مجھے آج آپا عالم آراء کابرقی مکتوب ملا ۔۔ اس میں ایسا کچھ تھا جیسے روشنی سی ہو جائے ۔۔ میں نے سوچا اس سے ہم سب فیض اتھاتے ہیں ۔ آپ لکھتیں ہیں ۔۔
السلام علیکم
ماہ شعبان کی پندرہویں شب آ رہی ہے جس میں اللہ اپنے بندوں کا رزق ، موت و حیات سب کے فیصلے صادر فرما دیتا ہے سال بھر کے لئے، اور اگلا ماہ ہے رمضان المبارک کا جس کی عبادات اور نیکیاں ستر گنا ثواب کی حامل ہوتی ہیں ۔کہتے ہیں کہ اپنے ملنے والوں سے اپنی غلطیوں کی معافی مانگ لینی چاہئے تا کہ ہم اپنی عبادات کے ثمر حاصل کر سکیں ۔ انشاء اللہ
میری کوئی بھی بات بری لگی ہو یا کبھی میری کسی بات سے آپ کو تکلیف پہنچی ہو تو معافی چاہتی ہوں ۔ آپ اپنی دعا ؤں میں مجھے یاد رکھئے گا ۔ میں آپ کے لئے دعا کرونگی ۔کہ سب سے خوبصورت تحفہ دعا ہے جو غائبانہ مانگی جائے تو وہ ہی دعا فرشتے آپ کے حق میں کرتے ہیں ۔ کتنا بڑا اجر ہے ایک دوسرے سے حسن زن رکھنے کا ۔ اللہ ہمارے دلوں کو ایک دوسرے کے لئے نرم اور کشادہ فرما دے ۔ آمین
مجھے بھی اپنی آپا کی تقلید میں آپ سے سب سے کہنا چاہتی ہوں ۔۔۔۔ میری کوئی بھی بات بری لگی ہو یا کبھی میری کسی بات سے آپ کو تکلیف پہنچی ہو تو معافی چاہتی ہوں ۔ آپ اپنی دعا ؤں میں مجھے یاد رکھئے گا ۔۔ انشاللہ میں بھی آپ کے لئے دعا کرونگی ۔
طالب دعا
نگہت نسیم

بہن نگہت کی تحریر پرمیں صاد کرتا ہوں۔ حضور(ص) نے فرمایا کہ رجب اللہ سبحانہ تعالیٰ کا مہینہ ،شعبان میرا مہینہ اور رمضان امت کا مہینہ ہے۔ رجب نکل گیا جو کہ معافی کا مہینہ اس حدیث کے مطابق تھا۔ اب وہ مہینہ ہے جس میں پورے سال کے پروگرام اللہ سبحانہ تعالیٰ طے فرماتا ہے ۔ پھر رمضان کا مہینہ ہے جس کا آخری عشرہ، عشرہ نجات ہے۔ شعبان میں حضور(ص ) سب زیادہ روزے رکھتے تھےاور فرماتے تھے کہ جب بھی میرا نامہ اعمال پیش ہو اللہ کے سامنے تو میں چاہتا ہو کہ میں اس وقت روزے کی حالت میں رہوں؟ اس مہینہ میں بے انتہا مسنون دعا ئیں ہیں جو حضور (ص) نے حالت نماز میں مانگی ہیں۔ چودھویں شب کو ایک مخصوص نماز ہے جو امت کو ودیعت فرمائی جس کو صلواۃ الخیر کہتے ہیں۔ اس کو صحابہ کرام (رض)با جماعت بھی پڑھا کرتے تھے۔ اور بغیر جماعت کے بھی، مگر ہے ہمت کام جو پڑھ لے وہی بتا سکتا ہے کہ اسے کیا ملا ؟ یہ ایک سو 100رکعات پر مشتمل ہے جس میں ہر رکعت میں دس مرتبہ سورہ اخلاص ( قل ہو اللہ۔۔)ہ پڑھنا ہے۔ یہ عام لوگوں کے لیے ساڑھے چار گھنٹے میں ختم ہوتی ہے۔ جنہیں پریکٹس ہے وہ ساڑھےچار گھنٹے سے پہلے بھی مکمل کر سکتے ہیں۔ کر دیکھئے اور حیرت انگیز درجات حاصل کیجئے۔
اسّلام علیکم محترم ہمنشینوں
میں سیّدہ زائرہ عابدی عالمی اخبار کے توسّط سے اپنے تمام چھوٹوں اورمحترم بزرگوں سے معافی کی خواست گار ہو ں کبھی میری کوئ بات یا کوئ نکتہ ہی سہی کسی کو ناگوار خاطر گزرا ہو تو وہ مجھے بہ حیثیت ایک بشر کے معاف فرمائے کہ غلطیا ں ہر انسان سے ہو سکتی ہیں
مجھے اپنے وقت کی کم مائیگی کا احساس ہے کہ جو حق مجھے اللہ کی مخلوق کو دینا چاہئے وہ نہیں دے پاتی لیکن جب بھی موقع ملتا ہے میں تمام عالم اسلام کے لئے اور عالمی اخبار کی اپنی فیمیلی کے لئے ضرور دعائیں کرتی ہوں ،
یہ میرا کسی پر احسان نہیں ہوتا ہے بلکہ اللہ سبحانہ تعالٰی کے حضور ایک شکرانہ ہوتا ہے کہ اس نے مجھے آ پ جیسے مخلصین اس پلیٹ فارم سے عطا کئے ہیں
اور اپنے محترم بھائ کی بتائ ہوئ نماز پڑھنے کی بھی پوری کوشش کروں گی انشاللہ ،
طالب دعاء
زائرہ بجّو
وعلیکم واسّلام ،
بہت خوب میری نیک بہن کیا انداز عاجزانہ ہے ،جزاک اللہ ،سبحان اللہ ،
اللہ پاک ہر مسلمان کو یہ توفیق عطا کرے آمین
،،،،،،،،،،،،،،،،،،،،،،،،،،،،،،،،،،،،،،،،،،،،،،،،،،،،،،،،،،،،،،،،،،،
اسلام علیکم
حیران ہوں کہ میں نے چند لوگوں کو اپنی سوچ میں شامل کیا تھا ۔پر بہن نگہت آپ نے اسے عالم کے لئے پیش کر دیا واہ واہ کیا خوب بات ہے ۔اللہ آپ کو خوش رکھے آمین
محترم بھائی شمس جیلانی
واقعئی جو جتنا چاہے کما لے نیکیوں کا نہ کوئی حد ہے نہ حساب جو جتنی چاہے اپنی استتاعت کے مطا بق حاصل کر لے ۔
اللہ ہم سب کو صاف شفاف دلوں کے ساتھ ایک دوسرے کے لئے دعا کرنے کی توفیق عطا فرمائے اور ہماری دعاؤں کو قبول فرمائے آمین
بہن زائرہ عابدی آپ کی دعاؤں پر آمین ثمہ آمین
اللہ ہم سب کی دعاؤں کو قبول فرمائے آمین
عالم آرا
اسلام علیکم
یہ ماہ بابرکات اپنے دامن میں عبادتوں ، سعادتوں اور پرنور ولادتوں کے جشن کے اھتمام کے ساتھ اھل اسلام کے لیۓ تذکیہ نفس کی تلقین بھی لے کر آتا ھے اور اسی سلسلے میں ھم حقوق العباد میں ایک دوسرے سے کہا سنا بخشواتے ھیں ۔حقوق اللہ کی کوتاھی کو بخشوانے کے لیۓ مسنون نوافل ادا کرتے ھیں ۔ ۔لیکن ایک اھم عبادت خود احتسابی بھی ھے ۔ ۔ ۔ یعنی اپنی ذاتی خامیوں پر نگاہ ڈالنا ۔ ۔ اگرچہ بلاشبہ بہت سے خامیاں ھوں گی خود میری ذات میں بھی مگر ان میں سے کسی ایک خامی یا برائ سے مکمل پرھیز کی نیت کرنا ۔ ۔ اور اس پر قائم رھنا ۔ ۔ ۔اگر اس شعبان میں میں نے اپنی ایک خامی مکمل ختم کر لی تو میرے لیۓ یہ بہت عظیم سعادت ھو گی ۔ ۔ ۔ آپ سب لوگوں سے گذارش ھے کہ ھم ایک دوسرے کے حق میں کامیاب خود احتسابی کی دعا بھی ضرور کیا کریں ۔ ۔ ۔ اللہ تعالی بحق معصومین (ع)ہم سب کی دعاؤں کو قبول فرمائے آمین
کہتے ہیں نصیب سے زیادہ قیمتی چیز دعا ہوتی ہے
کیونکہ
جب زندگی میں سب کچھ بدل جاتا یت
تب
انسان کے پاس صرف دعا ہی ایک ایسی چیز بچتی ہے
جو
اُس کا نصیب بدل دیتی ہے
میرے عالمی اخبار کے ساتھیو
بہت جلد رمضان المبارک کا جہاز بہت ہماری زندگی کی بندرگاہ پر لنگر انداز ہونے والا ہے
چنانچہ آپ خوش آمدید کہنے کیلئے تیار ہوجائیے
یہ جہاز بہت سارے ساری نعمتوں تحفوں اور گرانقدر انعامات ربانی سے لدھا ہوا ہے
ان نعمتوں تحفوں اور گرانقدر انعامات میں
رحمت و ثواب
مضفرت و توبہ
عبادت وصبر
لیلۃ القدر
اور
پروانہ نجات جہنم
بھی شامل ہے
ساتھیو
اس کے علاوہ بھی
اس جہاز میں ہمارے لیے اخروی اور دائمی فائدوں کی بہت ساری چیزیں شامل ہیں
یاد رکھیں کہ
یہ جہاز صرف ایک ماہ کیلئے ہماری زندگی کی بندرگاہ پر ٹھہرے گا
اس کے بعد
یہ پھر دوبارہ ایک سال بعد ہی آئے گا
اب معلوم نہیں کہ
وہ اگلا سال ہمیں نصیب ہوتا بھی ہے
یا نہیں
لہذا
ہماری اپنے تمام ساتھیوں سے گزارش ہے کہ وہ اس موقع سے بھر پور فائدہ اٹھائیں
اور
اسے کسی طور بھی ضائع نہ ہونے دیں
ساتھ اس ہی کیف وسعادت کی ان گھڑیوں میں
ہمیں بھی اپنی دعاؤں میں یاد رکھیں۔
جزاک اللہ