11 مئی 2013-05-11 ایک تاریخ ساز دن

آج میرے اھل وطن
جاں ھھتیلی پر رکھہ کر
سر پر کفن باندھ کر اپنے گھروں سے نکلے ھیں
اس سے بڑي فتح تابی کیا ھوگی
اتنے خوف کے باوجود
اتنی دھمکیوں کے بعد
اتنی سازشوں کے باوجود
قوم انتخاب کے لیے متحد ھوکر اٹھہ کھڑی ھو‏ئ ھے
میری طرح پوری قوم کل سے جاگ رھی ھے
انتخاب کے نتا‏ئج جو بھی ھوں
مگر قوم جاگ اٹھی ھے
یہ شعور ھی بہت بڑي نمعت ھے
اللہ پاک ھم کو ایک ملک و قوم کا مخلص راہ نماء عطا فرما دے الہی آمین

24 thoughts on “11 مئی 2013-05-11 ایک تاریخ ساز دن”

  1. تبدیلوں کا راستہ یہ انتخاب ھے
    یہ انتخاب سب سے بڑا احتساب ھے
    صفدرنظام بدلے گا طاقت سے ووٹ کی
    نااھل حاکموں کا یہ روز حساب ھے
    محترم المقام جناب صفدر ھمدانی صاحب کے پر اثر قلم سے نکلا تبدیلی کی نوید سناتا ایک خوبصورت قطعہ
    آپ سب کی بارگاہ فکر میں

  2. میرے بھائی عاصم نسیم اور جاوید نسیم ووٹ دینے کے لئے خصوصی طور پر لندن سے پاکستان آئے ہیں ۔۔۔۔ ماشاللہ

  3. عاصم اور جاوید کو ہم سیریس پی آئی ٹی سپوٹر کہتے ہیں ۔۔۔۔ یہ نہ آتے تو ہم سب کوحیرت ہوتی

  4. ایک اور بات سنتے جایئے ۔۔ ملتان میں ایک دولہا اپنی بارات سمیت پہلے پولنگ اسٹیشن پر گیا ۔ سب نے ووٹ دیئے پھر بارات دلہن کے گھر پہنچی ۔۔۔۔ جذبے کا کوئی حال نہیں رہا جی

  5. دراصل امی جی اور ابا جی نے ہمیں ہمیشہ وطن کی محبت سے سرشار رکھا ۔۔ اس کی اچھائی اور برائی کے ساتھ رہنا سکھایا ۔۔۔ اور جہاں کہیں بھی رہے ہم سب کو پاکستانی ہونے پر فخر کرنا سکھایا … مجھے لگ رہا ہے جیسے میں پاک میں ہی ہوں اور ایک ایک لمحہ محسوس کر رہی ہوں

  6. بچے نعرے لگا رہے ہیں
    رہے گاصرف بلا بلا
    رہے گا نواز شریف کلا کلا

  7. مجھے خوشی اس بات کی ہے کہ عوام کو سمجھ آ رہی ہے کہ ووٹ کی اہمیت کیا ہے اور اس کا استعمال کتنا ضروری ہے .. اب نتائج کچھ بھی ہوں پر نتیجہ آ چکا ہے یعنی پاکستان جاگ چکا ہے

  8. تبدیلی کے آغاز کیلئے سب سے پہلے اپنے اندر تبدیلی لانی ہوتی ہے ،گذشتہ کئی الیکشن سے ہم نے اپنا ووٹ کاسٹ نہیں کیا تھا لیکن اس بار اپنی سوچ میں تبدیلی پیدا کی اور ایک گھنٹہ لائن لگاگر ووٹ کاسٹ کردیا اس ذمہ داری کے ساتھ کہ ہمارا قومی و ملی فریضہ ہے

