اندھے بہرے اور گونگے پاکستان میں جمہوری تہذیب ۔از؛ ڈاکٹر نگہت نسیم ۔سڈنی

پاکستان ایک ایسا انفرادیت پسند ملک ہے جہاں کے کچھ حکمرانوں اور زیادہ تر باسیوں کو انسانیت پرستی ، امن و سکون اور ترقی سے نفرت ہے ۔ انہوں نے جمہوریت کے معنی لاقانونیت کر رکھے ہیں ۔ جبکہ جمہوریت میں افہام تفہیم اور اختلاف رائے کو مثبت رویئے کا درجہ حاصل ہے ۔ جمہوریت میں ہی ملکوں کی انفرادیت اور ترقی کا راز بھی پوشیدہ ہے ۔ میں نے کئی ملکوں کی تاریخ پڑھی ، کئی تہذیبوں کی جغرافیہ پیمائی بھی کی ، کئی قومی ہیروز کے افکار بھی پڑھے پر مجھے پاکستانی قوم کے انفرادی اور مجموعی رویوں میں قومیت اور تہذیب کے مثبت اشارے نہیں مل سکے ۔
مزید پڑھنے کے لئے یہاں کلک کیجئے

15 thoughts on “اندھے بہرے اور گونگے پاکستان میں جمہوری تہذیب ۔از؛ ڈاکٹر نگہت نسیم ۔سڈنی”

  1. اگر جمہور اندھا، بہرا اور گونگا ہوگا تو جمہوریت بھی اندھی ،بہری اور گونگی ہوگی اور ہے ۔ یہی وجہ ہے کہ دو مرتبہ آزمائے ہوئے ڈاکو کو جمہور نے تیسری مرتبہ پھر منتخب کیا ہے۔ اب پاکستان کا خدا ہی حافظ ہے۔ فخر الدین جی ابراہیم کا نام اسی ڈاکو نے دیا تھا۔ نجم سیٹھی نے بحیثیت وزیرِ اعلیٰ پنجاب کے محترمی کے حق میں دھاندلی کروائ اُسکا انعام انکو مل گیا کہ انکو پاکستان کرکٹ بورڈ کا چیرمین بنا دیا۔ اب وزیرِ اعظم کو امیرالمومنین کا عہدہ شاید مل جائے۔

  2. لوگ سیاست میں اپنے باپ کے نام سے منکر ہو جاتے ہیں
    اپنے ماضی کے حوالے سے گریز کرتے ہیں
    اور ایک لمحاتی وقفے میں زندہ رہنا چاہتے ہیں
    سولہ دسمبر اکہتر کو بھی ایسا ہی ہوا تھا
    سیاست نے ثقافت کو دفن کر دیا تھا
    کوئی بنگالی غدار نہیں تھا
    غدار پیدا نہیں ہوتے بنائے جاتے ہیں
    اور ایسے حالات میں دشمن اگر فائدہ نہ اٹھائے تو وہ دشمن نہیں ہوتا
    یہاں بھی ایسا ہی ہوا
    ہم اپنے گریبان میں جھانکنے کے آج بھی عادی نہیں
    ہمیں خود احتسابی کے لفظ سے خوف آتا ہے
    ہمیں منافقت راس ہے
    ہم صرف اپنی ذات کے لیئے عدل چاہتے ہیں
    دوسرے کو عدل دینا نہیں چاہتے
    ہاں اسوقت بھی ایسے ہی حالات تھے
    جب قائد اعظم کے پاکستان کو اندر اور باہر کے دشمن نے نہایت کاری ضرب لگائی
    سیاست جیت گئی اور ثقافت دفن ہو گئی
    مشرقی پاکستان بنگلہ دیش بن گیا
    ہمارا مشرقی پاکستان ختم ہو گیا اور انکا بنگلہ دیش قائم ہو گیا
    یہ شہر یہ زمین یہ لوگ یہ گلیاں یہ بازار یہ خوبصورت ہریالی سب میری تھی
    میری تھی
    لیکن ہماری سیاسی ناعاقبت اندیشی نے ہمارے بازو کاٹ دیئے
    ہمارا مرکز کٹ گیا
    ہماری طاقت تقسیم ہو گئی
    اور فرات وقت آج بھی ان کٹے بازؤں کے عکس میں لہو لہو ہے
    آج بھی پلٹن میدان میں فوج کے ہتھیار ڈالنے کی تصویریں
    آنکھوں کو لہو رلاتی ہیں
    کیا گھروں میں دیواریں نہیں بن جاتی؟
    کیا خاندان تقسیم نہیں ہو جاتے؟
    کیا بھائی بہن الگ نہیں ہو جاتے؟
    کیا بچے والدین سے بچھڑ نہیں جاتے؟
    اگر یہ سب کچھ ہوتا ہے تو کیا ہم اس گھر کو گھر نہیں کہتے؟
    اس خاندان کو خاندان نہیں مانتے؟
    اس بہن بھائی سے رشتے کی ڈور کاٹ لیتے ہیں؟
    اس اولاد کو راندہء درگاہ کر دیتے ہیں؟
    نہیں ایسا کچھ بھی نہیں ہوتا
    جب ایسا کچھ نہیں ہوتا تو پھر ہم بنگلہ دیش کو ایک آزاد ملک کیوں نہیں مانتے
    بچھڑ جانے والوں کو اپنا کیوں نہیں سمجھتے
    بنگالی کا نام آج بھی نفرت سے کیوں لیتے ہیں
    بس اب بھی اگر سیاسی بساط کے مہرے بے وقت چال چلتے رہے
    اور کرسی کا کھیل جاری رہا تو
    خاکم بدہن باقی ماندہ گھر میں بھی کئی دیواریں نہ اٹھ جائیں
    خاندان تقسیم نہ ہو جائیں
    بچے بچھڑ نہ جائیں

  3. مشرقی پاکستان بنگلہ دیش بن گیا
    ہمارا مشرقی پاکستان ختم ہو گیا اور انکا بنگلہ دیش قائم ہو گیا
    یہ شہر یہ زمین یہ لوگ یہ گلیاں یہ بازار یہ خوبصورت ہریالی سب میری تھی
    میری تھی
    لیکن ہماری سیاسی ناعاقبت اندیشی نے ہمارے بازو کاٹ دیئے
    ہمارا مرکز کٹ گیا
    ہماری طاقت تقسیم ہو گئی
    اور فرات وقت آج بھی ان کٹے بازؤں کے عکس میں لہو لہو ہے
    آج بھی پلٹن میدان میں فوج کے ہتھیار ڈالنے کی تصویریں
    آنکھوں کو لہو رلاتی ہیں
    کیا گھروں میں دیواریں نہیں بن جاتی؟
    کیا خاندان تقسیم نہیں ہو جاتے؟
    کیا بھائی بہن الگ نہیں ہو جاتے؟
    کیا بچے والدین سے بچھڑ نہیں جاتے؟
    اگر یہ سب کچھ ہوتا ہے تو کیا ہم اس گھر کو گھر نہیں کہتے؟
    اس خاندان کو خاندان نہیں مانتے؟
    اس بہن بھائی سے رشتے کی ڈور کاٹ لیتے ہیں؟
    اس اولاد کو راندہء درگاہ کر دیتے ہیں؟
    نہیں ایسا کچھ بھی نہیں ہوتا
    جب ایسا کچھ نہیں ہوتا تو پھر ہم بنگلہ دیش کو ایک آزاد ملک کیوں نہیں مانتے
    بچھڑ جانے والوں کو اپنا کیوں نہیں سمجھتے
    بنگالی کا نام آج بھی نفرت سے کیوں لیتے ہیں
    بس اب بھی اگر سیاسی بساط کے مہرے بے وقت چال چلتے رہے
    اور کرسی کا کھیل جاری رہا تو
    خاکم بدہن باقی ماندہ گھر میں بھی کئی دیواریں نہ اٹھ جائیں
    خاندان تقسیم نہ ہو جائیں
    بچے بچھڑ نہ جائیں
    ————-
    جتنی بار پڑھا جائے کم ہے

  4. واقعی یہ بلاگ اور اس پر انسانوں سے اپنے وطن سے اپنی زمین سے پیار کرنے والوں کے پر اثر تبصرے احساس کے تاروں کو جھنجھوڑ گیۓ
    اور محترم المقام جناب صفدر ھمدانی صاحب کے تبصرے کو بار بار پڑھا اور انکھوں میں نمی آگی
    جتنی بار پڑھا جاۓ‎ کم ھے
    کاش ھم اپنی ماضي کی غلطیوں سے سبق حاصل کریں

  5. اسلام علیکم
    جو کچھ لکھا گیا ہے سب بالکل حرف بہ حرف صحیح ہے ۔
    ہم وہ ہیں جو ماضی سے سبق لیتے ہیں نہ حال سے کچھ سیکھتے ہیں ۔بس اپنی تمام کوتاہیوں اور خرابات کا بار دوسروں پر ڈال کر خود کو ہلکا کر لیتے ہیں ۔ ہم آزمائے ہوئے ریس کے ان گھوڑوں پر دائو لگاتے ہیں جو پہلے ہی پٹ چکے ہیں ۔ان کا سارا حال جانتے ہیں لیکن پھر انہیں ہی اپنا سمجھ بیٹھتے ہیں ۔ان پٹاروں سے سوائے زہریلےسا نپوں کے کچھ بر اآمد نہیں ہوتا ۔یہ ایسے سانپ ہیں جن کا ڈسا پانی نہیں مانگتا لیکن ہماری قوم جیسی جیالی قوم بھی دنیا میں کہیں نہیں ۔جو بھلے کی امید میں ہر طوفان سے لڑنے کو تیار ہوجاتی ہے ۔اور ۔۔۔۔
    کیا حالات اب کچھ مختلف ہیں اکھتر سے ۔ اآتش فشاں کی طرح لاوا اندر ہی اندر کھول رہا ہے اور شاید اب ان میں کوئی ایک نہیں سارے صوبے ہی گھر رہے ہیں ۔اللہ ہم سب پر رحم کرے ۔
    سیاست جب تک منفعت سے خالی نہیں ہوگی نہ جمہوریت جمہوریت بنے گی نہ حکومت حکومت ۔
    ہم ٹوٹنے کے باوجود ہوش میں نہیں اآئے ۔
    ان جماعتوں کو دیوار سے لگا رہے ہیں جو بہت منظم ہیں ۔ نفرتیں پھیلا رہے ہیں کم نہیں کر رہے ۔حقو ق کو پا مال کر رہے ہیں دے نہیں رہے ۔نفرتیں پھیلا رہے ہیں کم نہیں کر رہے ۔
    کہتے ہیں جب نا نصافی اور ظلم بڑھتا ہے تو ۔۔۔۔۔۔
    اب بھی وہ ہی زہریلا کھیل کھیلا جائیگا بجائے پیٹ بھر کھانے کے گولی مقدر ہے ۔ بجائے روز گار کے فارغ وقت ہے جس میں ہر قسم کی باغیانہ سوچ پلتی بڑھتی ہے ۔
    اللہ اس وقت سے بچائے جب ہر کوئی اپنا حق چھیننے پر مائل ہو جائیگا ۔
    ہم دنیاوی اپنے بنائے قانون توڑنے پر تو دن رات وا ویلا مچاتے ہیں ۔ لیکن اُس مالک اور خالق کا دیا قانون دن رات توڑتے ہیں اور خوف نہیں کھاتے ۔ کیا ہم اُ س دربار میں جواب دہی کا تصور بھی رکھتے ہیں جہاں یہ ننگے بھوکے عوام دامن گیر ہو جائینگے کہ نا انصافیوں کا حساب دو ، اللہ اکبر اللہ سب کو اس دن کی شرمندگی اور بے بسی سے بچائے ۔
    کہتے ہیں کہ مزہب اور سیاست کو الگ رکھو
    پھر خوف کہاں سے اآئیگا ،کیسے حق ادا ہونگے ؟ کیسے انصاف ہوگا ؟ کیسے ایمانداری آئیگی ۔ کیونکر آپ دوسروں کو ان کا حق دینگے ؟
    ہماری اس عظیم علم سے دوری ہماری بر بادی کا سامان بن رہی ہے ۔ جس پر ہماری توجہ اتنی بھی نہیں جتنی ماش پر سفیدی ۔
    میری تو سوچ ہے کہ ہمارے ہر پارلیمینٹ کے اجلاس سے پہلے ایک ایسی آیت ضرور تلاوت کی جائے جس میں خوف دلایا گیا ہے حقوق ادا نہ کرنے کا ۔بے جا خون بہنے کا ۔ اور جواب دہی کا کہ کتنے لوگوں کا بار ہے لوگوں کے کاندھوں پر
    ہم وہ ہیں کہ ہمیں اپنے دوست اور دشمن کی پہچان نہیں رہی کیونکہ وہ دشمن ہم میں اس طرح در آئے ہیں کہ ہمیں نظر ہی نہیں آتے
    ہم نے حق نہ دے کر ہی خود کو دو ٹکڑے کیا اور اب بھی وہ ہی منظر نامہ سامنے ہے جو کچھ ایک صوبے کے ساتھ ہورہا ہے وہ قابل توجہ ہے اتنا خون بہہ رہا ہے کہ شفق بھی گہری لال ہوگئی ہے ۔
    کسی ایک گھر میں جھانک کر دیکھ لیں جہاں سے دو دو تین تین چار چار لاشیں اٹھی ہیں ۔کتنا خوف ہے ان گھروں میں ۔کتنی بے بسی ہے ۔کتنا سنا ٹا ہے ۔
    زخموں پر مرہم رکھنا ضروری ہے کھلے چھوڑ دئے جائیں تو ناصور بن جاتے ہیں ۔

    مل بیٹھنے کا وقت ہے سوچنے سمجھنے کا مقام ہے اور با شعور لوگوں کی ضرورت ہے ۔ کہ پھکڑ پنے سے اب تک ہم نے صرف گنوایا ہے پایا کچھ بھی نہیں ۔
    پاکستان ہم سب سے بنتا ہے ہم ہی برے ہوں تو پاکستان بیچارہ کیا کرے ۔
    پاکستان بیچارہ نہ گونگا ہے نہ بہرا نہ اندھا یہ تو ہمارے کردار ہیں جنہوں نے اسے رسوا کر رکھا ہے جیسے نا فرمان اور باغی اولاد ماں باپ اور خاندان کا نام ڈبو دیتی ہے ۔

    چلئے ہم سب ہی مل کر پاکستان کو سماعت دیں ۔زبان دیں ،بینائی دیں ۔ کہ ہم ہی پاکستان ہیں اور ہم سے ہی پاکستان ہے۔

    ہم سب کو اپنے وطن سے پیار ہے ہم سب میں جوش ہے جزبہ ہے ایثار ہے قربانی ہے ہم سب متحد ہو جائیں اور غلط کاموں پر آواز اُٹھائیں تو کوئی وجھ نہیں کہ اچھے فیصلے نہ ہوں ۔
    بس انا اور انتقام سے بچنا چاہئے کہ یہ ہی سمِ قاتل ہے نفس کے شر سے بچنا ضروری ہے ہم سب پاکستانیوں کے لئے ۔پاکستان ہمارا ہے اور ہم اس کے ہیں ۔
    چاند روشن چمکتا ستارہ رہے
    سب سے اونچا یہ جھنڈا ہمارا رہے
    عالم آرا

  6. یہ بات کڑوی ھے لیکن سچ ھے کہ اس میں تمام لوگ اپنا کردار ادا کر رھے ھیں سب کو صرف اپنے اپنے مفاد کی فکر ھے عام آدمی اتنا تنگ ھے کہ نا تو وہ کسی کو برا کہہ سکتے ھیں ساتھ نا بھی دیں تو خود ھی حالات اور واقعات سے براہ راست متاثر ھوتے ھیں جس کی ازیت کو برداشت کرتے ھوئے کافی لوگ لکنے لگے ھیں کہ اس تو اچھا ھے کوئی اور ملک حملہ آور ھو اور وہ کنٹرول سنبھال لیں کم سے کم دل یہ سوچ کر نھیں جلے گا کہ خون چوسنے والے خود اپنے ھی ھیں انجام چاھے جو بھی ھو لیکن ایسا لوگ اب کہنے لگے ھیں بہت دکھ ھاتا ھے سن کر خدا نا کرے ایسا ھو لیکن یہ بھی سچ ھے کہ جب مصیبت حد سے بڑھ جائے تو پھر کم مصیبت والا راستہ سبھی چاھتے ھیں ، ہر جگہ نا انصافی ظلم قتل غارت گری کوئی عدل کرنے والا نھیں مدد کرنے والا نھیں جن کے پاس اختیار ھے وہ صرف اپنے مفاد کی بات سنتے اور کرتے ھیں اللہ مدد کرے اس ملک ۔ آمین

  7. نگہت بہن

    مشرقی پاکستان کیلئے آپ کے جذبات سرآنکھوں پر۔ لیکن حقیقت یہ ہے کہ مشرقی پاکستان صرف کاغذ پر پاکستان کا ایک حصہ تھا۔ مغربی پاکستان کی بیوکریسی اور آرمی نے مشرقی پاکستان کو مغربی پاکستان کی ایک Colony بنایا ہوا تھا۔ سو اُنہوں نے وہی کیا جو ہر Colony کرتی ہے یعنی انہوں نے ایک جائز کام کرتے ہوئے آزادی حاصل کرلی۔ ہمارا Colonial Masters والا ذہن مشرقی پاکستان کی آزادی کے بعد بھی بدل کر نہیں دیا ۔ ہماری وہی آرمی ، بیوکریٹک اور عوامی arrogance آج بھی قائم و دائم ہے۔ دوسروں کے مینڈیت کو تسلیم نہ کرنا، صوبہء ہزارہ اور سرائیکی صوبہ کی تحریکوں پر پردہ ڈالدینا ، خود کو سمجھدار ، پٹھانوں کو جذباتی اور سندھیوں کو روایت پسند کہنا یہ سب آقاؤں کے ذہن کی عکاسی کرتا ہے۔

  8. با ر بار آنکھوں کونم کر ددینے وا لا بلاگ ہے لیکن بھیّا ظفر جعفری کی خدمت میں اتنا عرض کرنا چا ہوں گی کہ اس غاصب کو دوسری مرتبہ بھی پس پشت ایجنسیوں کی دھاندلی ہی بر سر اقتدار لائ تھی اور ابھی بھی اس کا ا قتدار ایجنسیوں کی سر پرست کا مر ہوں منّت ہے ،اللہ جانے کس طرح ایک صوبے میں عمران کو حکومت دینے پر آمادہ ہوئے ہیں

  9. لسانیت پاکستان کی سب سے بڑی کمزوری ہے۔ مشرقی پاکستان میں بھی سب سے پہلا احتجاج اردو کے خلاف ہوا تھا۔ آج کے پاکستان میں اردو کے کاوباری زبان ہونے کی وجہ سے یہ مسئلہ کھڑا نہیں ہوا۔ پاکستان کے موجودہ صوبوں کی بنیاد لسانی ہے۔ پھر ایک غریب یا نچلے متوسط طبقہ کے افراد کیلئے سو ڈیڑھ سو میل کا سفر کرکے اپنا کام کروانے کیلئے اسلام آباد، پشاور، کوئٹہ ، لاہور یا کرچی جانا بھی ناممکن ہوتا ہے۔ یہ ایڈمنسٹریٹو مسئلہ ہے۔ میں سمجھتا ہوں کہ صوبائیت، انتظامی مشکلات اور لسانیت پر قابو پانے کیلئے صوبوں کو یکسر ختم کرکے ترکی کی طرح پاکستان میں چالیس پچاس انتظا می یونٹس بنادینی چاہئیں۔ صوبائ حکموتوں کو یکسر ختم کرکے انتظامی یونٹس کو ضلعی یا مقامی حکومتوں کے ماتحت کردینا چاہئے۔ امریکہ یا برطانیہ میں مقامی حکومتوں کے مساوی کاؤنٹی گورنمنٹس ہیں جو عوام کے 99.9 فیصد مسائل کو حل کرتی ہیں۔ وفاق اور ریاست کا کام قانون سازی ہوتا ہے۔ اس سے چھوٹے صوبوں کا احساسِ محرومی و محکومی بھی ختم ہوسکتا ہے۔ اگر اس قسم کے انقلابی اقدامات نہ لئے گئے تو علیحدگی اور آزادی کی تحریکییں ژور پکڑسکتی ہیں۔

  10. بہن سیدہ زائرہ عابدی
    یہاں تو حال روز اول سے یہ ہی ہے کہ کوئی بھی نادیدہ قوتوں کی مرضی کے بغیر یہاں بر سرَ اقتدار نہیں آیا؟ اس کو میر تقی میر نے بہت خوبی سے ایک شعر میں سما دیا ہے،ع
    ہم ہوئے تم ہو ئے کہ میر ہوئے
    سب اسی زلف کے اسیر ہو ئے

  11. عوام تو اندھے گونگے بہرے ہیں اور عدالتیں معہ منصفِ اعلیٰ کے بھینڑی، انتقامی اور مفاد پرست ہیں۔ پہلے ملک سیاستدانوں اور آرمی کا ہدف ہوا اور آخری کیل عدالتیں ٹھوک رہی ہیں۔

  12. اسّلام علیکم ہم نشینوں ،
    محترم شمس جیلانی بھیّا

    ہم ہوئے تم ہو ئے کہ میر ہوئے
    سب اسی زلف کے اسیر ہو ئے

    میں تو یہ سوچ رہی ہوں کہ میر تقی میرکا زمانہ کیا رہا ہوگا کہ وہ یہ شعر ہمارے آج کے لئے کہ گئے ،یہ حقیقت ہے کہ ہمارے حاکمان پینسٹھ برس سے اپنی آنکھیں بند کر کےیہود ی آقاؤ ں کی زلفیں سنوار رہے ہیں اور ان کے اپنے سروں سے جوئیں اور کلّے ٹُپک رہے ہیں ،

    اللہ میرے پاک وطن کو غاصبوں سے نجات دے آمین

  13. اسلام علیکم
    خوش رہئے بہن زائرہ عابدی یہ زلف ہے ہی ایسی بلا کہ جو پھنسا سو پھنسا اور امریکی اور پرٹش زلف تو ایسی طاقتور ہے کہ کبھی ادہر سے جکڑتی ہے کبھی اُدہر سے اور ہمارے حاکم ٹامک ٹوئیاں مارتے رہ جاتے ہیں ۔
    حکومت کوئی بھی ہو سب ایک ہی زلف کی اسیر ہیں اور شاید اسیری میر صاحب ہی کے زمانے سے ہو ۔
    آپ کی دعا پر آمین
    عالم آرا

  14. Jabr insaaf bhlay orrh kay betha hay

    Addl ki cheekh kbhi goonj sunaey gi

    ahbaab ki aaraa parrh kr darj bala mera ek shaer ap sb ki khidmat me paish hay……

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *