعالی سے دعا گو ہوں کہ ان تمام احباب کی دعاؤں میرے میرے اہل خانہ اور پروفیسر شبیراحمد خورشید اور میری بڑی بہن کے حق میں قبول و منظور فرمائے اور ان تمام احباب کو بہتر سے بہتر جزاء عطا فرمائے اور اس سفر مبارک مجھ سمیت تمام احباب کیلئے توشہ آخرت بنائے میں انشاء اللہ اپنی دعاؤں میں سب کو یاد رکھوں گا اور آپ سب کا سلام بھی بارگاہ رسالت صلی اللہ علیہ وسلم میں عرض کروں اور ان متبرک مقام پر آپ سب کیلئے دعا کروں کہ رب کریم یہ سعادت کی گھڑیاں آپ سب کے نصیب میں لکھ دے اور اس مبارک لمحات سے آپ سب بھی اپنی روح کو سیراب کریں آمین
جزاک اللہ ،اللہ تعالی سب کو بہترین جزا عطا فرمائے
جزا ک اللہ ان دونوں کو مبارک ھو اللہ ان کی عبادات کو قبول فرمائے آمین
میرے عزيز دینی بھائ اللہ پاک نے آپ کو یہ سعادت بخشی ھے کہ آپ مکہ المشرفہ اور مدینہ المنورہ جیسی بابرکت اور مقدس جگہوں پر جانے کا اذن ملا ھے
اللہ پاک آپ کے اس سفر آسان اور آپکی اور آپ کے ھمسفروں کی آپکے اھل خانہ کی تمام تر عبادات کو مناجاب کو قلبی روحانی اور جسدی کاوشوں کو قبول فرماۓ اور آپ سب کو اپنے حفظ وامان میں رکھے آمین ثم آمین
تمام اماکن مبارکہ کی زیارت اور پھر تاعمر ان کو تصویر بنا کر آپکی بصارت و بصیرت کو پرنور کردے آمین ثم آمین
محمد اعظم عظیم بھائ آپ کو بہت بہت بہت مبارک ھو
بس یہ کسی بھی مسلمان کی سب سے بڑي خواھش ھوتی ھے اور جب پوری ھوتی تو لگتا ھے کہ قدم کسی اور ستارے یا سیارے پر ھیں
میں بھی ان خوبصورت سطور کو مکرر کررھی ھوں
کہ احمد بھائ کی تحریر تو دل پر نفقش ھوتی ھے
اللہ پاک آپ کو سلامت رکھے آمین ثم آمین
احمد بھائی مزید لکھتے ہیں ۔۔۔۔
ہر مسلمان کے دل میں سوئے حرم کے سفر کی تڑپ موجزن رہتی ہے،
وہ حرم شریف پہ اپنی جبین نیاز جھکانے
اور
دل و جاں نثار کرنے کی چاہ رکھتا ہے،
ایک مسلمان اِس آرزو میں بے قرار رہتا ہے کہ کاش اِذن سفر ملے
اور
وہ اِن مقدس مقامات پر حاضر ہوجائے،
بیت اللہ وحرم پاک کی زیارت کرے،
مقام ابراہیم پر نوافل ادا کرے،آب زم زم پیئے ،
صفا و مروا کی سعی کرے،
کعبۃ اللہ کی چوکھٹ پہ دست بستہ حال دل سنائے،
اپنی کوتاہیوں، سیاہ کاریوں اور گناہوں کا اعتراف کرے
اور
اُس کی رحمت و بخشش کا سزاوار ٹھہرے۔
پھر شہر نبی کی جلوہ سامانیوں سے اپنے قلب ونظر کو معطر کرے،
مسجد نبوی کے درودیوار کو نگاہوں سے بوسہ دے،
مدینے کے گلی کوچوں کو دیکھے،
چشم تصور میں وہ منظر لائے جب دوعالم کے سردار خاتم النبین صلی اللہ علیہ وسلم صحابہ کرام کے جھرمٹ میں یہاں جلوہ افروز ہوا کرتے۔۔
در رسول صلی اللہ علیہ وسلم پر دنیا ومافیا سے بے نیاز ہدیہ صلوٰۃ و سلام پیش کرے
اور آپ صلی اللہ علیہ وسلم کے دامن رحمت سے وابستہ ہوکر دونوں جہاں کے خزانے سمیٹے۔
آج نجانے کتنے مسلمان ہیں،جو اِس آرزو میں ترپٹتے رہتے ہیں
اور
” اِس آس پر جیتے ہیں کہ کہدے یہ کوئی آکر،چل تجھ کو مدینے میں سرکار بلاتے ہیں“
اور
کتنے ایسے ہیں جن کی مراد دل برآتی ہے
اور
انہیں اِذن باریابی مل جاتا ہے،
طالب دعا
المتاس دعا
مجھے یاد رکھیے گا
ھم کو بھی وھاں جانے کا اذن ملے
ھم وھاں باربار جايئں
اور پھر وھاں سے کھبی واپس نہ آيئں
بہت بہت بہت مبارک ھو میرے بھائ