  9. میری عزيز دوست اور بہت ھی پیاری بہن ڈاکٹر نگہت نسیم سلامت رھو
    یار اس بلاگ میں رونقاں لگا دی
    مجھے پتہ ھے تمھارے قابل صد احترام والدین نے تم سب کی کتنی بہترین تربیت کی ھے
    ماشا اللہ لندن سے پاکستان گیے ھیں
    ایک ایک ووٹ قیمتی ھے
    اور واقعی تمھاری یہ بات کتنی صیح ھے کہ اب نتیجہ کچھہ بھی ھو
    ھماری قوم جاگ اٹھی ھے
    انشا اللہ تعیمر و ترقی کا سورج ضرور طلوع ھوگا
    پاکستان زندہ باد
    پاکستان پائندہ باد
    پاکستان زندہ باد
    میراپیارا وطن پاکستان

  10. PTI is leading in all urban areas of Pan jab and it will be continue pray for Change

  11. مجھے خوشی اس بات کی ہے کہ عوام کو سمجھ آ رہی ہے کہ ووٹ کی اہمیت کیا ہے اور اس کا استعمال کتنا ضروری ہے .. اب نتائج کچھ بھی ہوں پر نتیجہ آ چکا ہے یعنی پاکستان جاگ چکا ہئے

    یہی میرے دل کی آواز ہئے

  12. ہم نے اپنا فرض ادا کردہا مگر
    تبدیلی کا خواب شرمندہء تعبیر نہیں ھو سکا
    وھی روایتی دھندلی بد دیانتی اور زبردستی ووٹ ڈلوانا جاری رہا
    ہمارے کئی دوستوں کے ساتھ یہی سلوک ہوا
    ہمارے برادر ان لاء نے اپنے ووٹ کے علاوہ ہمارے مرحوم سسر محترم کا ووٹ بھی کاسٹ کیا
    مگر کوئی اعتراض کرنے والا موجود نہیں تھا
    ہم نے خود بہت سے پولنگ بوتھ پر اس کا نظارہ کیا
    کہ
    کرکٹ کا بیٹ لے آنے والوں سے پتنگ بازی کرائی گئی
    اس صورتحال میں
    ہمارا یقین پختہ ہوگیا کہ تبدیلی ووٹ سے نہیں آئے گی
    نہ ہی ووٹ سے ملک و قوم کی تقدیر بدلے گی
    تبدیلی اور انقلاب کا راستہ خون مانگتا ہے
    اور اس ملک میں تبدیلی بائی ووٹ نہیں بائی بلٹ ہی آسکتی ہے
    ایران جیسا انقلاب ہی اس ملک میں کوئی تبدیلی لاسکتا ہے
    جو
    پاکستان کو اپنے قیام کی منزل مقصد مقصود تک پہنچا سکتا ہے
    یہی تبدیلی کا واحد راستہ ہے ۔

  13. اسلام علیکم ساتھیو
    ابھی ابھی شریف برادران نے وکٹری تقریر کی ہے ۔
    بہت جلدی میں ہیں شاید ۔ کہتے ہیں آپ جاکے دعا کریں کہ ہمیں کوری وکٹری حاصل ہو جائے ۔
    کیا وہ بات صحیح ہوگئی کہ اس دفعہ انکی باری تھی ۔ اللہ رحم کرے
    مگر بلا جہاں بھی ہوگا ضرور چھکے لگائے گا انشاء اللہ
    عالم آرا

  14. اسلام علیکم
    امیرا لمومنیں دستک دے چکے ہیں ۔
    درباری تیار ہیں ۔
    عالم آرا

