ابتدائے عشق ہے روتا ہے کیا؟

اس وقت سندھ اور پنجاب کو بجلی کی تقسیم پر لڑوایا جارہا ہے۔ وزیرِ پانی بجلی اور پاورخواجہ آصف واپڈا سے ایک معاہدہ کے تحت 650 میگاواٹ KESC کو ملنے والی بجلی کو کاٹنے کی بات کررہے ہیں۔ جواباً سندھ اٹھارویں ترمیم کے تحت واپڈ کی بجلی کی کمی پورا کرنے کیلئے اپنی گیس سے پورا کرنے کی بات کررہا ہے ۔ سندھ ملک کی 71 فیصد گیس پیدا کررہا ہے جبکہ سندھ صرف 21 فیصد گیس استعمال کرتا ہے۔ باقی گیس کا بڑا حصہ پنجاب چلا جاتا ہے۔ اٹھارویں ترمیم کے تحت سندھ کو یہ حق ہے کہ وہ پہلے اپنی گیس کو اپنی ضرورت پوری کرنے کیلئے استعمال کرسکتا ہے ۔ پھربچی ہوئ گیس دوسرے صوبوں کو جاسکتی ہے۔ سوال یہ ہے کہ سندھ اور پنجاب کے لیڈر ایک دوسرے کو Provoke کرنے کے بجائے کیا ایک کمرہ میں بیٹھ کر اس مسئلہ کا حل تلاش نہیں کرسکتے۔ اگر اخبارات اور میڈیا پر بیٹھ کر ایک دوسرے کو دھمکایا جائے گا تو یہ مسئلہ اسمبلی یا کمرہ میں بیٹھ کرحل نہیں ہوگا بلکہ یہ باث سڑکوں تک پہنچے گی۔ اگر ایمانداری کے ساتھ زرعئ ٹیکس کو نافذ اور وصول کیا جائے تو بجلی بھی ہوگی، گیس بھی ہوگی اور قرضے بھی اُتریں گے۔ اگر زرعئ ٹیکس نہ لگا اور کرپٹشن کنٹرول نہیں ہوا تو نہ صرف لوگ بھوکے مریں گے ایک دوسرے سے نجات حاصل کرنے کے نعرے بھی لگائیں گے۔

7 thoughts on “ابتدائے عشق ہے روتا ہے کیا؟”

  1. اسلام علیکم
    بھائی ظفر جعفری آپ نے بالکل صحیح کہا کاش ہمارے صا حبِ اقتدار لوگ آپس میں ان باتوں پر ضرور اتحاد رکھیں اور مل بیٹھیں جو قوم کے مفاد کی باتیں ہیں ۔اب تک لڑ کر دیکھ لیا اب دوستی کر کے دیکھیں ۔ قومی معاملات کو تو سب کو مل کر حل کرنا چاہئے تاکہ صوبوں اور وفاق میں ہم اآہنگیئ پیدا ہو ۔کہ اتحاد بڑے بڑے مسائل کو حل کر دیتا ہے اور نفاق ہمیں ایک دوسرے سے نہ صرف دور لے جاتا ہے بلکہ ہمارے اندر نفرتوں کے بیج بھی بوتا ہے ۔
    اللہ ہمارے ملک کو خوشحال کر دے آمین
    عالم آرا

  2. محتر م بھا ئ ظفر جعفری

    اسّلام علیکم ،زرا سا پیچھے پلٹ کر دیکھئے مشرقی پاکستان جو پٹسن اور جوٹ کی پیداوار سے مغربی پاکستان کا خزانہ بھر رہا تھا اس کو بوجھ جان کر الگ نہیں کیا گیا ،،،کس نے کیا ؟اپنوں نے کیا

    جو وزیراعظم سندھ سے منتخب ہوا اس کو فنا کر کے دم لیا تو کس نے ؟
    سوئ سے گیس کا خزانہ برآمد ہوا تو محروم کون رہا جن کے علاقوں سے گذر کر گیس پنجاب اور سندھ کو سپلائ کی گئ

    پاکستان کی سیاست سے تعصّب کی ماری بیورو کریسی نےمہاجر قوم کو دھکّا دے دیا تو کس کے ایماء پر دیا گیا ،اللہ پاک انکو ہدائت دے ورنہ اسباب بغاوت کو یہ خود آواز دے رہے ہیں

  3. اسلام علیکم
    بہن زائرہ عابدی ہم تو اب بھی دوسروں ہی کے ایجنڈوں پر چل رہے ہیں اور ہر اس چیز کو خود سے علیحدہ کرنے پر تلے ہیں جو ہمیں فائدہ پہنچائیگی ۔ کول کول کا شور مچا ہے ۔ ہر وقت اپنی زمینوں میں چھپی دولت کا ڈھنڈورا پیٹتے ہیں خود اسے نہیں نکالتے بلکہ خود اس قابل ہیں ہی نہیں ۔پھر دوسروں کے رحم و کرم پر اآجاتے ہیں ۔اور وہ ہمارے وطن عزیز پر ڈاکہ ڈالنے کو تیہار ہو جاتے ہیں اور یہ مہرے انہیں کبھی بلیک واٹر اور کبھی اور کسی نام سے پناہ دے دیتے ہیں ۔اور خون و خرابہ مقدر بن جاتا ہے اور فائدہ اٹھاتی ہیں نادیدہ قوتیں ۔کبھی کسی کا ایکسیڈنٹ کرا کر اور کبھی کسی اور طریقے سے ۔
    ہم وہیں ہیں جہاں تھے بلکہ شاید اور بھی پیچھے چلے گئے اگر ہم اپنی دولت سے خود ہی فائدہ اٹھا لیں تو اچھا ورنہ نہ جانے کون کون اس گنگا میں ہاتھ دھونے کو تیار بیٹھا ہے ۔اور ہمارے ملک میں مہرے فٹ کر رہا ہے ۔
    ہم تو جاگتے ہی جب ہیں جب ڈاکو سب کچھ لے کر چلتا بنتا ہے ۔اور ہماری آواز بھی گلے ہی میں بند رہ جاتی ہے ۔
    اللہ ہمیں عقل و سمجھ عطا کرے آمین
    عالم آرا

  4. مُحترم ظفر بھائی ۔۔۔۔۔ آپ کی طرح کی سوچ والے سیاست دان کھاں سے لائیں ۔۔۔۔ میرے مُحترم بھائیاگر آپ کہ کہنے پر عمل کر لیا جائے تو پانچ سال سیاست کون کرے گا ؟ کیا حکمران پاگل ہیں کہ سارے مسئل ایک سال میں حل کر دیں ۔۔۔۔۔۔ بڑے بھائی نے پانچ سال انتظار کیا ہے ،،، کیا اس لیے کہ۔۔۔۔۔ سارے مسائل ایک دن مین حل کر کہ گھر چلے جائیں ۔۔۔۔۔۔
    آپ بھی کمال کرتے ہیں کسی کو کھاتا ہی نہیں دیکھ سکتے ، آپکو کسی کی آٹھ سال کی مُعافی مانگ کر جلاوطنی یاد ہی نہین آتی ۔۔۔۔ وہ جلاوطنی چاہے محلوں میں رہ کر کاٹی ہو ۔۔۔۔۔ آپکو 5 سال چھوٹے میاں صاحب کی کانٹوں پر کاٹی ہوئی حکومت کا خیال ہی نیں آیا ۔۔۔۔ کہ کس طرح وہ مینارے پاکستان کہ سائے میں بیٹھے ۔۔۔۔۔۔ وہ الگ بات ہے کہ اب وہ ہمرے ساتھ کیا کرتے ہیں ۔۔۔۔۔۔۔ ؟
    آپ سوچتے ہی نہیں بات کرتے ہوئے کہ سیاست اور سیاسی وعدوں میں کیا فرق ہوتا ہے ؟۔۔۔۔۔ اگر آج سب مسئل حل ہو گئے تو ہم سکون سے رات کو سویں گے۔۔۔۔ بجلی آئی مُلک ترقی کرے گا ۔۔۔۔۔۔ مُلک ترقی کرے گا تو عوام خوش حال ہو گی ۔۔۔۔۔عوام خوشحال ہوئی تو پھر سیاست دانوں کو کون پوچھے گا ۔۔۔۔۔۔ عوام سے روٹی کپڑے اور مُکان کا وعدہ کون کرے گا ۔۔۔۔ ؟
    ہماری آنے والی نسلوں کہ لیےپلانگ کون کرے گا ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ آنے والی نسلوں پر قرضہ اُتارنے کی بات کرتے ہیں ۔۔۔سیاست دانوں کہ گھر جانے کی بات کرتے ہیں۔ —-؟ کیا یہ سب لوگ الیکشن میں کروڑوں روپے لگا کراس لیے جیتے ہیں کہ آپ انکو اس طرح کا مشورہ دیں —- ۔؟ آپنے تو حد کر دی —-کیا اس لیے اتنی دھندلی کی اتنا پیسہ دیا ۔۔۔۔۔ فخرو بھائی کا مُنہ بند کروایا ۔۔۔،،، آپ آئے بڑے صھیت کرنے والے ۔۔۔۔۔ آپ ہوتے کون ہیں ۔۔۔۔۔۔ آپکو یہ مُجھے یہ حق دیا کس نے ؟ حکومتِ وقت سے بغاوت کرتے ہیں ۔۔۔۔۔۔ ؟
    ظفر بھائی ۔۔۔۔۔۔۔آپ باغی ہیں ۔۔۔۔ آپ باغی ہیں ۔۔۔۔
    خاموش رہیئے عوام کو شعور مت دیں ۔۔۔۔۔۔ انہیں ایسے ہی دن رات جوتے کھانے دیں ۔۔۔۔ یہ سب اس کے عادی ہو گئے ہیں ؟ ایسا نہ ہو کہ آپ روکیں اور ایک شیر آپکو کھا جائے یہ عوامی شیر ہے ۔۔۔۔۔۔۔ جو بس کھاتا نہیں ہے بلکہ نوچ نوچ کر کھاتا ہے ۔۔۔۔جیسے کہ ایک بے ضمیر حُکمران اپنے مُلک کو نوش نوچ کر کھاتا ہے ، یہ کوئی بیغیرت اپنی مان کو نوچ کر۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ لعنت ہے اُن لوگوں پر جو 15 سال باہر بیٹھ کر عوام کہ مسائل دیکھیں اور وعدے کریں اور حکومت میں آکر یہ سوچیں کہ اب کیا کرنا چاہئے ۔۔۔۔۔۔۔

  5. عابدی صاحب

    مرحبا

    ملّا کی اذاں اور ہے مومن کی اذاں اور

  6. کیا نواز حکومت جو پنجاب کے خلاف جذبات بھڑکانے کی کوشش کررہی ہے وہ عقلمندی کررہی ہے یا ماحول میں زہر گھول رہی ہے۔ وزیرِ اعظم نے منتخب ہونے کے بعد فرمایا
    1. پنجابی سمجھدار ہوتے ہیں، پٹھان جذباتی اور سندھی روایت پسند

    2. خواجہ آصف نے فرمایہ کہ ہم کراچی کو واپڈا سے 680 میگاواٹ ملنے والی بجلی کاٹ دیں گے۔ KESC کا واپڈا سے 2015 تک کا معاہدہ ہے کہ وہ واپڈہ سے 680 میگاوٹ یومیہ بجلی خریدے گا۔ خواجہ جی کا لہجہ آقاؤں کے لہجہ سے زیادہ تلخ ہے۔ آقا کم ازکم داداگیری نہیں دکھاتے تھے بلکہ خط کا جواب Your most obedient servant بنکردیتےثھے۔ جتنا شیدید عمل ہوتا ہے اُتنا ہی شدید اُس کا ردِّ عمل ہوتا ہے۔ اور ردِ عمل کے طور پر سندھ سے بھی دھمکی آگئ کہ ہم پنجاب کی گیس کاٹ دیں گے۔ یہ اتنا بڑا مسئلہ نہیں ہے کہ جسے ٹیبل پر بیٹھ کر حل نہ کیا جاسکے۔ بہر کیف سمجھدار ثو میاں صاحب ہیں۔ سندھی تو روایت پسند ٹہرے۔

    3.بڑے میاں صاحب کی آدھی کابینہ اور آدھی نیشنل اسمبلی کی ریزرو سیٹس لاہور سے ہیں۔ جبکہ کراچی جو پاکستان کا سب سے بڑا شہر ہے اور ملکی خزانے کو 70 فیصد ریوینیوز دیرہا ہے اُسے بڑے میاں صاحب نے مکمل طور پر نظر انداز کردیا ہے۔ اس سے بڑھکر سیاسی حماقت اور کیا ہوسکتی ہے۔ ہم مانتے ہیں کہ کراچی سے انکا کوئ MNA منتخب نہیں ہوا اسلئے وہ وہاں سے کوئ وزیر نہیں لے سکتے لیکن دو چار مشیر تو لے سکتے ہیں۔ کرچی کو یکسر نظر انداز کردینا کیسی دانائ ہے۔ سیاست نام ہی جوڑ توڑ کا ہے ۔ نہ اس میں کوئ مستقل دوست ہوتا ہے نہ مستقل دشمن۔ میاں صاحب کی یہی کینہ پروری، کراچی دشمنی اور سیاسی حماقت اگر جاری وساری رہی تو نہ بانس ہوگا نہ بجے گی بانسری۔

  7. اسلام علیکم
    ظفر بھائی میں آپ کی بات سے اس حد تک بالکل متفق ہوں کہ آتے ہی جس طرح کسی کو عقلمند اور کسی کو جزباتی ٹہرایا گیا اچھا نہیں لگا ۔اور یہ بات بھی بالکل حق ہے کہ کدورت اور مخاصمت بھی ڈھکی چھپی نہیں اور یہ ہی وہ بات ہے جسے یہ پرانے سیاست دان اپنے اندر سے نہیں نکال پاتے ۔حالانکہ جب اتنا بڑا مینڈیت ملا ہے تو سب کو ہی ساتھ لے کر چلنا فائدہ مند ہو گا ۔ہماری حکومتیں جو سب سے بڑی نا انصافی کرتی ہیں وہ ہے بانٹ یعنی خود کو اعلیٰ سمجھنا اور باقی سب زیرِ قدم ۔یہ ہی بات دلوں کو دور کرتی ہے ۔
    اب تو اتنی عقل آنی چاہئے کہ سب متحد ہوں اور متحد ہو کر اپنے مسائل کا حل تلاش کریں ۔
    کل ملا تھا راہ میں مجھ کو بڑا ایک حکمراں
    تھا حکومت میں وہ بیٹھا جیسے کوئی شاہ جہاں
    پوچھا میں نے بھائی میرے کوئی مسئلہ حل ہوا
    بولا مسئلہ حل ہوا تو میں کہاں کا حکمراں
    بس یہ ہی حال ہے ہمارے حکمرانوں کا چاہے پوری قوم انہیں ہی ووٹ دے دے یہ پھر بھی تہی دست ہی رہینگے کیونکہ ان میں ہمت اور شعور کی کمی ہے ۔
    اللہ ہمارے حکمرانوں کو عقل دے آمین
    عالم آرا

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *