پچھلے ایک ڈیڑہ ماہ بہت مصروفیات میں گذرے
مشاعرے کی تیاریاں جو شب و روز جاری رھیں
اور ھماری میڈیا ٹیم ھم کو آفس کے بعد تا دیر مصروف ھی رکھتی تھی
تقریبا ھر روز سونے کے لیے صرف دو کا ڈھائ گھنٹے ھی ملتے تھے اور پھر چکی کی مشقت جاری رھتی تھی
اس کے ساتھہ ديگر سماجی اور ادبی مصروفیات بھی جاری رھتی
ان دنوں تو میلاد بھی ھو رھے تھے پھر شب برات بھی آگی
اپنے مرحوم اقارب کو یاد کیا
اور انکے لیے مغفرت کی دعا يئں کیں
کل رات یونہی رات گیے بستر پر آنا نصیب ھوا تو گھر کی حالت پر غور کیا
ھمارا بولنے والا طوطا اپنے گھر جاچکا تھا
لندن سے آنے والے مہمان گرامی بھی واپس دیس فرنگ میں جاچکے تھے
ھمارے پڑوسی بھی انڈونشیا گیے ھیں
بلڈنگ میں مقیم زیادہ تر لوگ اسکولز بند ھونے پر مختلف ممالک کا رخ کرچکے ھیں یعنی تنہائ اور ظالم تنہائ
سناٹا اور مارنے والا سناٹا
کیہں کوئ شور نیہں ‘کیہں کوئ آواز نیہں
کیہں کوئ سندیسہ نیہں
سخت دھوپ ھے
کیہں بادل نیہں
سخت حبس ھے
کیہں تازہ ھوا نیہں
بہت خالی پن ھے
کوئ ساتھی و دوست نیہں
بہت اداسی ھے
کوئ بات سننے والا نیہں ھے
میں بھی باکل خالی دل ودماغ لیے بیھٹی ھوئ ھوں
ابھی تک سفر نامہ بھی تحریر نیہں کیا
کرنے کو بہت سارے کام ھیں
مگر میں نے بہت ساری مصروفیات سے آنکھیں چرالیں ھیں
بس یونہی بے دھیانی میں قلم ھاتھوں میں تھام لیا
یکایک روشنی سی ھوگی
کہ قلم سے بڑھ کر سہارا کون ھوگا
قلم سے بڑھ کر دوست کون ھوگا
قلم سے بڑھ کر خیر خواہ کون ھوگا
اب قلم ھاتھوں میں آیا ھے تو جیسے روح تک سکون کی لہر دوڑ گی
جیسے یہ سارا خالی پن
جیسے یہ ساری بے سکونی صرف قلم کو ڈيڑہ ماہ ھاتھوں میں نہ لینے کی وجہ سے تھا
اللہ کا شکر ھے کہ قلم جیسا دوست عطا کیا ھے
اور اس کے ساتھہ بہت سارے صاحب قلم دوست بھی عطا کیے ھیں
میں اس وقت یہ اوٹ پٹانگ سا بلاگ لکھتے ھو ۓ سوچ رھی ھوں کہ مصروفیات کتنی بڑی نعمت ھوتی ھے
خالی ذھن تو شیطان کا مسکن ھوتا ھے
کل شام تک تو ھمارا پروگرام بھی یہی تھا کہ عمرے پر جانا ھے مگر ابھی تک میرے چاند بھائ یعنی صفدر رضا رضوی کی سیٹ کنفرم ھونے کے باوجود ویزہ نیہں لگا ھے تو ھماری چھٹی بھی کینسل ھوگی ھے
اور اللہ تعالی سے دعا کرتے ھیں کہ سال گذشتہ کی طرح اس بار ھم کو دوبار اپنے گھر کا مہمان بناۓ آمین

قلم سے بڑھ کر سہارا کون ھوگا
قلم سے بڑھ کر دوست کون ھوگا
قلم سے بڑھ کر خیر خواہ کون ھوگا
………….
شاہین جی جسکو قلم ساتھی بنا لے اور جسکا ساتھی قلم بن جائے اسے اور کس ساتھ کی ضرورت ہے؟ سورہ والقلم کی قسم ہے کہ خلاق قلم،اس قلم سے دوستی کے لیئے لوگ منتخب کرتا ہے اور آپ ان خوش بخت لوگوں میں شامل ہیں۔ میں لندن واپس آ چکا ہوں لیکن ابھی شاید وہیں ہوں۔ لسی کا ذائقہ ابھی تک زبان پر ہے، طوطے کی سیٹیاں کانوں میں سنائی دیتی ہیں، مہمانوں سے بھرا ہوا کمرہ نظر میں ہے اور آپ سے بحث و مباحثہ بھول نہیں پاتا
اسلام علیکم
بہن شاھین حیدر رضوی خوش رہو
اچھی مصروفیات واقعئی اللہ کی عطا کر دہ نعمت ہوتی ہیں ۔ اور میں یہ محسوس کرتی ہوں کہ جو جتنا مصروف ہوتا ہے اس کے پاس اتنا ہی وقت ہوتا ہے ۔دیکھیں آپ اتنی مصروف رہیں لیکن آپ کے کسی کام میں خلل نہیں پڑا یہاں تک کہ آپ کو سونے کے لئے دو تین گھنٹے بھی مل گئے ۔
اور اب شاید آپ کی مصروفیت میں ایک اور اضافہ ہوگا کہ جب بھی آپ فارغ ہونگی آپ کو یہ وقت اور اس میں کی ہوئی باتیں یاد آئینگی ۔جو یقینآ آپ کے لئے ہمیشہ خوشگوار ہونگی ۔
قلم سے اچھا دوست شاید دنیا میں کوئی نہیں اور کتاب سے اچھا ساتھی کہیں نہیں ملتا ۔جس کے پاس یہ دونوں چیزیں ہیں وہ دنیا کا امیر ترین آدمی ہے اگر وہ ان کا حق ادا کرے ۔
اللہ ہم سب کو اچھی اور بار آور مصروفیات عط افرمائے ۔اور ہمارے ہر نیک قدم کو آگے بڑھائے آمین
عالم آرا
وینکور
محترمہ شاہین رضوی صاحبہ ہم بابا کی بات سے سو فیصد متفق ہیں بابا درست فرماتے ہیں کہ ”شاہین جی جسکو قلم ساتھی بنا لے اور جسکا ساتھی قلم بن جائے اسے اور کس ساتھ کی ضرورت ہے؟ سورہ والقلم کی قسم ہے کہ خلاق قلم،اس قلم سے دوستی کے لیئے لوگ منتخب کرتا ہے اور آپ ان خوش بخت لوگوں میں شامل ہیں۔ ”واقعی قلم وکتاب سے بہتر کوئی ساتھی کوئی دوست نہیں ہے ۔
معاملہ یہ ہے کہ دور جدید کا انسان اپنی ذات میں اگر منتشر ہے تو اس نے خود کو پریشان کرنے کے لیے عجیب روگ پال رکھے ہیں، خود ساختہ مسائل اور پریشانیاں بے شمار ہیں، مسائل کی تکرار تو ہے مگر حل کسی کے پاس نہیں ہے، کسی قسم کا بھی انتشار ہو اس میں الجھ کر کبھی باہر نکلنے کے لیے راستہ نہیں مل پاتا۔
حل اس وقت نظر آتاہے جب ذہن پرسکون ہو، اگر انسان کسی تعمیری مشغلے میں مصروف ہو تو ذہن کو یکسوئی نصیب ہوتی ہے جو انسان کو الجھنوں سے نجات دلادیتے ہیں، ذہن کے ابہام زندگی کو مشکل ترین بنادیتے ہیں، سوچ کے یہ زاویے اکثر حقیقتوں سے بہت دور ہوتے ہیں، بعض اوقات تو وہ چیزیں وجود ہی نہیں رکھتیں جن کا تانا بانا ذہن بنتا رہتاہے، زیادہ سوچنے سے خیال پرفریب جال بن جاتاہے،
جدید دنیا میں یہ خیال کئی عرصے سے محو سفر ہے کہ سوچ کا کوئی مرکزہونا چاہیے،محور نہ ہو تو خیال کسی سرکش گھوڑے کی طرح انسانی قدروں کو روندتا چلاجاتاہے، مرکز سے ہٹی ہوئی منتشر قوموں کی کئی مثالیں عروج وزوال کے اس سفر میں ملتی ہیں، خیال کو مرکز اور ذہن کو یقین کی قوت چاہیے، یقین علم کے بغیر پایہ تکمیل تک نہیں پہنچ پاتا اور معلومات حاصل کرنے کا سب سے اہم ذریعہ قلم وکتا ب سے رشتہ ہے۔
کتاب شعور وآگہی کی منزلیں طے کرنے میں مدد کرتی ہے، زندگی کو سمجھنے میں آسانی ہوتی ہے، رویوں میں وسعت اور اعتدال پیدا ہوتا ہے، کتاب ہر فرد کی ذہنی ضرورت ہے، جو معاشرتی سوچ کو ہموار کرنے میں اہم کردار ادا کرتی ہے، کتاب سے جہاں ذہنی یکسوئی میں اضافہ ہوتا ہے وہاں تصور کی طاقت سوچ کے زاویے بدل دیتی ہے،
کہتے ہیں علم انسان کا امتیاز ہی نہیں؛بلکہ اس کی بنیادی ضرورت بھی ہے، جس کی تکمیل کا واحد ذریعہ مطالعہ ہے، ایک پڑھے لکھے شخص کے لیے معاشرہ کی تعمیر و ترقی کا فریضہ بھی اہم ہے؛ اس لیے مطالعہ ہماری سماجی ضرورت بھی ہے۔ اگرانسان اپنے اسکول و مدرسہ کی تعلیم مکمل کرکے اسی پر اکتفا کرکے بیٹھ جائے تو اس کی فکر و نظر کا دائرہ بالکل تنگ ہوکر رہ جائے گا۔ مطالعہ استعداد کی کنجی اور صلاحیتوں کو بیدار کرنے کا بہترین آلہ ہے۔ یہ مطالعہ ہی کا کرشمہ ہے کہ انسان ہر لمحہ اپنی معلومات میں وسعت پیدا کرتا رہتا ہے۔ اور زاویہ فکر ونظر کو وسیع سے وسیع تر کرتا رہتا ہے۔
عربی کا ایک مشہور محاورہ ہے: ”زمانے کا بہترین دوست کتاب ہے“ اسی کو شورش مرحوم نے اس طرح کہا ہے: ”کتاب سا مخلص دوست کوئی نہیں“۔ اسی طرح ایک مفکر کہتا ہے: ”کتابوں کا مطالعہ انسان کی شخصیت کو ارتقاءکی بلندمنزلوں تک پہنچانے کا اہم ذریعہ، حصول علم ومعلومات کا وسیلہ اور عملی تجرباتی سرمایہ کو ایک نسل سے دوسری نسل تک منتقل کرنے اور ذہن وفکر کو روشنی فراہم کرنے کا معروف ذریعہ ہے۔“۔ قلم و کتاب سے رشتہ جہاں معلومات میں اضافہ اور راہ عمل کی جستجو ہوتی ہے وہیں اس کا مطالعہ ذوق میں بالیدگی، طبیعت میں نشاط، نگاہوں میں تیزی اور ذہن ودماغ کو تازگی بھی بخشتا ہے۔
کمال مشق مکرر کی داد چاھتا ھے
جلیس فکر سے ھوجاۓ اب شناسائ
شاھین رضوی
میری تنہائ آپ جیسے اعلی مقام دوستوں کی وجہ سے اب بزم بہاراں میں تبدیل ھوچکی ھے
مہمان واپس جاچکے ھیں مگر یادیں تو اپنے ھزار روپ میں آپکے ھمراہ رھتی ھیں
کل شام کو لسی بنائ گی ایک آدھ دوست کھانے پر آۓ تھے
شامی کباب اور سوجی اور میدہ سے بنائ پوریاں تھیں اور اسکے ساتھہ ھماری بہت خاص لسی
تو جناب لسی
لسی دودھ دھی شکر کیوڑہ کریم اور سوڈا ملا کر بنائ گی اس لیے اسکا ذائقہ تو بہت مزیدار تھا ھی اسکو پینے کے بعد جو گہری نیید کا غلبہ چڑھا مہانوں کو بھی بہت جلدی رخصت کیا گیا اور خود انکو بھی نیند آرھی تھی
پھر میں نے سوچا کہ سفر نامہ حجاز کا دوسرا حصہ لکھا جاۓ میرا دل کہتا ھے کہ اس تحریر کو اب رمضان میں شروع کیا جاۓ
بہرحال اب قلم سے پکی دوستی ھوچکی ھے اور میں نے بھی اس کا ساتھہ اور ھاتھہ مضبوطی سے پکڑ لیا ھے
قلم واقعی بہت بڑی نعمت ھے
اب کو دینا کے ھر غم سے نجات دیتا ھے
اور آپکو زمین سے اٹھا کر عرش پر پہنچا دیتا ھے
کہ میرا طائر خیال مجھے کہکشاں کا مسافر بنا دیتا ھے
نگارشات تخیل کی کہکشاں کا سفر
نقیب صبح کی رونق سخن کی رعنائ
مصروفیات کا کار آمد ہونا بہت بہت ضروری ہوتا ہے ورنہ مصروفیت بھی تنہائی ہو جاتی ہے ۔ مصروفیت اسی وقت تک نہیں تھکاتی جب تک اس کا مقصد ہو ۔ شاہین کی مصروفیات کبھی بیکار نہیں ہوتی ۔ا س کے پاس کام کی ایک لمبی لائن ہوتی ہے اور کام کے پیچھے ایک کہانی مکمل ہو رہی ہوتی ہے ۔
دراصل بڑی مصروفیات کی تکمیل کے بعد اکثر جب کام تکمیل پا جاتے ہیں تو تھوڑی سی مصروفیت تنہائی لگتی ہے ۔۔۔۔
قلم واقعی بہت بڑی نعمت ھے
اب کو دینا کے ھر غم سے نجات دیتا ھے
اور آپکو زمین سے اٹھا کر عرش پر پہنچا دیتا ھے
کہ میرا طائر خیال مجھے کہکشاں کا مسافر بنا دیتا ھے
نگارشات تخیل کی کہکشاں کا سفر
نقیب صبح کی رونق سخن کی رعنائی
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
پوری آزاد نظم ہو گئی قلم پر۔۔۔گویا لسی یعنی لبن زندہ باد
مجھے یقین تھا میرے بہترین دوست اس بات کی گواھی دینگے کہ میں بہت مثبت اور تعمیری کاموں میں اپنے آپکو مصروف رکھتی ھوں
اور اپنے آپکو لمحہ بھر کے لیے
اس بلاگ میں سب کی شرکت نے چار چاند لگا دیئۓ ھیں
میں نے صرف چار چاند کی روشنی ھی بلاگ میں پھیلی دل کش روشنی کو کافی جانا ھے اس لیے انکی تعداد میں اضافہ نیہں کیا ھے کیونکہ اس بلاگ میں تو آپ سب صاحبان روشن فکر و القلم کی روشنی پھیلی ھے پاکستان میں روشنی کی ضرورت ھے اللہ پاک رمضان میں بہترین موسم رھے اور روزہ داروں کو پریشسانی نہ اٹھانی پڑے آمین ثم آمین
اچھے بھائ محمد احمد ترازی سلامت رھیں آپکا تبصرہ روح تک کو سرشار کرگیا
عربی کا ایک مشہور محاورہ ہے: ”زمانے کا بہترین دوست کتاب ہے“ اسی کو شورش مرحوم نے اس طرح کہا ہے: ”کتاب سا مخلص دوست کوئی نہیں“۔ اسی طرح ایک مفکر کہتا ہے: ”کتابوں کا مطالعہ انسان کی شخصیت کو ارتقاءکی بلندمنزلوں تک پہنچانے کا اہم ذریعہ، حصول علم ومعلومات کا وسیلہ اور عملی تجرباتی سرمایہ کو ایک نسل سے دوسری نسل تک منتقل کرنے اور ذہن وفکر کو روشنی فراہم کرنے کا معروف ذریعہ ہے۔“۔ قلم و کتاب سے رشتہ جہاں معلومات میں اضافہ اور راہ عمل کی جستجو ہوتی ہے وہیں اس کا مطالعہ ذوق میں بالیدگی، طبیعت میں نشاط، نگاہوں میں تیزی اور ذہن ودماغ کو تازگی بھی بخشتا ہے۔
یہ سہنرے حروف ھی تنہائ کو آباد کرنے کو کافی ھیں ‘
میرے اردگرد کتابیں ھی کتابیں ھوتی ھیں اکثر صوفے پر سونا پڑجاتا ھے کہ بستر پر صرف کتابیں ھی ھوتیں ھیں
سچ پوچیھں تو ادمی کو نبانے میں کتب اھم کردار ادا کرتی ھیں
کتب بینی تو واقعی بہت ھی مثبت اور خوبصورت مشغلہ ھے
سچے لفظوں سے روشنی پھوٹتی ھے جو آپکی زندگی کے ھر تاریک گوشے کو منور کرتی ھے
میں نے تو کیکو یعنی طوطے صاحب سے بھی بہت کچھہ سیکھا ھے
شروع میں ھم دونوں ایک دوسرے سے ڈرے پھر محبت کی طاقت نے ھم کو ایک دوسرے کو پر اعتماد اور بھروسہ کرنا سیکھا دیا
یہی محبت کتابوں سے ھو تو پھر نور ھی نور
جو علم آپکو کتابیں عطا کرتی ھیں وہ درسگاھوں میں بھی نیہں ملتا ھے
مجھے یورپ کے لوگ اس لیے اچھے لگتے ھیں کہ وہ کتابوں کو پڑھتے اور خریدتے ھیں کتابوں کو اپنا ساتھی بناتے ھیں
سفر میں تو وہ کتابوں کی ھمراھی میں ھی خوش رھتے ھیں
مجھے کتاب ھاتھوں میں لیے بچے اچھے لگتے ھیں
مجھے کتابوں سے محبت کرنے والے نوچوان اچھے لگتے ھیں
مجھے ان بزرگوں پر رشک آتا ھے جو مطالعہ کرتے ھیں
اللہ پاک ھماری قوم میں کتابوں سے محبت
علم سے محبت
عالموں کی صحبت میں بیھٹنے کی محبت
قران سے محبت کا جذیہ بیدار کردے آمین
میری بہت پیاری بہن اور بہت ھی پیاری سی کیوٹ سی دوست ڈاکٹر نگہت نسیم خوش رھو
دراصل بڑی مصروفیات کی تکمیل کے بعد اکثر جب کام تکمیل پا جاتے ہیں تو تھوڑی سی مصروفیت تنہائی لگتی ہے ۔۔۔۔
بس یہ بلاگ ایسے ھی کسی لمحے میں لکھا تھا
اور اس بات کے پیچھے یہ تجسس بھی تھا کہ کیا سب پر یہ منزل آتی ھے یعنی کسی کام کی تکمیل کے بعد کا مرحلہ
اس وقت جو غیر متوقع فراغت ملتی ھے تو اس وقت جو کیفیت طاری ھوتی ھے اس کا ذکر کا تھا
اسلام علیکم
قلم سے بڑا ہتھیار بھی کوئی نہیں جو بلا تیغ ہی بہت سی جنگیں جیتنے کی طاقت رکھتا ہے بس صرف فرق ہاتھ کا ہوتا ہے کہ کس کے ہاتھ میں ہے ۔
مجھے لگتا ہے کہ آج کل مصروفیت اور قلم کو محبت کے ہتھیار کے طور پر استعمال کرنا چاہئے کہ نفرتوں نے ہم سے ہمارے سکون چھین لئے ہیں ۔
میں دیکھ رہی ہوں کہ ہمارے قلم اور سوچ میں اتنی تلخی آتی جارہی ہے کہ اکثر کچھ تحریرں پڑھ کر دل دکھ سا جاتا ہے ۔قلم کو سخت ہونا چاہئے تیر کی طرح اُسے تیز ہونا چاہئے تلوار کی طرح مگر اُن معاملات میں جہاں ضرورت ہو ۔
ورنہ قلم کو مرہم ہونا چاہئے جو ٹھنڈک پہنچائے قلم کو سہارا ہونا چاہئے جو تھام لے ،قلم کو مسیحا ہونا چاہئے جو ہمت دے ،یہ میری سوچ ہے
مصروفیت ہمیشہ ازالہ کرتی ہے تنہائی کا اور جب اچھی مصروفیت ہو تو وہ خوشیوں کے دروازے کھول دیتی ہے ۔
بس کوشش یہ ہی ہونا چاہئے کہ قلم بھی ساتھی رہے اور مصروفیت بھی ہمیشہ اچھی اور خوشیوں والی ہو آمین
عالم آرا
مجھے یاد ہے کہ جب سے میں نے
قلم سے اپنا رشتہ استوار کیا
تب سے لے کے آج تک
عمر کا کوئ حصّہ رہا
بند کمرہ ہو یا کہ محفل ہو
رات کا مہیب سنّاٹا
یا دن کا شور غوغا ہو
میں کبھی تنہا نہیں ہوتی
تنہا ہو کے بھی تنہا نہیں ہوتی
کیونکہ
میرا دوست میراغمگسار
میرا قلم میرے ساتھ ہوتا ہئے
اور اپنی دلدار رفاقت سے
میرا ساتھ دیتا ہئے
باقی تحریر اگلے وقت کے لئے ادھار ہے
مجھے یاد ہے کہ جب سے میں نے
قلم سے اپنا رشتہ استوار کیا
تب سے لے کے آج تک
عمر کا کوئ حصّہ رہا
بند کمرہ ہو یا کہ محفل ہو
رات کا مہیب سنّاٹا
یا دن کا شور غوغا ہو
میں کبھی تنہا نہیں ہوتی
تنہا ہو کے بھی تنہا نہیں ہوتی
کیونکہ
میرا دوست میراغمگسار
میرا قلم میرے ساتھ ہوتا ہئے
اور اپنی دلدار رفاقت سے
میرا ساتھ دیتا ہئے
باقی تحریر اگلے وقت کے لئے ادھار ہے
مصروف آدمی خوش قسمت ہوتا ہے اور اُسکے پاس ہر کام کیلئے وقت ہوتا ہے۔ ڈاکٹر نگہت نسیم اسکی بہترین مثال ہیں-
میری قلم کہانی میری زبانی
ہجرت کا پر مصائب سفر طے کرنے کے بعد جب ہم اپنے تنکوں سے بنے کچّے آشیانے میں بیٹھے اس کے بعد میری بسم اللہ کا وقت آیا تب والدہ کے نزدیک میری تعلیمی زندگی کی ابتداء کے لئے ہر بات ثانوی ہو گئ اور میری بسم اللہ کوفوقیت ہو گئ میری والدہ اکثر کہتی تھیں جس نے قران دل لگا کر پڑھنا شروع کیا سمجھ لو علم اس سے خود دوستی کرنے کا خواہا ں ہو جاتا ہے
،مجھے یاد ہئے گھر میں ایک خاص چہل پہل سی ہو رہی تھی اور پھر سہ پہر کے وقت پنجتن پاک کی نذراورمرحومین کی فاتحہ بھی بسم اللہ سے پہلے ہی دی گئ تھی،،مجھے میری پیاری امّی جان نے اپنے ہاتھوں سے سموکین کے کڑھے ہو ئے گلے اور پف والی آستینو ں کی فراک زیب تن
کی اور پھر میرے والد مرحوم جو خود بڑے ہی علم دوست انسان تھے ان سے کہا آئے بچّی کو بسم اللہ پڑھا دیجئے،
مین تخت پر بچھی اجلی چاندنی پر جا کر بیٹھی اب گھر کے سارے افراد بلا لئے گئے اور تخت پر بھی جگہ نہیں رہی باقی بھی تخت سے نزدیک ہی رہے اور امّی جان نے میرے سامنے اپنے ہاتھ کے کاڑھے ہوئے کار چوبی گلابی تکئے پرعربی قاعدہ رکھ کر اس کا پہلا صفحہ کھولا اور میری انگشت شہادت پکڑ کر حرف الف پر رکھّا ،اور والد صاحب نے مجھے پورے الف تا ے حروف پڑھائے ،اور پھر دعائیں مانگیں جن میں میرے حصول علم کی دعاء اہمیت کی حامل تھی
پھر والد صاحب نے مجھے اپنے ہاتھ سے امّی جان کی تیّار کی ہوئ خوشبودار کھیر کھلائ اور دعا دی اور اپنی حیثیت کے مطابق کچھ نقد رقم بھی ہاتھ پر رکھّی
یہ میری بچپن کی زندگی کا خوبصورت اور یادگار دن تھا ،اس دن کے بعد میری امّی جان میرے لئے بھی ا یک ملتانی مٹّی سے نفاست سے لیپی ہو ئ تختی تیّار کرنے لگیں
یہ ہمارے گھر کا دستور تھا کہ جب بچّے کی لکھائ میں پختگی محسوس کی جاتی تب وہ تختی کی لکھائ سے برئ الذّمّہ کیا جاتا تھا ،اگر اس سے پہلے وہ کبھی تختی لکھنے پر چوں چرا کرتا تو امّی جان ناراض ہو کر کہتیں ،پہلے اپنی لکھائ میں پختگی پیدا کرو تب ہی تختی چھوٹے گی ،والدہ گرامی کی اس وقتی سختی نے ہم سب بہن بھائیو ں کی لکھا ئ کو بہت اچھا رنگ دیا اور ہم سب بہن بھائو ں نے اچھّے رسم الخط کو اپنی زندگی مین شامل کر لیا
جاری ہے
پیاری شاہین سلامت رہو
کیا خوبصورت عنوان پیش کیا ہے مصروفیات اور قلم کی دوستی
میں بھی جب لکھنے یا پڑھنے بیٹھتی ہوں یقین جانو کہ یا تو نماذ کے لئے ہوش آتا ہے یا بھوک اندر سے احتجاج کرتی ہے تب جاکر اٹھتی ہوں
علم کی دنیا حسین دنیا ہے ،اس دنیا مین جانا اس کی سیر کرنا اس سے دوستی کرنا اور پھر کئے رکھنا ،،ایک عجیب سرشاری کی کیفیت میں رکھتا ہے
،
میں متلاشی تھی اس عنوان کی جو میرے سفر حیات کی کتاب کا سرنامہ بنے ،شاہین کے دئے ہوئے عنوان نے مجھ کو بھی ایک خوبصورت عنوان دے دیا ہئے ،اور یہیں سے ،میں نے اپنے قلمی اور طالب علمی کے شروعا تِ سفر کی بات چھیڑ دی ہئے ۔اور میرے قلم کو بفضل اللہ تعالٰی دو نہیں چار پہیئے مل گئے ہیں
جی تو میں بات کر رہی تھی تختی کی ،اس زمانے کا رواج تھا کہ اسکولوں میں بھی ابتدا ئ جماعتوں میں تختی لازمی لکھوائ جاتی تھی ،اس کے لئے میری محنتی ، جفاکش اور سمجھدار ماں نے ا ضافی کام یہ کیا ہوا تھا کہ ہم لکھائ سیکھنے والے بچّوں میں ہر ایک کے لئےکے لئے دو تختیاں رکھی تھیں تا کہ ایک تختی اسکول جائے تو دوسری گھر میں استعمال ہو
اس زمانے میں ہمارے گھرمیں ا یک مٹّی کے کٹورے میں ہمہ وقت ملتانی مٹّی بھیگی رہتی تھی ،ایک دن میں نے کٹورے سے نکال کرجست کے پیالے میں رکھنی چاہی تو امّی جان نے کہا کہ اس پیالے میں مٹّی نہیں رکھنا ورنہ ملتانی مٹّی کا پانی اوپر ہی تیرتا رہے گا اورتختی کی لپائ میں مشکل پیش آئے گی ،اسوقت میں نے جانا کہ مٹّی کے برتن پانی اپنے اندر جذب کرنے کی صلاحیت رکھتے ہیں
میں نے بہت جلد تختی تیّار کرنے کا ہنر سیکھ لیا اور پھر جب تختی سوکھ جاتی تھی تب میری پیاری ماں اس پر چوڑی لکیریں کھینچ کر اپنے ہاتھ سے خوش خط تحریر لکھ کر ہم بہن بھائ کو دیتیں اور ہم بچّے برو کے قلم کو سیاہ روشنا ئ میں بھگو کران کے پنسل سے لکھے ہوئے حروف کو دوبارہ لکھتے یوں ہمارا رسم الخط بہتر ہوتا گیا
اس زمانے کی زندگی مین برو کے قلم کی بہت اہمیت تھی ،یہ قلم دراصل بہت پتلے بانس کی لکڑی سے بنائے جاتے تھے میری معلومات کے مطابق ۔اگر ایسا نہیں ہے تو جس کسی کے بھی علم میں ہو وہ برائے مہربانی بتا کر ثواب دارین حاصل کرے
خیر تو اس کے بنانے کا بھی ایک خاص طریقہ تھا چونکہ وہ بہت سخت لکڑی کا ہوتا تھا اس لئے اس کے واسطے بہت تیز چھری استعمال کی جاتی تھی اورقلم کا تحریری حصّہ ترچھا رکھّا جاتا تھا
میری امّی جان کی جانب سے ہر گز اجازت نہیں تھی کہ کوئ بچّہ اپنا قلم خود بنائے گا ،لیکن میں نے امّی جان سے چھپ کر حسب معمول یہ ہنر بھی جلد سیکھ لیا اور پھر امّی جان سے بتایا کہ آپ خود دیکھ لیجئے کہ میں چھری کو محفوظ طریقے سے چلاتی ہوں کہ نہیں ،بس پھر امّی جان میرے طریقہ کار سے مطمئین ہو گئیں اور مجھے ا پنا قلم خود تیّار کرنے کی اجازت مل گئ
اس زمانے میں بنی بنائ روشنائ کے بجائے گھر میں تیّار کی ہوئ روشنائ استعمال کی جاتی تھی تختیوں پر سیاہ اور کاغذ پر نیلی ہر دو روشنائ کی بنی بنائ پڑیاں بازار سے دستیاب ہوتی تھیں جن کو گھول کر استعمال کیا جاتا تھا ،
اس کے بعد کے دور میں بنی بنائ روشنائ نے معاشرے میں رواج پایا
آچھی بجو اسلام علیکم
سلامت رھیں کتنی پیاری یاداشتیں ھیں کتنے سنہری ایام تھے آپ ایسے ھی بیا ن کریں ھم سب ھمہ تن گوش ھیں
اّپکی باتوں سے گذرے کل کی کتنی پیاری مہک آرھی ھے
اور اب تو کسی بچے کو تختی کا پتہ ھی نیہں
کچھہ عرصے کے بعد ھماری آپکی یہ تختیاں جن پر ھم نے لکھنا اور لفظوں سے دوستی کی ابتداء کی تھی کسی میوزیم میں نظر آئنگی
مجھے بھی یاد ھے وقت یہ باتیں کہاں بھولنے دیتا ھے
کہ میری بھی بسمہ اللہ ھوئ تھی اور میں نے بھی تختی پر لکھنا سیکھا تھا
ھم نے خوش خطی بھی تختی لکھنے کے ساتھہ ھی سیکھا تھا
اب تو گھروں میں نماز کی چوکی بھی مشکل سے دستیاب ھوتی ھے
برامدے کھلی کھڑکیاں ھوادار صحن
آنگن میں لگے پیڑ اور پودے
یہ سب خواب ھوۓ
آپکی اتنی پیاری تحریر نے کیا کیا یاد دلا دیا بجو
سلامت رھیں خوش رھیں اللہ پاک آپکو عمر طویل عطا فرمایئں
السلام علیکم
شاہین آپی ! مصروفیت کی کیا بات کرتی ہیں ، پچھلے کئی مہینوں سے تو میں خود بھی دو گھنٹے سے زیادہ نہیں سو پاتا ، اب تو یہ حال ہو گیا ہے کہ اگر کبھی وقت پر بستر نسیب ہو بھی جائے تو گھنٹوں نیند ہی نہیں آتی ، اور بستر پر پرے چھت کو گھورتا رہتا ہوں ، مسلسل سائٹ پر رہ رہا ہوں ، مہینے بھر بعد جب کبھی گھر لوٹتا ہوں تو لگتا ہے پیرول پر رہائی ملی ہے ، بال ، داڑھی ترشوا کر کچھ انسان سا لگنے کے بعد گھر بچوں سے گپ شپ لگتی ہے ۔ آپ کے دعوت نامے کے باوجود میں وقت نہیں نکال سکا ، محترم ہمدانی صاحب سے بھی ایک اور ملاقات کا شوق ، شوق ہی رہ گیا ۔ پچھلے ہفتے ایک بار آفس آنے کا موقع ملا تھا اور آج پھر آفس آیا ہوا ہوں تو سوچا آپ بہن بھائیوں سے آدھی ملاقات ہو جائے ۔ اپنی نئی ادبی تنظیم اور اُسکے پہلے کامیاب مشاعرے کی مبارک باد قبول کیجئے ۔
آصف احمد بھٹی
جی جناب
وقت ھی ایسی عجیب شے
وقت
کبھی لمحوں میں آپکی دسترس سے نکل جاتا ھے
جب آپکو اس سلو موشن میں چلنے والے دوست کی اشد ضرورت ھوتی ھے تو یہ موصوف برق رفتاری سے
سے دوڑتے ھیں
پھر یہ تیزي سے بھاگتا ھے اور کسی کے ھاتھوں نیہں آتا ھے
وقت کتنی سرعت سے سفر کرتا ھے
وقت دریا ھے
وقت ھوا ھے
وقت کھبی آچھا ھوتا ھے
وقت کھبی کاٹے نیہں کٹتا ھے
وقت کھبی خوشگوار ھوتا ھے
وقت کھبی امتحان لیتا ھے وقت کھبی
لوٹ کر نیہں آتا ھے
وقت تتلی کے پر پر تحریر عمر رواں کا گوشوارہ ھے
وقت تیزي سے گرنے والا جھرنا ھے
وقت کھبی سست روی سے چلتا ھے
وقت کھبی برق رفتاری سے دوڑتا ھے
اور اللہ نہ کرے کہ کسی پر کوئ برا وقت آۓ
برا وقت تو خود بڑي آزمائش ھوتی ھے
اللہ پاک ھم سبکو آزمائش سے ھر بری گھڑی سے محفوظ رکھے آمین ثم آمین
میری قلم کہانی اختتام کو پہنچی
اسلام علیکم
بہت خوب بہن زائرہ عابدی آپ نے مجھے بھی میری بسم اللہ یاد دلا دی ۔
تختی لکھنا اور ساتھ ہی اس کو جھلا جھلا کر سکھانا کہ جلدی سوکھے اور جلدی سے لکھ کر چھٹی ملے ۔
روشنائی کا گاڑھا ہوجانا اور پھر کبھی کبھی پانی زیادہ ڈال لینے سے اس کا پتلا ہو جانا قلم کی نوک کا بار بار روشنائی میں ڈبانا تاکہ ایک سا لکھا جا سکے ۔
کتنے مشکل کام تھے لیکن کتنے آسان تھے اس وقت کہ فرستوں کی ضرورت نہیں تھی ۔فرست ہوتی ہی نہیں تھی ۔اپنے اپنے بستر صحن میں بچھانے ۔صبح اسکول جانے سے پہلے انہیں تہہ کر کے رکھنا ۔
اب اگر سوچیں تو لگتا ہے کہ کوئی الف لیلیٰ کا ماحول تھا ۔ اور اتنا ہی سکون اور حلاوت تھی جو آج خوابوں میں بھی نصیب نہیں ۔
عالم آرا
شکریہ میرے لفظوں کو پسند کرنے والوں کا اب میں قلم کہانی کے اختتام پر اپنی زندگی کے وہ اوّلین دن بتانے چلی ہوں جو بہت پر مشقّت تو تھے لیکن بچپن کی انوکھی آرزؤں سے معمور تھے ،پہلے یہ بتا دوں کہ میں اپنے بچپن میں ایک اچھّی طالبہ ہرگز نہیں تھی ،مجھے زندگی نے بعد مین یہ سبق پڑھایا کہ علم کے بغیر دنیا اندھیری ہے ،میرا رزلٹ گھر میں ہمیشہ تھرڈ دیویزن پر ہوتا تھا جبکہ دوسرے بہن بھائ اوّل اور دوئم ہوتے تھے ،لیکن پھر مجھے کچھ رعائت اس لئے مل جاتی تھی کہ میں گھر کا کام سب سے زیادہ کرتی تھی اور اپنے چھوٹے بہن بھائ کو بھی سنبھالتی تھی
بہر حال میرا بچپن کا ایک انتہائ شوق تھا کہ میں کسی طرح ڈھولک بجانا سیکھ جاؤں اس زمانے میں جب کسی گھر میں شادی ہوتی تھی تو رات کے وقت ڈھو لک کی محفل ضرور سجتی تھی اور میرے پیروں میں پہئے لگ جاتے تھے کہ کس طرح میں اس گھر میں پہنچ جاؤں جہاں ڈھولک بج رہی ہے ،مقصد واحد ہوتا تھا کہ ڈھول بجانے ولی لڑکی کی انگلیاں کس طرح چل رہی ہیں خود دیکھوں اور سیکھوں مگر یہ شوق آ ج بھی ناتمام ہی ہے
ابّا جان تو رات کے وقت گھر سے قدم نکالنے کے ہی سخت مخالف تھے اور امّی جان ابّا جان کے تابع تھیں
ہمارا قیام دیگر مہا جروں کے ہمراہ لالو کھیت نمبر چار میں تھا اور لالو کھیت نمبر تین ہمارے سامنے تھا ہمارا گھر مسجد مستجاب کے سامنے تھا، میری عمر یہی کوئ سات یا آٹھ برس کے دور میں تھی ایسے میں ہمارے سامنے والے محلّے کے ایک گھر سے مجھے دن کے وقت ڈھولک بجنے کی آواز آئ اور میں نے اپنی والدہ سے کہا کہ ابّا جان تو گھر پر نہیں ہیں مجھے اجازت دے دیجئے
بس امّی جان نے اجازت د ی اور میں نے جھٹ پٹ چھوٹے بھائ کوگود میں اٹھایا اور چند منٹ میں کلّو چھولے والے کے گھر پہنچ گئ ،میں بھائ کے بغیر گھر سے قدم نکالنے کی بھی مجاز نہیں تھی کیونکہ وہ ڈھائ برس کی جان میری واپسی تک امّی جان کا جینا حرام کردیتا ،اس وقت کلٰو چھولے والے کا گھر مجھے دور سے ہی پرستان کے شہزادے کا گھر دکھا ئ دینے لگا گھر کے اندر باہر بلاروک ٹوک آنا جانا لگا ہوا تھا مین نے بھی اسی آپا دھاپی میں اندر پہنچ کر شادی کے گھر کے مناظر کے مشاہدے میں لگ گئ
کچّے آنگن میں ایک طرف کوری ہانڈی میں پانی کے اندر ننھی ننھی مچھلیاں تیر رہی تھیں میں نے ہانڈی میں جھانکا اور پھر گود میں موجود بھائ کو مچھلیاں دکھائیں دوسری طرف بڑے سے تھال میں سل پر پیسی گئ کچّی مہندی بھیگی ہوئ تھی جس کی سوندھی خوشبو گلی کے اندر دور تک مہک رہی تھی اور ساتھ ہی مہکتے چنبیلی کے تیل میں ابٹن کی خوشبو بھی ملی جلی تھی
گھر کے کچّے آنگن کی ملتانی مٹّی سے شائد رات کو ہی لپائ کی گئ تھی آنگن بلکل صاف ستھرا تھا
اور اب اس پرگھر کی عورتیں ایک رسم ہندووانہ ادا کرنے جا رہی تھیں یعنی لال رنگ کے بھیگے ہوئے گیرو اور صندل کے آمیزے میں سات سہاگنوں کے ہاتھ ڈبو کر ان کو آنگن کی دیوار پر چھاپنا تھا ،بڑی بوڑھی کا سختی سے حکم تھا کہ خبر دار ہاتھ الگ الگ تھال پر نا پڑے اور ٹیڑھا میڑھا بھی نا پڑے یہ سب بد شگونیاں سہاگ بھرے بھاگ کے گھر میں بد شگونیاں مانی جاتی ہیں
،اس رسم کو پہلی دفع ہی دیکھنے کا میرا اتّفاق تھا گھر کی سب سے بڑی بوڑھی خاتون کو لا کر چار پائ پر بٹھا یا گیا اور گیرواور صندل کا سرخ آمیزے سے بھرا تھال ان کے آگے رکھ دیا گیا ساتھ ہی گڑ کا اور مرمروں کا بڑا سا تھا ل آیا اور پھرڈھولک کی تھاپ پر عورتوں نے کوئ اپنی دیہاتی زبان میں گیت گانا شروع کیا ساتھ ہی آوازیں بھی دی جانے لگیں اری او کہاں ہے آ ری آ ،آج ہمرے دوارے سہاگن آئ گیو رے ، عورتیں آتی گئیں ڈھول بجتی رہی اور صندل اور گیرو کے چھاپے دیوار کو سجاتے رہے
اچھی بجو کتنی مزے کی یادیں ھیں اور اس سہنری سفر میں ھم سب اپکے ھمراہ ھیں
دوڑ پیچھے کی طرف اے گردش ایام تو
اچھی بجو مجھے بھی ڈھولک بجانے کا شوق تھا اور ابھی بھی ھے
میری طرح میرے بہن بھائ بھی بہت شرارتی ھیں اور اگر گھر میں شادی بیاہ کی کوئ تقریب ھوتی ھے تو پھر انسان ھنستے ھسنتے پاگل ھوجاتا ھے میر ے بہت پیارے بھائ سید صفدر رضا رضوی کے پاس 200 سے زائد ماسک ھیں جو اس نے بہت ھی محنت سے جمع کیے ھیں اور کسی اور کے گھر میں شادی یا کوئ اور تقریب ھوتی ھے تو بطور خاص وہ ماسک منگواۓ جاتے ھیں اور صفی کے پاس بہت سارے ایسے مسخرے ڈریس بھی ھیں جن کو پہنکر ھی آنسان ھنس پڑتا ھے اور مجھے یقین ھے کہ ھسننے سے بہت سارے مسائل ختم ھوجاتے ھیں
ھنسی علاج غم ھے مجھے لگتا ھے کہ ھسنے سے غم سے تو نجات مل جاتی ھے مگر کچھہ اور ملال بھی ھمراہ ھوجاتے ھیں خیر ابھی تو ھم سب آپکی پیاری پیاری باتیں سن رھے ھیں اچھی بجو
شادی بیاہ کی کوئ تقریب ھوتی تو میں بہت ھی مسخرہ پن کرتی تھی مجھے لوگوں کو خوش دیکھہ کر بہت اچھا لگتا ھے میں نے مصر میں قیام کے دوران ایک خاص آواز نکالنا سکیھی اور اس میں اتنی مہارت حاصل کی ھے کہ بہت سارے لوگ مجھے کاپی کرتے ھیں مگر اتنا اسٹمینا بہت کم کسی میں ھے
اور میں محرم اور ديگر محافل میں بھی بہت ھی زور سے نعرہ لگاتی ھوں
کھبی کوئ ایسا عمل جو مجھے اچھا نہ لگتا ھو مگر اس سے کسی کو خوشی ملے گی یا کوئ خوش ھوگا تو وہ اوٹ پٹانگ حرکتیں بھی کرتی تھی
پہلے میں بہت ھی شرارتی تھی اب زیادہ ھسنتے ھوۓ آنسو نکل آتے ھیں اب تو کسی کو مجھہ سے کوئ تکلیف پہنچے تو رات بھر نیند نیہں آتی ھے
ارے کلّو چھولے والے کا تعارف تو رہ ہی گیا یہ ایک بمشکل بیس بائیس سال کا انتہائ درجے کا سانولا لیکن دلکش نقوش والا نوجوان تھا ،جو ٹھیک دس بجے دوپہر سے پہلے اپنی ماں کے ہاتھ کے تیّار کئے ہوئے مزیدار چٹ پٹے چھولے کا ٹھیلا لے کر لب سڑک ہمارے گھر سے کچھ فاصلے کھڑا ہوجاتا تھا اور اس کے چھولے اتنے مذیدار ہوتے تھے کہ دوپہر کو یہ گھر واپس چلاجاتا تھا مجھے یا د ہے جب میں نے اسے پہلی بار دیکھا تھا تو بڑی حیرت سے دیکھتی رہی تھی سرسوں کے تیل میں چپڑا ہوا سرجس کے بال بلکل جٹ سیاہ اس پر سرسوں کے تیل کی اس کے ماتھے تک آئ ہوئ بہار، بڑی بڑی آنکھیں جن میں بہتا کاجل رچا ہوا ،لیکن وہ اپنے اطراف سے بیگانہ اپنے چھولوں کی دنیا میں مگن سر جھکا کے آتا اور سر جھکا کے واپس جا تا
جب اس کی شادی ہوئ تب مجھے معلوم ہوا کہ یہ اپنی ماں کا اکلوتا بیٹا تھا اور اس کی ماں نانی اور خالائیں اس کی شادی پر اپنے اپنے ارمان پورے کر رہی تھیں
خیر میری دلچسپی کا ساما ن اس گھر کی رسمیں تھیں میں جن کو دل و جان سے دیکھ بھی رہی تھی اور نگاہوں کے راستے حفظ بھی کر رہی تھی
اب صاف ستھری دیوار پر سات سہاگنو ں کے چودہ ہاتھوں کے لال لال نقش لہلہا رہے تھے میں نے ان نقوش کو بار بار دیکھا ،کوئ خاص بات تو نظر نہیں آئ لیکن اب میں سوچتی ہوں شادی کے گھر میں ان معصوم لوگوں کے کتنے ہزار ارمان تو ہاتھوں کے ان نقوش میں ہی نہاں ہوتے ہوں گے
ہاتھوں کے چھاپے پورے ہو گئے اور تمام مہمانوں میں گڑ اور مرمرے تقسیم کئے گئے ،مین نے بھی وہ گڑ اور مرمرے کھائے اپنے بھائ کو بھی کھلائے سنہرا گڑ اور سفید مرمرے وہ مٹھا س آج بھی منہ میں محسوس ہورہی ہے
اگلا دن شادی کا تھا اور میری خوشی ٹھکانہ کیاتھا میں بتانے سے قاصر ہوں ایسا لگ رہا تھا کلّو چھو لے والا دنیا میں میرا سب سے بڑا عزیز تھا جس کی شادی میں شرکت مجھے بہر طور کرنی تھی
ویسے بھی سارے مہاجر اس دور میں جی رہے تھے جب سب کی خوشی غمی اپنی خوشی غمی سمجھی جاتی تھی
اب میرا بھائ میری گود میں کچھ بے چینی محسوس کر رہا تھا اس لئے میں گھر واپس آگئ
اب اگلا دن اس حسین شہزادے کی بارات کا تھا جس میں بلکل بن بلائ مہمان بن کر محلّے کے تمام بچّوں کے کی ریل پیل میں جا نے کو بے چین تھی کہ ابّا جان بے وقت گھر آگئے ،ابّا جان کو دیکھ کر میرے اوپربلاشبہ عالم نزع طاری ہوگیا کچھ دیر کے لئے گلے کے اندر گھگّھی سی بندھ گئ ،
میں نے گھڑونچی پر رکھّی صراحی سے پانی پیا میری چھوٹی بہن شائد میری بے چینی کو بھانپ گئ تھی اس نے مجھ سے پوچھا بجّو کیا ہوا میں نے کہا کچھ نہیں مجھے کلّو چھولے والے کی شادی میں جانا تھا اور ابّا جان گھر آ گئے ہیں چھوٹی بہن نے انداز بے نیازی سے کہا تو چلی جائے ،
نہیں اب میں نہیں جا سکتی ہوں کیونکہ ابّا جان نے کہا ہے کہ یہ واہی تواہی پھرے گی تو اس کی ہڈّیا ں توڑ دوں گا،ہاہاہاہاہاہاہا، آج میں سوچتی ہوں کہ میری سرگرمیاں یقیناً میرے پیارے ابّا جان کواتن گراں محسوس ہوتی ہوں گی جو انہوں نے مجھے یہ دھمکی دی تھی ،جبکہ میرے والد زبان کے معاملے میں انتہائ نفیس انسان تھے
کچھ ہی دیر میں مجھے امّی جان جب اکیلی نظر آئیں میں نے ان سے خوشامد کرتے کہا امّی جان بس آج کا دن اور اج تو کلّو چھولے والے کی بارات ہے مجھے جانے دیجئے ،امّی جان نے مجھ سے کہا تم قلم اور کاپی ساتھ میں لے لو تمھارے ابّا پوچھیں گے تو میں کہ دوں گی کہ
صالحہ کے پاس پڑھنے گئ ہے ،میں نے اپنی امّی جان کو لپٹ کر پیار کیا اور کاپی قلم لے کر اپنی دوست کے گھر رکھوایا اور دوست کو بھی ساتھ لے کر بارات کا منظر دیکھنے پہنچ گئ
بیچارے دولہا کا چھوٹا سا تو مکان تھا اس وقت اس میں چھوٹے بڑے بلائے گئے اور میری طرح بن بلائے سب کی دھکّم پیل مچی ہوئ تھی کلّو چھولے والے نے سرخ ڈھڈھاتے رنگ کا ٹول کا کرتا اور سفید شلوار زیب تن کی ہوئ تھی اور اس دونو ن ہاتھ سرخ رنگ کی مہندی سے رچے ہوئے تھے اور بس بارات روانہ ہو گئ
مگر کیسے ؟
دولہا سہرا باندھے اپنے عزیزوں کے ساتھ پیدل آگے آگے اور باقی باراتی اس کے پیچھے پیچھے شائد میں نے کسی سے پوچھاتھا کہ سب پیدل کیوں جارہے ہیں تو جواب ملا تھا دلہن ورلی گلی میں تو رہتی ہے ،
ورلی گلی میں؟ میں نے حیران ہو کر کہا ، لیکن میں تو اس گلی کی سب لڑکیوں کو جانتی ہوں
بہر حال بارات جا چکی تھی اس لئے میں اپنی دوست کے ساتھ اس کے گھرآ گئ اصولاً مجھے اپنے گھر آنا چاہئے تھا لیکن دوست نے کہا کہ اس نے کاغذ کو رنگ کر پھول بنائے ہیں بس اسی بہانے میں اس کے ساتھ آئ ،یہ بھی بتا دوں کہ میری اس دوست کا دروازہ ہمارے گھر سے تیسرا دروازہ تھا اور مجھے گلی کے بس چند ہی گھروں میں آنے جانے کی اجازت تھی ،
خیر ابھی تو ہم دونوں سہیلیا ں باتیں ہی کر رہے تھے کہ پھر ڈھول ڈھمکّا اور شہنائ کی آوازیں ہمارے کانوں میں گونجنے لگیں اور ہم دونو ہی اپنی جگہ سے اٹھ کر باہر بھاگے مشکل سے پون گھنٹے میں دلہن بیاہ کر لائ جارہی تھی مگر گھوڑے جتے ہوئے ٹانگے میں آگے بھی بینڈ باجا تھا اور پیچھے باراتی پیدل پیدل،
ہجوم اتنا تھا کہ ہم دونوں دولہا کے گھر کی دیوار سے چپک کر کھڑے ہوگئے ،ٹانگہ رکا اور ( جسے ہم مان گون اور نیگ کہتے ہیں ) یہ ان کی زبان میں بیل اور بدھائیا ں تھیں ناچنے والے ناچ رہے گانے والے گا رہے تھے اور اور بینڈ باجا سونے پر سہاگے کا کام کر رہا تھا بدھائیوں کی رسم دلہن کو ٹانگے سے اتارنے سے پہلے گھر کے دروازے پر ہوئ ،اور دولہا سے کہا گیا کہ وہ دلہن کو گود میں لے کر اتارے،دولہا کچھ کسمسایا کچھ شرمایا لیکن پھر کسی نے ڈانٹ کر کہا کہ دلہن کو جلدی اندر لاؤ رسمیں ریتیں کرنا ہے تب دولہا نے دلہن کو تانگے کی دہلیز پر کھڑا کیا اور پھر اپنے کندھے پر لا دا اور مجھے لگا کہ د لہن ایک منحنی سی سرخ گٹھری نما کوئ شئے ہے ،دولہا بہت تیزی سے گھرکے اندر داخل ہوا اور میں اپنی دوست کا ہاتھ پکڑ دولہا کے پیچھے ہی گھر کے اندر داخل ہو گئ
دولہا نے سامنے ہی بچھے پلنگ پر دلہن کو لڑھکا دیا ،اور گھر کی عورتوں نے اس کو سیدھا کیا لیکن اس نے شرم کے مارے اپنے گٹھری نما ہاتھ پاؤں کھولے نہیں یوںہی گھٹنو ں میں سر دے کے بیٹھی رہی ،اب کھیر چٹائ کی رسم کی پکار پڑی لیکن اس کے ساتھ ہی کمرے میں ایک اور آواز گونجی سب کمرے سے چلے جاؤ دلہن کے دادا دعا ء کرنے آ رہے ہیں بس کمرے میں دولہا دلہن رہیں گے اس کے ساتھ کمرے سے سارے بچّے ہنکا دئے گئے اور ہم دونوں سہیلیوں نے اپنے اپنے گھروں کی راہ لی ،یہ میرے بچپن کی ایک معصوم سے نوجوان کی یادگار شادی تھی ،ان کی رسمیں انکی بولی ان کا ہر انداز ہم سے جدا تھا لیکن بہت ہی سادہ اور نیک تھا
جی جناب بڑوں کی خدمت میں سلام ادب،،، اور ہم نشینوں کی خدمت میں سلام محبّت،،، سارے پیارے چھوٹوں کےلئے بہت ساری دعائیں لے کر آ پ سب کی زائرہ بجّو حاضر ہے ،ساتھ ہی معذرت طلب بھی کیوںکہ میں نے درمیان میں کسی کو بھی جواب نہیں دیا تاکہ تحریر کے تسلسل سے تحریر کی خوبصورتی قائم رہے
شاہین پیاری کے بلاگ نے مجھے دراصل میرے بچپن کی مصروفیات کے دور میں ایسا پہنچایا کہ میرا قلم میرے قابو میں نہیں رہا اور بگٹٹ بھاگتا رہا
اب میں آ پ لوگوں کی خدمت میں اپنی آج کے دور یعنی اس وقت کی کچھ مصروفیات تحریر کروں گی جبکہ میرے پاؤں قبر میں اتر چکے ہیں فی الحال رات کا ڈیڑھ بج چکا ہے اس لئے اجازت
فی امان اللہ
اب میں بہن عالم آراء اور شاہیں پیار ی اور نگہت نسیم بیٹی کو اگر وقت اجازت دے تو اپنے بچپن کی یادگار باتیں شیئر کرنے کی درخوا ست کروں گی اور ماشاللہ نئے بچّے بچیّاں جیسے طارق ابرار اور ارم نقوی رافیعیہ بیٹی بھی جو عالمی اخبار کے مکتب میں شامل ہو ئے ہیں آ گے آئیں اوراس خوبصورت محفل کی رونق بڑھائ
ترازی بیٹے کچھ یاداشتیں تو آ پ کے پاس بھی یقیناً ہونی چاہئں
بچو عزيز بہن اپکی کتاب زندگی پڑھتے ھوۓ بہت مزہ آیا
میری ایک بہت اچھی دوست کی والدہ کا انتقال ھوگیا ھے منگل کی رات دیر گیے پھر بدھ کے دن میت کو پاکستان لے جانے کی تیاریاں
اور پھر جمعرات کو انکا جسد حاکی پاکستان ايئر لائن سے لاھور لے جایا گیا ھے مرحومہ کا نام خورشید بیگم تھا اللہ پاک مرحومہ کی قبر کو منور کرے اور انکے درجات بلند فرماۓ
آمین ثم آمین
میں گذشتہ 3 دنوں سے انھی کے گھر میں ھوں اور انکے لگاۓ ھوۓ بے شمار پھل دار پھولدار درختوں اور پودوں کو پانی دیتے ھوۓ انکو یاد کرتی ھوں
انکا طوطا جو بہت ھی باتونی ھے
انکی اواز میں بولتا ھے تو لگتا ھے کہ ماں جی خورشید بيگم تو انکی پر اثر یادیں چھوڑ کرگی ھیں کہ انکی یاد سے انکا گھر ھمشیہ مہکتا رھے گا
انکے بیٹے طاھر ایوب صاحب جو ماں سے غیر معمولی محبت کرتے تھے انکی رحلت پر بہت افسردہ تھے اور جب میں انکی توجہ اس طرف مبذول کرآئ کہ ماں جی آواز تو دن میں بہت بار آپ کوکو سے بھی سن سکتے ھیں
تو وہ حیران رہ گیے کہ کتنے پیارے انداز میں کوکو بھی ماں جی کو یاد کررھا ھے جیک انکا کتا جس کو ماں جی کے کمرے میں جانے کی اجازت نیہں ھے وہ بھی ایک گوشے میں افسردہ سا بیٹھا رھتا ھے انکے 7 بیڈ رومز والے گھر میں خاموشی ھے اداسی ھے ماں جی کا کمرہ روشن ھے اور اس کمرے میں بہت ھی رونق بھی ھے
مجھے ماں جی کی بہت یاد آتی ھے
کیونکہ ساری مايئں ایک جیسی ھوتی ھیں
انکے پاس سے ممتا کی ایک جسیسی خوشبو آتی ھے
ماں جی گذشتہ 4 ماہ سے ھسپتال میں تھیں سارے بچوں نے بیماری کے دوارن اور اس سے پہلے انکی بہت خدمت کی تھی
اور وقت رخصت بھی سارے بچے انکے سرھانے ھی تھے
اللہ پاک انکو اپنے جوار رحمت میں جگہ دے آمین ثم آمین
وہ بہت عبادت گذار اور سخت محنتی خاتوں تھیں انکی تدفین بھی انکے پسندیدہ دن یعنی جمعہ کے دن لاھور میں ھوئ جہاں وہ اپنے شوھر کے پہلو میں آخری آرامگاہ میں محو استراحت ھیں
اللہ سارے مرحومین کی مغفرت فرماۓ آمین ثم آمین
میری عزیزبجو ‘اس وقت جو ماں جی کی وجہ سے ایک عجب سی افسردگی مجھہ پر طاری ھے
وہ مجھے ابھی کوئ فکاھیہ تحریر لکھنے سے روک رھی ھے
مگر وعدہ کرتی؛ ھوں کہ اپنے بچپن کے وہ واقعات ضرور آپ سب سے شيئر کرونگی جہاں آپ سب مسکرانے پر مجبور ھوجاينگی
شاہین پیاری بہن ،سلامت رہو
اللہ مرحو مہ کو اپنے جوار رحمت میں جگہ دے آمین، میں انشاللہ کل ٹورانٹو بیٹی کے پاس جانے کو نکل رہی ہوں وہیں سے انشاللہ حاضر ہو ں گی،پھر ہم اپنے مزیدار ماضی کی انجمن سجائیں گے
اللہ پاک آپ سبکو سلامت رکھے آمین ثم آمین