  15. میں سمجھتی ہوں کہ تبدیلی آ چکی ہے ۔ پاکستان میں آج تک حقیقی اپوزیشن نہیں آئی ۔ حتی کہ پچھلے پانچ برسوں میں نواز شریف پارٹی بھی فرینڈلی اپوزیشن کا رول ادا کرتی رہی اور جمہوریت کے پانچ برس عوام کے خون پسینے سے کھیل کر مکمل کر لیئے گئے ۔ پر اب میاں نواز کو اصل اپوزیشن یعنی عمران خان کی ٹیم سے سامنا ہو گا ۔۔ یہی بہت بڑی تبدیلی ہے ۔ کوئی بھی حکومت ایک اچھی اپوزیشن کے بغیر اچھا پرفام نہیں کر سکتی۔۔ ایک مسلسل احتساب کا رہنا ملک کے اندر باہر امن اور سکون کے لیئے بہت ضروری ہے ۔

  16. آپا میرے لئے الیکشن رزلٹ بلکل بھی غیر متوقع نہیں رہا ۔ میرا خیال ہے کہ عمران کو اپوزیشن میں ہی ہونا چاہیئے تاکہ وہ اگلے پانچ برس کے بعد حکومت کر سکیں ۔۔۔ کامیابی کے لیئے مستقل مزاجی سے پریکٹس کرنا ضروری ہے

  17. اسلام علیکم ساتھیو
    جیتی رہو بہن نگہہت نسیم مین تمہاری بات سے سو فیصد متفق ہوں ۔ایک ایک سیڑھی چڑھنا برد باری اور تجربہ پیدا کرتا ہے ۔
    الحمدُللہ تبدیلی آئی ہے ۔ اور یہ تبدیلی انشاء اللہ ایک اچھا تاثر دے گی ۔ بس خواہش اتنی ہے کہ یہ نئی حزبِ مخالف ضربِ کلیم بنے اور ہم سب کے لئے باعثِ برکت ہو ۔
    تحریکِ انصاف کی بہت بڑی کامیابی ہے ۔اتنے شاطر اور طاقت ور سیاست دانوں سے ٹکر لینا کوئی مزاق نہیں ہے ۔ میں اُن سب کے لئے بے حد نیک خواہشات رکھتی ہوں جنہوں نے اس پارٹی کی دامے درمے سخنے مدد کی ۔ ہمارے بھی بہت لوگ ووٹ نہ کر سکے مگر کوئی بات نہیں اگلی دفعہ انشاء اللہ ۔
    میں تمام جیتنے والوں کو مبارکباد دیتی ہوں قومی اسمبلی کے بھی اور صوبائی اسمبلی کے بھی اس دعا کے ساتھ کہ ذاتی پرخاش سے نکل کر صرف اور صرف قوم اور ملک کا سوچیں ۔
    اللہ میرے ملک کو نئی کھیپ مبارک کرے آمین
    عالم آرا

  18. اسلام علیکم ساتھیو
    مجھے ایسا بھی لگ رہا ہے کہ اس دفعہ کچھ اینکر بھی وزارت کی کرسیوں تک پہنچ جائینگے شاید ۔
    اسمبلی میں پڑھے لکھعوں کا اضافہ اچھی بات ہوگی ۔
    عالم آرا

  19. میرے اچھے ادبی علمی قلمی اور اپنے پیارے وطن کا درد اپنے دلوں میں رکھنے والوں دوستوں
    خوش رھیں
    11 مئی کا جس شدت اور بیقراری سے انتظار تھا
    وہ تاریخ ساز دن آیا بھی اور گذر بھی گیا
    اور ڈر خوف دھشت گردی جان ومال کے نقصان کی پروا کیے بغیر تبدیلی کے خواھاں لوگ اپنے اپنے گھروں سے نکل پڑے

    پوری دینا کی نظریں پاکستان پر لگی ھوئ ھیں
    الیکشن ھوگے ھیں رزلٹ آپ کے سامنے ھے
    لوگون نے پی پی پی کو مسترد کردیا
    وہ صرف سند ھ سے کامیاب ھوسکی ھے
    ووٹرز کی بہت بڑی تعداد نے تحریک انصاف کو ووٹ دیا
    ایک جرات مند بااصول انسان کو ووٹ دیا
    اللہ کرے اب پاکستان میں کوئ بڑا ترقی و تبدیلی کا انقلاب آۓ
    بغیر کسی خون خرابے کے
    اگر انقلاب خون مانگتا ھے
    تو خون تو بے گناھوں کا ھر روز ھی بہہتا ھے
    اب پاکستان میں پانی مہنگا اور خون سستا ھے
    اللہ کرے اب ھمارے ھر شہری کی جان و مال عزت وآبرو سلامت رھے امین ثم آمین
    آپ سب کی طرح میری نظریں بھی آخبار ٹی وی کی طرف ھی ھیں
    لوگ میڈیا کی بات سنتے بھی ھیں اور اگر بات کسی مضبوط دلیل کے ساتھہ کی جاۓ تو اس کو مانتے اور تسلیم بھی کرتے ھیں
    اس کا طلب یہ ھے کہ اپ لوگوں میں سیا سی شعور بیدار ھوچکا ھے
    لوگ چور بازاری سے تنگ آچکے ھیں
    لوگ ان کرپٹ سیاست دانوں سے اکتا گیۓ ھیں
    اھل ھوس میں گرم ھے پھر جنگ اقتدار
    شعلوں کی زد میں سارا گلستاں ھے دوستوں
    آیئۓ مل کر پاکستان میں امن وامان قائم ھونے کی صدق دل سے دعا کرتے ھیں
    اللہ تعالی کا وعدہ ھے کہ مجھہ سے دعا مانگو
    میں تمھاری شہ رگ سے بھی قریب تر ھوں
    انشا اللہ اللہ تعالی اس ملک کی حفاظت ضرور فرماۓ گا
    رات کے اس پہر میری انکھوں سے آنسو رواں دواں ھیں
    ھم پاکستانی دنیا میں کیہں بھی ھوں
    جب پاکستان کا نام آتا ھے تو ھماری آنکھوں میں اللہ جانے کہاں سے اتنا پانی اجاتا ھےاور میرا ایمان ھے
    کہ اللہ تعالی نم انکھوں سے مانگی ھوئ دعا کو قبول کرتا ھے
    اللہ تعالی ھر دعا کو قبول کرتا ھے

  20. اسلام علیکم ساتھیو
    خوش رہیں بہن شاھین رضوی

    لوگ ان کرپٹ سیاست دانوں سے اکتا گیۓ ھیں
    اھل ھوس میں گرم ھے پھر جنگ اقتدار
    شعلوں کی زد میں سارا گلستاں ھے دوستوں
    آیئۓ مل کر پاکستان میں امن وامان قائم ھونے کی صدق دل سے دعا کرتے ھیں
    اللہ تعالی کا وعدہ ھے کہ مجھہ سے دعا مانگو
    میں تمھاری شہ رگ سے بھی قریب تر ھوں
    انشا اللہ اللہ تعالی اس ملک کی حفاظت ضرور فرماۓ گا
    رات کے اس پہر میری انکھوں سے آنسو رواں دواں ھیں
    ھم پاکستانی دنیا میں کیہں بھی ھوں
    جب پاکستان کا نام آتا ھے تو ھماری آنکھوں میں اللہ جانے کہاں سے اتنا پانی اجاتا ھےاور میرا ایمان ھے
    کہ اللہ تعالی نم انکھوں سے مانگی ھوئ دعا کو قبول کرتا ھے
    اللہ تعالی ھر دعا کو قبول کرتا ھے

    بہن شا ھین رضوی آپ نے جو بھی لکھا وہ ہر پاکستانی کے دل کی آؤاز ہے ۔ جو ہو گیا سو ہوگیا اب ہم سب کو ہی خلوص اور رواداری کی بنیاد رکھنی چاہئے ، ایک بڑی کامیابی ہے ایک جماعت جسکی ایک سیٹ بھی نہیں تھی اس نے اتنی سیٹیں لیں تو انشاء اللہ آگے اگر اچھے کام کئے تو ضرور اللہ مدد فرمائیگا ۔ اور پاکستان میں نیا سورج طلوع ہوگا ۔
    بس ہمیں اپنے جوانوں سے صبر بر داشت اور ہمت اور حوصلے کی امید ہے ۔ در گزر کی توقع ہے تاکہ ہم دوسروں سے منفرد نظر آئیں ۔ تاکہ ان کی شخصیت کا سحر اگلی دفعہ کام دکھائے ۔
    اگر ان پرانوں ہی کی ڈگر اختیار کی تو دکھ ہوگا ،تبدیلی تو وہ ہی ہے جو ہر شعبئہ ذندگی میں آئے ۔اور لوگ اسے دیکھیں بھی اور جانیں بھی ۔
    میری ساری دعائیں اپنے وطن اور اس میں رہنے والوں کے لئے ہیں کہ اللہ ہم سب کو ہی شر فساد اور اس ناحق خون سے نجات عطا فرمائے آمین
    عالم آرا

  21. حقیقت یہ ہے کہ نواز شریف میں ملک کو آگے لے جانے کی سب سے زیادہ صلاحیت ہے اگر وہ اس کو بروئے کار لائیں تو ملک بہت آگے جا سکتا ہے۔ لیکن ماضی میں کبھی انکا رجحان اس طرف نہیں آیا۔ اُنہیں غبن میں زیادہ دلچسپی ہے۔ خدا نہ کرے کہ عمران خان نواز شریف کے ساتھ کرکٹ کھیلنا شروع کردں۔

  22. اسّلام علیکم ہم نشینوں ،بیٹوں بیٹیوں ،

    اللہ پاک کی رحمت سے کبھی بھی مایوس نہیں ہونا چا ہئے ،الحمد للہ عمران خان ایک مظبوط اپوزیش کی پوزیشن تک آ بیٹھا ہئے اس کا مطلب ہئے کہ اس بار حکومت پچھلی حکومتوں کی طرح بے لگام نہیں ہو گی انشاللہ،

    باقی رہئے نام اللہ کا جس اللہ باقی نے ہمیں پاک عطن عطا کیا ہئے وہی اس کو قائم و دائم بھی رکھے گا

    انشاللہ ،انشاللہ ،انشاللہ

  23. اللہ کا شکر ھے
    11 مئی کا دن بخیرت و عافیت گذر گیا ‘
    اور یہ دن ایک تاریخ ساز دن بن گیا
    ملک کی تاریخ میں پہلی بار نوجوانوں اور خواتین کی کیثر تعداد نے اپنا ووٹ کا سٹ کیا
    اور عمران خان کی جماعت کی کامیابی نے بھی عمران خان کے حامیوں کے حوصلے بلند کیے ھیں
    مجھے اس بات کی بہت خوشی ھے کہ عمران خان جیسا پرجوش لیڈر مکمل صحت یابی کے بعد اپوزیشن میں بیھٹے گا
    اور احتساب کی کڑي نظروں سے منتخب حکومت کی پالسیوں پر نظر رکھے گا
    الیکشن 2013
    ایک اچھی علامت کے طور پر یاد رکھا جاۓ گا
    تبدیلی توآۓ گی
    تبدیلی تو آنی ھے
    کاش نوآز شریف جو بھاری اکثریت سے کامیاب ھوۓ ھیں
    اپنے آپ کو صرف پنجاب کا ھی نیہں بلکہ پورے پاکستان کا خادم سمجھیں
    اور اپنے سارے انتخابی وعدے پورے کریں
    ملک میں اچھی سڑکوں کا جال بچھیايئں
    نوجوانوں کی صلاحیتوں کا بھر پور استعمال کریں
    قوم کو احساس محرومی سے نکالیں
    ملک و قوم کو شیر بنايئں ‘

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *