: سزاۓ موت سب سے بدترین سزاء کہ اس کے بعد توبہ اور اصلاح کا دروازہ بند ھوجاتا ھے Capital punishment

سزائے موت
کسی بھی شخص پر عدالتی طور پر سنگین جرم ثابت ہونے پر دی جانے والی ہلاکت یا قتل کی سزا ہے۔
قتل یا سزائے موت ماضی میں تقریباً ہر معاشرے میں مشق کی جاتی رہی ہے، فی الحال صرف 58 ممالک میں یہ سزا قانونی طور پر فعال ہے جبکہ 95 ممالک میں اس سزا پر قانونی طور پر پابندی عائد کی جا چکی ہے۔ دنیا کے باقی ممالک میں پچھلے دس سال میں کسی کو بھی موت کی سزا نہیں سنائی گئی ہے اور وہاں صرف مخصوص حالات، جیسے جنگی جرائم کی پاداش میں ہی سزائے موت دی جا سکتی ہے
یہ مختلف ممالک اور ریاستوں میں سرگرم اور متنازعہ معاملہ رہا ہے ، اور اس بارے مختلف معاشروں میں سیاسی اور تہذیبی بنیادوں پر متنوع رائے پائی جاتی ہے۔ یورپی یونین میں سزائے موت پر “بنیادی حقوق کے چارٹر“ کے مطابق پابندی عائد ہے۔
گو کہ اس وقت دنیا کے زیادہ ممالک سزائے موت کو ترک کر چکے ہیں لیکن ایمنسٹی انٹرنیشنل کا کہنا ہے کہ ابھی بھی دنیا کی تقریباً 60 فیصد آبادی ایسے ممالک سے تعلق رکھتی ہے جہاں سزائے موت کو تاحال قانونی حیثیت حاصل ہے۔ ان ممالک میں زیادہ گنجان آباد ممالک جیسے ریاست ہائے متحدہ امریکہ، عوامی جمہوریہ چین، بھارت اور انڈونیشیا شامل ھے

جنگ عظیم دوئم کے بعد سے دنیا بھر میں سزائے موت پر پابندی کا رجحان دیکھا گیا ہے۔ 1977ء میں 16 ممالک نے سزائے موت پر پابندی لگا دی۔ 2010ء میں ایمنسٹی انٹرنیشنل کی جانب سے شائع ہونے والی معلومات کے مطابق، مجموعی طور پر 95 ممالک نے اب تک سزائے موت پر پابندی عائد کی ہے، 9 ممالک نے غیر معمولی حالات کے علاوہ اس سزا پر پابندی جبکہ 35 ممالک نے سزائے موت کا قانون ہونے کے باوجود پچھلے دس سال میں اسے استعمال نہیں کیا ہے، اور ان ممالک میں یہ قانون خاتمے کی جانب گامزن ہے۔ 58 ممالک ایسے پائے گئے ہیں جہاں سزائے موت کو قانونی حیثیت حاصل ہے اور یہاں اس سزا پر عمل درآمد بھی کیا جاتا ہے۔[5]
ایمنسٹی انٹرنیشنل کے مطابق 2009ء میں دنیا کے 18 ممالک میں تقریباً 714 افراد کو سزائے موت دی گئی۔ اس کے علاوہ کئی ممالک ایسے ہیں جو سزائے موت پر عمل درآمد بارے معلومات فراہم نہیں کرتے، ان میں عوامی جمہوریہ چین سر فہرست ہے جہاں خیال کیا جاتا ہے کہ ہر سال سینکڑوں افراد کو سزائے موت دی جاتی ہے۔ 2010ء کی اول سہ ماہی تک دنیا بھر میں 17000 افراد کو سزائے موت سنائی جا چکی تھی

ملک 2009ء میں دی گئیں سزائے اموات
1 چین کا پرچم چین عوامی جمہوریہ چین سرکاری طور پر دستیاب نہیں۔[7][8]

کم از کم 1700 (ایک اندازہ), 10000 افراد ہر سال۔ [9]
2 ایران کا پرچم ایران ایران کم از کم 388
3 عراق کا پرچم عراق عراق کم از کم 120
4 سعودی عرب کا پرچم سعودی عرب سعودی عرب کم از کم 69
5 امریکہ کا پرچم امریکہ ریاست ہائے متحدہ امریکہ 52
6 یمن کا پرچم یمن یمن کم از کم 30
7 سوڈان کا پرچم سوڈان سوڈان کم از کم 9
8 ویتنام کا پرچم ویتنام ویتنام کم از کم 9
9 شام کا پرچم شام شام کم از کم 8
10 جاپان کا پرچم جاپان جاپان 7
11 مصر کا پرچم مصر مصر کم از کم 5
12 لیبیا کا پرچم لیبیا لیبیا کم از کم 4
13 بنگلہ دیش کا پرچم بنگلہ دیش بنگلہ دیش 3
14 تھائی لینڈ کا پرچم تھائی لینڈ تھائی لینڈ 2
15 سنگاپور کا پرچم سنگاپور سنگاپور کم از کم 1
16 ملائشیا کا پرچم ملائشیا ملائشیا سرکاری طور پر میسر نہیں
18 شمالی کوریا کا پرچم شمالی کوریا شمالی کوریا سرکاری طور پر میسر نہیں
طریقے

سزائے موت پانے والے مجرم کو ہلاک کرنے کے لیے مختلف طریقے استعمال کیے جاتے ہیں۔ ان طریقوں میں برقی کرسی، گولی باری، سنگ سار، گھٹن، پھانسی اور مہلک زہریلے ٹیکوں کو استعمال کیا جاتا ہے۔

کویت میں آخری بار 2007 میں کسی کو پھانسی کی سزا سنائ گی تھی اسکے بعد گذشتہ پیرکو 3 افراد کو پھانسی کی سزا سنا‎ئ گی اور اس پر عمل درآمد بھی ھوا ھے
میں ھر روز ھی اخبار ارت میںایسی عبرت انگیز خبریں پڑھتی ھوں اور پھر بھول جاتی ھوں
مگر کسی واقعے میں اگر پاکستان یا کسی پاکستانی کا نام آتا ھے تو مجھے بہت ھی تکلیف ھوتی ھے اور میں کافی دیر بے چین رھتی ھوں اور وہ خبر کافی دیر مجھے ھراس کرتی ھے
مجھے تو جہاں بھی کسی پاکستانی کا نام کسی عبرت انگیز واقعے میں ملوث نظرآتا ھے
مجھے ندامت بھی ھوتی ھے
کویت میں پیر کے دن جن 3 افراد کو پھانسی دی گی ان میں ایک پاکستانی میرا ھم وطن بھی شامل تھا
یقینا اس پاکستانی کو علم نیہں ھوگا کا اسکے پاس ڈرگس ھے
وہ کوئ محنت کش ھوگا
یا ھوسکتا ھے کہ وہ پاکستانی نہ ھو
کسی اور قوم و قبلیے سے تعلق رکھتا ھو
مگر جب میں نے آخبار میں پڑھا کہ پیر کے دن 10بجے پاکستانی کو پھانسی کی سزا دی جاۓ گی تو میرا دل بہت دکھا
پھانسی کی سزا پانے والے اس مجرم کا دل بھی رویا ھوگا
اس کو بھی اس رات نیند نیہں آئ ھوگی
اس کو بھی اس موت کی تمنا نیہں رھی ھوگی
اسکو بھی موت کا خوف رھا ھوگا
اسکو بھی بیوی بچوں خاندان کا خیال آیا ھوگا اور وہ رات دیر گیۓ انکی تصویروں سے بات کرتا رھا ھوگا

یوں تو ھر سزآ کا مقصد مجرم یا ملزم کی اصلاح ھوتا ھے مگر پھانسی کے بعد تو جیسے صرف جلے ھوۓ خیموں کی راکھہ ھی باقی رھتی ھے
پھانسی کی سزا مجھے بہت بری
لگتی ھے
مجھے سزاۓ موت کا سن کر عجیب سا لگتا ھے
کیونکہ اس کے بعد
تو نہ انسان رھتا ھے اور نہ اس بات کا کوئ امکان واحتمال رھتا ھے کہ وہ پھر وھی جرم کریگا
پھانسی کی سزاپانے والے ان تینوں لوگوں سے آخری خواھش کا پوچھا گیا تو
ان میں ایک سعودی باشندہ بھی شامل تھا
اسکی آخری خواھش بڑی عجیب تھی
کہ اس کی آخری خواھش تھی سگریٹ پینا
اخبارات میں لکھا تھا
کہ اس نے پھانسی کے پھندے پر جانے سے پہلے بڑے نڈر اور بے باک انداز میں سگریٹ پی اور بڑے بہادرانہ انداز میں پھانسی کے تختے کی طرف گیا
مجھے اس پاکستانی کا بھی خیال آرھا ھے جس کو پھانسی دی گی تو اسکی گردن ھی جسم سے جدا ھوگی تھی
یا اللہ کسی بھی غریب الدیار کو اسی عبرت انگیز موت سے محفوظ رکھنا
خاص کر میرے ھم وطنوں کو نیکی اور سچائ کی توفیق عطا فرماۓ تاکہ ملک کی بدنامی نہ ھو
حرام کے چار پیسے کے بجاۓ اندھیری قبر اور عبرت ناک و المناک موت

9 thoughts on “: سزاۓ موت سب سے بدترین سزاء کہ اس کے بعد توبہ اور اصلاح کا دروازہ بند ھوجاتا ھے Capital punishment”

  1. سزائیں انکے مرتکب اشخاص سے زیادہ معاشرہ کی اصلاح کیلئے دی جاتی ہیں۔ میرا ذاتی خیال یہ ہے کہ سزائے موت قتل، ریپ وغیرہ جیسے جائم پر ضرور ہونی چاہئیں لیکن جرم کے ثابت ہوجانے پر اور جیوری یا ججوں کے مکمل اتفاق پر ہونی چاہئیں۔ بھٹو کے معاملہ میں نسیم شاہ نے لکھا ہے کہ انکی کسی بات پر ہمیں غصہ آگیا تھا اسلئے ہم نے اُنہیں سزائے موت دی۔ جب تین جج اسکے خلاف تھے تو یہ پھانسی غلط تھی ۔ اگر صرف ایک جج بھی غلط ہوتا تو بھی پھانسی نہیں ہونی چاہئے تھی۔

  2. اسلام علیکم ساتھیو
    خوش رہئے بہن شاھین حیدر رضوی
    پیاری بہن میں آپ سے بالکل متفق ہوں ۔واقعئی میرا بھی یہ ہی حال ہے کہ جب پاکستان کا نام کسی برائی میں آتا ہے تو دل کو شدید رنج میں مبتلا کردیتا ہے ۔اور شاید ہر محب وطن پاکستانی کا یہ ہی حال ہوتا ہے۔
    آپ نے بلاگ کے زریعے جو معلومات دیں ان کے لئے بہت شکریہ کہ واقعئی بعض باتیں ایسی ہوتی ہیں جن پر توجہ بھی نہیں جاتی ۔سخت سزائیں ہیں اسی لئے کہ ان سے عبرت پکڑی جائے لیکن اب کوئی عبرت نہیں پکڑتا بلکہ اب ہر بات کو ہنسی میں اڑا دیا جاتا ہے جو ہمارے دلوں کی سختی اور بے راہ روی کا موجب بن رہی ہیں ۔بس علم ضروری ہے ۔ وہ علم جو نافع ہو ۔

    یا اللہ کسی بھی غریب الدیار کو اسی عبرت انگیز موت سے محفوظ رکھنا
    خاص کر میرے ھم وطنوں کو نیکی اور سچائ کی توفیق عطا فرماۓ تاکہ ملک کی بدنامی نہ ھو
    حرام کے چار پیسے کے بجاۓ اندھیری قبر اور عبرت ناک و المناک موت ۔

    عالم آرا

  3. (Allah kee madad sy )

    Koun laay ga, kis sy mangain gay
    ab koun sahra banain ga …..

    Humain iss mulk ki kee taqdeer ko
    in choron ky hathon sy nikalna hoga

    Ju loog humain bemol bachty hain
    unko bhari mefil main yeh btana hoga
    khud ko bemol biq jany sy buchana hoga

    Hasti iss mulk kee hai Pehchan humari
    iss mulk ko tootny sy buchana hoga

    Maan behan ke hifazat py mamor hain ju hath
    un hathn ko mazboot aur dushman ko jatana hoga

    Qafilay humary hee loty gay hain aksar
    aab humain hee apni hifazat py aana hoga

    Dosron py taqaful sy kuch nhn banta
    pus khud hum ko iss zameen ko zarkhais bnana hoga

    Khoon har road py her morr py behta hai humara
    humain khud apni hee qemat ko bharana hoga

    Jaagna hoga neend e ghafil sy humain
    warna mit jana humara hee muqadar hoga

    Khud ko muslim hee kahain aur wafa shiar na hn
    aise her bimari sy khud ko buchana hoga

    hum ko aik hoky Saf e dushmana sy larna hoga
    hum aaj bhi na jagy tu kal madfan humara hoga

    Khud ehtisabi ke rawish ko apnaoo doston
    ab khud ko aur phir nizam ko badlna hoga

    Watan ke jism per choot hum ny hee tu dee hai
    ab marham e wafa, Traqi e hal sy buchana hoga

    iss murda jism ko nochny ko hain gidh qareeb
    humain khud apny pairon py khara hona hoga

    Aao mila lain hath sabhi is tabdeli ky lia,
    ky hath humaray hoon gay faisla humara hoga

    Gar chalay rawish apni purani hee hum ab ke bar
    afsoos ky zamanay main na nishan na phir humara hoga

    http://www.youtube.com/watch?v=Fq9GhtapB4M

  4. بہت شکریہ میری اچھی بہن عالم آراء آپکی قیمتی آراء کا بہت شکریہ
    اتفاق کی بات ھے کہ آج 4 اپریل ھے اور آج ذوالفقعار علی بھٹو کی برسی کا دن بھی ھے
    اور بھٹو صاحب کو بھی پھانسی دی گی تھی
    آیئۓ بھٹو صاحب کے بارے میں بات کرتے ھیں کہ ھماری سیاست پر انکی شخصیت نے گہرے نقش چھوڑے ھیں
    انکی شخصیت میں بڑی کشش تھی اور ایک رمانہ انکی شخصیت سے متاثر تھا
    5 جنوری 1928 ء کو لاڑکانہ میں سرشاہ نواز بھٹو کے ہاں پیدا ہونیوالے ذوالفقار علی بھٹو تینوں بھائیوں میں سب سے چھوٹے تھے۔ ذوالفقار علی بھٹو نے ابتدائی تعلیم بمبئی کے کیتھڈرل اور جان کونن سکول سے حاصل کی ۔ گھر والوں نے ان کی پہلی شادی ابتدائی عمر ہی میں شیرین امیر بیگم نامی خاتون سے کردی تھی۔ جن سے انہوں نے جلد ہی علیحدگی اختیار کرلی اور اعلیٰ تعلیم کیلئے 1947ء میں امریکہ چلے گئے جہاں انہوں نے کیلی فورنیا یونیورسٹی بریکلے سے سیاسیات کے مضمون میں ماسٹر ڈگری حاصل کی۔ بعد ازاں 1950 میں آکسفورڈ لا کالج برطانیہ میں داخلہ لیا اور 1953 ء میں وہاں سے لاء کی ڈگری حاصل کی۔ تعلیم سے فراغت کے بعد وہ کچھ وقت تک سندھ مسلم لا ء کالج میں قانون کے لیکچرار رہے اوربعد ازاں کراچی میں کچھ عرصے کیلئے وکالت کی پریکٹس بھی کی ۔ 1951ء میں ان کو پاکستان کی جانب سے اقوام متحدہ جانے والے ایک نمائندہ وفد میں پاکستان کے سب سے کم عمر ترین مندوب کی حیثیت سے شرکت کا موقع ملا۔ جہاںانہوں نے 25 اکتوبر 1957ء کو اقوام متحدہ سے خطاب کیا۔اکتوبر 1958 میں ایوبی مارشل لاء کے نفاذ کے بعد ان کو پہلی دفعہ سیاست میں براہ راست حصہ لینے کا موقع ملا۔ شہید ذوالفقعار علی بھٹو نے

    توانائی کے وزیر کی حیثیت سے کیا ۔اسوقت ان کی عمر محض 30 سال تھی۔ بعد میں ان کو کامرس ، اطلاعات ونشریات اور صنعتوں کی وزارتیں بھی دی گئیں۔ان کی ہمہ جہت شخصیت اور جرأت مندانہ موقف کی وجہ سے ان کو 1962 ء میں وزیر خارجہ کے منصب پر فائز کیا گیا۔ ان کوپاک چین دوستی مین نمایاںاور گر م جوش کردار ادا کرنے ہی کیوجہ سے چین کا بہترین دوست ہونے کا منفرد اعزا ز بھی ملا۔ 2 مارچ 1962ء کو پاکستان اور چین کے درمیان طے پانے والے سرحدی معاہدے کیوجہ سے بھی اگر ایک طرف ان کو چینیوں کے دل میں گھر کرنے کا موقع ملا تو دوسری طرف ا س معاہدے سے پاکستان اور چین کے تعلقات کو ایک نئی جہت بھی ملی ۔

    ذوالفقار علی بھٹو کی کاوشوں سے چین کے ساتھ طے پانے والے اس معاعدے پر اگر ایک طرف بھارت چیں بہ جبیں ہوا تو دوسری طرف سامراجی قوتیں بالخصوص امریکہ اور روس اس معاہدے پر خوش نہیں تھے بلکہ یہی وہ ٹرننگ پوائنٹ تھاجسکی بعدازاں پاکستان کو 1965 اور 1971ء کی جنگوں میں بھاری قیمت چکانی پڑی۔جب ان کے جنرل ایوب خان کیساتھ معاہدہ تاشقند پر اختلافات پیدا ہوئے تومعاہدہ تاشقند پر دستخط کا انتظار کئے بغیر وطن واپس لوٹ آئے۔تاشقند سے واپسی پرانہوں نے وزارت سے استعفیٰ دیکر تاشقند معاہدے کے متعلق قوم کو مختلف فورمز اور پروگرامات کے ذریعے اسکے مضمرات سے آگاہ کیا ۔حکومت سے استعفیٰ کے بعدانہوں نے پورے ملک کا طوفانی دور ہ کیا۔ عوام کی زبردست پذیرائی کو دیکھتے ہوئے انہوںنے اپنی سیاسی جماعت بنانے کا فیصلہ کیا۔ اسطرح انہوں نے 30 نومبر 1967ء کو پاکستان پیپلز پارٹی کی بنیاد رکھی۔ اسلام ہمارا دین ہے ، جمہوریت ہماری سیاست ہے اور سوشلزم ہماری معیشت ہے کے علاوہ انہوں نے پاکستا نی عوام کو طاقت کاسرچشمہ قرار دیکر پورے ملک میں انقلابی جدوجہد کے ایک نئے دور کا آغاز کیا ۔

  5. پیپلز پارٹی نے 1970ء کے الیکشن میں ذوالفقار علی بھٹو کی قیادت میں روٹی ، کپڑا اور مکان کے منشور پر الیکشن میں حصہ لیا۔ مغربی پاکستان سے پیپلز پارٹی سب سے بڑی پارٹی بن کر ا بھری اسطرح محض تین سال کے قلیل عرصے میں پیپلز پارٹی نے ذوالفقار علی بھٹو کی قیادت میں ایک بہت بڑی کا میابی حاصل کی ۔ جنرل یحییٰ خان کو فارغ کرکے انہوں نے بحیثیت چیف مارشل لاء ایڈ منسٹریٹر اور بحیثیت صدر پاکستان عنان حکومت خود سنبھالی ۔اور 20 دسمبر 1971ء سے 13 اگست 1973ء تک صدر پاکستان کے منصب پر فائز رہے۔ 1973ء کا متفقہ آئین منظر عام پر آنے کے بعد انہوں نے عہدہ صدارت چھوڑ کر 14 اگست 1973ء کو وزیر اعظم کی حیثیت سے حکومتی اختیارات سنبھالے۔ 1976ء میں آپ نے جنرل ضیاء الحق کو چیف آف آرمی سٹاف بنا یا تو ہر سطح پر اس فیصلے پر تنقید کیگئی لیکن آپ اپنے فیصلے پر قائم رہے۔ جنرل ضیاء الحق نے بعدازاں 5 جولائی 1977ء کو ملک میں تیسرا مارشل لاء نافذ کرکے ذوالفقار علی بھٹو کو جیل میں ڈال کر ان پر اقدام قتل کا مقدمہ دائر کر دیا۔ جسکے نتیجے میں آپ کو 4 اپریل 1979 کو پھانسی پر لٹکا دیا گیا۔ آپکی شہادت پاکستان کی سیاسی تاریخ کے دامن پر ایک بدنما دھبہ ہے ۔جسے گزشتہ 30 سالوں کے دوران دھونے کی ہر سطح پر ہر ممکن کوششیں کی گئی لیکن یہ داغ نہ دھل سکا ہے اورنہ ہی شاید آیندہ کبھی دھل سکے گا۔
    گوگل سرچ سے استفادہ کیا ھے

  6. بھٹو بڑی سج دھج سے جانب مقتل چلا تھا اپنے بہترین سوٹ کو پہنکر
    جس دن بھٹو صاحب کو پھانسی دی گی اس دن انھوں نے اپنی شیو بھی بنائ
    اور جیسے کوئ اپنے محبوب سے ملنے جاتاھے اس سج دھج سے و شان سے پھانسی کے پھندے تک گیۓ تھے
    اس واقعہ کو 34 سال گزر چکے ہیں۔ پھانسی کا پھندہ تیار تھا۔ تارا مسیح نے وہ پھانسی کا پھندہ بھٹو صاحب کی گردن میں ڈالا، وہ بھٹو جو اپنے آپ سے بڑھ کر کسی کو در خور اعتناء نہیں سمجھتا تھا، وہ بھٹو جس کی خطابت کے چرچے امریکہ سے افریقہ تک پھیلے ہوئے تھے، جس کی خاطر اس کے دیس کے لوگ جان بھی قربان کرنے کو تیار تھے، جس نے پھانسی پر چڑھنے سے قبل ڈارھی خصوصاَ منڈوا لی تھی، اور دیکھتے ہی دیکھتے پاکستان کا پہلا منتخب وزیر اعظم اس جہان سے کوچ کر گیا۔

    مردہ بھٹو کی میت کو خصوصی تیارے میں گڑھی خدا بخش لے جایا گیا، اور چپ چاپ دفن کر دیا گیا۔ حکومت وقت زندہ بھٹو سے زیادہ مردہ بھٹو سے خوف زدہ تھی، اسی وجہ سے آج تک جیالے بھٹو کے زندہ ہونے کا دعوی کرتے ہیں۔
    بھٹو صاحب کے بارے میں درجنوں کتابیں اور سینکڑوں مضامین لکھے جا چکے ہیں۔ ان کے آل عیال ان کے نام کے بل بوتے پر کروڑوں ووٹ حاصل کر چکے ہیں۔ بھٹو صاحب کے اعمال نامے پر ایک نظر ڈالنے سے قبل چند تاریخی حقائق کا تذکرہ ضروری ہے۔

    ذوالفقار علی بھٹو ایک غیر معمولی انسان تھے اور اس بات کے معترف ان کے مخالف بھی تھے۔ ان پر ایک زندہ انسان کو قتل کرنے کا مقدمہ چلایا گیا، اور سزا کی بنیاد یہ تھی کہ اس کاروائی کا حکم انہوں نے دیا تھا لہذا وہ بھی جرم میں شریک تھے۔

    قانونی طور پر کسی بھی صوبے کی اعلی ترین عدالت قتل کے مقدمات کی سماعت نہیں کرتی اور اس کا کام نچلی عدالتوں کے فیصلوں پر نظر ثانی کرنا ہوتا ہے۔ بھٹو صاحب کے مقدمے کو بحر حال پنجاب کی اعلی ترین عدالت نے سنا اور یہ ایک تاریخی عمل تھا کہ قتل کے مقدمے کی سماعت اعلی عدالت میں ہوئی۔ مقدمے کے دوران کبھی گواہ غائب ہو جاتے تو کبھی انصاف پسند ججوں کی تقرری کسی اور جگہ کر دی جاتی۔

    مقدمہ پنجاب کی عدالت سے سپریم کورٹ پہنچا اور حیران کن طور پر سپریم کورٹ کے چار جج صاحبان نے پھانسی کی سزا کو ٹھیک قرار دیا جبکہ تین نے اس رائے سے اختلاف کیا اور اس اختلاف کے باوجود سزا کو برقرار رکھا گیا۔
    گوگل سرچ

  7. گذشتہ پیر کو کویت میں سانگلہ ھل کا رھائشی پرویز ولد غلام رسول پاکستانی کو سزاۓ موت دی گی
    اس نے اپنی فلپنی بیوی اور ایک پاکستانی دوست کو 2006 میں قتل کیا تھا

    پرویز کے ساتھہ ایک سعودی اور ایک بدون کو بھی پھانسی کی سزاء دی گی تھی
    سعودی پر اپنے ھم وطن کو قتل کرنے کا مجرم ثابت ھوا تھا
    بدون نے اپنی بیوی اور 5 بچوں او قتل کیا تھا

    پرویز کو پیر کی صبح قصر نائف کے بجاۓ سینٹرل جیل میں پھانسی دیگی اسکی لاش آج پی آ‏ئ اے کے ذریعے پاکستان بھیج دی جاۓ گی
    اس سے پہلے جب قصر نائف میں کسی کو پھانسی کی سزا دی جاتی تھی تو پھانسی کے بعد عام پبلک کے لیے دروازے کھول دیے جاتے تھے
    مقام عبرت کے لیے
    کویت کے ایک لوکل ٹی وی چینل نے اس واقعے کی فلم بھی ٹی وی پر دیکھا دی ھے

    کویت میں 6 سال قبل سزاۓ موت کو ختم کردیا گیا تھا
    1960سے اھبی تک تقریبا 70افراد کو پھانسی کی سزا دی گی ھے
    ان میں 3 غیر ملکی خواتین بھی شامل تھیں
    اور ابھی 44 افراد پھانسی کی سزا کے منتظر ھیں
    ان میں دو کوتیوں کے علاوہ ایک کوتی عورت بھی سزا موت کی منتظر ھے
    اس عورت نے اپنے خاوند کی دوسری شادی کی خبر سنکر اس خمیے میں آگ لگا دی تھی جہاں خواتین شادی کا جشن منا رھی تھیں
    57 افراد اس خیمے میں آگ سے جل کر مرے تھے
    اور یہ سارے قتل غصے میں کیۓ گیے تھے
    اسی لیے کہتے ھیں کہ غصہ حرام ھے
    کہ غصے میں انسان پاگل ھوجاتا ھے
    اور پھر اس پاگل پن میں اتنا اندھا ھوجاتا ھے کہ قتل جیسے ناقابل معافی جرم کا ارتکاب کر دیتا ھے

    اسکے بعد جب ھوش آتا ھے تو یا تو جیل جاتا ھے یا پھر موت اسکا مقدر ھوتی ھے
    کہ کسی کو مارے کی سزا موت ھی ھے

  8. اچھے بھائ ظفر جعفری سلامت رھیں
    میں آپکی اس بات سے مکمل اتفاق کرتی ھوں

    سزائیں انکے مرتکب اشخاص سے زیادہ معاشرہ کی اصلاح کیلئے دی جاتی ہیں۔ میرا ذاتی خیال یہ ہے کہ سزائے موت قتل، ریپ وغیرہ جیسے جائم پر ضرور ہونی چاہئیں لیکن جرم کے ثابت ہوجانے پر اور جیوری یا ججوں کے مکمل اتفاق پر ہونی چاہئیں۔

    عموما غصے اور دشمنی میں ھی کوئ قتل کرتا ھے
    اور یہی غصہ قتل کا بنیادی سبب بھی ھوتا ھے

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *